Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری

    زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔

    سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا تھا،قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب نے8 جون کو قومی اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کے نام کا اعلان کیا تھا عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر ہوں گی، جبکہ زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے، احمد چٹھہ بھی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بھی زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے چار نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ شامل تھے۔

  • ہوشاب:تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر  10 لیویز اہلکار برطرف

    ہوشاب:تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر 10 لیویز اہلکار برطرف

    ہوشاب: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

    لیویز تھانہ ہوشاپ پر مسلح افراد کے حملے تحقیقات میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت دس لیویز اہلکار کو برطرف کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ اس حوالے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں،رؤف حسن

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دے دی گئی ہے،وزیر اعظم نے انسداد دہشت گردی کےلیے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دی اور کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیے اہم ثابت ہو گا سفارتی کاوشوں سے دہشتگرد تنظیموں کی بیخ کرنی کریں گے اور کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

  • حب پمپنگ اسٹیشن پر  بجلی  کا بریک ڈاؤن، مین لائن متاثر، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان

    حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، مین لائن متاثر، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان

    کراچی : حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 66 انچ ایم ایس کی رائزنگ مین متاثر ہوگئی، جس کے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا، جس کے بعد انجینئر اسداللہ خان نے ہدایت کی کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائےشہر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری ہے، حب پمپنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر کو ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم اب شہریوں کو 80 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، مرمتی کام تک کرش پلانٹ ون اور ٹو ہائیڈرنٹ عارضی طور پر بند رہیں گے، کرش پلانٹ ون اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر آن لائن ٹینکرز سروس بھی معطل رہے گی، مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا، ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کے کچھ علا قے پانی کی کمی سے متاثر ہوں گے، شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔

    سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں،رؤف حسن

  • امریکا کی  سپر مارکیٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ،3 شہری ہلاک اور 2 پولیس افسران سمیت 10 افراد زخمی

    امریکا کی سپر مارکیٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ،3 شہری ہلاک اور 2 پولیس افسران سمیت 10 افراد زخمی

    آرکنساس: امریکا کی ریاست آرکنساس کی سپر مارکیٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 شہری ہلاک اور دو پولیس افسران سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق آرکنساس اسٹیٹ پولیس کے ڈائریکٹر مائیک ہیگار نے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ حملہ آور بھی زخمی ہوگیا ہے فائرنگ کا واقعہ لٹل راک کے جنوب میں 70 میل کے فاصلے پر واقعے 3 ہزار 200 آبادی پر مشتمل قصبے فورڈیس میں ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا بدقسمتی سے تصدیق کی جاتی ہے کہ 11 بے گناہ شہریوں کو گولیاں لگی ہیں اور ان میں سے 3 دم توڑ چکے ہیں، فائرنگ کے تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دو افسران بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے فائرنگ کی وجوہات سے آگاہ کیے بغیر کہا کہ مشتبہ حملہ آور کو بھی گولی لگی ہے اور اس کو حراست میں لے لیا گیا ہےزخمی حملہ آور اور دونوں پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ زخمی شہریوں میں چند ایک کی حالت بہتر ہے لیکن چند کی حالت تشویش ناک ہے۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آرکنساس کی گورنر سارا ہوکبی سینڈرز نے کہا کہ انہیں فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدولت اور ان کی بہادری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہیں ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی فوری کارروائی سے زیادہ نقصان نہیں ہوا تاہم اس ہولناک حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے دعاگو ہوں۔

    سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں،رؤف حسن

  • 22 جون تاریخ کے آئینے میں

    22 جون تاریخ کے آئینے میں

    22 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1555ء ہمايو ں نے سکندر سوری کو شکست دے کر اپنے بیٹے اکبر کو جانشین مقرر کیا۔

    1633ء رومی عدالت نے فلکیات دان گلیلو سے نظام شمسی کے حوالے سے انکے نظریات کو ختم کرنے کا حکم دیا اور قصوں کے مطابق انھوں نے سرگوشی میں یہ بات کہی” یہ تو اب بھی گھوم رہی ہے”۔

    1702ء پرانی اور نئی دو حریف ایسٹ انڈیا کمپنیوں کا یونائٹیڈ کمپنی آف مرچنٹس ٹریڈنگ ٹو دی ایسٹ انڈیز کے طور پر میں انضمام ہوا۔

    1772ء برطانیہ میں غلامی کی روایت ختم ہوئی۔

    1870ء امریکی کانگریس نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے محکمہ انصاف قائم کیا۔

    1898ء امریکی بحری فوج کیوبا کے ساحل پر پہنچی۔

    1906ء سویڈن نے قومی پرچم اپنایا۔

    1918ء ہندستان کے پہلے طیارہ پائلٹ راجندر موہن سین گپتا لندن کے نزدیک جرمن طیاروں کے ساتھ جنگ میں مارے گئے۔

    22 جون 1933ء کو ایڈولف ہٹلر نے جرمنی میں اپنی پارٹی “نازی جماعت” (Nazi Party) کے علاوہ دیگر تمام پارٹیوں پر پابندی لگا دی۔

    1939ء سبھاش چندر بوس نے انڈین کانگریس سے الگ ہو کر فارورڈ بلاک قائم کیا۔

    1940ء نازی جرمنی کے ہاتھوں فرانس کی شکست ہوئی۔

    1941ء لتھوانیا میں جون بغاوت شروع ہوئی۔

    1941ء دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی نے سوویت یونین پر حملہ کیا۔

    1944ء امریکہ میں ریٹائرڈ فوجیوں کی مدد کے لئے قانون بنایا گیا۔

    1948ء برطانیہ کے شاہ نے ’ایمپیریر آف انڈیا‘ کا عہدہ چھوڑ دیا۔

    1957ء اس وقت کے سوویت روس نے پہلی بار آر 12 میزائل کا تجربہ کیا۔

    1970ء امریکہ کے 37 ویں صدر نکسن نے 18 سال کی عمر میں الیکشن سے متعلق 26 ویں ترمیم پر دستخط کئے۔

    1973ء سخوئی لیب ۔2 کے خلا باز زمین پر اترے۔

    1976ء کناڈا نے سزائے موت کے قانون کو ختم کیا۔

    1978ء پلوٹو کا ایک ذیلی سیارہ امریکن سیارہ شناس جیمس ڈبلو کرسٹی نے دریافت کیا، جس کانام Charon ہوا۔

    1981ء ایران کے صدر بن سود کو تخت سے ہٹایا گیا۔

    1984ء شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے جنرل سکریٹری جوزف لنس نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

    2002ء شمال مغربی ایران میں زلزلہ سے 261 افراد ہلاک، بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔

    2004ء۔۔عمران خان اور جمائما خان کے درمیان طلاق کی قانونی کارروائی مکمل ہوئی۔

    2009ء واشنگٹن میں دو میٹرو ٹرین کی ٹکر میں نو افراد کی موت اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    2009ء فلمی (نگیٹو) فوٹو گرافی کی دنیا پر 74 برس راج کرنے والی کمپنی ایسٹرن کوڈک کمپنی Eastman Kodak Company نے اپنی مصنوعات بند کرنے کا اعلان کیا، جس کی وجہ سے ڈیجیٹل تصاویر کی ٹکنالوجی عام ہوئی۔

    2012ء ایک ترکی لڑاکا طیارہ مک ڈونل ڈوگلس ایف 44 فینٹم کو شامی ایئر فورس کی طرف سے مار گرایا گیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔

    2012ء راجہ پرویز اشرف پاکستان کے 17 ویں وزیر اعظم مقرر ہوئے۔

    2012ء پیراگوئے کے صدر فرنانڈو لگو پر مواخذے چلا کر عہدے سے ہٹا دیا گیا اور فریڈریکو فرانکو نئے صدر بنے۔

    22 جون 2002ء کو لیور برادرز کراچی نے لپٹن یلو لیبل کا ایک 10 فٹ 5 انچ لمبا اور 7 فٹ 3 انچ چوڑا ٹی بیگ تیار کیا جس کا وزن 8.9 کلو گرام تھا۔ اس ٹی بیگ کے دھاگے کی لمبائی 14 فٹ تھی۔ یہ ٹی بیگ اصل فلٹر پیپر سے تیار کیا گیا تھااور اس میں 7کلو گرام چائے کی پتی موجود تھی۔ اس ٹی بیگ سے چائے کی ساڑھے تین ہزار پیالیاں تیار ہوئی تھیں۔ لیور برادرز نے اس ٹی بیگ کا مظاہرہ کراچی کے ہوٹل آواری ٹاورز میں کیا۔ 2004ء میں گینز بک آف ریکارڈز نے اس ٹی بیگ کو دنیا کا سب سے بڑا ٹی بیگ تسلیم کرنے کا اعلان کیا جو غالباً آج بھی ایک ریکارڈ ہے۔

    2015ء افغانستان کی قومی اسمبلی کی عمارت میں خود کش حملہ، تمام حملہ آور مارے گئے، 18 زخمی ہو گئے۔

    2008ء سے 2012ء کے دوران کراچی میں ڈاک ٹکٹوں کی پانچ قومی نمائشیں منعقد ہوئیں۔ ان نمائشوں کے انعقاد کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک کی جانب سے ہر سال مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا جس میںکراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ اس سلسلے کی چھٹی نمائش جون2012ء میں منعقد ہوئی جس کے دورا ن پا کستان کے محکمہ ڈاک نے22جون 2012ء کو آٹھ یادگاری ڈاک ٹکٹوں پر مشتمل ایک خوب صورت سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کے ڈیزائن گزشتہ برس ایسی ہی ایک نمائش کے موقع پر بچوں کے درمیان ڈاک ٹکٹ ڈیزائن کرنے کے مقابلے میں منتخب کیے گئے تھے۔ وہ بچے جن کے فن پارے ان ڈاک ٹکٹوں کی زینت بنے ان کے نام تھے: پریا پرکاش منشا، علی محمد نزار، سمیان حسن خان، شیزا اشرف، یمنا نوین،عائشہ قریشی، وانیا رضوی اور مریم شہزاد۔ ان تمام ڈاک ٹکٹوں کی مالیت آٹھ آٹھ روپے تھی اور ان پر انگریزی میں CHILD ART COMPETITION – Pakistan کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا بنیادی خیال اور لوگو جناب عادل صلاح الدین کی تخلیق تھا۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • 22 جون کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    22 جون کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    22 جون کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    1964ء۔۔ڈین براؤن ۔ ایک امریکی مصنف ہیں، جو جاسوسی، سنسنی خیز فکشن ناول نگار ہیں اور سال 2003ء میں لکھے گئے بیسٹ سیلر ناولڈاونچی کوڈ سے پہچانے جاتے ہیں۔ ڈان براؤن کے ناول زیادہ تر کھوج پر مشتمل ہوتے ہیں، جس میں خفیہ علامات نگاری، چابیاں، پہیلیاں، علامات، کوڈ اور سازشی نظریات کی آمیزش ہوتی ہے۔ ان کی کتابیں 52 زبانوں میں ترجمہ ہوچکی ہیں اور 2012ء تک 2 کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ ان میں سے دو ناول، ڈاونچی کوڈ اور اینجلز اینڈ ڈیمنز پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جاچکی ہے۔ اس وقت ڈان براؤن محض چھ ناول لکھنے کے باوجود بیسٹ سیلر مصنفین کی لسٹ میں بارہویں نمبر پر ہیں۔ وکی پیڈیا کے 2008 کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 20 بااثر ترین افراد میں بیسویں نمبر پر شہرہ آفاق امریکی ناول نگار ڈین براؤن ہیں۔

    1896ء۔۔وقار انبالوی (وفات: 26 جون، 1988ء) اردو زبان کے پاکستانی شاعر، افسانہ نگار،صحافی تھے۔۔ وقار انبالوی موضع چنار تھل ضلع انبالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا اور لاہور کے متعدد اخبارات سے وابستہ رہے۔ ان اخبارات میں پرتاب، ملاپ، ویر بھارت، زمیندار، احسان، سفینہ، آفاق اور نوائے وقت کے نام سرفہرست ہیں۔ وقار انبالوی کی شاعری اور افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوئے۔ 26 جون 1988ء کو جناب وقار انبالوی وفات پاگئے اور سہجووال، شرقپور ضلع شیخوپورہ میں آسودۂ خاک ہوئے۔ اردو کا یہ مشہور شعر جو بالعموم علامہ اقبال سے منسوب کیا جاتا ہے، انہی کا کہا ہوا ہے: اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیا ہے ایک ضرب ید اللہٰی، اک سجدئہ شبیری(یہ شعر کفریہ ہے)

    1974ء۔۔جوزف وجے چندر شیکھر جو وجے کے نام سے مشہور ہیں،ایک بھارتی تامل فلم اداکار ہیں جو ہندوستانی سنیما میں ایک آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ ایک گلوکار اور بھارت میں بہت سے کمپنیوں کے لیے ایک ترجمان (برانڈ ایمبیسڈر)بھی رہے ہیں۔

    1939ء۔۔۔ادا یوناتھ اسرائیلی خاتون کیمیاء دان ہیں جو ان تین اشخاص میں شامل تھے جنھوں نے 2009ء کا نوبل انعام برائے کیمیاء وصول کیا جس کی وجہ انکی جانب سے خلیہ کے ایک حصے رائبوسوم کے خصوصٰات و افعال کا مطالعہ تھا۔

    1958ء۔۔۔بروس کیمبل ایک امریکی اداکار، پروڈیوسر، مصنف، مزاحیہ فنکار اور ہدایت کار ہے۔

    1974ء۔۔بابی الائے سیئیس بھارت کی ایک خاتون کھلاڑی ہیں جو اب ترواننتپرم، کیرل میں رہتی ہیں . ان بھارتی اور جنوبی ایشیائی کھیلوں میں 1995ءاور 2012ء کے درمیان لمبی کود کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ان کا 1.9 1 میٹر کود کا ریکارڈ 2012ء میں کرناٹک کی سہانہ كماری کی جانب سے توڑا گیا۔ بابی نے ایتھنز اولمپکس میں شرکت کی، بوسان ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغا اور جکارتہ ایشیائی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغا جیتا۔

    1850ء۔۔ایگناز گولڈزیہر ایک جرمن یہودی مستشرق جو 22 جون 1850ء کو پیدا ہوا اور 13 نومبر 1921ء کو مرا۔ اس نے اسلام پر انتہائی وقیع کام کیا جس نے بعد میں آنے والے مستشرقین کے لیے راہ ہموار کی۔ وہ پیدا ہنگری میں ہوا لیکن بعد میں جرمنی چلا گيا اور جرمن ہی کہلایا۔۔

    1932ء امریش پوری، بالی وڈ کے منفی رول کرنے والے مشہور اداکار۔ اپنی فلمی زندگی کا آغاز انیس سو اکہتر میں فلم ’ ریشما اور شیرا‘ سے کیا۔ وہ آرٹ فلموں کے مشہوراداکار اوم پوری کے بھائی تھے اور ابتدائی طور پر فلموں میں ہیرو کے طور پر کام کرنا چاہتے تھے لیکن پروڈیوسرز نے انہیں ولن کے روپ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بالی وڈ میں فلمی ولن کے کردار کے طور پر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا کئی برسوں تک منوایا۔ انیس سو ستاسی میں بننے والی فلم ’ مسٹر انڈیا‘ میں اپنے ایک کردار ’ موگامبو‘ کی وجہ سے امریش پوری کو لا زوال شہرت ملی۔ اس کے علاوہ انہیں اسی اور نوے کی دہائی میں فلم ’ودھاتا‘، ’پھول اور کانٹے‘ اور ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے حوالے سے بھی خاصی شہرت حاصل ہوئی۔ دسمبر 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ہلچل‘ ان کی آخری بڑی فلم تھی۔12 جنوری 2005 کو انتقال ہوا۔

    1949ء۔۔۔میری لوئیس "میرل” اسٹریپ ایک امریکی اداکارہ ہے جو تین بار اکیڈمی ایوارڈز جیت چکی ہے۔ اسے "اپنی نسل کی بہترین اداکارہ” کے طور پر جانا جاتا ہے۔

    1956ء۔۔شاہ محمود قریشی ۔رہنما پاکستان تحریک انصاف ۔

    1966ء۔۔مولانا۔ خادم۔ حسین رضوی۔سربراہ تحریک ل۔یک پاکستان ۔

    1943ء۔۔جان مائیکل کوستیلتز ایک برطانوئی /امریکی طبیعیات کے شعبے (condensed-matter)سے تعلق رکھنے والے ایک طبیعیات دان ہیں۔ وہ 2016 کے طبیعیات کے نوبل انعام بھی وصول کر چکے ہیں جس کی وجہ انھیں اور ان کے ساتھی سائنسدانوں کی جانب سے مادے کی بدلتی حالتوں میں ان کے اشکال کی تبدیلی کو سامنے لانا تھا۔

    22 جون کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    ٭22 جون 1955ء کو کراچی میں اردو کے ممتاز افسانہ نگار ڈاکٹر اعظم کریوی کو سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ ان کی لاش اور ان کی سائیکل ڈرگ روڈ (موجودہ شارع فیصل) پر پرتگال کے سفارت خانے کے نزدیک پڑی پائی گئی۔ ڈاکٹر اعظم کریوی، ڈرگ کالونی (موجودہ شاہ فیصل کالونی) میں رہائش پذیر تھے اور سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق غالباً کسی نے ان سے رقم چھیننے کے لئے ان پر حملہ کیااور ان کی مزاحمت پر انہیں قتل کرکے رقم لوٹ لی۔ ڈاکٹر اعظم کریوی پریم چند کے دبستان فن کے افسانہ نگار تھے۔ان کے افسانوی مجموعوں میں شیخ و برہمن، انقلاب، پریم کی چوڑیاں، دکھ سکھ، کنول اور دکھیا کی آپ بیتی کے نام سرفہرست ہیں۔

    جمبول جبائیف (پیدائش: 28 فروری 1846ء – وفات: 22 جون 1945ء)قازقستان کے شاعر، روایتی لوگ گلوکار اور داستان گو ہیں جنھیں افسانوی حیثیت حاصل تھی۔

    1990ء۔۔۔الوا فرانک ایک سویت یونین کے طبیعیات دان اورنوبل انعام برائے طبیعیات نوبل انعام جیتنے والے طبیعیات دان تھے۔ انہوں نے یہ انعام 1958 میں پاول چینکوف اور اگور ٹام کے ساتھ مشترکہ جیتا جس کی وجہ چیرنکوف تابکاری کی دریافت تھی۔تاریخ پیدائش ۔10 اکتوبر 1908.

    محمد احمد بن سید عبد اللہ (پیدائش: 12 اگست 1845ء، انتقال: 22 جون 1885ء) سوڈان کی ایک معروف شخصیت ہیں جنہیں ملک میں تحریک اسلامی کا بانی تسلیم کیا جاتا ہے۔ وہ انگریزوں اور مصریوں کی جارحیت کے خلاف جہاد اور شریعت اسلامی کے نفاذ کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔

    2008ء۔۔جارج کارلن کی وجہ شہرت ان کا امریکی اسٹینڈ آپ کامیڈین ہونا ہے۔تاریخ پیدائش۔12 مئی 1937

    2016ء۔۔امجد فرید صابری (دسمبر 23، 1976 – 22 جون 2016)پاکستانی صوفی قوال،نعت خواں اور گلوکار تھے۔ وہ صابری برادران ایک قوال گھرانے میں پیدا ہوئے اور غلام فرید صابری قوال کے بیٹے تھے۔ وہ 12 سال کی عمر میں ہی اپنے والد کے ساتھ سٹیج پر پرفارم کرتے آئے تھے۔ اس دوران میں وہ برصغیر کے معروف قوال بن کر ابھرے جو اکثر اپنے والد اور چچا کے لکھے ہوئے قوالی پڑتے۔ انہیں 22جون، 2016ء کو کراچی میں قتل کر دیا اس کی زمہ داری طالبان کے ایک دھڑے نے قبول کی۔

    2012ء عبید اللہ بیگ عبید اللہ بیگ یکم اکتوبر 1936 کو پیدا ہونے والے پاکستان کے صوبے سندھ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک معروف دانشور، اردو ادیب، ناول نگاراور کالم نگار تھے۔ آپ اپنے خاندان کے ہمراہ بھارت کے علاقے رام پور سے ہجرت کر کے پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ عبید اللہ بیگ نے 1970ء کی دہائی میں افتخار عارف اور بعد ازاں 1990ء کی دہائی میں غازی صلاح الدین کے ہمراہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام “کسوٹی“ میں حصہ لیا اور اس پروگرام نے بہت شہرت حاصل کی۔ اپنی وفات تک وہ اسی طرز کا پروگرام پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے لیا کرتے رہے۔ اب تک اس پروگرام کے میزبان قریش پور رہے۔ عبید اللہ بیگ کی بیوی سلمٰی بیگ بھی پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں اور ایک عرصے تک مختلف پروگراموں میں میزبان کا کردار ادا کرتی رہیں۔ اس کے علاوہ وہ مشہور ماہر تعلیم بھی ہیں۔عبید اللہ بیگ کی تین صاحبزادیاں ہیں۔ ان کی سب سے بڑی صاحبزادی مریم بیگ ہیں جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہائش پزیر ہیں۔ وہ بھی فنون لطیفہ کے شعبہ سے منسلک ہیں اور تھیٹر اداکارہ ہیں۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ بھی تعلیم اور فنون لطیفہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ عبید اللہ بیگ کی دوسری صاحبزادی آمنہ فاطمہ آدرش ہیں جو ٹی وی اداکار آدرش کے نکاح میں ہیں اور پاکستان کے ایک معروف نجی ٹی وی چینل سے منسلک ہیں۔ عبید اللہ بیگ کی تیسری صاحبزادی آمنہ بیگ ہیں جو پاکستان سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ “دی نیوز انٹرنیشنل“ سے منسلک ہیں۔عبید اللہ بیگ کو ان کی شعبہ تعلیم، ذرائع ابلاغ اور دانش کے صلہ میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے 14 اگست2008ء کو “تمغا حسن کارکردگی“ سے نوازا۔ عبید اللہ بیگ 22 جون، 2012ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔

  • بھارت کا بنگلادیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان

    بھارت کا بنگلادیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان

    نئی دہلی: بھارت نے بنگلادیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ی وی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نئی دہلی میں بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش سے بھارت علاج کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے جلد ہی ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کی جائے گی بنگلا دیش بھارت کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے اور ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہم 10 بار ملے ہیں لیکن آج کی ملاقات اس لیے خاص ہے کیونکہ وزیراعظم شیخ حسینہ ہماری تیسری مدت میں بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی مہمان وزیراعظم ہیں۔

    واضح ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے اپنے دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے دو روزہ دورۂ بھارت کے دوسرے روز نئی دہلی میں ان معاہدوں پر اتفاق ہوا، شیخ حسینہ نے ہفتے کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

    نریندر مودی نے بھارت کے ہمسایہ ممالک کے علاقائی تعاون کو وسعت دینے کے لیے انڈو پیسیفک اوشینز انیشی ایٹو میں بنگلہ دیش کے شامل ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، نریندر مودی کے تیسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کسی بھی غیر ملکی سربراہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

  • تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی کا قانون منظور

    تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی کا قانون منظور

    دوشنبے: 98 فیصد مسلم آبادی پر مشتمل وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی قانون سازی کے تحت حجاب یا دیگر ممنوعہ مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7,920 سومونیس (تقریباً 700 ڈالر) تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہےوہ کمپنیاں جو اپنے ملازمین کو ممنوعہ لباس پہننے کی اجازت دیتی ہیں انہیں 39,500 سومونیس (3,500 ڈالر) جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، خلاف ورزی کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کو 54,000-57,600 سومونیس (4,800 سے 5,100 ڈالر) کے سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ تاجکستان میں کئی برسوں سے حجاب پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی تاہم اسکے باوجود یہاں حالیہ برسوں میں اسلامی لباس پہننے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے جسے حکام شدت پسندی اور ملک کی ثقافتی شناخت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں حکومت متبادل کے طور پر روایتی تاجک قومی لباس کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے تاجکستان میں 2007 کے بعد سے طالبات کے لیے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جسے اب تمام سرکاری اداروں تک پھیلا دیا گیا ہے، حکام نے مردوں کو لمبی داڑھی رکھنے کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے، گزشتہ ایک دہائی کے دوران پولیس کی جانب سے زبردستی ہزاروں داڑھیاں منڈوانے کی اطلاعات ہیں۔

  • قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر تین وارڈنز نوکری سےمعطل ،افسران سے وضاحت طلب

    قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر تین وارڈنز نوکری سےمعطل ،افسران سے وضاحت طلب

    گجرات : قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر تین وارڈنز کو نوکری سے معطل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدی ظہیر الدین بابر نے حوالاتی اکمل حسین کی مدد سے جیل انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے خود پر تشدد کا سین بنا کر پین نما ریکارڈنگ ڈیوائس کی مدد سے ویڈیو ریکارڈ کی تھی، معاملے کی انکوائری کے بعد جیل وارڈنز محمد نزیر، فرخ امین اور عدنان خان کو قیدی ظہیر الدین کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر نوکری سے معطل کردیا گیا ہے جبکہ ہیڈ وارڈن اسجد منیر اور گلزار حسین اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل بابر اکرم کو بطور ایگزیکٹو انچارج شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل اور سپرٹینڈنٹ جیل سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

    آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ اس حرکت پر مذکورہ اسیران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے جبکہ جیل اہلکاران و افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے، تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزادی جائے گی، قیدی ظہیر الدین انتہائی شاطر اور سازشی ذہن کا حامل ہے، مذکورہ قیدی اس سے قبل بھی 18 مرتبہ جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر8 مختلف جیلوں سے دوسری جیلوں میں شفٹ کیا جا چکا ہے۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

  • نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

    نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

    لاڑکانہ : نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نوڈیرو میں نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور چوری کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ٹاورکی زمین کا مالک رکھیل ابڑو اور کباڑی سعد اللہ بروہی شامل ہیں، کباڑی سعداللہ بروہی نے نامعلوم افراد سے ٹاور کے حصے مبینہ طورپر خریدے تھے اور ان کی دکان سے چوری شدہ ٹاور کے مختلف حصے برآمد ہوئے۔

    دوسری جانب زمین مالک رکھیل ابڑو کا کہنا ہے کہ کمپنی کے نام پر لوگ آئے، ٹاور کو اکھاڑ کر سامان گاڑیوں میں بھر کر لے گئے اور ہمیں بتایاکہ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے ٹاور کو ہمیشہ کےلیے ختم کر رہے ہیں۔

    ثناءاللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت معطل

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت

    پنجاب حکومت کا ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف اتھارٹی بنانے کا …