Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملتان ایئرپورٹ پرمسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز برآمد

    ملتان ایئرپورٹ پرمسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز برآمد

    ملتان: کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز قبضے میں لے لئے –

    باغی ٹی وی: سٹمز حکام نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام بنا دی،بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 25امپورٹڈموبائل فونز برآمدہو ئے ہیں ، جنہیں کسٹمز حکام نے اپنے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی،برآمد موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

    دوسری جانب کراچی میں سرجانی ٹاؤن تھانے کےعلاقے سیکٹر فوراے میں شہری سے موبائل فون چھینے کی کوشش کرنے والاایک ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جب کہ دوسرا ڈکیت موقع پرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    مشتعل افراد نے پکڑے گئے ڈکیت کوتشدد کا نشانہ بنانےکے بعد پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پکڑے جانے والے ڈکیت کی شناخت ذیشان اورفرار ہونے والے ڈکیت کا نام عارف معلوم ہوا ہے پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت اوراس کا ساتھی بغیر اسلحہ کے شہری سے موبائل فون چھین رہے تھے کہ شہری نے مزاحمت کی اورموقع پرموجود شہریوں نے گھیرے میں لے کر ایک ڈکیت کوپکڑلیا جب کہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پکڑا جانے والا ڈکیت اوراس کا ساتھی نشے کے عادی ہیں۔ زخمی حالت میں پکڑے گئے ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • امریکا کی پانسہ پلٹنے والی 3 اہم ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ

    امریکا کی پانسہ پلٹنے والی 3 اہم ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ

    واشنگٹن: امریکا کی پانسہ پلٹنے والی 3 اہم ریاستوں میں صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن سے بہتر ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جریدے نیویارک ٹائمز اور سائینا کالج کے سروے میں ایری زونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ کی مقبولیت کاملا سے بہتر نظر آتی ہے۔

    امریکی صدارتی انتخابات سے 6 ہفتے قبل جاری کیے گئے اس نئے سروے کے نتائج کے مطابق ریاست ایری زونا میں کملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد، جارجیا میں 45 فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں 47 فیصد رہی،مقبولیت کے اعتبار سے ڈونلڈ ٹرمپ ایری زونا میں 50 فیصد، جارجیا میں 49 فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں بھی 49 فیصد کے ساتھ کملا ہیرس سے آگے نظر آئے۔

    امریکی انتخابی سیاست میں تینوں ریاستوں کو پانسہ پلٹنے والی ریاستیں سمجھا جاتا ہے جبکہ تینوں ریاستوں میں گزشتہ ہفتے کیے گئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہونے جا رہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ: ملزم کا خفیہ نوٹ اور منصوبے کی تفصیلات سامنے آئیں

    کملاہیرس سے ہار گیا تو دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہوا،ایرانی رکن پارلیمنٹ …

     

  • جمعرات سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی

    جمعرات سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،سندھ کے کچھ علاقوں میں 26سے 28تک بارشیں متوقع ہیں ،جبکہ پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا کے علاقوں نوشہرہ اور پشاور میں سیلاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،مری، گلیات،مانسہرہ، کوہستان، چترال کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    سیکیورٹی مسائل نئی نسل اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں،خواجہ آصف

    قبل ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیںصوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہےپی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

    یحیٰ سنوار کی شہادت کی خبریں،حماس کا بیان جاری

  • یحیٰ سنوار  کی شہادت کی  خبریں،حماس کا بیان جاری

    یحیٰ سنوار کی شہادت کی خبریں،حماس کا بیان جاری

    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یحیٰی السنوار سے متعلق اسرائیلی پراپیگنڈے کو جھوٹا قرار دیا-

    باغی ٹی وی: اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحیٰی السنوار غزہ میں خیریت سے ہیں اور غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہے یحیی السنوارغزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، یحیی السنوار سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے،اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لیکن وہ ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔

    واضح رہے کہ مقامی عبرانی میڈیا کان پبلک براڈکاسٹر اور ہاریٹز سائٹس سمیت متعدد غیر ملکی نیوز چینل نے غزہ میں ایک فضائی حملے میں یحییٰ السنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا ،جس کے بعد اسرائیلی انٹیلی جنس نے غیر ملکی میڈیا کے دعوؤں اور یحییٰ السنوار کی اپنی تنظیم حماس سے رابطہ منقطع ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا-

    اسرائیل نے لبنان کے موبائل فون نیٹ ورکس ہیک کر لیے

    حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں وائرل، اسرائیلی انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردیں

    قصور:چور گینگ کا سرغنہ گرفتار، 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

  • سیکیورٹی مسائل نئی نسل اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں،خواجہ آصف

    سیکیورٹی مسائل نئی نسل اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں،خواجہ آصف

    نیویارک:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل نئی نسل اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں، مل کر کام کرنے سے خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد ہونے والی کاسمٹ آف دی فیوچر سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب میں کہا کہ غزہ جیسے سانحات حل کیے بغیر پائیدار ترقی نہیں ہوسکتی، خودمختار قرضہ نظام کا جائزہ لے کر اسے مزید منصفانہ بنانا ہو گا اور منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنانا چاہیے،سیکیورٹی مسائل نئی نسل اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں، مل کر کام کرنے سے خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ 4 ہزار ارب ڈالر کا ایس ڈی جی فنانسنگ فرق پُر کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی پاکستان گلوبل ڈیجیٹل آؤٹ کم کو خوش آمدید کہتا ہوں، گلوبل ڈیجیٹل آؤٹ کم اور مصنوعی ذہانت کی طاقت کنٹرول کرنا ضروری ہے، مساوی مستبقل کے لیے ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا ہو گی۔

    جسٹس منصور علی شاہ کا خط حق بجانب ہے، چیف جسٹس کا رویہ نامناسب ہے: …

    انہوں نے کہا کہ فیوچر پیکٹ 100 سے زائد ممالک کیلئے ترقی، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کا موقع فراہم کرتا ہے یہ معاہدہ تب ہی تبدیلی کا باعث بنے گا جب اس میں کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں، ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض کے اخراجات کم کرنا ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بہتر کرنا ہوگی۔

    اسرائیل نے لبنان کے موبائل فون نیٹ ورکس ہیک کر لیے

    عالمی مالیاتی نظام میں عدم مساوات کو دورکیا جائے،پاکستان نے 4 ٹریلین ڈالر کے SDG مالیاتی خلا کو پُر کرنے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ڈیجیٹل خلا کو پُر کرنا ترقی پذیر دنیا کے لیے کلیدی چیلنج ہے۔دنیا میں کوئی بھی ترقی اس وقت ممکن نہیں جب تک غزہ میں جاری مظالم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے برقرار رکھے جائیں گے،جموں و کشمیر سمیت نئے اور پرانے تنازعات حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر میں بیان کردہ اقدامات کو فعال کیا جانا چاہیے،اقوام متحدہ اپنی عالمگیر رکنیت اور مینڈیٹ کی وجہ سے ان وعدوں پر عملدرآمد کو آگے بڑھانے اور نگرانی کرنے کے لیے ایک ناگزیر پلیٹ فارم ہے

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انڈیا اور اس کے اتحادیوں کے مطالبے کے مطابق مزید مستقل ارکان کو شامل کرنے سے اس کے مفلوج ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوگا،اس کے بجائے کونسل کو مناسب طور پر وسعت دی جانی چاہیے اور کونسل میں مزید غیر مستقل اور منتخب ارکان کو شامل کرکے مزید نمائندہ بنایا جانا چاہیے،اقوام متحدہ کے چارٹر میں تصور کردہ عالمی نظام کے ڈھانچے کو غیر ریاستی اداروں کے ساتھ ریاستوں کے مساوات سے ختم نہیں کیا جانا چاہیے یہ صرف ریاستوں کے فیصلوں اور اقدامات کے ذریعے ہی ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آنے والی نسلیں امن، ترقی اور خوشحالی کے مستقبل سے فائدہ اٹھا سکیں،

    قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے. وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں. وزیرِ اعظم آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے. وزیرِ اعظم سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی جانب سے رکن ممالک کے سربراہان کیلئے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کی مختلف ممالک کے سربراہاں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوگی. وزیرِ اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم کی مالیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات ہوگی جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوگی.

  • اسرائیل نے  لبنان کے موبائل فون نیٹ ورکس ہیک کر لیے

    اسرائیل نے لبنان کے موبائل فون نیٹ ورکس ہیک کر لیے

    بیروت: اسرائیل نے لبنان کے موبائل فون نیٹ ورکس ہیک کر لیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق پیر کے روز اسرائیل نے لبنان میں بمباری شروع کی تو اس سے پہلے متعدد موبائل فون صارفین کو پیغامات موصول ہوئے کہ ان کا گھر بموں سے اڑایا جانے والا ہے یہ پیغامات جنوبی لبنان کے دیہات اور بیروت کے کچھ حصے میں مقیم صارفین کو موصول ہوئےموبائل فون پر بم حملوں کی اطلاع ملنے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیل نے ان مقامات پر بمباری کر دی،جس میں کم از کم 400 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے موبائل فون نیٹ ورک ہیک کرنے کا عمل اتنا وسیع تھا کہ جہاں بعض لوگوں کو ٹیکسٹ پیغامات ملے وہیں کئی صارفین کو موبائل فونز پر فون کال بھی کی گئی اور انہیں گھر خالی کرنے کے لیے کہا گیا۔ یہاں تک کہ لبنان کے وزیر اطلاعات کو بھی ایسی ہی ایک فون کال موصول ہوئی، کئی مقامی ریڈیو نیٹ ورکس بھی ہیک کر کے اسرائیلی فوج نے پیغامات نشر کیے۔

    الیکشن کمیشن اب کس قانون کے تحت کام کرے؟ ای سی پی ذرائع

    دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 492 ہو گئی جبکہ 1645 افراد زخمی ہو گئے۔

    لبنان کی وزرات صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 38 بچے اور 58 خواتین شامل ہیں،لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا تھا کہ بیروت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر علی کرکی محفوظ رہے، لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر 200 کے قریب راکٹ داغ دیے، حزب اللہ کی جانب سے شمالی علاقے کی اسرائیلی فوجی چوکیوں اور حیفہ شہر میں رافیل ڈیفنس انڈسٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔

    لاہور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

    جبکہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود 40 ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے کیے جس میں حزب اللہ کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے سرائیل کی جانب سے کیا گیا حملہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ تھا جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصے پر ایک وقت میں حملہ کیا۔

    جسٹس منصور علی شاہ کا خط حق بجانب ہے، چیف جسٹس کا رویہ نامناسب ہے: …

  • مقامی و عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

    مقامی و عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: مقامی و عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 471 روپے کمی سے 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہے،جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 617 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب پیر کے روز ملک میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

    حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں وائرل، اسرائیلی انٹیلی جنس نے تحقیقات …

    ئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا پانچویں روز بھی اجلاس بنا نتیجہ ختم

  • ڈیڈٰ لائن کے بعد ایف بی آر کا نان فائلرز کیخلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ

    ڈیڈٰ لائن کے بعد ایف بی آر کا نان فائلرز کیخلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کر لیا ،ایف بی آر کے پاس شہریوں کی ٹرانزیکشن کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، ٹیکس چوری یا غلط معلومات کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے تقریباً 13 ہزار ارب روپے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کیا ہے نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندیاں بھی عائد ہو سکتی ہیں جبکہ موبائل سمز، بجلی اور گیس کے کنیکشن منقطع کرنے کی اورپراپرٹی اور گاڑی کی خرید و فروخت پر پابندی کی تجویز ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے دگنا ود ہولڈنگ ٹیکس وصول ہوگا جبکہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ٹیکس دہندگان کا وسیع پیمانے پر آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، 10 بڑے شعبوں سے اربوں روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے جس میں ریٹیل، ہول سیل، ٹرانسپورٹ، ریئل اسٹیٹ، تعمیرات، صحت اور تعلیم بھی شامل ہے-

    آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

    ایران: اسرائیل کیلئےکام کرنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

    حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں وائرل، اسرائیلی انٹیلی جنس نے تحقیقات …

  • فواد خان کی دوبارہ بالی ووڈ‌میں انٹری،کس اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    فواد خان کی دوبارہ بالی ووڈ‌میں انٹری،کس اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کی بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا کے ساتھ بالی ووڈ فلم کرنے کی خبر سرگرم ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سپر اسٹار اداکار فواد خان کی بالی وڈ واپسی کی خبریں طویل عرصے سے زیر گردش ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ تاہم دونوں جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی،مگر اب بھارتی میڈیا میں خبرپھیل رہی ہیں کہ وانی کپور کی بجائے اداکارہ ریدھی ڈوگرا اور فواد خان ایک ساتھ نئے پروجیکٹ میں کام کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان اور ریدھی ڈوگرا ایک ‘روم کوم ڈرامہ’ فلم میں بطورِ جوڑی اور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے،فلم کے لیے معاون اداکاروں کی کاسٹ باقی ہے جبکہ یہ فلم ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے فواد خان اور ریدھی ڈوگرا کی اس نئی فلم کا پیپر ورک مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم اور ڈائریکٹر کا نام ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔

    ایران: اسرائیل کیلئےکام کرنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ ریدھی اور فواد دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں، اسی وجہ سے رواں سال کے آخر تک فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا جبکہ اس فلم کو اگلے سال کے آخر یا 2026 کے آغاز تک ریلیز کیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ امریکا اور برطانیہ کے مختلف مقامات پر کی جائے گی،دوسری جانب ابھی تک فواد خان اور ریدھی ڈوگرا نے بھارتی میڈیا کی اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

    آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

  • آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

    آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

    دبئی: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

    روانگی سے قبل قومی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے،کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں کپتانی کرتی رہی ہوں، مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لیے مختلف محسوس نہیں ہو رہا، گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے۔

    کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی،ورلڈ کپ ایونٹ3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا ،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل