Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں، ہر شعبے، ہر کاروبار پر ٹیکس لگا دیے گئے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں، ہر شعبے، ہر کاروبار پر ٹیکس لگا دیے گئے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہورہا ہے، آپ کی توجہ صرف ٹیکس لگانے پرہے، بجٹ میں تنخواہ اور کاروبارپرٹیکسزعائد کردیئے-

    قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے یہ مان نہیں رہا میں کوئی اقتصادی ماہر ہوں، ایوان میں اقتصادی ماہر موجود ہوں وہ اس پر بہتر بات کر سکتے ہیں، جتنے بھی بجٹ پیش کیے گئے ہیں حکومتیں بجٹ کو عوام دوست قرار دیتی رہی ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہم دیوالیہ پن کے قریب ہیں بجٹ میں حکومت نے مزید ٹیکس لگانے کا سوچ رہی ہے، ایوان کے سامنے اپنے کچھ تحفظات رکھنا چاہتا ہوں، ایسے ارکان موجود ہیں جو بجٹ پر تکنیکی بحث کر سکتے ہیں، 1988 سے ایوان میں ہوں بہت سارے بجٹ دیکھ چکا ہوں، تمام حکومتیں یہی کہتی ہے کہ ان کا بجٹ عوام دوست ہے آج دیکھنا ہوگا کہ ملک میں معیشت کی کیا حالت ہے، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں، ہر شعبے پر، ہر کمائی میں، ہر کاروبار پر ٹیکس لگا دیے گئے ہیں، قوم سے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ ٹیکس دے تاکہ ملک کی معیشت مستحکم ہو، عام آدمی کو اطمینان ہو کہ اس کے بچوں کا گزر بسر ہوتا رہے لیکن حقوق نہیں دے رہے، جب قوم کو حقوق نہیں ملتے تو ٹیکس کیسے لے سکتے ہیں؟ عوام امن اورمعاشی خوشحالی کا مطالبہ کرتے ہیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں صورتحال فاقوں تک پہنچ چکی، لوگوں نے اپنے ہی ملک میں ہجرت کی، چمن بارڈر پر 9 ماہ سے لوگ دربدر بیٹھے ہوئے ہیں، یہ میں اور آپ پاک افغان بارڈر کہتے ہیں، افغانستان اسے ڈیورنڈ لائن سمجھتا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاست شکی القلب ہوچکی ہے کہ اپنے باشندوں کو تحفظ تک نہیں دے رہی، شرائط لگائیں لیکن قابل برداشت ہوں، ملک کی وفاداری پر آپ قبضہ کرلیتے ہیں، کوئی اور بات کرے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے سفارتی لحاظ سے ہمارے وزیر اعظم کامیاب ہوکر نہیں آئے، چین کے مہمان آئے انہوں نے جواب دیا پاکستان میں عدم استحکام ہے، سیکیورٹی کے حالات ٹھیک نہیں ہے، ایسے لگتا ہے کچھ مہینوں میں بنوں ڈی آئی خان میں امارت اسلامیہ قائم ہو جائے گا۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس:ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اب اس کیس کی گنجائش نہیں …

    مولانا فضل الرحمان کہا کہ مجھے لگتا ہے اس آپریشن کے ذریعے چین کی بات پوری کی جارہی ہے، یہ آپریشن عزم استحکام نہیں عدم استحکام ہے، اس آپریشن پر اسٹیبلیشمنٹ کا موقف بھی واضح نہیں ہے، پارلیمان اپنا مقدمہ ہار چکی ہے، اسٹیبلشمنٹ الیکشن میں دھاندلی کرے گی تو ایسا ہی ہوگا، اسٹیبلشمنٹ سیاست سے باہر ہوجائے تو خیر ہوجائے گی، حکومت اور اپوزیشن ایک میز پر بیٹھ جائیں گی۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا،عدالت نے کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    14 مئی 2024 کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے سال 2022 میں اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز گرفتار

    دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے تھے کہ جب کسی کی گرفتاری غلط ڈیکلئیر ہو جائے تو اس دوران جو ہوا اس کی حیثیت کیا ہوگی؟ ہم صرف یہ دیکھ رہے ہیں اسلام آباد سے ہمارے دائرہ اختیار کے اندر گرفتاری درست ہوئی یا نہیں، اگر کسی دوسر ے صوبے سے گرفتاری چاہیے ہوگی تو کیا باہر سے کوئی آکر اٹھا کر لے جائے گا؟ ایسے منہ اٹھا کر کوئی دوسرے صوبے میں جا کر کیسے گرفتار کر سکتا ہے؟

    واضح رہے کہ 21 مئی 2022 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد سے ’گرفتار‘ کرلیا گیا تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے تصدیق کی تھی کہ شیریں مزاری کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

  • بنوں : صوبائی وزیر کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ، 3 راہ گیر زخمی

    بنوں : صوبائی وزیر کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ، 3 راہ گیر زخمی

    پشاور: بنوں میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین راہ گیر زخمی ہوئے ۔

    خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا،پولیس وین پولیس لائن سے ملک پختون یار خان کو لینے جارہی تھی کہ ڈی آئی خان روڈ پر نشانہ بنایا گیا صوبائی وزیر 9 مئی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت جارہے تھے، انہوں نے اس واقعے میں تین شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں ٹھری میرواہ کے اکری تھانہ حدودِ کے لنک روڈ پر کار میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے علاقہ مکینوں کے مطابق ایک ٹائر پنچرہونے کے باوجود کار تیز رفتاری سے بسیرو حسین پاتو سے کرونڈی کے طرف جا رہی تھی کہ اچانک کار سے آگ بھڑک اٹھی کہ تمام تر کوششوں کی باوجود آگ قابو میں نہ آسکی، آتشزد گی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچہ، خاتون اور مرد شامل ہیں۔

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا

  • توہین الیکشن  کمیشن کیس:ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اب اس کیس کی گنجائش نہیں بنتی،شعیب شاہین

    توہین الیکشن کمیشن کیس:ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اب اس کیس کی گنجائش نہیں بنتی،شعیب شاہین

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت ہوئی-

    الیکشن کمیشن میں نثار محمد درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تاہم فواد چوہدری آج بھی کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کے معاون کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کو بتایا کہ ہمیں کیس کے حوالے سے نوٹس موصول نہیں ہوا میڈیا سے پتہ چلا ہے جس پر ممبر کمیشن نے ریمارکس دئیے کہ ہوسکتا ہے نوٹس عمران خان کے گھر گیا ہو،جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کم از کم کونسل کو تو خود جانا چاہیئے تھا، بنی گالہ میں تو کوئی نہیں ہے دونوں میاں بیوی جیل میں ہیں، اس پر ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ نوٹس بنی گالہ کے ایڈریس پر ہی بھیجا ہے۔

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

    الیکشن کمیشن نے وکیل شعیب شاہین سے پوچھا کہ ہائیکورٹ میں آپ کی رٹ کا کیا بنا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے، عدالت نے کمیشن کو فائنل آرڈر جاری کرنے سے روکا ہے، اگر کمیشن جیل ٹرائل نہیں کرتا تو پروڈکشن آرڈر کے بغیر کیس کیسے آگے چلے گا؟۔

    وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے یا جیل ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا، اس پر ممبر کمیشن نے وکیل سے پوچھا کہ آپ کو کونسی تاریخ سوٹ کرتی ہے؟ جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ محرم کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیں۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز گرفتار

    الیکشن کمیشن نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس کو 3 سال ہو گئے ہیں، جس پر شعیب شاہین نے بتایا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اب اس کیس کی گنجائش نہیں بنتی، ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ جو ہمارے ساتھ ہوا ہے اس کا کیا؟ جس وکیل نے جواب دیا کہ آپ کے ساتھ زبانی کلامی ہوا جو بھی ہوا، میں نے دہشت گردی کے کیسز بھگتے ہیں ، میں ایک لاکھ ووٹ لے کر کامیاب ہوا لوگوں نے مجھے ووٹ دئیے،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔

    بعد ازاں فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ہم چھلاوے نہیں ہیں جو ایک ہی وقت میں کئی جگہ پر پیش ہوسکیں،الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف بھی کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

  • روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

    روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے یوکرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالتی حکم کے مطابق دونوں افراد کے وارنٹ اس وجہ سے جاری کیے گئے کیونکہ عدالت سمجھتی ہےکہ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے ذمہ دار یہ دونوں افراد ہیں، ان حملوں میں 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک میزائل حملے کیے گئے۔

    جرائم کی عالمی عدالت نے سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غیر انسانی جرائم کا مرتکب قرار دیا اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران یوکرین کے مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنزکو بڑی تعداد میں میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا،عدالت کے نزدیک اس طرح کے حملے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مقاصد کے تحت کیے گئے۔

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

  • حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں-

    سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، حنا ربانی کھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا،عائشہ نذیر کی جانب سے حنا ربانی کھر کا نام چیئرپرسن کے لیے تجویز کیا گیا اور شائستہ پرویز ملک نے نام کی تائید کی، حنا ربانی کھر نے متفقہ چیرپرسن منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، جب کہ کمیٹی ممبران نے حنا ربانی کھر کو چیرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز حسین جاکھرانی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے، اعجاز حسین جاکھرانی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں کیا گیا اعجاز حسین جاکھرانی نے متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی ممبران نے اعجاز حسین جاکھرانی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

    بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرمین منتخب ہوگئے، خالد حسین مگسی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں کیا گیارائے حسن نواز خان نے خالد حسین مگسی کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا تھا، نومنتخب چیئرمین نے متفقہ چیرمین منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی ممبران نے خالد حسین مگسی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز گرفتار

  • بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

    ذرائع پاو ر ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 253 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 7ہزار980 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 712 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار980 میگاواٹ ہے۔

    ملک میں ونڈ پاور پلانٹس سے1ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہےسولر پاور پلانٹس سے196 ، بگاس سے 133 اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 133 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

  • کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث  پیسکو   افسر   گرفتار

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

    پشاور: کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو کے افسر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے ایک بڑی کارروائی میں پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ایس ڈی او کو گرفتار کرلیا، جو کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث تھا، ملزم وسیم احمد نوشہرہ میں بطور ایس ڈی او تعینات تھا،ملزم نے دوران تعیناتی نوشہرہ میں واقع عثمان زادہ نامی صابن فیکٹری کے مالک کی بجلی چوری میں معاونت کی اور بجلی چوری کے عوض کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی معاونت سے ہونے والی بجلی چوری سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ،ملزم کو پیسکو ایم اینڈ ٹی آفس پشاور سے گرفتار کیا گیا ، جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ایف آئی اے نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز گرفتار

    کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز گرفتار

    کوئٹہ: حساس اور قانون نافذ کرنے والےاداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز اہم آپریشن کیا، کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، ان تمام دہشت گردوں کے پیچھے بھارتی ایجنسی را کا ہاتھ ہے، ہمسایہ ملک ان دہشت گردوں کواپنی سرزمین پر پناہ دیتا ہے، ان دہشت گردوں کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، گرفتار کمانڈر نصراللہ شوری کا رکن ہے دفاعی کمیشن کا ممبر بھی رہا ہے-

    انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد نصر اللہ کو ایک مشکل آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،نوجوان دشمن کے عزائم کو پہچانیں ان کی باتوں میں نہ آئیں، گمراہ لوگ اپنے ملک صوبے اور لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جو نوجوان باہر بیٹھے ہوئے ہیں انہیں ورغلایا گیا ہے،بعد ازاں انہوں نے دہشت گرد نصراللہ کا ویڈیو پیغام سنایا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات سے پاک پنجاب کا عزم

    دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا نام نصر اللہ ہے، میرا تعلق محسود قبیلے سے ہے، جنوبی وزیرستان سے میرا تعلق ہے کالعدم ٹی ٹی پی کی تشکیل سے پہلے میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا تھا، جب کالعدم ٹی ٹی پی وجود میں آئی تو میں شامل ہوگیا، اس طرح میں گزشتہ 16 سال سے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ وابستہ رہا۔

    زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    دہشت گرد نے کہا کہ میں نے اس دوران براہ راست دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ضرب عضب کے دوران پاکستان فرار ہوگیا اور وہاں پکتیکا میں رہنے لگا، ان 16 سالوں میں میں نے پاکستان کی سیکیورٹی اداروں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی میں حصہ لیا، میں نے شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسمعیل خان، اور پاک افغان بورڈر میں پاک فوج کے مختلف پوسٹس پر کئی حملوں میں حصہ لیا جن میں چغملئی چیک پوسٹ، زندہ سر پوسٹ، غر لمائی پوسٹ، اکما لا سر پوسٹ، زنگارا، مادی نارئی پوسٹ، مکین روڈ پو قافلے پر حملہ اور مارو بی چیک پوسٹ پر حملہ شامل ہے، ان حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا جانی اور مالی نقصان ہوا، میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اندر مختلف عہدوں کے اندر کام کرتا رہا ہوں، مجھے 2020 میں تحصیل شوال شمالی وزیرستان کا کمشنر بنایا گیا۔

    امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس

    بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی کیساتھ بی ایل اے مجید برگیڈ اور ٹی ٹی پی خوارج کا الحاق کروایا، گرفتار کمانڈر نصراللہ

    گرفتار کمانڈر نصراللہ نے کہا کہ را کی خواہش TTP اور BLA کا اتحاد ہے،را کا مقصد تھا کہ بلوچستان خضدار کے علاقے میں دہشتگردی کے ٹھکانے بنائے جائیں، بی ایل اے ٹی ٹی پی اتحاد کا ہدف پاک چین دوستی اور CPEC کو سبوتاژ کرنا ہے، بی ایل اے ٹی ٹی پی اتحاد کا ایک ہدف اغواء برائے تاوان کر کے گمشدہ لوگوں کا بیانیہ بنانا بھی ہے-

    نور ولی کی ہندوستانی سفارت خانے سے ملاقاتیں، را کے اہلکاروں سے کابل میں بھارتی سفارت خانے میں ملتا رہا ہے، گرفتار کمانڈر نصراللہ

    توہین الیکشن کمیشن کیس:ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اب اس کیس کی گنجائش نہیں …

    گرفتار کمانڈر نصراللہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی کا تمام پیسہ را سے آتا ہے، نور ولی محسود بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب سے بھی کابل میں بھارتی سفارت خانے میں ملتا رہا ہے،مولوی نور ولی محسود سمیت ٹی ٹی پی کی تمام قیادت بھی افغانستان میں موجود ہے، بی ایل اے مجید برگیڈ کا کمانڈر بشیر زیب بھی افغانستان میں موجود ہے، خوارجیوں کے کمانڈر "مفتی” نور ولی کے پیچھے عبوری افغان حکومت ہے،بشیر زیب اور نور والی افغانستان میں آزاد گھومتے ہیں، گرفتار کمانڈر نصراللہ

    گرفتار کمانڈر نصراللہ نے مزید کہا کہ نور ولی محسود سے بی ایل اے سے الحاق کے معاملے پر میری تلخ کلامی بھی ہوئی،بی ایل اے کے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ بلوچستان کی لوٹ مار میں کوئی اور حصہ دار بنے، یقین ہے کہ ہمیں بی ایل اے کے لوگوں نے پکڑوایا ہے، ٹی ٹی پی کے تمام بڑے اور اہم عہدوں پر محسود قوم کے لوگ مسلط ہیں، تشکیلوں میں مرنے کیلئے باقی اقوام کے خوارج کو استعمال کیا جاتا ہے-

    روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

    گرفتار کمانڈر نصراللہ نے کہا کہ نور ولی سے سوال کرتا ہوں کہ دہشت گردی کی عملی کاررائیوں میں صرف دوسرے قبائل کے بچے ہی کیوں مارے جا رہے ہیں؟ نور ولی دوسروں کے بچوں کو خودکش حملے سے جنت پہنچانے کا فتویٰ دیتا ہے، نور ولی اپنے 9 بچوں میں سے کسی کو بھی جنت بھیجنے کیلئے استعمال کیوں نہیں کرتا؟ اپنی گزشتہ زندگی اور ٹی ٹی پی خوارج سے وابستگی پر نادم ہوں، نہ صرف اللہ بلکہ ان تمام لوگوں سے معافی کا طلبگار ہوں جن کو میرے نام نہاد جہاد سے نقصان پہنچا، بہت سے "گمشدہ” لوگ افغانستان میں موجود ہیں، قبائل آنکھیں کھولیں! نور ولی سے سوال کریں! دہشتگرد ٹولوں کے لیڈر عیاشیاں کرتے ہیں اور بچوں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھاتے ہیں،پاکستان مخالف دہشت گرد افغانستان میں آزاد گھومتے ہیں، پُشت پناہی حاصل! میں نے بے شمار حملے کیے اور کرو ا ئے، نُور ولی کے لیے TTP ذاتی جاگیر ہے،محسود قبیلہ شُوریٰ میں، باقی قبیلے تشکیلوں میں، ٹی ٹی پی میں غیر محسودوں کا استحصال ہو رہا ہے-

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

  • ہمیں متبادل توانائی  پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    ہمیں متبادل توانائی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے-

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس کو پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاربن فٹ پرنٹ کافی کم ہونے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پانچواں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، متبادل توانائی پر مبنی مصنوعات کے فروغ کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ٹائیٹ گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، تیل اور گیس پائپ لائنز سے چوری کے انسداد کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائے گی-

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بائیکس، گاڑیوں اور بجلی پر چلنے والی گھریلو مصنوعات کے حوالے سے پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے، پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تجاویز پر کام کیا جائے گا، پیٹرول اور گیس کی تلاش کے عمل کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جائے گا، پیٹرولیم اور گیس کے شعبے میں مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے، بائیو فیولز کے فروغ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    ممکنہ سیلاب کا خدشہ: مریم نواز کا پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی …

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، تھر کول پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم نے تھر کول کی گیسیفیکیشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھر کول کی ملک کے دوسرے علاقوں تک رسائی کے لیے ریلوے لائن کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات سے پاک پنجاب کا عزم