Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکا:سابق صدارتی امیدوار کیساتھ تعلقات سامنے آنے پر خاتون رپورٹر کی منگنی ٹوٹ گئی

    امریکا:سابق صدارتی امیدوار کیساتھ تعلقات سامنے آنے پر خاتون رپورٹر کی منگنی ٹوٹ گئی

    سابق صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کیساتھ تعلقات سامنے آنے پر خاتون رپورٹر کی منگنی ٹوٹ گئی-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میگزین کی سیاسی رپورٹر اولیویا نوزی کے منگیتر، پولیٹیکو کے ریان لزا نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ہے، ان کی جانب سے یہ اعلان اولیویا نوزی پر سابق صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ مبینہ تعلقات کا الزام سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

    50 سالہ ریان لزا نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی سابقہ منگیتر کے ساتھ تعلق کی وجہ سے وہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی کوریج میں شامل نہیں ہوں گے۔

    ساف انڈر 17 چیمپئن شپ:پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو یارک میگزین کی واشنگٹن میں نمائندہ اولیویا نوزی کو سابق آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ مبینہ رومانوی تعلقات سامنے آنے کے بعد چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا،31 سالہ اولیویا نوزی اور ریان لزا کی منگنی اٹلی میں ستمبر 2022 میں ہوئی تھی اور دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں، دونوں 2018 سے ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے نظر آتے تھے-

    گنڈا پور کی غنڈہ گردی،رائفل کے بٹ گاڑی کو مارے،شیشے توڑ دیئے

  • انتقال کر جانے والےمصری ارب پتی تاجر پر  جنسی زیادتی کے الزامات

    انتقال کر جانے والےمصری ارب پتی تاجر پر جنسی زیادتی کے الزامات

    گزشتہ سال انتقال کر جانے والے 94 سالہ مصری ارب پتی تاجر پر 20 خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزم عائد کیا ہے-

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم کے مطابق گزشتہ سال انتقال کر جانے والے 94 سالہ مصری ارب پتی تاجر محمد الفائد پر ان کے ڈپارٹمنٹل اسٹور کی 20 سے زائد خواتین ملازمین نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا، الفائد کی ملکیت میں ہوتے ہوئے ڈپارٹمنٹل انتظامیہ نے مبینہ الزامات کو چھپانے کی کوشش کی –

    گنڈا پور کی غنڈہ گردی،رائفل کے بٹ گاڑی کو مارے،شیشے توڑ دیئے

    دستاویزی فلم اور پوڈکاسٹ میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کی 20 سے زائد سابق خواتین کارکنان نے گواہی دی تھی کہ الفائد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور یہ واقعات لندن، پیرس اور سینٹ ٹروپیز سمیت مختلف مقامات پر رونما ہوئے ڈپارٹمنٹل اسٹور مداخلت کرنے میں ناکام رہا اور 1985 اور 2010 کے درمیان الفائد کی ملکیت کے دوران جنسی بدسلوکی کے الزامات کی پردہ پوشی میں مدد کی۔

    ڈپارٹمنٹل اسٹور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں اور متاثرین کے تحفظ میں ناکامی پر معذرت خواہ ہیں، نئی انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔

    ساف انڈر 17 چیمپئن شپ:پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

  • آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستانی کھلاڑیوں نے میچز جیت لیے

    آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستانی کھلاڑیوں نے میچز جیت لیے

    منگولیا: آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2024 کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے میچز جیت لیے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے کیوئسٹ اسجد اقبال نے پہلے روز منگولیا کے اولزیتوگ داواسورن کو با آسانی 1-4 سے شکست دی۔ اسجد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ 75 کے بریک کھیلے، اسجد کی فتح کا فریم اسکور 18-50، 0-75، 0-82، 0-73 اور 0-64 رہا۔

    اویس منیر نے بھی زبردست کم بیک کرتے ہوئے منگولیا کے میندسائیکان ایرڈن کو 2-4 سے ہرایا۔ اویس نے دو فریمز میں خسارے میں ہونے کے باوجود بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔ ان کے میچ کے فریم اسکور 0-64، 20-45، 0-54، 10-54، 21-53 اور 15-46 رہا۔

    سیالکوٹ: مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

    منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 40 کھلاڑی شریک ہیں، جنہیں 10 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،ہر گروپ سے دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گے،ایونٹ میں ناک آؤٹ مرحلے کے میچز 22 ستمبر سے شروع ہوں گے، جب آخری 20 اور آخری 16 کے مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ 24 ستمبر کو کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل ہوں گے فائنل 25 ستمبر کو ہوگا۔

    سیالکوٹ:کمشنر گوجرانوالہ کا وزیر آباد اور سمبڑیال کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

  • ساف انڈر 17 چیمپئن شپ:پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

    ساف انڈر 17 چیمپئن شپ:پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

    بھوٹان میں کھیلے جارہے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے دوران پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 1-0 سے شکست دی،پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ دوسرے ہاف میں محمد طلحٰہ نے 81 ویں منٹ میں اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔

    واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم اب 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان کے خلاف میدان میں اترے گی اور پھر 25 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ جنوبی ایشیا کے 7 ممالک کے درمیان چیمپئین شپ 20 تا 30 ستمبر بھوٹان کے شہر تھمپو میں کھیلی جارہی ہے، چیمپئین شپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ: مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

    گروپ اے میں شامل پاکستان نے اپنا پہلا میچ آج 21 ستمبر کونیپال کے خلاف کھیلا، دوسرے میچ میں قومی جونیئرٹیم کا مقابلہ 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں اسے سری لنکا کا سامنا درپیش ہوگا،گروپ بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، مالدیپ اور بنگلا دیشں شامل ہیں، ہرگروپ کی ونر اوررنراپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

    پاکستان کے منتخب اسکواڈ میں عبدالرحمان، محمد حسنین سلیم، نجیم خان، سمیر احمد، عبید اللہ خان، ماجد علی، سید محمد عابس رضا، عمر جاوید، عبدالصمد، محمد فراز شامل ہیں۔

    سیالکوٹ:کمشنر گوجرانوالہ کا وزیر آباد اور سمبڑیال کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

  • سائنسدانوں نے بلڈ گروپ سے متعلق 50 سال پرانے اسرار کو حل کیا

    سائنسدانوں نے بلڈ گروپ سے متعلق 50 سال پرانے اسرار کو حل کیا

    لندن: سائنسدانوں نے نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی ادارے این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ اور یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے MAL نامی ایک نئے بلڈ گروپ کی نشاندہی کی ہے مذکورہ بالا پیش رفت نے AnWj نامی اینٹیجن سے جُڑے 50 سال پرانے اسرار کو حل کیا ہے جو پہلی بار 1972 میں دریافت ہوا تھا۔

    بی بی سی کے مطابق سینئر ریسرچ سائنسدان لوئس ٹیلی کی قیادت میں ریسرچ ٹیم نے AnWj اینٹیجن سے محروم مریضوں کی شناخت کے لیے ایک جینیاتی ٹیسٹ بھی تیار کیا ہےیہ اختراع ماہرین کوMAL گروپ کے نایاب مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے قابل بنائے گی اور ہم آہنگ خون کے عطیہ دہندگان کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گی۔

    لوئس، جنہوں نے اس پروجیکٹ کے لیے 20 سال وقف کیے ہیں، بی بی سی کو بتایا کہ اس ٹیسٹ سے مستفید ہونے والے لوگوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے مزید برآں یہ MAL گروپ تمام بلڈ گروپ سسٹم میں 47واں نیا بلڈ گروپ ہے۔

    جلسہ تووڑ گیا، پہلے علی امین گنڈا پور معافی مانگے گا؟

  • اسد قیصر کا اسپیکر سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا مطالبہ

    اسد قیصر کا اسپیکر سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لیں اگر فیصلے میں عدلیہ پر وار ہوتا ہے تو عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گےمولانا فضل الرحمان اور اخترمینگل کو مجوزہ آئینی ترامیم کے الگ الگ مسودے دیے گئے تھے، اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بھی اس سازش میں پوراشریک ہے، بلاول اپنے نانا کے آئین کو ختم کرنے کیلئے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہےکہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں،اسپیکر نے خط میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم لاگو ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وہ آزادارکان کو کسی اور پارٹی میں شمولیت کی اجازت دے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سات اگست کو منظور کیا، وہ آزادارکان جو ایک سیاسی جماعت کاحصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایکٹ کے تحت جس رکن نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیا وہ آزاد تصور ہوگا۔

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

    انہوں نے مخصوص نشستوں سے متعلق پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کا احترام کرے کیوں کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی قانون سازی کی گئی الیکشن ایکٹ دوسری ترمیم پر الیکشن کمیشن مکمل عمل درآمد یقینی بنائے۔

    کم عمرطلبا کے ساتھ بد فعلی کر کے بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار

  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 ستمبر سے 01 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشوں کا امکان ہے 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیںصوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہےپی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

    ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ،دو ملزمان گرفتار

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    آئین وقانون کی بالادستی، انصاف کو یقینی بنایا جائے،سنی تحریک

  • کم عمرطلبا کے ساتھ بد فعلی کر کے بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار

    کم عمرطلبا کے ساتھ بد فعلی کر کے بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں پولیس نے کم عمر طلبا کے ساتھ بدفعلی کرکے ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا 5 رکنی گینگ گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اسکول کے بچوں سے دوستی کرتے تھے اور پھر انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر ’گن پوائنٹ‘ پر ریپ کرتے تھے ،پولیس نے پانچ رکنی گینگ سے یوایس بی اور موبائل فونز برآمد کرلیے ملزمان طلبا کے ساتھ بدفعلی اور ان کی ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرتے تھے۔

    دوسری جانب پنجاب کے شہر چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقے منڈی شیخاں میں واقعہ قبرستان سے کمسن بچوں کی میتوں کو قبروں سے نکال لیا گیا چنیوٹ سرگودھا روڈ پر واقعہ قبرستان سے رات گئے بچوں کی قبریں کھود دی گئیں۔ نامعلوم افراد کی جانب سے دفن کئے جانے والے تین بچوں کی قبروں سے میتیں نکال لی گئیں۔

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    قبروں کو کھود کر میتیں نکال کر کفن قبرستان میں ہی پھینک دئیے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد قبرستان پہنچ گئی۔ قبریں کھودے جانے کہ واقعہ کا سن کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    کراچی پولیس کا گٹکا ماوا کےخلاف کریک ڈاؤن، تین ملزم گرفتار

  • ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ،دو ملزمان گرفتار

    ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ،دو ملزمان گرفتار

    قصور میں تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی دو منشیات فروش بھی گرفتار کئے گئے-

    باغی ٹی وی : پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان بھیڈیاں کلاں جرنیلی روڈ سے بذریعہ ڈرون کیمرہ منشیات بارڈر اسمگلنگ کرتے تھے جس پر تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت آفتاب اور الطاف کے نام سے ہوئی جو سہجرہ گاؤں کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے آدھا کلوگرام سے زائد ہیروئن ، ڈرون کیمرے کا ریموٹ اور ڈرون کیمرے کی بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

    قبل ازیں اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 168 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ترجمان کے مطابق ایچ الیون اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزم سے مجموعی طور پر 700 گرام چرس برآمد کی گئی۔

    ننکانہ: غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 200 گرام چرس، 200 گرام آئس اور 150 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ سیالکوٹ میں ہی تعلیمی ادارے کے قریب رکشہ سے 8.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان کی نشاندہی پر شیخوپورہ میں واقع گھر سے مزید 10.8 کلو گرام افیون اور 54 کلوگرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

    کراچی پولیس کا گٹکا ماوا کےخلاف کریک ڈاؤن، تین ملزم گرفتار

    پشاور ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں بحرین اور دوحہ جانے والے مسافروں سے 2.1 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 994 گرام آئس جبکہ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 4.7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ پسنی میں کوسٹل لائن کے قریب 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقئات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

  • مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت:الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت:الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

    اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو نئے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، قانونی ٹیم نے کمیشن کو الیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں، قانونی طور پر مخصوص نشستوں کی فہرست فراہم نہ کرنے پر تحریک انصاف ان نشستوں کی اہل نہیں، تنظیمی ڈھانچہ نہ رکھنے والی پارٹی کے ساتھ خط و کتابت کی قانونی اہمیت نہیں، پارٹی سرٹیفیکیٹ کے بغیر کسی جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل نہیں ہوتا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن قوانین کی روشنی میں عمل درآمد کی تجاویز طلب کیں، قانونی ٹیم الیکشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق تجاویز دے گی اس کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا گیا۔

    لاہور: پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق تمام درخواستوں پرلارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا-

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی بالادستی و خودمختاری اور مخصوص نشستوں کا معاملہ اٹھادیا، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے الیکشنز ایکٹ میں ترمیم سے آگاہ کیا۔ انہوں ںے خط کی کاپی الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو بھی ارسال کی ہے۔

    اسپیکر ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر سے خط میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد مخصوص نشستیں تبدیل نہیں کی جاسکتیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں تبدیلی ہوچکی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا جس کا اطلاق ماضی سے ہوتا ہے آپکی توجہ کے لیے الیکشن ایکٹ اس وقت نافذ العمل ہے چنانچہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون پر عمل کرے، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے اصولوں پر عمل کرے۔

    بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی امریکی عدالت میں طلبی

    اسپیکر نے خط میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم لاگو ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وہ آزادارکان کو کسی اور پارٹی میں شمولیت کی اجازت دے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سات اگست کو منظور کیا، وہ آزادارکان جو ایک سیاسی جماعت کاحصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایکٹ کے تحت جس رکن نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیا وہ آزاد تصور ہوگا۔

    انہوں نے مخصوص نشستوں سے متعلق پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کا احترام کرے کیوں کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی قانون سازی کی گئی الیکشن ایکٹ دوسری ترمیم پر الیکشن کمیشن مکمل عمل درآمد یقینی بنائے۔

    حکومتی مجوزہ ترمیمی پیکج کے خلاف آج دوسری درخواست دائر