Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  کے نام کی منظوری دیدی

    پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے نام کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نام کی منظوری دے دی، نثار کھوڑو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے، نثار احمد کھوڑو صوبے میں ترقیاتی کاموں اور محکموں کی نگرانی بھی کریں گے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام محکموں کے لیے پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر بھی جلد ہو گا۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں …

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

    راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری کامیاب

  • ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری،ریسیکیو ٹیمیں روانہ،موسم سرد

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری،ریسیکیو ٹیمیں روانہ،موسم سرد

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے،

    ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا ہے جب کہ ایرانی ہلال احمر نے اس کی تردید کی ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانی صدر آذر بائیجان کے دورے پر تھے، تین ہیلی کاپٹروں کا قافلہ تھا، دو ہیلی کاپٹروں نے محفوظ لینڈ نگ کی تا ہم تیسرے ہیلی کاپٹر بارے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں،ایرانی میڈیا نے پہلے ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ کی خبر دی اور کہا کہ ہنگامی لینڈنگ موسم کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے اور ایرانی صدر تبریز روانہ ہو گئے ہیں تا ہم ایرانی میڈیا نے بعد میں کہا کہ ہیلی تباہ ہو گیا ہے،تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک تک ہیلی کاپٹر نہ مل سکا نہ ہی ایرانی صدر بارے کوئی خبر سامنے آ سکی، ایرانی صدر رئیسی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور سرکاری ٹی وی نے ان کی حفاظت کے لیے دعائیں کی ہیں،حادثےکی خبر سامنے آنے کے بعد مشہد میں بڑی تعداد میں شہری حضرت امام علی رضا کے مزار پر جمع ہوگئے اور صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں-

    متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ایک ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر مشرقی آذربائیجان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کو بتایا کہ امدادی کارکن "واقعہ” کی جگہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہیلی کاپٹر کے ساتھ کیا ہوا اس بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی اور نہ ہی اس میں کون سوار تھا،اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ملک کے وزیر خزانہ امیر عبداللہ بھی صدر کے ساتھ تھے۔وزیر خارجہ بھی ایرانی صدر کے ہمراہ تھے

    تہران ٹائمز کے مطابق صدر کے قافلے میں 3 ہیلی کاپٹر تھے جن میں سے دو بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گئے،رئیسی مشرقی آذربائیجان صوبے میں قز قلعسی ڈیم کے افتتاح کے لیے تھے، خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو صدر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈرون یونٹس بھی امدادی کارکنوں کی مدد کر رہے ہیں،

    ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہےکہ ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے جولفہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے، خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے نے ایرانی سرکاری ٹی وی کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ ریسکیو حکام ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،دشوارگزار علاقے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ،صدرکے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن کچھ مواصلاتی مشکلات ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے بارے میں پر امید ہیں، حادثےکی جگہ سے آنے والی خبریں تشویش ناک ہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاسداران انقلاب، فوج اور پولیس کو حکم دیا ہےکہ وہ صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں

    موسم سرد،فضائی آپریشن میں مشکلات، زمین آپریشن جاری
    ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ہیلی کاپٹر کے جی پی ایس ٹرانسمٹر سے ورزقان شہر کے قریبی علاقے کی نشاندہی ہوئی ہے، صدر اور ان کی ہمراہ اعلی عہدے داروں کی ٹیم 3 ہیلی کاپٹروں سے تبریز ریفائنری کی جانب جا رہی تھی جب صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا،موسم سرد ہے اور کوہرا چھایا ہوا ہے جس کے نتیجے میں صدر کا ہیلی کاپٹر ہارڈ لینڈنگ پر مجبور ہوا،آئی آر آئی بی کے رپورٹر نے بتایا کہ ویزبلیٹی 10 میٹر سے کم ہے، 40 امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ایرانی فوج بھی ریسکیو کے کاموں کے لئے متحرک ہو چکی ہے، اس وقت تک جائے حادثہ کی جگہ کا پتہ نہیں چل سکا ،سردی بڑھ گئی ہے، موسم سخت ہے جس کی وجہ سےسرچ آپریشن کا کام مشکل ہوگیا ہے۔ بعض ماہر کوہ پیما بھی امدادی ٹیموں میں شامل ہوگئے ہیں،موسم سرد ہونے کی وجہ سے فضائی امداد کا امکان نہیں ہے لہذا ریسکیو اینڈ آپریشن ٹیمیں زمینی راستوں سے جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں

    ہمیں ابھی تک ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا کوئی سراغ نہیں ملا،ایرانی ہلال احمر
    دوسری جانب ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا کوئی سراغ نہیں ملا،ایرانی حکام نے تبریز ایئرپورٹ پر ایرانی صدر، وزیر خارجہ، مشرقی آذربائیجان کے گورنر اور لاپتہ ہیلی کاپٹر کے عملے کی تلاش کے لیے ایک آپریشنل ہیڈ کوارٹر قائم کر دیا ہے،ایران میں ایرانی صدر کی زندگی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں ،قم میں حضرت فاطمہ معصومہ کی درگاہ پر ایرانی صدر کے لیے دعائیہ تقریب ،شہروں، خانقاہوں اور مساجد میں ایرانی صدر کے لئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ پر تلاشی کے دوران ہم نے امدادی ٹیموں کے 3 ماہرین کو کھو دیا ہے۔

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ،صدر مملکت آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف کی دعائیں
    پاکستان کے صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لیکر جانے والے ہیلی کاپٹر کی خبر سن کر گہری تشویش ہوئی۔ میں صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت کرتے رہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایران سے عزت مآب ایرانی صدر کے حوالے سے افسوسناک خبر سنی۔ صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر بارے اچھی خبر کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہیں۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں عزت مآب صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔سینٹر علامہ راجہ ناصر عبا س کا کہنا ہے کہ برادر اسلامی ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی پہاڑی اور جنگلی علاقے میں کرش لینڈنگ کی خبر ہمارے اور ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے لیے شدید اضطراب کا باعث ہے۔ جمہوری اسلامی ایران کے صدر عالم اسلام کے ایک باوقار، مدبر اور بابصیرت رہنما ہیں۔ صدر ابراھیم رئیسی ،ان کے وزیر خارجہ اور ھیلی کاپٹر میں سوار دیگر افراد کی سلامتی کے لیے اہل اسلام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔آذربائیجان کے صدر نے ایران کے اعلیٰ حکام کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ایکس پر جاری بیان میں آذر بائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو الوداع کہنےکے بعد اعلیٰ ترین وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی خبر سے شدید پریشانی ہے اللہ تعالی کے حضور ہماری دعائیں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ ہیں، ایک پڑوسی، دوست اور برادر ملک کے طور پر جمہوریہ آذربائیجان کسی بھی مدد کے لیے تیار ہے۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے،امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق خبروں پر ہماری نظر ہے، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کریش کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دی گئی ہے،اس وقت ہم اس پر مزید کوئی کمنٹ نہیں چاہتے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ سے متعلق خبروں پر گہری تشویش ہے ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔

    سرکاری نیوز ویب سائٹ ارنا کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ صدر کا ہیلی کاپٹر وٹیکٹڈ ایریا میں گر کر تباہ ہوا، جو کہ ایک جنگل اور پہاڑی علاقہ ہے،تاہم صدر اور ان کی ٹیم کو کس قسم کا ہیلی کاپٹر لے جا رہا تھا اس کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی،ایران مختلف قسم کے ہیلی کاپٹر چلاتا ہے لیکن کئی دہائیوں کی پابندیوں کے باعث نئے طیاروں کی خریداری یا پرزے حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ایران میں اس وقت خدمات انجام دینے والے بہت سے فوجی طیارے ملک کے 1979 کے انقلاب سے پہلے کے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق، "ایران میں استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر، طیارے کافی پرانے ہیں ،اسی لیے ایسے حادثات ایران میں کثرت سے ہوتے ہیں۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے سے ملکی انتظامیہ متاثر نہیں ہوگی، آذربائیجان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے زیر صدرات سپریم کونسل کا اجلاس جاری ہے ، جس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کی بخیریت بازیابی کی دعا کی ایرانی سپریم نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے سے ملکی انتظامیہ متاثر نہیں ہوگی۔

    ایرانی امور خاص کے ایگزیکیوٹیو محسن منصوری کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیس کو ہدافرین سے تبریز لے جانے والے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد نے حکام کے ساتھ متعدد رابطے کئے ہیں۔ ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر کا مسافر تھا اور دوسرا ہیلی کاپٹر کے عملے کا رکن تھا، ایسا لگتا ہے واقعہ ابتدائی طور پر سوچی گئی شدت سے کم پیچیدہ تھا۔ فی الحال دو مربع کلومیٹر کے علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا-

    قبل ازیں ایرانی سید ابراہیم رئیسی اور الہام علی اف نے زیر تعمیر قیز قلعہ سی ڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدور سید ابراہیم رئیسی اور الہام علی اف نے آج بروزاتوار 19 مئی 2024، زیرو بارڈر پوائنٹ پر مشترکہ ڈیم قیز قلعہ ڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا،قیز قلعہ سی ڈیم کی تعمیر کے بعد، خدا آفرین ڈیم میں ذخیرہ شدہ پانی، جو کہ قیز قلعہ سی ڈیم کے اوپر کی طرف واقع ہے، مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور جمہوریہ آذربائیجان کے میدانی علاقوں میں نہری اور پایاب ورک کے ذریعے سالانہ 2 بلین کیوبک میٹر کے حساب سے زراعت اور برقی توانائی کی پیداوار کے شعبوں کو دیا جائے گی،خدافرین نیٹ ورک کو پانی کی فراہمی، سالانہ 270 گیگا واٹ گھنٹے کی شرح سے بجلی کی فراہمی اور ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے لیے 2 بلین کیوبک میٹر سالانہ کی شرح سے پانی کو منظم کرنا قیزقلعہ سی ڈیم کی تعمیر کے اہداف میں شامل ہیں۔

    خدانخواستہ موجودہ ایرانی صدر کو اس حادثے میں کچھ ہوجاتا ہے تو آگے کیا ہوگا۔

    الجزیرہ کے مطابق صدر کی اچانک موت کی صورت میں ایرانی آئین کہتا ہے کہ پہلے نائب صدر جو فی الحال محمد مخبر ہیں، سپریم لیڈر کی منظوری سے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے،حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے بتایا کہ محمد مخبر حکومت کے دیگر ارکان کے ساتھ تبریز روانہ ہوگئے ہیں، حکومتی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا ہے جس میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کے بارے میں تازہ ترین رپورٹس پیش کی گئی ہیں۔

    ایرانی سیاسی درجہ بندی کے مطابق ریاست کے سربراہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای ہیں اور صدر کو حکومت کا سربراہ اور سیکنڈ ان کمانڈ سمجھا جاتا ہے،جب سیکنڈ ان کمانڈ کا انتقال ہو جاتا ہے، تب پہلا نائب صدر انچارج ہوتا ہے اور 50 دنوں میں ملک کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن میں جانے کی ضرورت ہوتی ہے،قطر یونیورسٹی کے پروفیسر مہجوب زویری کے مطابق ابراہیم رئیسی ایرانی سیاست میں ایک بھاری وزن رکھتے ہیں، مہجوب زویری کے مطابق ابراہیم رئیسی کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا ہے۔

  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

    ملتان:چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج ، چیئرمین سینیٹ کے فرزند ممبر قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی کے حوالے دھمکی دی گئی –

    ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز میسج میں یہ کہا گیا کہ علی موسی گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ ناجائز تنگ کر رہا ہے اور اوباش افراد کی سرپرستی کرتا ہے،دھمکی آمیز میسج ملنے پر ممبر قومی اسمبلی موسیٰ گیلانی نے پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دی ، موسیٰ گیلانی کی درخواست پر تھانہ کینٹ نے نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا –

    پولیس حکام کے مطابق دھمکی آمیز میسج والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ، قائم مقام ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں سی آئی اے انچارج سمیت مستعد پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ، دیگر ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا-

    ہمیں بشکیک پر پاکستان کی طرف سے آنیوالی مفت پروازوں کے بارے میں کوئی …

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک …

    چھالیہ اسمگلرز کی پولیس کو رشوت دینے کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

  • راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری کامیاب

    راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری کامیاب

    ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری ہوگئی-

    بھارتی میڈیا کے مطابق 18 مئی کو راکھی ساونت کی سرجری کی گئی، ڈاکٹروں نے اداکارہ کے رحم سے 10 سینٹی میٹر کی رسولی نکالی، سرجری سے قبل، راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو وہیل چیئر پر آپریشن تھیٹر کے اندر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رتیشن سنگھ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ راکھی ساونت کو تکلیف میں دیکھ کر دل رو رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی، اس مشکل گھڑی میں راکھی ساونت اپنی والدہ کو بہت یاد کررہی ہیں اور ساتھ ہی بھارتیوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کررہی ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک …

    رتیش سنگھ نے ویڈیو کے کیپشن میں دعاؤں کی درخواست کی جس پر راکھی کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 15 مئی کو راکھی ساونت کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا تھا ۔

    ہمیں بشکیک پر پاکستان کی طرف سے آنیوالی مفت پروازوں کے بارے میں کوئی …

  • نواز شریف کا سیاسی ڈیرہ کامیاب ؟ تجزیہ ؛ شہزاد قریشی

    نواز شریف کا سیاسی ڈیرہ کامیاب ؟ تجزیہ ؛ شہزاد قریشی

    تجزیہ: شہزاد قریشی

    سالوں پہلے بابائے سیاست نواب زادہ نصر اﷲ مرحوم کا لاہور میں سیاسی ڈیرہ مقبول ترین تھا وہاں سیاستدانوں کی تربیت بھی ہوتی تھی۔ وہ اپوزیشن کرنے کے ماہر بھی تھے اپوزیشن اتحاد اسی ڈیرے پر بنتے تھے وہ ہر طرح کے حالات میں جمہوریت اور سیاست کو زندہ رکھتے تھے۔ اب میاں محمد نواز شریف نے لاہور ہی میں سیاسی ڈیرہ آباد کیا ہے لاہور کی سیاسی رونقیں بحال ہوئی ہیں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کی سیاسی رونقیں بحال ہوئیں، نواز شریف خود مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے خطاب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز جو ریٹائرڈ ہوگئے شکوہ کیا کہ کروڑوں عوام کے منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی سزا دی گئی کروڑوں عوام کی ووٹ کی پرچی معزز ججوں نے پھاڑ کر پھینک دی۔ انہوں نے سابقہ چیف جسٹس کی آڈیو کا بھی ذکر کیا۔ میاں محمد نواز شریف کا سیاسی ڈیرہ کامیاب ہوگا اس کی بہت ساری وجوہات ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) میں حسینی اور یزیدی ٹولہ موجود ہے اور تمام دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح مخبروں اور خوشامدیوں کی بھی خاصی تعداد موجود ہے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کا جب عام آدمی سے رابطہ نہ رہے تو وہ مقبولیت کھو دیتی تاہم آپ قومی مجرم نہیں آپ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا پاکستان کے دفاع کو مستحکم کیا۔ قوم کے لئے موٹر ویز‘ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع‘ کالجوں اور یونیورسٹی میں میرٹ پر داخلے‘ نیو ایئرپورٹ‘ وزارت علیٰ سے لیکر وزارت عظمیٰ تک ملک و قوم کی خدمت ‘ آئین اور قانون کی حکمرانی‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں نئے ڈیمز بنانے کے منصوبے‘ کراچی میں امن‘ سی پیک‘ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ‘ یقیناً قوم کو یہ سب یاد ہے۔ قوم آج بھی آپ کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے تاہم آپ خود قوم کے پاس جائیں۔

  • ایران کے مشہور پاپ   گلوکار  کو فحش مواد پھیلانے کے جرم میں قید کی سزا

    ایران کے مشہور پاپ گلوکار کو فحش مواد پھیلانے کے جرم میں قید کی سزا

    تہران: ایران کے مشہور پاپ گلوکار امیر حسین مقصود لو المعروف ”تاتالو“ کو فحش مواد پھیلانے کے جرم میں قید کی سزا سنادی گئی ۔

    باغی ٹی وی : ایران کے سرکاری میڈیا کے مطا 36 سالہ موسیقار 2018 سے استنبول میں مقیم تھے، جس کے بعد ترک پولیس نے انہیں گذشتہ سال دسمبر میں ایران کے حوالے کر دیا تھا، تب سے وہ ایران میں ہی نظر بند ہیں،تاتالو کے وکیل الہام رحیمیفر نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ تاتالو کو قید کی متعدد مختصر اور طویل مدتی سزائیں سنائی گئیں،سزاؤں کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانی قانون کے تحت جیل کی ایک سے زیادہ سزائیں ایک ساتھ چلتی ہیں، پاپ گلوکار تاتالو ریپ، پاپ اور آر ایند بی قسم کی موسیقی کے امتزاج کے لیے مشہور ہیں،2015 میں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت میں ایک گانا نشر کیا کیونکہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی جوہری معاہدہ طے پا رہا تھا۔

    چھالیہ اسمگلرز کی پولیس کو رشوت دینے کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

    صوبے کے حقوق کے لئے وزیراعلیٰ کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں، فیصل …

  • جہانگیر ترین کی سیاسی میدان میں واپسی ،وزیراعظم  نے  اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا

    جہانگیر ترین کی سیاسی میدان میں واپسی ،وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا

    اسلام آباد: بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین کی ایک بار پھر سیاسی میدان میں واپسی ہو گئی ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے بانی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا۔

    باغی ٹی وی : جہانگیر خان ترین کی ایک بار پھر حکومتی راہداریوں میں واپسی ہوئی ہے اور وزیراعظم شہبازشریف نے جہانگیر خان ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا ہے اکنامک ایڈوائزری کونسل کے دیگر ارکان میں ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر اور سلمان احمد شامل ہیں۔

    واضح رہے بانی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے آٹھ فروری کے عام انتخابات میں اپنی دونوں نشستوں پر شکست کھانے کے بعد پارٹی عہدہ چھوڑنے اور سیاست کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز

    نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

  • چھالیہ  اسمگلرز  کی  پولیس کو رشوت دینے کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

    چھالیہ اسمگلرز کی پولیس کو رشوت دینے کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

    کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کی جانب سے پولیس کو رشوت کی پیشکش مہنگی پڑ گئی،پولیس نے رشوت کی رقم وصول کر کے مقدمہ درج کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو پولیس نے بلوچستان سے آنے والے ٹریلر سے 40 لاکھ روپے مالیت کی 3 ٹن چھالیہ برآمد کرلی، چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے پولیس کو رشوت کی بھی پیشکش کی گئی اور بطور رشوت دیئے گئے 16 لاکھ روپے پولیس نے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا،ملزمان نے چھالیہ کی بوریاں ٹرک پر لدی ہوئی سیمنٹ کی بوریوں کے ساتھ چھپائی ہوئی تھیں، پولیس نے تلاشی کے دوران ٹرک سے چھالیہ کی 280 بوریاں برآمد کرلیں جس کا وزن 3 ہزار 360 کلو گرام بتایا جاتا ہے،موچکو پولیس نے چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث چاروں ملزمان نبی بخش ، یار خان ، عجب خان اور باران کو گرفتار کرلیا ۔

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

    قبل ازیں اینٹی نارکاٹکس فورس نے پسنی بلوچستان میں بڑا آپریشن کیا، آپریشن کپر پوسٹ، پسنی بلوچستان کے دور رساں پہاڑی علاقے کے سخت موسم میں کیا گیا،آپریشن کے دوران چرس کے 187 بیگ جن میں تقریباً 2.05 کلوگرام ٹن ضبط کی گئی اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،ضبط کی گئی منشیات کو نارکاٹکس فورس کی ٹیم نے پیدل 2 راتوں کے اندر پوسٹ پر پہنچایا،ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں-

    پسنی کے پہاڑی علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد چرس …

  • پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دی  گئی

    پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دی گئی

    کراچی: پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینیمیٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : مانو اینیمیشن اسٹوڈیو کی بنائی ہوئی یہ فلم جیو فلمز اورمانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے رواں موسم گرما میں پاکستان بھر میں ریلیز کی جائےگی، فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے موقع پرپاکستان کریسنٹ کلیکٹیوکی جانب سے فلم بنا نے والوں کے لیے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا،ڈائریکٹر عثمان ریاض نے بتایا کہ میں نے یہ سفر 10 برس پہلے 2014 میں شروع کیا تھا اور اس وقت کسی کو بھی یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کرے گی –

    واضح رہے کہ ”دی گلاس ورکر“ برصغیر کی پہلی فلم ہے جسے اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا،”دی گلاس ورکر“ ہالی ووڈ اور جاپانی اینیمیٹڈ فلموں کے ساتھ سرکاری مقابلے کیلئے منتخب کی گئی جو بہت بڑا اعزاز ہے۔

    پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز

    بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان

  • گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان  گرفتار

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

    نارووال: گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والےگینگ کے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :ڈی پی او کے مطابق 13 رکنی گینگ کے ملزمان نہر پر سیر کے لیے آنے والی لڑکیوں اور جوڑوں کی گن پوائنٹ پر نازیبا ویڈیوز بناتے اور پھر انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے بٹورتے،ملزمان کوٹ گھمن کی لڑکیوں کے گھر پہنچے اور ویڈیو ز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 لاکھ روپے ڈیمانڈ کی اور ڈیڑھ لاکھ روپے لیے، مزید رقم مانگتے رہے، لڑکیوں کی پھوپھی کی مدعیت میں 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دوسری جانب سرگودھا میں بیوہ عور ت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، نارووال میں اوباش گینگ خواتین سے زیادتی میں ملوث ہے، سرگودھا میں بیوہ عورت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، سرگودھا کے چک 85 جھال کے قریب تین کار سواروں نے چنیوٹ کی بیوہ عورت (ن) کو لفٹ دی اور باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے، چک 90 جنوبی میں 8 سالہ بچے ناصر زبیر کو اوباش نے قبرستان کے قریب بدفعلی کا نشانہ بنایا اور فرار ہونے گئے-

    پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز

    سرگودھا میں ہی قبرستان میں آٹھ سالہ بچے کو بدفعلی کو نشانہ بنا دیا گیا،اور فرار ہونے کی کوشش کی تا ہم بچے کی جانب سے چیخ و پکار کرنے پر اہل علاقہ نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے واقعات کا مقدمہ درج کر لیا ہے-

    نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل