Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کل سے یکم  جون  تک شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی

    کل سے یکم جون تک شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے یکم جون تک شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر میں کل سے یکم جون کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، کراچی میں کل موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے، جمعرات کو بھی موسم شدید گرم اور خشک رہ سکتا ہے، پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے،بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں آئندہ دنوں درجہ حرارت 42سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گردوغبار، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

    آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں شروع

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارشوں اور آندھی سے محتاط رہنےکا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوسکتا ہے جب کہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال سے نمٹنےکےلیے محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کوکچےگھروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، آندھی و جھکڑ سےکھڑی فصلوں، بجلی کےکھمبوں اورد یگر تعمیرات کونقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران کمزور اسٹرکچر میں پناہ لینے سے گریز کریں، گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اس سے احتیاط کریں، ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کے پیش نظر سیاح ومسافر پہاڑی علاقوں کےسفر میں احتیاط کریں اور سفر سے قبل مقامی انتظامیہ سے موسم و راستوں کی معلومات ضرورحاصل کریں۔

    ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    بھارت کی کچھ ریاستوں میں طوفانی بارشیں تو کچھ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزورام میں طوفان ریمل کے باعث شدید بارشیں ہورہی ہیں جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں10افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ میزورام کے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کردیے گئے ہیں مغربی بنگال میں طوفان ریمل کے باعث 6 اموات ہوئی ہیں،دوسری جانب راجستھان اور نئی دہلی سمیت بھارت کے شمال مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ ریاست کیرالہ میں کچھ دنوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے-

    پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے،سعودی مرکز موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں یکم جون سے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے شدید دھوپ میں کارکنوں سے کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سال وسطی اور مشرقی علاقے میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

  • بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 681 میگاواٹ ہے اور اس طرح سے بجلی کا شارٹ فال 5ہزار319میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

    ملک میں پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 980 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ پیدا ہورہی ہے سولر پاور پلانٹس سے198، بگاس سے 133اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 1سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے-

    عالمی ردعمل کے باوجود رفح میں اسرائیلی حملے جاری،مزید 45 فلسطینی شہید

    مریم نواز کا اشیائے خور دو نوش مزید سستی کرنے کا اعلان

    اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

  • سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

    سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ ( بذریعہ وڈیو لنک ) ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے پاکستان-چین دو طرفہ معاشی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے چینی انڈسٹری خصوصاً ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہیں پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

    انہوں نے کہا کہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے،سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا۔

    ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا متعلقہ وزارتیں پاکستان چین کے تعاون کے نئے منصوبوں کے حوالے سے تیاری اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھائے کے لیے اقدامات کریں، برآمدا ت بڑھانے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے میں سے چین پاکستان کا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

    آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں شروع

  • عالمی ردعمل کے باوجود   رفح میں اسرائیلی حملے جاری،مزید 45 فلسطینی شہید

    عالمی ردعمل کے باوجود رفح میں اسرائیلی حملے جاری،مزید 45 فلسطینی شہید

    غزہ: رفح میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 230 سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام اور عالمی ردعمل کے باوجود اسرائیل کے تازہ حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے رفح شہر کے علاقے تل السلطان، سعودی، تل زروب اور الحشاشین کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جہاں اسرائیلی فوج نے رفح میں محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر گولے برسائے جس میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے غزہ میں لڑائی کے باعث 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہوگئے۔

    آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں شروع

    دوسری جانب غیر مستقل رکن الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، بند کمرا اجلاس میں رفح میں فلسطینیوں کے قتل عام پر بحث ہوگی۔

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

  • مریم نواز کا  اشیائے خور دو نوش مزید سستی کرنے کا اعلان

    مریم نواز کا اشیائے خور دو نوش مزید سستی کرنے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اشیائے خور دو نوش مزید سستی کریں گے۔

    باغی ٹی وی : صوبے کے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے آنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ، مرغوب احمد، کاشف پڈھار،محمد حسن ریاض، نعیم صفدر انصاری، غزالی سلیم بٹ، زاہد اکرم، طارق سبحانی، محمد سلمان نعیم،قاسم ندیم، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز اور بلال ذوالفقا ر علی کھوکھر شامل تھے۔

    ملاقات میں انہوں نے روٹی سمیت دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ سے بھی کم وقت میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کے مترادف ہے، اس موقع پر ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل،تجاویز اور سفارشات پیش کیں ، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں عوام سے قریبی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

    مریم نواز نے ملاقات کے دوران کہا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں مزید کم کریں گے پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پروجیکٹ لارہے ہیں، گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب براہ راست کسان کوسبسڈی دیں گے، وفاقی حکومت کو زرعی مشینری اورٹریکٹر وغیرہ پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز پیش کی ہےپرائس کنٹرول اور دیگر امور کے لیے بھی الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔

    ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    انہوں نے کہا کہ شہروں میں ہائبرڈبسیں لارہے ہیں اورنوجوانوں کو موٹر سائیکل دیں گے 2 سے 4 مرلے کے پلاٹ پر گھر بنانے کے لیے قرضے کی تجویز بھی زیر غور ہے، بے گھر لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے،دیہات میں پلاٹ دینے کا جائزہ لے رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لیے چین سمیت دیگر ممالک سے رابطے کررہے ہیں۔

    آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں شروع

  • اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

    اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

    اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرلیا،جس کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ”اے ایف پی“ کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنےکا باضابطہ اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ امن فلسطین کا بنیادی حق ہے،فلسطین کوتسلیم کرناتاریخ سازلمحہ ہے-

    واضح رہے کہ آئر لینڈ اور ناروے کی جانب سے بھی آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کا اعلان متوقع ہے، اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کا ماننا ہے کہ ان کے اقدام سے ایک مضبوط علامتی اثر پیدا ہوگا جو دیگر ممالک کے لیے حوصلے کا باعث بنے گاناروے نے فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ کو مطلع کیا تھا کہ منگل کے روز فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

    اگرچہ سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن اس معاملے نے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کے اندر شدید اختلاف بھی ہے،اسرائیل فلسطین امن کوششوں کے لیے ناروے اور اسپین کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے، دونوں فریقین نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں 1991 میں ملاقات کی تھی جس کےنتیجے میں اوسلو معاہدہ کی بنیاد پڑی تھی۔

    ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

  • آج  سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں شروع

    آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں شروع

    اسلام آباد: آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،جبکہ چند علاقوں میں بارش متوقع ہے-

    باغی ٹی وی : گرمی کے ستائےعوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے، بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے سلسلے سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی، جھکڑ چلیں گے او ربارش ہوگی جس کی وجہ سے شدیدگرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے،بارشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہوں گی،آج اور کل کراچی،حیدر آباد ،ٹھٹہ اور بدین میں آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ہے البتہ بارش کا فی الحال امکان نہیں ہے.مری، گلیات ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بارشوں اور طوفان کا امکان ہے۔

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    دوسری جانب پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے، گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

    خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے …

  • دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

    نئی دہلی: دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘ کے فوراً بعد مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے تصدیق کی کہ انڈیگو کی پرواز میں ”بم موجودگی سے متعلق کال“ موصول ہوئی تھی، اس لیے تمام مسافروں کو ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے نکالا گیا،ہوائی جہاز کو معائنہ کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تمام سیکورٹی چیکس کی تکمیل کے بعد، طیارے کو ٹرمینل میں واپس پہنچا دیا جائے گا –

    نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ وارانسی جانے والی انڈیگو کی پرواز کو منگل کی صبح یہاں کے ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی لیکن ہوائی جہاز کی تلاشی لینے پر کچھ نہیں ملا،بم کے خوف سے حکام نے جہاز میں موجود تمام عملے اور 176 مسافروں کو باہر نکال دیا اور جہاز کی تلاشی لی-

    اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

    انڈیگو کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مسافروں کو دوسرے جہاز میں وارانسی لے جایا جائے گا، جس کے صبح 11 بجے اڑان بھرنے کی امید ہے۔

    ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ صبح تقریباً 5 بجے، وارانسی کے لیے روانہ ہونے والی انڈیگو فلائٹ کے غسل خانے میں ایک کاغذ کے بارے میں معلومات موصول ہوئی، جس پر ‘بم @5.30’ لکھا ہوا تھا جس کے بعد مکمل معائنہ کیا گیا،”کوئی مشکوک چیز نہیں ملی، مزید تفتیش جاری ہے۔”

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دھمکی پائلٹ کے ذریعہ لیوریٹری میں کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھی ہوئی پائی گئی جب انڈیگو 6E2211 پرواز اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے کی تیاری کر رہی تھی، پائلٹ کی جانب سے کنٹرول روم کو اطلاع دینے کے بعد سیکیورٹی آپریشن شروع کیا گیا۔

  • ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر پر پیغام جاری کیا ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوپہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، پاکستانی قوم آج بھی نوازشریف کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے پاکستان کو اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے، نواز شریف کی قیادت میں اب پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج 28 مئی کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے، گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے 28 مئی یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا،وم تکبیر پر اچانک چھٹی پر کاروباری طبقہ حیران اور امتحان دینے والے طلبا پریشان ہیں، کاروباری برادری کا کہنا ہےکہ مختلف معاملات میں بینک ٹرانزکشنز کرنا ہوتی ہيں ، اچانک چھٹی سے ٹرانزکشن متاثر ہوتی ہے اور کاروباری اعتماد میں کمی آتی ہے۔

    لاہور میں انجمن تاجران نے آج مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا جب کہ کراچی کے تجارتی مراکز بھی کھلے رہیں گے،چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہاکہ شدید کاروباری مشکلات کا شکار تاجر تعطیل کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

  • مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں

    مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں

    مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
    تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں

    28 مئی 1723 یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کے پہلے عظیم شاعر جنہیں ’خدائے سخن‘ کہا جاتا ہے ، ”۔ میر تقی میر 28؍مئی 1723ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے، میر کی عمر جب گیارہ بارہ برس کی تھی ان کے والد علی متقی کا انتقال ہو گیا۔ میر کے منہ بولے چچا امان اللّہ درویش، جن سے میر بیحد مانوس تھے، پہلے ہی وفات پا چکے تھے۔ جس کا میر کو بہت صدمہ تھا۔ باپ اور اپنے مشفق اللّہ امان کی موت نے میر کے ذہن پر غم کے دیر پا نقوش ثبت کر دئے جو ان کی شاعری میں جا بجا ملتے ہیں۔ والد کی وفات کے بعد ان کے سوتیلے بھائی محمد حسن نے ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ نہیں رکھا۔ وہ بڑی کسمپرسی کی حالت میں تقریباً چودہ سال کی عمر میں دہلی آ گئے۔ دہلی میں صمصام الدولہ، امیر الامراء ان کے والد کے عقیدتمندوں میں سے تھے۔ انہوں نے ان کا ایک روپیہ روزینہ مقرر کر دیا جو ان کو نادر شاہ کے حملہ تک ملتا رہا۔ صمصام الدولہ نادر شاہی قتل و غارت میں مارے گئے۔ ذریعہ معاش بند ہو جانے کی وجہ سے میر کو آگرہ واپس جانا پڑا لیکن اس بار آگرہ ان کے لئے پہلے سے بھی بڑا عذاب بن گیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہاں ان کو اپنی ایک عزیزہ سے عشق ہو گیا تھا جسے ان کے گھر والوں نے پسند نہیں کیا اور ان کو آگرہ چھوڑنا پڑا۔ وہ پھر دہلی آئے اور اپنے سوتیلے بھائی کے ماموں اور اپنے وقت کے جید عالم، سراج الدین آرزو کے پاس ٹھہر کر تحصیل علم کے جویا ہوئے۔ نکات الشعراء میں میر نے ان کو اپنا استاد کہا ہے لیکن ذکر میر میں میر جفری علی عظیم آبادی اور امروہہ کے سعادت علی خان کو اپنا استاد بتایا ہے۔ موخرالذکر نے ہی میر کو ریختہ لکھنے کی ترغیب دی تھی۔ میر کے مطابق خان آرزو کا سلوک ان کے ساتھ اچھا نہیں تھا اور وہ اس کے لئے اپنے سوتیلے بھائی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ وہ ان کے سلوک سے بہت دل بر داشتہ تھے۔ ممکن ہے کہ آگرہ میں میر کی عشق بازی نے ان کو آرزو کی نظر سے گرا دیا ہو۔اپنے اس عشق کا تذکرہ میر نے اپنی مثنوی خواب و خیال میں کیا ہے۔ میر نے زندگی کے ان تلخ تجربات کا گہرا اثر لیا اور ان پر جنوں کی کیفیت طاری ہو گئی۔ کچھ عرصہ بعد دوا علاج سے جنوں کی شدت تو کم ہوئی مگر ان تجربات کا ان کے دماغ پر دیر پا اثر قائم رہا۔

    میر نے خان آرزو کے گھر کو خیر باد کہنے کے بعد اعتماد الدولہ قمرالدین کے نواسے رعایت خان کی مصاحبت اختیار کی اور اس کے بعد جاوید خاں خواجہ سرا کی سرکار سے متعلق ہوئے۔ اسد یار خاں بخشی فوج نے میر کا حال بتا کر گھوڑے اور "تکلیف نوکری” سے معافی دلا دی۔ مطلب یہ کہ برائے نام سپاہی تھے کام کچھ نہ تھا۔ اسی عرصہ میں صفدر جنگ نے جاوید خاں کو قتل کرا دیا اور میر پھر بیکار ہو گئے۔تب مہا نراین، دیوان صفدر جنگ، نے ان کی دستگیری کی اور چند مہینے فراغت سے گذرے۔ اس کے بعد کچھ عرصہ راجہ جگل کشور اور راجہ ناگر مل سے وابستہ رہے۔ راجہ ناگر مل کی رفاقت میں انہوں نے بہت سے مقامات اور معرکے دیکھے۔ ان مربیوں کے حالات بگڑنے کے بعد وہ کچھ عرصہ گوشہ نشین رہے۔ جب نادر شاہ اور احمد شاہ کی خونریزیوں نے دہلی کو اجاڑ دیا اور لکھنؤ آباد ہوا تو نواب آصف الدولہ نے انہیں لکھنؤ بلا لیا۔ میر لکھنؤ کو برا بھلا کہنے کے باوجود وہیں رہے اور وہیں تقریباً 90 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔ میر نے بھر پور اور ہنگامہ خیز زندگی گزاری۔ سکون و راحت کا کوئی طویل عرصہ ان کو نصیب نہیں ہوا۔ میر نے اردو کے چھ دیوان مرتب کئے جن میں غزلوں کے علاوہ قصائد، مثنویاں رباعیات اور واسوخت وغیرہ شامل ہیں۔ نثر میں ان کی تین کتابیں نکات الشعراء، ذکر میر اور فیض میر ہیں۔ موخرالذکر انہوں نے اپنے بیٹے کے لئے لکھی تھی۔ ان کا ایک فارسی دیوان بھی ملتا ہے۔
    میر تقی میرؔ، 21؍ستمبر 1810ء کو لکھنؤ میں وفات پائی ۔

    خدائے سخن، عظیم شاعر میر تقی میرؔ کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
    تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں

    راہِ دورِ عشق میں روتا ہے کیا
    آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

    نازکی اس کے لب کی کیا کہئے
    پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے

    پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
    جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے

    بارے دنیا میں رہو غم زدہ یا شاد رہو
    ایسا کچھ کر کے چلو یاں کہ بہت یاد رہو

    ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے
    اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے

    ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیا
    دل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا

    دکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیا
    ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے

    پیمانہ کہے ہے کوئی مے خانہ کہے ہے
    دنیا تری آنکھوں کو بھی کیا کیا نہ کہے ہے

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
    آفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا

    اب کر کے فراموش تو ناشاد کرو گے
    پر ہم جو نہ ہوں گے تو بہت یاد کرو گے

    پھول گل شمس و قمر سارے ہی تھے
    پر ہمیں ان میں تمہیں بھائے بہت

    عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں
    اس سے آنکھیں لڑیں تو خواب کہاں

    شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میں
    عیب بھی کرنے کو ہنر چاہئے

    اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی صورت
    ہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر

    دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے
    یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے

    سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا
    مستند ہے میرا فرمایا ہوا

    میرے رونے کی حقیقت جس میں تھی
    ایک مدت تک وہ کاغذ نم رہا

    بلبل غزل سرائی آگے ہمارے مت کر
    سب ہم سے سیکھتے ہیں اندازِ گفتگو کا

    جن جن کو تھا یہ عشق کا آزار مر گئے
    اکثر ہمارے ساتھ کے بیمار مر گئے

    ہستی اپنی حباب کی سی ہے
    یہ نمائش سراب کی سی ہے

    چمن میں گل نے جو کل دعوی جمال کیا
    جمالِ یار نے منہ اس کا خوب لال کیا

    پھرتے ہیں میرؔ خوار کوئی پوچھتا نہیں
    اس عاشقی میں عزت سادات بھی گئی

    روز آنے پہ نہیں نسبتِ عشقی موقوف
    عمر بھر ایک ملاقات چلی جاتی ہے

    جس سر کو غرور آج ہے یاں تاجوری کا
    کل اس پہ یہیں شور ہے پھر نوحہ گری کا

    ہم آپ ہی کو اپنا مقصود جانتے ہیں
    اپنے سوائے کس کو موجود جانتے ہیں

    عشق ہے طرز و طور عشق کے تئیں
    کہیں بندہ کہیں خدا ہے عشق

    تدبیر میرے عشق کی کیا فائدہ طبیب
    اب جان ہی کے ساتھ یہ آزار جائے گا

    آورگانِ عشق کا پوچھا جو میں نشاں
    مشتِ غبار لے کے صبا نے اڑا دیا

    آہ سحر نے سوزشِ دل کو مٹا دیا
    اس باد نے ہمیں تو دیا سا بجھا دیا

    تھا مستعارِ حسن سے اس کے جو نور تھا
    خورشید میں بھی اس ہی کا ذرہ ظہور تھا

    کچھ ہو رہے گا عشق و ہوس میں بھی امتیاز
    آیا ہے اب مزاج ترا امتحان پر

    روئے سخن ہے کیدھر اہلِ جہاں کا یا رب
    سب متفق ہیں اس پر ہر ایک کا خدا ہے

    الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
    دیکھا اس بیماریٔ دل نے آخر کام تمام کیا

    آگے جمالِ یار کے معذور ہو گیا
    گل اک چمن میں دیدۂ بے نور ہو گیا

    اس عہد میں الٰہی محبت کو کیا ہوا
    چھوڑا وفا کو ان نے مروت کو کیا ہوا

    مانند شمع مجلسِ شب اشکبار پایا
    القصہ میرؔ کو ہم بے اختیار پایا

    کثرتِ داغ سے دل رشکِ گلستاں نہ ہوا
    میرا دل خواہ جو کچھ تھا وہ کبھو یاں نہ ہوا

    گل ہو مہتاب ہو آئینہ ہو خورشید ہو میرؔ
    اپنا محبوب وہی ہے جو ادا رکھتا ہو

    وکیپیڈیا سے ماخوذ