Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سمیت وفاقی کابینہ کے اہم وزرا، تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس کی اجلاس نے شرکت کی۔

    اجلاس کے اعلامیے کے مطابق فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ کیا اور انسداد دہشت گردی کی جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا وزیر اعظم نے انسداد دہشت گردی کےلیے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دی اور کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیے اہم ثابت ہو گا سفارتی کاوشوں سے دہشتگرد تنظیموں کی بیخ کرنی کریں گے اور کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت

    فورم نے اعادہ کیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے،اجلاس میں چینی شہریوں کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور چینی شہریوں کی حفاظت کےلیے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد متعلقہ محکموں کو نئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے۔

    ثناءاللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت معطل

  • سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں،رؤف حسن

    سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں،رؤف حسن

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےانفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ محمد زبیر پی ٹی آئی جوائن کرنے کیلئے کافی پر جوش ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات بھی کی ہے جس کا احوال عارف علوی نے مجھے بتایا، محمد زبیر نے دیگر لوگوں سے بھی ملاقات کی ہے تو ہم جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے فائل رکھیں گے اور وہی فیصلہ کریں گے کہ محمد زبیر کو پی ٹی آئی میں شامل کرنا ہے یا نہیں ؟

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے سپریم کورٹ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما محمد زبیر کے انٹرویو کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھاکہ محمد زبیر کا بیان بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کےمطابق ہے، ان کا اعترافی بیان کسی مہذب معاشرے میں ہوتا تو نوٹس لیا جاتا محمد زبیر نے اپنے انٹرویو میں کہا پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کیلئے سازش ہوئی، پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کیلئے اُس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے رابطہ کیا۔

    ثناءاللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت معطل

    رؤف حسن کا کہنا تھاکہ محمد زبیرنےکہا مریم نواز، نوازشریف، شہباز شریف بھی سازش میں شامل تھے، زبیر کا اعتراف بانی پی ٹی آئی کے بیان کو ثابت کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرا کر مجرموں کا ٹولہ مسلط کیاگیا، سپریم کورٹ محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لے اور کمیشن آف انکوائری تشکیل دے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی گئی، سازش میں ملوث افراد کو سزا دی جائے، آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور 9 مئی کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت

  • پیپلز پارٹی کے گلے شکوے دور ہوگئے ہیں،رانا ثنااللہ

    پیپلز پارٹی کے گلے شکوے دور ہوگئے ہیں،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے-

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کافی چیلنجنگ ہے اس کو وقت دینا پڑتا ہے پیپلز پارٹی کے گلے شکوے دور ہوگئے ہیں، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے حلقے کے لیے زیادہ فنڈز لے، پیپلز پارٹی کے جائز مطالبات تھے، مذاکرات بلامشروط ہوتے ہیں، پہلے سے شرائط نہیں رکھی جاتیں، ہمارے ارکان بھی حلقے کے لیے فنڈز کا مطالبات کرتے ہیں ان کا غصہ اور گلہ بھی ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ شاہد خاقان عباسی ن لیگ میں رہتے، میرے خیال میں اس وقت پاکستان میں نئی پارٹی کی گنجائش نہیں، پہلے ہی پونے دو سو پارٹیاں پاکستان میں ہیں،محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے، محمد زبیر کی باتیں صرف اندازے ہیں، نواز شریف نے کبھی جنرل باجوہ کو توسیع کی پیش کش نہیں کی۔

    12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    پنجاب حکومت کا ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف اتھارٹی بنانے کا …

    ثناءاللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت معطل

  • ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8  مرحلہ:  بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

    اینٹیگوا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بھارت کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم انٹیگوا میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،

    بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری اور کپتان روہت 23 رنز بنا آؤٹ ہوئے اس کے بعد ویرات کوہلی 37 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،رشبھ پنت نے 36 اور شیوم ڈوبے نے 34 رنز بناکر نمایاں رہے،مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے –

    بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بھارت کے 197 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی بنگلادیش کی یہ سپر ایٹ مرحلے میں مسلسل دوسری شکست ہے، بنگلادیشی ٹیم کے بیٹرز اچھا نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، بنگلا دیش کی طرف سے نجم الحسین شانتو 40، تنزید حسن 29، رشاد حسنین 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،لٹن داس 13، محمود اللہ 13، شکیب الحسن 11، توحید ہردوئے 4 اور جاکر علی 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے، مہدی حسن 5 اور تنظیم حسن ثاقب 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کی جانب سے کلدیب یادیو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردک پانڈیا بہترین کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

    سپر ایٹ راؤنڈ میں بھارت نے اپنے گزشتہ میچ میں افغانستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بنگلادیش کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    اسکواڈ:

    بنگلہ دیش: تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان

    بھارت: روہت شرما، ویرات کوہلی، رشب پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ

  • پنجاب حکومت کا  ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی اور ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے چھاپے مارے گی اور اسے جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا، یہ اتھارٹی اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی، پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ سے مل کر اقدامات کرے گی۔

    یوٹیوب کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،ایران

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت

  • 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد  میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    لودھراں: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے معاملہ میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لودھراں پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث مالک کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچی کو علاج و معالجہ اور میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا لودھراں تھانہ سٹی میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او کامران ممتاز اور ایس پی انویسٹی گیشن ناصر جاوید رانا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

    ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز کے مطابق متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، بھرپور تعاون کیا جائے گا، صحت یابی تک بچی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، اس معاملے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا تھا، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد ہماری ریڈ لائن ہے، ملزمان کسی رعایت کے مسحق نہیں، تشدد کا شکار بچی اور والدین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    یوٹیوب کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،ایران

    سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کا کیس،الیکشن کمیشن نے جمع کروایا جواب

  • ثناءاللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت معطل

    ثناءاللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت معطل

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی ثناءاللہ مستی خیل کی جانب سے غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کرنے پر انہیں بجٹ سیشن تک معطل کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ثناء اللہ مستی خیل نے اپنے خطاب کے دوران خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’خواجہ صاحب ہم عوام کا ووٹ لے کر آتے، ٭٭٭٭ چُک کر نہیں آتے،ڈپٹی اسپیکر نے ثناء اللہ مستی خیل کے نامناسب الفاظ حذف کروا دئے،لیکن خواتین ارکان شکایت کیلئے اسپیکر کے چیمبر پہنچ گئیں، جہاں انہوں نےاسپیکر کے سامنے یہ مطالبہ کیا کہ ثناءاللہ مستی خیل کو فوری معطل کیا جائے-

    حکومتی خواتین نے مطالبہ کیا کہ ثناء اللہ مستی خیل کو مکمل سیشن کیلئے معطل کیا جائے، جبکہ اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ مستی خیل کو دو روز کیلئے معطل کیا جائےم حکومتی خواتین ارکان کا احتجاج رنگ لے آیا اور اسپیکر نے ثناء اللہ مستی خیل کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا،کچھ دیر بعد قومی اسمبلی اجلاس میں معطلی کی قرارداد پیش کی گئی اور انہیں بجٹ سیشن تک معطل کردیا گیا۔

  • پاکستان اور   آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت

    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے وفاقی بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس چھوٹ کو محدود کرنے کو سراہا جبکہ آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آ سکتا ہے،۔آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان آئے گا، پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔

    مال خانے سے کروڑوں کا غبن،ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

    حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،ایران

    یوٹیوب کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

  • حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،ایران

    حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،ایران

    تہران: ایران ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر ایران نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت کا خود کو بچانے کے لیے کوئی بھی غلط فیصلہ خطے کو ایک نئی جنگ میں جھونک سکتا ہے، جس کا نتیجہ لبنان کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے ساتھ1948 میں وجود میں آنے والی ناجائز اسرائیلی ریاست کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

    امیر بالاج قتل کیس،ملزم سہیل کی ضمانت منظور ،رہا کرنیکا حکام

    واضح رہے رواں ہفتے لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی اہم حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کو بھرپور جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس لمحے کے بہت قریب ہیں جب ہم حزب اللہ اور لبنان کے بارے میں کھیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر دیں گے اور جنگ کے نتیجے میں حزب اللہ تباہ ہو جائے گی اور لبنان کو سخت چوٹ لگے گی۔

    پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام کی مخالفت کے بعدروک دیا …

    اسرائیلی وزیر خارجہ کی دھمکی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا تھا کہ اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا تو حزب اللہ ایسی کھلی جنگ سے جواب دے گی جس کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی، اگر یورپی ملک قبرص نے اسرائیل کے لیے اڈے کھولے تو وہ بھی حزب اللہ کا نشانہ ہوگا۔

    مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں کئی ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • یوٹیوب کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    یوٹیوب کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    ویڈیو شئیرنگ ایپ یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ ویڈیو اسٹریمنک پلیٹ فارم یوٹیوب آئندہ ہفتوں میں تمام چینلز کیلئے ’تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کو بڑی مدد فراہم کرے گا یوٹیوب پر مذکورہ فیچر اس طرح کام کرے گا کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد تخلیق کار کے سامنے تین تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن آجائے گا، جس پر تین مختلف تھمبل نیل اپ لوڈ کر سکیں گے۔

    جس سے یوٹیوب تخلیق کار کو بتائے گا کہ کس تھمب نیل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔علاوہ ازیں یہ مکمل ڈیٹا بھی فراہم کرے گا مناسب ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد آپ کے تھمب نیلز سے حتمی ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگے گا۔

    ایسے قوانین بنانے ہوں گے جو نفرت اور تقسیم کے بیانیے ختم کرسکیں،وزیراعظم

    آزمائشی مرحلے کے دوران یوٹیوب مختلف دیکھنے والوں کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد (جس کے لیے اندازاً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا) یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ واچ ٹائم شیئر ہوا، جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کسی ایک مضبوط تھمب نیل کا تنیجہ قرار دیا جائے گا۔

    امیر بالاج قتل کیس،ملزم سہیل کی ضمانت منظور ،رہا کرنیکا حکام