Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    لاہور: پاکستانی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر پورا ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقا منتقل کرنے کے حوالے سے جنوبی افریقی بورڈ لاعلم ہے۔

    ذرائع کے مطابق تاحال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی افریقا سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، تھوڑے وقت میں جنوبی افریقا بورڈ کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے جبکہ تاحال آئی سی سی نے بھی اس حوالے کوئی غور نہیں کیا۔

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنوبی افریقا کے آپشن کو سامنے لے کر آیا، جنوبی افریقا بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کم وقت میں کروانا ممکن نہیں آئی سی سی میں تاحال جنوبی افریقا کے آپشن پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے-

    کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

  • سگی بیٹی سے جنسی زیادتی،باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

    سگی بیٹی سے جنسی زیادتی،باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے باپ کی شادی شدہ سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا عدالت نے ملزم عبد الکریم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 3 ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی۔

    عدالت نے کہا کہ متاثرہ خاتون اپنے والد کو معاف کرنا چاہتی ہیں تاہم جرم سنگین نوعیت کا ہے ایسے عناصر کو سزا دینا اشد ضروری ہے پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا کہ واقعہ جنوری 2022 کو پیش آیا تھا ملزم نے شوہر اور بچوں کی عدم موجودگی میں گھر آکر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون نے اپنے 164 کے بیان میں بھی اپنے والد کو مورد الزام ٹھہرایا۔

    دوران ٹرائل ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا تھا ملزم نے الزام لگایا کے داماد نے اپنی بیوی کے ذریعے اس سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، پیسے نا دینے پر غلط الزام پر مقدمہ درج کروایا گیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی اس بات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا، ڈی این اے رپورٹ نے بھی ملزم کیخلاف الزام کو ثابت کیا ہے، ایسی حرکات سے معاشرے میں خواتین میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

  • ایف آئی اے کی  حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑی کارروائی،کرنسی ایکسچینج  سے  23 کروڑ روپے برآمد

    ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑی کارروائی،کرنسی ایکسچینج سے 23 کروڑ روپے برآمد

    پشاور: ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی کاروبار حوالہ ہنڈی کے خلاف پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی کرنسی ایکسچینج کے مینجر کو گرفتار کرکے 23 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔

    باغی ٹی وی: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعیم خان کے مطابق کارروائی اندرون شہر صرافہ بازار میں کی گئی جس میں ہنڈی و حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے مینجر عطا اللہ کو گرفتار کرکے دکان کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 23 کروڑ روپے برآمد کرلیےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف ایف آئی اے کی اب تک کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں کارروائی سے قبل ایک ہفتے تک ریکی کی گئی، مینجر کی گرفتاری کے بعد اب اصل سرغنہ خالد منظور کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے، ملزم خالد منظور سونے کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے اور ایف آئی اے کو مطلوب ہے، خالد منظور کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالت نے رہا کردیا تھا۔

    پاکستان محدود وسائل کے باوجودموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،اسحاق ڈار

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عطا اللہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کو زیادہ تر رقم افغانستان سے بھیجی جارہی تھی، نامعلوم لوگوں کو بھیجی جانے والی رقم ملک کے لیے خطرہ ہے، غیر قانونی طریقہ کار سے بھیجی گئی رقوم پہلے بھی دہشت گردی اورغیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوئی ہیں، ہنڈی و حوالے کے کاروبار کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کرچکے ہیں، روزا نہ کی بنیاد پر ہنڈی حوالہ کے خلاف کہیں نہ کہیں کارروائی ہورہی ہے۔

    کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

  • غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف کرادیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے جب تک کہ وہ اس کی تعمیل نہیں کرتےپی ٹی اے نے انٹرنیٹ پر دستیاب مفت ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این ) سروسز ختم کرتے ہوئے صارفین کے لیے ’وی پی این ’ کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کی شرط رکھی ہے۔

    پی ٹی اے نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) کے رجسٹریشن فریم ورک پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی، جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اور پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

    قاضی فائز عیسیٰ گاڑی پر حملہ کیس،پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

    پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک محفوظ عمل متعارف کرا دیا گیا ہے، صارفین اپنے وی پی اینز پر ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں رجسٹریشن لنک کے ذریعے ممکن ہو پائے گی، یہ فریم ورک آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے ہے، اور اس کا مقصد قانونی اور رجسٹرڈ وی پی اینز کی بلاتعطل رسائی کو ممکن بنانا ہے، اجلاس میں محفوظ رابطوں کے لئے وی پی این کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا، ساتھ ہی غیر قانونی سرگرمیوں میں ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا، رجسٹریشن کیلئے کمپنیوں اور فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    پاکستان محدود وسائل کے باوجودموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،اسحاق ڈار

  • وزیراعظم  کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم کی عالمی رہنماؤں کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (COP-29) کے موقع پر آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے باکو میں ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے کامیاب انعقاد پر صدرعلیوف کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے صدر علیوف کے وژن اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان زہریلی گیسوں کے اخراج میں معمولی حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے انہوں نے آذربائیجان اور عالمی برادری کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجز پر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا.

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذر بائیجان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور دفاعی تعاون میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی روابط کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • کل شام  سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

    کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: پی ڈی ایم اے نے محکمہ موسمیات کی کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے،راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، 15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 14سے16نومبر کے دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے،جمعرات سے ہفتے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش متوقع ہے،کل لاہور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے،بارشوں کے باعث سموگ میں کمی کا قوی امکان ہے۔

    دوسری جانب پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت آج 4 ریکارڈ کیا گیا،سردی سے بچنے کیلئے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

  • پاکستان محدود وسائل کے باوجودموسمیاتی تبدیلی  سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،اسحاق ڈار

    پاکستان محدود وسائل کے باوجودموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،اسحاق ڈار

    باکو: کوپ29کانفرنس کے موقع پرپیشگی اطلاع اور بڑھتے درجہ حرارت سے متعلق اجلاس میں نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈار نے کہا کہ آبادیوں کے تحفظ کی کوشش میں متحدہونے کیلئے پرعزم ہیں-

    باغی ٹی وی : نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج دنیا کو عالمی حدت میں اضافے کا بڑا چیلنج لاحق ہے، آبادیوں کے تحفظ کی کوشش میں متحدہونے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ10 ممالک میں شامل ہے
    2022کے تباہ کن سیلاب نے پاکستان کے تین کروڑسے زائد لوگوں کو متاثرکیا،سیلاب سے پاکستان کا 30ارب ڈالرسے زائد کا مالی نقصان ہوا-

    اسحاق ڈار نے کہا کہ مکانات،بنیادی ڈھانچہ اور لوگوں کا روزگارشدید متاثر ہوئے، ہمارے پاس پیشگی اطلاع کا مؤثرنظام ہوتاتو سیلابی تباہی سے بچاجاسکتا تھا،آج بڑھتاہوا درجہ حرارت اوربارشوں کے نظام میں بگاڑ بھی عالمی چیلنج بن چکا ہے، سب کیلئے پیشگی اطلاع کے نظام کے پروگرام کے اجراء پر اقدام کوسراہتے ہیں پروگرام کے تحت2027تک کرہ ارض کے ہرفردکاتحفظ یقینی بنانا ہے

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان محدود وسائل کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،ہم2030 تک زہریلی گیسوں کے اخراج میں 50فیصدتک کمی لانے کے وعدے پر کاربندہیں، ان اہداف کاحصول 15فیصدمقامی وسائل جب کہ35فیصدعالمی تعاون سے ممکن ہے،گرین پاکستان پروجیکٹ میں تمام ماحول دوست اقدام شامل ہیں ، پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کے لیے کلا ئمیٹ فانسنگ اشدضروری ہے،ترقی یافتہ ممالک 100ارب ڈالرکی کلائمیٹ فنانسنگ کاوعدہ پوراکریں-

  • بچوں سے زیادتی  کے حقائق پر پردہ ڈالنے  چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ مستعفیٰ

    بچوں سے زیادتی کے حقائق پر پردہ ڈالنے چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ مستعفیٰ

    چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ آرچ بشپ آف کینٹگربری جسٹن ویلبی کو ایک پادری کے گناہوں پردہ ڈالنے کی پاداش میں مستعفی ہونا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : چرچ میں بچوں سے زیادتی کے معاملات کی چھان بین کرنے والی کمیٹی کے روبرو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے آرچ بشپ آف کنیٹربری جسٹن ویلبی نے تسلیم کیا کہ انہوں نے جان اسمتھ کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات سے متعلقہ ادارے کو مطلع کرنا ضروری نہیں سمجھا یا اس حوالے تساہل برتا۔

    جسٹن ویلبی کا کہنا ہے کہ انہیں 2013 میں بتایا گیا تھا کہ جان اسمتھ کی بدکاریاں ثابت ہوچکی ہیں اور پولیس کو بھی اطلاع دی جاچکی ہے اس لیے انہوں نے یہ بات آگے کسی کو بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

    جسٹن ویلبی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوام کو بتایا ہے کہ جان اسمتھ کے معاملات کو چھپانے کے الزام کے تحت اُن پر بہت زیادہ نکتہ چینی کی گئی ہے اور اب اُن کے پاس مستعفی ہونے کے سوا چارہ نہ تھامستعفی ہونے کے لیے انہوں نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے اجازت بھی طلب کی اجازت دیئے جانے پر انہوں نے اپنا منصب چھوڑ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ جان اسمتھ نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں سینکڑوں بچوں سے مبینہ زیادتی، بعد میں زمبابوے اور جنوبی افریقا میں بھی اُن کے ایسے ہی کرتوتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پر مذاکرات ہوئے، نیشنل فسکل پیکٹ، توانائی شعبے کا گردشی قرض اور فنانشل سیکٹرز پر بھی عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ریٹیلرز اسکیم، ایس او ایز میں ریفارمز بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور 12 ہزار 970 ارب کا ہدف ہی برقرار رہے گا پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی بھی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات ہوں گے اور تاجر دوست اسکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے تین ماہ میں ریٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے اور چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے بھی جمع کرا دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے ریونیو شارٹ فال، نیشنل فسکل پیکٹ، گردشی قرض پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف مشن کو طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اسپیشل اکنامک زونز پر ورک آوٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس استثنیٰ ختم کیا جائے اور سرمایہ کاروں کے لیے یکساں میرٹ قائم کیا جائے آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام ممالک کیساتھ یکساں میرٹ قائم کیا جائے، خلیجی ممالک، یورپین ممالک سمیت سب کیلئے یکساں سروسسز فراہم کی جائیں، آئی ایم ایف مشن 15 نومبر کو ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا جبکہ اسپیشل اکنامک زونز پر آئی ایم ایف کو ایک روز بعد اہم رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں  اضافہ،ڈالر سستا

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،ڈالر سستا

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1400 روپے بڑھا ہے،اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 1200 رو پے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 111 ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 607 ڈالر ہے۔

    دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیااسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے کم ہوا ہے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 85 پیسے ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 277روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔