Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز

    پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کی کمرشل لانچنگ کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آفیشل ”لوگو“ کی رونمائی کی، نوازشریف آئی ٹی سٹی کے بارے میں معلوماتی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی، نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے سی بی ڈی اور 15 آئی ٹی اور ایجوکیشن کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے سی بی ڈی کے سی او او منصور جنجوعہ اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے نمائندگان نے ایم او یوز پر دستخط کئے، انفار میشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا نمایاں مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    سی ای او سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی عمران امین نے این ایس آئی ٹی کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیاسی ای او عمران امین نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا ڈیٹا سنٹرنواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ چین، امریکہ، ترکی اور دیگر ممالک کے سفیروں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام  سفیروں، صوبائی وزراء اور دیگر شرکاء کو تقریب خوش آمدید کہا۔

    نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ صرف اڑھائی ماہ کی مختصر عرصے میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے سنگ بنیاد سے آج نئی تاریخ لکھی جا رہی ہےمیرا دل خوشی سےمعمور ہےآئی ٹی سٹی نواز شریف کے نام سے منسوب ہے،جنہوں نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی، ہمیشہ ترقی کی راہ ہموار کی، نواز شریف نے تھری جی،فورجی کی بنیاد رکھی، موٹر ویز، ایٹمی دھماکے سب نواز شریف نے کیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں عمران امین کو شاباش دیتی ہوں،انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے،اب آئی ٹی سٹی جلد از جلد مکمل کر کے دکھا دیں،نواز شریف سٹی میں متعدد انٹرنیشنل ٹیک جائنٹس آ رہے ہیں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں۔

    بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی 853 ایکڑ پر مشتمل ہے، دس سال کے لیے اسے ٹیکس فری کردیا ہے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اینڈ ٹیک دسٹرکٹ، نالج سٹی اور فلم سٹی ہوگا، نالج میں انٹرنیشنل یونیورسٹیاں اپنے کیمپس بنائیں گی فلم کی ترقی کے لئے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی بنے گا جس میں جدید ساز و سامان اور ٹیکنالوجی ہوگی، کمپنیوں کو بزنس میں مراعات دینے کے لیے این ایس آئی ٹی کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری کر دیا ہےکمپنیوں کو لینڈ چاہیے تو لینڈ دیں گے گرے اسٹرکچر چاہیئے تو وہ بنا کر دیں گے نوجوانوں کی آئی ٹی میں ترقی کے لیے انکیو بیٹرز بنا کردیں گے، نوجوان 3 ماہ میں اپنا کام شروع کریں، چند دن پہلے 4 ہزار بچوں کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے جس میں مارکیٹ بیسڈ آئی ٹی کے کورسز کرانے جا رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے ایکسپرٹ ٹرینرز بلائے کہ وہ بچوں ٹریننگ کی تکمیل کے ساتھ ہی جاب ملے، نواز شریف آئی ٹی سٹی ہمارے نوجوانوں کو دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کا موقع دے گا بچوں کو آئی ٹی کورسز کے اختتام پر انٹر نیشنل سرٹیفیکیشن ملے گی تاکہ فری لانسنگ میں مزید آسانی ہوبھارت میں اتنا بڑا آئی ٹی انقلاب آیا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں آ سکتا؟مریم نواز نے ہدایت کی کہ ایک سال میں آئی ٹی کی سٹی کی 10بلدنگز بن جانی چاہئیں موٹر وے، لیپ ٹاپ، تھری جی، فور جی یہ سب مسلم لیگ(ن) کی نشانیاں ہیں، فری وائی فائی پورے پنجاب میں دیں گے جلد دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم شروع کر رہے ہیں، انشاء اللہ جلد ای بائیکس مہیا کریں گے،درخواست دینے والی 10 ہزار کے قریب بچیوں کو ای بائیکس دینے کی ہدایت کی ہے۔

    میتھ میں بی اے کرنیوالا اگریڈ 17 کا افسرسندھ ہائیکورٹ میں میتھ کے سپیلنگ …

  • نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار  کا ردعمل

    نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ان کے پاس محفوظ ہے،نواز شریف نے کہا کہ آڈیو میں ثاقب نثار کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو لانا ہے، نواز شریف اور مریم کو جیل میں رکھنا ہے،جس پرثاقب نثار کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے نجی خبررساں ادارے سے کہا کہ اپنی آڈیو کے حوالے سے کہا کہ میری تو ایک ہی آڈیو آئی تھی، اس آڈیو کے فرانزک سے ثابت ہوگیا کہ وہ جوڑ کر بنائی گئی تھی کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھو عمران خان کو لانا ہے، اگر میاں نواز شریف کے پاس آڈیو ہے تو سامنے لائیں۔

    افغانستان :غور میں شدید بارش کے نئے سلسلے اور سیلاب نے تباہی مچادی

    واضح رہے مسلم لیگ ن کی سینٹرل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ان کے پاس محفوظ ہے، اور مطالبہ کیا تھا کہ ا یک چیف جسٹس ایسی بات کرے تو اس کا احتساب ہونا چاہیے،مظاہر نقوی نے اتنی جائیدادیں بنائیں، انہیں بھی نیب میں ڈالنا چاہیے، آپ بھی نیب کو بھگتیں، ہم نے بھی بھگتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے خلاف اعجاز الاحسن کو مانیٹرنگ جج بنایا گیا، اعجاز الا حسن چیف جسٹس بننے والے تھے، کیوں بھاگ گئے؟، پاکستان کو جنہوں نے تباہ برباد کیا، کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟سیاستدانوں کا تو احتساب ہو باقی لوگوں اور ان ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نا انصافی کی، دنیا میں صدر اور وزیراعظم کو ججز نہیں نکال سکتے، 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو کیسے تاحیات نااہل کر سکتے ہیں؟-

    بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان

  • افغانستان :غور میں شدید بارش  کے نئے سلسلے اور  سیلاب نے تباہی مچادی

    افغانستان :غور میں شدید بارش کے نئے سلسلے اور سیلاب نے تباہی مچادی

    کابل: افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش کے نئے سلسلے اور سیلاب میں 50 افراد جاں بحق اور ہزاروں گھر منہدم ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبہ غور میں شدید بارشوں کے نئے سلسلے اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے، سیلاب کی زد میں آکر ہزاروں گھر تباہ ہوگئے جبکہ غور کے پولیس ترجمان نے کم از کم 50 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ سیلاب میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا اور ہزاروں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں،بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین ناقابل کاشت ہوگئی ہے، سیکڑوں چھوٹے بڑے پُل بھی تباہ ہوئے ہیں اور لاکھوں کی تعداد بھی درخت بھی سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔

    بھارت میں داماد نے اپنی ساس سے شادی کرلی

    ترجمان گورنر صوبہ غور کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد لاپتا ہیں غور کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کا نیا سلسلہ جمعے کے روز شروع ہوا تھا، بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اہم شاہراہیں ناقابل استعمال ہوجانے سے غور کا زمینی رابطہ اطراف کے تمام علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ :سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر متنازع اشہتار بناڈالا

    محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت فیروز کوہ میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے دو ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ چار ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور دو ہزار دکانیں زیرآب آگئی ہیں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مجموعی طور پر سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    بھارت میں داماد نے اپنی ساس سے شادی کرلی

  • بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع

    بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع

    کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا-

    باغی ٹی وی : ابتدائی تفیصلات کے مطابق پہلی پرواز آدھے گھنٹے کی تاخیر سے 11 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچے گی،پہلی پرواز میں 30 پاکستانی طلبہ ہیں جو ہاسٹل سے باآسانی ائیرپورٹ پہنچ گئے جبکہ فلائٹ میں جگہ ہونے کے باعث انہیں باآسانی ٹکٹس مل گئے پرواز کے اے 571 لاہور ایئرپورٹ پر ساڑھے 10 بجے لینڈ کرنا تھی لیکن اب آدھے گھنٹے کی تاخیر سے لینڈ کرے گی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور ائیرپورٹ پر طلبہ کو ریسیو کریں گے۔

    ادھر ایئر پورٹ مینجر نے بتایا کہ مسافروں کیلئے بین الاقوامی آمد لاونج میں الگ کاونٹرز بنا دیے گئے ہیں اور طلبا کی تیز ترین امیگریشن کیلئے ایف آئی اے کو بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    وزیر اعظم کا وفاقی وزیر امیر مقام کو فوراً بشکیک جانے کا حکم

    واضح رہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں اورانہیں ہراساں کیے جانے سے متعلق ویڈیوز مںظرعام پر آنے کے بعد پاکستان میں موجود طلبہ کے والدین نے اپنے بچوں کی بحفاطت واپسی کا مطالبہ شروع کردیا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کو طلبہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جو طلبہ واپس آنا چاہیں، حکومتی خرچ پر فوری واپسی یقینی بنائیں گے اور طلبہ اور والدین کے مابین روابط کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔

    میتھ میں بی اے کرنیوالا اگریڈ 17 کا افسرسندھ ہائیکورٹ میں میتھ کے سپیلنگ …

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ںے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی فراہمی سمیت ان کے مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا بلدیاتی نمائندوں کی ایسوسی ایشن کے صدر حمایت اللہ معیار کی قیادت میں وزیر اعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات ہوئی جس میں بلدیاتی میئرز چئیرمین اور ویلج ونائبر ہوڈ کونسل کے چیئرمینوں کے علاوہ صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب اور متعلقہ انتظامی افسر ان بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ اور دیگر مراعات کے لئے فنڈز کی فراہمی اور تحصیل چیئرمین اور مئیرز کے اعزازیوں کو ڈبل کرنے کا اعلان کیا وزیر اعلی نے انتظامیہ کو بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کو فوری طور پر گاڑیوں کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور منتخب لوگوں کےحقوق کا ہمیں احساس ہےلیکن ہمیں مالی بحران کا سامنا ہے جس کے لئے ہم نے وفاق سے اپنا حق لینے کے لئے جدوجھد شروع کی ہے بلدیاتی نمائندے اس جدوجہدمیں ہمارا ساتھ دیں۔

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

    پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ 24 گھنٹوں کیلئے کھول دیا گیا

    ٹی20 ورلڈکپ :سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر متنازع اشہتار بناڈالا

  • میتھ میں بی اے کرنیوالا اگریڈ 17 کا افسرسندھ ہائیکورٹ میں میتھ  کے سپیلنگ نہ بتا سکا

    میتھ میں بی اے کرنیوالا اگریڈ 17 کا افسرسندھ ہائیکورٹ میں میتھ کے سپیلنگ نہ بتا سکا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں ایک کیس کی پیشی کے دوران محکمہ لوکل گورنمنٹ کےگریڈ 17 کا افسر میتھ (ریاضی) کی اسپیلنگ نہ بتا سکا-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں قریشی کو آپریٹو سوسائٹی میں لیز پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،سماعت جسٹس صلاح الدین پہنور نے کی،محکمہ کوآپریٹو سوسائٹی کے افسر محرم علی ساند عدالت کےطلب کیے جانے پر پیش ہوئے۔

    دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کوآپریٹو سوسائٹی کے افسر محرم علی ساند نے لیز پلاٹوں کی لیز منسوخ کر دی ہے،جس پر درخوا ست گزار عدالت سے انصاف کی استدعا کر رہے ہیں، عدالت نے محرم علی ساند پر اظہار برہمی کیا۔

    سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

    سماعت کے دوران دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب دوران سماعت جسٹس صلاح الدین پہنور نے محرم علی ساند سے استفسار کیا کہ کون سے محکمےکے ملازم ہو؟ محرم علی ساند نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ میں گریڈ 17 کا افسر ہوں، جسٹس صلاح الدین پہنور نے پوچھا آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ محرم علی ساند نے بتایا میتھ (ریاضی) میں بی اے کیا ہے۔

    جسٹس صلاح الدین پہنور نے پوچھا کہ میتھ (ریاضی) میں بی اے کون سی یونیورسٹی سے ہوتا ہے؟ محرم علی ساند نے بتایا کہ شاہ لطیف یونیورسٹی سے پرائیویٹ میں بی اے کیا ہے، عدالت نے محرم علی ساند سےاستفسار کیا کہ میتھ (ریاضی) کی اسپیلنگ کیا ہے؟ تاہم جب وہ میتھ (ریاضی) کے اسپیلنگ بتانے میں ناکام رہے تو وکلا اور سائلین نے قہقہے لگائے۔

    پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ 24 گھنٹوں کیلئے کھول دیا گیا

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ضمیر عباسی بھی گریڈ 18 کے افسر ہیں، جب کہ وہ گریڈ 19 میں تعینات ہیں، عدالت نے اس پر تعجب کا اظہار کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ گریڈ 18 کا افسر 19 میں کیسے تعینات ہوسکتا ہے؟

    کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی-

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

  • وزیر اعظم  کا وفاقی وزیر امیر مقام کو فوراً بشکیک جانے کا حکم

    وزیر اعظم کا وفاقی وزیر امیر مقام کو فوراً بشکیک جانے کا حکم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر امیر مقام کو فوراً بشکیک جانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی :زیر اعظم آفس سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزیر امیر مقام کو فوری کرغزستان جانے کی ہدایت کی ہے، امیر مقام آج ہی بشکیک کے لیے روانہ ہوں گے، امیر مقام بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے، انجینئر امیر مقام پاکستانی طلبا سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں غیر ملکی طلبا مخالف فسادات پر گہری تشویش ہے، مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے-

    وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔

    پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ 24 گھنٹوں کیلئے کھول دیا گیا

    پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا ہے، وزیراعظم نے سفیر کو طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے، بروقت معلومات فراہم کرنے، زخمی طلباء کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے اوروطن واپس آنے کے خواش مند زخمی طلباء کی فوری واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہماری حکومت، کرغزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

    ٹیریان کیس کی نئی سماعت مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل …

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہناہے پاکستان کے سفیر حسن ضیغم اور انکی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں،پاکستانی سفارت خانے نے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں جس پر طلباء اور ان کے اہل خانہ کے سوالات کے جوابات بھی دئیے جارہے ہیں، حسن ضیغم کرغز حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
    +996555554476
    +996507567667

    واضح رہے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بلوائیوں کی جانب سے پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے طالب علموں پر پرتشدد حملوں میں 28 افراد زخمی ہوئے تھے، کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بشکیک میں دیگر ممالک کے طالب علموں پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ کرغز حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملوں میں کسی پاکستانی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

  • عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور کیس

    عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور کیس

    اسلام آباد: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور کیس، نیب کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی: انکوائری رپورٹ میں سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام، نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے کا الزم ہے، بشریٰ بی بی کوبھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تحائف موصول ہوئے، بشریٰ بی بی کو جیولری، گھڑی، انگوٹھی اور ہار بطور تحفہ موصول ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق گراف واچ،رولیکس گھڑیاں،ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کاحصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیرہی بیچے جاتے رہے،رپورٹ کے مطابق تحائف کی قیمت لگانے والا پرائیویٹ تخمینہ ساز نہ ماہر تھا نہ تجربہ رکھتا تھا، تخمینہ ساز کی ملی بھگت سے بانی پی ٹی آئی نے قیمتی گھڑی کے خریدار کو فائدہ پہنچایا، تخمینہ ساز کا بذریعہ ای میل گھڑی کی قیمت کم لگانا ملی بھگت کا ثبوت ہے۔

    پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ 24 گھنٹوں کیلئے کھول دیا گیا

    انکوائری رپورٹ کے مطابق گراف گھڑی کی قیمت 10کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار روپے لگائی گئی، 20 فیصد رقم کے مطابق 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے سرکاری خزانے کو دیےگئے، محمد شفیق کو گراف جیولری 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں بیچی گئی، محمد شفیق نے ہی اپنی جیب سے 2 کروڑ ریٹینشن کاسٹ ادا کی تھی، محمدشفیق نے ہی جیولری کی انوائس بنائی اور اسسٹنٹ پروٹوکول سیکشن بھجوائی۔

    ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والی بلی

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 23 جنوری 2019 کو محمدشفیق وزیراعظم آفس گئے اور پروٹوکول افسر کے سامنے گھڑی وصول کی ایف بی آر، وزارت انڈسٹری، پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز وغیرہ سے تحائف کی کم قیمت لگوائی گئی، ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کروانا لازم ہے، قانون کے مطابق صرف 30 ہزار روپے تک کے تحائف مفت رکھے جاسکتے ہیں، نیب کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مزید تفتیش کی اتھارٹی دے دی گئی ہے۔

    بھارت میں داماد نے اپنی ساس سے شادی کرلی

    دوسری جانب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئی نیب انکوائری کےخلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی عمران خان کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست 24 جون کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے جب کہ بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست 4 جون کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

  • ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والی بلی

    ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والی بلی

    امریکا میں ایک بلی کو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق "میکس” نامی بلی نے ورمونٹ اسٹیٹ یونیورسٹی کیسلٹن کیمپس کے داخلی راستے کے قریب رہائش اختیار کی ہوئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں حاضری دیتی ہے، زیادہ تر یونیورسٹی میں رہنے کی وجہ سے بلی طالب علموں اور اساتذہ سے مانوس ہے جس کے سبب وہ یونیورسٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی۔

    بلی کی طالب علموں اور اساتذہ سے محبت کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے عہدیداروں کی جانب سے بلی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا اور اسے ڈاکٹر آف لٹر- ایچر (Doctor of Litter- ature) کا لقب دیا گیا ہے،بلی کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ بلی کافی سوشل ہے اور سیلفی کیلئے پوز بھی کرتی ہے جبکہ کھیل کود میں سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں سے اپنے نخرے بھی اٹھواتی ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ :سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر متنازع اشہتار بناڈالا

    سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

    بھارت بھی فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث،ثبوت مل گئے

  • ٹی20 ورلڈکپ :سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر  متنازع اشہتار بناڈالا

    ٹی20 ورلڈکپ :سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر متنازع اشہتار بناڈالا

    ممبئی: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل معروف بھارتی نشریاتی ادارے سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر متنازع اشہتار بناڈالا۔

    باغی ٹی وی : سٹار سپورٹس نے گزشتہ روز ایک اشتہار جاری کیا جس میں ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکستوں کا مذاق بنایا گیا، سال 2007 ورلڈکپ فائنل اور گروپ میچ، 2012، 2014، 2022 کی ہار پر ٹرول کیا گیا۔

    تاہم سال 2021 میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ملی ہار کو سپورٹس چینل اپنے اشتہار کی زینت بنانا بھول گیا چینل کی جانب سے ایکس پر جاری ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک عظیم لڑائی لوڈ ہو رہی ہے، روہت الیون کی طرف سے پاکستان کو ایک ہار کا تحفہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں دیا جائے گا۔

    پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ 24 گھنٹوں کیلئے کھول دیا گیا

    بھارتی ادارہ متعدد پاک بھارت میچز سے قبل ’’موقع موقع‘‘ کے نام سے اشتہار جاری کرتا رہا ہے لیکن سال 2021 میں ملکی بابر الیون کے ہاتھوں ملی 10 وکٹوں کی شکست کے بعد چینل نے یہ اشتہار نہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    ٹیریان کیس کی نئی سماعت مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل …