Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

    لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

    لاہور: سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ لندن میں عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا-

    نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں میزبان عاصمہ شیرازی سے گفتگو میں سینئیر صحافی و اینکر پرسن اور تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لندن میں عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، چوہدری برادران الگ جگہ کرائے پر لے کر رہے تاکہ کسی کو پتا نہ چلے، جنرل ظہیرالاسلام سے میری لندن میں ملاقات نہیں ہوئی نہ میں نے ان کو وہاں پر دیکھا نا میرے علم میں ہے کہ وہ وہاں تھے یا نہیں تھے،وہ شاید الگ سے لیڈرز سے ملے ہوں گے میرے سے ان کی ملاقات لندن میں تو نہیں ہوئی،میری ان سے آخری ملاقات کراچی کو ر کمانڈ ر ہاؤس میں ہوئی تھی-

    https://x.com/asmashirazi/status/1792605004349526133

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لندن پلان میں تو میں نے انہیں (جنرل ظہیرالاسلام) نہیں آبزرو کیا، جہاں تک تعلق ہے ان کو قریب لانے کا تو اس میں جو اہم کردار جس نے ادا کیا ہے وہ میرا خیال ہے وہ جہانگیر خان ترین کا ہے،اگرجہانگیر ترین نا ہوتے تو سب نے ساتھ نہیں ہونا تھا،ان چاروں کے اختلافات اتنے زیادہ تھے کہ آپ کی سوچ ہے،یعنی یہ ایک دوسرے کی طر ف منہ کر کے بات نہیں کر سکتے تھے،سوائے چودھری شجاعت کے،چودھری شجاعت ہی صر ف ایک ایسے شخص ہیں جو کسی بھی حال میں ہر کسی کو قبول کر لیتے تھے،لیکن باقی تو نہیں کرتے تھے، چودھری پرویز الہی کسی اپارٹمنٹ میں ٹھہرے ہوئے تھے میں ہوٹل میں ٹھہرا تھا ہر کسی کی نظر ہوتی ہے وہاں سے انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ میں بھی وہاں تھا،طاہر القادری بھی کسی ہوٹل میں نہیں ٹھہرے ان کی آرگنائزیشن کے ایک صاحب سے میں نے خاص پوچھا تھا،تو ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا تھا کہ میں تو کبھی کسی ہوٹل میں نہیں ٹھہرا،میں اپنے ساتھیوں کے پاس ہی ٹھہرتا ہوں-

    پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کو جس گہری کھائی میں پھینک کر گئی ہے،سیف …

    ایک سوال کے جواب میں مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے عمران خان نے بلایا تھا وہاں،میں وہاں اپنی چھٹیوں پر تھا،میرا ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ رابطہ شفقت والا تھا طاہری القادری نے وہاں ایک کانفرنس ر کھی ہو ئی تھی مجھے انہوں نے چیف اسپیکر لیا ہوا تھا-

    https://x.com/asmashirazi/status/1792599760349589945

    مبشرلقمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لندن میں پلان بنا نہیں بلکہ لندن میں پلان پایہ تکمیل تک پہنچا جہاں وہ ساری جماعتیں جو ایک دوسرے کی سخت مخالف تھیں ایک ساتھ بیٹھ گئیں اور مقصد نواز شریف حکومت کا خاتمہ تھا۔

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے ، لطیف کھوسہ

  • پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کو جس گہری کھائی میں پھینک کر گئی ہے،سیف  الملوک کھوکھر

    پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کو جس گہری کھائی میں پھینک کر گئی ہے،سیف الملوک کھوکھر

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حو اری ملک میں انتشار کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے حلقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس میں حلقے کے عوام اورشہر بھر سے آئے ہوئے لیگی کارکنان کے مسائل سنے گئے ور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کو جس گہری کھائی میں پھینک کر گئی ہے اسے ریسکیو کرنے کے لئے مشکل اور غیر معمولی فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں ، پی ٹی آئی دور کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم اب متوازن فیصلوں اور اقدامات سے اس میں بتدریج کمی آرہی ہے ملک میں ترقی کا پہیہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں گھوما اور ان شا اللہ اپنی اس روایت کو بر قرار رکھیں گے۔

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے ، لطیف کھوسہ

  • 2 فٹ زمین نےدوسگےبھائیوں  کی جان لے لی،تیسرا زخمی

    2 فٹ زمین نےدوسگےبھائیوں کی جان لے لی،تیسرا زخمی

    شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کو قتل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کےمطابق شکارپورکے نواحی گاؤں بوجا نا میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں تصادم ہوا ناپر برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ،مخالفین کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق اورتیسرا زخمی ہوگیا، لاشوں اورزخمی کوشکارپورسول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے-

    جاں بحق ہونےوالے بھائیوں کی شناخت عبدالقدیر اور ضمیر کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرےزخمی کی شناخت عقیل نام سےہوئی،جس کو تشویشناک حالت میں سکھر ہسپتال منتقل کردیاگیا، زخمی نوجوان عقیل ناپرکاکہناتھاکہ میرے بھائیوں کو پولیس اہلکار عبدالغفور ناپر ،سلیمان اور ساتھیوں نے قتل کیا۔

    چین: پرائمری سکول میں بچوں اور اساتذہ پر خاتون کا چاقو سے حملہ،2 افراد …

    دوسری جانب چین کے ایک پرائمری سکول میں چاقو بردار 45 سالہ خاتون نے بچوں اور اساتذہ پر حملہ کردیا چینی میڈیا کے مطابق چین کے وسطی صوبے جیانگسی کے شہر گوئیسی میں واقع ایک پرائمری سکول میں خاتون نے پھل کاٹنے والے چاقو سے حملہ کیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جب کہ جائے وقوعہ سے ایک درجن سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دو زخمیوں نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ 4 افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے 6 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں …

    پولیس نے زیر حراست خاتون کی شناخت عرفیت ’’پان‘‘ کے نام سے ظاہر کی ہے تفتیشی عمل جاری ہے تاہم اب تک واقعے کے محرکات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان میں کتنے طالب علم تھے۔

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

  • گلگت بلتستان  اور  خیبر پختونخوا  میں گلیشیئر   پھٹنےکا خدشہ

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں 21 سے 27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، درجہ حرارت بڑھنے سے چترال کے گلیشیر پھٹنے کے امکانات ہیں درجہ حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہےگا.

    گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں، صوبے میں تیز ہوا اور گرد چمک کیساتھ بارش بھی متوقع ہے،محکمہ موسمیات نے متعلقہ محکموں کو فی الفور اقدامات اٹھانے اورضلعی انتظامیہ، مقامی تنظیموں اور مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے-

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    گلیشیئر پھٹنے سے چترال اور گلگت بلتستان کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،صوبے میں تیز ہوا اور گرد چمک کیساتھ بارش بھی متوقع ہےمحکمہ موسمیات نے متعلقہ محکموں کو فی الفور اقدامات اٹھانے کی سفارش کردی ہے۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس افسران کی تعیناتی کا …

    دوسری جانب وزارت صحت نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں، سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں،ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کریں سائے میں رہیں ، بچوں اور جانوروں کو کھڑی گاڑیوں میں نہ چھوڑیں ،کافی مقدار میں پانی پئیں اور سخت سرگرمیاں صبح اور شام کے اوقات میں کریں، مریضوں کو سوفٹ ڈرنکس یا چائے پر مشتمل کیفین اور چینی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، جو پانی کی کمی کو بڑھا سکتا ہے گرم مرطوب ماحولیاتی حالات کے دوران نمکین کھانوں اور چھتری کا استعمال کریں، ٹوپیاں، ہلکے رنگ کے ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں-

    صدر مملکت نجی دورے پر بیرون ملک روانہ،چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر

  • اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست  سماعت کیلئے مقرر

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد:اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے، درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، وزیر اعظم اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا۔

    باغی ٹی وی : رجسٹرار اسلام آباد کورٹ کے مطابق درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے جس کے لیے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردئیے گئے ہیں، شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خاجہ کام کر رہے ہیں، 28 اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری سے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    صدر مملکت نجی دورے پر بیرون ملک روانہ،چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر

    درخواست میں کہا گیا کہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی شق ہے کہ وزیراعظم کسی کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو دو عہدے ذاتی مفاد کیلئے عطا کیے گئے ہیں، ایک شخص جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مرعات حاصل نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا 28 اپریل 2024 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائےلدرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یہ اہم معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے پر معاوضہ دیا جائے-

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس افسران کی تعیناتی کا …

  • میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے ، لطیف کھوسہ

    میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے ، لطیف کھوسہ

    کراچی: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز مفت میں لڑنے کا اعلان کیا ہے-

    انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سردار لطیف کھوسہ کہا کہ میڈیا پاکستان کی ریاست کا چوتھا ستون ہے، 2023ء ہیومن رائٹس رپورٹ میں میڈیا پر تشدد کا ذکر کیا ہےہم میڈیا کے لوگوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے پہلے تحریکیں حکومت بنانے یا گرانے کےلیے چلتی تھی لیکن ہم آئین کے نفاذ کے لیے نکلیں گے، ہم نے جماعت اسلامی، پاکستان عوامی تحریک، پیر پگارا اور دیگر سیاسی جماعتوں سے استدعا کی ہے، فضل الرحمان کو بھی مینڈیٹ چوروں کے خلاف تحریک میں ساتھ لے کر نکلیں گے، کراچی جلسے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، آئین کی بالادستی پر ہی پاکستان کی ترقی ہے، پاس داری صرف آئین کی ہوگی۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس افسران کی تعیناتی کا …

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور خاص طور پر
    بجلی کا بل تباہ کن ہے، بجٹ آرہا ہے اس میں تنخواہیں پوری کرنا بھی ان لوگوں کے بس کی بات نہیں، اس حکومت کی کوئی سن رہا ہے نہ ان کی طرف دیکھ رہا ہے آئندہ آنے والا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، غریب کا خیال کریں،جو کچھ غریب عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ بہت زیادتی ہے، گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ زندگی گزارنا لوگوں کے بس میں نہیں۔

    صدر مملکت نجی دورے پر بیرون ملک روانہ،چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس افسران کی تعیناتی کا  فیصلہ

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس افسران کی تعیناتی کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں کے بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کے خلاف کیس تیار کرائے گا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی سطح پر کوآرڈی نیشن اور مانیٹرنگ کرے گا،پاور ڈویژن نے احکامات پرعمل شروع کر دیا ہے جس کے بعد کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔

    صدر مملکت نجی دورے پر بیرون ملک روانہ،چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر

    چین: پرائمری سکول میں بچوں اور اساتذہ پر خاتون کا چاقو سے حملہ،2 افراد …

    مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں،وزیر قانون

     

  • صدر مملکت نجی دورے پر  بیرون ملک روانہ،چیئرمین سینیٹ قائم مقام  صدر

    صدر مملکت نجی دورے پر بیرون ملک روانہ،چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر

    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے،جس کے باعث چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے-

    کابینہ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن اور آئین کی رو سے صدر کی چھٹی، بیرون ملک دورے کی بنا پر چیئرمین سینیٹ قائم قام صدر کے فرائض انجام دیتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ ہوں گے، جس کا کابینہ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

    حکومت نے ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا

    چین: پرائمری سکول میں بچوں اور اساتذہ پر خاتون کا چاقو سے حملہ،2 افراد …

    مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں،وزیر قانون

  • ہمیں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا،عطا تارڑ

    ہمیں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔

    قومی ورثہ وثقافت ڈویژن آمد کے موقع پروفاقی سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت اور دیگراعلیٰ حکام نے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا استقبال کیااس موقع پروفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور پرنسپل انفارمیشن آفیسرمبشرحسن بھی موجود تھے، سیکریٹری قومی ورثہ وثقافت ڈویژن نے وفاقی وزیرعطا تارڑ کو ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے امور کار سے متعلق بریفنگ دی۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی ذمہ داری میرے لیے اعزاز اور اہم چیلنج ہے، مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی قومی اور عالمی سطح پر خدمت کرنے کا موقع ملا ثقافت ہماری قومی شناخت کا اہم جزو ہے، پاکستان مضبوط ثقافتی ورثوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان کی ثقافتی شناخت کوعالمی سطح پر فروغ دیں گے، ہماری ثقافت کا اہم پہلو ڈرامہ اور موسیقی ہیں، پاکستانی ڈرامے اور موسیقی دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی اور جذبات کے لیے جانے جاتے ہیں، ہمیں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا۔

    خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں …

    پاکستانی فینز کے پیغامات اچھے لگتے ہیں، روہت شرما

    عالمی عدالت انصاف ، اسرائیلی وزیراعظم،وزیر دفاع،حماس رہنماؤں کے وارنٹ کی استدعا

  • ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

    ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

    لاہور: پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن اور صحافیوں کے احتجاج کے باوجود ہتک عزت بل 2024 منظور کر لیا-

    باغی ٹی وی :اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کے بعد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ہتک عزت بل 2024 ایوان میں پیش کیا، جس پر صحافیوں نے پریس گیلری سے احتجاجا واک آؤٹ کیا جبکہ اپوزیشن نے بھی اسے مسترد کردیا۔

    دوسری جانب حکومت نے صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل مؤخر کرنے کی تجویز مسترد کردی اور بل کے خلاف اسمبلی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور ملک گیر احتجاج کی کال دے دی جبکہ صحافتی تنظیموں نے آج وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات میں بل کچھ روز مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، صحافتی تنظیمیں بل سے متعلق اپنی تجاویز دینا چاہتی ہیں۔

    اپوزیشن نے بھی ہتک عزت بل کو مسترد کردیا، اپوزیشن نے بل سے متعلق 10 سے زائد ترامیم پنجاب اسمبلی میں جمع کرائیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے بل کے اہم نکات بیان کیے اور اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیابل پر بحث کے دوران اپوزیشن کی تجویز کردہ تمام ترامیم مسترد کردی گئیں جبکہ بل اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا، اپوزیشن نے بل کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے بل کے خلاف احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

    ہتک عزت بل کے مسودے پر انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بھی اظہارِ تشویش کرتے ہوئےکہا کہ بل آزادی اظہار کا گلا گھونٹ رہا ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر متفقہ تعزیتی ریفرنس کی قرارداد بھی منظور کی گئی،ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا-

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 24 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، حکومت نے ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا،اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کی قیادت میں اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی اور ارکان نے کالا قانون نامنظور ، کالے کرتوت نامنظور کے نعرے بھی لگائے، اپوزیشن نے بل کے خلاف پلے کارڈز بھی اپنی نشستوں پر آویزاں کرد ئیے، اپوز یشن نے کہا کہ ہم ہتک عزت بل کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

    پاکستانی فینز کے پیغامات اچھے لگتے ہیں، روہت شرما

    مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں،وزیر قانون

    قبل ازیں صحافیوں نے بھی پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024ء مسترد کر دیا ہے، لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری اور دیگر نے کہا کہ پیمرا، ہتک عزت اورپیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، ایسے میں نیا قانون بدنیتی پر مبنی ہے، ارباب اختیار کو پُرامن طور پر اپنے احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں، حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو احتجاج ہوگا۔

    دوسری جانب ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ ) بھی حکومت پنجاب کی جانب سے تیار کیا گیا ہتک عزت کا مجوزہ بل اور وفاقی حکومت کے پیکا ترمیمی بل کو مسترد کرچکی ہے، اس سلسلے میں لاہور میں ایمنڈ کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں آزادی صحافت کی موجودہ صورتحال اور الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

    خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں …

    اجلاس میں کہا گیا کہ ایمنڈ ہتک عزت اور فیک نیوز کے تدارک کے لیے قانون سازی کی مخالف نہیں تاہم کوئی بھی قانون بنانے سے پہلے ناصرف اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے بلکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسا کوئی قانون آزادی اظہار رائے کو متاثر نہ کرے، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر عجلت میں منظور کیا گیا کوئی بھی قانون آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہوگا-

    ہتک عزت بل 2024 :ہتک عزت بل 2024کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ہوگا، پھیلائی جانے والی جھوٹی، غیر حقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہو سکے گا یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر بھی بل کا اطلاق ہوگا، ذاتی زندگی،عوامی مقام کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جانے والی خبروں پر بھی کارروائی ہو گی، ہتک عزت کےکیسز کے لیے ٹربیونل قائم ہوں گے جو کہ 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

    ہتک عزت بل کے تحت 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ہوگا، آئینی عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف الزام پر ہائی کورٹ بینچ کیس سن سکیں گے، خواتین اور خواجہ سراؤں کو قانونی معاونت کے لیے حکومتی لیگل ٹیم کی سہولت میسر ہوگی-