Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یو اے ای صدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    یو اے ای صدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروادی ۔

    وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب بھی کیا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کر لی متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروادی ۔

    وزیرِ اعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی ملاقات میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار،جام کمال خان، خواجہ آصف اورطارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے وزیرِ اعظم نے شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی وزیرِ اعظم انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بجلی گرنے سے موت کے منہ میں جا کر زندگی کی طرف لوٹنے والی خاتون …

    وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

    تقریب کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان میں کامیاب کاروبار کرنے والی اماراتی کمپنیوں کے سربراہان کو ایوارڈز دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 30 برس کے درمیان ہیں، یہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اس بات کی عکاس ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر کیا کیا حاصل کر سکتے ہیں، میں یہاں آکر اور اس سیشن کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال …

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنی معیشت کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم پاکستان کی معشیت کو یو اے ای میں موجود اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ جوائنٹ وینچرز، باہمی تعاون اور نالج شیئرنگ پارٹنرشپ کے ذریعے ہوسکتا ہے ہم حقیقت میں اپنی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹرانسفارم کرچکے ہیں، یہ صرف پہلا قدم ہے، طویل راستہ طے کرنا ہے، ہم یہاں ایک خاندان کی طرح یہاں بیٹھے ہیں-

    شہباز شریف نے کہا کہ میں کہوں گا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زید اپنے والد کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے میں بہت سخی رہے ہیں، اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو ہم اور میں کبھی بھی ان کا مشکل وقت پاکستان کے لیے تعاون اور سخاوت کبھی بھول نہیں سکتا۔

    اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ اب وقت بدل چکا، میں یہاں آیا ہوں، کئی میٹنگز ہوں گی، آج مجھے ان سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا، میں ان سے کہوں گا کہ آپ نے اپنے عظیم والد کی طرح ایک خاندان کے رکن کےطور پر، ایک بھائی کی طرح پاکستان کی مدد کی، لیکن آج میں آپ سے قرض مانگننے نہیں آیا بلکہ جوائنٹ کولیبریشن مانگنے آیا ہوں، مشترکہ سرمایہ کاری طلب کرنے آیا ہوں، جس کے باہمی فوائد ہوں گے۔

  • بجلی گرنے سے موت کے منہ میں جا کر زندگی کی طرف لوٹنے والی خاتون کے حیران کن انکشافات

    بجلی گرنے سے موت کے منہ میں جا کر زندگی کی طرف لوٹنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ جب سے وہ آسمانی بجلی کی زد میں آ کر موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف آئی ہے، اسے سچے خواب آنے لگے ہیں۔

    انڈیا ٹائمز کے مطابق الزبتھ کرون نامی اس امریکی خاتون کی عمر اس وقت 28سال تھی جب 1988 میں اس پر آسمانی بجلی گری اور اسے ڈاکٹروں نے کچھ وقت کے لیے مردہ قرار دے دیا، الزبتھ کا دعویٰ ہے کہ بجلی گرنے سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی اور وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوئی

    الزبتھ کا کہنا ہے کہ جب اس پر بجلی گری تو اس کی روح جسم سے نکل کر آسمان کی طرف بلند ہوئی اور وہ اوپر سے اپنے زمین پر پڑے مردہ جسم کو دیکھ رہی تھی مرنے کے بعد بھی مجھے احساس نہیں تھا کہ میں مر چکی ہوں، جب مجھ پر بجلی گری، میرے ہاتھ میں چھتری تھی، اوپر کی طرف اٹھتے ہوئے میں سوچ رہی تھی کہ میری چھتری کہاں گئی، جب میں نے چھتری کی تلاش میں نیچے ادھر ادھر دیکھا تو 20فٹ کے فاصلے پر چھتری پڑی تھی اور اس کے قریب ہی میرا مردہ جسم زمین پر پڑا تھا،اس وقت مجھے احساس ہو ا کہ میں مر چکی ہوں اور اپنے جسم کو اوپر سے دیکھ رہی ہوں۔

    الزبتھ نے کہا کہ اس کے بعد نور کا ایک ہالہ آیا اور مجھے اس منظر سے دور ایک خوبصورت باغ میں لے گیا جو غالباً جنت کا باغ تھاایسا باغ میں نے زمین پر نہ پہلے کبھی دیکھا اور نہ اس واقعے کے بعد اس باغ کے پودے بالکل مختلف تھے، پھول کھل رہے تھے اور ان کے رنگ اتنے شوخ تھے کہ جیسے ابھی پھولوں سے باہر امڈ آئیں گے اس دنیا کی خوبصورتی بیان سے باہر ہےاس باغ میں میری اپنے آنجہانی دادا سے ملاقات ہوئی، جو کئی سال پہلے مر چکے تھے انہوں نے مجھے دو آپشن دیئے کہ میں وہی رک جاؤں یا واپس زمین پر چلی جاؤں۔

    الزبتھ کا کہنا ہے کہ اس پر میں نے واپس زمین پر آنے کے آپشن کا انتخاب کیا یہ آپشن منتخب کرنے پر میرے دادا نے مجھے وارننگ دی کہ واپس جا کر میرے ہاں ایک اور بچہ پیدا ہو گا اور اس کے بعد میری اپنے شوہر سے طلاق ہو جائے گی اس کے علاوہ میرے دادا نے مجھے یہ بھی بتایا کہ سپر باؤل میں کون سی ٹیم جیتے گی اور جارج ایچ بش امریکہ کے صدر بن جائیں گے۔

    الزبتھ کا کہنا ہے کہ اس نے وہاں جنت میں اپنے دادا کے ساتھ دو ہفتے گزارے یہ دو ہفتے ایسے تھے جیسے زمین پر دو منٹ کا وقت ہو، جب میں وہاں دو ہفتے قیام کے بعد واپس زمین پر آئی اور اپنے جسم میں داخل ہوئی تو کیا دیکھا کہ ایمرجنسی سروس کے لوگ آ چکے تھے اور مجھے ابتدائی طبی امداد دے رہے تھےاس کے بعد اکثر مجھے سچے خواب دکھائی دینے لگے ایک بار میں نے خواب میں جہاز تباہ ہوتے دیکھا اور اگلے دن خبروں میں ایک جہاز تباہ ہونے کے بارے میں سن لیا میں اب تک کئی زلزلوں، سونامی اور دیگر قدرتی آفات کو پہلے سے دیکھ چکی ہوں۔

  • اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز  حادثے میں بال بال بچ گئیں

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال بچ گئیں

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال بچ گئیں-

    اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن حادثے سے بچ گئی، اسلام آبادسےٹیک آف کےفوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیداہوگئی، ٹیک آف کے بعد طیارے کا لینڈنگ گیئر کلوز نہ ہوا، پرواز پی اے 251 کے کپتان نےایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا، طیارے نےاسلام آباد کی فضا میں دو چکر لگائے اور اس کے بعد بحفاظت اسلام آباد لینڈنگ کی نجی ایئرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

    اسلام آباد سے ریاض جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ذرائع کے مطابق پرواز کا ٹیک آف سے قبل اچانک ٹائر پھٹ گیا،پرواز میں 194 مسافر سوار تھے،مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا،رواز ای آر 807 تاحال روانہ نہ ہوسکی، ٹیکنیکل ٹیم پرواز کی خرابی دور کررہی ہے پرواز نے دوپہر ساڑھے 3 بجے روانہ ہونا تھا۔

  • اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد زمبابوے کے سابق کرکٹر اور کوچ اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ان دنوں نئے کوچ کی تلاش میں ہے اور اس سلسلے میں رکی پونٹنگ سے آئی پی ایل کے دوران کوچنگ کے لیے رابطہ کیا گیا تھاتاہم سابق آسٹریلوی کپتان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا،جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے اینڈی فلاور کو امیدوار تصور کیا جارہا تھا تاہم اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، 56 سالہ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے میں نے اپلائی نہیں کیا اور نہ ہی اپلائی کروں گا، فی الحال میں فرنچائز گیم میں شمولیت سے خوش ہوں ۔

    واضح رہے کہ اینڈی فلاور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ تھے جب کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے کوچ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

  • اپیکس کمیٹی  اجلاس  میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا کو ومدعونہ کرنے پر پی ٹی آئی  کی شدید مذمت

    اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا کو ومدعونہ کرنے پر پی ٹی آئی کی شدید مذمت

    ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے 10واں اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکومدعونہ کرنے پر پی ٹی آئی نے مذمت کی ہے-

    پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نہ بلان ے پر شدید الفاظ میں مذمت کی، مشیرخزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکومدعونہیں کیاگیا لیکن باقی تمام وزرائےاعلیٰ کودعوت دی گئی ہے ، اپیکس کمیٹی میں وزیراعلیٰ کونہ بلانافیڈریشن اصولوں کے خلاف ہے.

    دوسری جانب بیرسٹرسیف نے کہا کہ شہبازشریف کی حکومت کاکےپی سےتعصب انتہا کوپہنچ گیا ہے، ایس آئی ایف سی اجلاس میں کےپی کےسواتمام وزرائےاعلیٰ مدعوہیں 25مئی کواجلاس میں وزیراعلیٰ کےپی کومدعو ہی نہیں کیاگیاوزیراعلیٰ کی غیرموجودگی میں خیبر پختو نخواصوبےکافیصلہ قبول نہیں ہے، خیبرپختونخواحکومت متعصبانہ اقدام کی شدیدمذمت کرتی ہے ،صوبے کے وسائل پر پہلا حق کے پی کےعوام کاہے لیکن موجودحکومت ملک کوصوبائیت کی طرف دھکیل رہےہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے تمام متعلقہ وزرا، وزرااعلیٰ اور اعلیٰ افسران کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے اجلاس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت پر غور ہوگا نائب وزیر اعظم اسحق ڈار بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہو گا۔

    عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی درخواست خارج

  • بجلی کی قیمت فی یونٹ پانچ روپے بڑھانے کی سماعت مکمل  ،نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کے بعد فیصلہ جاری کرے گی

    بجلی کی قیمت فی یونٹ پانچ روپے بڑھانے کی سماعت مکمل ،نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کے بعد فیصلہ جاری کرے گی

    اسلام آباد: بجلی کی قیمت فی یونٹ پانچ روپے بڑھانے کی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی-

    بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، چیئرمین نیپرا وسیم مختیار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی سی پی پی اے نے صارفین پر 310 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور منظوری کی صورت میں آئندہ مالی سال سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 5 روپے فی یونٹ سے زائد لاگت تک بڑھ سکتا ہے۔

    دوران سماعت سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کی اس پر نیپرا اتھارٹی نے تقیسم کار کمپنیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا-

    ممبر نیپرا مطہر رانا نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ حقیقت پسندانہ ہوناچاہیے، انڈسٹری کی جانب سے بجلی کی طلب کم ہوئی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھی ہے، سولر اب انڈسٹری کی ضروریات بھی پوری کررہا ہے، 6 ہزار میگاواٹ سے زائد کی سولر پلیٹس درآمد کی گئی ہیں۔

    ہم پاکستان کی معشیت کو یو اے ای میں موجود اپنے بھائیوں کے ساتھ مل …

    اس پر ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھائی جارہی ہے، صارفین کی جانب سے طلب کم ہوتی جارہی ہے، سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ بجلی کی طلب بڑھنے سے صارفین کے لیے قیمت میں کمی ہوگی۔

    ممبر نیپرا بلوچستان نے کہا کہ ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے، گزشتہ سال بھی گروتھ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین پر ایف سی اے اضافی پڑا ، ہم اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے حقیقی اعداد و شمار دیے جائیں، سولر پلانٹس سے بجلی کہیں تو جارہی ہوگی۔

    عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی درخواست خارج

    ممبر نیپرا خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی کیے جارہے ہیں صارفین نے استعمال کم کر دیا، پہلے میں اے سی چلاتا تھا اب سستا ہی نہیں رہا، مہنگی بجلی کا حل بتایا جائے جس پر کوئی بات نہیں ہو رہی ہے۔

    سی پی پی اے حکام نے کہا کہ اب تک 19 سو میگاواٹ کی بجلی سے نیٹ میٹرنگ ہوئی ہے، ایک سال میں ایک ہزار میگاواٹ تک نیٹ میٹرنگ ہوئی۔

    نیپرا اتھارٹی نے سوال کیا کہ ملک میں بجلی کا شاٹ فال کتنا ہے اور طلب کتنی ہے؟ اس پر این پی سی سی حکام نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اب تک 21 ہزار 6 سو میگاواٹ ہوئی ہے۔

    بعدازاں نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سماعت مکمل کرلی، نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے

  • وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں  گے

    وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 4سے 7جون تک چین کا دورہ کریں گے-

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزرا سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا، دورے میں ایم ایل ون، سی پیک فیز ٹو اور دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں وفد چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم اور دیگر قیادت سے ملاقات کرے گا،دورے کے دوران سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔

    وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دربار کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے استقبال میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر اور اعلیٰ پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف آئی ٹی شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اوریو اے ای کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں، وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھا لنے کے بعد شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے، ان کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین موجود دیر ینہ برادرانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

  • کراچی: بچوں کو بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: بچوں کو بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن پولیس نےبچوں سے بد فعلی کرکے ویڈیوز بنانے والے گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کا گروہ 10 سے 14 سال کے درمیان بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا ، پولیس نے تین بچوں کو بازیاب کرایا ہے ، گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بچوں کی متعدد ویڈیوز ملی ہیں ملزمان بچوں کے اغوا اور انھیں بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں،11مئی کو ایک بچہ لاپتہ ہوا تھا جس کے کیس سے اس گینگ کے بارے میں معلوم ہوا، مرکزی ملزم نثارسو سے دو سو روپے دے کر گیم کی دکان سے بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا، ان بچوں کو وہ اپنے پاس رکھتا اور ان سے بدفعلی کرتا تھا اور آگے سپلائی بھی کیا کرتا تھا۔

    برطانیہ میں چار جولائی کو انتخابات کا اعلان

    پولیس کے مطابق گروہ میں شامل ملزمان انتہائی شاطر ہیں اور پولیس سے بچنے کے لیے آن لائن موٹرسائیکل سروس کے ہیلمٹ استعمال کرتے تھے ، اور ہیلمٹ لگا کر بچوں کوایک مقام سے دوسرے مقام پر لے کر جاتے تھے،گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں مرکزی ملزم نیاز کے علاوہ اس کے ساتھی بہادر شاہ، علی اکبر ، ملک قاسم ، تنویر عباس اور رحیم اللہ شامل ہیں۔

    بلوچستان میں مسلم طلبہ کیلئے قرآن کی تعلیم لازمی قرار

  • امریکا کا روس پر  اینٹی اسپیس سیٹلائٹ لانچ کرنے  کا الزام

    امریکا کا روس پر اینٹی اسپیس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا الزام

    واشنگٹن: امریکا کی اسپیس کمانڈ نے روس پر ایک ایسا سیٹلائٹ لانچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جو ممکنہ طور پر اینٹی اسپیس ہتھیار ہے-

    یہ الزام ایسے وقت میں لگایا گیا جب روسی خلائی جہاز ”کوسموس 2576“ کو نیشنل ریکونیسنس آفس (NRO) کے امریکی جاسوس سیٹلائٹ کا پیچھا کرتے دیکھا گیا،روس کا سویوز راکٹ 16 مئی کو پلیسیٹسک لانچ سائٹ سے خلا میں پہنچا اور اس نے کم از کم نو سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں تعینات کیا، جن میں کوسموس 2576 بھی شامل تھا۔

    یو ایس اسپیس کمانڈ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے معمولی سرگرمی کا مشاہدہ کیا ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک اینٹی اسپیس ہتھیار ہے جو ممکنہ طور پر زمین کے نچلے مدار میں موجود دیگر سیٹلائٹس پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےروس نے اس نئے اینٹی اسپیس ہتھیار کو امریکی حکومت کے سیٹلائٹ کے مدار میں تعینات کیا ہے-

    نیب ترامیم کیس:عمران خان نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے درخواست دائر کردی

     

    کوسموس 2576، 2019اور 2022 سے پہلے تعینات کیے گئے روسی کاؤنٹر اسپیس پے لوڈز سے مشابہت رکھتا ہے، جس میں حساس امریکی جاسوس سیٹلائٹس کےقریب سیٹلائٹس کی تعیناتی کےہتھکنڈوں سےمتعلق نمائش کی گئی تھی 2019 میں، ایک روسی سیٹلائٹ نے ایک شے کو خلا میں تعینات کیا اور قریب سے ایک این آر او سیٹلائٹ کا پیچھا کیا،اگرچہ کوسموس 2576 ابھی تک کسی امریکی سیٹلائٹ کے قریب نہیں پہنچا ہے، لیکن خلائی تجزیہ کاروں نے اسے یو ایس اے 314 کے اسی مداری حلقے میں دیکھا ہے، جو اپریل 2021 میں لانچ کیا گیا بس سائز کا این آر او سیٹلائٹ ہے۔

    گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط

  • ہمارے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں آئیں گے

    ہمارے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں آئیں گے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں آنے کو تیار ہیں۔

    ”پلینیٹری الائنمنٹ“ ایک اصطلاح ہے جو نظام شمسی میں سیاروں کی پوزیشننگ کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، جیسے کہ سیدھی قطار میں آنا یا کسی مخصوص مقام سے دیکھنے پر قریب نظر آنا وغیرہ، لیکن سیاروں کا واقعی خلا میں ایک سیدھی لائن میں آنا دراصل ایک بصری دھوکہ ہے اور اس میں نقطہ نظر کا زیادہ کردار ہے۔

    عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ایک قریب سیدھی لکیر بنائیں گے، یہ اس کائناتی مظہر کو دیکھنے کا ایک غیر معمولی موقع گا تاہم، زمین سے وسیع فاصلے پر ہونے کی وجہ سے، ان میں سے سب صرف آنکھ سے نظر نہیں آئیں گے چاند بھی اس مظہر کی مرئیت کو خراب کرے گا۔

    قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی علاج کیلئے سندھ حکومت کی ایمبولینس پر کراچی منتقل

    عطارد اور مشتری کو اپنے مدار میں سورج کے قریب ہونے کی وجہ سے آسمان میں دیکھنا مشکل ہوگا تاہم، مریخ اور زحل دیکھے جاسکیں گے، لیکن بہت مدھم ہوں گے دور دراز سیاروں یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے اعلیٰ طاقت والی دوربین کی ضرورت ہوگی۔

    نان فائلرز کی اب تک کتنی موبائل سمز بلاک ہوئی؟ایف بی آر نے …