Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی ایم ایف کی  ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1290 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز

    آئی ایم ایف کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1290 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: اگلے مالی سال کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1290 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کے لیے ترقیاتی بجٹ پر ہرسال کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق رواں سال 950 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 379 ارب روپے استعمال ہوئے، صحت اور اعلیٰ تعلیم سمیت سماجی شعبے اور انفرااسٹرکچرکے کئی منصوبے متاثر ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کے پہلے سے جاری منصوبوں کے لیے9 ہزار 800 ارب روپے درکار ہیں جبکہ اگلے مالی سال کے لیے 1221 ارب روپے کا وفاقی پی ایس ڈی پی تجویز کیا گیا ہے گزشتہ 10 برسوں میں وفاقی ترقیاتی بجٹ سالانہ اوسطاً 630 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے، روپے کی قدرمیں نمایاں کمی اورمہنگائی کی وجہ سے بھی ترقیاتی بجٹ متاثر ہوا ہے وفاق نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو بجٹ پربھاری بوجھ قرار دے دیا ہے، ترقیاتی بجٹ بلحاظ جی ڈی پی 1.7 فیصد سے کم ہوکر 0.9 فیصد پر آگیا ہے، پرائمر ی خسارہ پورا کرنے کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ پرکٹ لگایا جاتا ہے۔

    پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،عظمیٰ بخاری

    دوسری جانب اگلے مالی سال کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1290 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1250 ارب روپے مقرر کرنے پر اصرار کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم کی بجٹ سازی کے بارے میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری آن لائن رابطوں اور ورچوئل ملاقاتوں میں معاملات کو آگے بڑھایا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستانی حکام کے ساتھ تجاویز کا مسودہ شیئر کیا گیا ہے، جس میں جی ایس ٹی کی معیاری شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے-

    دفعہ 144 خلاف ورزی اور توڑپھوڑ کیس ،عمران خان 28 جون کو طلب

    بجٹ میں پرسنل انکم ٹیکس کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف نے زیادہ آمدنی والے طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ شرح کو 30 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے ٹیکس سلیبز کی تعداد بھی سات سے کم کرکے چار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    آئی ایم ایف نے تمام زیرو ریٹنگ سے متعلقہ سیلز ٹیکس ایکٹ سے پانچواں شیڈول ختم کرنے اورما سوائے برآمدات کے دیگرتمام اشیاء کو معیاری شرح جی ایس ٹی میں لانے کی تجویز دی ہے، چھٹے شیڈول میں بھی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آٹھویں شیڈول کے تحت بھی ٹیکسوں کی رعایتی شرح کو صرف اور صرف غذائی اشیاء اور صحت و تعلیم سے متعلق ضروری اشیاء تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ان اشیاء پر بھی اس شرح کو دس فیصد کے لگ بھگ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی اب حتمی مرحلے میں داخل ہورہی ہے چونکہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کے لیے مذاکرات کررہا ہے اس لیے توقع ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں طے شدہ شرائط کو نافذ کرے گی تاکہ بجٹ کی منظور ی کے بعد اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کا راستہ ہموار ہو سکے اور پاکستان کو آئی ایم ایف سے تین سالہ قرض کا نیا پروگرام مل سکے۔

  • ایف بی آر نے مئی  2024  میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لئے

    ایف بی آر نے مئی 2024 میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لئے

    اسلام آباد: ایف بی آر نے مئی 2024 میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لئے۔

    باغی ٹی وی : ایف بی آر نے مئی 2024 کے مقررہ ہدف 745 ارب روپے کے مقابلہ میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کر لئے۔ رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں مجموعی طور پر محصولات جمع کرنے کی شرح میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر نے مئی 2023 کے مقابلہ میں مئی 2024 میں 33 فیصد کی غیر معمولی گروتھ رجسٹر کی ہے۔ مئی کے مہینے میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا ہے حکومت کی پالیسی ہے کہ زیادہ وسائل ڈومیسٹک ٹیکسز سے حاصل کئے جائیں۔محصولات کے تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لئے ٹیم ایف بی آر نے ان تھک محنت کی ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے افسران اور سٹاف کے عزم اور محنت کو سراہا ہے۔ ایف بی آر رواں مالی سال کے آخری مہینے جون 2024 کے مقرر ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

    جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے …

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے …

  • پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،عظمیٰ بخاری

    پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، صوبے میں قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک کمی ہوئی ہے لاہورمیں درجہ اول کے آلو 70اور درجہ دوم کے 60 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں، 3 ماہ پہلے ڈھائی سو روپے کلو ملنے والا پیاز آج 100روپے کلو ہے، درجہ اول کے ٹماٹر 37 سے 40 روپے کلو جبکہ 400 روپے کلو والی بھنڈی 150روپے میں مل رہی ہے،گرمی بڑھنے سے لیموں کی طلب میں اضافہ ہوا اس لیے قیمت بڑھ گئی ہے، کوشش ہے عیدالاضحیٰ پر سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو ایسے ہی برقرار رکھا جائے۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے …

    دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل ڈیڑھ ماہ کمی کے بعد پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح 21.40 فیصد ہوگئی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق رواں ہفتے 14 اشیاء مہنگی 14 سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 6 روپے 63 پیسے مہنگے ہوئے، رواں ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 3 روپے 51 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں دال ماش 10 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، رواں ہفتے کے دوران کے لیے کیلے فی درجن 2 روپے 57 پیسے مہنگے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ،آلو سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 15 روپے 77 پیسے سستے ہو گئے، ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 150 روپے 69 پیسے سستا ہوا، رواں ہفتے آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 34 روپے 33 پیسے سستا ہوا.رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 17 پیسے کی کمی آئی،ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت 36 پیسے کم ہوئی،رواں ہفتے دال مونگ ،دال مسور چاول بھی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، ایک ہفتے کے دوران مٹن،گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے …

  • پاک چین  دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    اسلام آباد: چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک دورہ کریں گے اور ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیان میں پاک-چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے انتہائی مضبوط اور مستحکم قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف چینی وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر 4 سے 8 جون 2024 تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کریں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ چین ہو گا اور وہ اپنے دورے میں صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک کے رہنما پاک-چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر لائحہ عمل تیار کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ چینی صوبوں گوانگ ڈونگ اور شانزی کا بھی دورہ کریں گے۔

    کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت

    چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی ہے،دونوں ممالک اہم شراکت دار اور مضبوط دوست ہیں ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے اور “ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم” ہے۔

    واضح رہے کہ ماؤنٹ تائی ایک تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا پہاڑ ہے جو تائیان شہر کے شمال میں واقع ہے، یہ چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے، یہ پہاڑ چین کے 5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے اور اسے چین کے مذہب میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے تاریخی ریکارڈ کے مطابق ماؤنٹ تائی ایک ہزار سال قبل مسیح سے پہلے چاؤ خاندان کے دور حکومت کے دوران ایک مقدس مقام کی حیثیت اختیار کر گیا تھا۔

    والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز

    اس سے قبل وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے میں چینی صدر اور چینی وزیراعظم کی دعوت پر 4 جون سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ 110 رکنی تجارتی وفد بھی روانہ ہوگا۔

  • جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر   چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے گولی مار دی

    جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے گولی مار دی

    برلن: جرمن پولیس نے سیاسی رہنما پر ایک اجتماع کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے ایک مرکزی بازار میں انتہا پسند اسلام دشمن رہنما مائیکل اسٹورزنبرگر ایک اجتماع سے خطاب کررہا تھا اور اس دوران چاقو برداد شخص نے حملہ کردیا،اسلام مخالف رہنما کو بچانے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار پر بھی حملہ آور نے چاقو کے وار کیے جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار دی، گولی لگنے سے حملہ آور زخمی ہوکر زمین پر گرگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے-

    واضح رہے کہ 59 سالہ اسٹورزنبرگر سیاست دان اور بلاگرز ہے جو اسلام مخالفت کے لیے شہرت رکھتا ہے، ان کی جماعت فلسطین اور دیگر مسلم ممالک سے جرمنی آنے والے مسلمانوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ مہم چلا رہی ہے۔

    عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

    روس کیخلاف فراہم کئے گئے امریکی ٹینک یوکرینی فوج کیلئے ہی خطرناک ثابت …

    کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت

  • جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے،زین قریشی

    جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے،زین قریشی

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ مجیب اور سابق صدر پاکستان یحییٰ خان سے متعلق ویڈیوپوسٹ کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما وضاحتیں دینے لگے-

    باغی ٹی وی :اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے متنازعہ ٹویٹ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی، علی محمد خان نے 71ء سے متعلق ویڈیو سے بانی پی ٹی آئی کو لاتعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر ہونے والی ویڈیو کا علم ہی نہیں ہے، 1971 سے 2018 تک کے حالات دوبارہ نہ پیدا کیے جائیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے قائد کا موقف ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے وکلا کے ساتھ مشاورت کی اجازت مانگی ہے۔

    روس کیخلاف فراہم کئے گئے امریکی ٹینک یوکرینی فوج کیلئے ہی خطرناک ثابت …

    ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ مجھے بھی کچھ نہیں پتا، اکاؤنٹ تو امریکا سے چلتا ہے تاہم اب زین قریشی نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، زین قریشی کا کہنا تھاکہ جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔

    کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت

    ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ٹیم جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے بانیِ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کے لیے رابِطہ کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

    عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

  • عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

    عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

    لاہورٌ: پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے 14، 15 اور 16 جون کو عید اسپیشل ٹرینز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا،ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی،دوسری اسپیشل ٹرین 15 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی جائے گی جبکہ تیسری ٹرین 16 جون کو رات 9 بجے کراچی سے ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی،دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینوں حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی حملے،برازیل نے احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    ملالہ یوسفزئی کی برطانوی میوزیکل ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل

    نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر ایک شخص جہاز کے انجن میں گرکر ہلاک

  • روس کیخلاف  فراہم کئے گئے امریکی ٹینک  یوکرینی فوج کیلئے ہی خطرناک ثابت ہونے لگے

    روس کیخلاف فراہم کئے گئے امریکی ٹینک یوکرینی فوج کیلئے ہی خطرناک ثابت ہونے لگے

    کیف: روسی جارحیت کے خلاف امریکا کی جانب سے یوکرینی فوج کو فراہم کیے گئے ’ابرام ٹینک‘ ان کے لیے ہی خطرناک اور ناکارہ ثابت ہونے لگے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابرام ٹینک بالخصوص M1A1 ماڈل کی تعیناتی کا مقصد یوکرینی شہر کیف کے رہائشیوں کی حفاظت کرنے اور انہیں روسی افواج کے خلاف استعمال میں لانا تھا، مگر ان ٹینکس نے شکوک و شبہات پیدا کردئیے جنوری 2023 میں یوکرینی حکام کی جانب سے جدید ٹینکوں کی ضرورت کو اُجاگر کرنے اور مسلسل مہم کے بعد امریکا نے یوکرین کو 31 جنگی ٹینک بھیجنے پر اتفاق کیا تھاتاہم، ان ٹینکوں کو میدان جنگ میں خاص طور پر روسی ڈرونز سے ٹکراؤ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ابرامز کے کم از کم پانچ ٹینک پہلے ہی روسی حملوں میں ضائع ہو چکے ہیں۔

    کار حملے سمیت حماس کے ساتھ جھڑپ میں 3 صہیونی فوجی ہلاک

    امریکی خبررساں ادارے سی این این کو انٹرویو کے دوران جرمنی میں تربیت حاصل کرنے والے یوکرینی فوج کے عملے نے ابرامز ٹینکوں کی ناقص کارکردگی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ٹینکوں کی بکتر جدید ہتھیاروں کے لیے اتنی مضبوط نہیں ہے، ایک اور یوکرینی فوجی نے کمزور امریکی ٹینکس کی نشاندہی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جنگ کے میدان میں ’ابرامز ٹینک‘ دشمن کا سب سے پہلا ٹارگٹ ہوتے ہیں،دفاع کے بغیر فوجی جوان میدانِ جنگ میں زندہ نہیں رہ سکتا۔

    غزہ میں اسرائیلی حملے،برازیل نے احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

  • کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت

    کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت

    واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں کو دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق JADES-GS-z14-0 نامی کہکشاں کا قیام بگ بینگ کے 29 کروڑ سال بعد عمل میں آیا تھا، کائنات کی ابتدا میں تشکیل پانے والی یہ کہکشاں بہت بڑی ہے اور 1600 نوری برسوں کے فاصلے تک پھیلی ہوئی ہے جبکہ یہ بہت زیادہ روشن بھی ہے۔

    اس کہکشاں سے خارج ہونے والی روشنی کو جیمز ویب کے مڈ انفراریڈ انسٹرومنٹ نے دیکھا تھا جس سے ionized گیس کے اخراج کا عندیہ ملتا ہے،سائنسدانوں کے خیال میں یہ گیس ہائیڈروجن اور آکسیجن کا امتزاج ہو سکتی ہے اور یہ دریافت بھی حیران کن ہے، کیونکہ یہ مانا جاتا ہے کہ کائنات کی ابتدا میں آکسیجن موجود نہیں تھی۔

    ملالہ یوسفزئی کی برطانوی میوزیکل ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل

    اس حوالے سے ہونے والی تحقیق میں شامل سائنسدانوں نے بتایا کہ تمام تر نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کہکشاں دیگر کہکشاؤں جیسی نہیں ، ایسا امکان ہے کہ مستقبل میں اس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ماہرین ایسی مزید روشن کہکشاؤں کو دریافت کریں جو اس سے بھی زیادہ قدیم ہوں۔

    اس سے قبل جیمز ویب اسپیس نے کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول بھی دریافت کیا تھا،نومبر 2023 میں ناسا کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس بلیک ہول کے بارے میں بتایا گیا تھا جو بگ بینگ کے 47 کروڑ سال بعد وجود میں آیا تھا کائنات کی ابتدا میں تشکیل پانے والے بلیک ہول کا مشاہدہ پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا، جس کی عمر 13 ارب 20 کروڑ سال ہو سکتی ہے۔

    کار حملے سمیت حماس کے ساتھ جھڑپ میں 3 صہیونی فوجی ہلاک

    اس بلیک ہول کو UHZ1 نامی کہکشاں میں دریافت کیا گیایہ بلیک ہول ہمارے سورج سے 10 سے 100 کروڑ گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے، سائنسدانوں نے کہا کہ یہ کائنات کا سب سے بڑا بلیک ہول تو نہیں مگر ابتدائی عہد میں بننے والے بلیک ہول کا اتنا بڑا حجم غیر معمولی ہے۔

  • نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر ایک شخص جہاز کے انجن میں گرکر ہلاک

    نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر ایک شخص جہاز کے انجن میں گرکر ہلاک

    ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر ایک شخص جہاز کے انجن میں گرکر ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے شیفول ائیرپورٹ پر پیش آیا ائیرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ائیر پورٹ پر کھڑا مسافر جہاز ایمسٹرڈیم سے ڈنمارک کی پرواز بھرنے کو تیار تھا کہ اچانک یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص چلتے ہوئے جہاز کے انجن میں جاگرا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا مذکورہ شخص طیارے KLM Cityhopper Embraer E190 کے انجن میں کھینچتا چلا گیا اور جاں بحق ہوگیا۔

    نتظامیہ نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کو ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں سوار تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا اورواقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ حادثہ ہے یا پھر خودکشی۔

    ملالہ یوسفزئی کی برطانوی میوزیکل ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل

    ائیر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ایک مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جس نے گزشتہ ماہ 5.5 ملین لوگوں کو سہولت فراہم کی اور اس طرح کا واقعہ بہت کم ہوتے ہیں،رپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ یہ شخص جہاز کے انجن تک کیسے پہنچا اور کس طرح اندر گرا۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان ہم منصب سے ملاقات