Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی: امیر جماعت اسلامی کا پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف دھرنے کا اعلان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کا پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف دھرنے کا اعلان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف 26 جون بدھ کو شاہراہ فیصل پر تاریخی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ شہریوں کو نلکوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، شہر کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی و حبس کے موسم میں 18 گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرمنلز کو شہریوں پر مسلط کردیا گیا ہے جس کی سرپرستی پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کررہی ہے، جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑرہی ہے، ہم حق دو کراچی تحریک کو ازسر نو منظم کریں گے اور شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے، وفاقی اور صوبائی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا-

    قبل ازیں امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر مہنگی بجلی، بدترین لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن ظالمانہ بجٹ کے خلاف ملک گیر سطح پر مظاہرے ہوئے،اس سلسلے میں کراچی میں بھی تمام اضلاع و ٹاؤنز کی سطح پردرجنوں مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

  • یو اے ای میں چند شرائط کے ساتھ اسقاط حمل کی اجازت

    یو اے ای میں چند شرائط کے ساتھ اسقاط حمل کی اجازت

    دبئی : یو اے ای میں جنسی زیادتی یا محرم رشتہ داروں کے جنسی تعلق کے نتیجے میں ٹھہرنے والے حمل کو چند شرائط کے ساتھ ضائع کرنے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق :متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی طرف سے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حمل کسی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی یا اس کی رضامند کے بغیر ٹھہرا ہو یا حمل کا سبب بننے والا خاتون کا محرم ہو، اس صورت میں اسقاط حمل کی اجازت ہے۔

    قرار داد میں اسقاط حمل کے لیے ایک شرط طے کی گئی ہے کہ حمل 120دن تک کا ہو، اس سے زائد مدت کے حمل کو گرانے کی اجازت نہیں ہو گی اس کے علاوہ یہ قانون ایسے لوگوں پر لاگو ہو گا جو کم از کم ایک سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں، اسقاط حمل کے عمل کو طبی پیچیدگیوں سے پاک اور خواتین کے لیے محفوظ بنایا جائے،یہ قرار داد متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو جائے گی۔

  • اسرائیلی فوج کا   غزہ میں امدادی ادارے اونرا کےمرکز کا نشانہ، 4 افراد  شہید

    اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی ادارے اونرا کےمرکز کا نشانہ، 4 افراد شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونرا کے ایک اور مرکز کو نشانہ بنایا،حملے کے وقت وہاں درجنوں افراد موجود تھے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے اونرا کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں دوران علاج 4 افراد نے دم توڑ دیا جب کہ 6 زخمیوں کی حالت نازک ہے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے اونرا کے ملازمین تھے یا امداد لینے کے لیے جمع ہونے والے فلسطینی تھے۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اونرا کے مرکز پر یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے لیے جمع ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا گیا تھاایسے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور عالمی رہنماؤں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان واقعات کی شدید مذمت کی تھی لیکن اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

    واضح ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ بلا تعطل 7 ماہ سے جاری ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 598 ہوگئی۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹ کی نیلامی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹ کی نیلامی

    کر اچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹ کی نیلامی 29 جون کو سندھ میں ہوگی۔

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان نمبر پلیٹس کی ایک بنیادی قیمت ہوگی،ان میں پلیٹس تین قسمیں (پلاٹینم، گولڈ اور سلور) شامل ہوں گی یہ ایک کھلی نیلامی ہوگی اگر میں چاہوں کہ مجھے اچھی نمبر پلیٹ مل جائے تو میں یہ نہیں کر سکتا کیونکہ اس کیلئے میرا اس کھلی نیلامی کا حصہ بننا لازمی ہے میگا نیلامی کی تقریب کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت نہیں کر رہی ہم نے منصوبہ بنایا ہے کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اس تقریب کو سپانسر کریں گی امید ہے کہ نیلامی حکومت کے لیے ”اچھا ریونیو“ پیدا کرے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف میگا آپریشن شروع کیا ہے، لوگ سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے نام کی نمبر پلیٹس لگاکر گھوم رہے تھے،کوئی نہ سمجھے کہ اثرورسوخ پر چھوڑ دیں گے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، جعلی نمبر پلیٹس بنا نے والی دکانوں کے خلاف بھی سخت سے سخت ایکشن لیں گے، شرجیل میمن نے کہا کہ نگران حکومت کی کوتاہی کی وجہ سے ریڈ لائن منصوبے پر 8 ماہ سے کام بند تھا، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے جلد نئے روٹس شروع کرنے جارہے ہیں لاڑکانہ اور حیدر آباد کے بعد نواب شاہ میں بھی بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔

  • سپر 8 راؤنڈ: انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

    سپر 8 راؤنڈ: انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

    بارباڈوس: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں امریکا کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے-

    دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر ہوا ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکہ کو بیٹنگ کی دعوت دی – امریکہ کی ٹیم نے 6 اوورز میں48 رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں،سٹیون ٹیلر12 جبکہ غوث 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    امریکا کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی امریکا کی طرف سے نتیش کمار 30کورے اینڈرسن 29 اور ہرمیت سنگھ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسٹیون ٹیلر 12، اینڈریس گوس 8، ملند کمار 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے-

    انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹرک بھی شامل تھی سیم کرن اور عادل رشید نے 2، 2، لیام لیونگسٹون اور ریس ٹوپلے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلینڈ نے امریکا کا 116 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا جوز بٹلر نے 38 گیندوں پر 83 کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں سات چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جبکہ فل سالٹ نے 21 گیندوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

    سپر ایٹ راؤنڈ میں امریکا اور انگلینڈ اپنے دو، دو میچز کھیل چکے ہیں انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ملی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا امریکا کو سپر ایٹ مرحلے کے اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 18 رنز جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • آصفہ بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا

    آصفہ بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے عوام دشمن قرار دے دیا۔

    قومی اسمبلی میں اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ اس ایوان کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری ہےپوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے؟ کسانوں، مزدوروں، غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں، نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، بجٹ کی ترجیحات میں کسان، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا، کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، کسان کو کبھی سیلاب، کبھی گندم درآمد کا مسئلہ ہے ہمیں ملک کے غریب ترین شہریوں کوسہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اور قوم کی خوشحالی کےلیےکام کرنا ہوگا۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ جذباتی لمحات ہیں کہ وہ اس ایوان سے خطاب کر رہی ہیں جس کا حصہ نانا نانی دادا والدین اور بھائی بھی رہے ہیں۔ہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدرآصف علی زرداری پارٹی کی سینیر قیادت اور خاص طور پر نواب شاہ کے پی پی کے جیالوں اور جیالیوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عوام کی ترجمانی کرنے موقع فراہم کیا۔ اس وقت ہم ایک مرتبہ پھرچیلنجنگ حالات میں ہیں۔ حکومت اس سال کا بجٹ ایسے وقت میں پیش کر رہی ہے کہ ہم بدترین بیروزگاری افراط زر، غربت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم سب اس شاندار ملک کے شہری ہیں اور ہمیں اس بجٹ سے بہت سی امیدیں تھیں۔ہم ایسا بجٹ کی امید کر رہے تھے کہ پاکستان کے عوام کی ضروریات کے مطابق ہوگا اور اس بجٹ میں ہمارے کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود ہوگی۔ ہمیں ایسے بجٹ کی ضرورت تھی جو بڑی کارپوریشنوں کو فائدہ نہ پہنچائیں اور جس کی قیمت ہمارے معاشرے کے غریب لوگ ادا نہ کریں۔ ہم ایسے بجٹ کی توقع کر رے تھے جس میں سبسیڈیز غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کو دیکھ کر انہیں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ ایک ایسے بجٹ کی ضرورت تھی کہ جو امیر کو اور امیر اور غریب کو اور غریب نہ بنائے۔ ہمیں ایک ایسے بجٹ کی ضرورت تھی جس میں غریب اور امیر کے درمیان فرق کم ہوتا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اسپیکر سے پوچھا کہ جو بجٹ ان کے سامنے ہے کیا وہ یہ سارے مقاصد پورے کرتے ہے؟ اور کیا پاکستان کے عوام اس بجٹ کے مستحق ہیں۔ پاکستان کے عوام اس سے بہتر بجٹ کے مستحق ہیں اور ہم سب کو متحد ہو کر اپنے شہریوں کے لئے بہتری کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے حالی ہی میں خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان نے اتحاد کے بارے بات کی۔ یہی اس وقت کی ضرورت ہے کہ اس وقت تقسیم کرنے والی سیاست سے ہماری قوم کو خطرہ ہے۔ ہم اپنے نظریات اپنے اصولوں اور اپنے اعمال میں تقسیم ہیں اور مخالفت کو ہتھیار بنا رہے ہیں اور اپنے اختلافات کو تشدد سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں منتخب نمائندوں کی حیثیت سے تمام چیزوں سے اوپر اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برداشت اور تسلیم کرنے جیسے الفاظ صرف تقریروں تک محدود نہیں رہنے چاہیے بلکہ اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔ ہم نے ایک ہو کر تقسیم کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ملنا ہوگااور عوام کے لئے عوام کی ضروریات کے مطابق پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ ہم سب نے ایک ساتھ مل کر اپنے عوام کو ریلیف دینے کے طریقے ڈھونڈنے ہوں گے کیونکہ عوام اس شدید گرمی میں 15-15 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ برداشت کر رہے ہیں۔ اس شدید گرمی میں 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تشدد کے مترادف ہے۔ ہمارا کسان مشکل سے فصل اگاتا ہے اور اسے سیلاب میں گنوا دیتا ہے اور جب اس فصل آتی ہے تو اسے فصلوں کے خریدار نہیں ملتے۔ ہمیں اپنے کسان کو مضبوط بنانا ہوگا جو سیلابوں، طوفانوں اور گندم درآمد کرنے جیسے فیصلوں کا سامان کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے متوسط طبقے کی مدد کرنے کے طریقے ڈھونڈنے ہوں گے جنہیں نوکریوں کا تحفظ بھی نہیں ہے۔ ہمیں اپنے انسانی وسائل کو ترقی دینا ہوگی اور سب سے غریب طبقات کو براہ راست ریلیف مہیا کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی ہم اپنے عوام کی جانب سے منتخب کرنے کا جواز حاصل کر سکیں گے۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ سیاست کے ایک نئے دور کی ابتداءدیکھیں گی جس میں سب ایک ساتھ مل کر اس ملک اور اس کے شہریوں کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کر یں گے۔

    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بینظیر بھٹو کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔قومی اسمبلی میں کہا کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ کرنے والا کام نہیں کرتی، شازیہ مری کی تمام باتوں سے متفق ہوں، فوج اور سکیورٹی اداروں کے بغیر آپ کچھ نہیں ہیں 16جون 1948ء کو قائداعظم نے فوجی افسروں سے کہا پالیسیاں بنانا آپ کا کام نہیں، عوام نے لیاقت علی خان کو چنا، کیوں اسے چن دیا گیا، قوم کو بے نظیربھٹو کے قاتلوں کا اصل چہرہ دکھایا جائے۔

  • گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی بحث کون لایا تھا،عطا تارڑ

    گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی بحث کون لایا تھا،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام سے ہمیں ملک کو محفوظ بنانا ہے،اپوزیشن گالم گلوچ کے بجائے اچھی تجاویز دے، سمجھتا تھا کہ قابلیت کا فقدان ہے، مگر نیت کا بھی فقدان ہے۔

    قومی اسمبلی میں عطا تارڑ نے کہا کہ ہفتے کو عزم استحکام کی منظوری ہوئی، عزم استحکام کابینہ میں بھی آیا اور ایوان میں بھی، سوال تو یہ ہے کہ طالبان کو کون واپس لے کر آیا تھا، طالبان کو لانے والے آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی بحث کون لایا تھا، میت گھر آتی ہے تو کہرام کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

    عطا تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ طالبان کے حق میں نعرے لگ رہے ہیں، یہاں بیٹھ کر اپنے لیڈر کو خوش آمد نہ کریں، اپوزیشن گالم گلوچ کے بجائے اچھی تجاویز دے، سمجھتا تھا کہ قابلیت کا فقدان ہے، مگر نیت کا بھی فقدان ہے،کیا اعتراض تنخواہیں بڑھانے پر ہے، کیا اعتراض صنعتوں کی بجلی کے نرخ کم کرنے پر ہے، شور شرابا کیا جا رہا ہے، کوئی شیڈ و بجٹ پیش کرے، گزشتہ روز جو کچھ ایوان میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیےتھا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی ہنگامہ آرائی

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ہم شیڈ و بجٹ پیش کرتے تھے، بحث کرنا آسان ہے، شیڈو بجٹ تیار کرنا مشکل ہے، افسوس ہے کہ صرف تنقید برائے تنقید کی جارہی ہے، شیڈ و بجٹ میں بہتر تجاویز دی جاسکتی تھیں، فریال تالپور کو اسپتال سے گرفتار کیا گیا، وہ نہیں بھاگیں، لیکن فواد چوہدری ایسے بھاگے کہ رکنےکا نام نہیں لیا، کیا اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قرار داد منظور نہیں ہونی چاہیے، اپوزیشن نے اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد کی مخالفت کی۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

  • لاہور : ڈکیتی کی بڑی واردات،چور  60 تولہ سے زائد سونا نقدی اور سامان لےگئے

    لاہور : ڈکیتی کی بڑی واردات،چور 60 تولہ سے زائد سونا نقدی اور سامان لےگئے

    لاہور :ائیونڈ روڈ‌ لاہور پر ہاؤسنگ سوسائٹی ایل ڈی اے ایونیو میں میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی: شہری سلمان مرزا کی جانب سے تھانہ چوہنگ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کےمطابق چار مسلح ملزمان میرے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے گھر میں موجود خواتین اور میرےبیٹے کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کر دیا اور عورتوں کو حراساں کرتے رہے اور دائیں طرف کے ایک کمرے میں سے الماری سے چار عدد طلائی سونے کے سیٹ سولہ عدد سونے کی چوڑیاں ایک عدد مردانہ بریسلٹ ایک مردانہ سونے کی انگوٹھی دو عدد کڑی چھ عدد ٹاپس سیٹ پانچ عدد سونے کی زنانہ انگوٹھیاں تین عددسونے کی مالہ جن کا وزن تقریبا ساٹھ تولے اور نقدی رقم پاکستانی آٹھ لاکھ روپے جبکہ ایک ہزار روپے یوکے پاؤنڈ دو عدد ایل ای ڈی ساٹھ اور چالیس انچ کی گھر کے باہر کھڑی کرولا کارجس میں ان کاپانچواں ساتھی موجود تھا کے ساتھ فرار ہو گئے-

    آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری

    ایف آئی آر کےمطابق تمام ملزمان چالیس سے چوبیس سال کے دوران تھے سب ملزمان کے سامنے آنے پر میرا بیٹا پہچان سکتا ہے ایف آئی آر میں شہری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ان ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ہماراطلائی اور نقدی رقم اور الیکٹرونکس سامان گن پوائنٹ پرچھین کر سخت زیادتی کی ہے ان کےخلاف کارروائی کی جائے-

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار رہنے کا امکان

  • لبنان میں  اسرائیلی فوج  کا فضائی حملہ،جما عت اسلامیہ کے سرکردہ رہنما  جاں بحق

    لبنان میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ،جما عت اسلامیہ کے سرکردہ رہنما جاں بحق

    بیروت: لبنان کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک کار کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں جماعت اسلامیہ کے سرکردہ رہنما ایمن غطمہ جاں بحق ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی لبنان کی مغربی وادیٔ بقاع کے الخیارہ ٹاؤن چوک پر ایک کار کو نشانہ بنایا، ڈرون حملے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہ نما ایمن غطمہ ایک دہشت گرد تھا جو حماس اور جماعت اسلامی لبنان کو ہتھیار فراہم کرتا تھا انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر جماعتہ السلامیہ کے رہنما کی کار کو نشانہ بنایا جو دہشت گردی منصوبہ بندی کے لیے بلائی گئی میٹنگ میں جا رہا تھا۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چند دنوں کے دوران جنوبی لبنان میں متعدد کاروں کو نشانہ بنایا ہے جس میں حزب اللہ کے کمانڈرز سوار تھے دو روز قبل اسرائیلی میزائل حملے میں ایک کار تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے کمانڈر عباس ابراہیم حمزہ حمادہ المعروف ’فضل‘ جاں بحق ہوگئے تھے اسرائیلی بمباری میں جنوبی لبنان کے علاقے حومین الفوقا قصبے میں ایک اور کار کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں حزب اللہ کے رہنما محمد جمعہ کا بیٹا شہید ہو گیا تھا۔

  • 18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم  گرفتار

    18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی:پولیس نے 18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    متاثرہ لڑکی کے والد نے وارث خان پولیس کو درخواست دی کہ ملزم راشد محمود میری بیٹی کو ہراساں کرتا ہے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم راشد محمود کو گرفتار کیا۔

    ایس پی راول فیصل سلیم کے مطابق گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارو اقعی سزا دلوائی جائے گی خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ، زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب گھر سے تشدد کا شکار لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرالیا،ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے والد، والدہ اور بھائیوں پر تشدد کا الزام لگایا ہے، متاثرہ لڑکی فیملی کے ساتھ نہیں جانا چاہ رہی، لڑکی نے اپنی تشدد زدہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، متاثرہ لڑکی کا بھائی گھر پر نہیں تھا، لڑکی کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

    متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میں پچھلے 10 سالوں سے قطر میں رہ رہی ہوں، میرا بھائی اور میری والدہ مجھ پر تشدد کرتے ہیں، والد اور دوسرا بھائی سب جانتے ہوئے بھی مدد نہیں کرتے،ایک ہفتے قبل میری والدہ نے میری جان لینے کی کوشش کی، ایس ایس پی ملیر نے مجھے بازیاب کراکر تھانے منتقل کیا، ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کا میں شکر گزار ہوں، میں واپس قطر جاکر اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں۔