Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارت میں نرس کیساتھ اجتماعی زیادتی کا انتہائی دل سوز واقعہ

    بھارت میں نرس کیساتھ اجتماعی زیادتی کا انتہائی دل سوز واقعہ

    بھارت میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کے واقعات میں اضافہ،ایک اور نرس اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک نرس سے اجتماعی زیادتی کا انتہائی دل سوز واقعہ رونما ہوا ہےنرس کو یرغمال بناکر اُس سے اجتماعی زیادتی کی گئی اور اس کے بعد اس کے نازک حصوں میں پسی ہوئی مرچ اور لکڑی کے ذریعے بھی تشدد کیا گیا جس سے اُس کی حالت نازک ہوگئی۔

    پولیس نے جان چُھڑانے کے لیے یہ بیان دیا کہ اس نرس کا کسی مرد سے افیئر چل رہا تھا اُس شخص نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر اُس پر تشدد کیا،جبکہ نرس کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے واقعے میں 6 افراد ملوث تھےچار افراد نے نرس کو جکڑ کر رکھا اور دو افراد نے اُس سے زیادتی کی، پولیس نے نرس کے بیان پرمقدمہ درج کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نرس کے شوہر نے بتایا کہ وہ چُرکھی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک اسپتال میں اسٹاف نرس کے طور پر کام کرتی ہے وہ اپنے اسکوٹر پر جمعرات کی صبح ڈیوٹی پر جارہی تھی کہ چند افراد نے اُس پر حملہ کیا اور جکڑ کر جھاڑیوں میں لے گئے ایک شخص نے اپنے بھتیجے اور چند ساتھیوں کی مدد سے اُس کی بیوی پر تشدد کیا پولیس نے نرس کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال بھیجا ہے۔

  • پاکستان تعیناتی میرے کیریئر کا بہترین دور ہے،بنگلہ دیشی سفیر

    پاکستان تعیناتی میرے کیریئر کا بہترین دور ہے،بنگلہ دیشی سفیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی نے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ماجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی اور بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے چیمپئنزٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے مابین باکو میں ملاقات انتہائی خوش گوار رہی، وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر بنگلا دیش کا جلد دورہ کروں گا اور اس دورے کا مقصد بنگلہ دیش کی حکومت اورعوام کے ساتھ خیر سگالی اور دو طرفہ تعلقات مضوط تر بنانے ہیں، پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان دیرینہ برادارنہ تعلقات ہیں، پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے،چیمپینز ٹرافی کے بھر پور انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

    اس موقع پر بنگلا دیشی ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بے پناہ پذیرائی اور سپورٹ حاصل ہے بنگلا دیش پاکستان کے ساتھ برادرنہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے مابین عوامی سطح پر بہترین روابط ہیں، پاکستان تعیناتی میرے کیریئر کا بہترین دور ہے اور مجھے بہت محبت ملی ہے اور سفارتی برادری میں پاکستان بہترین ڈیوٹی اسٹیشن مانا جاتا ہے۔

  • سپریم کورٹ میں  موسم سرما  کی تعطیلات کا شیڈول جاری

    سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

    اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا،چیف جسٹس یحیی آفریدی کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی:نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں 18 سے 31 دسمبر تک موسمِ سرما کی تعطیلات ہوں گی،موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ میں دفاتر کھلے رہیں گے، اہم نوعیت کے مقدمات کمیٹی کی منظوری سے دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیے جاسکیں گے۔

  • تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    بلا وائیو: تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سےجیت لی۔

    باغی ٹی وی: بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیےاور میزبان ٹیم کو 304 رنز کا ہدف دیا-

    پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے،صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے،طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    304 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے، تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائےپاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • دھرنوں کی وجہ سے  معیشت کو نقصان پہنچایا گیا،وزیراعظم شہباز شریف

    دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا،وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے دہشت گردی پھر سے سر اٹھارہی ہے، کے پی اور بلوچستان میں آئے دن افسوسناک واقعات ہورہے ہیں-

    باغی ٹی وی : نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب سے پہلے آپ سب کو مبارکباد کہ ہمارا اسٹاک ایکسچینج آج ایک لاکھ پوائنٹس سے بڑھ گیا ہے، اور یہ میرا یا وزیرخزانہ کا کمال نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، اور اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں ہے، میرا یقین ہے کہ ہماری قومی سلامتی معیشت کے ساتھ براہ راست منسلک ہےاور یہ دونوں ساتھ ساتھ چلتی ہیں،اب پاکستان بتدریج درست سمت میں آگےبڑھ رہا ہےمگر دھرنوں کیوجہ سے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پرسوں یہاں اسلام آباد میں جو کچھ ہورہا تھا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسٹاک ایکسچینچ چار ہزار پوائنٹس گرگیا مگر کل اس میں بہتری آئی اور آج یہ ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح سے بڑھ گیا ہےملک میں انتشار پھیلانے کے لیے اسلام آباد پر چرھائی کی گئی، ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف نفرت انگیزاورپاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، ہمیں پاکستان کا تحفظ کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک ترقی کی راہ گامزن ہوچکا ہے، گذشتہ دہائی میں ملک میں تمام شعبے زوال پذیر تھے، جون 2023 میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، پھر ہم آئی ایم ایف سے 37 ماہ پر مبنی معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، اس سے پاکستان کے عوام کے لیے مشکل وقت آئے گا مگر یہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا آخری معاہدہ ہے اور دوبارہ ہم آئی ایم ایف سے رجوع نہیں کریں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دہشتگردی پھر سے سر اٹھارہی ہے، کے پی اور بلوچستان میں آئے دن افسوسناک واقعات ہورہے ہیں، افواج پاکستان نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں 130 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح ایک لاکھ 540 پوائنٹس کو چھوا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 813 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 82 پوائنٹس پر بند ہوا، بازار میں آج ایک ارب 16 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب 77 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 138ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 716 ارب روپے ہے۔

  • وفاقی حکومت کا اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لئے بڑا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لئے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: ‏وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے شہر اقتدار کو بلوائیوں سے بچانے کے لئے خصوصی سیکیورٹی اقدامات کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں امن یقینی بنانے کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے،اسپیشل سیکیورٹی فورس وفاقی دارالحکومت کو پروٹیکشن دے گی، وزیراعظم نے لاء اینڈ آرڈر ڈویژن کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے-

    حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ماتحت فورس سیکیورٹی امور پر کام کرے گی،اسلام آباد پولیس میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ الگ سے کام کرے گا ،پروٹیکشن یونٹ چینی باشندوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا، ایس پی یو میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی خدمات لی جائیں گی،وفاقی حکومت کا محکمہ پولیس میں سینکڑوں نئی بھرتیوں کے پلان پر کام جاری ہے-

  • بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پیش

    بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پیش

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کی مشترکہ قرارداد منظور کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی مشترکہ قرارداد میرسلیم احمد کھوسہ، میر محمد صادق عمرانی، میر محمد عاصم کرد، راحیلہ حمید خان درانی، اور دیگر صوبائی وزراء نے مشترکہ طور پر پیش کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، اور یہ سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے، اس کے انتشار نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہےبلوچستان اسمبلی کا اجلاس اب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    قرارداد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں،پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈ
    ے میں بھی شامل ہے،قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگائے۔

    قراردادکے متن کے مطابق پی ٹی آئی کی اس قسم کی انتشاری ایجنڈے نے عدلیہ ، میڈیا اور ملک کی اکانومی کو بری طرح متاثر کیا ہے، ایک صوبے کے آئینی وزیر اعلی کے وفاق اور فیڈ ریشن کے خلاف محاز آرائی کی باتیں ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا کے مترادف ہے، کے پی حکومت کا سرکاری مشینری اور وسائل کے ساتھ وفاق پر چھتوں کی صورت میں اعلانیہ حملہ کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کے غیر سیاسی ایجنڈے کی واضح ثبوت ہے-

    قراردادکے متن کے مطابق اپنی سیاسی ساتھ کو بچانے کے لئے کے پی اسمبلی کا سیکورٹی فورسز کے خلاف قرارداد جس میں فورسز کو ٹارگٹ کرنا حقائق کے بالکل منافی ہے، یہ ایوان انتشاری پارٹی کی طرف سے سیکورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنے، میڈیا اور وفاق پر حملہ آور ہونے اور مملکت پاکستان میں انتشار کے عمل کو فروغ دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے –

    قراردادکے متن کے مطابق اپنی فورسز اور مسلح افواج کی خدمات اور مسلسل دی جانے والی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے پاک فوج ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے اور ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ایوان اپنی فورسز اور افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتا ہے، ملک میں انتشار پھیلانے ، افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کو عوام کے ساتھ براہ راست لڑانے کی کوشش کرنے پر پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگا نے کویقینی بنائے، پی ٹی آئی کی وجہ سےعوام میں پائی جانے والی بے چینی اور تکالیف کا خاتمہ ممکن ہو سکے-

  • مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر سپیشل بچوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیتی ہیں، ثانیہ عاشق

    مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر سپیشل بچوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیتی ہیں، ثانیہ عاشق

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرمعاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کا دورہ کیا-

    معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے صفائی کے معیار، اساتذہ کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کاجائزہ،بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا ،ثانیہ عاشق نے 500 سپیشل بچوں کو مین سٹریم سکولز میں لانے کے لئے تمام انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-

    سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم ثانیہ عاشق نے بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کھانے کا معیار اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا،معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ذہنی معذور بچوں کیلئے جاری تشخیصی پروگرام کا دورہ کیا اور ماہرینِ نفسیات کی کارکردگی کا جائزہ لیااور خصوصی بچوں کی ضروریات کے مطابق ان کی تعلیم کے عمل میں بہتری اور تیزی لانے کی ہدایت کی-

    ثانیہ عاشق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر سپیشل بچوں اور ان کی ایجوکیشن کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیتی ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل بچوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام جاری ہےخصوصی بچوں کو معاشرے کے باوقار اور خودمختار شہری بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے-

    ثانیہ عاشق نے زیر صدارت خصوصی تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس، نظام میں بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے لاہور کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں کے دورے کئے۔معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے لاہور میں بصارت سے محروم گورنمنٹ گرلز سکول برائے طالبات اور شاداب سکول برائے ذہنی معذور کا دورہ کیا۔

    معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے سکولوں میں صفائی کے معیار، اساتذہ کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ثانیہ عاشق نے بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا۔سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم ثانیہ عاشق نے بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کھانے کا معیار اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ذہنی معذور بچوں کے لیے جاری تشخیصی پروگرام کا بھی دورہ کیا اور ماہرینِ نفسیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کی ضروریات کے مطابق ان کی تعلیم کے عمل میں بہتری اور تیزی لانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ثانیہ عاشق کی زیر صدارت خصوصی تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس میں نظام میں بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مین اسٹریم سکول سسٹم میں شمولیت کے منتظر ہیں 500 خصوصی طلبہ کو فوری طور پر تعلیمی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔

    ثانیہ عاشق نے 500 سپیشل بچوں کو مین سٹریم سکولز میں لانے کے لئے تمام انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر سپیشل بچوں اور انکی ایجوکیشن کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیتی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ کوئی سپیشل بچہ کسی بھی سہولت سے محروم نہ رہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سپیشل بچوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام جاری ہے۔ اجلاس میں خصوصی طلبہ کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے والدین کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

    ثانیہ عاشق نے کہاکہ خصوصی بچوں کو معاشرے کے باوقار اور خودمختار شہری بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ سپیشل بچے معیاری تعلیم اور بہترین سہولیات کے ذریعے اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔اسپیشل اسسٹنٹ ثانیہ عاشق نے اساتذہ اور سپیچ تھراپسٹ کو ذہنی معذور بچوں کی سپیچ کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ سپیشل بچے ہمارے معاشرے کے اصل ہیروز ہیں۔ سپیشل بچوں کی تعلیم اور بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم والدین کے ساتھ مل کر ان کے روشن مستقبل کے لیے کام کریں گے۔

    ثانیہ عاشق نے سپیشل بچوں کے والدین سے ملاقات کی، دورے اور اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو والدین نے خوش آئند قرار دیا سپیشل بچوں کے والدین نے خصوصی بچوں کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔

  • صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی سیاسی  اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

    صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد: سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا جبکہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی دینےکافیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرکےقومی اسمبلی سے استعفی پیش کریں گے صاحبزادہ حامد رضا نے 24 نومبر کےاحتجاج کے پیش نظرپارٹی تنقید اور اختلافات کےباعث مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا،بانی پی ٹی آئی کی گرفتار ی کے بعد صاحبزادہ حامد رضا کو پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھاپی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا،انہیں لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

  • ہندو انتہا پسندوں کی  خواجہ معین الدین  کے مزار کو بھی مندر  ثابت کرنے کی کوشش

    ہندو انتہا پسندوں کی خواجہ معین الدین کے مزار کو بھی مندر ثابت کرنے کی کوشش

    اجمیر شریف :بھارت میں نمایاں ترین مساجد اور مزارات کو مندر قرار دینے کے لیے انتہا پسند ہندوؤں کا پروپیگنڈا جاری ہے،انتہا پسند ہندوؤں نے خواجہ غریب نواز کے مزار کو بھی نشانے پر لے لیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کی ایک عدالت نے انتہا پسند ہندو گروپوں کی طرف سے دائر کی جانے والی پٹیشن پر اجمیر کی مرکزی درگاہ کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

    1911 میں شائع ہونے والی ایک کتاب کی بنیاد پر دعوٰی کیا جارہا ہے کہ جہاں اس وقت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار ہے وہاں کبھی شیو کا مندر تھا اور مندر کو گراکر اُس کے ملبے کی مدد سے مزار تعمیر کیا گیا۔

    ہندو انتہا پسند گروپوں کا کہنا کہ اس وقت جہاں مزار واقع ہے وہاں شیو مندر ہوا کرتا تھا اس لیے وہاں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دی جائے ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا کی دائر کی ہوئی پٹیشن پر سول جج من موہن چنڈیل نے بدھ کو سماعت کی،اس مقدمے کو ”بھگوان شری سنکٹ موچک مہا دیو وِراجمان بنام درگاہ کمیٹی“ کا عنوان دیا گیا ہے، پٹیشن ستمبر میں دائر کی گئی تھی بنیادی دعوٰی یہ ہے کہ مندر کو گرا نے کے بعد اُس کا ملبہ مزار کی تعمیر میں استعمال کیا گیا۔

    درخواست گزار کے وکیل رام سوروپ بشنوئی نے ریٹائرڈ جج ہروِلاس شاردا کی 1911 کی کتاب ”اجمیر: ہسٹاریکل اینڈ ڈِزکرپٹیو“ کا حوالہ دیا ہے کتاب میں الزام لگایا گیا تھا کہ ہندوؤں کے مندر کے ملبے سے مزار تعمیر کیا گیا، کیس میں آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا کو بھی فریق بنایا گیا ہے عدالت نے مذہبی امور کی مرکزی وزارت، آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا اور درگاہ کمیٹی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اگلی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی-

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ درگاہ کی حدود میں ایک شیو لنگم بھی ہوا کرتا تھا جس کی پوجا برہم کمیونٹی کرتی تھی، مزید یہ کہ درگاہ کے ڈھانچے میں ایک جین مندر کے آثار بھی شامل کردیئے گئے مندر کے اجزا بلند دروازے کی تعمیر میں استعمال کیے گئے۔