Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران  ‏خان کی زندگی کو  بشریٰ بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے،فیصل واوڈا

    عمران ‏خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور اُن کے حواریوں سے خطرہ ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پر کھڑا ہوں کہ ‏خان کی زندگی کو بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے عمران خان کی جان کو خطرے کا پہلا ثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹویٹ ہے جس میں اُس نے خان کے ذہنی توازن کھو بیٹھنے یعنی خان کو پاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ لیکن ہمیں خان کی زندگی عزیز ہے اور ہمیں بانی پی ٹی آئی کو ان لوگوں سے بچانا ہے، دوسری جانب علیمہ خان نے قاسم سوری کے اس گھٹیا ٹویٹ کی تردید کی ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گنڈاپور کا جیمز بانڈ کی طرح فرار ہونا ڈرامے بازی ہے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جانا ممکن ہے، بانی کی جان بچانی ہے تو بی بی سے جان چھڑانا ہوگی،جب تک بی بی کی رسائی نہیں ہے خان محفوظ ہے یہ کھلاڑی بڑے عقلمند لوگ ہیں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں لگ رہا، پی ٹی آئی اب کئی ماہ تک احتجاج نہیں کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی ہے، جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے اور ان کی جان کو بھی ’شدید خطرات‘ لا حق ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں قاسم خان سوری نے لکھا کہ قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ ’عمران خان کو ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کرکے کسی زہریلی چیز کا سپرے کیا گیا ہے، جس کی بو ان کے ذہن پر اثر کر رہی ہے، عمران خان کی طبیعت خراب ہے اور جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں عمران خان کا شفاف طبی معائنہ کرواکر ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

  • پاکستان زمبابوے  پہلا ٹی 20، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان زمبابوے پہلا ٹی 20، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

    بلاوائیو:زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب،عمیربن یوسف اورعثمان خان، طیب طاہر، محمدعرفان خان، جہانداد خان ، محمدعباس آفریدی،حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم ٹیم میں شامل ہیں۔

    بلاوایئو میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان سلمان علی آغانے کہا ہے کہ ہدف ون ڈے کی طرح یہ سیریز بھی جتنا ہے، سب سے پہلی ترجیح تو سیریز جیتنا ہے، ہم اپنی بینچ اسٹرینتھ کو دیکھنا چاہتے ہیں،اس سیریز میں ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے، ہم نے ون ڈے سیریز جیتی اب بھی ہدف ٹی20 سیریز جیتنا ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے، یہ بھی وائٹ بال سیریز ہے ہمیں کچھ ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے، اسکواڈ میں ہمارے پاس اچھے اسپنر ہیں، ہم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

  • سیاسی استحکام یا تو بات چیت سے یا لاٹھی سے لانا پڑے گا ، بلاول

    سیاسی استحکام یا تو بات چیت سے یا لاٹھی سے لانا پڑے گا ، بلاول

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم امہ میں شہید بی بی کی قیادت کو سب نے قبول کیا، پاکستانی تاریخ میں تمام سیاستدان ایک طرف اور محترمہ کی سیاسی تاریخ ایک طرف ہے۔

    باغی ٹی وی : سکھر میں پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلا و ل بھٹو نے کہا کہ پی پی کے یوم تاسیس پر بیک وقت پاکستان کے 150 علاقوں سے مخاطب ہوں، تمام اضلاع، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی براہ راست خطاب کررہا ہوں، پیپلز پارٹی کی پوری جدوجہد عوام کے سامنے ہے، ہمارا سفر ذوالفقارعلی بھٹو سے شروع ہوا، ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی، قائدِ عوام ذوالفقار بھٹو نے ملک کو آئین دیا، ذوالفقار بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا، ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دلوایا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے تمام تر سازشوں کا مقابلہ کیا، بےنظیر بھٹو عوام کے تعاون سے پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، بےنظیر بھٹو پاکستان کے غریب عوام کی نمائندہ تھیں، بےنظیر کی پالیسیوں سے غریب عوام کو فائدہ ہوتا تھا، مشہور تھا کہ بےنظیر آئے گی روزگار لائے گی، بےنظیر بھٹو نے ایک نہیں دو آمروں کا مقابلہ کیا، بےنظیر بھٹو نے بہادری سے آمریت کا مقابلہ کیا، بےنظیر دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارتی تھیں، بےنظیر بھٹو دہشتگردوں سے ڈر کر بھاگ سکتی تھیں، لیکن شہید بےنظیر بھٹو ایک حملے کے باوجود عوام کے درمیان رہیں، اگر محترمہ شہید نہ ہوتیں تو وہ تیسری مرتبہ بھی وزیر اعظم ہوتیں، محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ روزگار کی اور عوام کی بات کی، مسلم امہ میں شہید بی بی کی قیادت کو سب نے قبول کیا، پاکستانی تاریخ میں تمام سیاستدان ایک طرف اور محترمہ کی سیاسی تاریخ ایک طرف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی سوچ تھی کہ بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی ختم ہوجائے گی مگر پھر صدر زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی متحد ہوئی اور پھر ہم نے وہ کامیابیاں حاصل کیں جو ماضی میں نہیں کرسکے تھے، اٹھارہویں ترمیم منظور کروا کے ہم نے بے نظیر کی دیرینہ خواہش پوری کی اور وعدہ پورا کیا، صوبوں کو حقوق دیے، این ایف سی ایوارڈ قائم کیا، یہ سارے خواب زرداری کی صدارت کے دوران ہوئے، زرداری نے پاکستان کو سی پیک جیسا تحفہ دیا، انہوں نے سرحد کو پختونخوا کا پروگرام دلوایا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کر کے روٹی کپڑے اور مکان کے وعدے کو پورا کیا جس سے غربت کا مقابلہ کیا جارہا ہے جبکہ وسیلہ روزگار سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا‘۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو توڑنے کے لئے کئی بار حملے کیے گئے، پی ٹی آئی کو جگہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی کو توڑا گیا، پیپلز پارٹی کو سیاست سے دور کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن پیپلز پارٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اب اہم ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، غربت کا خاتمہ پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے، پیپلز پارٹی نے ہر موقع پرعوام اور ملک کا سوچ کر فیصلے کیے، ہم ملک میں امن و امان اور بڑھتا ہوا روزگار دیکھنا چاہتے ہیں، ملک میں سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، دہشتگردی اور معاشی بحران کے مقابلے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، لیکن سیاسی استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے، وہ نہ جمہوری اور نہ سیاسی اپوزیشن کررہے ہیں، کچھ جماعتیں سیاست کے دائرے میں رہ کرسیاست نہیں کررہیں، ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، چاہے اس کے لیے حکومت اور اپوزیشن بات چیت کرے یا پھر لاٹھی کا استعمال کرنا ہو، 9 مئی کا حملہ سیاست کے دائرے میں نہیں آتا، اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ سیاست کے دائرے میں نہیں آتا، ہمیں بطور سیاستدان سیاست کے دائرے میں آنا پڑے گا، سیاسی استحکام پیدا کرنا اور ریاست کو چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی ذمہ دار ہوتی ہے، غیرجمہوری اپوزیشن کرنے والے جمہوری کردار اپنائیں، غیر سیاسی اپوزیشن غیرجمہوری کردار ادا کر رہی ہے، غیر سیاسی اپوزیشن سیاسی رویے کی امید کیسے رکھ سکتی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر سیاسی استحکام قائم کرنا ہوگا، چاہے اس کے لیے بات چیت کرنی پڑے یا لاٹھی کی ضرورت ہو تاکہ ریاست کی رٹ بحال ہو اور معاشی صورت حال بھی بہتر ہو ہم ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت کی بات کرتے ہیں مگر اپوزیشن سیاست جماعتوں سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے، اگر یہی طرز سیاست رہا تو پی ٹی آئی اور ملک دونوں کو نقصان ہوگا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک اور عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ بلاول نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے اور ہمیشہ پیپلزپارٹی نے اس معاملے پر آواز بلند کی اور اپنے دور میں اسٹیٹ کی رٹ بحال کی من و امان کے مسئلے پر سیاست کی جارہی ہے، جب ماضی میں ہم دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں تو پھر ایک بار پھر متحد ہوکر ملک سے دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں، ملک کے عوام کو زندگی کا تحفظ ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حالات بہت سنگین ہیں، امن و امان کی وجہ سے ایمرجنسی بحران پیدا ہوتا جارہا ہے، پارا چنار کے حالات کو سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا دکھا رہا ہے، صوبائی حکومت رٹ بحال کرنے کے بجائے وفاق پر چڑھائی کررہا ہے وزیراعلیٰ آج بھی اسمبلی میں کھڑے ہو کر وفاق پر گولی چلانے کی دھمکی دے رہا ہے، ہم کب تک یہ برداشت کریں کہ پاکستان کے اصل مسائل کچھ اور ہیں، پختونخوا میں 100 سے زیادہ لاشیں موجود ہیں اور یہ اسلام آباد میں اپنی 100 لاشیں تلاش کررہے ہیں تاریخ میں کبھی اتنی غیرذمہ دارانہ صوبائی حکومت نہیں دیکھی، یہ صوبائی حکومت ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے، ان کا ایک ہی کام ہے کہ اپنے لیڈر کو جیل سے نکلوانا ہے، مجھے امید ہے صوبائی حکومت اپنی غلطی کو تسلیم کر کے اب عوامی مسائل پر توجہ دے گی اور اب ہر دوسرے دن احتجاج کے نام پر انتشار پھیلائیں گے، احتجاج کا پاکستانی کا حق ہے، مگر قانون ہاتھ میں لینا اور لشکر کشی کی اجازت کسی صورت نہیں ہے۔

    بلاول نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے مسائل میں اضافہ نہیں کرنا چاہئے، اپوزیشن کی یہی سیاست رہی تو ان کا اور ملک کا نقصان ہوگا، سیاسی جماعتوں کا کردار مثبت ہو تو مسائل حل ہوسکتے ہیں، پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی عوام کے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہےدہشت گردی کاخاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    بلاول نے کہا کہ مجھے امید ہے صوبائی حکومت اپنی غلطی کو تسلیم کرکے اب عوامی مسائل پر توجہ دے گی اور اب ہر دوسرے دن احتجاج کے نام پر انتشار نہیں پھیلائے گی، احتجاج کا پاکستانی کا حق ہے، مگر قانون ہاتھ میں لینا اور لشکر کشی کی اجازت کسی صورت نہیں ہے حکومت کبھی نہیں چاہتی کہ کسی واقعے میں کوئی شہری کی جان جائے، ہمیں امید ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت ملکی مفاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، ہمیں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان 2.0 لانا پڑے گا اور ایک متفقہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں یا ناراض لوگوں کو انگیج کرنے کے لیے بھی پالیسی بنانی ہوگی، ہمیشہ منصوبہ بندی کے ذریعے ہی دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے کسانوں کا معاشی قتل عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہوگا، زراعت کی ترقی سے ملک ترقی کرتا ہے، ہم زراعت کے ذریعے ملکی برآمدات میں اضافہ کریں گے، زراعت کے زریعے ملک میں معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے پانی کے معاملے پر عوام کا ردعمل بہت زور سے آئے گا، پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے مسائل بڑھیں گےملک میں آئی ٹی کا شعبہ بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، پوری دنیا کا مستقبل آئی ٹی شعبے سے جڑا ہوا ہے، حکومت کو آئی ٹی سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئیے۔

  • سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ، وزیرا علیٰ پنجاب نے پرتشدد احتجاج میں رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی فرض شناسی کی تعریف بھی کی، وزیراعلیٰ پنجاب کو زخمی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا-

    ایک زخمی اہلکار نے کہا کہ مظاہرین کے تشدد سے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں،مظاہرین کے بے رحمانہ تشدد سے اہلکار کی کھوپڑی بھی بری طرح متاثر ہوئی ،مظاہرین نے کیل والے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1862840678159360429

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کیلئے انتشار کا راستہ اپنایا، رینجرز اور پولیس اہلکار قوم کے بیٹے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے،ریاستی اداروں، املاک اور سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے قابل مذمت ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

  • "دھی رانی پروگرام” کے تحت  اجتماعی شادیوں کاباقاعدہ آغاز

    "دھی رانی پروگرام” کے تحت اجتماعی شادیوں کاباقاعدہ آغاز

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر "دھی رانی پروگرام” کے تحت دسمبرسے اجتماعی شادیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی مشیر ذیشان ملک، سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان، سیکرٹری ویمن ڈیولپمنٹ عثمان علی خان، کمشنر لاہور زید بن مسعود اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے شرکت کی۔

    ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان نے اجلاس کے شرکاء کو دھی رانی پروجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2024 سے اجتماعی شادیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دستِ شفقت سے اس نیک عمل کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا،پروگرام کے تحت ایسی غریب، یتیم اور جسمانی معذوری کا شکار خواتین جن کے والدین معذور ہیں اور جن کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہے، وہ اس پروگرام میں شمولیت کی اہل ہوں گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دھی رانی پروگرام کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں پہلے مرحلے میں 1500 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائیں گی پروگرام کے بارے میں شکایات کے لیے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کے دفتر میں براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اعلان حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کی جانب ایک اہم قدم ہے اجتماعی شادیوں کے دوران جوڑوں کو دی جانے والی سلامی کی رقم1 لاکھ روپے ہوگی اجتماعی شادیوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیئے جانے والے تحفوں کی خریداری پیپرا قوانین کے مطابق کی جائے گی تاکہ تحائف کی خریداری کے عمل میں شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

  • انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دیدی-

    باغی ٹی وی : دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے7 وکٹوں کے نقصان پر281 رنز اسکور کیے، بلے باز شاہ زیب خان نے 10چھکوں کی مدد سے 159رنز کی فاتحانہ اور جارحانہ اننگ کھیلی، اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔

    282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست ہوئی،بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کی نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے ،گورنر خیبر پختونخوا

    صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے ،گورنر خیبر پختونخوا

    پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے۔

    باغی ٹی وی: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سےجرگہ لے کر کوہاٹ جا رہے ہیں، اس سےقبل بھی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کوہاٹ جانے کی دعوت دی، وزیر اعلیٰ آج کوہاٹ گئے، اچھی با ت ہے، زیادہ اچھا ہوتا اگر وزیر اعلیٰ دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر جاتے، کے پی کو امن اور ترقی چاہیے-

    انہوں نےکہا کہ ہمارے صوبے کے پیسے اور ملازمین جلوس میں استعمال ہوتے ہیں، صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے امن پر سیاست نہیں ہو نی چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ اسلام آباد جاکر آگ لگا دیں، ڈی آئی خان میں عصر کے بعد باہر نہیں جا سکتے، امن کے معاملے پر ایک ہونا چاہیے۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ لیڈر آگ لگانے سے نہیں، عدالت کے ذریعے آزاد ہوگا، ڈی چوک دھرنا اور جلوس کسی کو جیل سے رہا نہیں کرے گا، کل وزیر اعلیٰ کا اسمبلی خطاب سیاسی شخص کا خطاب نہیں تھا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی ذمہ داری آپ پر ہے، کیا آپ نے امن و امان کیلئے اے پی سی بلائی؟پی ٹی آئی جلوس میں صرف ورکرز گرفتار ہوجاتے ہیں۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی مہنگی کر دی-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 254 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے جس میں ایک روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اس کے نتیجے میں 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 3079 روپے ہو گئی ہے نومبر میں اسی سلنڈر کی قیمت 2,999.47 روپے تھی، جس میں 79.53 روپے اضافہ کیا گیا ہےقیمتوں میں اس اضافے سے گھریلو توانائی کی لاگت پر مزید اثر پڑنے کی توقع ہے۔

  • جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا،علی امین گنڈاپور

    جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا،علی امین گنڈاپور

    کوہاٹ: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا، دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے-

    باغی ٹی وی: دورہ کوہاٹ میں کُرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کے خطاب میں انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدا یت دی کہ جو بھی امن کو خراب کرے گا اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علا قے میں امن کے لیے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کیے جائیں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لئے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک علاقے میں رہے، صوبائی حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی، جو لوگ علاقے میں امن خراب کر رہے ہیں مقامی کمیونٹی اس کی نشاندہی کرےفریقین کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنے کے لئے مقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں انہوں نے ہدایت دی کہ علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کیا جائے جبکہ سرحدی علاقے کے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً جمع کیا جائے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا، دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے، علاقے کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں، صوبائی حکومت ان بے گھر افراد کی باعزت واپسی یقینی بنائے گی۔

  • پی ٹی آئی کے اندر اختلافات ، شوکت یوسفزئی کا بیان سامنے آگیا

    پی ٹی آئی کے اندر اختلافات ، شوکت یوسفزئی کا بیان سامنے آگیا

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایسے اختلافات نہیں جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ جائے۔

    باغی ٹی وی: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو ہٹانے سے متعلق علم نہیں ،اس سے متعلق صوبائی حکومت کا ترجمان ہی بتا سکتا ہے، مشال یوسفزئی نے کہا کہ میں نے میڈیا کو انٹریو دیا اس لیے ہٹایا گیا۔

    کچھ دن پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے ناکام احتجاج پر کہا تھا کہ احتجاج کے دوران بڑے بڑے عہدوں والے کہاں تھے؟ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت پنجاب کی لیڈر شپ کہاں غائب رہی ؟ علی امین اور عمر ایوب کے سوا احتجاج میں کوئی سیاسی لیڈر شپ موجود نہیں تھی۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور حکومت سنگجانی میں احتجاج پر راضی تھے لیکن بشریٰ بی بی نے بات کیوں نہیں مانی؟ ہم ڈی چوک کیوں گئے؟ پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مشال یوسفزئی کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہےمشال یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں معاونِ خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہےمجھے نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔