Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی ایم ایف  کا ایک بار پھر سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا ایک بار پھر سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ایک بار پھر وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں انسداد بدعنوانی کیلئے سخت اقدامات کرنے کی تجویز دے دی اور عوامی عہدہ رکھنے والوں، سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ دوبارہ کیا ہے ،آئی ایم ایف نے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا، ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران کے اثاثے ظاہرکرنے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت اثاثے عوامی سطح پر ظاہر کرنے کیلئے پورٹل بنانے میں ناکام ہے، بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے پورٹل نہ بنانے پر حکومت پاکستان سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام معاہدہ کے تحت پورٹل بناکر اثاثوں کی تفصیلات عام کرنے کے پابند ہیں، آئی ایم ایف نے کابینہ ارکان، ارکان اسمبلی، افسران کے اثاثے عام کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ہدایت پر افسران کیلئے ایک پرفارما بنایا تھا، بینک سرکاری افسران سے نئے اکاوٴنٹ کھولتے وقت اثاثوں کی معلومات لینے کے پابند ہیں۔

    صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے درخواست دائر

    واضح رہے کہ پہلے ایف بی آر کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ سمیت عام ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا لیکن اب یہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

    پاکستان میں رواں سال کا چوتھا پولیو کیس رپورٹ

  • ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

    ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ مخالف جنس کے مقابلے پر ہم جنس پرستوں میں کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ڈیلی میل کے مطابق امریکی کینسر سوسائٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کئی لحاظ سے سوشل میڈیا صارفین سمیت دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کر رہی ہے،اس تحقیق میں ہم جنس پرست اور خواجہ سرا (ایل جی بی ٹی کیو پلس) میں کینسر کے امکانات سے متعلق ہی بتایا گیا ہے۔

    جبکہ ادارے کی جانب سے کہناتھا کہ چونکہ ہم جنس پرست اور خواجہ سرا (ایل جی بی ٹی کیو پلس) کے افراد سگریٹ، شراب، ڈرگس سمیت ان تمام چیزوں کی طرف مائل ہوتے ہیں جو کہ کینسر کا باعث بنتی ہےیہی وجہ ہے کہ ان افراد میں کینسر ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں، ہم جنس پرست اور خواجہ سرا (ایل جی بی ٹی کیو پلس) کے افراد میں ایس ٹی آئی جیسے کہ ایچ آئی وی اور ایچ پی وی ہونے کے امکانات بھی ہوتے ہیں جو کہ کینسر کا باعث بنتے ہیں۔

    ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ

    امریکی کینسر سوسائٹی کے چیف سائنٹیفک افسر ڈاکٹر ولیم داہوت کا کہنا تھا کہ ہم خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے آبادی میں ہچکچاہٹ پر آگاہ ہیں، ہمیں خدشہ تھا کہ تعصبات کی بنا پر اور کم واقفیت کی بنا پر نتائج بدتر ہو سکتے ہیں،اس تحقیق میں 3 بڑے قومی سروے کیے گئے تھے، جن میں نیشنل ہیلتھ انٹرویو سروے، برتاؤ رسک فیکٹر سرویلیئنس سسٹم اور نیشنل یوتھ تمباکو سروے شامل ہیں-

    جبکہ اسی سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہم جنس پرست افراد مخالف جنس کے مقابلے میں زیادہ سگریٹ پیتے ہیں،تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ یہ کینسر کی کئی دوسری اقسام سے بھی منسلک ہے تمباکو نوشی کینسر کے علاوہ صحت کے سنگین مسائل کا بھی سبب بنتی ہے، جیسے فالج، پھیپھڑوں کی بیماری اور دل کی بیماری۔

    جنرل ہسپتال:دو بچوں کی ماں کی یوٹرس سے 25کلو وزنی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن

  • پاکستان میں رواں سال کا چوتھا پولیو کیس رپورٹ

    پاکستان میں رواں سال کا چوتھا پولیو کیس رپورٹ

    شکار پور: پاکستان میں رواں سال کا چوتھا پولیو کیس رپورٹ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :سندھ کے ضلع شکار پور کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، بچے میں معذوری کی علامات 11 مئی کو ظاہر ہوئی، کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار نے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ جون میں پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں رہنے والی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں اور بچی سے لیے گئے نمونوں میں پائے جانے والے پولیو وائرس کی جینیاتی تحقیق ابھی جاری ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی چیف جسٹس پر اعتراض سے متعلق خبر کی تردید

    وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو ناصرف بچے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے پولیو ورکرز جب بھی آپ کی دہلیز پر آئیں تو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

    یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے سرکاری سطح پر جاری کوششوں کے باوجود پاکستان سے پولیو وائرس کا اب تک خاتمہ نہیں کیا جا سکا اور اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان ایسے خطے ہیں جہاں سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں پولیو وائرس پہلے پاکستان کے 33 اضلاع تک محدود تھا تاہم رواں ماہ بلوچستان کے ضلع حب کے سیوریج کے نمونوں میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تشخیص ہوئی تھی۔

    مزدورں کا لٹ جانا افسوس ناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزارت صحت کے ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ اس سال اب تک 34 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام مثبت نمونے اور 2024 میں رپورٹ ہونے والے 2 انسانی کیسز میں وائے بی تھری اے کلسٹر پایا گیا جو 2021 میں پاکستان سے غائب ہو گیا تھا لیکن افغانستان میں موجود تھا اور گزشتہ سال سرحد پار ٹرانسمیشن کے ذریعے دوبارہ پاکستان میں آگیا۔

    واضح رہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، بچوں کو اس سے بچانے کا سب سے مؤثر طریقہ ویکسینیشن ہے۔

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

  • کراچی کو اربن فاریسٹ کے ذریعے سرسبز کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی کو اربن فاریسٹ کے ذریعے سرسبز کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری ندی کے اطراف اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کردیا۔

    کراچی کی لیاری ندی گلشن اقبال کے اطراف میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کیا جس میں سٹی کونسل میں خواتین ممبران اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمینز نے پودے لگائے۔

    اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو اربن فاریسٹ کے ذریعے سرسبز کیا جائے گا، ملیر ندی کے بائیں کنارے پر تین ہزار پودے لگائے جارہے ہیں اور شہر کی شاہراہوں کے اطراف بھی شجرکاری کی جائے گی کراچی کے ہر ضلع میں واقع پارکوں کو بہتر کریں گے اور کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی شجرکاری مہم شروع کی جائے گی، باغ ابن قاسم میں مختلف سہولتیں فراہم کردی گئیں ہیں اب شہریوں کی بڑی تعداد یہاں آرہی ہے، اربن فاریسٹ سے کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

    غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے نیا جنگ بندی …

    سعودی تیل کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید …

    یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

  • غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے نیا جنگ بندی معاہدہ تجویز

    غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے نیا جنگ بندی معاہدہ تجویز

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے نیا جنگ بندی معاہدہ تجویز کردیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دراصل اسرائیل کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور اسے ثالثوں کے ذریعے حماس تک پہنچا دیا گیا ہے،مجوزہ جنگ بندی معاہدہ 3 مراحل پر مشتمل ہے۔

    مجوزہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 6 ہفتے طویل ہوگا جس میں مکمل جنگ بندی ہوگی اور اسرائیل فوج غزہ کے آبادی والے علاقوں میں سے نکل جائے گی اس مرحلے میں غزہ میں موجود خواتین اور بزرگ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن کے بدلے میں سنیکڑوں فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، اسی مرحلے میں غزہ میں موجود امریکی مغوی بھی رہا کیے جائیں گے۔

    یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

    عرب میڈیا کے مطابق اسی مرحلے میں ہلاک مغویوں کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے کی جائیں گی اور شمالی غزہ سمیت پورے غزہ میں شہری اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے اس دوران غزہ میں روزانہ 600 امدادی ٹرک داخل ہوں گے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے ہزاروں خیمے تقسیم کیے جائیں گے،دونوں جانب سے جنگ بندی معاہدہ تسلیم کیے جانے کے بعد یہ مرحلہ فوری شروع کیا جاسکے گا۔

    دوسرے مرحلے میں تمام زندہ مغویوں بشمول مرد فوجیوں کا تبادلہ ہوگا اور اسرائیلی فوج غزہ سے مکمل طور پر انخلا کرے گی،جبکہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اسرائیل میں کچھ لوگ اس منصوبے سے خوش نہیں ہوں گے لیکن میں اسرائیلی حکومت سے کہتا ہوں کہ ہر طرح کے دباؤ سے قطع نظر اس معاہدے کی حمایت کرے۔

    سعودی تیل کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید …

    اگر قابض افواج غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف جنگ اور جارحیت روک دیں تو ہم ایک مکمل معاہدہ طے کرنے کے لیے تیار ہیں،حماس

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اس نے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جاری جارحیت کے دوران مزید مذاکرات میں حصہ نہیں لے گی لیکن اسرائیل کے جنگ بند کر دینے کی صورت میں یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت ایک "مکمل معاہدے” کے لیے تیار ہے۔

    حماس کا تازہ ترین بیان اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ اسرائیل غزہ کے جنوبی شہر رفح پر فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت یعنی بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسے یہ کارروائی روک دینے کا حکم دیا ہے۔

    "العربیہ ” کے مطابق حماس کے بیان میں کہا گیا کہ حماس اور فلسطینی دھڑے ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت، محاصرے، فاقے اور نسل کشی کے پیشِ نظر (جنگ بندی) مذاکرات جاری رکھ کر اس پالیسی کا حصہ بننا قبول نہیں کریں گے،آج ہم نے ثالثوں کو اپنے واضح مؤقف سے آگاہ کر دیا کہ اگر قابض افواج غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف جنگ اور جارحیت روک دیں تو ہم ایک مکمل معاہدہ طے کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں ایک جامع تبادلہ معاہدہ بھی شامل ہے۔”

    31 مئی تاریخ کے آئینے میں

    اسرائیل نے حماس کی ماضی کی پیشکشوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی تباہی پر تلے ہوئے گروہ کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کی رفح میں جارحیت یرغمالیوں کو بچانے اور حماس کے مزاحمت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر مرکوز ہے۔

  • 31 مئی  تاریخ کے آئینے میں

    31 مئی تاریخ کے آئینے میں

    31 مئی تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔

    526ء ترکی میں ہولناک زلزلے سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہوئے ۔

    1727ء فرانس، انگلینڈ اور نیدرلینڈ نے پیرس معاہدہ پر دستخط کئے۔

    1818ء ہندوستانی زبان کا پہلا اخبار ‘سماچار درپن’ کی اشاعت ہوئی۔

    1889ء امریکہ میں پینسلوانیہ خطہ کے جانس ٹاؤن میں سیلاب سے 2209 افراد ہلاک ہو گئے۔

    1911ء دنیا کے سب سے بڑے مسافر جہاز ٹائٹینک کو بیلفاسٹ میں پانی میں اتارا گیا، لیکن یہ اپریل 1912ء میں پہلے سفر کے دوران ہی ڈوب گیا۔

    1923ء چین اور سوویت یونین کے درمیان سفارتکاروں کا تبادلہ ہوا۔

    1935ء کوئٹہ میں سات اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے سے پچاس ہزار افراد ہلاک ہوئے اور پورا شہر تباہ ہوا کوئی عمارت بچ نہ سکا۔

    1947ء ہنگری میں کمیونسٹوں نے اقتدار پر قبضہ کیا۔

    1961ء جنوبی افریقہ جمہوریہ بنا۔

    1962ء ایڈولف ہٹلر کے دور اقتدار میں جرمنی میں لاکھوں یہودیوں کے قتل میں ملوث ایڈولف اچ مین کو یروشلم میں پھانسی دی گئی۔

    1970ء پیرو میں 7ء9 کی شدت والے تباہ کن زلزلے میں 70 ہزار افراد مارے گئے اور تقریباََ چھ لاکھ بے گھر ہو گئے۔

    1974ء سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔

    1974ء اسرائیل اور شام نے گولان پہاڑیوں سے متعلق معاہدہ پر دستخط کئے۔

    31مئی 1976ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے موہن جو ڈاروکے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم کے سلسلے میںایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت 20 پیسے تھی۔اس ڈاک ٹکٹ پر موہن جوڈارو کے آثار اور وہاں کی کھدائی سے برآمد ہونے والی مہر کی تصویر بنی تھی اور Save Moenjodaroکے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ الیاس غنی نے ڈیزائن کیا تھا۔

    1979ء زمبابوے نے آزادی کا اعلان کیا۔

    1984ء امریکہ نے نیوادا تجربہ گاہ پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔

    1984ء ویسٹ انڈیز کے بلے باز ویوین رچرڈس نے انگلینڈ کے خلاف یک روزہ میچ میں صرف 170 گیندوں پر 189 رن بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔

    1985ء گواٹے مالا نے اپنا نیا آئین بنایا۔

    1986ء۔۔حامد ناصر چٹھہ 31 مئی 1986 سے 03 دسمبر 1988 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے بارہویں اسپیکر رہے۔حامد ناصر چٹھہ 15نومبر 1944ء کولاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ 31 مئی1986ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 3 دسمبر 1988ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ پرانے پارلیمینٹیرین ہیں اور کئی مرتبہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں ۔ان کے والد صلاح الدین چٹھہ بھی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں

    31مئی 1999ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے داتا دربارکمپلیکس کی تکمیل پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیاجس کی مالیت سات روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پراس کمپلیکس کا نقشہ بنا تھا اور انگریزی میںCOMPLETION OF DATA DARBAR COMPLEX 1999 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عثمان سعید اختر نے تیار کیا تھا۔

    2005ء امریکی اخبار ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ نے خبر دی کہ واٹرگیٹ کیس میں ’ڈیپ تھروٹ‘ کے نام سے نامہ نگاروں کو خبریں لیک کرنے والے امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق ڈپٹی ڈائرکٹر مارک فلیٹ تھے۔

    تعطیلات و تہوار :
    ۔”””””””””””””””

    1979ء زمبابوے نے آزادی کا اعلان کیا۔

    ورلڈنو ٹوبیکو ڈے
    دنیا بھر میں آج کا دن یعنی 31مئی ’’ ورلڈنو ٹوبیکو ڈے ،،کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدلوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں روز بروز ہونے والے اضافے کو کم کرنا ہے ۔اس دن کے پیش نظر دنیا بھر کے ملکو ں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز، سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
    ۔۔

  • سعودی تیل کمپنی  آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید لئے

    سعودی تیل کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید لئے

    ریاض: سعودی تیل کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل (گو) پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید لئے-

    باغی ٹی وی : سعودی تیل کی کمپنی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ گو، ایک متنوع ڈاؤن اسٹریم ایندھن، لبریکنٹس اور کنوینیئنس اسٹورز آپریٹر، پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے، اس خریداری کا اعلان دسمبر 2023 میں کیا گیا تھا جو سعودی آرامکو کی پاکستان میں پہلی ڈاؤن اسٹریم ریٹیل سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے اور مارکیٹوں میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی ریٹیل موجودگی کا اشارہ ہے۔

    جبکہ اپنی ویب سائٹ پر گو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس کی 1100 سے زائد ریٹیل دکانیں ہیں جو پیٹرول، ڈیزل اور لبریکنٹس فراہم کرتی ہیں۔

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    آرامکو کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر مفتی نے کہا کہ “ہماری عالمی ریٹیل توسیع میں تیزی آ رہی ہے اور یہ حصول ہمارے سفر میں ایک اہم اگلا قدم ہے گو کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ہم آرامکو کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات پاکستان میں قابل قدر صارفین کو فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

    یاسر مفتی نے کہا، ہم آرامکو کے عالمی شراکت داروں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں ایک اور اعلی صلاحیت کے اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور نئے مواقع کو کھولنے اور بیرون ملک آرامکو برانڈ کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنے وسائل اور مہارت کو یکجا کرنا چاہتے ہیں۔

    پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے آرامکو کی جانب سے گو میں 40 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دی تھی مارچ میں آرامکو نے چلی میں متنوع ایندھن اور لبریکنٹس خوردہ فروش ایس میکس ڈسٹریبیون ایس پی اے میں 100 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں آرامکو نے گو پاکستان میں 40 فیصد حصص کے حصول کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کیے تھے، اس وقت اقتصاد ی ماہرین نے اس پیشرفت کو زرمبادلہ کی کمی سے دوچار پاکستان کے لیے مثبت قرار دیا تھا، ایف ڈی آئی کی آمد کو راغب کرنا ملک کے لئے ایک اہم چیلنج رہا ہے ، جس نے مالی سال 24 کے جولائی تا اپریل میں 1.46 بلین ڈالر حاصل کیے جو گزشتہ مالی سال (مالی سال 23) کے اسی عرصے میں 1.35 بلین ڈالر کے مقابلے میں 11 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

    جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے،زین …

  • یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

    یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

    اسلام آباد: یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا، یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ریویو بورڈ نے معاملہ ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا۔

    باغی ی وی : ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کے آج ہونے والے اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی اٹھانےکا فیصلہ نہ ہوسکا ،13مئی کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ( ایاسا ) ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کا نام ممنوعہ فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم ایاسا نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی اٹھانے کا معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کو بھجوا دیا ہے جس کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا-

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر سے پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا حتمی فیصلہ ہوگا، بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سی اے اے آن لائن شرکت کریں گے۔

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    ادھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کے ٹی سی او بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا، پابندی اٹھائے جانے کی خبریں قبل از وقت ہیں، حتمی فیصلہ اگلے ہفتے میں متوقع ہے۔

    دفعہ 144 خلاف ورزی اور توڑپھوڑ کیس ،عمران خان 28 جون کو طلب

  • عمران خان تعلقات بہتر کرناچاہتےتھے،لیکن مودی نے مسئلہ کےحل کاموقع ضائع کیا ،سابق پی ٹی آئی ہنما

    عمران خان تعلقات بہتر کرناچاہتےتھے،لیکن مودی نے مسئلہ کےحل کاموقع ضائع کیا ،سابق پی ٹی آئی ہنما

    اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات اور سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے ابھی نندن کےمعاملےپرعمران خان کو فون کیا تھا ،اور تناؤ کو کم کرنے کا کہا تھا، ڈونلڈٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں صیح رائے نہیں رکھتے تھے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بحران بھارت نے شروع کیا ہے لیکن اس کو مزید نہ بڑھایا جائے صدر ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں صیح رائے نہیں رکھتے تھے کیونکہ مودی کا زبردستی گلے لگنا انگریزپسند نہیں کرتے، وہ مودی کو ایک احمق آدمی سمجھتے تھے، اور وہ ان کا مذاق اڑاتے تھے۔

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    فواد چوہدری کے مطابق نریندرمودی نےمسئلہ کےحل کاموقع ضائع کیا کیونکہ عمران خان تعلقات بہتر کرناچاہتےتھے، تعلقات بہتر ہونےسےپاکستان اوربھارت دونوں کوفائدہ ہوگا لیکن زیادہ فائدہ بھارت کوہوگا، ہم بھارت سے تعلقات برابری کی بنیاد پرچاہتے ہیں، میں کسی کو سپورٹ نہیں کرتا، ہرجگہ انتہاپسندوں کی سوچ ایک جیسی ہوتی ہے، اگر مودی 1971 میں ہوتے تو شاہد انڈیا ٹوٹ گیا ہوتا، بھارتی اسٹیبلشمنٹ مسئلہ کشمیرحل میں رکاوٹ ڈالتی ہے، انہوں نے پہلے بابری مسجد کو شہید کیا ، پھر دبئی میں مندر کا افتتاح کیا اور اب اورنگزیب عالم گیر کی مسجد گرا رہے ہیں لیکن ہمارا دفتر خارجہ “ مج کُنگڑیاں پا “ کر بیٹھا ہوا ہے اور نہ ہمارے کسی مسلم ممالک نے مذ مت کی الٹا مندر کا افتتاح کروایا جا رہا ہے۔

    جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے …

  • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

    حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کردی، کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے،وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا،

    عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے سبب ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 31 مئی کو تقریباً 6 روپے 50 پیسے سے 7 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے، جبکہ اس سے پچھلے 15 دنوں میں 8.7 ڈالر اور 4.3 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی اور اسی کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کی کمی کا امکان تھا۔

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہےاس سے قبل 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے …