Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جاپانی وزیر اعظم  کی شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل تجربے کی  تصدیق

    جاپانی وزیر اعظم کی شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق

    سیؤل: جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح سمندر بحیرہ مشرقی، جسے بحیرہ جاپان بھی کہا جاتا ہے کی جانب بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے دفتر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ انہوں نے لانچ کا سراغ لگا لیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دیں، میزائل کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کے جاپان تک پہنچنے کی توقع نہیں ہے۔

    اس سے قبل شمالی کوریا کا آخری میزائل تجربہ 30 مئی کو ہوا تھا جب سیئول نے پیانگ یانگ پر کم فاصلے تک مار کرنے والے 10 بیلسٹک میزائل داغنے کا الزام عائد کیا تھا اس کے ایک دن بعد شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے رہنما کم جونگ ان کی تصاویر جاری کیں جن میں وہ متعدد راکٹ لانچر سسٹم کے تجربات کی نگرانی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

    زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات سے پاک پنجاب کا عزم

    ممکنہ سیلاب کا خدشہ: مریم نواز کا پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی …

  • موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا،شیخ رشید

    موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دے دیا –

    راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا، آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 600 لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی پراسیکیو ٹرنے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹرنے جج کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کی یہ درخواست مسترد ہوئی۔

    داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا، شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا، جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا، کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں، ایک قبر ہے مردے 3 ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

    آج سے ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، اربن فلڈ نگ کا خدشہ

    آج بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی جو ہو نہ سکی

    دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید، زرتاج گل سمیت عدالت پیش ہونے والے ملزموں کی حاضری لگوائی گئی جبکہ آئندہ سماعت 15 جولائی کو ہوگی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، سنی اتحاد کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل ، راشد حفیظ ، شیخ راشد شفیق پی ٹی آئی کی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی، جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی آج بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی جو ہو نہ سکی۔

    امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس

    مقدمات میں نامزد خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو بھی آج اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا،اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ناکے لگا کر چیکنگ بھی کی گئی۔

  • زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    ا سلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، زرتاج گل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے،عدالت عالیہ نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی آر کا ریکارڈ پیش کردیا گیا 2 ایف آئی آر میں نام ہے، جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں، ارکان اسمبلی عدالت آرہے ہیں، آئی جی کو بلاؤں گا اور پوچھوں گا، ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، میرے پاس توکسی گینگ یا دہشت گردوں کا کیس نہیں آیا، کوئی ہے پوچھنے والا، جو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں۔

    آج سے ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، اربن فلڈ نگ کا خدشہ

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ ان پر کون کون سے کیسز میں ہیں، جس پر وکیل زرتاج گل نے بتایا کہ مقدمہ نمبر567 اور 340 میں جواب جمع کرادیے، آج ارجنٹ میں متفرق درخواست لگی جج نے استفسار کیا کہ 2 ہی مقدمات ہیں کیا، دونوں میں ضمانت پر ہیں؟ جس پر وکیل زرتاج گل نے کہا کہ جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے کہ کسی اغواء برائے تاوان اور گینگ ریپ والوں کا کیس نہیں آیا، چھوٹے الزامات ہیں، تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، ابھی نام نکال رہے ہیں، آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔

    جج نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کریں۔

    منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا  منشیات سے پاک پنجاب کا عزم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات سے پاک پنجاب کا عزم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منشیات کے خلاف عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے منشیات سے پاک پنجاب کا عزم کرتے ہیں-

    مریم نواز نے پیغام میں کہا کہ اپیل کرتی ہوں شہری آگاہی پھیلائیں اور نشے کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں، تعلیم اور آگاہی منشیات کے استعمال کو روکنے کی کلید ہیں، منشیات کے خلاف جنگ میں اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے، ہر شہری اس مقصد میں فعال طور پر حصہ لے، منشیات کا استعمال زندگیاں اور خاندان تباہ کرتا ہے، ہمیں اس خطرے سے لڑنے کے لیے متحد ہونا ہوگا، منشیات کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عوام کی صحت اور سلامتی سب سے اہم ہیں، منشیات کے خلاف وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

     

    آج سے ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، اربن فلڈ نگ کا خدشہ

    منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان

    امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس

  • ممکنہ سیلاب کا خدشہ: مریم نواز کا  پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم

    ممکنہ سیلاب کا خدشہ: مریم نواز کا پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ممکنہ سیلاب کے خدشے سے پیش نظر پنجاب بھر میں ڈرین اور ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا، مون سون تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، کاظم پیر زادہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

    سیکرٹری اریگیشن، چیف میٹرولوجسٹ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مون سون تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب کو تمام بیراج لنک کینال، مین کینال، ڈریننگ سسٹم اور بند وغیرہ کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ آئندہ 3 ماہ کے دوران پاکستان میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

    امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ڈرین کی بھرپور صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بھرمیں ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دے دیا جبکہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظراضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب کرلی، مریم نواز نے ہنگامی صورت میں متاثرہ علاقوں میں عوام کو انخلا کے پلان سے آگاہ کرنے اور متاثرہ دیہات کے لوگوں کو قیام و طعام کے مقام سے متعلق آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رودکوہی کے ندی نالوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آبادی کے بروقت انخلا کی منصوبہ بندی کی جائے، انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو بھی بروقت نکالا جائے۔

    منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان

    مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں ارلی فلڈ وارننگ سسٹم رائج ہے، پاکستان میں کیوں پتہ نہیں چلتا، بارشوں کی صورت میں ہر شہر میں پانی کی فوری نکاسی کا اہتمام کیا جائے، جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہو بروقت پیشگی اقدامات کیے جائیں، سیلاب کی بروقت اور مستند اطلاعا ت کی ترسیل یقینی بنائی جائے، ہر سیلابی بند سے تجاوزات ہٹائی جائیں، مانیٹرنگ تسلسل سے جاری رہنی چاہیے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا، انہوں نے ویدر پورٹل، فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژ ن اور فلڈ سمولیشن ماڈل کا مشاہدہ کیا۔

    آج سے ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، اربن فلڈ نگ کا خدشہ

  • آج سے ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

    آج سے ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں، اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، تاہم کراچی میں اگلے تین روز تک گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث 41 ڈگری کی گرمی کی شدت 50 ڈگری کی محسوس کی گئی جبکہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے اس سے قبل جناح اور سول اسپتال میں 10 افراد کا انتقال ہوا، اید ھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں تین روز کے دوران 300 لاشیں لانے کی بھی تصدیق کی گئی شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 7 افراد کی بھی لاشیں ملیں جبکہ گرمی سے کیٹل کالونی میں متعدد جانور بھی ہلاک ہوئے۔

    ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا،وزیر داخلہ بلوچستان

    اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں جے فلسطین اور اللہ اکبر کے نعرے …

    سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

  • امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس

    امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس

    واشنگٹن: امریکا نے سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہےمذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے،سکیورٹی معاملات پر پاک امریکا شراکت داری میں دہشت گردی کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ 20 جون کو سوات کے علاقے مدین میں قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا، پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے کا 7 سال بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

    لوک سبھا میں 10 سالوں سے خالی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ راہول گاندھی کو مل …

    ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا،وزیر داخلہ بلوچستان

  • منفرد گلوکارہ  رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان

    منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان

    گوہر جان

    منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تاریخ پیدائش 26 جون 1879
    تاریخ وفات 17 جنوری 1930
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    برصغیر کی منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان 20 جون 1873 کو اعظم گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ وہ آرمینیائی نسل کی عیسائی خاتون تھیں۔ ان کا اصل نام انجلینا ان کے والد کا نام ولیم رابرٹ اور والدہ کا نام وکٹوریہ ہمنگز تھا۔ گوہر جان کے والدین کے مابین علیحدگی ہونے کے بعد ان کی ماں اعظم گڑھ سے بنارس چلی آٸی بیٹی بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ یہاں خورشید خان نامی ایک نیک دل مسلمان نے ان کو رہائش دی اور ہر طرح کی مدد بھی کی جس سے متاثر ہو کر دونوں ماں بیٹیاں مسلمان ہو گئیں ۔ وکٹوریہ کا اسلامی نام ملکہ جان اور انجلینا کا اسلامی نام گوہر جان رکھا گیا۔ گوہر جان نے 15سال کی عمر میں دربھنگا میں اپنے فن گائیکی کا پہلا عملی مظاہرہ کیا انہوں نے اپنے وقت کے بڑےاساتذہ سے موسیقی کی تربیت حاصل کی ان کی خوب صورت آواز اور رقص کی وجہ سے شہرت دور دور تک پھیل گئی یہاں تک ان کو ملکہ برطانیہ تک پذیرائی مل گئی۔ گوہر جان گائیکی اور رقص کے علاوہ شاعری میں بھی کمال رکھتی تھیں شاعری میں وہ ہمدم تخلص استعمال کرتی تھیں ان کی زیادہ تر گائی ہوئی غزلیں اپنی ہی تھیں تاہم وہ اپنے دور کے نامور شعراء کا کلام بھی بڑے شوق سے گاتی تھں اور شعراء کا بڑا احترام کرتی تھیں ۔ گاٸیکی میں وہ دادرا ٹھمری سمیت مختلف راگ اور راگنیوں پر عبور رکھتی تھیں ۔ وہ بڑے رکھ رکھاٶ اور شوق و ذوق رکھنے والی خاتون تھیں وہ گھڑ سواری کی ماہر تھیں ۔ گوہر جان کوبرصغیر کی موسیقی کی تاریخ میں یہ منفرد اور قابل فخر اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہندوستان میں گرامو فون پر سب سے پہلے ان کو اپنی گائیکی ریکارڈ کرانے کا اعزاز دیا گیا۔ گراموفون پر سب سے پہلی ان کی آواز گونجی جس کےبول تھے مائی نیم از گوہر جان ۔ گوہر جان نے سید غلام عباس نامی ایک شخص کےساتھ شادی کی مگرکچھ عرصہ بعد ہی ان کے مابین علیحدگی ہو گئی ۔ گوہرجان کو مال و دولت اور شہرت سب کچھ حاصل تھا مگر وہ ازدواجی زندگی کی دولت سے محروم تھیں یہی وجہ تھی کہ جب اردو کےعظیم مزاحیہ شاعر اکبر الہ آبادی اور گوہر جان کےمابین پہلی ملاقات ہوٸی تو گوہرجان نے اکبر الہ آبادی سے ایک شعر سنانے کی فرماٸش کی جس پر اکبرالہ آبادی نے گوہر کے حالات کے تناظر میں یہ شعر کہا

    خوش نصیب آج بھلا کون ہے گوہر کے سوا
    اللہ نے سب کچھ دے رکھا ہے شوہر کے سوا

    گوہر نےبھی اس کے جواب میں برجستہ شعر کہہ دیا

    یوں تو گوہر کو میسر ہیں ہزاروں شوہر
    ہاں پسند اس کو ایک بھی نہیں اکبر کے سوا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وکیپیڈیا سے ماخوذ

  • بانی پی ٹی آئی باہر آ بھی جائیں گے تو طوفان نہیں آئے گا،رانا ثنا اللہ

    بانی پی ٹی آئی باہر آ بھی جائیں گے تو طوفان نہیں آئے گا،رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھا جائے۔

    نجی خبر رساں ادا ر ے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جائے، فتنا پھیلایا جائے حکومت کی پوری کوشش ہوگی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جاسکتاہے رکھا جائے، ہم آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھیں گےعمران خان کو سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں، ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا ہے، لیکن کسی کو افراتفری پھیلانے کا ووٹ نہیں ملا، کیس پر کیس ہمارے خلاف بھی بنتے رہے۔

    وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باہر آ بھی جائیں گے تو طوفان نہیں آئے گا، جو بات کل کر رہے تھے وہی آج کر رہےہیں اور مستقبل میں بھی وہی بات کریں گےعمران خان جمہوریت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بات کرے تو ہمیں اس کی ذات سےدشمنی نہیں، بانی پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتا، ہم سیاسی و جمہوری لوگ ہیں، محمود خان اچکزئی نے کوئی بات کردی تو اس دن بانی پی ٹی آئی ان سے مینڈیٹ لے لیں گے، جمہوریت میں ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، اسی سے معاملات حل ہوں گے۔

    پاکستان ریلوے کا 7 سال بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

    دریں اثناء رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، کوئی نیا کیس ادھر ادھر سے تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے، انھوں نے لندن میں ملاقات کا پروپیگنڈا کیا، لندن والی بات میں کوئی وزن نہیں ہے اسٹیبلشمنٹ نے 10 جماعتوں کو جوڑ کر بانی پی ٹی آئی کی حکومت بنائی، جب اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اٹھایا تو عدم اعتماد کا معاملہ ہوگیا، ن لیگ چھوڑنے والے سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ ’زبیر صاحب خود فارغ ہوگئے، ہم نے ان کو پارٹی سے نہیں نکالا‘۔

    کراچی میں مخدوش قرار دی گئی تمام عمارتوں کو خالی کروا کرمنہدم کیا جائے،سعید …

  • سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

    سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں شہریوں کے اچانک سے جاں بحق ہونے کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی انکوائری کی جا رہی ہے کہ آخر اموات کی کیا وجوہات ہیں، اگر انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مرکزی وجہ ہے تو کے الیکٹرک پر ذمہ داری عائد کی جائے گی اور کے الیکٹرک کے منتظمین اور ذمہ داران پر قتل کے مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کرتے ہیں،وہ علاقے جہاں بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، لوڈشیڈنگ کا شیڈول کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    عادل راجہ، صابر شاکر سمیت 6 یوٹیوبرز اور صحافیوں کی جائیدادیں ضبط اور شناختی کارڈ …

    خیال رہے کہ کراچی میں اس ہفتے گرمی کا پارہ 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا جبکہ اس کی شدت 52 سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی،بیشتر علاقوں میں بجلی 12 سے 14 گھنٹے اور پانی کئی دن سے غائب ہےہیٹ اسٹروک سے درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جس کا ریکارڈ میت خانوں میں بھی موجود ہے۔

    شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ سمیت متعلقہ اداروں نے شہر میں بنیادی سہولتوں کی بلا تعطل فراہمی یقینی نہ بنائی تو صورتحال قابو سے باہر ہوجائے گی۔

    پاکستان ریلوے کا 7 سال بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

    سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا منگل کو دادو میں 48، سبی، لسبیلہ، خیرپور میں 47، روہڑی، نور پور تھل، موئن جو دڑو، لاڑکانہ، چھور، بہاول پور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا سرگودھا، ساہیوال، سکھر میں 45، جہلم میں 44، لاہور، ملتان، ڈیرا غازی خان، فیصل آباد، اٹک، حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹھی، ڈیرا اسماعیل خان میں 43، اسلام آباد، بنوں میں 42، کراچی، پشاور میں 41 اور کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش کا امکان ہے جبکہ کل سے ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا