Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مولانا سید ابو الاعلی مودودیؒ کی وفات کو 45 برس بیت گئے

    مولانا سید ابو الاعلی مودودیؒ کی وفات کو 45 برس بیت گئے

    لاہور: بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلی مودودیؒ کی وفات کو 45 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی :مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ 25 ستمبر 1903 ء کو حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔ وہ 1906 تا 1913 ء ابتدائی تعلیم کے مراحل سے گزرے،سید ابوالاعلی مودودی کا شمار 20 ویں صدی کے عظیم اسلامی مفکرین میں ہوتا ہے، مولانا مودودی نے 26 اگست 1941کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔

    1918 ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ”اخبار مدینہ“ سے کیا۔ 1920 ء میں مولانا مودودیؒ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا11 مئی 1953 ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودی ؒ کو سزائے موت سنا دی۔ 1957 ء میں ماچھی گوٹھ میں جماعت اسلامی کا چوتھا کل پاکستان اجتماع ہوا۔

    1963 ء میں لاہور میں مولانا سید مودودی ؒ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ 1967 ء میں بحالی جمہوریت کے لیے دوسری جماعتوں سے مل کر تحریک جمہوریت پاکستان (پی ڈی ایم) کی تشکیل کی،1970 ء میں مولانا مودودیؒ کے اعلان پر بے مثال یوم شوکت اسلام منایا گیا 1973 ء میں 31 سال تک تحریک کی رہنمائی کرنے کے بعد مسلسل علالت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی امارت سے معذرت کر لی،1979 ء میں علاج کی غرض سے مولانا مودودی ؒ امریکہ گئے جہاں 22 ستمبر 1979 ء کو بفیلو اسپتال میں انتقال فرما گئے،ن کی تدفین لاہور میں کی گئی۔

  • امریکا میں متعدد حملہ آوروں کا شہریوں پر حملہ،4 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    امریکا میں متعدد حملہ آوروں کا شہریوں پر حملہ،4 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    واشنگٹن: امریکہ میں متعدد حملہ آوروں نے شہریوں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست الاباما میں برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں رات گئے پیش آیا، فائرنگ کرنے والوں کی تعداد 2 یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی ہمیں 2 بالغ مرد اور ایک بالغ خاتون کی گولیاں لگی لاشیں ملیں جب کہ درجنوں زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور اس کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے شہریوں سے حملہ آوروں کی شناخت کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے واقعے کی تحقیقات میں متعدد ایجنسیاں شامل ہیں جن میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد شامل ہیں،تاحال واقعے کے محرک کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی حملہ آوروں سے متعلق کوئی ابتدائی معلومات مل سکی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں رواں برس 403 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں 12 ہزار سے زائد افراد مارے گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

  • طالب علم پر تشدد کرنے پرسکول پرنسپل  گرفتار ،مقدمہ درج

    طالب علم پر تشدد کرنے پرسکول پرنسپل گرفتار ،مقدمہ درج

    لاہور: طالب علم پر تشدد کرنے پر سکول پرنسپل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : واقعہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا،ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی، متاثرہ شہری کے والد راحیل انور کی مدعیت میں نامزد ملزم رانا اسرار کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی ار کے مطابق میرا بیٹا طابیل راحیل نویں جماعت کا طالب علم اور پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم ہے۔ بیٹے پر 20 ستمبر کو سکول کے پرنسپل رانا اسرار نے بلاوجہ بہیمانہ تشدد کیا ہے جس سے میرے بیٹے کی حالت غیر ہوگئی جس کو فوری جنرل اسپتال طبی امداد کے لیے لے جایا گیا۔

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

    مدعی مقدمہ کے مطابق سکول کے پرنسپل نے میرے بیٹے کی کمر، بازؤں، کندھوں اور جسم کے نازک حصے پر شدید تشدد کیا جس کے نشانات جسم پر موجود ہیں لہٰذا سکول کے پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے تشدد ذہن کے ٹیچر کو عبرتناک سزا دی جائے جبکہ سکول کا لائسنس کینسل کرتے ہوئے ادارے کو بند کیا جائے۔

    ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

  • لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہوگا،انتونیوگوتریس

    لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہوگا،انتونیوگوتریس

    نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا اور اس کے لیے جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیاکو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے اور اس کے لیے لبنان، اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں، جنھوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اس کے ذمہ دار ہیں، غزہ کے لوگوں کی زیادہ مدد نا کرنے پر افسردہ ہوں اور اس کی وجہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں۔

    مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر برطانیہ میں سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ 1973 کے بعد علاقائی جنگ چھڑنے کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    دوسری جانب لبنان سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے اندر اہم مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے اب تک استعمال نہ کیے جانے والے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے، اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیلا دیا، اسرائیل نے حزب اللہ کے 400 لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہےاسرائیل نے شہریوں کو حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر حملے سے خبردار کر دیا ہے، اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 290 اہداف پر 4 سو سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے لبنان پر چڑھائی کرنے سے متعلق اطلاعات کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

  • علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبورکرکے اپنا چیلنج پورا کیا،بیرسٹر سیف

    علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبورکرکے اپنا چیلنج پورا کیا،بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ، جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا گیا اور مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروا دیا۔

    باغی ٹی وی : بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلی اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے ہیں، علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبورکرکے پورا پنجاب اور لاہورگھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باجود وزیراعلیٰ کے پی جلسہ گاہ پہنچے، جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا گیا اور مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروا دیا کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کا مقرر وقت (6 بجے) ختم ہونے کے بعدعلی امین جلسہ پنڈال میں پہنچے تھے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اپنے قافلے کے ہمراہ لاہور کے حدود میں داخل ہوئے اور فیروزوالا پہنچ کر رکاوٹ کیلئے کھڑی گاڑی کو دیکھ کر طیش میں آ گئے، اپنی گن سے گاڑی کا شیشہ توڑا اور تمام رکاوٹیں عبور کرتے کاہنہ میں جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

    وہاں موجود کارکن انہیں دیکھ کر جوش میں آ گئے، علی امین گاڑی سے باہر نکلے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا اور کارکنوں سے گفتگو بھی کی پھر روانہ ہوگئے۔

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

  • ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا،30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی

    ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا،30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی

    تہران: ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا،دھماکا ہفتے کی رات 9 بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت اور 17 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے،دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 69 افراد موجود تھے جن میں سے 24 تاحال لاپتہ ہیں۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

  • اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا، 45 روز کیلئے بندکرنےکا حکم

    اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا، 45 روز کیلئے بندکرنےکا حکم

    رام اللہ: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول دیا۔

    باغی ٹی وی : اتوار کی صبح الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بولا،اسرائیلی فوج کی جانب سے زبردستی چینل کے بیوروکو 45 روز کے لئے بندکرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کی نشریات میں خلل ڈالنے سے قبل ٹی وی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے چینل کے دفتر پر دھاوا بولنے اور ملٹری آرڈرز ٹی وی کے ایک ورکر کو تھمانے کی فوٹیج لائیو نشر کی تھی کارروائی سے کچھ دیر پہلے ٹی وی کو القسام بریگیڈ کی جانب سے ویڈیو موصول ہوئی تھی، اسرائیلی فوجی ڈرون کی ویڈیو میں غزہ میں خلاف ورزیوں کے شواہد ہیں۔

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    اس سے قبل مئی میں اسرائیلی حکام نے یروشلم ہوٹل کے ایک کمرے پر چھاپہ مارا جو الجزیرہ اپنے دفتر کے طور پر استعمال کرتا تھا، یہ اس وقت ہوا جب حکومت نے الجزیرہ سٹیشن کے مقامی آپریشنز کو یہ کہتے ہوئے بند کرنے کا فیصلہ کیا کہ اس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

  • بنگلہ دیش کے سابق وزیر لینڈ کی لندن،نیویارک اور دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف

    بنگلہ دیش کے سابق وزیر لینڈ کی لندن،نیویارک اور دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے سابق وزیر لینڈ کے لندن،نیویارک اور دبئی میں 500 ملین ڈالر سے زیادہ لگژری رئیل اسٹیٹ کے اثاثوں کا انکشاف ہو اہے-

    باغی ٹی وی : "الجزیرہ” کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق وزیر لینڈ سیف الزمان چودھری نے لندن، دبئی اور نیویارک میں لگژری رئیل اسٹیٹ پر 500 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کیے لیکن بنگلہ دیش کے ٹیکس گوشواروں میں اپنے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

    رپورٹ کے مطابق چٹاگانگ کے بندرگاہی شہر کے ایک طاقتور خاندان سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ چودھری نے اس رقم پر ملک کے کرنسی قوانین کے حصے کے طور پر 12,000 ڈالر کی سالانہ حد کے باوجود اتنی بڑی جائیداد بنائی –

    بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر شاہدین ملک نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ سیاستدانوں کو اپنے غیر ملکی اثاثوں کا اعلان کرنا چاہیے۔

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

    بنگلہ دیش میں حکام نے حسینہ کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے اور اب چودھری کے برطانیہ میں لاکھوں ڈالر کی لانڈرنگ کے دعووں کی تحقیقات کر رہے ہیں،چودھری برطرف شدہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قریبی ساتھی تھے جو اگست میں طلباء کے احتجاج پر سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو گئے تھے۔

    حسینہ کی جلا وطنی کے بعد بنگلہ دیش کے حکام نے ان کی حکومت میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے سابق وزیر لینڈ چودھری اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، جب کہ ریاست کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے ان الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ انھوں نے غیر قانونی طور پر "ہزاروں کروڑ ٹکا” حاصل کیے تھے۔ ڈالر) اور اسے برطانیہ میں لانڈر کیا۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    تحقیقات سے پتہ چلا کہ چوہدری نے 2016 سے اب تک برطانیہ میں 360 گھر خرید ے،لندن کے اسٹیٹ ایجنٹ رپن محمود نے الجزیرہ کے خفیہ رپورٹرز کو لندن کے مشیروں کے نیٹ ورک سے متعارف کرایا جس نے چودھری کو اپنی جائیداد کی سلطنت بنانے میں مدد کی: چارلس ڈگلس سالیسٹرز ایل ایل پی، جس نے ان کے لیے 100 سے زیادہ جائیداد کے قرضوں کو دوبارہ فنانس کرنے میں کام کیا۔ پریش راجہ، جنہوں نے اپنی کمپنی مارکیٹ فنانشل سلوشنز اور اپنے دیگر کاروباروں کے ذریعے سینکڑوں قرضے بنائے۔ اور راہول ماردے، سنگاپور کے بینک ڈی بی ایس کے، جس نے وزیر کو رقم بھی دی۔

    جب الجزیرہ نے چودھری سے اس حوالے سے پوچھا تو بتایا کہ ان کی بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز بنگلہ دیش سے باہر ان جائز کاروباروں سے آتے ہیں جن کی وہ برسوں سے ملکیت میں ہے۔

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    چارلس ڈگلس سالیسٹرز ایل ایل پی، مارکیٹ فنانشل سلوشنز، پریش راجہ، ڈی بی ایس بینک اور رپن محمود نے الجزیرہ کو بتایا کہ انہوں نے چودھری پر زبردست اینٹی منی لانڈرنگ چیک کیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے فنڈز بنگلہ دیش سے نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات، امریکہ اور برطانیہ میں جائز اور دیرینہ کاروبار سے آئے۔

  • پیجر اور واکی ٹاکی میں دھماکے، قطر ایئر لائن کی لبنانی مسافروں پر بڑی پابندی

    پیجر اور واکی ٹاکی میں دھماکے، قطر ایئر لائن کی لبنانی مسافروں پر بڑی پابندی

    قطر:لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والے مسافروں پر بڑی پابندی لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی :قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لانے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی لبنان میں حالیہ دھماکوں کے باعث لگائی گئی ہے،بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کے پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی ہو گی، پابندی کا اطلاق چیک شدہ اور ساتھ لے جانے والے سامان کے ساتھ ساتھ کارگو پر بھی ہو گا ، فیصلہ لبنان کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا۔

    واضح رہے کہ لبنان میں حماس اور حزب اللہ کے ارکان کے پیجرز اور پھر واکی ٹاکی میں دھماکوں سے 40 افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی خفیہ ادارے کی اس پُراسرار اور عجیب حکمتِ عملی نے دنیا بھر میں مختلف چیزوں کو بم کے طور پر بروئے کار لانے کے امکان سے متعلق تحقیق کو ہوا دی ہے۔

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

    دنیا بھر کے خفیہ ادارے اسرائیلی خفیہ ادارے کی حکمتِ عملی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ یہ رجحان انتہائی خطرناک ہے کیونکہ الیکٹرانک ڈیوائسز کو بم کے طور پر بروئے کار لانے کی صورت میں غیر متحارب افراد یعنی عام شہریوں کا جانی نقصان زیادہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اب دہشت گرد کوئی بھی دھماکوں کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ حکومتیں بھی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز کو بم کے طور پر بروئے کار لاسکتے ہیں۔

    ایسے میں روس کے ایک فوجی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ چاکلیٹ بم کا ڈیمو دیتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جی ہاں، چاکلیٹ بم۔ دنیا بھر میں لوگ شدید تشویش میں مبتلا پائے گئے ہیں کہ اب کس چیز پر بھروسا کیا جائے اور کس پر نہ کیا جائےبرقی گاڑیوں کو بم میں تبدیل کرنے کی بات ہو رہی ہے گھریلو استعمال کے آلات بھی بم کے طور پر بروئے کار لائے جاسکتے ہیں۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    ڈیمو کے مطابق چاکلیٹ میں چھوٹا سا آئی ای ڈی بم نصب کیا جاسکتا ہے۔ چاکلیٹ کھانے والا جیسے ہی بم کو چبائے گا بٹن دبنے سے دھماکا ہو جائے گا اور اُس کا منہ اُڑ جائے گا-

  • سندھ سمیت ملک بھر میں فارمی مرغی میں  چکن گونیا پھیل گیا

    سندھ سمیت ملک بھر میں فارمی مرغی میں چکن گونیا پھیل گیا

    کراچی: سندھ سمیت ملک بھر میں فارمی مرغی میں خطرناک وائرس چکن گونیا پھیل گیا-

    باغی ٹی وی : چکن گونیا والی مرغی کھانے سے چمڑی کے امراض پھوٹنے لگے،بیمار مرغیوں کی تصویر وائرل ہونے کے بعد دو دن میں مرغی کا ریٹ 640 سے 350 پر آگیا، ماہرین نےعوام کو آئندہ6 ماہ تک مرغی کا گوشت استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے-

    وائرل بیماری چکن گونیا، وائرس سے پھیلتی ہے، چکن گونیا ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے منتقل ہوتی ہے، چکن گونیا، ڈینگی سے ملتی جلتی بیماری ہے اور زیادہ تر ٹروپیکل ممالک میں پائی جاتی ہے، چکن گونیا کے زیادہ تر کیسز افریقہ، جنوبی ایشیاء، جنوب مشرقی ایشیاء سے رپورٹ ہوئے ہیں،پاکستان میں کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے چکن گونیا کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں-

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی،وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ بروقت تصدیق اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے،

    وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ وزارت صحت ضروری اقدامات یقینی بنا رہی ہے، عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں-

    آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان …