Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم اورنگزیب

    شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وزیر لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ اداروں کے عملے کو بہترین کارکردگی پرشاباش دی ہے،بروقت آلائشیں ٹھکانےلگانے، صفائی ستھرائی کےلئے متعلقہ ٹیموں نے محنت سے کام کیا اداروں اور فیلڈ عملے نےعوامی خدمت کے جذبے سے کام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملےکی کارکردگی لائق تحسین ہے، سب اسی طرح مل کر کام کریں گے تو سب کو ’ستھرا پنجاب‘ نظر آئےگا،صوبے میں صفائی ستھرائی کےحوالے سے آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی،عید الاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے دن بھی اسی جذبے سےکام کریں گے، شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

  • پاکستان ٹیم میں سکلز نہیں ہے ،کوچ  گیری کرسٹن

    پاکستان ٹیم میں سکلز نہیں ہے ،کوچ گیری کرسٹن

    لاہور: قومی ٹیم ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ لوگ بظاہر ٹیم لگتے ہو لیکن درحقیقت ٹیم نہیں ہو، آپ میں اتحاد کی کمی ہے۔

    باغی ٹی وی : گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سکلز نہیں ہے اور کوئی نہیں جانتا اس نے کس وقت کونسی شارٹ کھیلنی ہے ، آپ لوگ بظاہر ٹیم لگتے ہو لیکن درحقیقت ٹیم نہیں ہو، آپ میں اتحاد کی کمی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز آئرلینڈ سے آخری میچ جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی ایک کھلاڑی پر ورلڈ کپ کی ہار کا ملبہ نہیں ڈالنا چاہیے، میں ہار کی ذمہ داری لینے کو تیار ہوں لیکن ٹیم میں باقی کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی ہم نے بطور ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، واپس جاکر چئیرمین سے بات کروں گا وہ جو پوچھیں گے اس کا جواب دوں گا، ہمیں مائنڈ سیٹ نہیں ہمیں گیم کی آگاہی کی ضرورت ہے۔

    خوش اور سلامت رہیں، نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اہم موقع پر چانسز گنوائے امریکہ میں پچز بلے بازوں کیلئے مشکل تھی، آئی سی سی کو فرینڈلی پچز بنانا چاہیے صرف ہم نے نہیں بلکہ امریکہ میں کھیلنے والی دیگر ٹیموں کے بلے بازوں کو بھی مشکلات آئیں، عماد اور محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، محمد عامر سینئر بولر ہیں انہیں تجربہ ہے کہ کیسے باولنگ کرنی ہے۔

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری …

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا،شہباز شریف نے کہا کہ ملیشیا کے عوام کی خوشیوں اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

    وزیراعظم نے ملائیشین وزیراعظم کی قیادت میں فلسطینی کاز پر ملائیشیا کے اصولی اور مستقل مؤقف کو سراہا دونوں رہنماؤں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے اور معصوم فلسطینی بھائیوں کو ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

    ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں کم برف باری،پینے کی پانی کے بحران کا خدشہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک میں دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جو کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں خیالات کے حامل ہیں اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری …

    وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے پر ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    خوش اور سلامت رہیں، نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

  • ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں کم برف باری،پینے کی پانی کے بحران کا خدشہ

    ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں کم برف باری،پینے کی پانی کے بحران کا خدشہ

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کے پہاڑ سلسلے میں کم برف باری سے پینے کے صاف پانی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کےگلیشیرز کی برف پگھلنے سے آنے والا پانی زیریں علاقوں کے 12 بڑے دریاؤں کی پیاس بجھاتا ہے-

    باغی ٹی وی: نیپال میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹیڈ ماؤنٹین ڈیویلپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی) کی رپورٹ کے مصنف شیر محمد کہتے ہیں کہ پینے کے پانی سے متعلق کام کرنے والے ماہرین، محققین ، پالیسی میکرز اور زیریں علاقوں میں آباد لوگوں کے لیے یہ ویک اپ کال ہے، خطرے کی گھنٹی ہے۔

    شیر محمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمالیائی سلسلے پہاڑوں پر جمنے والی برف میں کمی اور برف کی مقدار میں واقع ہونے والی کمی بیشی کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے کروڑوں افراد کے لیے پینے کے پانی کا بحران سنگین شکل اختیار کرسکتا ہے، ہمالیہ کے پہاڑوں اور گلیشیرز پر جمنے والی برف کے پگھلنے پر ملنے والے پانی پر پہاڑی علاقوں کے 24 کروڑ اور دریاؤں کی ترائی میں رہنے والے ایک ارب 65 کروڑ افراد کی گزر بسر ہے، برف باری کی سطح میں ہر سال کمی بیشی رونما ہو رہی ہے۔

    خوش اور سلامت رہیں، نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    دوسری طرف ماہرین کہتے ہیں کہ قدرتی ماحول میں رونما ہونے والی گراوٹ کے باعث بارشوں کا نظام درہم برہم ہوتا جارہا ہے اور اس کے نتیجے میں کہیں بہت زیادہ بارش ہوتی ہے اور کہیں بالکل نہیں ہوتی۔

    شیر محمد کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر برف کے جمے رہنے کی مدت میں بھی 20 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے، ہندو کُش اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں میں رواں سال یہ ٹرینڈ مضبوط رہا ہے، 18.5 فیصد کی ”سنو پرسسٹنس“ 22 سال میں کم ترین ہے رواں سال پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی کمی بیشی کا سامنا ہوسکتا ہے، یہ ادارہ ہندو کش اور ہمالیہ کے خطے میں برف باری کا دو عشروں سے بھی زائد مدت سے جائزہ لیتا آرہا ہے، رواں سال معاملات زیادہ پریشان کن رہے ہیں۔

    جم ٹرینر کے ساتھ تعلقات،خاتون نے شوہر کو قتل کروا دیا

  • محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری شافع

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری شافع

    پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے امریکا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی پر تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندر کھاتے، کیا کرتے، سب کو معلوم ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے،محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیئے۔

    چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ یہ آخری موقع ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کے گروپس دھڑوں میں بٹنے کی وجہ سے مذاکرات نہیں ہو پارہے ہم لوگ پاکستان میں آزادی کے ساتھ عید منارہے ہیں لیکن بھارت میں مسلمانوں کو قربانی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو بھی ان کا حق ملنا چاہیئے۔

    پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے،وزیراعظم

    پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے بتایا کہ جاپان اور چائنہ نے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی سکلز لیبر مانگی ہے جس پر کام ہو رہا ہے، یہ بھی واضح کیا کہ ٹیوٹا کا گزشتہ 6 سال کا آڈٹ کروانے جارہا ہوں، پچھلے 15سالوں سے کرپشن کرنے والے کرپٹ آفسیرز کو تبدیل کروا رہے ہیں۔

    چوہدری شافع حسین نے وفاق اور صوبے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ق لیگ کے اتحاد کو اطمینان بخش قرار دیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 دن کی کارکردگی کو بھی سراہا، موجودہ حکومت کو باقی 4 سال کی مدت پوری کرنی چاہیئے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت درج

  • خوش اور سلامت رہیں، نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    خوش اور سلامت رہیں، نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عالم اسلام اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ خوشی کا یہ موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط کرے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سب خوش اور سلامت رہیں۔

    یاد رہے کہ رہے کہ آج پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے اور سنت ابراہیمی کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی گئی۔

  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت درج

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت درج

    لاہور: ‏چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کے خلاف شکایت درج کرا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ‏لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوادی گئی، ‏جوڈیشل کونسل کو شکایت رفاقت علی تنولی نے بذریعہ رجسٹری بھجوائی،شکایت میں کہا گیا کہ ‏جسٹس ملک شہزاد ملک میرے بیٹے کے بہمانہ قتل کے انصاف کے عمل میں رکاوٹ بنے، ‏جسٹس شہزاد ملک نے اپنے آفس اور عہدے کا غلط استعمال کیا، ‏جسٹس شہزاد ملک نے مس کنڈیکٹ کیا کونسل برطرف کرے۔

    ‏درخواست گزار رفاقت علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت اندراج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‏جسٹس شہزاد ملک کے خلاف 29 مئی کو شکایت جوڈیشل کونسل کو رجسٹری ارسال کی۔

    یو اے ای میں چھٹی صدی عیسوی کا قدیم گمشدہ شہر دریافت

    آن لائن منگوائی گئی آئسکریم میں کنکھجورا نکل آیا

    اسلام آباد اور لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • روس:حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانیوالے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

    روس:حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانیوالے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

    ماسکو: روس میں حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانے والے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔

    باغی ٹی وی: روس کے روستوف ریجن میں 5 قیدیوں نے پری ٹرائل حراستی مراکز کے 2 گارڈز کو یرغمال بنایا تھا جنہیں اب باحفاظت آزاد کرا لیا گیا ہےروسی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو آزاد کرانے کیلئےخصوصی آپریشن کیا گیااور مجرموں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کرگارڈ روم میں داخل ہوئے تھے جہاں انہوں نے 2 جیل اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا، قیدیوں نے فرار ہونے کے لیے کار اور محفوظ راستےکامطالبہ کیا تھا آپریشن میں مارے گئے قیدیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ داعش (آئی ایس آئی ایس) کے حامی ہیں، جن پر دہشتگردی کے بھی الزامات تھے۔

    بی بی سی کے مطابق داعش اس سے پہلے بھی روسی سرزمین پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے جس میں سے ایک رواں سال مارچ میں ماسکو کے کنسرٹ حال پر ہونے والا حملہ بھی تھا جہاں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • زمین کی اندرونی تہہ زیادہ سست روی سے گردش کر رہی ہے،امریکا

    زمین کی اندرونی تہہ زیادہ سست روی سے گردش کر رہی ہے،امریکا

    سدرن کیلیفورنیا: امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی اندرونی تہہ ہمارے سیارے کی سطح کے مقابلے میں زیادہ سست روی سے گردش کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں ایسے شواہد پیش کیے گئے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ زمین کی اندرونی تہہ کی گردش کی رفتار میں 2010 سےکمی آنا شروع ہوئی،ایسا 40 سال میں پہلی بار ہوا جب زمین کی سطح کےمقابلے میں اندرونی تہہ کی رفتار کم ہو گئی۔

    جرنل نیچر میں شائع اس تحقیق کے نتائج کے مطابق زمین کی اوپری تہہ سیال دھات پر مبنی ہے جبکہ اندرونی تہہ ٹھوس دھاتوں پر مشتمل ہے اور اس کا حجم چاند کے 70 فیصد رقبے کے برابر ہے یہ تہہ ہمارے پیروں سے 4800 کلومیٹر گہرائی میں واقع ہےاس تحقیق کے لیے ماہرین نے 1991 سے 2023 کے دوران ساؤتھ سینڈوچ آئی لینڈز میں ریکارڈ ہونے والے 121 زلزلوں کی ریڈنگ کا تجزیہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام

    انہوں نے 1971 سے 1974 کے دوران روسی جوہری ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ فرانس اور امریکی جوہری ٹیسٹوں ڈیٹا کی جانچ پڑتال بھی کی محققین نے بتایا کہ جب ہم نے زلزلے کے ریکارڈ میں اس تبدیلی کا اشارہ دیکھا تو ہم دنگ رہ گئے، مگر ہم نے دریافت کیا کہ مزید 2 درجن مشاہدات میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زمین کی اندرونی تہہ کئی دہائی بعد پہلی بار سست روی سے گردش کر رہی ہے اور دیگر سائنسدانوں نے بھی یہ بات کی ہے مگر ہماری تحقیق میں زیادہ ٹھوس نتائج پیش کیے گئے، اندرونی تہہ کی گردش سست ہونے کی ممکنہ وجہ اوپری تہہ کے گرد موجود سیال کی تیز حرکت ہے۔

    یو اے ای میں چھٹی صدی عیسوی کا قدیم گمشدہ شہر دریافت

    محققین کے مطابق اندرونی تہہ کے گھومنے کی رفتار میں کمی سے دنوں کی لمبائی اور زمین کے مقناطیسی میدان میں تبدیلیاں آسکتی ہیں، اندرونی تہہ کی رفتار سے دن کی لمبائی میں ایک سیکنڈ کے ایک ہزارویں حصے کے برابر تبدیلی آسکتی ہےجسکا جاننا بہت مشکل ہوتا ہے،اب تحقیقی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے زیادہ گہرائی میں جاکر جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ آخر اس کی رفتار میں کمی کیوں آئی۔

    آن لائن منگوائی گئی آئسکریم میں کنکھجورا نکل آیا

  • یو اے ای میں چھٹی صدی عیسوی کا قدیم گمشدہ شہر  دریافت

    یو اے ای میں چھٹی صدی عیسوی کا قدیم گمشدہ شہر دریافت

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ماہرین آثار قدیمہ نےقدیم گمشدہ شہر دریافت کیاہے۔

    باغی ٹی وی : یو اے ای کے شہر ام القیوین میں کام کرنے والے ماہرین کے خیال میں یہ قدیم گمشدہ شہر Tu’am ہوسکتا ہےزمانہ قدیم میں یہ شہر ایک ایسےخطےکا دارالحکومت تھاجسے اب متحدہ عرب امارات کےنام سےجانا جاتا ہےاور یہ شہر سچے موتیوں کی تجارت کے حوالے سے جانا جاتا تھاچھٹی صدی عیسوی میں یہ شہر اپنے عروج پر پہنچا اور قدیم عربی تحریروں میں اس کا ذکر ملتا ہے۔

    طاعون اور خطے میں مختلف تنازعات کے باعث یہ شہر گمنام ہوگیا مگر اب ماہرین کا ماننا ہے کہ اسے دریافت کرلیا گیا ہے اس خطے میں ایک گاؤں اور مذہبی عمارت کے آثار گزشتہ چند برسوں کے دوران ملے ہیں،رواں برس ماہرین آثار قدیمہ نے ایسے آثار دریافت کیے جو بڑی عمارات کی جانب اشارہ کرتے ہیں جن کے اردگرد تنگ گلیاں تھیں،اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ زمانہ قدیم میں یہ ایک گنجان آباد شہر تھا جہاں کا سماجی نظام مختلف طبقات میں تقسیم تھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام

    اس شہر میں دریافت ہونے والی عیسائی عبادت گاہ ممکنہ طور پر چھٹی صدی عیسویٰ کے آخر یا 7 ویں صدی کے شروع میں تعمیر کی گئی تھی پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ یہ بستی عیسائی پادریوں کا مسکن تھا مگر اب تک کے تحقیقی کام سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ بہت بڑا شہر تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے شہری اور سندھ دشمن …

    ماہرین کے مطابق یہ یو اے ای میں اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا تاریخی مقام ہے اور یہ وہ شہر تھا جس کا ذکر ابتدائی اسلامی جغرافیائی ذرائع میں بھی کیا گیا اور اسے اب تک دریافت نہیں کیا جاسکا تھا یہ شہر کافی بڑا تھا اور اس کے موتیوں کی تجارت کے باعث یہاں کے رہائشی کافی امیر تھے جن کا طرز زندگی شاہانہ تھا،یہاں کے تاجروں کا نیٹ ورک عرق، ایران اور بھارت تک پھیلا ہوا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد