Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رفح میں کیمپ پر حملہ افسوسناک ہے،نیتن یاہو

    رفح میں کیمپ پر حملہ افسوسناک ہے،نیتن یاہو

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ کے رفح میں کیمپ کو نشانہ بنانے والا مہلک حملہ کو ”افسوسناک حادثہ“ قرار دیدیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ”رفح میں ہم نے 10 لاکھ غیر متعلقہ شہریوں کو نکالا اور ہماری پوری کوششوں کے باوجود کل ایک المناک حادثہ پیش آیا،ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے رفح میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا جس میں 75 فلسیطنی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے اسرائیل نے ایسے ہتھیار استعمال کیے جس سے کیمپ میں آگ لگ گئی، فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ بیشتر شہادتیں جھلسنے کے باعث ہوئیں۔

    فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے، شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    اسرائیلی فوج کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ ،230 سے زائد فلسطینی شہید ،دنیا …

    دوسری جانب پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا، پیرس میں پولیس اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مظاہرین نے فرانسیسی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

    بشام حملہ:چین نے پاکستان کی تحقیقات کی حمایت کر دی

    بارسلونا میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر اور میڈرڈ میں وزارت خارجہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا،تیونس میں ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے پر زور دیان،نیویارک شہر میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے بارش کے باوجود مارچ کرتے ہوئے رفح میں اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا،جبکہ مانچسٹر یونیورسٹی کے تاریحی کیمپس پر اسرائیل مخالف مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرا دیا۔

    اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

  • بشام حملہ:چین نے پاکستان کی تحقیقات کی حمایت کر دی

    بشام حملہ:چین نے پاکستان کی تحقیقات کی حمایت کر دی

    بیجنگ: چین نے خیبرپختونخوا میں 26 مارچ کو بشام کے مقام پر انجینئرز پر خودکش حملے سے متعلق پاکستان کی تحقیقات کی حمایت کر دی-

    باغی ٹی وی : چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا یہ مؤقف ایک دن بعد آیا جب پاکستان نے حملے کی ذمہ داری افغانستان میں مقیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی قیادت اور دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں پر عائد کی،تاہم ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دوران پریس بریفنگ کابل کا نام نہیں لیا-

    ترجمان دفتر خارجہ ماؤ ننگ نے کہا کہ چین دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں پاکستان کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین واقعہ کی مکمل تحقیقات اور اس کی تہہ تک پہنچنے، تمام مجرموں کو بے نقاب کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے، دونوں ممالک سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ”کام کرتے رہیں گے“،دہشت گردی کا خاتمہ ”تمام ممالک کے مفاد میں“ ہے۔

    وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا،اجلاس طلب

    واضح رہے کہ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ چینی شہریوں پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی اور انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کی شکل میں پاک چین تعاون جاری ہے اور ہمیں بالکل یقین ہے کہ وہ ہماری اور ہم ان کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، یہ لوگ خاص طور پر چینی سیکیورٹی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور انہوں نے پلان کر کے حملہ کیا، ہم نے یہ مسئلہ افغانستان کی عبوری حکومت کے سامنے اٹھایا ہے لیکن اب تک کوئی مثبت نتائج موصول نہیں ہوئے، ہم نے سرحدوں پر بھی سیکیورٹی کو بڑھا دیا ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ اس کے پیچھے کونسی طاقتیں ہیں جو پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے وفد کی ملاقات

    یا درہے کہ شانگلہ کے علاقے بشام میں اسلام آباد سے داسو جانے والے چینی انجیئنرز کے کانوائے پر گذشتہ ہفتے حملے میں پانچ چینی انجیئر اور ان کا پاکستان ڈرائیور مارے گئے تھے،چین نے اس حملے کی جامع تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزائیں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

  • خلیل الرحمٰن قمر  کا  ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

    خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

    لاہور:معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی، فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔

    ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ کام تو کرنا ہے نا، ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔

    ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے،خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

    اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

    گزشتہ برس ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں تاہم انہوں نے جو کیا اس سے نفرت ہے ناراضی ختم ہوجاتی ہے نفرت نہیں، نفرت ختم کرنے کے لیے ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے،اداکارہ عائزہ خان کے بعد اگر کسی کا احترام کیا تو وہ ماہرہ خان تھیں، اگر کوئی مسئلہ تھا تو ماہرہ فون کرکے مجھ سے وضاحت مانگ سکتی تھیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    خلیل الرحمن قمر نے اداکارہ مہوش حیات سے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ّ پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش کو کاسٹ کروانے کے لیے بہت کوششیں کی تھیں اور انہوں نے میری ہی فلم کاف کنگنا میں کام کرنے سے منع کردیا، اگرکوئی رائٹر کی عزت نہیں کرے گا تو میں بھی اس کی عزت نہیں کروں گا۔

    وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا،اجلاس طلب

  • اسرائیلی فوج کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ ،230 سے زائد فلسطینی شہید ،دنیا بھر میں مظاہرے

    اسرائیلی فوج کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ ،230 سے زائد فلسطینی شہید ،دنیا بھر میں مظاہرے

    غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کردیا جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 230 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی :رفح کا کویتی اسپتال بھی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بند کردیا گیا، اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسپتال کو بند کیا جا رہا ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے۔

    رفح حملے کے بعد بیلجیئم کے نائب وزیراعظم نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی رفح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فضائی حملہ انتہائی خوفناک ہے الجزائر نے رفح قتل عام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہےجکہ جرمنی نے کہا کہ رفح میں فضائی حملے میں بچوں سمیت جلی ہوئی لاشوں کی تصاویر ناقابل برداشت ہیں، شہری آبادی کو بہتر طور پر تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا، پیرس میں پولیس اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مظاہرین نے فرانسیسی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

    سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے خطیب کے نام کا اعلان کردیا

    بارسلونا میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر اور میڈرڈ میں وزارت خارجہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا،تیونس میں ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے پر زور دیان،نیویارک شہر میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے بارش کے باوجود مارچ کرتے ہوئے رفح میں اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا،جبکہ مانچسٹر یونیورسٹی کے تاریحی کیمپس پر اسرائیل مخالف مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرا دیا۔

    شانگلہ:جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

  • شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    سیول:شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہو گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا خلا میں بھیجا گیا نیا جاسوس سیٹلائٹ فضا میں ہی تباہ ہوگیا، لانچ کی یہ کوشش پیر کو راکٹ انجن کے پھٹنے سے ناکام ہوئی،شمالی کوریا کی نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا کہ نئے سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کی لانچنگ اس وقت ناکام ہوئی جب یہ پہلے مرحلے کی پرواز کے دوران ہوا میں پھٹ گیا‘ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس کی وجہ ایک نئی تیار کردہ مائع ایندھن والی راکٹ موٹر تھی، لیکن دیگر ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے وفد کی ملاقات

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل کے جنوبی راستے پر رات 10 بج کر 44 منٹ کے قریب یہ راکٹ لانچر کیا، لیکن لانچ کے صرف دو منٹ بعد سمندر میں راکٹ کے ملبے کی ایک بڑی مقدار کا پتہ لگایا گیا۔

    پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اس کے خلائی پروگرام میں دو حادثے پیش آئے تھے،شمالی کوریا نے نومبر میں اپنا پہلا جاسوس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا تھا-

    پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

  • 28 مئی  پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے،آئی ایس پی آر

    28 مئی پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج نے یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے-

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم تکبیر (28 مئی) کی مناسبت سے جاری پیغام میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج نے “یوم تکبیر” کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے،یہ اہم موقع 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، جس نے کامیابی سے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس قائم کیا اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا-

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس شاندار کارنامے میں اپنا حصہ ڈالا، اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور حکام قوم اور اس کی مسلح افواج کے شکر گزار اور تعریف کے مستحق ہیں۔

    زیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے وفد کی ملاقات

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے اس اہم دن پر پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع، اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور ملکی سلامتی کو ہر حال میں اور کسی بھی قیمت پر یقینی بنانے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

    پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

  • اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس  او تعینات

    اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

    اسلام آباد: پولیس سروس گریڈ 17 کی سید ہ شہر بانو نقوی کو وزیر داخلہ کی پی ایس او تعینات کردیا گیا ہے ،

    باغی ٹی وی : شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں، پولیس سروس گریڈ 17 کی سید ہ شہر بانو نقوی کو وزیر داخلہ کی پی ایس او تعینات کردیا گیا ہے ، شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں،محمد شاہ رخ خان بطور اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی آفیسر وزیر داخلہ کے ساتھ خدمات انجام دیں گے،پولیس سروس گریڈ 17 کے محمد شاہ رخ خان اے ڈی او ایف سی شبقدر تعینات تھے۔

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا

    رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان جھڑپ

    گرمی کی شدت آئندہ 2 سے اڑھائی ہفتے تک جاری رہے گی،ماہرین

  • وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا،اجلاس طلب

    وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا،اجلاس طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے پرکل دن 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیراعظم کو بجلی کی طلب و رسد اور لوڈشیڈنگ سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی جائےگی، اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائےگا، اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔

    واضح رہے کہ شدید گرم موسم میں ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18، 18 گھنٹے تک پہنچ گیا، دن ہو یا رات بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے بچے، بزرگ، نوجوان اور خواتین سب ہی پریشان ہیں، بجلی نہ ہونے سے مختلف شہروں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، شدید گرمی سے ہیٹ اسٹروک، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، شہریوں کا شکوہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ اور بجلی کی فراہمی میں کمی آتی جارہی ہے کراچی میں شدید گرمی کےدوران مختلف علاقوں میں بدترین اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے وفد کی ملاقات

    خیبرپختونخوا کے شہروں چارسدہ اور نوشہرہ میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کے باعث چارسدہ میں دریائے کابل کے پل پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جب کہ نوشہرہ میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور رشکئی موٹر وے انٹر چینج بلاک کر دیا مظاہرین کاکہنا تھا کہ سخت گرمی میں 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

    جیکب آباد میں بھی شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف پریس کلب کےباہر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جارہا ہے، شدید گرمی میں بھی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کر دیا ہے۔

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز  کشمیریوں کے  وفد  کی ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے ایک وفد نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : کشمیری وفد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، نذیر قریشی، محمد غالب، مزمل ایوب ٹھاکر، فہیم کیانی، ظفر قریشی، سردار ذوالفقار روشن خان اور ڈاکٹر ولید رسول شامل تھے، وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے کیلئے کشمیری کارکنوں کی کوششوں کو سراہا،انہوں نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا، پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ حل پر منحصر ہے۔

    انہوں نے کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میں آواز اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، 2022 کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر فورمز اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان کے حقوق پر بات چیت کی ہے۔

    وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کی نوعیت غزہ کی طرح ہے،بے گناہ شہریوں کا قتل، نسلی تطہیر اور زمینوں پر قبضے کا آپریشن تیز رفتاری سے جاری ہے، سکول کے بچوں کو اسلام سے دور کرنے کیلئے ایک منصوبہ بندی کی گئی ہے اور تعلیمی اداروں میں ہندو مذہبی منتر پڑھائے جا رہے ہیں، عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بھارتی حکومت کی ان مذموم سرگرمیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں سے باز رہنا چاہیے،وفد نے سیاسی قیدیوں کے حالات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی، ناہید فہمیدہ، صوفی نسرین، خرم پرویز، ڈاکٹر حمید فیاض اور دیگر کی رہائی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • پوری قوم دہشتگردی کےخلاف  جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

    پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور باغ ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کے کامیاب آپریشن کی تعریف کی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہید 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کی سرکوبی کےلیے کارروائی کی،اللہ رب العزت شہدا کے درجات بلند اور ان کے اہلِخانہ کو صبر جمیل عطا کرے، مجھ سمیت پوری قوم شہدا کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔افواج پاکستان کے افسران اورجوانوں نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنی جانوں پر فوقیت دی،دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم دہشتگردی کےخلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، فوجی اور سول حکام نےبڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،مختلف وزارتوں، ڈویژنوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس …

    آئی ایس پی آر کے مطابق کہوٹہ کے 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ، ضلع پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار، لیہ کے 32 سالہ سپاہی تیمور ملک، باغ کے 22 سالہ سپاہی نادر صغیر اور خوشاب کے 23 سالہ سپاہی محمد یاسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، نماز جنازہ میں شرکت کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور بھرپور قوت اور جذبے کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا، شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان جھڑپ