Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیر خزانہ  سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد  کی  ملاقات

    وزیر خزانہ سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: وفد نے معاشی حالات کی بہتری کےلیے حکومتی اقدامات کو سراہا، وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو کاروبار کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا، وفد نے ٹیکس نیٹ میں ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو شامل کرنے پر زور دیا اوردستاویزی کاروبار کی حوصلہ افزائی کےلیے تجاویز بھی دیں۔

    وزیرخزانہ نے وفد کے کاروبار سے متعلق تحفظات کو تسلیم کیا اور کہا کہ کمپنی ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں مدد کر رہی ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا،تاجر برادری کی پیش کردہ تجاویز پر غور کریں گے۔

    کتنے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئیں،تفصیلات جاری

    جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں،عرفان صدیقی

    جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہونے کی پیشگوئی

  • گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

    گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

    اسلام آباد: گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں انکوائری کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دیتے ہوئے فوڈ سیکیورٹی پر ساری ذمہ داری ڈال دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اضافی گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی،جس میں تحقیقاتی کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دے دی جبکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے چار افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، کمیٹی کی سفارش پر وزیر اعظم نے چاروں افسران کو ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے پر معطل کردیا۔

    وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارش پر سابق وفاقی سیکریٹری محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دے دی،جبکہ محکمہ خوراک پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے 20 افسران کو غفلت برتنے پر معطل کردیا جبکہ 42 فلور ملزم پر بھاری جرمانے اور کچھ ملز کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔

    جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں،عرفان صدیقی

    دوسری جانب کسان راہنما خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، فلور مل مالکان کسان سے گندم سرکاری قیمت 3900 سو روپے من کی بجائے 2200 سے 2400 روپے فی من خرید رہے ہیں، پنجاب حکومت خود کسانوں سے گندم خرید رہی ہے، نا ہی کسی اور صوبہ کو خریدنے دے رہی ہے۔

    کتنے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئیں،تفصیلات جاری

    خالد حسین باٹھ نے کہا کہ محکمہ خوراک کے پاس گوداموں میں تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم پڑی ہے، جس کو ملز مالکان نے خریدنے سے انکار کردیا ہے، کسانوں سے 2200 روپے سے لے کر 2400 روپے فی من تک گندم خرید رہے ہیں،محکمہ خوراک کے پاس موجود گندم ملز مالکان نے نہ خریدی تو قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔اور محکمہ خوراک گوداموں میں ذخیرہ گندم کو ناقص بتا کر کرپشن کرے گا، آج کسان کپاس اور چاول کی فصل کاشت نہیں کر پا رہا کیونکہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

    صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ایک وجہ امریکی پابندیاں قرار

  • ٹیریان وائٹ کیس:عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    ٹیریان وائٹ کیس:عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی لارجربینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس پر جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت نے دستخط کیے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ابتدائی طور پر چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی، 2 مئی کو لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو 9 مئی 2023 کو بنایا گیا، لارجر بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاپر شامل تھے،فریقین کے دلائل سننے کے بعد بینچ کے 2 ارکان نے فیصلہ دیا، چیف جسٹس عامر فاروق 10 مئی 2023 کو بیچ سے الگ ہو گئے۔

    فیصلے کے مطابق چیف جسٹس نے 2 ججز کا فیصلہ سربمہر کرنے کی ڈائریکشن دی تھی، چیف جسٹس کی ہدایت پر یہ نیا بینچ تشکیل دیا گیا، آج اوپن کورٹ میں فریقین اور صحافیوں کی موجودگی میں لفافے کو ڈی سیل کیا گیا، معلوم ہوا کہ جسٹس محسن کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے تفصیلی فیصلہ دیا دونوں ممبرز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی درخواست کو خارج قرار دیا، بینچ کے اکثریتی فیصلے میں پٹیشن خارج کر دی گئی، ہمارا خیال ہے کہ اس کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں اور عدالتی فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک بار پھر ناقابل سماعت قرار

    جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہونے کی پیشگوئی

    جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں،عرفان صدیقی

  • مسلمانوں کیخلاف بیانات:وکلاء تنظیم کی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج

    مسلمانوں کیخلاف بیانات:وکلاء تنظیم کی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج

    نئی دہلی: مسلمانوں سے متعلق نفرت آمیز بیان پر انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن کمیشن آف انڈیا میں شکایت درج کرادی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور کی وکلا تنظیم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مسلمانوں کے بارے میں یوپی میں بی جے پی کی جماعت کے وزیراعلیٰ کے نفرت آمیز اور فرقہ ورانہ فسادات کو اکسانے والے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیانات سے بھارت کے سیکولر ریاست ہونے کے امیج اور ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، دنیا میں بھارت کی یہ ساکھ آئین نے بنائی ہے جس کی وزیراعلیٰ نے کھلی خلاف ورزی کی،یوگی آدتیہ ناتھ کے یہ بیانات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ، عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 اور تعزیرات ہند کے کئی سیکشنز کی خلاف ورزی کرتے ہیں،لہذا وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اس قسم کے بیانات نہ دینے کے لیے پابند کیا جائے۔

    آئرلینڈ رواں ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے،آئرش وزیراعظم

    واضح رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ’اب، کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا، مساجد نے اپنے مائیک ہٹا لیے ہیں، آئندہ 5 برسوں میں لوگ مساجد کی اذانوں کو بھول جائیں گے۔

    پاکستان 30 مئی کو اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

  • فرانس  کی آئی سی سی  کی  اسرائیلی وزیراعظم  کے  وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی حمایت

    فرانس کی آئی سی سی کی اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی حمایت

    پیرس: فرانس نےاپنے مغربی اتحادیوں کے برعکس عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کی اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی حمایت کردی۔

    باغی ٹی وی : فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ عدالت پر منحصر ہےکہ وہ شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد وارنٹ جاری کرنےکا فیصلہ کرے،عالمی فوجداری عدالت، اس کی آزادی اور استثنیٰ کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں، غزہ پٹی میں شہریوں کی ہلاکتوں کی ناقابل قبول سطح اور امداد کی رسائی میں کمی پرکئی مہینوں سے خبردار کر رہے ہیں۔

    فرانس کا یہ اقدام اس کے اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان ایک بڑی تقسیم کی نشاندہی کرتا ہے،فرانس ان چند مغربی ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتا رہا ہے۔

    برطانوی میڈیا کی اسرائیل کے اسپتالوں میں غزہ کے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز …

    گزشتہ رروز آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے رواں ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا عندیہ دیا،وزیراعظم سائمن ہیرس نے لانگ فورڈ میں سن 1834سے1852کے درمیان ملک میں پڑنے والی ہولناک قحط سالی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی،غزہ اور اسرائیل کے معاملے میں ہمارا موقف واضح ہے، وہاں فوری طور پر جنگ بندی کی بحالی اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانے کی ضرورت ہے،دو ریاستی حل اس مسئلے کا نا گزیر حل ہے ،آئرلینڈ اس ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے جس کیلئے مشترکہ نظریات کے حامل ممالک سے بھی مشاورت جاری ہے۔

    آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ہم اسرائیل سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک سے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ فلسطین کی طرح اسرائیلی عوام کی اکثریت بھی خطے میں امن و آشتی،سلامتی اور خوش حالی کے ماحول میں رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔

    آئرلینڈ رواں ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے،آئرش وزیراعظم

    جبکہ اس کے برعکس امریکی صدر جوبائیڈن نے بین الااقوامی فوجداری عدالت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کو اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔

  • کتنے   نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی  گئیں،تفصیلات جاری

    کتنے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئیں،تفصیلات جاری

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ ریونیو(ایف بی آر) نے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تفصیلات جاری کردیں ہیں-

    باغی ٹی وی: نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 3 ہزار 400 سے زیادہ سمز بلاک کی جا چکی ہیں اور مزید لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی فہرست شیئر کی جا چکی ہے، پی ٹی اے کو بھی 5 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی فہرست دی گئی ہے،نان فائلرز کی موبائل سمز چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

  • جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں،عرفان صدیقی

    جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں،عرفان صدیقی

    اسلام آباد: ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے اظہار خیال کیا-

    باغی ٹی وی : عرفان صدیقی نے کہا کہ ممبران پارلیمان کے ساتھ جو رویہ روا رکھا جاتا ہے وہ پارلیمنٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے،رؤف حسن متعلق جو خبر آئی اسکی مذمت کرتا ہوں،ان کے خاندان کا ساتھ گہرا تعلق ہے،اس طرح کے واقعات سے کسی کی آواز خاموش نہیں کرا ئی جاسکتی،عدلیہ کے کئی کردار ہیں ایک کردار گزشتہ کئی دہائیوں سے آئین کے ساتھ رہا،آئین توڑنے والوں کو ہار ڈالے گئے اور ویلکم کیا گیا،جب بھی جمہوریت کشی ہوئی تو جمہوریت کشوں کا ساتھ دیا-

    عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک نظریہ ضرورت میں ہمیشہ جمہوریت اور آئین کا سر کچلا گیا،ایک ہوتا ہے عدالت کا فیصلہ،جس میں وکلا بحث کرتے ہیں دلائل دیتے ہیں،بیٹے پر تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا،کون سا آئین اور ضابطہ اخلاق ہے یہ سب،میرے پیارے جج اطہر من اللہ نے ایک تقریر کی،انہوں نے کہا امام ابو حنفیہ کی اگر تمام اقوال کو اپنا لیا جائے تو عدلیہ میں اختلافات ہوں ،جب خلیفہ منصور نے امام ابو حنیفہ سے کہا کرسی عدلیہ کا تو انہوں نے کہا میں انصاف پر کبھی سمجوتہ نہیں کروں گا-

    جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہونے کی پیشگوئی

    عرفان صدیقی نے کہا کہ امام ابو حنیفہ کا قول ہے اگر جج غصے میں ہو تو فیصلہ نہیں کرنا چاہیے،کہاں آپ اور آپ کا کردار کہاں امام ابو حنیفہ،آپ اتنا زیادہ بولتے ہیں اور آپکا رویہ سب کے سامنے ہے،ایک باوردی افسر کے متعلق کہا کہ کیا وہ چاند پر رہتا ہے،جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں-

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں ان کے ضابطہ اخلاق کا حوالہ دینا چاہتا ہوں،ان کا ضابطہ اخلاق کہتا ہے اللہ سے ڈرنے والا،سچا اور غصہ نہ کرنے والا، کہتے ہیں وزیر اعظم اور کابینہ کو بلاؤں گا،کل آپ کہیں گے سینیٹ میں ہمارے خلاف تقاریر ہوئیں ہیں،تمام ممبرا ن کو بلائیں میڈم چیئرپرسن کو بھی بلائیں گے،یہ سب ججز کو زیب نہیں دیتا سب کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا-

    سینیٹ اجلاس،ایرانی صدر کی شہادت،قرارداد منظور

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آپ ایک چلتا چلاتا اسپتال اپنے بھائی کیلئے بند کردیں تو بھی ٹھیک،آپ ایک وزیراعظم کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج دیں تو بھی ٹھیک،آپ کے ہاتھ میں ترازو ہے آپ کو اپنا رویہ دیکھنا ہوگا،واوڈا نے کوئی گالی نہیں دی آپ اپنے آپ میں برداشت لائیں،آپ کے پاس قانون کی طاقت ہے آپ کی تجاوزات کی حدیں بڑھ گئیں ہیں-

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آپ کی تجاوزات انتظامیہ تک پہنچ چکی ہیں، آپ نے ایک تبادلہ نہ ہونے پر پیغام دیا کہ اڈیالہ جیل میں بہت جگہ پڑی ہے،اس پر وزیراعظم نے خط لکھا جس کا آج تک جواب نہیں آیا،ہم آپ کا احترام کرتے ہیں آپ بھی اپنی قدر کریں-

    وزیراعظم ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کل تہران جائیں گے

  • جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہونے کی پیشگوئی

    جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہونے کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزادہ خان کا کہنا تھا 27 مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے،کچھ سال پہلے تک مئی کے مہینے میں 37 ایک نارمل درجہ حرارت مانا جاتا تھا، اس گرم موسم سے چرند پرند انسان سب متاثر ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نارمل ڈگری سے چار یا پانچ ڈگری درجہ حرارت ہو تو وہ ہیٹ ویو کہلاتا ہے،نارمل سے زیادہ درجہ حرارت 3 یا 5 دن رہے تو اسے ہیٹ ویو کہا جا سکتا ہے،ہیٹ ویو سے زمینی درجہ حرارت زیادہ ہو جاتا ہے ہائی پریشر ائیریا میں آسمان صاف ہوتا ہے اور سورج کی کرنیں زیادہ تیز ہوتی ہیں،میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں،گرم مشروبات اور مصالحہ دار اشیاء کھانے سے گریز کریں،دوپہر 12 سے 3 تک درجہ حرارت مسلسل بڑھتا ہے،دھوپ میں نکلتے ہوئے چھتری کا استعمال لازمی کریں،اس سال گرمی کا دورانیہ زیادہ ہوگا۔

    انٹرنیٹ کا بڑا حصہ ختم ہو رہا ہے،تحقیق

    برطانوی میڈیا کی اسرائیل کے اسپتالوں میں غزہ کے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز …

    سارک سیکرٹری جنرل کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

  • وزیراعظم  ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کل تہران جائیں گے

    وزیراعظم ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کل تہران جائیں گے

    ایران: وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کل تہران روانہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایران روانہ ہوں گے اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیاں اور گورنر تبریز 19 مئی کو صوبہ شمالی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جہاں دنیا بھر سے مسلم ممالک کے قائدین نماز جنازہ میں شرکت کریں گے-

    ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے تبریز سے شروع ،نماز جنازہ کل

    وزیر اعظم شہباز شریف بھی کل تہران روانہ ہوں گے، تہران میں قومی سطح پر نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای پڑھائیں گے، تہران میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی،آج ایرانی شہر قم میں بھی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی، ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی مشہد میں عوامی نماز جنازہ پرسوں ادا کی جائے گی، جمعرات کو مشہد میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی، مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ و تدفین امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی۔

    سینیٹ اجلاس،ایرانی صدر کی شہادت،قرارداد منظور

  • انٹرنیٹ کا بڑا حصہ ختم ہو رہا ہے،تحقیق

    انٹرنیٹ کا بڑا حصہ ختم ہو رہا ہے،تحقیق

    واشنگٹن: ایک نئی تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود ویب پیچ اور آن لائن کونٹینٹ غائب ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "دی اینڈیپینڈنٹ” نے اپنی رپورٹ میں تازہ ترین تحقیق کے حوالے سےبتایا کہ ویب کو اکثر ایسی جگہ سمجھا جاتا ہے جہاں کونٹینٹ ہمیشہ رہتا ہے، لیکن پیچز کے ڈیلیٹ یا ہٹا دئیے جانے کی وجہ سے انٹرنیٹ کا بڑا حصہ ختم ہو رہا ہے،مثال کے طور پر انٹرنیٹ پر 2013 میں جتنے ویب پیجز تھے ان کا 38 فی صد حصہ غائب ہو چکا ہے، یہاں تک کہ نئے ویب پیجز بھی غائب ہوتے جا رہے ہیں، 2028 میں موجود ویب پیجز کا آٹھ فی صد حصہ اب دستیاب نہیں ہے۔

    تحقیق کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود بھاری مقدار میں خبریں اور اہم حوالہ جات غائب ہو رہے ہیں۔ 23 فی صد کے قریب نیوز پیچز اور 21 فی صد حکومتی ویب سائٹس میں کم از کم ایک ناکارہ لنک ہوتا ہے جبکہ 54 فی صد وکی پیڈیا پیجز کے حوالوں میں ایک لنک ایسا ہوتا ہے جو وجود ہی نہیں رکھتا ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ ہو بھی ہو رہا ہے 20 فی صد ٹویٹس ایکس پر پوسٹ کیے جانے کے بعد چند مہینوں میں غائب ہو جاتی ہیں۔

    صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ایک وجہ امریکی پابندیاں قرار

    واشنگٹن میں قائم پیو ریسرچ سینٹر میں کی جانے والی اس تحقیق میں تقریباً 10 لاکھ ویب پیچز کے نمونوں کو اکٹھا کیا گیا، جو کامن کرول سے لیا گیا، جو کہ انٹرنیٹ کے حصوں کو آرکیز کرتی ہے، اور دیکھا گیا کہ آیا یہ پیجز 2013 سے 2023 کے درمیان وجود رکھتے تھے یا نہیں، پایا کہ 2013 اور 2023 کے درمیان جمع کیے گئے تمام صفحات میں سے 25 فیصد اب دستیاب نہیں ہیں ان میں سے، 16 فیصد صفحات ایک ایسی ویب سائٹ سے آئے جو اب بھی موجود ہے، جب کہ 9 فیصد ایسی ویب سائٹوں پر موجود تھے جو اب موجود نہیں ہیں۔

    داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کردیا