Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خیبرپختونخوا  حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ

    پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 میں عالمی مالیاتی اداروں سے آئندہ مالی سال کے لیے 121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ قرض لیا جائے گااس کے علاوہ صوبائی حکومت کو دوست ملک چین سے بھی ایک ارب 49 کروڑ کا قرض ملنے کی توقع ہےامریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے تین ارب 90 کروڑ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12 ارب، کے ایف ڈبلیو سے دو ارب 49کروڑ کا قرض لیا جائے گا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی امدادی اداروں سے ساٹھ ارب 83 کروڑ 30 لاکھ کی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزارت داخلہ میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،لوڈشیڈنگ اور بجلی سےمتعلق معاملات اور دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا،رہنماؤں میں کل دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے۔

    بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …

  • وزیراعظم  سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات،آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت

    وزیراعظم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات،آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،پیپلز پارٹی وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھےملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی،اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انسداد اسمگلنگ سے متعلق سول آرمڈ فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، سول آرمڈ فورسزکی کوششوں سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …

    پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو …

  • سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

    سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

    کراچی: پاکستان کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کے لیے دُعا کریں، جنازے کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نامور اداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم طلعت حسین ایک لیجنڈ اداکار تھے جن کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا۔

    وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم طلعت حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،شہباز شریف نے کہا کہ طلعت حسین نےاپنی اداکاری سے ڈرامہ اور فلم شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی، ٹیلی وژن، تھیٹر، فلم اور ریڈیو کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، طلعت حسین کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا۔

    چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نے بھی معروف فنکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم طلعت حسین کی فنون لطیفہ کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاانہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طلعت حسین نے اپنی آواز اور اداکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا، مرحوم طلعت حسین ایک حقیقی استاد تھے۔

    طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940ء میں پیدا ہوئے تھے، اُنہوں نے پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے حکومت پاکستان کی طرف سے 1982 میں طلعت حسین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور سال 2021 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جلد ایران کا دورہ متوقع

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جلد ایران کا دورہ متوقع

    تہران: ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی خصوصی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ایران کے قائم مقام صدر کو ٹیلیفون کرکے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور دیگر رفقاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا،دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی تھی ، دو دہائیوں میں سعودی ولی عہد کا یہ پہلا ایران کا دورہ ہو گا محمد بن سلمان کے ممکنہ دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت  بیشتر  علاقے  شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

    کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

    پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 13 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجودڑو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیکب آباد 49، نوابشاہ، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپور اور سکرنڈ میں 47 ڈگری ریکارڈ ہوا،ملتان، حیدر آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور 43، پشاور، مظفر آباد 41، اسلام آباد 40، کراچی 37، گلگت 36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …

  • بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

    بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

    گجرات کے شہر راجکوٹ میں واقع ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے،جس سے 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے خوفناک واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے شامل ہیں، پولیس اورفائر ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف تھی مگر اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، البتہ دھواں 3 کلومیٹر کی دوری سے دکھائی دے رہا تھا،گیم زون سے 15 سے 20 بچوں کو بچایا گیا ہے۔

    گجرات پولیس نے ٹی آر پی گیم زون کے اونر نتن جین سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، آگ گیمنگ زون کے اندر بنائی گئی ایک عارضی حصے میں لگی،متعدد افراد زخمی بھی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافےکا بھی خدشہ ہے۔

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کے زخمیوں کے فوری علاج کے لیے اقدامات کئے جائیں جب کہ انہوں نے ہلاک شدگان کو فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

    رپورٹ کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے سینیئر آئی پی ایس آفیسر سباش تریویدی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

    افسوسناک واقعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجکوٹ میں آتشزدگی کے حادثے پر انتہائی غمزدہ ہوں، میرے دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

    پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو …

  • عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ مجھ پر حملے کا فالو اپ نہیں دیا گیا، میں نے ایف آئی آر کرائی، میرا سوال یہ ہے کہ ابھی تک حملہ آوروں کو کیوں نہیں پکڑا گیا؟۔

    باغی ٹی وی: نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ ہماری نظر وقت پر نہیں ایک ویژن پر ہے، ہم پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی کا ویژن لے کر چل رہے ہیں اور آئین و قانون کے تقاضوں کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔

    رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو رہے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے ، جیسے یہ 4مقدمے ختم ہوئے ہیں باقی بھی ختم ہو جائیں گے ، بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے، ہم آئینی و قانونی طریقے سے جو کر سکے وہ کریں گے ،ہمارا مشن آئین اور جمہور کو بحال کرنا ہے-

    25 مئی تاریخ کے آئینے میں

    انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو آگے جانا ہے تو آئین کی حکمرانی بہت ضروری ہے ، مجھ پر حملے کا فالو اپ نہیں دیا گیا، میں نے ایف آئی آر کرائی، میرا سوال یہ ہے کہ ابھی تک حملہ آوروں کو کیوں نہیں پکڑا گیا؟، شہر میں تمام کیمروں کے شواہد موجود ہیں، اس کے باوجود 4افراد ابھی تک کیوں نہیں پکڑے گئے، ہم کمپرومائز نہیں کریں گے، اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے، مولانا کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے بھی تحفظات ہیں ہمارے بھی ہیں۔

    ہمیں تو اپنی تباہی کی داد بھی نہ ملی

  • پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو ہیڈن

    پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو ہیڈن

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے۔

    باغی ٹی وی: سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نےغیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک بہترین ہے شاہین شاہ، حارث روف ، محمد عامر اور نسیم شاہ کی اس ورلڈکپ میں واپسی بہت اہم ہے۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کہ شاداب خان مڈل اوور میں اچھے اسپنر ہیں اور پاور ہٹر بھی ہیں، بابر اعظم ایک اچھے لیڈر ہیں ان کو ہی کپتان ہونا چاہیے، محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان بہت ہی خطرناک بیٹر ہیں، پاکستان کی فیلڈنگ اچھی نہیں رہتی، امید ہے اس مرتبہ اچھی پرفارمنس نظر آئے گی، پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے-

    یونان میں قید پاکستانی صحافی مونا خان کو رہائی مل گئی

    دوسری جانب انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمارے باؤلرز نے بہت اچھی بولنگ کی، اگر کوئی بلے باز 40 یا 50 رنز بناتا تو مجھے لگتا ہے کہ ہم یہ میچ ضرور جیت چکے ہوتے، ابتد ائی وکٹیں گرنے کے بعد جس طرح فخر زمان نےبیٹنگ کی، مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اور فخر نے چار یا پانچ اوورز مزید بیٹنگ کی ہوتی تو ہم جیت سکتے تھے،عماد وسیم بہت ہوشیار باؤلر ہے اور اس کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے اس لیے یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار …

  • ہمیں تو اپنی تباہی کی داد بھی نہ ملی

    ہمیں تو اپنی تباہی کی داد بھی نہ ملی

    ہمیں تو اپنی تباہی کی داد بھی نہ ملی
    تری نوازش بے جا کا گلا کیا کرتے

    عرشی بھوپالی

    25؍مئی 1977: یوم وفات

    سید معین الدین المعروف عرشی بھوپالی جولائیء 1921ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے۔ 1936ء سے شعر کہنا شروع کیا۔ ان کا کلام ماہ نامہ ’’نگار‘‘ میں شائع ہوتا رہا ہے۔ ان کی غزلیں اور نظمیں اردو کے دوسرے مؤقر اخبارات ورسائل میں چھپتی رہی ہیں۔ کئی سال سے دماغی امراض میں مبتلا تھے، لیکن تمام وقت کتب بینی اور شعرگوئی میں صرف کرتے رہتے تھے 25؍مئی 1977ء کو ہمیشہ کے لیے اس مرض سے نجات مل گئی۔
    👈 بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:123

    🛑🚥💠➖➖🎊➖➖💠🚥🛑

    عرشیؔ بھوپالی کے منتخب کلام
    ۔۔۔۔

    نگاہ شوق سے کب تک مقابلہ کرتے
    وہ التفات نہ کرتے تو اور کیا کرتے

    یہ رسم ترک محبت بھی ہم ادا کرتے
    تیرے بغیر مگر زندگی کو کیا کرتے

    غرور حسن کو مانوس التجا کرتے
    وہ ہم نہیں کہ جو خود داریاں فنا کرتے

    کسی کی یاد نے تڑپا دیا پھر آ کے ہمیں
    ہوئی تھی دیر نہ کچھ دل سے مشورا کرتے

    یہ پوچھو حسن کو الزام دینے والوں سے
    جو وہ ستم بھی نہ کرتا تو آپ کیا کرتے

    ستم شعار ازل سے ہے حسن کی فطرت
    جو میں وفا بھی نہ کرتا تو وہ جفا کرتے

    ہمیں تو اپنی تباہی کی داد بھی نہ ملی
    تری نوازش بیجا کا کیا گلا کرتے

    نگاہ ناز کی معصومیت ارے توبہ
    جو ہم فریب نہ کھاتے تو اور کیا کرتے

    نگاہ لطف کی تسکیں کا شکریہ لیکن
    متاع درد کو کس دل سے ہم جدا کرتے

    🛑🚥💠➖➖🎊➖➖💠🚥🛑

    یقین صبح چمن ہے کتنا شعور ابر بہار کیا ہے
    سوال کرتے ہیں دشت و دریا کہ قافلے کا وقار کیا ہے

    جو چل پڑے جادۂ وفا پر انہیں غم روزگار کیا ہے
    صعوبتوں کے پہاڑ کیا ہیں تمازتوں کا غبار کیا ہے

    یہیں پہ منزل کریں گے راہی یہیں پہ سب قافلے رکیں گے
    ٹھہر ذرا شوق صبر دشمن یہ درد بے اختیار کیا ہے

    نصیب فردا پہ شادماں ہیں جنوں کے ماروں سے کوئی پوچھے
    یہ کیوں گریباں ہے ٹکڑے ٹکڑے یہ دامن تار تار کیا ہے

    نہ ان کا جادہ نہ کوئی منزل نہ نور و ظلمت کا فرق جانیں
    انہیں خبر کیا کہ ہے سحر کیا اندھیری شب کا خمار کیا ہے

    🛑🚥💠➖➖🎊➖➖💠🚥🛑

    خلوص الفاظ کام آیا نگاہ اہل فتن سے پہلے
    نوید دل نے مجھے پکارا صدائے دار و رسن سے پہلے

    وجود چرخ کہن سے پہلے قیام دار و رسن سے پہلے
    ہمیں تھے تیرے چمن کی زینت بہار حسن چمن سے پہلے

    سکوت غم کی ادا ادا کو سمجھ سکیں کاش اہل عالم
    اشارہ ہائے لطیف بھی ہیں جبیں پہ نقش شکن سے پہلے

    بہار بے کیف کس لیے ہے گلوں پہ رنگ شکست کیوں ہے
    ابھی تو کتنی ہی بجلیاں ہیں چمن میں ترک چمن سے پہلے

    ریختہ ڈاٹ کام

  • 25 مئی تاریخ کے آئینے میں

    25 مئی تاریخ کے آئینے میں

    25 مئی تاریخ کے آئینے میں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1611ء مغل بادشاہ جہانگیر نے نورجہاں سے شادی کی۔

    1810ء ارجنٹینا نے اسپین سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔

    1812ء وینیزوئیلا میں آئے خوفناک طوفان سے راجدھانی کراکاس میں زبردست تباہی مچی۔

    1825ء یورا گوئے نے برازیل سے آزادی کا اعلان کیا۔

    1877ء انڈیا کی ریاست اڑیسہ کے ساحل کے پاس خلیج بنگال میں آنے والے طوفان سے بحری جہاز سرجان لارینس کے ڈوبنے سے اس میں سوار 732 مسافروں کی موت۔

    1895ء فارموسا جمہوریہ بنا۔

    1911ء میکسیکو میں صدر جوز پورفریوو ڈیاز حکومت کا تختہ پلٹا۔

    1921ء امریکا نے جرمنی کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے۔

    1945ء عبداللہ ابن حسین نے خود کو اردن کا شاہ ہونے کا اعلان کیا۔

    1946ء اردن کو برطانیہ سے آزادی ملی۔

    1949ء میں چین میں سرخ فوج نے شنگھائی پر قبضہ کیا۔

    1951ء برطانوی وزارت خارجہ کے افسر گائی برگج ڈونالڈ میکلین راجدھانی لندن سے لاپتہ ہوئے۔ ماسکو میں پائے جانے کے بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ روس کے لئے جاسوسی کرتے تھے۔

    25 مئی 1959ء کو فلم ساز نعمان تاثیر اور ہدایت کار اے جے کاردار کی فلم جاگو ہوا سویرا ریلیز ہوئی یہ فلم پاکستان کی فلمی تاریخ میں اس حوالے سے یادگار بن گئی کہ اس فلم کی کہانی اور گانے فیض احمد فیض کے زور قلم کا نتیجہ تھے۔جاگو ہوا سویرا کی کاسٹ میں تری پتی مترا‘ انیس‘ زورین اور رخشی شامل تھے اور اس فلم کی موسیقی تیمر بارن نے ترتیب دی تھی۔ یہ فلم پاکستان میں تو کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن اس فلم نے کئی بین الاقوامی اعزازات ضرور حاصل کیے۔ ان اعزازات میں ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا دوسرا انعام اور امریکا کی رابرٹ فلے ہارٹی فلم فائونڈیشن کا 1959ء کا کسی غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا اعزاز سرفہرست تھے۔ اس فلم کی امریکا، سوویت یونین، فرانس،بلجیم، مشرقی افریقا اور چین میں بھی نمائش ہوئی جس کے لئے اسے انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

    1959ء سوڈان میں ایک فوجی کارروائی میں حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔

    1963ء ایتھوپیا کی راجدھانی رائس ابالا میں افریقی اتحاد تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔

    25 مئی 1968ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بنگال کے مشہور شاعر قاضی نذر الاسلام کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا مگر ہوا یوں کہ ان ڈاک ٹکٹوں پر قاضی نذر الاسلام کی تاریخ پیدائش 25 مئی 1899ء کی بجائے 25 مئی 1889ء شائع ہوگئی چنانچہ حکومت نے فوری طور پر یہ ڈاک ٹکٹ واپس لے لیے اور ایک ماہ بعد 25 جون1968ء کو صحیح تاریخ والے ڈاک ٹکٹ جاری کردئیے۔ حکومت کو ڈاک ٹکٹ پر طبع ہونے والی یہ غلطی فوراً ہی معلوم ہوگئی تھی مگر اس کے باوجود یہ ڈاک ٹکٹ چند ڈاک خانوں میں فروخت ہوگئے۔ ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے شائقین نے ان ’’غلط‘‘ ڈاک ٹکٹوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ آج تک یہ ڈاک ٹکٹ بڑے مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر فضل کریم نے ڈیزائن کیے تھے

    1969ء میں سوڈانی حکومت کا تختہ پلٹا گیا۔

    1979ء امریکہ میں شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر ایک ڈی سی 10 طیارہ حادثہ میں 273 مسافر مارے گئے۔

    1985ء بنگلہ دیش میں آنے والے بھیانک طوفان سے گیارہ ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    1987ء۔۔ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں مدثر نذر کی 100 وکٹیں مکمل ہوئیں۔مئی 1987ء میں انگلستان میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی جو سیریز کھیلی گئی اس کے تیسرے میچ میں جو 25 مئی 1987ء کو ایجسٹن، برمنگھم کے مقام پر کھیلا گیا، مدثر نذر نے ڈیوڈ گاور کو آئوٹ کرکے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔ مدثر نذر ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے۔انہوں نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر میں مجموعی طور پر 111 وکٹیں حاصل کیں۔ 15 مئی 2013ء تک پاکستان کے جو کھلاڑی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 100 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ان میں وسیم اکرم، وقار یونس، ثقلین مشتاق، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، شعیب اختر، عاقب جاوید، عمران خان، مشتاق احمد، عبدالقادر، شعیب ملک، اظہر محمود، محمد سمیع، رانا نوید الحسن ، عمر گل اورسعید اجمل کے نام شامل ہیں۔

    1989ء میخائل گورباچیف سوویت یونین کے کارگزار صدر بنے۔

    1989ء موچی دروازہ لاہور کی جلسہ گاہ میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں "مصطفوی انقلاب” کی جدوجہد کے آغاز کی خاطر نئی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے قیام کا اعلان کیا۔

    1990ء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت دی۔

    1997ء سیارالیون میں فوجی بغاوت کے بعد صدر احمد کباہ کا تختہ پلٹا۔

    1997ء پاکستان نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لیا۔

    25 مئی 2004ء کو صدر جنرل پرویز مشرف نے اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر قومی یادگار کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ یادگار ان محسنوں کے نام سے منسوب کی گئی ہے جنہوں نے جدوجہد آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر صدر جنرل پرویز مشرف نے کہاکہ ہم اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کریں گے اور دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہم فن تعمیر، فنون لطیفہ اور موسیقی کو جانتے ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس قومی یادگار پر 387.8 ملین روپے لاگت آئے گی۔

    2005ء۔۔۔ 15مئی 2005ء کو کوئٹہ کے معروف تعلیم ادارے اسلامیہ ہائی اسکول کے قیام کی پچانوے ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر 25مئی 2005ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے پانچ روپیہ مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پراسلامیہ ہائی اسکول کی عمارت کی منظر کشی کی گئی تھی اور ISLAMIA HIGH SCHOOL QUETTA کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن رضا احمد نے تیارکیا تھا۔

    تعطیلات و تہوار :
    ۔”””””””””””””””

    1825ء یورا گوئے نے برازیل سے آزادی کااعلان کیا۔

    1946ء اردن کو برطانیہ سے آزادی ملی۔

    افریقہ کا یوم آزادی

    1979ء۔۔امریکہ میں گمشدہ بچوں کا قومی دن۔ ایٹان پاٹز اکتوبر 1972ء کو پیدا ہوا اور اسے 2001 میں قانونی طور پر مردہ قراردیا گیا۔ ایٹان 25 مئی 1979ء کو اسکول بس سٹاپ کی طرف جاتے ہوئے لاپتا ہوا تھا۔ 1980ء کی دہائی کے شروع میں اس کی تصاویر دودھ کے کارٹن پر چسپاں کر کے پورے ملک امریکا میں پھیلائی گئی تھیں۔ لاپتا بچوں کا پتا چلانے کے لئے یہ طریقہ پہلی بار اپنایا گیا تھا۔ 1983ء میں صدر رونالڈ ریگن نے ایٹان کی گمشدگی کے دن یعنی 25 مئی کو گمشدہ بچوں کا قومی دن قرار دے دیا

    کچھوؤں کا عالمی دن
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل :آغا نیاز مگسی25 مئی
    تاریخ کے آئینے میں

    تلاش و ترسیل :آغا نیاز مگسی