Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سکیورٹی فورسز نے  ایک ماہ میں   29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا

    سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا

    اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا-

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14مئی کو سمبازہ ضلع ژوب میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں سے پی کے ایم مشین گن، رائفل گرینیڈ، راکٹ، ہینڈگرینیڈ برآمد ہوئے، دہشتگردوں سے ایم 16/اے فور اور آرپی جی راکٹ بھی برآمد ہوئے۔

    29اپریل کو ضلع خیبر میں آپریشن میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، اس آپریشن میں ایم فور/اے 1، اے کے-47، اسلحہ،گولہ بارود برآمد ہوا،جبکہ 24 اور 25 اپریل کو ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں دہشتگرد سہیل عرف عظمتو اور سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی شامل تھے، ہلاک دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ایم 16/اے فور، اے کے-47 اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    اسی طرح 22 اور 23 اپریل کی رات ضلع پشین میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن میں 3 دہشتگرد مارےگئے اور ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارہوا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی، دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد غیر ملکی اسلحے میں ایم 16/اے فور،اے کے-47،ہینڈ گرینیڈ شامل تھا،علاوہ ازیں 6 اپریل کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نےانٹیلی جنس آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، دہشتگردوں سےغیرملکی ایم 16/اے فور،اے کے-47، ہینڈ گرنیڈ اوردیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔

    علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

  • علی امین گنڈا پور  کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

    علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

    راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے عمران خان کو ایس آئی ایف سی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا،ملاقات میں پارٹی اور ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی،ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور نے ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کی ،جس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں بتا یاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے 2 بار بات ہوئی، لیکن جو بات کرنا تھی اُس کا ماحول نہیں ملا، اپنے صوبے کے شیئرپر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، فاٹا، پاٹا پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے وفاقی حکومت کو بتایا کہ مزید ٹیکس نہ لگایا جائے وفاقی حکومت نے ہماری تجویز کو مان لیا۔

    وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے …

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جلد ایران کا دورہ متوقع

  • پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز  شریف

    پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے –

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بطور آئرن برادر پاکستان نے تائیوان پر ہمیشہ چینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہے گا، پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے قومی اتحاد کے لیے پاکستان چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان پر حقائق تبدیل نہیں کر سکتی۔

    دوسری جانب امیرِ کویت اور امیرِ قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، کویتی سفیر نے کویت کے امیر کے دورہ کی دعوت قبول کرنے کا خط پیش کیا،قطری سفیرنے بھی وزیراعظم کو امیر قطر کا خط پیش کیا قطری سفیر کے مطابق امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہےامیر کویت اور امیر قطر کا دورہ سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے …

    آنے والے دنوں میں مہنگائی کم اور روٹی مزید سستی ہوگی

    وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

  • سیکیورٹی فورسز  کا پشاور میں آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی،کیپٹن اور 1 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی،کیپٹن اور 1 جوان شہید

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا،جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا، کیپٹن حسین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی، کیپٹن حسین نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والد ین اور بہن بھائی چھوڑے، حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی اور عمر 36سال تھی۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے ہیں.

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستان آرمی کے کیپٹن حسین جہانگیر ، حوالدار شفیق اللہ کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےپشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے.

    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید،حوالدار شفیق اللہ شہید کی نماز جنازہ ادا
    ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید (عمر؛ 25 سال، ساکن ضلع رحیم یار خان) اور حوالدار شفیق اللہ شہید (عمر؛ 35 سال، ساکن ضلع کرک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں نے شرکت کی،شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیےگئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں
    shaheed

  • زمین کے حجم کے برابر سیارہ دریافت، جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے،تحقیق

    زمین کے حجم کے برابر سیارہ دریافت، جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے،تحقیق

    سائنسدانوں نے زمین کے حجم کے برابر ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے،اس سیارے کو ناسا کے Transiting Exoplanet Survey Satellite کا ڈیٹا استعمال کر کے دریافت کیا گیا اور اب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے اس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی :سدرن کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ زمین سے 40 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع سیارے کا حجم زہرہ کے برابر جبکہ زمین سے کچھ چھوٹا ہے اس سیارے کا درجہ حرارت بھی ممکنہ طور پر اتنا ہے جو زندگی کو سپورٹ کرنے کے لیے کافی ہےاسے Gliese 12 b کا نام دیا گیا ہے جو ایک ایسے ستارے کے گرد چکر لگاتا ہے جو ہمارے سورج سے 27 فیصد چھوٹا ہے۔

    جرنل Monthly Notices of the Royal Astronomical Society میں شائع تحقیق کے مطابق یہ سیارہ ستارے کے گرد اپنا چکر 12.8 دنوں میں مکمل کرتا ہے اور ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس میں آب و ہوا موجود ہے یا نہیں، مگر سائنسدانوں کا تخمینہ ہے کہ اس سیارے کی سطح کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے، جو اب تک دریافت ہونے والے ہزاروں دیگر سیاروں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

    آنے والے دنوں میں مہنگائی کم اور روٹی مزید سستی ہوگی

    تحقیق کے مطابق سیارے کا درجہ حرارت سطح پر سیال پانی کے لیے درست ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ پانی زندگی کے لیے ضروری جز ہےمحققین اب یہ تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ Gliese 12 b کی آب و ہوا زمین سے ملتی جلتی ہے یا نہیں یا زمین سے کس حد تک مختلف ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے …

  • فلسطین  سے اظہاریکجہتی : ہارورڈ  کے طلبہ کا گریجویشن کی تقریب سے واک آؤٹ

    فلسطین سے اظہاریکجہتی : ہارورڈ کے طلبہ کا گریجویشن کی تقریب سے واک آؤٹ

    فلسطین سے اظہاریکجہتی کےلیے ہارورڈ کے طلبہ نےگریجویشن کی تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار کیجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ لگانے پر انتظامیہ نے 13 طلبہ کو گریجویشن کی تقریب میں شرکت سے روکا جس پر ہارورڈ یونیورسٹی کے سینکڑوں گریجویٹ طلبہ نے تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔

    Ivy League اسکول کے طلبہ گریجویشن تقریب کے دوران کھڑے ہوئے اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے بھی لگائے،ادھر جرمنی میں پولیس تشدد، گرفتاریوں کے باوجود طلبہ کا فلسطین کے حق میں احتجاج نہ تھما اور بڑی تعداد میں طالب علموں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس کے فلاڈیلفیا میں ٹریڈ یونین کے کنونشن سے خطاب کے دوران فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔

    وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

    احتجاج کرنے والے یونین اراکین نے فلسطینی پرچم تھام کر ’ہیرس ہیرس، تم چھپ نہیں سکتیں، ہم تمہیں نسل کشی کا ذمہ قرار دیتے ہیں‘ کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ یونین اراکین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں بھی نعرے لگائے کاملہ ہیرس نے اس دوران اپنا خطاب جاری رکھا تاہم سکیورٹی نے مظاہرین کو روکے رکھا اور اسٹیج کے قریب جانے نہ دیا۔

    واضح رہے کہ یونین اراکین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو مکمل مسترد کرتے ہوئے امریکا اور کینیڈا میں 1.9 ملین ورکرز اراکین پر مشتمل یونین پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار اور موجودہ امریکی صدر کی حمایت سے انکار کر دے،امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس کے فلاڈیلفیا میں ٹریڈ یونین کے کنونشن سے خطاب کے دوران فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے …

    احتجاج کرنے والے یونین اراکین نے فلسطینی پرچم تھام کر ’ہیرس ہیرس، تم چھپ نہیں سکتیں، ہم تمہیں نسل کشی کا ذمہ قرار دیتے ہیں‘ کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا یونین اراکین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں بھی نعرے لگائےکاملہ ہیرس نے اس دوران اپنا خطاب جاری رکھا تاہم سکیورٹی نے مظاہرین کو روکے رکھا اور اسٹیج کے قریب جانے نہ دیا۔

    یاد رہے کہ یونین اراکین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو مکمل مسترد کرتے ہوئے امریکا اور کینیڈا میں 1.9 ملین ورکرز اراکین پر مشتمل یونین پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار اور موجودہ امریکی صدر کی حمایت سے انکار کر دے۔

    آنے والے دنوں میں مہنگائی کم اور روٹی مزید سستی ہوگی

  • امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    اسلام آباد: امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہء پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء کی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی،کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے-

    قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا جس میں امیر قطر نے دورہء پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہےپاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے-

    فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں،بیرسٹر سیف

    امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہو گا،وزیراعظم محمد شہباز شریف سےپاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے الگ الگ ملاقات کی، پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    انہوں نے وزیراعظم کو کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں وزیراعظم کی طرف سے امیر کو باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا گیا ہے،خط کو وصول کرتے ہوئے وزیراعظم نے 28 اپریل 2024 کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر امیر کویت سے ہوئی اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کیا ۔

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان-کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس 28 سے 30 مئی 2024 کو کویت میں منعقد ہو گا،وزیراعظم نے امیر کویت کے آنے والے دورہء پاکستان کے حوالے سے بھرپور تیاری پر زور دیا تا کہ دورہ سے باہمی فائدہ مند نتائج کو یقینی بنایا جا سکے ۔

    وزیراعظم سے مبارک علی عیسیٰ الخطر نے بھی ملاقات کی قطری سفیر نے وزیر اعظم کو قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے ایک خط پہنچایا جس میں وزیر اعظم کی طرف سے باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کو قبول کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات،آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت

    وزیر اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب کو تہہ دل سے تہنیتی پیغام پہنچایا، وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو دونوں دارالحکومتوں کے درمیان وفود کے تبادلے کے ساتھ ہز ہائینس کے دورے کی تیاری شروع کرنی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اعلیٰ سطح کا دورہ نتیجہ خیز اور کامیاب ہو اور اس کے نتائج دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہوں۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے …

  • وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

    وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے میں شائع سینئیر صحافی انصار عباسی کے مطابق شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی ہے جو کفایت شعاری کے اقدامات پر سفارشات دے گی اور اسی نے آئندہ بجٹ کے حصے کے طور پر یہ اعلان کیا ہےدیگر اقدامات کے علاوہ 70 ہزار پوسٹیں جو گریڈ ایک سے 16 کی ہیں وہ گزشتہ کئی برس سے خالی پڑی ہیں انہیں ختم ہی کر دیا جائے گا-

    رپورٹ کے مطابق بجٹ میں 80 سے زائد وفاقی حکومت کے اداروں کی اوورہالنگ، ادغام یا اتلاف کی سفارشات بھی شامل ہوں گی حال ہی میں بننے والی ایک کمیٹی کو اس کمیٹی کی رپورٹ دیکھنے کا کام تفویض کیا گیا ہے جو شہبازشریف نے اپنی گزشتہ وزارت عظمیٰ کے دور میں کفایت شعاری کےلئے بنائی تھی گزشتہ کمیٹی نے کفایت شعاری کے جامع اقدامات کی سفارش کی جس سے 10 کھرب روپے سالانہ بچائے جا سکتے ہیں لیکن اس کی زیادہ تر سفارشات کو نظرانداز کر دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا …

    اس کمیٹی کی سربراہی ایک اچھی شہرت والا بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کررہا تھا اور اس کے ساتھ دیگر 15 افراد شریک تھے، وزیر اعظم نے اپنے اس نئے دور کے دوران بھی ایک 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو حکومتی اخراجات میں تخفیف کےلئے ایک عملی منصوبہ پیش کرے گی۔نئی کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کر رہا ہے جبکہ اس میں سیکرٹری فنانس، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری صنعت و پیداوار راشد محمود لنگڑیال، قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور محمد نوید افتخار شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ کمیٹی نے اپنا تفصیلی کام 2023 کی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق انجام دیا ہے 2023 کی کمیٹی نے کفایت شعاری کے جامع اقدامات کی سفارش کی تھی جنہیں اگر نافذ کر دیا جاتا تو اس سے زرتلافی کی 200 ارب روپے کی بچتوں کو متاثر کر سکتا تھا۔اس کے مطابق 200 ارب روپے ترقیاتی کاموں کی سائیڈ سے 55 ارب روپے سول حکومت کے اخراجات سے، 60 سے 70 ارب روپے خزانے کا ایک کھاتہ بنانے سے، 100 ارب روپے کنزرویشن (تحفظ ماحولیات) کے اقدامات سے 174 ارب روپے ریاستی کنٹرول میں چلنے والے کاروباری اداروں ( نان ا سٹرٹیجک) اور 15 فیصد ان دفاعی اخراجات کی اس مد سے جو غیر لڑاکا نوعیت کے ہوتے ہیں بچائے جانے کی سفارش تھی۔

    آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا …

    وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ بتاتی ہے کہ اس کمیٹی کا مقصد سالانہ 10 کھرب روپے بچانا تھا اور کمیٹی نے اپنے نتائج میں نوٹ کیا ہے کہ اس رپورٹ کو صرف جزوی طور پر نافذ کیا گیا اور زیادہ ترسفارشات کو نظرانداز کیا۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج  کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

    لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

    لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق ملزم اعجاز عرف کھوڑو نے ریٹائرڈ جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدتمیزی کی، ،ملزم بیرون ملک بیٹھ کر جسٹس صاحب کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے، ملزم کے ساتھ اس کے دو بھائی بھی معاونت کر رہے ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کرائے کے انتشار پسند حاصل کر رکھے ہیں، ملزمان جسٹس (ر) طارق عباسی اور ان کی فیملی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،درخواست کی کاپی ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ، ڈی جی ایف آئی اے اور آر پی او راولپنڈی کو بھیج دی ہے، درخواست کی کاپی سی پی او و دیگر متعلقہ افسران کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

  • آنے والے دنوں میں مہنگائی کم  اور روٹی مزید سستی ہوگی

    آنے والے دنوں میں مہنگائی کم اور روٹی مزید سستی ہوگی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یو اے ای کی جانب سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے اچھے دن آرہے ہیں آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور روٹی مزید سستی ہوگی،یو اے ای سےدس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا نا قابل تردید ثبوت ہے مثبت معاشی اعشار یے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کے لئے شہبازشریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    دوسری جانب خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کونسل کے اس دسویں اجلاس کی صدارت وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کی، کمیٹی نے مختلف اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیا اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا …

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی کابینہ اور چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، آرمی چیف نے معاشی پیش رفت کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نج کاری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور نج کاری بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔

    وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہےسعودی عرب بھی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، اس کونسل کی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردئیے-

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا …