Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی سی سی  انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

    آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

    لاہور: آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہوگیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 5 رکنی وفد نے کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنے دورے کے آخری روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا،وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کا موں اور وینیو کا جائزہ لیا جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور آئی سی سی انسپکشن ٹیم کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تفصیلی میٹنگ ہوئی۔

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیم نے بورڈ کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں مارکیٹنگ ،کمرشل، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، سکیورٹی، ایچ آر ، ٹکٹنگ، لاجسٹک اور انفرا اسٹرکچر کے سربراہان شامل تھے۔

    آئی سی سی وفد نے تمام شعبوں کو مختلف ٹاسک دئیے اور پلان تیار کیا آئی سی سی انسپکشن ٹیم مقررہ وقت تک تمام ٹاسک مکمل ہونے کے لیے پرامید ہے اور انہوں نے کسی حوالے سے فکر مندی کا اظہار نہیں کیا۔

    علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب

    پی سی بی حکام کی جانب سے انسپکشن ٹیم کو پریکٹس وینیوز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی،لاہور میں پریکٹس وینیو ایل سی سی اے گراؤنڈ،کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس جب کہ راولپنڈی وینیو کے لیے پریکٹس وینیو اسلام آباد کلب ہوگا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ کوائن جاری کردئیے

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ کوائن جاری کردئیے

    نیو یارک: سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹرمپ کوائن جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں آج بہت زبردست چیز جاری کر رہا ہوں یہ ہے آفیشل ٹرمپ کوائن۔واحد آفیشل سکہ ہے جو میں نے خود ڈیزائن کیا ہے، سلور میڈیلین کا پہلا ایڈیشن بدھ سے دستیاب ہوگا، یہ آزادی کے لیے ہماری جدوجہد کا یادگاری سکہ ہے، یہ سکہ 99.9 فیصد چاندی سے بنا ہے، ہر سکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ سر ٹیفکیٹ کے ساتھ ملے گا۔

    ٹرمپ کوائن کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے، یہ یادگاری سکہ ایک خوبصورت بیگ میں دیا جائے گا، سکہ امریکی ریاست انڈیانا کی ایک ٹکسال میں ڈھالا گیا ہے، ٹرمپ نے حال ہی میں کرپٹو کرنسی کی ایک فرم بھی شروع کی ہے۔

    کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

  • ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت پسندوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : دہشت گردوں نے ژوب کے علاقے سلیازہ میں شیرانی جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ شہید اہلکار کے جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ژوب ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ایف بی آر کا کرپٹ افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی …

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • علی امین گنڈاپور کے کنٹینر  سے 3 موبائل فون غائب

    علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب

    لاہور جلسے کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ڈی جے ٹیم کے تین موبائل فون کنٹینر کے اندر سے غائب ہوئے، اس حوالے سے ڈی جے ٹیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ تینوں موبائل فونوں میں موسیقی اور پارٹی ترانے موجود تھےڈی جے ٹیم نے پریشانی کا اظہا رکیا تھا کہ لاہور تک کارکنان کو گرمانے کے لیے ان کے پاس موسیقی کا مواد نہیں ہوگا۔

    واضح رہےکہ تاخیر سے جلسہ گاہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لیے تیار کیا گیا کنٹینر استعمال نہ ہو سکا،جس پر جلسہ میں مکمل خطاب نہ کرنے کے باعث کل مکمل بیانیہ دینے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم فارم 47 کو نہیں مناتے اور نہ ان کی آئینی ترامیم ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور جلسے میں شرکت کے بعد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ نے گاڑی میں سوار ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے اور زنداں دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہیں،لاہور کے لوگوں نے جلسے میں شرکت کی آج بھی عوام نے فسطائیت کا مقابلہ کیا، میں اپنی تقریر جاری کرنا چاہتا تھا لیکن سگنل کا مسئلہ ہے اس لیے وہ کل اتوار کو اپنا مکمل بیانیہ جاری کریں گے،لاہور کے لوگوں نے جلسے میں شرکت کی آج بھی عوام نے فسطائیت کا مقابلہ کیا، میں اپنی تقریر جاری کرنا چاہتا تھا لیکن سگنل کا مسئلہ ہے اس لیے وہ کل اتوار کو اپنا مکمل بیانیہ جاری کریں گے۔

    ایف بی آر کا کرپٹ افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی …

  • پاکستان بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان بار نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق وکلا کا دیرینہ مطالبہ تھا بینچوں کی تشکیل کیلئےسینئر ججز پر مشتمل کمیٹی بنائی جا ئے، آرڈیننس کے ذریعے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم وکلا کی جدوجہد کی نفی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو سپریم کورٹ نے خود آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیا تھا۔ آرڈیننس عارضی قانون سازی ہے جو اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب کوئی ہنگامی ضرورت ہو، آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کو بینچ کی تشکیل کا یکطرفہ اور صوابدیدی اختیار دیا گیا۔

    بار کونسل اعلامیہ کے مطابق آرڈیننس ایک غیر منصفانہ قانون ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایک بری قانون سازی ہے صدارتی آرڈیننس ان شقوں کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں قانون سازی کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کو دیا گیا ہے، پاکستان بار نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اورعدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

    ایف بی آر کا کرپٹ افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی …

    بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس پر رائے کے لیے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش کرےوائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے رات کے اندھیرے میں مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری پر تحفظات کا اظہار بھی کیا فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آرڈیننس پر پارلیمان کے اندر کوئی بحث نہیں کروائی گئی۔

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

  • پاکستان اسپورٹس بورڈ  کا    باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کا باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کہا ہے کہ باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو مستقبل میں نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے ساتھ کوئی ذمہ داری نہ سونپی جائےباکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری کرنل(ر)محمد ناصر اعجاز تنگ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے میں ناکام رہے۔

    بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن کے دونوں عہدیدار باکسر ذوہیب رشید کے اٹلی میں سلپ ہونے کے واقعہ کے ذمہ دار ہیں، باکسر زوہیب رشید کے بیرون ملک غائب ہونے سے پاکستان کی نیک نامی پرساکھ بری طرح متاثر ہوئی، پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر زوہیب رشید پر مستقبل میں کسی بھی طرح کے ایونٹ میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کرے۔

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

  • ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: سندر کے علاقہ میں کریانہ اسٹور کے اندر ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے شہری کے کریانہ اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کی جس میں چھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو کو اسٹور کے مالک نے دبوچ لیا جس پر ساتھی ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کر دی، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    دوسری جانب مردان رستم میں پیسے نہ دینے پر سفاک ملزم نے بلیڈ سے بچے کی زبان کاٹ دی۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر احتشام علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مردان سے رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر جاوید اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے طبی ماہرین کو بچے کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کی کہا کہ قانونی اداروں کی موجودگی میں ایسی درندگی کیسے برداشت ہوسکتی ہے؟۔

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • ایف بی آر کا  کرپٹ   افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا کرپٹ افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ادارے میں جزا و سزا کا سخت نظام لاگو کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے، سکیورٹی ادارے بدعنوان افسران پر نظر رکھیں گے جن کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے جمعہ کوایف بی آر ہیڈکوارٹر میں سینئر ٹیکس افسران (گریڈ 17 اور اس سے اوپر) سے خطاب میں ایف بی آر کے نئے اصلاحاتی پلان کے اہم نکات کا تذکرہ کیا غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے اضافی مالی مراعات کی منظوری لے لی گئی ہے، ایف بی آر پہلے سے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سہہ ماہی بنیادوں پر مراعات دے رہا ہے لیکن اب اس نظام کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان افسران پر نظر رکھیں گے جو بدعنوانی میں ملوث ہوں گے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف اضافی اقدامات کیے جائیں گے اور ٹیکس مشینری کو مزید اختیارات دیے جائیں گے تاکہ مالیاتی اداروں سے معلومات کے تبادلے سے متعلق قوانین میں ترامیم کی جا سکیں۔

    ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر ماڈل ٹیکس دفاتر اور ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کرے گاجبکہ انفورسمنٹ کلیکٹریٹس کے لیے ایک خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا تاکہ درآمدات کے ذریعے ٹیکس بڑھانے پر افسران اور عملے کو بونس دیا جا سکے۔

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا  لائسنس منسوخ

    سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

    کوئٹہ: سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس منسوخ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: لائسنس منسوخی کی تادیبی کارروائی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نےکی۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے پر فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ کی وکالت کا لائسنس منسوخ کردیا،چیف جسٹس نے معاملہ قانونی کارروائی کے لیے بلوچستان بار کونسل کو بھجوادیا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کرسول جج کے چیمبر کو تالا لگا کربند کردیا تھا،سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیاتھاخاتون وکیل کی سول جج کے چیمبرکو تالا لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

  • مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب، کرکٹرز اور شوبز ستاروں کی شرکت

    مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب، کرکٹرز اور شوبز ستاروں کی شرکت

    لاہور میں مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کی شادی کی تقریب میں کرکٹرز اور شوبز ستاروں نے شرکت کی-

    باغی ٹی وی : لاہور میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں کرکٹرز ، فلمی ستارے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، قومی کرکٹر بابر اعظم، شان مسعود اور عثمان قادر تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے،چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق بھی تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے،سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ،سابق کپتان انضمام الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔
    mushtaq
    واضح رہے کہ مشتاق احمد کی بیٹی کا نکاح چند روز قبل لاہور میں ہوا تھا۔