Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہزار سال پرانے بیج سے بائبل کے درخت کی پیدائش

    ہزار سال پرانے بیج سے بائبل کے درخت کی پیدائش

    سائنسدانوں نے ایک ہزار سال سے زائد قدیم بیج زندہ کر دیا ہے جو اب ایک درخت میں تبدیل ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی: یہ بیج 1980 کی دہائی میں یہودا صحرا میں ایک کھدائی کے دوران ملا تھا اور اس کا تخمینہ 993 عیسوی سے 1202 عیسوی کے درمیان کا ہے ،اس نایاب درخت کی اونچائی 10 فٹ ہے اسے بڑھنے میں 14 سال لگےاور اسے ”شبا“ کا نام دیا گیا ہے جو بائبل کی ایک مشہور ملکہ کے نام پر ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بیج بائبل میں ذکر کردہ درختوں کی ایک نسل سے تعلق رکھتا ہے جو آج کے اسرائیل، فلسطین اور اردن میں پائے جاتے تھے یہ درخت ”تسوری“ (یعنی بالسم) کا ماخذ ہو سکتا ہے جو بائبل میں ذکر کردہ ایک ریزن ہے جسے طبی خواص کے لیے جانا جاتا ہے ”شبا“ کی خوشبو نہیں ہے مگر اس کے پتوں میں ایسی کیمیائی خصوصیات پائی گئی ہیں جو سوزش اور کینسر کے خلاف مؤثر ہو سکتی ہیں۔

    سائنسدانوں نے درخت کے پتوں کا کیمیائی تجزیہ کیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ اس میں موجود مرکبات اینٹی آکسیڈنٹ اور جلد کو ہموار کرنے کی خاصیات رکھتے ہیں شبا درخت کی پرجاتی کے بارے میں سائنسدانوں کو مکمل طور پر یقین نہیں ہے کیونکہ اس نے اب تک پھول یا تولیدی مواد نہیں دیا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ اگر موجودہ دور میں کوئی Commiphora کی قسم موجود ہے تو وہ بھی دریافت کی جا سکتی ہےلیہ درخت بائبل میں ذکر کردہ دوسری اہم مرکبات جیسے کہ میری اور فرانکی سینس سے بھی منسلک ہے جو حضرت عیسیٰ کے دور سے جڑی ہوئی ہیں۔

    یہ بیج بحیرہ مردار-جورڈن رفٹ ویلی کے اندر واقع ایک غار میں دریافت کیا گیا تھا، یہ علاقہ سوڈانی اور سوڈانو-زمبیزیائی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 14.5% نباتات کی میزبانی کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ماحولیاتی زون اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ Commiphora کی نسل، جس سے ممکنہ طور پر بیج تعلق رکھتا ہے، افریقہ سے ہجرت کر کے خطے کی منفرد آب و ہوا کے مطابق ہو سکتا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”شبا“ کی تحقیق سے ہمیں بائبل کے قدیم معالجے کے راز جاننے کا موقع ملے گا اور ممکنہ طور پر دیگر قدیم درختوں کو زندہ کرنے کے لیے نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

  • مریخ پر مکڑیوں جیسی عجیب و غریب شکلیں دریافت

    مریخ پر مکڑیوں جیسی عجیب و غریب شکلیں دریافت

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سائنس دانوں نے مریخ پر مکڑیوں جیسی عجیب و غریب شکلیں دریافت کی ہیں-

    باغی ٹی وی : ناسا کے مطابق یہ کوئی حقیقی مکڑیاں نہیں بلکہ کچھ ارضیاتی خصوصیات ہیں مریخ کے شمالی نصف کرہ میں پائی گئی ہیں، ناسا کے روورز اور دیگر سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے ان زمینی اشکال کا پتا لگایامکڑی نما یہ شکلیں سیارے کی سطح پر کھدی ہوئی نظر آتی ہیں اور ایک کلومیٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں،ان اشکال کا قریب سے معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ دراصل مکڑیاں نہیں بلکہ وقت کے ساتھ بننے والی دراڑیں اور شکلیں ہیں۔

    سائنسدانوں کو معلوم نہیں ہے کہ ان کی وجہ کیا ہے، لیکن حال ہی میں کچھ نظریات سامنے آئے ہیں،فی الحال سب سے مشہور نظریہ یہ ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ آئس کے ماحول کے ساتھ تعامل پر پیدا ہونے والے ردعمل کے باعث یہ ابھری ہوئی خصوصیات پیدا ہوئیں،سائنس دانوں نے زمین پر سیارہ مریخ کو دوبارہ بنا کر اس نظریے کو جانچا انہوں نے پیچیدہ مشینری کے ساتھ مریخ کے درجہ حرارت اور ماحول کا دباؤ بنانے کے لیے مل کر کام کیا۔

  • کنیکشن کیمپ میں ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے،سابق  چیف سلیکٹر

    کنیکشن کیمپ میں ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے،سابق چیف سلیکٹر

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتربنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے-

    باغی ٹی وی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کئی مسائل سے دوچار ہے، مجھ سمیت سابق کرکٹرز کو بلایا ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کی لیکن ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کرکے مسائل کو دور نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان کی کرکٹ کو بہتربنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے۔

    انہوں نےکہا کہ میں بھی پی سی بی سے وابستہ رہا ہوں، ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، دنیا پی سی بی اور پاکستان ٹیم کا مذاق بنا رہی ہے، انڈر 19 ٹورنامنٹ شروع کرکے بندکر دینا، ریڈبال سیریز سے پہلےوائٹ بال ٹورنامنٹ کرانا، ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی کے لوگ کنفیوز ہیں، کوئی وژن ہی نہیں ہے کنیکشن کیمپ میں ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے، بدقسمتی سے کپتانی پاکستان ٹیم میں آکر سیکھی جاتی ہے۔

    ایف بی آر کا نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

    ہم ایک جاہل قوم ہیں،اداکارہ امر خان نے ایسا کیوں کہا؟

  • گلوکارہ نیہا ککڑ سے طلاق کی خبریں،روہن پریت سنگھ  نے خاموشی توڑ دی

    گلوکارہ نیہا ککڑ سے طلاق کی خبریں،روہن پریت سنگھ نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی وڈ گلوکار روہن پریت سنگھ نے اہلیہ اور نامور گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں گلوکار روہن پریت سنگھ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہوں کے حوالے سے بتایا کہ ‘افواہیں تو افواہیں ہیں، وہ سچ تھوڑی ہیں، وہ تو بس بنی بنائی باتیں ہیں، کل کچھ اور تو پرسوں کوئی کچھ بولے گا، ان سے آپ اپنے ذاتی رشتے پر کوئی فرق نہیں پڑنے دیں۔’

    روہن پریت سنگھ نے کہا کہ لوگوں کا کام ہے، اگر انہیں مزہ آرہا ہے تو انہیں کرنے دو، ہماری زندگی ہے اسے ہم اپنے حساب سے گزارتے ہیں،ذاتی اور پروفیشنل زندگی الگ ہونی چاہیے، بات اس کی ہوتی ہے جو کامیاب ہو، تو باتیں ہوتی رہنی چاہئیں تاکہ پتا چلے آپ ترقی کررہے ہیں۔’

    واضح رہے گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ نے 2020 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان طلاق سے قبل بچے کی پیدائش کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بعد میں تردید ہو گئی تھی۔

    ہم ایک جاہل قوم ہیں،اداکارہ امر خان نے ایسا کیوں کہا؟

    حزب اللہ کا موساد ہیڈ کوارٹر پر حملہ،اسرائیل نے تصدیق کر دی

    ایف بی آر کا نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

  • ہم ایک جاہل قوم ہیں،اداکارہ امر خان نے ایسا کیوں کہا؟

    ہم ایک جاہل قوم ہیں،اداکارہ امر خان نے ایسا کیوں کہا؟

    کراچی: پاکستانی اداکارہ امر خان نے ایک اداکار کی جانب سے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرنے کے عمل کو جاہلانہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اداکارہ امر خان کا دی کرنٹ کو دیا گیا ایک مختصر انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان امر خان سے سوال کرتی ہیں کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکار کون ہے، یعنی وہ اداکار یا اداکارہ جو اتنی شہرت اور کامیابی کا حق دارنہیں تھا۔

    جواب میں اداکارہ نے سوچتے ہوئے کہا کہ آپ یہ سوال کیوں پوچھ رہی ہیں؟ یہ نہیں پوچھیں کیونکہ آج کل ویسے ہی بہت سارے پروگرامز چل رہے ہیں جس میں اوور ریٹڈ ، انڈر ریٹڈ، کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے ہیں،دنیا بھر میں کسی بھی ملک میں ایک اداکار دوسرے اداکار پر تبصرہ نہیں کرتا، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتا ہے۔

    میزبان نے کہا آپ کو کیوں لگتا ہے کہ ہمارے لوگ یہ سب پسند کرتے ہیں؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ ہم ایک جاہل قوم ہیں اس لیے، اس سے مختصر اور سیدھا جواب میں نہیں دے سکتی تھی۔

    خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے، چیف جسٹس

    نام سفری پابندی کی فہرست میں،عمرہ پر جانا چاہتی ہوں،زرتاج گل

    وزیراعظم اور بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات

  • حزب اللہ کا موساد  ہیڈ کوارٹر  پر حملہ،اسرائیل نے تصدیق کر دی

    حزب اللہ کا موساد ہیڈ کوارٹر پر حملہ،اسرائیل نے تصدیق کر دی

    بیروت: اسرائیل کے کل سے اب تک لبنان کی شہری آبادیوں پر میزائل کے وحشیانہ حملوں میں جاں بحق لبنانیوں کی تعداد 570 سے تجاوز کرگئی جبکہ1800ے زائد افراد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی: بیروت پر تازہ حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے سینکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے،لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغ دیئےحزب اللہ کی جانب سے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ادھر عراقی مزاحمتی تنظیم نے بھی جولان کی پہاڑیوں پر حملہ کیا۔

    اسرائیل نے حزب اللہ کے بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی جس کے بارے میں ایران کی حامی تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ میزائل حملے سے تل ابیب کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کی موساد انٹیلی جنسی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے قادر ون بیلسٹک میزائل فائر کیا ابتدائی طور پر اسرائیل نے حزب اللہ کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اب تل ابیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے لبنان سے داغے گئے میزائل کو سینٹرل اسرائیل میں غیر موثر کردیا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل اسرائیلی شہروں تک پہنچے ہیں۔ موساد ہیڈ کوارٹر کے قریب حزب اللہ کے میزائل کو ناکام بنا دیا گیا جیسے ہی میزائل تل ابیب کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سائرن بجا دیے گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

    اس حوالے سے آئی ڈی ایف نے اعلان کیا کہ لبنان سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک میزائل نے وسطی اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا، لیکن ڈیوڈ کے سلنگ شاٹ فضائی دفاعی نظام نے اسے ناکارہ بنا دیا۔

    دوسری جانب امریکا اور چین اپنے شہریوں کو لبنان سے نکلنے کا کہہ چکے ہیں جبکہ کئی ممالک کی ایئر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کیلئے پروازیں روک دی ہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف مختصر آپریشن چاہتے ہیں لیکن وقت زیادہ بھی لگ سکتا ہے۔

    پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی گہری تشویش کا باعث ہے،امریکا

  • ایف بی آر کا نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جن میں ابتدائی طور پر 5 اہم پابندیاں شامل ہوں گی، یہ پابندیاں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ)، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر لگائی جائیں گی،ایف بی آر کا مقصد ٹیکس کمپلائنس کو بڑھانا اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنا ہے، جس کے تحت نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    انگریزی اخبار دی نیوز کوچیئرمین ایف بی آر راشد محمود لانگریال نے بتایا کہ نان فائلرز کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 شعبوں پر توجہ دی جائے گی، یہ اقدامات وزیر اعظم کی منظوری سے ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    ایک سرکاری عہدیدار نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ایک آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، ایف بی آر اس کے قواعد و ضوابط پر کام کر رہا ہے اور قانون کی وزارت کو بھی شامل کر رہا ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے تصور پر تنقید کی اور کہا کہ ایسی درجہ بندیاں دنیا بھر میں نہیں پائی جاتیں، اس لیے انہیں ختم کر دینا چاہیئے ہم جدید مشین لرننگ اور الگورڈمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کریں گے۔“ گزشتہ سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے کی فیس جمع کی گئی جبکہ ان افراد سے ممکنہ ٹیکس ریونیو ابھی بھی وصول نہیں ہوا نئی پالیسی کے تحت، نان فائلرز کو روایتی بینک اکاؤنٹس کھولنے سے روکا جائے گا، سوائے کم آمدنی والے افراد کے بنیادی اکاؤنٹس کے،علاوہ ازیں ایف بی آر ملک بھر میں اہم داخلی مقامات پر اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے آٹومیشن اور افرادی قوت میں اضافہ کر رہا ہے-

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

  • اے ڈی بی کی   پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری

    اے ڈی بی کی پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری، افراطِ زر(مہنگائی)میں مزید کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان کی معیشت بہتری آئی ئی ہےجس کی بنیادی وجہ زرعی آمدنی میں اضافہ اور بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر ہیں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال 2024-25 میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، جس میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    ستمبر کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی معاشی بحالی کو برقرار رکھنے کے لیے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام پر مستقل اور مضبوط عمل درآمد ضروری ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر، یونگ یے نے کہا پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انحصار مالیاتی استحکام اور بیرونی ذخائر کی بحالی کے لیے پالیسی اصلاحات کے تسلسل پر ہے رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں افراطِ زر کی اوسط شرح 23.4 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال 2023 میں 29.2 فیصد تھی اور اس کمی کی بڑی وجہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور خوراک کی قیمتوں میں کمی تھی توقع کی جا رہی ہے کہ 2025 میں افراطِ زر مزید کم ہو کر 15 فیصد تک آ جائے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے زور دیا کہ پاکستان کو مالیاتی خطرات سے بچنے کے لیے سرکاری اداروں کی اصلاحات اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ملک کی مجموعی معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

  • کینیڈین پارلیمنٹ کی سکھ خاتون رکن نے عمران خان کی رہائی کیلئے پٹیشن پیش کر دی

    کینیڈین پارلیمنٹ کی سکھ خاتون رکن نے عمران خان کی رہائی کیلئے پٹیشن پیش کر دی

    ٹورنٹو: کینیڈین پارلیمنٹ کی سکھ خاتون رکن روبی سہوتا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے پٹیشن پیش کر دی-

    باغی ٹی وی: کینیڈین پارلیمنٹ کی سکھ خاتون رکن روبی سہوتا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی، پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوجی افسران کے کینیڈا آنے پر پابندی سے متعلق پٹیشن پیش کردی جس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف قرض مشروط کیا جائے۔

    روبی سہوتا نے کینیڈا کی قومی اسمبلی میں پیش کردہ پٹیشن کے ذریعے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، نئے انتخابات کا مطالبہ سمیت کینیڈا سے پاکستان پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

    بھارتی نژاد کینیڈا خاتون رکن نے اپنی تقریرمیں فوج کے بارے میں بھی ہرزہ سرائی کی اور پاکستان پر آئی ایم ایف پابندیوں کا مطالبہ کیا۔ پٹیشن سکھ خاتون رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا نے پاکستانی کینیڈین شہریوں کے ایما پر پیش کی۔

    واضح رہے کہ روبی سہوتا کی جانب سے پٹیشن ایسے وقت پر دائر کی گئی جب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری پر غور کیا جائے گا اور قوی امکان ہے کہ پاکستان کیلئے آج قرض کی منظوری ہوجائے گی۔

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

  • فارم 45 اور 47 والے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے حمام میں ایک ہیں،لیاقت بلوچ

    فارم 45 اور 47 والے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے حمام میں ایک ہیں،لیاقت بلوچ

    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے پورے ملک میں دھرنے ہوں گے۔

    باغی ٹی وی :اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے وگرنہ عوام اپنا حق چھین لیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے معاہدے پر بدعہدی کر رہی ہے فارم 45 اور 47 والے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے حمام میں ایک ہیں، حکومت ناکام نااہل اور اندرونی خلفشار کا شکار ہے، ہر دور کے حکمرانوں نے ملکی وسائل اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع کیا، پاکستان قدرتی وسائل اور نوجوانوں سے مالا مال ہے۔

    قبل ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہحکومت سے معاہدے کی پینتالیس دن کی مدت آج مکمل ہوگئی، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لوگ تیار ہورہے ہیں، احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام کریں گے، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے، ملک میں بجلی کا بحران ہے،جن آئی پی پیز معاہدوں کی مدت پوری ہوگئی وہ ختم کریں، گزشتہ سال کی بہ نسبت لوگوں کابل دگنے سےزیادہ آرہا، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے،کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے عوام سے وصول کیے جارہے ہیں-

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر