Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یونان میں قید  پاکستانی صحافی مونا خان کو رہائی مل گئی

    یونان میں قید پاکستانی صحافی مونا خان کو رہائی مل گئی

    ایتھنز : پاکستانی سفارتخانہ یونان کی کوششیں رنگ لے آئیں، مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی، پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں کے سبب مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی، مونا خان جیل سے ایتھنز روانہ ہوگئیں، ایتھنز میں مونا خان اپنے بیٹے سے ملاقات کریں گی، مونا خان کو گرفتاری کے بعد کترینی نامی جگہ پر لاک اپ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مونا خان ہائیکنگ کے لئے یونان گئی تھیں انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے کوچ محمد یوسف نے مونا خان کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایاکہ پولیس نے ان کا فون بھی قبضے میں لے لیا ہے،مونا سے میرا آخری رابطہ ایک گھنٹہ قبل ہوا تھا، وہ اپنے بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کرگئی تھیں-

    یونان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر پاکستانی خاتون صحافی مونا خان گرفتار

    مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں، ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آئی ، جس میں انکا کہنا تھا کہ ” یونان میں تمام ہائیکرز ایک ساتھ جمع ہوئے تھے، جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا، مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی، جس پر میں نے جواب دیا کہ جی ہاں میں پاکستان کا پرچم لہراؤں گی، جس کے بعد یونان پولیس نے مجھ سے بدسلوکی کی۔

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

    کوچ یوسف مونا کی رہائی کے لیے پاکستانی حکومت سے اقدامات کی اپیل کی تھی جس کے بعد آج ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی یونان میں گرفتاری کا معاملہ پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکام کے سامنے اٹھایا ہے،یونانی حکام سے مونا تک قونصلر رسائی مانگی ہے، یونان میں پاکستانی سفارت خانہ میراتھن رنر کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے اور ان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے-

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا اللہ

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا اللہ

    اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ساڑھے چھ گھنٹے جاری رہا، جس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبا ئی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی وزراء نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر جامع پیشرفت حاصل کی اور مستقبل میں طے شدہ سنگ میلوں کو پورا کرنے کے منصوبے پیش کیے۔

    کمیٹی نے اب تک کی مجموعی پیشرفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہا،کمیٹی نے ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی سہو لیا ت کو بھی سراہا۔

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    آرمی چیف نے ملک کی معاشی خوشحالی اور عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود کے لیے حکومتی اقدامات میں قدم سے قدم ملانے کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی کرائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ایس آئی ایف سی کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام گیا ہے، ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہےایس آئی ایف سی کے فورم پر سب متحد ہیں،اجلاس میں شرکت پر تمام وزرائے اعلیٰ کے مشکو ر ہیں، ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم 6 گھنٹے ساتھ بیٹھے، علی امین گنڈا پور سے بہت خوش گوار ماحول میں گپ شپ ہوئی، آج کا اجلاس اچھے ماحول میں ہوا، آج کی میٹنگ سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے۔

    ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی اور ایس آئی ایف سی کی اہمیت کو مانا، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ ایس آئی ایف سی سے باہر نہیں، ایس آئی ایف سی کے اندر سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے چھ ڈیسک بنائے جائیں گے، وزیر ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کی لائف لائن ہے۔

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

    ان کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی، معیشت کے اشارے مثبت سے مثبت ترین ہوتے جا رہےہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ ہماری توجہ امداد پر نہیں سرمایہ کاری پر ہوگی، یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں آرمی چیف کی بڑی کاوش ہے۔

    ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیزوں کو بہتر کرکے پیش کیا گیا ہم تو پہلے ہی کہتے صوبے کی وسائل پاکستان کیلئےخرچ ہورہے ہیں ہمارے وسائل استعمال ہورہےلیکن ہمیں ہمارا حق ملنا چاہیےاجلاس میں صوبے کی نمائندگی کرنے کیلئے شرکت کی، فاٹا میں ٹیکس کا معاملہ بھی تھا اس ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے واجبات ہیں صوبے کی عوام کو ریلیف دینا ہے اگر ہمارے واجبات ادا نہیں کئے گئے تو پھر زیادتی ہوگی آئین میں بجٹ پیش کرنے میں منع نہیں کیا گیامیری عوام میرے ٹیکسز سے میں اپنے طریقے سے ٹیکس لگائیں گے نوجوانوں کو روزگار دیں گے بجٹ بہترین پیش کیا ہے عوام کا حق بنتا تھا ہم نے ریلیف دیا ہے مجھے پہلے نہیں بلایا گیا تھا وہ زیادتی تھی مائننگ کمپنی بنا لی ہے۔

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر ایس آئی ایف سی میں نہ بلاتے تو مجھے فرق نہیں پڑنا تھا ہمارے پاس ویژن بھی اور کام کرنا بھی جانتے ہیں سابق فاٹا میں کافی مسائل آرہے ہیں افغانستان سے تجارت بند ہونے سے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہورہا بانی پی ٹی آئی کا معاملہ نمبر ون پر ہے اس معاملے پر بات چیت الگ سے شروع ہے ایس آئی ایف سی کا ایجنڈا الگ تھا،پنجاب حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں ہے، اس کے لوگ اپنی حکومت کو بدنام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت ایسے کام نہ کرے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے دو بار علیک سلیک ہوئی ہے عمران خان کا معاملہ پہلے نمبر پر ہے، اس معاملے پر بات چیت الگ سے شروع ہے، جب ویسے ہی بات کرنے کا موقع مل رہا ہے تو ایسی جگہ پر بات کرنے کی ضرورت نہیں جہاں نہ ماحول نہ تھا، نہ موقع تھا اور دیگر لوگ بھی موجود تھے بانی چیئرمین پاکستان کیلئے بات چیت کرنے تو تیار ہیں علی امین گنڈا پور بہت جلد بہتر رزلٹ ملیں گے پنجاب حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں یہ کام ہم بھی کرسکتے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

    انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، یو اے ای قیادت نے دس ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختص کیے ہیں ہم نے کشکول توڑ دیا، اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کو لے کر چل رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں سعودی عرب اور یو اے ای یکسو ہیں کہ تمام سرمایہ کاری ایف آئی سی ایف کے ذریعے ہی ہوگی، ایف بی آر کی ڈیجیٹیلائزیشن کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں، ایس آئی ایف سی کے حوالے سے فوجی اور سول افسران مل کر کام کررہے ہیں، جرمن سرمایہ کاروں نے بھی ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم بہت جلد اپنے اہداف کو حاصل کرلیں گے ہمارا دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کامیاب رہا ہے، عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا، تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار …

    وزیراعظم نے کہا کہ امارات اور سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، اب ہماری طرف سے تیاری ہونی ہے، وقت قریب ہے پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں کہہ دیا کہ ہم کشکول توڑ رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ بتائیں ہم کتنی سرمایہ کاری کریں اور پھر دس بلین کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، سب سے درخواست ہے کہ ایک قوم بن جائیں، دن رات محنت کر کے خون پسینہ بہائیں، صوبوں اور وفاق کو ملکر چلنا اور روکھی سوکھی اکھٹے کھانی ہے، متحد ہونے کے علاوہ کوئی جادو ٹونہ کام نہیں دے سکتا،اجلاس میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی گئی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اینٹی اسمگلنگ کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

  • آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا گرفتار

    آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا گرفتار

    بھارت میں ملزم نے آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات کو زیادتی نشانہ بنا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں ملزم برجیش کشواہا آواز بدلنے والی ایپ کا استعمال کرکے خاتون پروفیسر بن کر کالج کی طالبات کو اسکالرشپ میں مدد کا جھانسہ دے کر بلاتا اور پھر انہیں ویران علاقے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا ملزم زنانہ آواز میں طالبات سے کہتا تھا کہ وہ فلاں علاقے میں آجائیں جہاں وہ ایک آدمی کو بھیجیں گی جو انہیں موٹر سائیکل پر میرے گھر لے آئے گا۔

    پولیس نے کہا کہ جب طالبات اس کی باتوں میں آکر مذکورہ مقام پر پہنچتیں تو وہ ان کو اپنے ساتھ بٹھاکر کسی سنسان جگہ لے جاتا جہاں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا، ملزم نے قبائلی کالج کی کم از کم 7 طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

    متاثرہ طالبات نے پولیس کو بتایا کہ ملزم واردات کے دوران ہیلمٹ اور دستانے پہنتا تھا تاہم پولیس اسکے ہاتھوں کے بارے میں ملنے والی تفصیلات کی وجہ سے ہی ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی،ملزم کشواہا نے مہاراشٹر میں ایک رولنگ مل میں کام کرتے ہوئے اپنے ہاتھ جلا لیے تھے اور اسی پہلو پر تفتیش کرتے ہوئے پولیس ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی، کشواہا کو ہفتے کے روز تین مبینہ ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے بلڈوزر سے اس کے گھر کو بھی مسمار کر دیا ہے۔

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

    مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے خاتون ڈی ایس پی کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ ملزم نے مزید کتنی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے بھارتی سائبر سیل نے ایک ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ آواز بدلنے والی ایپس کے غلط استعمال سے محتاط رہیں۔

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

  • فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں،بیرسٹر سیف

    فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں،بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں-

    باغی ٹی وی :بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں، ان کی اتنی حیثیت نہیں کہ وزیراعلی کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کرادیں، وزیراعلی کی نمائندگی کے بغیر ایس ایف آئی سی اجلاس نامکمل تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر نے مفت پبلسٹی کے لئے ویسے ہی بیان داغ دیا، فیصل کریم کنڈی ہماری اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس سے بھی نہیں نکل سکتے، فیصل کریم کنڈی ابھی تک اپنے آپ کو پیپلز پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات سمجھتے ہیں، ان کو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر ہیں۔

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

  • رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں رواں سال جولائی اور اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے ،وسطی، شمالی پنجاب اورجنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو ں گی، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی،بلوچستان میں بھی معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی کے وسط اور اگست کے دوران زیادہ بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے-

    رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں، کمشنرکراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے ے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں ،کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی-

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

  • صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے  بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

    پیرس: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی ہے۔

    باغی ٹی وی :سیکرٹری انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس انتھونی بلانگر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا ہتک عزت بل آئین اور یو این چارٹر کے خلاف ہے پنجاب ہتک عزت بل آزادی صحافت کے لئے خطرناک ہے، پاکستانی صحافی اپنے حقوق کی جنگ کے لئے کھڑے ہو جائیں،آئی ایف جے پاکستانی صحافیوں کی آزادی کے لئے جد و جہد میں ان کے ساتھ ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں اپوزیشن نے ہتک عزت بل کی ہر فورم پر مخالفت کا اعلان کر دیا، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ہتک عزت کا بل مخصوص ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، بل کی 12 شقوں میں تضاد ہے، جب انہوں نے دیکھا کہ لوگوں میں شعور آ چکا ہے تو ہتک عزت کا بل لے آئے، دیکھنا چاہئے تھا کہ ہتک عزت کے بل میں کیا کیا خامیاں ہیں۔

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

    انہوں نے کہا اگر بل پاس ہو گیا تو ہم سمجھیں گے پیپلز پارٹی دونوں طرف سے کھیل رہی ہے، پیپلزپارٹی وفاق میں ان کا بل پاس نہ ہونے دیں، ہائیکورٹ میں ہم بحیثیت جماعت اس بل کی مخالفت میں جا رہے ہیں،اب یہ لوگ پنجاب سے پورے پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں، 1985 سے یہ لوگ پنجاب پر حکومت کر رہے ہیں، ہم نے اب آگے دیکھنا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

  • خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں ،مفتاح اسماعیل

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں ،مفتاح اسماعیل

    کراچی: سابق وفاقی وزیرخزانہ اور مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنمامفتاح اسماعیل نے ملک کی سیاسی و معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    کراچی میں حبیب پبلک المنائی ایسوسی ایشن کے ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ زری اور مالی حالات درست ہوئے بغیر کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا پاکستان میں 20سال وہی سرمایہ کاری آئی جسے پاکستان میں فروخت ہونا ہوتا ہے، کسی ملک نے ایسی سرمایہ کاری نہیں کی، جس سے مصنوعات تیار کرکے برآمدات ہوئی ہوں کوئی معاشی پالیسی ایسی نہیں جو پاکستان کو ترقی دے سکے، کرپشن اگر صفر ہوجائے تب بھی پاکستان امیر نہیں ہوسکے گا، کوئی کاروبار دوستوں سے قرض لے کر نہیں چلایا جاسکتا ہے، کاروبار صرف بینک سے قرض لے کر چلانا ممکن ہے۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار …

    مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے، خان صاحب اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ اینٹی کرنٹ اسٹیبلشمنٹ ہیں عمران خان نے 2011 میں جلسہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے زور پر کیا تھا، اس وقت سیاست پرو اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہورہی ہے، عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں ہے، خان صاحب کو اشارہ ملے گا تو پھر سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہو جائیں گے جو آپ کو لائے گا وہ آپ کو نکالے گا، خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں ہے، خان صاحب کے دور میں بھی انگوٹھی کا واقعہ ہوا تھا عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی، قیمت نہ بڑھا کر 110 ارب روپے کا خرچ کیا، پوری سول حکومت 40 ارب میں چلتی ہے۔

    بابر اعظم کی فین کی آج انگلینڈ کیخلاف سنچری بنانے پر والد کی …

    مفتاح نے کہا کہ ہمیں وزارتیں مل سکتی تھی لیکن ہم ان شااللہ ووٹوں سے آئیں گے، حکومت میں نہیں آئے تو نہیں آئے مگر آرمی کا شکر گزار ہوں ان کی وجہ سے ہم شام جیسے نہیں ہیں میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی، ڈار صاحب کو وزیر بننے کا شوق تھا، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے۔

  • رواں سال کا تیسرا پولیو کیس  رپورٹ

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

    قلعہ عبداللہ: رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ کی رہائشی بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں جس کے بعد وہ بہت تیزی کے ساتھ اپاہجی کی طرف بڑھ رہی ہےبچی سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کی جینیات کے حوالے سے تحقیق ابھی جاری ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو نہ صرف بچے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز جب بھی آپ کی دہلیز پر آئیں تو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

  • سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا

    کولمبو:زمبابوے کے ایک اور آسٹریلیا کے 2 سابق کرکٹرز کے بعد سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا-

    بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق جمعہ کو ایک آئی پی ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟جس پر سری لنکا کے سابق کرکٹر نے جواب دیا بھارتی بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نا ہی میرے پاس وقت ہے، آئی پی ایل کے راجھستان رائلز کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہوں۔

    واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی جس پر سابق آسٹریلوی کپتان نے کہ تھا ا کہ میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

    اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    بعدازاں زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور اور سابق آسٹریلوی بلے باز جسٹن لینگر نے بھی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا انہو ں نے کہا تھا کہ کے ایل راہل نے انہیں کہا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو جس ’سیاست اور دباؤ‘ کا سامنا ہوتا ہے وہ آئی پی ایل کے کوچ سے ’ہزار گنا‘ زیادہ ہے،جبکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطہ کرنے کی تردید کردی تھی۔

    آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان …

  • بابر اعظم کی  فین کی آج  انگلینڈ کیخلاف سنچری بنانے پر والد کی گاڑی تحفے میں دینے کی پیشکش

    بابر اعظم کی فین کی آج انگلینڈ کیخلاف سنچری بنانے پر والد کی گاڑی تحفے میں دینے کی پیشکش

    برمنگھم : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی برطانوی فین نے انہیں آج انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے پر والد کی گاڑی تحفے میں دینے کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی : برمنگھم میں موجود برٹش پاکستانی لڑکی نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی سپورٹ کیلئے تیار ہیں، ہماری نظریں ٹیم پر ہیں اورپاکستانی ٹیم کی نظریں جیت پر ہونی چاہئیں، کیا آپ جیت کیلئے تیارہیں۔

    بابراعظم کی مداح لڑکی نے کہا کہ کپتان نے آج انگلینڈ کے خلاف سنچری اور پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تو اپنے والد کی مرسڈیز کپتان کو تحفے میں دوں گی،مداح لڑکی نے کہا کہ میں پوری دنیا کے سامنے یہ اعلان کرتی ہوں کہ میں اپنے پاپا کی مرسڈیز کی چابی آپ کے نام کر دوں گی،میرے پاپا کی مرسڈیز آپ کی ہو جائے گی،لڑکی نے بابراعظم سے درخواست کی کہ آج کے میچ میں آپ ہمارا مان ٹوٹنے مت دیجئے گا۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا ،سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے،انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے-

    شاہین آفریدی کا نائب کپتان بننے سے انکار