Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بشکیک سے دو خصوصی پروازیں پاکستانی طلبا کو لے کر وطن واپس پہنچ گئیں

    بشکیک سے دو خصوصی پروازیں پاکستانی طلبا کو لے کر وطن واپس پہنچ گئیں

    لاہور: کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے دو خصوصی پروازیں پاکستانی طلبا کو لے کر وطن واپس پہنچ گئیں۔

    بشکیک سے اسلام آباد آنے والی پرواز اسلام آباد پہنچی ، پرواز اے کے این 4575 میں 140 مسافروں کو لایا گیا، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے وطن واپس پہنچنے والے طلباکا استقبال کیا
    ،اس موقع پر طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا کو کرغزستان میں جن مشکل حالات کا سامنا کرناپڑا ہے اس سے آگاہ ہیں، واپس آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں، حکومت کرغزستان سے واپس آنے والے طلبا کی ہرممکن مدد کرے گی،کرغزستان میں پاکستان کے سفیر مقامی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ مسلسل رابطے میں ہیں، طلباکے والدین کی مشکلات اور پریشانی کا بھی احساس ہے۔

    وطن پہنچنے پر طلبا نے بشکیک میں مقامی افراد کی جانب سے ہاسٹلز اور رہاہش گاہوں پر حملوں بارے ہوئے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے کمروں کی لائٹیں بند کرکے گھنٹوں بیٹھےرہے مگر ایمبیسی میں کسی نے نمبر ہی نہیں اٹھائے، بمشکل یونیورسٹی انتظامیہ نے انتظام کرکے پرواز کا بندوبست کیا۔

    پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، آئی ایم ایف

    طالب علموں نے مفت واپس لانے کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم 90 سے 92 ہزار روپے سفری اخراجات ادا کرکے آیا ہےحکومت کو چاہے ان کے لیے بھی کچھ اقدامات کرے۔

    دوسری جانب پرواز کے اے 6571 طلباء سمیت 180 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچی اس موقع پر ایئرپورٹ پر طلبا کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے ،عطا تارڑ نے طلبا کو خوش آمدید کہا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان آرہے ہیں، بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ رکھا گیا بچوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا ہے، حکومت طلبا کے انخلا کو جلد یقینی بنائے۔

    اس سے قبل بھی پرواز کے اے 571 لاہور ایئرپورٹ پر 180 سے زائد مسافروں کو لے کر پہنچی تھی، وزیر داخلہ محسن نقوی واپس آنے والے طلبا کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

    ادھر کرغزستان میں پاکستانی طلبا سمیت غیرملکی طالب علموں پر تشدد اور ان طلبا کی اپنے اپنے وطن واپسی شروع ہونے کے بعد کرغز وزارت تعلیم نے یونیورسٹیوں کے امتحانات آئن لائن لینے کا اعلان کردیا۔

    کرغزستان کی وزرات تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، فائنل سمسٹر کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں، 1 سے 9 سمسٹر تک امتحانات آن لائن ہوں گے اور امتحانات کا شیڈول بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کی یونیورسٹیوں میں مقیم غیرملکی طلبا پر، جن میں پاکستانی طلبا بھی شامل تھے، مقامی طلبا نے دھاوا بول دیا تھا، اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا-

    غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے، کرغز نائب وزیراعظم کا …

  • 19 مئی  تاریخ کے آئینے میں

    19 مئی تاریخ کے آئینے میں

    19 مئی تاریخ کے آئینے میں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1930ء جنوبی افریقہ میں سفید فام خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ۔

    1635ء فرانس نے اسپین کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔

    19مئی 1981ء کو جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال پاشا اتا ترک کی پیدائش کے سو سالہ جشن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپیہ مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر مصطفیٰ کمال پاشا اتا ترک کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں Birth Century of Mustafa Kemal Ataturkکے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے عادل صلاح الدین نے بنایا تھا۔

    تعطیلات و تہوار :

    ہیپاٹائٹس کا عالمی دن

    کریمیا کے تاتاری ہر سال 19 مئی کو اِس جبری ہجرت کی یاد میں دن مناتے ہیں۔ سورگون (معنی "جلا وطنی” بزبان کریمیائی تاتاری اور ترکی) 1944ء میں کریمیا کے تاتاریوں کی موجودہ ازبکستان کی جانب جبری ہجرت اور قتل عام کو کہا جاتا ہے۔ سوویت اتحاد میں جوزف اسٹالین کے عہد میں 17 مئی، 1944ء کو تمام کریمیائی باشندوں کو اُس وقت کی ازبک سوویت اشتراکی جمہوریہ میں جبراً منتقل کر دیا گیا تھا۔ استالین عہد میں ملک کے خلاف مبینہ غداری کی سزا اجتماعی طور پر پوری قوموں کو دینے کی روش اپنائی گئی جس کا نشانہ کریمیا کے تاتاری باشندے بھی بنے جن پر الزام تھا کہ انہوں نے نازی جرمنوں کا ساتھ دے کر روس کے خلاف غداری کا ثبوت دیا ہے۔ اس جبری بے دخلی میں روس کے خفیہ ادارے این کے وی ڈی کے 32 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا اور ایک لاکھ 93 ہزار 865 کریمیائی تاتاری باشندوں کو ازبک و قازق اور دیگر علاقوں میں جبراً بے دخل کیا گیا۔

    اس جبری ہجرت کے دوران میں مئی سے نومبر کے مہینے میں 10 ہزار 105 تاتاری بھوک و موسم کی شدت سے جاں بحق ہوئے جو ازبک علاقوں کی جانب منتقل کیے گئے کل باشندوں کا 7 فیصد بنتا ہے۔ خفیہ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے اندر اندر تقریباً 30 ہزار تاتاری (کل مہاجرین کا 20 فیصد) اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کریمیائی تاتاریوں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ تعداد 46 فیصد تھی۔ استالین کے عہد میں سزا کے طور پر جبری مشقت کا نظام گولاگ (Gulag) قائم کیا گیا تھا اور سوویت دستاویز ثابت کرتی ہیں کہ کئی کریمیائی باشندوں کو اس نظام کے تحت جبری مشقت پر بھی لگایا گیا۔ جبری مشقت کے اسی نظام کے تحت کریمیا کے تاتاری اور کئی دیگر قوموں کے باشندوں کو سائبیریا بھی بھیجا گیا،کریمیا کے تاتاریوں کا مطالبہ ہے کہ سرگون کو منظم قتل عام قرار دیا جائے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • دریائے نیل کی  ایک شاخ نے  اہرام مصر کی تعمیر  کا معمہ حل کردیا

    دریائے نیل کی ایک شاخ نے اہرام مصر کی تعمیر کا معمہ حل کردیا

    مصر: ماہرین کی نئی دریافت نے اہرام مصر کی تعمیر کا معمہ حل کردیا-

    یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا ولیمنگٹن کی ایک تحقیق کے مطابق محققین کے ایک گروپ کو دریائے نیل کی ایک 64 کلومیٹر لمبی شاخ ملی ہے، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ شاید یہی وہ معمہ ہے جس نے اہرام مصر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا، یہ نہر ہزار سال تک صحرا اور کھیتوں کے نیچے چھپی ہوئی تھی، دریا کی یہ شاخ مصر میں 31 اہراموں کے ساتھ ساتھ بہتی تھی، دریائے نیل کو پتھر کے بڑے بلاکس کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

    اس تازہ ترین دریافت نے ایک طرح سے 4,700 اور 3,700 سال پہلے کے درمیان اہرام کی تعمیر کی وجہ بھی بتائی ہے، محققین نے ریڈار سیٹلائٹ کی تصاویر کو دریا کی شاخ کا نقشہ بنانے کے لیے استعمال کیا،یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا ولیمنگٹن کے ارتھ اینڈ اوشین سائنسز کے پروفیسر ایمن گونیم نے”اے ایف پی ” کو بتایا کہ ریڈار نے انہیں ’ریت کی سطح پر گھسنے کے نشان، دبے ہوئے دریاؤں اور قدیم ڈھانچے سمیت پوشیدہ خصوصیات کی تصاویر بنانے کی منفرد صلاحیت فراہم کی۔

    یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ، ٹیم نے یہ بھی پایا کہ کئی اہراموں میں کاز ویز تھے جو مجوزہ دریا کے کناروں پر ختم ہوتے ہیں، جس سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ دریا کو تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا گیا تھا-

    آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

    مطالعہ میں شامل ایمان غونیم کا اس دریافت پر کہنا ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ جو قدیم مصر میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس بات سے واقف ہیں کہ مصریوں نے اہرام اور وادی کے مندروں کی طرح اپنی بہت بڑی یادگاروں کی تعمیر کے لیے آبی گزرگاہ کا استعمال کیا ہوگا، لیکن کسی کو بھی اس مقام یا اس کی شکل، سائز، یا اس میگا واٹر وے کی اصل اہرام کی جگہ سے قربت کے بارے میں یقین نہیں تھا ہماری تحقیق اتنے بڑے پیمانے پر دریائے نیل کی ایک اہم قدیم شاخ کا پہلا نقشہ پیش کرتی ہے اور اسے مصر کے سب سے بڑے اہرام کے میدانوں سے جوڑتی ہے۔

    پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، آئی ایم ایف

  • اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا-

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف راستوں پر بات کی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی عوام باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر سعودی ولی عہد کے دورے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

    غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے، کرغز نائب وزیراعظم کا …

    دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم نے غزہ کی سنگین صورت حال اور باہمی دلچسپی کی دیگر اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے مشترکہ کوششوں اور بات چیت کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، آئی ایم ایف

    آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

  • آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ  کی ملاقات

    آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ترجمان پاک فوج کے مطابق راولپنڈی میں آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں جانب سے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیاآسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیارات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلح افواج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری،ریسیکیو ٹیمیں روانہ،موسم سرد

    پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، آئی ایم ایف

    غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے، کرغز نائب وزیراعظم کا …

  • پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، آئی ایم ایف

    پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، آئی ایم ایف

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان مصنوعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم نہ دکھائے، پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، پاکستان کو بیرونی ذمہ داریاں کم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے کرنٹ اکاؤ نٹ میں عدم توازن کا خطرہ بڑھ رہا ہے،درآمدی پابندیوں کی وجہ سے شرح تبادلہ میں لچک کم ہورہی ہے، شرح تبادلہ کی ناکافی لچک سے کرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن بڑھ رہا ہے۔

    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان پرمجموعی قرض کی ادائیگیوں کی بڑی ذمہ داریاں ہیں، درآمدی پابندیوں کے لیے اضافی پالیسی ایڈ جسٹمنٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے ،2023 میں پاکستان کی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن131 ارب ڈالر تھی، مالی سال 2019 سے 2022 تک اوسطاً پوزیشن 116 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں …

    آئی ایم ایف کے مطابق 2023 میں پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری 28.8 ارب ڈالر رہی، پاکستان کی نیٹ پورٹ فولیو سرمایہ کاری9.3 ارب ڈالرریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ میں معمولی سرپلس ہوا، دوسری سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ میں200 ملین ڈالرکا سرپلس ریکارڈ ہوا، اس دوران برآمدات میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، بقیہ دو سہ ماہیوں کے دوران درآمدات میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 0.8 فیصد رہےگا۔

    نواز شریف کا سیاسی ڈیرہ کامیاب ؟ تجزیہ ؛ شہزاد قریشی

  • غیر ملکی طلبا کو  سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے، کرغز نائب وزیراعظم کا اعتراف

    غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے، کرغز نائب وزیراعظم کا اعتراف

    بشکیک: کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے غیر ملکی طلبا پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا،کہا کہ غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنا کرغز حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں بری طرح ناکام ہوئے-

    کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں کرغز نائب وزیراعظم کے ساتھ غیرملکی طلبا کے ہاسٹل کا دورہ کیا ، بشکیک میں پاکستانی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنا کرغز حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں بری طرح ناکام ہوئے۔

    کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے آج ایک فلائٹ پاکستانی طلبا و طالبات کو مفت پاکستان لے کر جارہی ہے، گرین چینل کھولنے کے لیے بھی کرغز حکام سے درخواست کی ہے، پروپیگنڈہ سے متعلق سوال پر سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ بات صرف زیادتی، قتل اور اغواکی افواہوں سے متعلق کی گئی ہے۔

    نواز شریف کا سیاسی ڈیرہ کامیاب ؟ تجزیہ ؛ شہزاد قریشی

    ایران کے مشہور پاپ گلوکار کو فحش مواد پھیلانے کے جرم میں …

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں …

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے  کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا مکان ہے تاہم بعد از دوپہر جھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو شام چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرم اور اورکزئی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے اور مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے-

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں …

    ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے،ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنےکی منظوری دی ، انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کر نےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    علاوہ ازیں جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس نےشہریوں کو متوقع ہیٹ ویو سےآگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں، جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 47 سے 55 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں ہوا میں دباؤ کے سبب بننے والے کملونمبس بادلوں کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے پیش نظر کچھ انتباہات اور احتیاطی تدابیر جاری کی جا رہی ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

    جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سے گیس کے مواد، لائٹرز، مشروبات، پرفیوم اور عمومی طور پر ڈیوائس بیٹریاں نکال دی جائیں گاڑی کی کھڑکیاں ہلکی سی کھلی رکھی جائیں تاکہ ہوا کی آمد رہے، گاڑی کا فیول ٹینک مکمل طور پر نہ بھریں، شام کے وقت گاڑی میں ایندھن بھریں اور صبح کے وقت گاڑی سے سفر نہ کریں۔ خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں۔

    جاری ہدایات میں کہا گیا کہ بچھو اور سانپ سے محتاط رہیں، کیونکہ وہ نمایاں طور پر اپنے بلوں سے نکلیں گے اور ریفریجریٹرز کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں اسی طرح پانی اور مائعات کا زیادہ استعمال کریں، گیس سلنڈرز کو دھوپ میں نہ رکھی، بجلی کے میٹرز پر بوجھ زیادہ نہ بڑھائیں اور ایئر کنڈیشنرز صرف وہاں چلائیں جہاں خاندان کے افراد موجود ہوں خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں، براہ راست دھوپ کے سامنے نہ آئیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے دوران۔

    نواز شریف کا سیاسی ڈیرہ کامیاب ؟ تجزیہ ؛ شہزاد قریشی

  • مریم نواز اپنے  ذاتی  بغض  اور حسد  میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے، اسد  قیصر

    مریم نواز اپنے ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے، اسد قیصر

    اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ مریم نواز اپنے ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے۔

    پنجاب کے کسانوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر خوراک خیبر پختونخوا سے بات ہوئی ہے، میڈیا پر بھی خبریں آ رہی ہیں کہ پنجاب نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے، پنجاب میں پہلے سے کسانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ چل رہا ہے، پنجاب کے کسان بہت بری طرح پریشان ہیں، اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں، پنجاب کے کسانوں کی زندگی کا دارومدار گندم، گنے یا کپاس کی فصل پر ہوتا ہے۔

    راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری کامیاب

    تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ جس طرح ذاتی مفادات اور پیسے بٹورنے کے لیے گندم باہر سے درآمد کی گئی، گندم انکوائری سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا، صرف ڈرامہ رچایا گیا، کیا ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کا معاشی قتل کر کے چند لوگوں کو تحفظ فراہم کرے؟وزیراعلی پنجاب وردیاں بدلنے میں لگی ہے شاید مریم نواز کو کوئی دماغی مسئلہ ہو، وہ اپنے ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

  • اسرائیل کی جنگی کابینہ کے رکن کی  مستعفی ہونے کی دھمکی

    اسرائیل کی جنگی کابینہ کے رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی

    تل ابیب: اسرائیل کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم کے منصوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی تین رکنی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے کہا کہ اگر نیتن یاہو غزہ میں شہری معاملات کو سنبھالنے کے لیے کوئی نیا جنگی منصوبہ تیار نہیں کرتا ہے تو وہ 8 جون کو کابینہ سے الگ ہوجائیں گے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں انتظامی امور کو سنبھالنے کے لیے عالمی قوتوں اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر ہنگامی منصوبہ بندی کریں۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

    انہوں نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر دوبارہ قبضہ کرے، علاقے سے فلسطینیوں کی رضاکارانہ ہجرت کی حوصلہ افزا ئی کرے اور 2005 میں ہٹائی گئی یہودی بستیوں کو بحال کریں، بینی گانٹز کے مستعفی ہونے کے الٹی میٹم پر اسرا ئیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ بینی گانٹز کی شرائط اسرائیل کے لیے شکست، حماس کو برقرار رکھنے اور ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے مترادف ہوں گی۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں …

    خیال رہے کہ اسرائیل کی جنگی کابینہ کے تیسرے رکن وزیر دفاع یوف گیلنٹ نے بھی غزہ میں جنگ کے بعد نئی حکومت کے قیام کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے،امریکا سمیت عرب ممالک نے بھی غزہ میں فلسطین اتھارٹی کی حکومت کے قیام کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے متبادل کے طور پر اپنی فوجیں تعینات کرنے کا عندیہ ہے۔

    ایران کے مشہور پاپ گلوکار کو فحش مواد پھیلانے کے جرم میں …