Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سسیلین مافیا،گاڈ فادر اور پراکسی جیسے الفاظ کہیں گے تو کون برداشت کرے گا،طلال چودھری

    سسیلین مافیا،گاڈ فادر اور پراکسی جیسے الفاظ کہیں گے تو کون برداشت کرے گا،طلال چودھری

    اسلام آباد: ن لیگی رہنما اور سینیٹر طلال چودھری نے کہاہےکہ ثاقب نثار نے مجھے پیغام بھیجا نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دو، پیغام بھیجا کہ بیان دو گے تو پارلیمنٹ جاؤ گے ورنہ جیل جاؤ گے۔

    قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، اس دوران سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ عدالت کا وقار آئین بنانے والوں کو نہیں، آئین توڑنے والوں کو سزا دینے سے بلند ہوگا، ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا اور ہمیں توہین عدالت کے نوٹس ملے لیکن ہم نے اس کا کھلے دل سے سامنا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی او ججز کو نکالو، قانونی ججز کی بات نہیں کی تھی، جلسے میں کہا تھا کہ پی سی اوججز انصاف نہیں دے سکتے، مجھے توہین عدالت قانون کا نشانہ اس لیے بنایا گیا کہ میں نظریے پر کھڑا تھا ، دنیا میں توہین عدالت کا قانون ختم ہو چکا ہے، اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے، درگزر کا اصول عدالت کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، آپ سسیلین مافیا،گاڈ فادر اور پراکسی جیسے الفاظ کہیں گے تو کون برداشت کرے گا، مجھے نوٹس ملنے سے 6 ماہ پہلے اعجاز الاحسن نے کہا وزیر اعظم کا معاملہ حل کریں پھر جو باہر باتیں کرتے ہیں انہیں دیکھتے ہیں۔

    اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل …

    ہم قانون ساز اداروں میں بیٹھے ہیں ہمارا کام ہے قانون سازی کرنا، سینیٹر فیصل سبزواری

    سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آئین صرف ججز کی نہیں ،عوامی نمائندوں کی عزت کے حوالے سے بھی بات کرتا ہے،ہم قانون ساز اداروں میں بیٹھے ہیں ہمارا کام ہے قانون سازی کرنا کہ توہین کے بھی قواعد و ضوابط طے ہوں، یہ نا ہو آج میرا موڈ اچھا نہیں تو فلاں جو بات تھی وہ توہین عدالت ہے، ہماری انفرادی اور مشترکہ عزتیں اچھالنے کا حق کسی کو نہیں ہونا چاہیے، پاکستان میں سلیکٹو جسٹس تو دیکھا ہے مگر توہین میں بھی ججز صاحبان سلیکٹو رہتے ہیں، اگر آپ کسی مخصوص جماعت کہ ہیں تو آپ کو کھلی چھوٹ ہے کہ کچھ بھی کہہ دیں۔

    انہوں نے کہاکہ ہم قانون ساز اداروں میں بیٹھے ہیں ہمارا کام ہے قانون سازی کرنا کہ توہین کے بھی قواعد و ضوابط طے ہوں، یہ نا ہو کہ آج میرا موڈ اچھا نہیں تو فلاں جو بات تھی وہ توہین عدالت ہے۔سینیٹر نے فیصل واڈا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو جج صاحبان نے کہا کہ یہ پراکسی ہیں، حامد خان صاحب نے اپنی کتاب میں ججز کی پراکسی کا ذکر کیا تو لکھنے والے اس بات کی دلیل پیش کرتے ہیں، ہاں فیصل واوڈا پراکسی ہیں اس ایوان کے عوام کے اور تب بھی ان کو پراکسی کہا جائے کسی منفی معنی میں تو اس ایوان کے نمائندوں کی عزتوں پر بھی حرف اٹھتا ہے۔

    غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،مزید 85 فلسطینی شہیدv

    سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ یہاں توہین توہین کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، لوگوں کے لاکھوں ووٹ سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی اور سینیٹرز کے علاوہ سب کی عزت ہے، آئین صرف ججز کی عزت کے حوالے سے بات نہیں کرتا وہ عوامی نمائندوں کی عزت کے حوالے سے بھی بات کرتا ہے، ٹی وی پر صبح سے شام تک ریمارکس کا کھیل چلتا ہے، ہماری پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک چیف جسٹس نے کہا کہ نسلہ ٹاور کو گرا دو کہ وہاں امیر لوگ نہیں رہتے، تو یہ کونسا انصاف ہے اور میں اس پر بات کروں تو کہتے ہیں کہ توہین آمیز لہجہ ہو رہا ہے، میں لوگوں کے لیے بات نہ کروں آئین سازی اور آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے علاوہ کسی کے پاس نہیں، سابق چیف جسٹس نے آئین کو خود ہی دوبارہ لکھ دیا تھا آرٹیکل 62، 63 کے معاملے پر، آپ کے فیصلے سے آئین میں آپ کی مداخلت ہوئی ہے، ہمیں یہ آزادی نہیں چاہیے کہ کہ 50، 50 کیسز میں ضمانتیں دے دیں-

    پارلیمنٹ کی توقیر کا آئین کے حوالے سے تحفظ کرنا بہت ضروری ہے، اس کو ذاتی ایجنڈا نا بنایا جائے، جب ذاتی ایجنڈوں پر بات ہوتی ہے تو ہمیں طیش آتا ہے،سینیٹر محسن عزیز

    چین روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے،برطانیہ

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری پارٹی کو جھنڈا لگانے کی اجازت نہیں تھی کسی نے آواز نہیں اٹھائی، سینیٹر چوہدری اعجاز کے کئی مرتبہ پروڈکشن آرڈر جاری کئے، اس ایوان میں بارہ لوگوں کی موجودگی میں الیکشن میں تاخیر کا بل پاس کیا گیا تو کیا یہ پارلیمنٹ کی عزت تھی؟ ایک چیف جسٹس نے کہا الیکشن کروائے جائیں تو اس پر عمل نہیں کیا گیا، ایک جج کے پاس کون سی فورس ہوتی جو وہ اپنے فیصلے پر عمل کرائے، پارلیمنٹ کی توقیر کا آئین کے حوالے سے تحفظ کرنا بہت ضروری ہے، اس کو ذاتی ایجنڈا نا بنایا جائے، جب ذاتی ایجنڈوں پر بات ہوتی ہے تو ہمیں طیش آتا ہے، اگر لاپتہ افراد کی بات کی گئی ہے تو کیا ہمارا حق نہیں کہ ہم لاپتہ افراد کی بات کریں،اگر کسی جج نے لاپتہ افراد کی بات کی ہے تو ہمیں اس جج کی حمایت کرنی چاہیے،اگر ایک جج نے ہفتے کے روز عدالت کھول کر نواز شریف کی صحت کی ضمانت مانگی ہم نے اس وقت بات کیوں نہیں کی، توہین کا قانون ہے تو ہمیں بیٹھ کر اس پر قانون سازی کرنی چاہیے، یہاں بیٹھ کر ذاتی ایجنڈے کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

    لگتا ہے کچھ ججز کیخلاف ایک پراکسی شروع ہوئی ہے اور ہم بھی اسی کیساتھ چل رہے ہیں، سینیٹر کامران مرتضی

    نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا ارادہ

    جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ تاثر مل رہا ہے یہ اجلاس بلانے کا مقصد ایک ہی ہے، ایک سپریم کورٹ اور کچھ ہائی کورٹس کے ججز آج بھی نشانے پر ہیں، شاید وجہ یہ ہے کہ کوئی فیصلہ یا ریمارکس نہ آئے، لگتا ہے کچھ ججز کیخلاف ایک پراکسی شروع ہوئی ہے اور ہم بھی اسی کیساتھ چل رہے ہیں، ایسے محسوس کروانا کہ یہ ادارہ کسی اور ادارے سے برتر ہے، محسن اختر کیانی، بابر ستار اور اطہر امن للہ کو نشانہ بنایا گیا، محسن اختر کیانی لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھا رہے، ہم میں سے کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اٹھائے، بابر ستار کا مسئلہ بھی آپ کو پتہ ہے کیا چیز چل رہی ہے، اس طرح سے ججز کے ساتھ نا کریں، اطہر من اللہ صاحب کا گناہ کیا ہے وہ بھی ہم جانتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے روپوش رہنماحماد اظہر تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آگئے

    پی ٹی آئی کے روپوش رہنماحماد اظہر تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آگئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

    حماد اظہر گزشتہ سال 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے اور اب تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آئے ہیں،اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ کل مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے اور پنجاب میں پارٹی کی سربراہی سنبھالنے کی ہدایت کی،یہاں سے پشاور جاکر قبل ازگرفتاری ضمانت لے کرعدالت پیش ہوں گا، اس سے پہلے مجھے کہا گیا تھا کہ تم پر تشدد ہو گا اس لیے روپوش ہو جاؤ لیکن اب روپوشی ختم کردی ہے۔

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ مراد سعید سمیت اب پارٹی کے تمام روپوش رہنما باہر آئیں گےمیں رؤف حسن سے ملنے کے لیے آیا، ان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم کسی صورت نہیں جھکیں گےمیں یہاں سے پہلے عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ اور پھر پنجاب کی عدالتوں میں جاؤں گا اور اس کے بعد معاملہ اللہ پر چھوڑ دوں گا، میرے خلاف درج تمام کیسز جعلی اور بے بنیاد ہیں اور امید ہے کہ عدلیہ بھی انصاف کرے گی۔

    ہماری درخواست کے باوجود جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا،رؤف حسن

    حماد اظہر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ملک میں قائم فسلطائیت کے نظام کو ختم کریں کیونکہ اب قوم کے نوجوانوں کو اُن سے ہی امیدیں ہیں اور وہ یہ کام کر کے امر ہوسکتے ہیں۔

    قیمتی پتھروں کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں، …

    دوسری جانب روپوش پی ٹی آئی رہنما رہنما حماد اظہر کے منظر عام پر آتے ہی اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی۔

    ٹی وی پر حماد اظہر کی موجودگی کی خبر سنتے ہی وفاقی پولیس بھی حرکت میں آگئی اور ان کی گرفتاری کے لیے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پہنچ گئی
    پولیس اہلکار حماد اظہر کو گرفتار کرنے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی تو حماد اظہر پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل ہی پشاور روانہ ہوگئے تھے۔
    وفاقی پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیکرٹریٹ اسٹاف سے پوچھ کچھ کی گئی، ایس پی سٹی خان زیب اور ایس ایچ او کراچی کمپنی محمد نعیم کی سربراہی میں ٹیمیں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی تھی۔

    واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور وہ کافی عرصے سے روپوش تھے، وہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے۔129 سے امیدوار تھے لیکن بعد میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے۔

    نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا ارادہ

  • غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،مزید 85 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،مزید 85 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں،چوبیس گھنٹوں میں 70 مقامات پر بمباری کی گئی، جس میں مزید 85 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے،شہدا کی تعداد 35 ہزار 600 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے ان حملوں عمارتیں منہدم ہونے سے بہت سے افراد ملبے میں دب گئے جبالیہ کیمپ میں بھی فائرنگ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا صہیونی فورسز نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کرلیا اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کی ایمرجنسی کے دروازے پر گولا باری کی اسپتال کے عملے، مریضوں اور زخمیوں کو نکل جانے کا حکم دیا گیا،اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں امدادی سامان اور ایندھن کی شدید قلت ہے –

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، …

    فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی تنظیم انروا کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اس وقت خوراک کی تقسیم معطل ہے۔

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انروا نے کہا کہ عدم تحفظ اور امدادی سامان کی قلت کے باعث رفح میں اس وقت خوراک کی تقسیم معطل ہے،رواں ماہ غزہ نے جنوب اور شمال میں اسرائیلی حملوں کے باعث فلسطینیوں کو ایک بار پھر اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنی پڑی ان حملوں کے نتیجے میں غزہ میں امداد کی رسائی بھی متاثر ہوئی جس سے غذائی قلت کا خطرہ بڑھ گیا۔

    لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے اِس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں

    اپنے بیان میں انروا کا کہنا تھا کہ اس کے 24 مراکز صحت میں سے صرف 7 مراکز ہی فعال ہیں رفح کراسنگ اور کرم ابو سالم کراسنگ کی بندش کی وجہ سے گزشتہ 10 روز سے اسے کسی قسم کا طبی سامان موصول نہیں ہوا 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں انروا کے پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے 449 افراد بھی شامل ہیں اب تک انروا کے مراکز اور ان میں موجود لوگوں پر 382 حملے ہوچکے ہیں جبکہ انروا کے 189 اہلکار بھی اس تنازع کا شکار ہوچکے ہیں ،قوام متحدہ کے آفس فار دی کو آرڈینیشن آف ہیومنٹیرئین افیئرز کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 480 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 116 بچے بھی شامل ہیں۔

    قیمتی پتھروں کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں، …

  • چین  روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے،برطانیہ

    چین روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے،برطانیہ

    لندن: برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے یا اس کی تیاری کر رہا ہے۔

    عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرِ دفاع گرانٹ شیپس نے بدھ کے روزایک کانفرنس چین پر الزام عائد کیا کہ وہ ماسکو کے یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کے لیے روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے یا اس کی تیاری کر رہا ہے, امریکی اور برطانوی دفاعی انٹیلی جنس کے پاس اس بات کے شواہد موجود تھے کہ "مہلک امداد اب چین سے روس اور پھر یوکرین تک ابھی پہنچ رہی ہے یا آئندہ پہنچے گی, میرے خیال میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے”۔

    انہوں نے کہا ہمیں اس کی فکر کرنی چاہئے کیونکہ اس جنگ کے ابتدائی دنوں میں چین اپنے آپ کو” روسی صدر ولادیمیر پوتن "پر ایک اعتدال پسند اثر و رسوخ کے طور پر پیش کرنا چاہتا تھا،تاہم شیپس نے اپنے دعوے کی تائید کے لیے ثبوت فراہم نہیں کیے۔

    نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا ارادہ

    امریکہ میں چینی سفارتخانے نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ اس نے ہتھیار فراہم نہیں کیے تھے اور وہ "یوکرین بحران کا پیدا کرنے والا یا اس میں ملوث نہیں ہے,” لندن میں چینی سفارت خانے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، …

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز : پہلے میچ میں امریکہ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی سیریز : پہلے میچ میں امریکہ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

    3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں امریکہ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی-

    پراری ویو میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،بنگلہ دیش نےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے،توحید 58 اورمحمد اللہ 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    امریکی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 3 گیندوں قبل حاصل کرلیا،کورے اینڈرسن 34 اورہرمیت سنگھ نے 33 رنز ناٹ آئوٹ بنائے اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

    دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا چار میچوں کی سیریز کے بقیہ تین میچز میں دوسرا 25 مئی کو ایجبسٹن برمنگھم، 28 مئی کو کارڈف اور 30 مئی کو دی اوول لندن میں ہوگا سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے روانہ ہوں گی۔

    شام کی خاتون اول میں خون کے کینسر کی تشخیص

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کا فائنل تھا میلبرن میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے تھی جس میں سیم کرن 12 رنز کے عوض 3 وکٹوں کی کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔

    وزیر خزانہ سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

  • روس کا  یوکرین  کی ایک اور بستی پر قبضہ

    روس کا یوکرین کی ایک اور بستی پر قبضہ

    لوہانسک : روسی فوج نے یوکرین میں لوہانسک کے علاقے میں بیلوگوروکا بستی پر مکمل قبضہ کر لیا۔

    روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ روسی فوج یوکرین میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے،فعال کارروائیوں کے نتیجے میں جنوبی فوجی گروپ کے دستوں نے لوہانسک عوامی جمہوریہ میں بیلوگوروکا بستی کو آزاد کروا کر فائدہ مند پوزیشن حاصل کی۔

    فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 601طیارے، 274ہیلی کاپٹر، 24ہزار 419ڈرونز، 523فضائی دفاعی میزائل نظام، 16ہزار 97ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 1304ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 9ہزار 700ہووٹزر اور 21ہزار 843یوکرین کی خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔

    خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے …

    میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز …

    پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

  • خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو  پیش  کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابرسلیم سواتی کی زیرصدارت شروع ہوا، اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2022-23 کے لیے 306 ارب 52 کروڑ 96 لاکھ 47 ہزار 505 روپے کا ضمنی بجٹ پاس کرتے ہوئے سرکاری محکموں سے متعلق تمام 53 مطالبات زر کی منظوری دی،اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے اپنا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    حکومت کی استدعا پراپوزیشن اراکین نے اپنی تمام کٹوتی کی تحاریکیں واپس لینے کے بعد وزیر خزانہ آفتاب عالم نے سرکاری محکموں کے حوالے سے 53 مطالبات زر ایک ایک کرکے پیش کیے،اس دوران اسپیکر بابر سلیم نے ایوان کی رائے سے تمام مطالبات زر کی منظوری دیتے ہوئے ضمنی بجٹ پاس کرلیا۔

    وزیر خزانہ سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

    خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال 2025-2024 کا بجٹ پیش کرنے کے لیے 24 مئی کو دوپہر تین بجے اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا ہے اس سے قبل بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہو گا، جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا گیا جا ئے،کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔

    پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

  • 21 مئی  تاریخ کے آئینے میں

    21 مئی تاریخ کے آئینے میں

    21 مئی تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1819ء نیویارک میں پہلی بار سائکل کی شروعات ہوئی۔

    1904ء فرانس میں فٹبال کی بین الاقومی تنظیم انٹرنیشنل فٹبال ایسوی ایشن (فیفا) کا قیام عمل میں آیا۔

    1925ء کینیڈا میں بیئر کی فروخت کی اجازت دی گئی۔

    1929ء ہندوستان میں ملک کی پہلی ہوائی مال بردار سروس کلکتہ اور باگ ڈوگرہ کے درمیان شروع ہوئی۔

    1981ء ایف متراں فرانس کے صدر بنے۔

    1987ء فجی میں لیفٹننٹ کرنل ستوانی ربوکا کی قیادت میں فوج نے تختہ پلٹ دیا۔

    1989ء دس برسوں کے وقفہ کے بعد مصر دوبارہ عرب لیگ کا رکن بنا۔

    1993ء مشرقی تیمور میں اپوزیشن لیڈر گوساماوو کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

    1996ء مشرقی افریقی ملک تنزانیہ نے کشتی کے ایک حادثہ میں 886 افراد مارے گئے۔

    21 مئی 1997ء کو چنائی (مدارس) کے چپانک اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان کے سعید انور نے 194 رنز بناکر ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کاسب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ سعید انور نے یہ اسکور 147 گیندوں پر مکمل کیا۔ ان کے اس اسکور میں 22 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔سعید انور کا یہ ریکارڈ 16 اگست 2009 ء کو زمبابوے کے کھلاڑی چارلس کوونٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف 194 رنز (ناٹ آئوٹ)بناکر برابر کیا اور24 فروری 2010ء کو بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے جنوبی افریقہ کے خلاف 200رنز(ناٹ آئوٹ) بناکر توڑ دیا۔سعید انور سے قبل ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز غرب الہند کی ویوین رچرڈز کے پاس تھا۔ جنہوں نے 31 مئی 1984ء کو مانچسٹر میں انگلستان کے خلاف ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے189 رنز بنائے تھے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ 8دسمبر 2011کو بھارت ہی کے وریندر سہواگ غرب الہند کے خلاف کھیلتے ہوئے 219 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر کا مذکورہ بالاریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔

    1998ء انڈونیشیا کے صدر سوہارتو نے استعفی ٰدیا۔

    2003ء الجیریا کے دارالحکومت الجیئرس اور آس پاس کے شہروں میں آنے والے زلزلے میں 2251 افراد ہلاک ہوئے۔

    2003ء صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے رکن ممالک میں تمباکو نوشی مخالف پالیسی پر اتفاق ہوا۔

    21مئی2004ء کوفٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا Federation Internationale de Football Association (F.I.F.A.) کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت پانچ، پانچ روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پرفیفا کا لوگو اور فٹ بال کھیلتے ہوئے شخص کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں FIFA 100 YEARS 1904-2004 CENTENNIAL CELEBERATIONSکے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    21مئی 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اورچین کے کے درمیان سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ کے حوالے سے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت آٹھ، آٹھ روپے تھی۔ ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے تصویریں شائع کی گئی تھیں۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر پس منظر میں پاکستان اور چین کے پرچم بنے تھے اور انگریزی میں 60TH ANNIVERSARY OF DIPLOMATIC RELATIONS BETWEEN PAKISTAN & CHINA کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    تعطیلات و تہوار :
    ۔””””””””””””””””””””””

    مذاکرات اور ترقی کے لئے ثقافتوں کی منتقلی کا عالمی دن
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی21 مئی
    تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1819ء نیویارک میں پہلی بار سائکل کی شروعات ہوئی۔

    1904ء فرانس میں فٹبال کی بین الاقومی تنظیم انٹرنیشنل فٹبال ایسوی ایشن (فیفا) کا قیام عمل میں آیا۔

    1925ء کینیڈا میں بیئر کی فروخت کی اجازت دی گئی۔

    1929ء ہندوستان میں ملک کی پہلی ہوائی مال بردار سروس کلکتہ اور باگ ڈوگرہ کے درمیان شروع ہوئی۔

    1981ء ایف متراں فرانس کے صدر بنے۔

    1987ء فجی میں لیفٹننٹ کرنل ستوانی ربوکا کی قیادت میں فوج نے تختہ پلٹ دیا۔

    1989ء دس برسوں کے وقفہ کے بعد مصر دوبارہ عرب لیگ کا رکن بنا۔

    1993ء مشرقی تیمور میں اپوزیشن لیڈر گوساماوو کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

    1996ء مشرقی افریقی ملک تنزانیہ نے کشتی کے ایک حادثہ میں 886 افراد مارے گئے۔

    21 مئی 1997ء کو چنائی (مدارس) کے چپانک اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان کے سعید انور نے 194 رنز بناکر ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کاسب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ سعید انور نے یہ اسکور 147 گیندوں پر مکمل کیا۔ ان کے اس اسکور میں 22 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔سعید انور کا یہ ریکارڈ 16 اگست 2009 ء کو زمبابوے کے کھلاڑی چارلس کوونٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف 194 رنز (ناٹ آئوٹ)بناکر برابر کیا اور24 فروری 2010ء کو بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے جنوبی افریقہ کے خلاف 200رنز(ناٹ آئوٹ) بناکر توڑ دیا۔سعید انور سے قبل ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز غرب الہند کی ویوین رچرڈز کے پاس تھا۔ جنہوں نے 31 مئی 1984ء کو مانچسٹر میں انگلستان کے خلاف ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے189 رنز بنائے تھے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ 8دسمبر 2011کو بھارت ہی کے وریندر سہواگ غرب الہند کے خلاف کھیلتے ہوئے 219 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر کا مذکورہ بالاریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔

    1998ء انڈونیشیا کے صدر سوہارتو نے استعفی ٰدیا۔

    2003ء الجیریا کے دارالحکومت الجیئرس اور آس پاس کے شہروں میں آنے والے زلزلے میں 2251 افراد ہلاک ہوئے۔

    2003ء صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے رکن ممالک میں تمباکو نوشی مخالف پالیسی پر اتفاق ہوا۔

    21مئی2004ء کوفٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا Federation Internationale de Football Association (F.I.F.A.) کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت پانچ، پانچ روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پرفیفا کا لوگو اور فٹ بال کھیلتے ہوئے شخص کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں FIFA 100 YEARS 1904-2004 CENTENNIAL CELEBERATIONSکے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    21مئی 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اورچین کے کے درمیان سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ کے حوالے سے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت آٹھ، آٹھ روپے تھی۔ ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے تصویریں شائع کی گئی تھیں۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر پس منظر میں پاکستان اور چین کے پرچم بنے تھے اور انگریزی میں 60TH ANNIVERSARY OF DIPLOMATIC RELATIONS BETWEEN PAKISTAN & CHINA کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    تعطیلات و تہوار :
    ۔””””””””””””””””””””””

    مذاکرات اور ترقی کے لئے ثقافتوں کی منتقلی کا عالمی دن
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • شام کی خاتون اول  میں خون کے کینسر کی تشخیص

    شام کی خاتون اول میں خون کے کینسر کی تشخیص

    بیروت: شام کی خاتون اول اسماء الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: شام کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول اسماء الاسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں،خاتون اول ایک خصوصی طریقہ علاج سے گزریں گی جس میں انفیکشن سے بچنے کے لیے سماجی دوری کی ضرورت ہوتی ہے،طبی ماہرین نے خاتون اوّل کو تمام مصروفیات روکنے کی ہدایات کر دی ہیں۔

    واضح رہے کہ 48 سال کی اسماء الاسد کو 2018 میں چھاتی کا ابتدائی کینسر تشخیص ہوا تھا تاہم 2019 میں انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کینسر سے شفایاب ہوگئی ہیں۔

    اسماء الاسد برطانیہ میں پیدا اور پرورش پائی، اگرچہ ان کا خاندان اصل میں وسطی شام سے ہے، لیکن خاتون اول ایک طاقتور اور تفرقہ انگیز شخصیت ہیں، وہ مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں اور شامی تنازعے کے دوران ایک انتہائی متنازع شخصیت رہی ہیں،2000 میں اس وقت کے نو منتخب صدر بشار الاسد سے شادی کرنے سے پہلے وہ ایک انویسٹمنٹ بینکر تھیں۔ اس کے بعد سے انہوں نے ایک عوامی کردار کو برقرار رکھا، سول اور چیریٹی گروپس کو فروغ دیا، لیکن ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی برطانوی تعلیم اور مغربی انداز کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔

  • پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

    پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوکر اپنے گھر ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے۔

    لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا کردیا گیارہائی کے بعد پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے۔

    رہائی کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ مجھے پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ہے،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا،گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا،شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا، گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہاکہ اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا،اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں،میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی، میں ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کی اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا۔

    یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہی کو آج لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہائی کرنے کا حکم دیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

    شام کی خاتون اول میں خون کے کینسر کی تشخیص

    وزیر خزانہ سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

    پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے