Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

    جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر نے فلسطین میں نسل کشی کےخاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے فلسطینیوں کی نسل کشی کی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری ختم ہونی چاہیے، ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے،ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے۔

    دوسری جانب لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بیان سے مایوسی کے باوجود پھربھی پر امید ہوں کہ امریکا واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدل سکتا ہے ہماری نجات کیلئے امریکا کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کر سکتا، ماضی کی مایوسیوں کے باوجود امریکا کی مدد درکار ہےلبنان میں جنگ سے اسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملے گی، اس کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے۔

    نریندر مودی کا امریکا کا دورہ: اہم ملاقاتیں اور کواڈ سمٹ میں شرکت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کاسامناہے دنیا میں بہت لوگ مشکلات کو دیکھ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں مشکلات سے نکلنے کا راستہ ہوتا ہےغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر جو بائیڈن نے کہا کہ دنیا کو 7 اکتوبر کی ہولناکیوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، غزہ میں شہری اور یرغمالی ہولناک لمحات سے گزر رہے ہیں،غزہ میں ہزاروں فلسطینی اوربچےانتہائی مشکل حالات میں ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں، ہر مسئلے کا سفارتی حل ممکن ہوتا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔

    وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون …

  • پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی  گہری تشویش کا باعث ہے،امریکا

    پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی گہری تشویش کا باعث ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی ہمارے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔

    باغی ٹی وی: معمول کی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی ہمارے لیے گہری تشویش کا باعث ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں سے ایک مہلک خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے افغان جنگ کے خاتمے کے بعد انسداد دہشت گردی صلاحیت برقرار رکھنے کو ترجیح دی، ہم نے کافی حد تک ثابت کیا انسداد دہشت گردی صلاحیت امریکا کے پاس موجود ہے اور یہ صلاحیت خطرے سے نمٹنے کے لیے کافی بہتر اور کارآمد ہے۔

    جب جان کربی سے بھارتی ایجنٹس کے امریکا میں سکھ رہنما کی قاتلانہ سازش پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارت اہم پارٹنر ہے، ہم ہندوستان کے اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں پر اس کے باوجود ہمیشہ اپنے خدشات کا اظہار کیا ،بھارت کے ساتھ تمام معاملات پر صاف گوئی سے بات کی ہے، سکھ رہنما قاتلانہ سازش پر بات کرنے سے کبھی کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

  • نیا موبائل خریدنے کی ٹریٹ کیوں نہیں دی،3 لڑکوں نے دوست کو قتل کردیا

    نیا موبائل خریدنے کی ٹریٹ کیوں نہیں دی،3 لڑکوں نے دوست کو قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 3 لڑکوں نے اپنے دوست کو نیا موبائل فون خریدنے کے بعد ‘ٹریٹ’ دینے سے انکار کرنے پر قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے شکرپور میں کل شام 7 بجے کے وقت پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکے سچن کو اس کے 3 دوستوں نے مبینہ طور پر نیا موبائل خریدنے کی خوشی میں ٹریٹ نہ دینے پر قتل کردیا جہاں گشت پر موجود پولیس کو شکرپور کے علاقے میں ایک جگہ خون کے دھبے ملے تھے۔

    پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کے ایک نوجوان کو اس کے 3 دوستوں نے ٹریٹ نہ دینے پر چاقو کے وار کرکے زخمی کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • ایلون مسک کا مریخ پر بغیر عملے کے اسٹار شپ مشن بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان

    ایلون مسک کا مریخ پر بغیر عملے کے اسٹار شپ مشن بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان

    اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے دو سالوں کے اندر مریخ پر تقریباً پانچ بغیر عملے کے اسٹار شپ مشن بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا،اس سے قبل ایلون مسک نے اشارہ دیاتھا کہ مریخ پر پہلا سٹار شپ مشن دو سالوں میں شروع ہو جائے گا جس سے مریخ پر منتقلی کے امکان روشن ہوں گےپہلے عملے کے مشن کی ٹائم لائن بغیر عملے کے پروازوں کی کامیابی پر منحصر ہے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگر بغیر عملے کے مشن بحفاظت اترتے ہیں تو عملے کے مشن چار سالوں میں شروع ہو سکتے ہیں،چیلنجوں کی صورت میں عملے کے مشن کو مزید دو سال کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔

    قبل ازیں ایلون مسک نے کہا تھا کہ مریخ پر آباد ہونے کا خواب انسان ایک زمانے سے دیکھتا آیا ہے مریخ پر بستیاں بسانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں مگر کبھی یہ بھی سوچا گیا ہے کہ مریخ پر پیدا ہونے والے بچے کیسے ہوں گےمریخ پر کششِ ثقل کچھ اور ہوں گے، مریخ کا ماحول بہت مختلف ہوگا ایسے میں سوچا جاسکتا ہے کہ بچے بھی نارمل نہیں ہوں گے اُن کی جلد کا رنگ بہت مختلف ہوگا، ہڈیوں میں بُھربُھرا پن نمایاں ہوگا اُن کا پورا جسم انتہائی کمزور ہوگا پسلیاں بھی دکھائی دیتی ہوں گی۔

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

    ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگر انسان نے فطری علوم و فنون میں پیش رفت کا سفر اِسی طور جاری رکھا تو 20 سال میں مریخ پر انسان دکھائی دے رہے ہوں گے،وہاں بھی بچے بھی ہوں گے تاہم اُن کی جلد کا رنگ سبز ہوگا۔ یہ بچے بہت لاغر ہوں گے۔ بینائی بھی کمزور ہوگی۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ اسپیس ایکس، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک مریخ پر انسانوں کو بسانے کا پروگرام رکھتے ہیں تاہم ساتھ ہی ساتھ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ مریخ کا ماحول انسانوں کے لیے بالکل ناموزوں ہوگا اور وہاں پیدا ہونے والے عجیب و غریب ہوں گے۔

    ایلون مسک کا ارادہ چند ہی برس میں مریخ پر بستی بسانے کا ہے اس حوالے سے ماہرین اُنہیں اپنی رپورٹس میں خبردار کرتے رہے ہیں ایلون مسک کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں ہم انسان بردار مشن مریخ بھیجنے کے قابل ہوجائیں گے۔

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

  • سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    کراچی: سیف سٹی منصوبے کے تحت پول سائٹس اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کردیا ہے اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے،سی پی او میں قائم کنٹرول روم میں ڈیٹا سینٹر کے آلات اور ویڈیو وال لگادی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی، 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ہوگی، پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیا ہے، 5 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں حاصل کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی پولیس آفس کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

  • چیمپئنز ون ڈے کپ  کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    چیمپئنز ون ڈے کپ کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    لاہور: چیمپئنز ون ڈے کپ کا پلے آف مرحلے میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں بائیں گھٹنے پر گیند لگی تھی جس کے بعد ان کو بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی کرکٹر کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں،آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے،چیمپئنز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر کل ہوگا۔

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

  • وینا ملک  کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    کراچی: سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہاہے کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی مختلف انسٹا اسٹوریز کے اسکرین شارٹس وائرل ہیں جن میں اداکارہ نے ’ایم شہریار01‘ نامی ایک مخصوص ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور ’شہریار چوہدری‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی مختلف ویڈیوز کو ری شیئر کیا ہے،ری شیئر کی گئی ویڈیوز اور انسٹا اسٹوریز کے ساتھ سرخ دل والے ایموجی اور مختلف کمنٹس بھی موجود ہیں، جو اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ اداکارہ کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد ہو گئی ہے تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے خود کچھ واضح نہیں کیا ہے اور نہ ہی اداکارہ نے مذکورہ شخص کا چہرہ دکھایا ہے۔
    showbiz


    واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013ء کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کی تھی، جو صرف 4 سال بعد 2017ء میں طلاق کی صورت میں ختم ہو گئی،طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی سے متعلق تنازع کھڑا ہوا لیکن ان کے 2 بیٹوں کی کسٹڈی اداکارہ کے پاس ہی ہے۔

  • انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں  پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اگلے چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر خرم شہزاد فٹ ہیں اور وہ انگلینڈ کے خلاف سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر عامر جمال کو بھی سلیکشن کے لیے زیرِ غور لایا جائے گاعامر جمال بھی فٹنس کا معیار حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے بھی 2 میچز کھیلے تھے۔

    پی سی بی کے ذرائع کے مطابق انگلینڈ سیریز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خرم شہزاد کو چیمپئنز کپ نہیں کھلایا گیا، ان کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر آئی ہیں،عامر جمال فٹنس مسائل کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے، انہیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری ہوئی تھی جبکہ خرم شہزاد کو بنگلا دیش کے خلاف دوسر ے ٹیسٹ میچ میں انجری ہوئی تھی۔

    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،ایئرلائنز نے پروازیں معطل کر دیں

    پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کرے گی اور انگلینڈ کی ٹیم بھی 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

  • اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی  کھلاڑی کو شکست، فائنل میں پہنچ گئے

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں پہنچ گئے

    منگولیا: پاکستان کے اسجد اقبال بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کر کےورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : منگولیا میں جاری 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کلاس کر دیا،اسجد اقبال نے بیسٹ آف الیون میں انڈین کھلاڑی کو ایک فریم بھی نہ جیتنے دیا۔

    مقابلے کا آغاز پہلے فریم میں اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا، اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بھی بنایا اور یوں اسجد اقبال 6-0 کی کامیابی کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اسجد نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی۔

    فواد خان کی دوبارہ بالی ووڈ‌میں انٹری،کس اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    گداگری کی آڑ میں کاروبار اور جرائم

    اب بکرا منڈی میں جلسہ نہیں ہوگا،علیمہ خان کا5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے …

  • سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کراچی:سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے کا ہو گیااسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہو گئٰی ہے،جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس کی قیمت 2628 ڈالر پر پہنچ گئی۔

    دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔