Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 01 جون  تاریخ کے آئینے میں

    01 جون تاریخ کے آئینے میں

    01 جون تاریخ کے آئینے میں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1746ء فرانسیسی فوج نے اینٹورپ پر قبضہ کیا۔

    1796ء برطانوی فوج کا آخری دستہ امریکہ سے روانہ۔

    1862ء امریکہ میں غلامی کا رواج ختم ہوا۔

    1874ء ایسٹ انڈیا کمپنی کا خاتمہ۔
    کمپنی کو 1600ء میں ملکہ الزبتھ اول کے عہد میں ہندوستان میں تجارت کا پروانہ ملا۔ 1613ء میں اس نے سورت کے مقام پر پہلی کوٹھی قائم کی اس زمانے میں اس کی تجارت زیادہ تر جاوا اور سماٹرا وغیرہ سے تھی۔ جہاں سے مصالحہ جات برآمد کرکے یورپ میں بھاری داموں بیچا جاتا تھا۔ 1623ء میں جب ولندیزیوں نے انگریزوں کو جزائر شرق الہند سے نکال باہر کیا تو ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنی تمام تر توجہ ہندوستان پر مرکوز کر دی۔ 1662ء میں بمبئی بھی اس کے حلقہ اثر میں آگیا۔ اور کچھ عرصہ بعد شہر ایک اہم تجارتی بندرگاہ بن گیا۔ 1689ء میں کمپنی نے علاقائی تسخیر بھی شروع کردی جس کے باعث بالآخر ہندوستان میں برطانوی طاقت کو سربلندی حاصل ہوئی۔ 1858ء میں یہ کمپنی ختم کردی گئی اور اس کے تمام اختیارات تاج برطانیہ نے اپنے ہاتھ میں لے لیے۔ تاہم 1874ء تک کچھ اختیارات کمپنی کے ہاتھ میں رہے۔ایسٹ انڈیا کمپنی کے پاس 2690 جہاز تھے۔انگلش ایسٹ انڈیا کمپنی دنیا کی پہلی لمٹڈکمپنی تھی۔ اس کے 125 شیئر ہولڈرز تھے اور یہ 72000 پاونڈ کے سرمائے سے شروع کی گئی تھی۔

    1869ء تھامس اینڈرسن نے ووٹنگ مشین کو پیٹنٹ کرایا۔

    1930ء ہندوستان میں ملک کی پہلی ڈیلکس ٹرین ’ڈکن کوین‘ کی شروعات۔

    1935ء برطانیہ میں پہلی بار ڈرائیونگ ٹیسٹ متعارف کرایا گیا۔

    1941ء برطانوی فوج نے عراق کی راجدھانی بغداد پر قبضہ کیا۔

    1941ء جرمنی نے تمام کیتھولک اشاعت پر پابندی لگائی۔

    1948ء اسرائیل اور عرب ممالک جنگ بندی کی لئے رضا مند۔

    1959ء ٹیونیشیا میں آئین نافذ ہوا۔

    1963ء اٹلی کے کنگ وکٹر امینوئل سوئم ایتھوپیا کے راجا بنے۔

    1965ء جاپان کے فوکواوکا میں ایک دھماکے میں 237 کان کنوں کی موت ہوئی۔

    1973ء مصر کی فوجی سرکار نے ملک میں شاہی نظام کے خاتمہ اور جمہوریت کا اعلان کیا۔

    1980ء کیبل نیوز نیٹ ورک ( سی این این) نے اپنی نشریات کا آغاز کیا۔

    1990ء امریکی صدر جارج بش اور سویت یونین کے صدر میخائل گوربا چیف نے کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے باہمی سمجھوتے پر دستخط کئے۔

    1993ء۔نواز شریف کے لندن فلیٹس میں سے پہلا فلیٹ 17 پارک لین خریدا گیا ۔

    2001ء نیپال کے شاہ وریندر، ملکہ ایشوریہ اور شاہ کنبے کے 6 ممبران کو شہزادہ دیبندر نے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

    2007ء برطانیہ میں عام مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی۔

    2009ء ائیر فرانس کے ایک مسافر بردار جہاز کے حادثہ کا شکار ہونے سے 228 مسافر جاں بحق۔

    یکم جون 1989ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاک بحریہ میں آبدوز بیڑے کی شمولیت کی پچیسویں ویں سالگرہ کے موقع پر ایک، ایک روپے مالیت کے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل آبدوزوں کی تصویریں اور پاک بحریہ کا لوگو بنا تھا اورانگریزی میں25 YEARS OF SUBMARINE OPERATIONSکے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    یکم جون 2014ء کو پاکستان بحریہ کی آب دوز فوج کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت دس روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پراس آب دوز کی تصویر اور پاکستان کا پرچم شائع کیا گیا تھا اور انگریزی میں GOLDEN JUBILEE PAKISTAN NAVY SUBMARINE FORCE کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    1896ء۔۔مارکونی نے وائرلیس ایجاد کیا۔

    1962ء پاکستان میں دوسرا آئین نافذ کیا گیا ۔

    1960ء۔ملک امیر محمد خان مغربی پاکستان کے گورنر بنے۔

    تعطیلات و تہوار

    دنیا کے بیشتر ممالک میں بچوں کا عالمی دن منایاجاتا ہے۔

    1، 2، 3 جون کو قادر آباد میں اعتبارحسین شاه کا عرس اور میلہ منعقد ہوتا ہے۔

    دودھ کا عالمی دن۔

  • ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے تاجراغوا،دو پولیس اہلکار اور ایک ریلوے ملازم گرفتار

    ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے تاجراغوا،دو پولیس اہلکار اور ایک ریلوے ملازم گرفتار

    لاہور میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک ریلوے ملازم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاجر کو ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بازیاب تاجر ریاض کے برادرنسبتی کے مطابق شاد باغ کا رہائشی پچاس سالہ تاجر ریاض اپنے دوست کو ملنے سگیاں پل پر گیا، جہاں پر تھانہ شالیمارکے تھانیدار، ایک پولیس اہلکار اور ریلوے کلرک سمیت چھ افراد نےتاجر کو گاڑی سمیت اغوا کیا ملزمان نے مغوی کے فون سے اس کے برادرنسبتی کو فون کرکے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں تین سرکاری ملازمین سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر لئے اس حوالے سے ایس پی سٹی علی قاضی نے بتایا کہ گرفتاری سے قبل ملزمان مغوی کو لیکر مختلف گاڑیوں میں گھومتے رہے، گاڑیوں کے نمبر بھی تبدیل کئے گئے گرفتار ملزمان میں عثمان، اعجاز، عمیر، نجیب اللہ، اور مہران شامل ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی مفرور ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ روپے تاوان کی رقم اور دو گاڑیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

  • ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غورہے،رانا ثناء اللہ

    ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غورہے،رانا ثناء اللہ

    اسلام آبا: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غورہے۔

    باغی ٹی وی: رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سےمسائل حل ہوتے ہیں، جب سے بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت ملی تب سے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں،بانی پی ٹی آئی کا مؤقف فتنہ اورفساد ہے،ایجنڈا کوئی اورہے، شاید بانی پی ٹی آئی یہ بات سمجھنے سے عاری ہیں، جس طرح کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجےاورپیرائے میں بات کرنی چاہیے، ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ وہی ذہن رکھتےہیں، بانی پی ٹی آئی کےاسی طرح کے گھٹیا خیالات ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سوچ اورفطرت کےمطابق ہینڈل کیاجائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے

    دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پی ٹی آئی نے سیاست کو بدنام کردیا بغاوت کو چھوڑیں، تناوٴ تو کم کریں، ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کریں، ہم کہتے ہیں بات کریں، وہ کہتے ہیں تم سے بات نہیں کریں گے۔

    الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    مصدق ملک نے کہا کہ ہم سے بات نہیں کریں گے تو کیا دیواروں سے بات کریں گے، آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ یا امریکا سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم کسی کو غدار نہیں کہہ رہے، ہم ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے دوستوں کو کبھی دشمن نہیں کہا، پاکستان میں استحکام کیلئے سیاست بہت اہم ہے، مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے، مگر دوسری طرف سے قبر تک پیچھا کرنے کی بات کی جاتی ہے رؤف حسن پر حملہ غیر مناسب ہے، واقعے کی تحقیق ہونی چاہیے، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

    غیر مناسب رویے پر توہین عدالت کی سزا ،وفاقی سیکرٹری غیر مشروط …

  • الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری کیخلاف درخواست  سماعت کیلئے مقرر

    الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور: الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججوں کو مقرر کرنے سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا صدارتی آرڈیننس کے خلاف 3 جون کو سماعت کریں گے اور یہ درخواست ایک شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہےدرخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، ٹربیونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے اور اس آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024پر نہیں ہوسکتا۔

    درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس کا اطلاق روک دیا جائے۔

  • اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

    اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر فیروز خان کی مایوں کی رسم کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد فیروز خان کی دوسری شادی کی افواہیں کافی گرم تھیں تاہم اب انہوں نے اسکی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

    فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری زندگی میں خوش آمدید، خوبصورت‘‘، اداکار کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں ان کے مداح مبارک باد کا پیغام لکھ رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں-

    فیروز خان کی دلہن کے بارے میں حتمی طور پر تو معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون ہیں ،غیرمصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فیروز خان کو دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی رسم کے لیے بیٹھے اور ہاتھوں پر مہندی ابٹن لگاتے دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی،علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

  • غیر مناسب   رویے پر توہین عدالت کی سزا ،وفاقی سیکرٹری  غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت پر رہا

    غیر مناسب رویے پر توہین عدالت کی سزا ،وفاقی سیکرٹری غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت پر رہا

    راولپنڈی: غیر مناسب رویے پر توہین عدالت کی سزا پانے والے وفاقی سیکرٹری کو غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت مل گئی۔

    باغی ٹی وی : سول جج عادل سرور نےگرفتار وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام عمر ملک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا عدالتی حکم کے ساتھ ہی سرکاری افسر کو پولیس نے بخشی خانہ سے رہا کردیا،عدالت نے سرکاری افسر کو آئندہ محتاط رہنےکا حکم دیا ہے۔

    خیال رہےکہ عدالت میں غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی، فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے،کمرہ عدالت میں دوران سماعت بدتمیزی کرنے پر عدالت نے نوٹس لیا اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے، وفاقی سیکرٹری کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا-

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

    آئی ایم ایف کا ایک بار پھر سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا …

    وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے

  • ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات  پر  بیرون ملک  جانےکی کوشش کرنے والے 4 مسافرگرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانےکی کوشش کرنے والے 4 مسافرگرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اےکے امیگریشن سیل کے عملے نےکراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانےکی کوشش کرنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عبداللہ، عامر اقبال، ابو سفیان اورگلفام احمد شامل ہیں، ملزم محمد عبداللہ، عامر اقبال اور ابوسفیان فلائٹ نمبر WY324 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہے تھے، ملزمان کے پاسپورٹ پر ترکی کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے،ملزمان کا تعلق سرگودھا، بمبر اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

    ملزم گلفام احمد براستہ اسپین فلائٹ نمبر QR611 کے ذریعے اندورا (یورپ) جا رہا تھاملزم کے پاسپورٹ پر اندورا کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والے اسپین کا ٹرانزٹ ویزا بھی جعلی نکلا، ملزم کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

    آئی ایم ایف کا ایک بار پھر سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا …

    وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

  • شیخ مجیب ویڈیو معاملہ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3 سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیا

    شیخ مجیب ویڈیو معاملہ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3 سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمن سے متعلق ’ویڈیو اور ٹوئٹ‘ معاملے میںایف آئی اے نے مزید تین پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور مرکزی ترجمان رؤف حسن کو نوٹس جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ے آفیشل اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہئیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمان‘۔

    اس ویڈیو اور ٹوئٹ کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا تھا اور اس ضمن میں عمران خان کو مؤقف لینے کی کوشش کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے

    اب ایف آئی اے نے تین پی ٹی آئی رہنما کو 5 جون کو 11 بجے انکوائری کے لیے طلب کیا ہےایف آئی اے متن کے مطابق عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کیے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے، اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔

    آئی ایم ایف کا ایک بار پھر سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا …

  • عمران خان نے حمود الرحمان کمیشن  رپورٹ پڑھنے کا کہا تو کیا غلط ہے؟،عارف علوی

    عمران خان نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا کہا تو کیا غلط ہے؟،عارف علوی

    کراچی: سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟

    باغی ٹی وی : کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ بھٹو صاحب نے حمود الرحمان کمیشن پر پردہ ڈالا لیکن آپ نے انہیں لٹکا دیا، ہر سول حکومت نے پردہ ڈالا، لیکن آپ نے کیا کیا، کبھی غفار خان کو تو کبھی ولی خان کو تو کبھی مفتی محمود کو اور کبھی بانی پی ٹی آئی کو غدار بنا دیتے ہیں،ہمیں دہشت گردوں کو پکڑنے کے قانون کے تحت پکڑا جارہا ہے، اگر جزا اور سزا نہ ہو تو ایسا قانون بیکار ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنےکا مشورہ دینا کون سی غداری ہے؟ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنارکھا ہے جس پرآپ غدار قرار دے دیتے ہیں، حمودالرحمان دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کےجج ہیں۔

    پاکستان میں رواں سال کا چوتھا پولیو کیس رپورٹ

    سابق صدر کا کہنا تھاکہ چند لوگ نوجوانوں کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں، آپ لوگ قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے متفق ہو جائیں، اسٹیک ہولڈرزکوٹیبل پرلائے بغیر حل ممکن نہیں، اس وقت دو سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، ایک بانی پی ٹی آئی کیونکہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، فارم 47 والوں کا مینڈیٹ نہیں ہے، فارم 47 والوں کو لوگ مینڈیٹ دے دیں کہ وہ جوبات کریں گے اس پرہم بھی کھڑے رہیں گےتووہ بھی بات کرسکتےہیں، اسٹیک ہولڈرمیزپر نہیں ہوں تو فیصلہ نہیں ہوگا۔

    عارف علوی نے کہا کہ سقراط کی طرح عمران خان نے بھی نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے، عمران خان نے بھی سقراط کی طرح ملک چھوڑنے سے انکار کردیا، ملک میں کارگل کا بھی سانحہ ہوا ہے جن لوگوں نے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ نہیں پڑھی وہ کارگل پر ریسرچ کرلیں کہتے ہیں سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کررہا ہے۔

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

    سابق صدر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک لوگوں آپ پر اعتماد نہیں، کیونکہ آپ ظالم ہیں آپ لوگوں کو ٹارچر کرتے ہیں، عورتوں کو اٹھایا جاتا ہے اتنا ظلم تو پرویز مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا پاکستان میں ایسا قانون کیسے چلے گا، دہشت گرد آزاد ہے اور عام آدمی پر اے ٹی اے لگایا جاتا ہےموجودہ صدر استثنی لے رہے ہیں، لیکن میں پیش ہوتا تھا، مجھ پر بندوقیں سپلائی کا مقدمہ ہے۔

    عارف علوی نے کہا میں عمران خان کا سپاہی ہوں، 6 ججز کو خراج تحسین یش کرتا ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز جن میں بانی پی ٹی آئی شامل ہیں ان سے بات کریں، یہ چور، کرپٹ اور ظالم ایک طرف ہیں اور دوسری جانب بانی پی ٹی آئی ہے، برداشت نہ کرنے والا معاملہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں ہے بانی پی ٹی آئی بدلہ نہیں لے گا، زوم ان کریں کہ معاملہ کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے، ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کیا ایم کیو ایم کراچی میں جیت سکتی تھی؟۔ ہم نے ایم کیو ایم سے اس شہر کو آزاد کرایا، اب وہ دوسروں کے ساتھ ملکر اس شہر پر ظلم کررہے ہیں۔

    صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے درخواست دائر

    کنونشن میں سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ، رہنما فردوس شمیم نقوی، جنرل سیکریٹری علی پلھ، کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ، وکلا رہنما نعیم قریشی سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے

    وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے

    لندن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے۔ اعلی حکام سے ملاقاتیں۔ قریبی تعاون پر اتفاق

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے کیےاور اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل کرائم ایجنسی ۔فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سنٹر کا دورہ کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جیمز بیبیج اور فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سکیورٹی جوناتھن ایلن سے ملاقات کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو برطانوی اداروں کے افعال کار کے بارے میں بریفنگ دی گئیں اور قریبی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

    انسداد دہشت گردی ۔منظم جرائم کی روک تھام اور سائبر سیکیورٹی کے تناظر میں معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ انسداد منشیات۔ سائبر کرائم۔ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار کو بڑھایا جائے گا،پاکستانی افسران کو نیشنل کرائم ایجنسی سے سائبر کرائمز اور انسداد منشیات کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی ۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سائبر کرائمز کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ سائبر کرائمز کو روکنے اور سائبر سیکیورٹی کے سلسلے میں برطانیہ کا تعاون بہت سود مند رہے گا، انسداد منشیات کے سلسلے میں دونوں ملکوں کو مزید کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان میں رواں سال کا چوتھا پولیو کیس رپورٹ

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے ، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس شیرنگ میں برطانیہ کی معاونت کا خیرمقدم کریں گے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سنٹر کے کام سے آگاہ بھی کیا گیا ۔

    کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سنٹر کے اعلی حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل سیچویشن سنٹر کے افعال کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،وزیر داخلہ نے کہا برطانیہ کے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل سیچویشن سنٹر دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ کرائسز میں اس طرح کے سنٹر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان میں بھی اس طرز پر نیشنل سیچویشن سنٹر کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا اور اس ضمن میں برطانیہ کے تجربے اور مہارت سے استفادہ بھی کیا جائے گا ۔

    بجلی کی قیمت میں 3روپے 25 پیسے کا اضافہ معاشی دہشتگردی ہے۔جماعت اسلامی

    انہوں نے کہا کہ یہ باہمی اشتراک کار صرف ہمارے آج کو ہی نہیں بلکہ مستقبل کو بھی محفوظ بنائے گا، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کسی بھی کرائسز میں یہ سنٹر مکمل طور پر فعال کردار ادا کرتا ہے اور صورتحال کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے، اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے سفیر محمد فیصل اور پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانوی اداروں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔