Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری کیخلاف دائر درخواست پر  فیصلہ محفوظ

    اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری کیخلاف دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا-

    باغی ٹی وی: اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ،دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوئی تعیناتی نہیں ہے، یہ صرف ایک نامزدگی ہے، آئین میں وزیر قانون اور دیگر وزرا کی تعیناتی بھی نہیں ہے۔

    جسٹس شاہد بلال حسن نے استفسار کیا کہ کیا نائب وزیر اعظم کو کوئی تنخواہ مل رہی ہے؟ جس وکیل نے جواب دیا کہ انہیں وزیر خارجہ کی ہی تنخواہ مل رہی ہے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار کومزید نوازنے کیلئے بطورنائب وزیراعظم مقررکردیا گیا ہے، آئین میں نائب وزیر اعظم کا عہدہ موجود نہیں ہے، آئین کے برخلاف اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کی گئی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کی بطور وزیر اعظم تقرری کالعدم قرار دے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کا فیصٌلہ محفوظ کر لیا-

    عدلیہ میں مداخلت : جسٹس بابر ستار کا ایک اور خط سامنے آگیا

    بجلی کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

    کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

  • توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور

    توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور کرلیں۔

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور کرلیں ان ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا، تحائف کو وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں نمایاں جگہ پر رکھا جائے گا جب کہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا ریاست کو ملنے والے تحائف کی درست مالیت کا تعین کرنے پر بھی خاص توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کابینہ نے تحائف کا تخمینہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے-

    برطانیہ میں مظاہرین کا اسرائیلی ڈرونز کے پرزے بنانیوالی فیکٹری کے سامنے احتجاج

    واضح رہے کہ اس سے پہلے پی ڈی ایم حکومت میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی، اس پالیسی کے تحت صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر 300 امریکی ڈا لرز سے زائد مالیت کا تحفہ وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، 300 ڈالرز سے کم کا تحفہ مروجہ طریقہ کار کے تحت رقم ادا کر کے حا صل کیا جا سکتا ہے۔

    بجلی کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

  • برطانیہ میں مظاہرین کا اسرائیلی ڈرونز کے پرزے بنانیوالی فیکٹری کے سامنے احتجاج

    برطانیہ میں مظاہرین کا اسرائیلی ڈرونز کے پرزے بنانیوالی فیکٹری کے سامنے احتجاج

    ایڈن برگ: برطانوی علاقے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیلی ڈرون کے پرزے بنانے والی ایک فیکٹری کے داخلی راستے کو بند کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے علی الصبح گلاسگو میں تھیلس گوون فیکٹری کے دروازے کو بند کرکے برطانیہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا یہ احتجاج یوم نکبہ کی 76 ویں برسی کے موقع پر کیا گیا جب 1948 کی جنگ میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا تھا اور لاکھوں فلسطینیوں کا قتل عام کرکے 80 فیصد سے زیادہ فلسطینی آبادی کو فلسطین سے ہجرت کرنے پر مجبور کردیا گیا تھا اس قتل عام اور ہجرت کی یاد میں فلسطینی ہر سال 15 مئی کو یوم نکبہ مناتے ہیں جس کا معنی ہیں تباہی۔

    گلاسگو کے مقامی انسانی حقوق کے کارکنوں کے ایک گروپ نے احتجاج کے طور پر گوان کے علاقے میں تھیلس پلانٹ کو بند کردیا جہاں اسرائیلی دفاعی کمپنی ایلبٹ سسٹمز کے ساتھ مشترکہ طور پر جاسوس ڈرونز تیار کیے جاتے ہیں۔

    سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسرائیل کو بموں کی ڈلیوری دینے سے انکار کردیا تھا، اس کے باوجود صہیونی حکومت کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی ڈلیوری کے بارے میں کانگریس کو مطلع کردیا ہے یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب مصر سے متصل غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہےاسرائیلی ٹینک رفح میں بہت اندر تک آچکے ہیں۔

    ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید

    اس سے قبل امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کے بعد اب رفح میں فوجی آپریشن سے گریز کرنا چاہیے اور یہ کہ اس آپریشن میں امریکا اُس کا ساتھ نہیں دے گا، بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو رفح میں کارروائی سے خبردار کیا تھا مگر اس کے باوجود صہیونی قیادت نے اپنے منصوبے کے مطابق آپریشن جاری رکھا ہے-

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس بٹورتا تھا جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈی پورٹ کردیا تھاملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    قبل ازیں و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پرجعلی ادویات کے خلاف چلائی جانےوالی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکے ساتھ مل کر سوہاوہ منڈی بہاوالدین میں ایک خفیہ مقام بالمقابل حیات ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر دیا ملزم عمر علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں نان رجسٹرڈ ادویات اور زائدالمعیاد ویکسین کے سٹاک بھی پکڑے گئے ،ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

    سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید

  • بجلی کی قیمت میں  5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

    اسلام آباد: جولائی میں سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے اوسط ٹیرف میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : انگریزی اخبار دی ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کیا ہے کہ جولائی میں سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے اوسط ٹیرف میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

    حکومتی ذرائع نے تصدیق کی کہ رواں ہفتے پاور سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کئی دوروں کے دوران بات چیت ہوئی وزارت توانائی کے حکام نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی بنیاد پر سالانہ بیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے، یہ موجودہ بنیادی ٹیرف کی بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت سے کہا کہ وہ سالانہ بیس ٹیرف میں اضافے کے لیے استعمال کیے جانے والے مفرو ضو ں کے بارے میں مزید تفصیلات بتائے ان کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف اضافے کی مقدار کے بارے میں شکو ک و شبہات کا شکار ہے، جو پاور ڈویژن کی توقع سے کم ہوسکتی ہے 5 سے 7 روپے فی یونٹ متوقع اضافہ آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے 1.2 ٹریلین روپے سے زیادہ کی سالانہ بجٹ سبسڈی کی بنیاد پر تھا سبسڈی کی مقدار میں تبدیلی کی صورت میں اس کا اثر بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر بھی پڑے گا۔

    سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی سبسڈی کی مد میں زیادہ سے زیادہ 920 ارب روپے دینے کا عندیہ دیا ہے تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا وزارت توانائی کی جانب سے تبصرہ کرنے پر گریز کیا گیا گزشتہ دو سالوں سے بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً 7 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا لیکن پھر بھی یہ گردشی قرضہ کم کرنے میں ناکام رہی۔

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اس بنیاد پر سفارش کو قبول نہیں کیا کہ وہ صنعتی صارفین کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں ڈال سکتا، رواں مالی سال کے لیے براہ راست ٹیرف کے فرق سے متعلق بجلی کی سبسڈی کا تخمینہ 632 ارب روپے تھا لیکن بجٹ سے صرف 158 ارب روپے ادا کیے جا رہے ہیں باقی 474 ارب روپے رہائشی صارفین کے ساتھ ساتھ کمر شل اور صنعتی صارفین بھی برداشت کر رہے ہیں۔

    رواں سال فروری میں آئی ایم ایف نے بجلی کی لاگت کا بوجھ ایک کندھے سے دوسرے کندھے پر منتقل کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی تھی آئی ایم ایف کے پاکستان میں مشن چیف ناتھن پورٹر نے اس سال فروری میں کہا کہ "مجوزہ صنعتی ٹیرف میں کمی کا منصوبہ بنیادی مسائل کو حل نہیں کرتا اور خاص طور پر، ٹیرف ریشنلائزیشن پلان کی گردشی قرض کی غیرجانبداری مشکوک ہے۔

    فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

  • کراچی میں پانی  کی قلت کا خدشہ

    کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

    کراچی: واٹر کارپوریشن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پانی ذخیرہ کرکے رکھیں اور استعمال میں احتیاط برتیں، 16 سے 19 مئی کے دوران ترقیاتی کاموں کے باعث پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہوسکتی ہے، کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کے باعث نیو پمپ ہاؤس گھارو سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی،جس سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سےاستعمال کریں۔

    پانی کی فراہمی میں تعطل سالانہ ترقیاتی کاموں کے باعث رونما ہوگا اہلِ کراچی کو مجموعی طور پر 13 ایم جی ڈی پانی کم فراہم کیا جائے گا، کم و بیش تین دن جاری رہنے والے ترقیاتی کاموں کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن میں نئے برقی آلات اور پینل نصب ہوں گے، ترقیاتی کاموں کا دورانیہ مجموعی طور پر 72 گھنٹے ہوگا۔

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس: ایک اور بھارتی دہشت گرد گرفتار

    انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا …

  • سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    راولپنڈی: جیل حکام کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت اسلام آبادکے جج ناصرجاوید رانا نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی تھی، اڈیالہ جیل صوبہ کی حساس ترین جیل ہے، اڈ یالہ جیل میں اہم سیاسی شخصیات قید ہیں، سیکیورٹی خدشات کےباعث سماعت ملتوی کی جائے، میانوالی، ڈی جی خان، راولپنڈی، اٹک جیل کوتھریٹس ہیں۔

    واضح رہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش ہونا تھا۔

    انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا …

    پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

  • ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری  جان چھوڑیں، شیخ رشید

    ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے، اللہ کے بعد صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا پھر ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔

    باغی ٹی وی : شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں ہمارے گھر پر چھاپے مارتے ہیں بچے اٹھاتے ہیں اور زیوراور پیسے لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں، ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے، اللہ کے بعد صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے ،9مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں ہمارے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں عمران خان سے احترام کا تعلق ہے آئندہ پیشی پر ان سے ملاقات ہوتی ہے یا نہیں معلوم نہیں، موجودہ حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں پلگ میں کچرا پھنس چکا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے، عوام کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے۔

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس: ایک اور بھارتی دہشت گرد گرفتار

    اس سے قبل شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کی درخواستیں دائر کیں عدالت نے شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس کونوٹس جاری کیا اور سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی، آئندہ تمام مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

  • اسٹیٹ بینک کی مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری

    اسٹیٹ بینک کی مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری

    کراچی:اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ بعنوان’پاکستانی معیشت کی کیفیت‘ منگل کوجاری کردی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ بعنوان’پاکستانی معیشت کی کیفیت‘ منگل کوجاری کی جو جولائی تا دسمبر مالی سال 2024 کے اعدادوشمار کے تجزیے پر مشتمل ہے رپورٹ کے مطابق حقیقی اقتصادی سرگرمیوں میں گذشتہ سال کے سکڑاؤ کے برعکس معتدل بحال ہوئی جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) نے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد دی۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی میں ملک کے معاشی حالات بہتر ہوئےہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) نے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملی تاہم معیشت کو بدستور ساختی رکاوٹوں کا سامنا ہے جو بڑے مسائل درپیش ہیں ان میں محدود بچتیں، طبیعی اور انسانی سرمائے میں پست سرمایہ کاری، پست پیداواریت، جمود کا شکار برآمدات، ٹیکس دہندگان کی کم تعداد اورسرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کی نا کارکردگی شامل ہیں۔

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ غیریقینی سیاسی صورتحال ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈال رہی ہے، سیاسی اور پالیسی کی غیر یقینی صورتِ حال میں بہتری لاکر اور مزید مالیاتی یکجائی سے قلیل مدت میں مہنگائی کو تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس: ایک اور بھارتی دہشت گرد گرفتار

  • انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا

    انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا

    انگلینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا –

    باغی ٹی وی: انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ول جیک اور ریس ٹوپلی آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بھی روانگی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی، جونی بیرسٹو اور سیمن کیورن بھی اسی ہفتے بھارت سے واپس روانہ ہو جائیں گے، انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل اسی ہفتے لیڈز میں جمع ہوں گے، کھلاڑیوں کی وطن واپس روانگی پر سابق بھارتی کپتان گواسکر نے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ کو آئی پی ایل ادھورا چھوڑ کر جانے والے کھلاڑیوں اور ان کے بورڈ پر جرمانے عائد کرنے چاہئیں۔