Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی شہید

    رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی شہید

    غزہ: رفح میں مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے ایک اور حملے میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق رفح کے علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 13 خواتین سمیت 21 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی جارحیت کے باعث بے گھر ہو کر کیمپوں پر رہنے والوں پر اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے علاقےالمساوی کو محفوظ قرار دیا تھا اور فلسطینیوں کو وہاں منتقل ہونے کو کہا تھا۔ رفح میں اسپتال نہ ہونے کے باعث میتوں اور زخمیوں کو فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا،دو روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی تھی جس میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے-

    ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا

    دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کے ادارے ‘اونروا’ نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں رفح سے دس لاکھ فلسطینی اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے جائزوں کے مطابق غزہ جنگ کے دوران 15 لاکھ فلسطینیوں نے غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح میں پناہ لی تھی، مئی کے شروع میں اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا جس کا مقصد حماس کے جنگجووں کا خاتمہ بتایا گیا تھا، اسرائیلی فوج نے فلسطینی پناہ گزینوں کو کہا کہ وہ رفح شہر خالی کر دیں، رفح سے نکلنے والے فلسطینی پناہ گزین نہیں جانتے تھے کہ ان کی اگلی منزل کیا ہوگی۔

    بلوچستان:واشک میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری،خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

    ‘اونروا’ حکام کے مطابق ‘پناہ گزین نہیں جانتے کہ رفح سے نکل کر انہیں کہاں جانا ہے، ان کے پاس خوراک ہے نہ پانی، ان کی حالت انتہائی نازک ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد و حفاظت ناممکن ہے

  • بلوچستان:واشک میں مسافر کوچ  کھائی میں جا گری،خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

    بلوچستان:واشک میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری،خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

    کلغلی: واشک کے علاقے بیسمہ میں گوادر سے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے کلغلی میں مسافر کوچ کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے سے کوچ بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    لیویز حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو بسیمہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 22 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    ایم کیو ایم کو نیب ترامیم پر اعتراضات

    محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا …

    ٹویٹ ہمارا ہی ہے، لیکن ’خان صاحب ہر ٹوئٹ کے ہر لفظ کو نہیں دیکھ …

  • ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا

    ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا

    ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا،کوپن ہیگن یونیورسٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوپن ہیگن یونیورسٹی نے اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کرلیا مقبوضہ مغربی کنارے میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو سرمایہ کاری روکیں گے-

    ڈنمارک میں طلبا نے مئی کے شروع میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے غزہ احتجاجی کیمپ لگائے تھے،طلبا کے احتجاج میں اسرائیل کے ساتھ مالی اور ادارہ جاتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اجلاس کے دوران فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بائیں بازوسے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو نےفلسطینی پرچم اٹھاکرایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔

    محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا …

    سیبسٹن ڈیلوگو کی جانب سے فلسطینی پرچم لہراتے ہی پارلیمنٹ کی صدر نے اس عمل کو ناقابل قبول قراردےکر اجلاس ملتوی کردیا بعد ازاں فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو کو 15 روز کے لیے معطل کردیا گیا۔

    سیبسٹن ڈیلوگو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں فلسطینی پرچم اس لیے لہرایا کیونکہ فرانس اسرائیلی فوج کو ہتھیار فروخت رہا ہے اور وہاں فلسطین میں نسل کشی جاری ہے۔

    ایم کیو ایم کو نیب ترامیم پر اعتراضات

  • بھارت  اور بنگلہ دیش میں تیز بارشوں اور سائیکلون سے  38 افراد ہلاک

    بھارت اور بنگلہ دیش میں تیز بارشوں اور سائیکلون سے 38 افراد ہلاک

    بھارت اور بنگلہ دیش میں تیز بارشوں اور سائیکلون سے مجموعی طور پر 38 افراد ہلاک ہوگئے –

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے ” اے ایف پی "کی رپورٹ کے مطابق میزورام کے ضلع ایزول کے ڈپٹی کمشنر نازک کمار نے بتایا کہ بدترین سائیکلون کے نتیجے میں کان گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اب تک 12 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید کی تلاش جاری ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس ڈائریکٹر جنرل انیل شکلا کا کہنا تھا کہ کان میں امدادی کام موسلادھار بارش کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا ہے میزورام کے وزیراعلیٰ لالدوہوما نے سائیکلون ریمل کے نتیجے میں ہونے والی لینڈسلائیڈ سے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے امدادی رقوم دینے کا بھی اعلان کیا۔

    رپورٹ کے مطابق میزورام میں کئی ہائی ویز اور اہم شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے معطل ہوگئی ہیں، تمام اسکول بند کردئیےگئے ہیں اور سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،بھارت کے محکمہ موسمیات نے پورے میزورام اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں شدید ترین موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا …

    ادھر آسام کے وزیراعلیٰ بسوا سرما نے بیان میں کہا کہ تیز بارش سے ایک شہری ہلاک اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، بنگلہ دیش میں بھی سائیکلون سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں مجموعی طور پر 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں 8 شہری ہلاک ہوگئے، جس کے بعد بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوچکی ہے،بنگلہ دیش کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور پولیس کے مطابق سائیکلون اور بارش سے 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    ایم کیو ایم کو نیب ترامیم پر اعتراضات

  • نقصان میں چلنے والے فیڈرز  پر بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے،وزیراعظم

    نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنےکی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈمینجمنٹ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی نے بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ پر مفصل بریفنگ دی،اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے-

    اس پر وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں، بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ،بجلی چوری کےخلاف مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

    بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سٹامپ ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز

    اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا ذاتی طور بجلی چوری کی روک تھام پر پیش رفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا، صوبائی حکومتیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارےانسداد بجلی چوری مہم میں معاونت کریں، بجلی چوری کےخلاف تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، بجلی کی اوور بلنگ قطعی طور پر نہیں ہونی چاہیے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کے پی سے ہونے والی ملاقات اوران کی طرف سے کے پی میں بجلی چوری روکنے کی یقین دہانی پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس پیش ر فت کو سراہا، دوران اجلاس وزیر اعظم نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے لہٰذا نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

    عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت اور ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے،شرجیل …

    دوسری جانب شہرقائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہری پھٹ پڑے،ل وڈشیڈنگ سے متاثرہ خاتون نے کہا کہ ضروری نہیں کسی کوگولیوں اورخنجرسےمارا جائے، ہزاروں کے بل دے کر بجلی بھی نہیں ملتی، کراچی والے صرف تباہ اور برباد ہونے کے لیے ہیں آٹھ دس گھنٹے کی بات نہیں پورا دن بجلی بند رہتی ہے، کراچی پسماندہ ملک کےکسی دیہات سے بھی بدتر ہوچکا ہے، بچوں کےامتحانات ہیں لیکن بجلی بندکرتےہوئے شرم نہیں آتی۔

    ایک شہری نے کہا کہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں 12سے14گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، آزاد کشمیر کی طرح اپنےحق کے لیے نکلنا ہوگا،ایک اور شہری نے کہا کہ کےالیکٹرک بجلی نہیں دیتی اورگاہک کولڈڈرنک مانگتے ہیں، بجلی نہیں ہے لیکن بل ایسے آرہے ہیں جیسے ہمارے پاس خزانے ہیں،لائٹ نہ ہونے کےسبب کاروبار ٹھپ ہے، بل میں بھاری ٹیکس ہیں اس کےباوجود شہری بجلی سےمحروم ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ 2024کیلئے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

    دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیڈرپربجلی چوری یا نادہندہ صارفین ہوں گے تو لوڈشیڈنگ ہوگی۔

  • اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے محسن نقوی کے 5 بڑے اعلانات

    اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے محسن نقوی کے 5 بڑے اعلانات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے 5 بڑے اعلان کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بڑے اعلانات کیے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کیے۔

    وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی، سی بی ڈی اور کیپیٹل واسا کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو خصوصی ٹاسک دے دیا محسن نقوی نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا ہے، انشاءاللہ جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔

    بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سٹامپ ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی اور انہیں جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کی، ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس کو کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا کیا جائے گا۔

    بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    شہری کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں 1122 پر کال کر کے ایمرجنسی سروسز حاصل کر سکیں گے، یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ کی جائیگی۔ اس سلسلے میں عملے کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں شہریوں کو بروقت سہولیات دینے کے لیے ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کا حکم بھی دیا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    مریم نواز کا اشیائے خور دو نوش مزید سستی کرنے کا اعلان

    چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور ایمرجنسی سروسز کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سٹامپ ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز

    بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سٹامپ ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز

    اسلام آباد:بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سٹامپ ڈیوٹی میں اضافہ کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کرنے کی تجویز ہے،پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے،پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کرنے کی تجویزہے،5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کی تجویزہے،اسی طرح طلاق کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہےجبکہ پاور آف اٹارنی کے ای سٹامپ پیپر میں 1500 سے 1800 اضافہ کی تجویزہے،تمام تجاویز پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔

    سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

    مریم نواز کا اشیائے خور دو نوش مزید سستی کرنے کا اعلان

    بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

  • عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت اور ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

    عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت اور ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

    کراچی: سینئر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت دی لیکن بعد میں بھٹو کی پوری فیملی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی قیمت ادا کی۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے آج کے دن پاکستان میں ایٹمی دھماکے کیے گئے جن کا مقصد پوری دنیا کو بتانا تھا کہ ہمارا ملک کمزور نہیں ایٹمی طاقت ہے-

    انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک شخص جیل میں بیٹھ کر انٹرویو بھی دے رہا ہے اور اس کے آرٹیکل بھی چھپ رہے ہیں، جیل میں بیٹھ کر وہ شخص حکومتیں بنا رہا ہے ٹکٹیں دے رہا ہے اور ٹوئٹر چلا رہا ہے، کل جیل سے بیٹھ کر ٹوئٹر پر ویڈیو لگائی جس میں مجیب الرحمان کو قومی ہیرو کہہ دیا ایسے گمراہ کن حقائق پیش کیے گئے۔

    کل سے یکم جون تک شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو …

    سینئر وزیر اطلاعات سندھ ںے کہا کہ 1971ء میں پاکستان کے دو حصے ہوئے اس پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں کسی ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے، عمران خان ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے یہ شخص ہم پر تھوپا گیا ہے سکوت ڈھاکا میں کئی معصوم جانیں گئیں ان حقائق کو توڑ کر غلط اسٹوری بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا ذمہ دار مختلف لوگوں کو ٹھہرایا جارہا ہے، نوجوان نسل کو ایڈٹ کی ہوئی ویڈیوز دکھا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان بیساکھی پکڑ کرآئے، عمران خان ایک احسان فراموش شخص ہے ہماری قوم آنکھیں کھولے عمران خان جیسے بہروپیے کو پہچانیں، عمران خان نے کل فوج کو گھسیٹنے کی کوشش کی عمران خان جب اقتدار میں تھا تو فوج کی تسبیح پڑھ رہا تھا جب اقتدار سے ہٹا تو اسی فوج کے خلاف بولنے لگا۔

    سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

  • سابق وزیراعظم نواز شریف  ایک بار پھر پارٹی  صدر بن  گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر پارٹی صدر بن گئے

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی کے صدر بن گئے۔

    باغی ٹی وی : (ن) لیگ کے سابق صدر شہباز شریف کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئے صدر کے چناؤ کے لیے الیکشن ہوا جس میں پارٹی صدر کے عہدے کیلئے نواز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، نواز شریف کے چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے، سندھ سے (ن) لیگ کے صدر بشیر میمن، خیبرپختونخوا سے امیر مقام اور بلوچستان سے سردار یعقوب نے نواز شریف کے کاغذات جمع کرائے، کاغذات نامزدگی کی جانچ دن2 بجے تک کی گئی۔

    بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    پارٹی چیف الیکشن کمشنر رانا ثنا اللہ نےتجویز کنندگان اور تائید کنندگان کو طلب کیا اور نواز شریف کے کاغذات کی جانچ کی، بعد ازاں نواز شریف کے پارٹی صدر کے لیے کاغذات منظور کرلیے گئے اور وہ بلامقابلہ (ن) لیگ کے صدر منتخب ہوگئے۔

    سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

  • ٹی 20 ورلڈکپ 2024کیلئے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

    ٹی 20 ورلڈکپ 2024کیلئے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

    لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی:حال ہی میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بلکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے، قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے تھے،پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

    آئی پی ایل 2024 فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے …

    تاہم اب ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،پاکستان ورلڈ‌کپ کے لیے کوچ اور معاونین کو لے کر جا رہا ہے ان میں سینئیر ٹیم منیجر وہاب ریاض،ٹیم مینجر منصور رانا،ہیڈ کوچ گیری کرسٹن،اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل ہیں –

    اسی طرح فیلڈنگ کوچ سیمون ہیلمٹ،مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ .ہائی پرفارمنس کوچ آفتاب خان،فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکون بھی ساتھ جائیں گے،جبکہ ٹیم میں چیف سیکیورٹی آفیسر ارتضیٰ کمیل، محمد عمران ،ٹیم ڈاکٹر محمد خرم سرور، اینالسٹ طلحہٰ اعجاز ،میڈیا اور ڈیجیٹل مینیجر رضا کیچلیو ،اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ ڈریکوس سائمن شامل ہیں-

    پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی