Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام،50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد

    شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام،50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد

    ڈھاکا: قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام عائد کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر بنگلادیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کردیا ہے،کمیشن کا کہنا ہے کہ شکیب نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

    آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا،دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔

    واضح رہے کہ شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے جبکہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

    ُپی ٹی آئی رہنما کا میئر کراچی کو خط ،دو بڑے مسائل کی نشاندہی

    کے الیکٹرک کو ہائبرڈ منصوبےکیلئے کم ترین بولی موصول

    علی پور: چوری کا شبہ ، 7 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد،ویڈیو وائرل

  • بااثر شخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی،ایس پی سمیت پولیس کے تین افسران معطل

    بااثر شخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی،ایس پی سمیت پولیس کے تین افسران معطل

    لاہور: بااثر شخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی پر ایس پی سمیت پولیس کے تین افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 21 ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے کے روز رنگ روڈ پر عارف شہید انٹرچینج کے قریب کینٹینرز لگا کر راستہ بند کیا گیا تھا اعلی افسران کے حکم پر وہاں سے کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں تھی اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے چلایا جارہا تھااسی دوران ایک اہم شخصیت کے بیٹا اپنی گاڑی پر وہاں سے گزرنے لگا جس کو راستے بند ہونے کا بتایا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی ۔

    رپورٹس کے مطابق اعلی پولیس حکام کی ہدایت پر ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور عمران کشور نے انکوائری کی، انکوائری کے بعد میں تین افسران ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ایس پی سکیورٹی ڈویژن لاہور خالد محمود افضل ، ڈی ایس پی کاہنہ انویسٹی گیشن سرکل راجہ فخر کو کلوز کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او مسلم ٹاؤن محمد ندیم کمبوہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی

    مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ، ڈیفنس سیونگ اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا، پنشنرز بینیفٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے 14.16 مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کرکے 14.16 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 14.52 سے 12.72 فیصد کر دی گئی ہے،نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہو گا۔

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

  • ملک کے  مختلف حصوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کو کشمیر اور گرد و نواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیر اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

    پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی گہری تشویش کا باعث ہے،امریکا

  • آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کل آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، ہم نے ان کی تمام شرائط پوری کردی ہیں-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بڑی کڑی شرائط تھیں کچھ شرائط کا تعلق چین سے تھا، چین نے دوبارہ ہاتھ پکڑا اور ماضی کی طرح تعاون کیا، چینی قیادت، سعودی عرب اور یو اے ای کا شکر گزار ہوں ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا،اجتماعی کاوشوں سے حکومت اور اداروں نے ملکر معاشی چیلنجز کو قبول کیا، دن رات محنت سے معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیروت میں حالیہ حملہ اس جنگی تھیٹر کو وسعت دینے کی ایک چال کے سوا کچھ نہیں، بیروت پر حملہ امن پسند دنیا کے لیے تباہ کن ہے، ہم سب کو اس کی مذمت کرنی چاہیئے، مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیلی تو دنیا کے لیے بہت سنگین نتائج ہوں گے، 2 ریاستی حل اور فوری جنگ بندی بحران کا واحد حل ہے۔

    وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون …

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی ، ترکیہ کے صدر کی اقوام متحدہ میں فلسطین پر تقریر دلوں کو چھو لینے والی تھی، جس طرح انہوں نے فلسطین کا مسئلہ بیان کیا، ہال میں موجود سب کے دلوں کو چھوا، میں نے ترک صدر کو مبارک باد دی، ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، صدر اردوان نے بتایا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج بدھ کو ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری پر غور کیا جائے گاپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ 12 جولائی کو ہوا تھا لیکن اس کے بعد ایک طویل وقت گزر چکا ہے اور ائی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اب تک منظوری نہیں دی۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دے گا یا نہیں۔

    نریندر مودی کا امریکا کا دورہ: اہم ملاقاتیں اور کواڈ سمٹ میں شرکت

    12 جولائی کے بعد آئی ایم ایف کے متعدد ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہو چکے ہیں لیکن پاکستان کا معاملہ شامل نہیں کیا گیا اس عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے قرض پر غور کیا جا رہا ہے۔

    روزانہ بزنس ریکارڈر کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کو ایک ان کیمرہ بریفنگ میں فائننس ڈویژن نے بتایا تھا کہ ائی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک اپنے قرضے رول اوور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس یقین دہانی کے بعد ہی آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

    آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ پاکستان بجلی کے شعبے میں اصلاحات کرے گا، پاکستان کو سات ارب ڈالر آئی ایم ایف سے ملنے ہیں۔ لیکن یہ رقم ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں لہذا مزید پانچ ارب ڈالر کمرشل بینکوں اور دیگر قرض دہندگان سے حاصل کیے جائیں گے۔

    ملک بھر میں بارشیں،NDMA کا الرٹ جاری

  • ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

    جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر نے فلسطین میں نسل کشی کےخاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے فلسطینیوں کی نسل کشی کی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری ختم ہونی چاہیے، ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے،ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے۔

    دوسری جانب لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بیان سے مایوسی کے باوجود پھربھی پر امید ہوں کہ امریکا واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدل سکتا ہے ہماری نجات کیلئے امریکا کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کر سکتا، ماضی کی مایوسیوں کے باوجود امریکا کی مدد درکار ہےلبنان میں جنگ سے اسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملے گی، اس کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے۔

    نریندر مودی کا امریکا کا دورہ: اہم ملاقاتیں اور کواڈ سمٹ میں شرکت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کاسامناہے دنیا میں بہت لوگ مشکلات کو دیکھ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں مشکلات سے نکلنے کا راستہ ہوتا ہےغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر جو بائیڈن نے کہا کہ دنیا کو 7 اکتوبر کی ہولناکیوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، غزہ میں شہری اور یرغمالی ہولناک لمحات سے گزر رہے ہیں،غزہ میں ہزاروں فلسطینی اوربچےانتہائی مشکل حالات میں ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں، ہر مسئلے کا سفارتی حل ممکن ہوتا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔

    وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون …

  • پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی  گہری تشویش کا باعث ہے،امریکا

    پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی گہری تشویش کا باعث ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی ہمارے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔

    باغی ٹی وی: معمول کی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی ہمارے لیے گہری تشویش کا باعث ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں سے ایک مہلک خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے افغان جنگ کے خاتمے کے بعد انسداد دہشت گردی صلاحیت برقرار رکھنے کو ترجیح دی، ہم نے کافی حد تک ثابت کیا انسداد دہشت گردی صلاحیت امریکا کے پاس موجود ہے اور یہ صلاحیت خطرے سے نمٹنے کے لیے کافی بہتر اور کارآمد ہے۔

    جب جان کربی سے بھارتی ایجنٹس کے امریکا میں سکھ رہنما کی قاتلانہ سازش پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارت اہم پارٹنر ہے، ہم ہندوستان کے اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں پر اس کے باوجود ہمیشہ اپنے خدشات کا اظہار کیا ،بھارت کے ساتھ تمام معاملات پر صاف گوئی سے بات کی ہے، سکھ رہنما قاتلانہ سازش پر بات کرنے سے کبھی کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

  • نیا موبائل خریدنے کی ٹریٹ کیوں نہیں دی،3 لڑکوں نے دوست کو قتل کردیا

    نیا موبائل خریدنے کی ٹریٹ کیوں نہیں دی،3 لڑکوں نے دوست کو قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 3 لڑکوں نے اپنے دوست کو نیا موبائل فون خریدنے کے بعد ‘ٹریٹ’ دینے سے انکار کرنے پر قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے شکرپور میں کل شام 7 بجے کے وقت پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکے سچن کو اس کے 3 دوستوں نے مبینہ طور پر نیا موبائل خریدنے کی خوشی میں ٹریٹ نہ دینے پر قتل کردیا جہاں گشت پر موجود پولیس کو شکرپور کے علاقے میں ایک جگہ خون کے دھبے ملے تھے۔

    پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کے ایک نوجوان کو اس کے 3 دوستوں نے ٹریٹ نہ دینے پر چاقو کے وار کرکے زخمی کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • ایلون مسک کا مریخ پر بغیر عملے کے اسٹار شپ مشن بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان

    ایلون مسک کا مریخ پر بغیر عملے کے اسٹار شپ مشن بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان

    اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے دو سالوں کے اندر مریخ پر تقریباً پانچ بغیر عملے کے اسٹار شپ مشن بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا،اس سے قبل ایلون مسک نے اشارہ دیاتھا کہ مریخ پر پہلا سٹار شپ مشن دو سالوں میں شروع ہو جائے گا جس سے مریخ پر منتقلی کے امکان روشن ہوں گےپہلے عملے کے مشن کی ٹائم لائن بغیر عملے کے پروازوں کی کامیابی پر منحصر ہے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگر بغیر عملے کے مشن بحفاظت اترتے ہیں تو عملے کے مشن چار سالوں میں شروع ہو سکتے ہیں،چیلنجوں کی صورت میں عملے کے مشن کو مزید دو سال کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔

    قبل ازیں ایلون مسک نے کہا تھا کہ مریخ پر آباد ہونے کا خواب انسان ایک زمانے سے دیکھتا آیا ہے مریخ پر بستیاں بسانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں مگر کبھی یہ بھی سوچا گیا ہے کہ مریخ پر پیدا ہونے والے بچے کیسے ہوں گےمریخ پر کششِ ثقل کچھ اور ہوں گے، مریخ کا ماحول بہت مختلف ہوگا ایسے میں سوچا جاسکتا ہے کہ بچے بھی نارمل نہیں ہوں گے اُن کی جلد کا رنگ بہت مختلف ہوگا، ہڈیوں میں بُھربُھرا پن نمایاں ہوگا اُن کا پورا جسم انتہائی کمزور ہوگا پسلیاں بھی دکھائی دیتی ہوں گی۔

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

    ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگر انسان نے فطری علوم و فنون میں پیش رفت کا سفر اِسی طور جاری رکھا تو 20 سال میں مریخ پر انسان دکھائی دے رہے ہوں گے،وہاں بھی بچے بھی ہوں گے تاہم اُن کی جلد کا رنگ سبز ہوگا۔ یہ بچے بہت لاغر ہوں گے۔ بینائی بھی کمزور ہوگی۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ اسپیس ایکس، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک مریخ پر انسانوں کو بسانے کا پروگرام رکھتے ہیں تاہم ساتھ ہی ساتھ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ مریخ کا ماحول انسانوں کے لیے بالکل ناموزوں ہوگا اور وہاں پیدا ہونے والے عجیب و غریب ہوں گے۔

    ایلون مسک کا ارادہ چند ہی برس میں مریخ پر بستی بسانے کا ہے اس حوالے سے ماہرین اُنہیں اپنی رپورٹس میں خبردار کرتے رہے ہیں ایلون مسک کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں ہم انسان بردار مشن مریخ بھیجنے کے قابل ہوجائیں گے۔

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

  • سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    کراچی: سیف سٹی منصوبے کے تحت پول سائٹس اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کردیا ہے اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے،سی پی او میں قائم کنٹرول روم میں ڈیٹا سینٹر کے آلات اور ویڈیو وال لگادی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی، 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ہوگی، پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیا ہے، 5 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں حاصل کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی پولیس آفس کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …