Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی  واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے کبھی کسی نے اپنی پاکستانیت کو مشکوک نہیں کیا، یہ واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے-

    باغی ٹی وی: خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح جتھے ملکی وقار کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں، افغان باشندے بھی اس جتھے کا حصہ ہیں، بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں دعوت دی گئی ہے، پہلے کبھی کسی نے اپنی پاکستانیت کو مشکوک نہیں کیا، یہ واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے،یہ جے شنکر کو دعوت دے رہے ہیں تو دلی میں جاکر جلسہ کریں،دس سال کے بعد پی ٹی آئی نے وہی سازش اختیار کی ہے، 2014 میں بھی چینی صدر کی آمد پر دھرنا دیا گیا تھا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ کل ہمارے لیفٹیننٹ کرنل اور پانچ فوجی جوان شہید ہوئے، ان کو ایس سی او کے بعد احتجاج کا کہا گیا، انہوں نے پہلے بھی چینی صدر کے دورے کے موقع پر دھرنا دیا تھا، یہ جو مرضی کر لیں، ہم حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کریں گے، یہ اسلام آباد پر حملے کی تیاری کرکے آئے ہیں۔

    ہم کسی صورت ایس سی او کے اجلاس کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے،وزیر …

    لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج :جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا

  • جے شنکر کا پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ،  بیرسٹر گوہر

    جے شنکر کا پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ، بیرسٹر گوہر

    لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیرسٹر سیف کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے شنکر کا پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پی ٹی آئی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، جب کہ بھارت سے متعلق پی ٹی آئی پالیسی 27 سالہ جدوجہد میں کبھی تبدیل نہیں ہوئی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سمیت کسی غیر ملکی کو اجازت نہیں کہ وہ ہمارے معاملات پر تبصرہ کرے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کی بھارت سے 70 سالہ پالیسی ہی پی ٹی آئی پالیسی کی بیک بون ہے جب کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد میں کسی بھی ملک بشمول ہندوہستان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے پرامن احتجاج پاکستانیوں کا آئینی حق ہے۔

    لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب

    واضح رہے کہ بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہوں اور پاکستان میں آئین کی بحالی کیلئے ہمارا ساتھ دیں،اس بیان پر حکومتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج :جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا

  • ہم کسی صورت  ایس سی او کے اجلاس کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے،وزیر داخلہ

    ہم کسی صورت ایس سی او کے اجلاس کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے،وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت میں شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے اجلاس کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی قافلے سے پولیس اہلکاروں پر مسلسل فائرنگ اور شیلنگ کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے شرپسند پولیس پر پتھراؤ بھی کر رہے ہیں، 80 کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے، چیک کررہے ہیں کہ ان کے پاس آنسو گیس کے شیل کیسے اور کہاں سے آئے، پولیس پر فائرنگ کی گئی یہ کیسا پُرامن احتجاج ہے، سوال یہ بھی ہے کہ اس احتجاج میں افغان باشندے کیسے آئے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 120 افغان شہری پکڑے گئے، اپنا احتجاج ہے تو افغان شہری کہاں سے آ رہے ہیں، افغان شہریوں کا پکڑا جانا تشویشناک ہے، اس ساری صورتحال کے ذمے دار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی ساری لائنز کراس کر رہے ہیں، اگر انہوں نے مزید کوئی لائن کراس کی تو سخت کارروائی کی جائے گی، یہ اپنے عزائم بھی نہیں بتا رہے، ان کے عزائم کچھ اور لگ رہے ہیں، ہم کسی صورت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شواہد ہیں کہ بنوں کے لوگوں کو کہا گیا ہے کہ رائفل لے کر جائیں، دھاوا بولنے کی کی قیمت ادا کرنا ہو گی، دھاوا بولنے پر تو کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے،خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوال پر وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ صدر اور وزیر اعظم رابطے میں ہیں، جو حکمت عملی وہ بنائیں گے اُس پر عمل درآمد کریں گے۔

  • لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب

    لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب

    لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب کر لی۔

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی،محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا،دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی، حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں پاک فوج کو طلب کرلیا، پاک فوج حساس عمارتوں، ائیر پورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا۔

    اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

    شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج …

    واجح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران نقص امن کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر کے فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو تعینات کر رکھا ہے اب اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں تعیناتی کے دوران فوج کو حاصل اختیارات کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

    اسلام آباد میں نقص امن کا خدشہ: فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور گرفتاری کے اختیارات دیے گئے ہیں، فوج کو مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی، طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا، شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر فوج کارروائی کرے گی۔

  • ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج :جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج :جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج کے پیش نظر جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا۔

    باغی ٹی وی : جرمن وفد نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کرنا تھاجرمن وفد نےشاہ کوٹ میں پاک جرمن دوستانہ ہاکی میچ میں شریک ہونا تھا جرمن وفد موٹر وے بند ہونے کی وجہ سے واپس چلا گیا،وفد کے نہ آنے کی وجہ سے پاک جرمن دوستانہ ہاکی میچ بھی ملتوی کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ہاکی کی بحالی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی نے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے فروری میں جرمنی کے ساتھ ہاکی میچز کرانے اعلان کردیاہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے اسلام آباد جرمن ایمبیسی کے ہیڈ آف کمیونیکیشن کلچرل افیئرز اینڈ پروٹوکول مسٹرجین گیرالڈ کروسر کی پاک جرمن ہاکی سیریز کرانے کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے اس موقع پرڈی جی سپورٹس پنجاب نے مسٹرجین گیرالڈ کروسرکو نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کروایا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال اور اولمپئن خواجہ جنید نے جرمن آفیشل کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سہولیات کے بارے بریفنگ دی،جس پر جرمن آفیشل نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    اسلام آباد میں نقص امن کا خدشہ: فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

    ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ فروری میں پاکستان اور جرمنی کی جونیئر ٹیموں کے درمیان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میچز ہوں گے،ہمارا مقصد پاکستان ہاکی کی ترقی اور بحالی ہے، جرمنی کی ٹیموں کے پاکستان آنے سے ہاکی کلچرپروان چڑھے گا، جرمن ٹیموں کی پاکستان آمد سے مقامی ہاکی کوفائدہ ہوگااسلام آباد میں جرمن ایمبیسی کے ہیڈ آف کمیونیکیشن کلچرل افیئرز اینڈ پروٹوکول مسٹرجین گیرالڈ کروسر نے اس موقع پرکہا ہے کہ لاہور کاہاکی سٹیڈیم تاریخی اور شاندار ہے،پاکستان میں ہاکی کے بڑے نام موجود ہیں، فروری میں جرمن ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج …

    اولمپئن خواجہ جنیدنے اس موقع پرکہا ہے کہ جرمنی کی ٹیموں کا پاکستان آنا ہماری ہاکی کیلئے اہم ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے جرمنی کے ساتھ ہاکی سیریز ہوگی۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اسلام آباد جرمن ایمبیسی کے ہیڈ آف کمیونیکیشن کلچرل افیئرز اینڈ پروٹوکول مسٹرجین گیرالڈ کو سپورٹس بورڈ پنجاب سوینئر پیش کیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پرڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، جنید چھٹہ اور یوسف انجم بھی موجود تھے۔

    اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

  • میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، بھارتی وزیر خارجہ

    میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، بھارتی وزیر خارجہ

    نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے نہیں جارہا-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں،میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے نہیں جارہا، میں پاکستان ایس سی او کےایونٹ پر جارہا ہوں،میں شائستہ ومہذب شخص ہوں، شائستگی سے پیش آؤں گا –

    جے شنکر نے کہا کہ گزشتہ روزہی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ نئی دہلی اسلام آباد میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سمٹ میں شرکت کریں گے، ایس سی او سمٹ 15 ،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس کانفرنس میں اس پیشرفت کی تصدیق کی تھی-

    جےشنکرکو دعوت دی، بیرسٹرسیف نے دیگرممالک کودعوت کیوں نہیں دی،عطا تارڑ

    واضح رہے کہ پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سربراہی اجلاس کے لیے مدعو کیا تھا پاکستان کے پاس شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی چیئرمین شپ ہے اور اس حیثیت میں رواں ماہ دو روزہ ایس سی او سربراہان حکومتوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

    بھارت، چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان پر مشتمل ایس سی او ایک بااثر اقتصادی اور سیکورٹی بلاک ہے جو بین الاقوامی بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے اس اہم علاقائی گروپ کے حصے کے طورپر پاکستان اور بھار ت دونوں سربراہی اجلاس منعقد کر سکتے ہیں۔ اس اہم علاقائی گروپ کے حصے کے طور پر پاکستان اور بھارت دونوں سربراہی اجلا س منعقد کر سکتے ہیں، بھارت نے گزشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی جس کا اہتمام ورچوئل موڈ میں کیا گیا تھا، اور اس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔

    بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت …

    بھارت پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا

  • جےشنکرکو دعوت دی، بیرسٹرسیف نے دیگرممالک کودعوت کیوں نہیں دی،عطا تارڑ

    جےشنکرکو دعوت دی، بیرسٹرسیف نے دیگرممالک کودعوت کیوں نہیں دی،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے بھی پی ٹی آئی نے چینی صدرکا دورہ تاخیرکا شکارکروایا، ہم چاہتےہیں کہ کوئی پاکستان آئے تومثبت تاثرلے کرجائے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ ایس سی او بہترین انداز میں چلے گی، آپ نے 4 سال میں ملکی معیشت تباہ کردی، آج کوئی پنجاب میں عثمان بزدار کا نام نہیں لیتا، جو کام کرتا ہے وہ نظر آتا ہےپہلے پنجاب کولوٹا گیا اب خیبر پختو نخواکولوٹا جارہا ہے، وزیراعلی سرکاری مشینری استعمال کررہےہیں، سرکاری گاڑیاں اورآنسوگیس استعمال ہورہےہیں، مہنگائی پورے ملک میں کم ہورہی ہے خیبرپختونخوا میں نہیں، بیرسٹرسیف نے جےشنکرکو دعوت دی، بیرسٹرسیف نے دیگرممالک کودعوت کیوں نہیں دی، مجھےبتایا جائے کہ ان کےدھرنے کا مقصد کیا ہے۔ہم ریڈ زون کے قریب کسی کو بھٹکنے نہیں دیں گے، پہلے بھی پی ٹی آئی نے چینی صدرکا دورہ تاخیرکا شکارکروایا، ہم چاہتےہیں کہ کوئی پاکستان آئے تومثبت تاثرلے کرجائے۔

    واضح رہے کہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے-

    بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت …

    اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

    شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج …

  • اسلام آباد میں نقص امن کا خدشہ: فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

    اسلام آباد میں نقص امن کا خدشہ: فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران نقص امن کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر کے فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو تعینات کر رکھا ہے اب اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں تعیناتی کے دوران فوج کو حاصل اختیارات کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور گرفتاری کے اختیارات دیے گئے ہیں، فوج کو مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی، طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا، شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر فوج کارروائی کرے گی۔

    سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے کا دہشتگرد ہلاک

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت …

  • شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج  ہلاک

    شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: 4/5 اکتوبر 2024 کی رات، شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان بھی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی اور لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھےشہید ہونے والے دیگر 5 جوانوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں-

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 43سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیدکا تعلق فیصل آباد سے ہےلیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے-

    30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہےلانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی-

    30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے،لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا ،لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی-

    29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہےلانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ،لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی-

    31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہےلانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی-

    26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے ،سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ،سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی-

  • اسرائیل کا حزب اللہ کے  متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

    اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

    بیروت: صہیونی فوج نے حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ بھی کردیا۔

    باغی ٹی وی: بیروت پر اسرائیلی فوج کے بمباری کے دوران حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات تھیں لیکن اسرائیلی فوج یا حزب اللہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھااب اسرائیل کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 37 افراد شہید اور 151 زخمی ہوگئے حزب اللہ سے جھڑپ میں بیس اسرائیلی مارے گئے، عراق سے تین ڈرون حملوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے لاکھوں افراد نے لبنان سے نقل مکانی شروع کردی۔

    الجزیرہ کے مطابق بیروت پر گزشتہ رات ہونے والا حملہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا جنوبی لبنان میں مسیحی آبادی میں قائم اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا مرجایون کے اسپتال پر اسرائیلی حملے میں چار ہیلتھ ورکرز مارے گئےحزب اللہ سے جھڑپ میں 20 اسرائیلی مارے گئے، کئی زخمی ہوئے ہوگئے حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی فوجی سرحدی قصبے مرعون الراس میں گھسنا چاہتے تھے۔

    دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے یمن کے صنعا ایئر پورٹ پر تین اور حدیدہ ائیر پورٹ پر سات حملے کیے ہیں جنوبی شہر دھامر میں بھی ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا، حدیدہ میں حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، برطانیہ نے یمن میں فضائی حملوں تردید کردی۔