Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    لاہور :صوبائی دارالحکومت کے ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم پولیس نےگرفتار کر لیا ۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور لٹن روڈ پر قائم ہاسٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ پیش آیا،ملزم چھپ کرکھڑکی سے لڑکی کی تصاویربنا رہا تھا جسے لڑکی نے دیکھ لیا اور ون فائیو پر کال کی، پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

    قبل ازیں لاہور کے نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمروں سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا پولیس نے جوہر ٹاؤ ن میں نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگا کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا تھا مقدمہ گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کے چچا کی مدعیت میں 7 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ پولیس نے ہاسٹل خالی کروا لیا تھا-

    وزیر داخلہ کی محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ خفیہ کیمرہ گرلز ہاسٹل کے واش روم میں انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا جس سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنائی جا رہی تھیں، گرلز ہاسٹل میں مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں، یہ ہاسٹل نجی سوسائٹی کا رہائشی اور اس کی بیوی چلا رہی تھی پولیس کے مطابق گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکیوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں پولیس نے بتایاکہ ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے تاہم انہیں جلد شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    کینیڈین فوج کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے جہاں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،وفاقی وزیرداخلہ نے پاکستان میں متعین چینی سفیرسے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    اس کے علاوہ پاک چین تعلقات کےفروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیامحسن نقوی نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پرکام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سیکیورٹی پلان پر بھی بریفنگ دی، چینی سفیر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آن لائن خریدی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد،پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

    اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چینی صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لیے الگ فورس ایس پی یو بنائی جارہی ہے، پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    پشاورمیں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش،دلہا اور نکاح …

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھربھی آنچ نہ آئے، پاک چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے بعد ازاں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    ڈی ایچ اے کراچی کا پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کا کامیاب تجربہ

  • کینیڈین فوج  کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ  سے متعلق نیا حکم جاری

    کینیڈین فوج کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری

    کینیڈین فوج نے فوجیوں کی بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : کینیڈین آرمڈ فوسز (سی اے ایف) کی جناب سے فوجی جوانوں کے لیے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں،بالوں کا اسٹائل کیسا ہونا چاہیے، بالوں میں ہئیر بینڈ لگا سکتے ہیں یا نہیں، چہرے پر موجود داڑھی کتنی ہونی چاہیے، کپڑوں سے متعلق بھی واضح کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چہرے پر موجود داڑھی کے بال 2 اعشاریہ 5 ملی میٹر سے زیادہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہےجبکہ داڑھی رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے دوسری جانب بال پن، ہیئر بینڈ کے استعمال کے دوران بھی اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہیئر بینڈ کا رنگ سیاہ ہونا چاہیے، جبکہ فوجی جوان کے بالوں کے رنگ کا ہیئر بینڈ یا پن بھی قابل قبول ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق نئے احکامات پر عمل درآمد رواں سال کے مہینے جون یا جولائی سے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ اس تبد یلی کا مقصد یہ بھی ہے کہ 2022 میں جاری کی گئی ہدایات میں غلط فہمیاں تھیں، جنہیں دور کیا جا سکے گا وزارت دفاع کی جانب سے بتانا تھا کہ گزشتہ الفاظ اور پوائنٹس غلط ترجمانی اور غلط فہمی کا باعث بن رہے تھے، جس کے بعد 2022 کے پرنسپلز میں اصلاحات کی گئی ہیں، جبکہ اس تبدیلی کے بعد اب مذہبی لگاؤ رکھنے والوں کو بھی کچھ حد تک آسانی مل جائے گی، یہ تمام تبدیلیاں اب جوانوں کی نجی فائل سے منسلک کر دی گئی ہیں۔

  • لکی مروت:پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا

    لکی مروت:پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا

    لکی مروت میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ لکی مروت میں 8 مسلح دہشتگرد تخریب کاری کے منصوبہ کی غرض سے موجود ہیں جس کے پیش نظر گزشتہ شب بنوں اور لکی مروت پولیس نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ علاقہ گمبیلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپر یشن کے دوران دہشتگردوں سے فا ئر نگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ولی اللہ ہلا ک ہو گیا، ہلاک دہشتگرد سی ٹی ڈی بنوں، ڈی آئی خان اور مقامی پولیس کوبم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں جیسے مقدمات میں مطلوب تھا، ہلاک دہشتگردکے قبضہ سے اسلحہ و کارتوس اور ہینڈ گرینیڈ برآمد بھی برآمد کیے گئے۔

  • کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان

    کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان

    کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ دن میں گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہےہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 15سے17کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے، ادھر قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل رہے گا جبکہ بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔

  • پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی معطل

    پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی معطل

    کراچی: پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید کو معطل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ڈی ایس پی ظفر جاوید بیٹے سمیت پان کی دکان میں لوٹ مار کے الزام میں گرفتار ہیں۔آئی جی سندھ نے ڈی ایس پی ظفر جاوید کو معطل کردیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کو اس معاملے میں انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہےڈی آئی جی سی آئی اے کو 15 دن میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    واضح رہےکہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں 2 روز قبل پان شاپ میں لوٹ مار کی واردات کا مقدمہ پان شاپ کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔دکاندار نے بتایا کہ اس واردات میں اسے 70 ہزار روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، یہی لوگ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو بھی مجھ سے لوٹ مار کرکے گئے، کیبن میں آتے ہی انہوں نے مجھے باہر جانے کا کہا، میں نے انکار کیا تو موبائل چھین لیا۔

    سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی …

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

  • آن لائن خریدی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد،پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

    آن لائن خریدی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد،پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: سی آئی اے کراچی نے آن لائن خریدی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے اینٹی انکروچمنٹ پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کراچی کا ایک گروپ آن لائن منشیات کی خریداری کرتا ہے اور اس گروپ میں چند افسران بھی شامل ہیں اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے مخبر کی اطلاع پر اتحاد ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ایک گاڑی سے 21 کلو منشیات برآمد کی ہے جو پشاور سے کراچی پہنچائی گئی تھیاور اس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

    ڈی آئی جی نے کہا کہ سی آئی اے پولیس نے چھاپے میں اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات پولیس اہلکار سکندر آفریدی سمیت سعد ولی، محمد سلیم اور محمد احمد خان کو گرفتار کیا ہے اور 21 کلو منشیات مذکورہ چاروں ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی ہے گرفتار ملزمان یہ منشیات کراچی کے منشیات فروشوں کو فراہم کر رہے تھے۔

    ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا کہ کراچی میں منشیات فروشوں کا گروپ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے آن لائن منشیات اور اسلحہ خریدتا ہے اور اس حوالے سے اطلاعات پر اسپیلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کی اور گرفتار پولیس اہلکار سمیت چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی …

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے سعودی حکومت کو مطلوب مقدمہ قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم غلام عباس قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب سے فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لئے سعودی حکومت نے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی زیر نگرانی اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، پی او سیل کے انچارج انسپکٹر ظہیر بابر، سب انسپکٹر قاسم ممتاز نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیامجرم اشتہاری کو مزید کاروائی کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سعودی حکومت کو مطلوب اشتہاری کی گرفتاری پر منڈی بہاؤالدین پولیس کو شاباش دی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

  • ایک یا دو پلیئرز کا قصور نہیں،بھارت والا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا، ہارنا نہیں چاہیے تھا،عماد وسیم

    ایک یا دو پلیئرز کا قصور نہیں،بھارت والا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا، ہارنا نہیں چاہیے تھا،عماد وسیم

    لارڈہل:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ بھارت والا میچ ہمیں ہارنا نہیں چاہیے تھا، پلاننگ تھی مگر اس پر عمل نہیں کرسکا تھا، وہ میچ مجھے فنش کرنا چاہیے تھا۔

    باغی ٹی وی ” فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھاکہ ہم نے ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا، پلیئرز کیلئے کڑا وقت ہے، کل کا میچ بھی انٹرنیشنل میچ ہے، اس کو آسان نہیں لیں گےموسم آپ کے کنٹرول میں نہیں، بارش کی وجہ سے میچز کا متاثر ہونا مایوس کن ہے، بھارت والے میچ میں پلان تھا اس کو آخر تک لے کر جانا تھا، میں پلان کے تحت کھیلنے کی کوشش کررہا تھا مگر اس پر عمل نہ کرسکا، 17 ویں اوور میں کم رن ہونا مایوس کن تھا۔

    ان کا کہنا تھاکہ مایوس ہوں کہ اس میچ میں عوام کی توقعات پر پورا نہ اترا ، اس کا افسوس رہے گا، وہ ایک برا دن تھا ایسا برا دن ہو جاتا، پلاننگ تھی مگر اس پر عمل نہیں کرسکا تھا، وہ میچ مجھے فنش کرنا چاہیے تھاایک یا دو پلیئرز کا قصور نہیں، بطور ٹیم ہارے ہیں، بھارت والا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا، ہارنا نہیں چاہیے تھا، ابھی کل کا میچ باقی ہے، مستقل کا بعد میں سوچیں گے، جو کروں گا سب کے سامنے اعلان کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت والے میچ میں 100 فٹ تھا اس لیے ہی کھیلا تھا، جب میچ ہارتے تو لوگ باتیں کرتے ہیں، میڈیا میں کچھ ایسی باتیں ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں، میں نے پوری توجہ کے ساتھ کرکٹ کھیلی، پلان پر عمل نہ پوسکا، یہ میرے انٹرنیشنل کرکٹ کا سب سے مایوس کن لمحہ ہے، جو ہماری ٹیم ہے، اس کا امریکا سے ہارنا ناقابل قبول ہے۔

    قومی کرکٹر کا کہنا تھاکہ ہمیں اس موقع پر آنا ہی نہیں چاہیے تھا کہ اگر مگر کا شکار ہوں، ہم نے اچھا نہیں کھیلا، ٹورنامنٹ سے باہر ہونا بنتا تھا، ہم بطور ٹیم ڈیلیور نہیں کرسکے، میری نظر میں ہماری شکست کی وجہ ہمارا مائنڈ سیٹ بنا، ناکامی کا خوف ذہن سے نکال کر کچھ نئے کی کوشش کرنا ہوگا، اصل بات مائنڈ سیٹ کی ہے، دیگر ٹیموں نے بھی سوچ بدلی ہے، ہم پیچھے اس لیے گئے ہیں کہ ہمارا وہ مائنڈ سیٹ ان جیسا نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہمیں گیم کھیلنے کے طریقہ کار کو دیکھنا ہوگا، آگے بڑھنے کیلئے ہمیں مجموعی طور پر اپنی گیم حکمت عملی کو ٹھیک کرنا ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ یوں ہارے، برا ہوا لیکن ممکن ہو کہ یہ اہم ہو تاکہ ہم وائٹ بال کرکٹ کی بہتری کی جانب سوچیں ہم بھی انسان ہیں، ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں، اگر چیئرمین نے کہا ہے کہ سرجری کی ضرورت ہے تو وہ کریں گے۔

  • پشاورمیں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش،دلہا اور نکاح خواں گرفتار

    پشاورمیں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش،دلہا اور نکاح خواں گرفتار

    پشاورمیں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تنگی میں 72 سالہ شخص نے 13 سالہ بچی کو پانچ لاکھ روپے کے عوض اپنے نکاح میں لینے کی کوشش کی اور یہ رقم والد کو ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی،پولیس نے 72 سالہ بوڑھے دلہا کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حبیب جان کے نام اور ارمڑ کے رہائشی سے ہوئی، کارروائی کے دوران بچی کا والد موقع سے فرار ہوگیاپولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چائلٹ ایکٹ کے تحت ملزم اور لڑکی کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نکاح خواں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شوہر سے طلاق کے خوف کے باعث خاتون نےاپنی نومولود بیٹی کو اغوا کروایا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا اسلام آباد میں نومولود بچی کے اغواء میں ملوث دوعورتوں سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ زاہدہ بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے ڈر سے بچی کے اغوا کا پلان بنایا، گرفتار ملزمان میں محمد یار، زاہدہ بی بی، آسیہ بی بی اور محمد یاسر شامل ہیں اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں شہری محمد سجاد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے ہاں 21 مئی کو بچی کی ولادت ہوئی، دائی آسیہ بی بی نے بچی ملزمان محمد یاراور محمد یاسرکو فروخت کردی اور ہمیں بتایا کہ آپ کی بیٹی فوت ہوگئی ہے-

    جاپان میں48 گھنٹوں کے اندر موت کا سبب بننے والے ”گوشت خور …

    ملزمہ کے خاوند نے جرم چھپانے کے لئے ایک جھوٹی درخواست بھی تھانہ میں جمع کرائی جس میں اس نے بچی کا والد ہونے کا دعوی کیا ترجمان پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اقرار کیا پولیس نےمغوی نومولود بچی کو والدین کے حوالے کر دیا،ملزمہ زاہدہ بی بی نے دائی کو اغواسے قبل کچھ رقم ایڈوانس میں دی تھی۔

    سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی …

  • ڈی ایچ اے کراچی کا پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کا کامیاب تجربہ

    ڈی ایچ اے کراچی کا پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کا کامیاب تجربہ

    کراچی: ڈی ایچ اے کراچی نے آلودگی کا سبب بننے والے پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کردی۔

    باغی ٹی وی :پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا ذریعہ ہیں، ماہرین کہتے ہیں کہ ایک پلاسٹک کی تھیلی کو مکمل طور پر گلنے میں 10 سال سے ایک ہزارسال کا عرصہ درکار ہوتا ہے لیکن ڈی ایچ اے کراچی نے پلاسٹک بیگز کا تعمیری پہلو ڈھونڈ کر اس سے پھیلنے والی آلودگی پر قابو پانے کی نئی راہ دکھا دی ہے۔

    ڈی ایچ اے فیز 8 خیابان اتحاد میں پہلی مرتبہ تجرباتی طورپر300 میٹرلمبی اور9.3 میٹرچوڑی سڑک کی تعمیرمیں پلاسٹک کی تھیلیوں سے حاصل کردہ 2.5 میٹرک ٹن میٹریل استعمال کیا گیا پلاسٹک میٹیریل کی لیبارٹری میں 6 ماہ تک جانچ کی گئی، گزشتہ 2 ماہ ٹرائل کے دوران ہیوی ٹریفک گزارنے کے باوجود سڑک کی پختگی برقراررہی، ایڈیشنل ڈائریکٹرانجینئرنگ ڈی ایچ اے نویدالرحمن کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد مستقل میں ڈیفنس اورکلفٹن کی دیگرسڑکوں کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔