Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیراعظم  شہباز شریف کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی،عطا تارڑ

    وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا جن قابو میں آ رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے بباہر وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار یہ سوچ رکھتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح انتشار پھیلے، ماضی کی نااہل حکومت اور ہماری حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہماری حکومت کا کام زخموں پر مرہم رکھنا ہے-

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ہمیں ایک سانحے سے بچالیا، جس کی وجہ سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی، کل جب وزیراعظم شہباز شریف نے بلا امتیاز طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا تو وفاق کے اعلیٰ عہدیداران اور اتحادی جماعتوں کے نمائندگان موجود تھے جن کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، میں سمجھتا ہوں یہ حکومت کی کامیابی ہے کہ کیس بڑے نقصان کے بغیر آزاد کمشیر میں ہڑتال ختم ہوئی اور مظاہرین منتشر ہوگئے،یہی وہ فیصلہ سازی ہے جو حکومتوں کو کرنا چاہیے، ماضی کی حکومتیں ایسا نہیں کرتی تھیں،آزاد کشمیر میں جو پولیس والے شہید ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، آزاد کشمیر کا ایک خصوصی اسٹیٹس ہے اور وفاقی حکومت کی گرانٹ سے آزاد کشمیر حکومت کے معاملات چلائے جاتے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں،علی محمد خان

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مہنگائی میں کمی، اسٹاک ایکسچیج کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے، بین الاقوامی وفود آرہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں تو یہ باتیں ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہورہیں اور وہ گھر کے اندر سازش کرتے ہیں جو ناکام ہر گئی ہیں جیل سے باتیں کرنے والے کو اپنی کرپشن کا جواب دینا چاہیے، آپ قیدی ہیں سزا یافتہ ملزم ہیں تو آپ کے قول، خط اور فعل کسی کی وقعت نہیں، آپ نے آئی ایم ایف اور دیگر معاملات میں ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہم پاکستان کی ترقی کی خاطر ہر قدم اٹھائیں گے اور ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کسی کو اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے اور سازش کرنے والوں کو ناکام بنائیں گے۔

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر تشویش کا …

    اس موقع پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر معذرت کریں اور 9 مئی کو تسلیم کریں، پاکستان اور کشمیریوں کی جیت ہوئی ہے، یہ پلان جن لوگوں نے بنایا تھا ان کا خیال تھا کہ لاشیں گریں گی۔

  • گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

    گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

    اسلام آبادوفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17) کی 12خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی جب کہ نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5 اور دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 بھرتیاں کی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ وزارتِ سمندر پار پاکستانیز میں گریڈ ایک سے 15 کی 66، پمز اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 429 (بشمول 85 ریگولر)، وزارتِ دفاع (جی یچ کیو) میں انفارمیشن افسر گریڈ 17 کی ایک اور گریڈ 16 کے کمپیوٹر آپریٹر کی ایک اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 77 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر تشویش کا …

    اسی طرح وزارتِ خارجہ میں گریڈ 4 سے 15 کی 85، اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 16 کی 6، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ میں گریڈ ایک سے 14 کی 13 اور ایف آئی اے میں گریڈ ایک سے 15 کی 199 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این او سی جاری کیے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر این او سیز کے اجرا کا باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کیا ہے۔

    آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں،علی محمد خان

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نےنان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےنان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا۔

    باغی ٹی وی: موبائل فون کمپنی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ قانون میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 18میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے، عدالت نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبا ئل سمز بلاک کرنےسے روک دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27مئی تک حکم امتناع جاری کیا۔

    قبل ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز پر اڑھائی فیصد کی بجائے نوے فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ذرائع کے مطابق حالیہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے جن پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز کی فہرستیں جاری کی گئی ہیں ان پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تک نوے فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر تشویش کا …

    پری پیڈ و پوسٹ پیڈ نان فائلرز کی جانب سے لوڈ کئے جانیوالے بیلنس سے خودکار سسٹم کے زریعے نوے فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹوتی کرکے ایف بی آر کو جمع کرایا جائے گا۔ اگر کوئی صارف سو روپے کا بیلنس لوڈ کروائے گا تو اس میں سے نوے روپے ایف بی آر کو جائیں گے، اگر موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے ان نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے باوجود بھی انہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے تو اس صورت میں اگر وہ کوئی دوسری موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرتے ہیں تو اس پر بھی نوے فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑے گا، نان فائلرز کے ہر دفعہ موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لاگو کیا جائے گا نان فائلرز کی سمز بند کروانے کے لیے ان کا ڈیٹا پہلے ہی پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سپرد کیا جاچکا ہے۔

    نیب ترامیم کیس :عمران خان کوویڈیو لنک کے ذریعے جیل سے پیش ہونے کی اجازت

  • نیب ترامیم کیس :عمران خان کوویڈیو لنک کے ذریعے جیل سے پیش ہونے کی اجازت

    نیب ترامیم کیس :عمران خان کوویڈیو لنک کے ذریعے جیل سے پیش ہونے کی اجازت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو نیب ترامیم کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے جیل سے پیش ہونے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کی جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں،دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نیب عدالت میں پیش ہوئے-

    سماعت کے آغاز پر حکومتی وکیل مخدوم علی خان روسٹرم پر آ گئے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب آئے ہیں، وکیل نیب کا کہنا تھا کہ اس کیس میں جو دلائل وفاقی حکومت کے ہوں گے ہم انہیں اپنائیں گے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ فریق اول کی جانب سے کون وکیل ہے؟ جس پر وکیل وفاقی حکومت ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے کہا کہ مرکزی اپیل میں خواجہ حارث فریق اول کے وکیل تھے، بعدازاں سماعت میں مختصر وقفہ کر دیا گیا۔

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بے نظیر کیس کے تحت یہ اپیل تو قابل سماعت ہی نہیں،زیادہ تر ترامیم نیب آرڈیننس سے لی گئی ہیں،ہائیکورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں بھی ترامیم کی گئی ہیں،عدالت متاثرہ فریق کی تعریف کر چکی ہے۔مخدوم علی خان نےکہا کہ وفاقی حکومت کی ترامیم کو کالعدم قرار دیا گیا ہے،وفاقی حکومت متاثرہ فریق ہے-

    جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کیسے متاثرہ فریق ہے،متاثرہ فرد ہی اپیل کر سکتا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ معاملہ قانون میں ترمیم کی شقوں کا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ بے نظیر کیس کے تحت یہ اپیل تو قابل سماعت ہی نہیں،زیادہ تر ترامیم نیب آرڈیننس سے لی گئی ہیں،ہائیکورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں بھی ترامیم کی گئی ہیں،عدالت متاثرہ فریق کی تعریف کر چکی ہے۔

    عدت نکاح کیس:وکیل کی عدم پیشی،عمران خان و اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت …

    چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کیلئے وجوہات لکھنا چاہئیں،مخدوم علی خان نے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے سے متعلق آئینی شقوں کو پڑھا-

    اٹارنی جنرل اور نیب نے حکومتی وکیل کی اپیلوں کی حمایت کردی، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت نے اس حوالے سے حکم بھی جاری کیا تھا، ہم عدالت آنے سے کسی کا راستہ نہیں روک سکتے، نیب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سیاسی انجنیرنگ میں ملوث رہی، اگروہ ویڈیو لنک سے پیش ہونا چاہتے ہیں تو اقدامات کرنے چاہیئے،مخدوم علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو یا وکیل کے ذریعے نمائندگی دی جا سکتی ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ معاملہ قانون کا ہے، یہ معاملہ کسی انفرادی شخصیت کا نہیں،کیا تمام مقدمات میں بھی ایسے ہی سائلین کو نمائندگی ملنی چاہئے،کیس ترامیم کے درست ہونے یا غلط ہونے سے متعلق ہے، وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دے دی۔

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کے انتظامات کیے جائیں، یہ بڑی عجیب صورتحال ہے کہ بانی پی ٹی آئی جو اس مقدمے میں درخواست گزار تھے اور اب اپیل میں ریسپانڈنٹ ہیں ان کی یہاں پر نمائندگی نہیں، بانی تحریک انصاف اگر دلائل دینا چاہیں تو ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دے سکتے ہیں، ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دینے کا بندوبست کیا جائے، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کتنے وقت تک ویڈیو لنک کا بندوبست ہو جائے گا؟پرسوں بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کے انتظامات کر لیے جائیں۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سوال یہ بھی ہے کہ کیا مرکزی اپیلیں قابل سماعت بھی تھیں یا نہیں،فاروق ایچ نائیک انفرادی درخواست گزار کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوئے۔

    فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ جو 25ریفرنس واپس ہوئے ان کا ٹرائل کہاں ہوگا،کیا یہ صوبائی خودمختاری میں مداخلت نہیں ہے،1999میں نیب کا جو کنڈکٹ رہا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ نیب کیا ملک میں کسی کو جوابدہ ہے؟جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کرپشن ایک مسئلہ ہے، نیب مکمل ناکام ہو چکا ہے،نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا گیا،نیب بتائے پچھلے 10سال میں کتنے سیاستدانوں کیخلاف کیسز چلوائے،نیب بتائے پچھلے 10سال میں کتنے سیاستدانوں کو قید کیا۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ نیب نے تین سال ایک شخص کو جیل میں رکھا،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ لوگوں کیساتھ ظلم بھی بہت ہو رہا ہے،آپ نے مطمئن کرنا ہے کہ لوگوں پر اب تو ظلم نہیں ہو رہا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اٹارنی جنرل آپ نے یقینی بنانا ہے کہ ویڈیو لنک کام کرے۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ حکومت نے وجوہات دینی ہیں کہ آرڈیننس اس وجہ سے جاری کرنا ضروری ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ بریگیڈیئر اسد منیر کا خودکشی کا نوٹ کافی ہے،یہ بنیادی انسانی حقوق کی بات ہے،سپریم کورٹ کا 11رکنی لارجر بنچ ایسی درخواستوں کو سن چکا ہے،مخدوم علی خان نے کہاکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل تھا جب نیب ترامیم کیخلاف درخواست سنی گئی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ درخواست میں ایسی کوئی ترمیم چیلنج کی گئی جو آئین کے خلاف ہو؟جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اہم سوال یہ ہے جو منصور علی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں اٹھایا،چیف جسٹس نے کہاکہ کسی نے کروڑوں کھا لئے، وہ لاکھوں میں بھی ہو سکتے ہیں،کیا دنیا میں ایسی کوئی مثال ہے کہ قانون سازوں نے رقم کا تعین کیا ہو۔

    بعدازان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج کی سماعت کا حکم نامہ لکھوادیا،حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کو یقینی بنائیں، وفاق اور پنجاب ویڈیو لنک پر عمران خان کی حاضری یقینی بنائیں، خیبر پختونخوا حکومت کے علاوہ تمام صوبائی حکومتوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں،عدالتی معاونت کے لیے خواجہ حارث کو بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

    اس میں کہا گیا کہ اپیل کنندگان کے مطابق عمران خان نیک نیتی سے عدالت نہیں آئے،اپیل کنندہ کے مطابق کوئی ترمیم بانی پی ٹی آئی یا عوام کے خلاف نہیں تھی،اپیل کنندہ کے مطابق نیب ترامیم کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا تھا، اپیل کنندہ کے مطابق سپریم کورٹ کو ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اس حکم نامے کی کاپی خواجہ حارث اور بانیٔ پی ٹی آئی کو بھجوائی جائےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نیب سے اخراجات اور ریکوری کی تفصیلات طلب کرلیں، جسٹس اطہرمن اللہ نےکہا کہ ساتھ یہ بھی بتائیں 10سال میں کتنے سیاستدانوں کو گرفتار کیا؟،بعدازاں عدالتِ عظمیٰ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں،علی محمد خان

    آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں،علی محمد خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ،آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں،اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم کسی کی زور زبردستی نہیں مانتے، چاہے وہ ہمارا باپ ہی کیوں نہ ہو۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کسی کی زبردستی کی بات نہیں مانتے، ہمارے صوبے میں 18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، کہا جاتا ہے کہ بجلی چوری ہو رہی ہے، وزیراعلی نے کہا بجلی چوروں کو پکڑو پولیس اہلکار دینے کو تیار ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف کی اسپیکر کے ساتھ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل جس طرح خواجہ آصف نے اسپیکر کے ساتھ بات کی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف شاید 90 سال کے بزرگ اور سینئر پارلیمنٹیرین ہیں لہذا انہیں اس بات کا احساس ہونا چاہیئے اور انہیں کم از کم اس کو برداشت کرنا چاہیئے۔

    عدت نکاح کیس:وکیل کی عدم پیشی،عمران خان و اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت …

    اسد قیصر نے فاٹا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی وجہ سے فاٹا بہت متاثرہوا، فاٹا کی پاکستان کے دیگرعلاقوں سے کوئی مماثلت نہیں، پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر فاٹا کو ٹیکس چھوٹ دی تھی اور یہ سہولت انہیں اس لیے دی گئی تھی تاکہ وہ ملک کے دیگر علاقوں کی برابری کرسکیں لیکن افسوس انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا ایک جنگ زدہ علاقہ رہا ہے لیکن اب تک انہیں کوئی اسپتال یا کالج نہیں دیا گیا جب کہ اس علاقے میں کسی قسم کے ترقیاتی کام بھی نہیں ہورہے، جس کا مطلب وہاں بے روزگاری پیدا ہوگی اور عوام میں مایوسی پیدا ہوگی، ایسے میں وہ دیگر علاقوں کی برابری کیسے کرسکتے ہیں اور اب اگر ان پر ٹیکس لاگو کردیا گیا تو یہ ان کے ساتھ زیادتی ہوگی فاٹا سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ٹیکس نہیں دیتے حالانکہ میرے پاس تمام اعدادو شمار موجود ہیں، فاٹا سے تقریباً 70 بلین روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں لیکن فاٹا کو ضم کرتے وقت جو وعدہ کیا گیا تھا کہ 3 فیصد وفاق اور صوبہ دے گا جس میں سے ابھی تک ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا۔

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر ایک کمیٹی بنائیں تاکہ اس پر بحث کی جاسکے اور اس میں فاٹا کی نمائندگی بھی شامل کی جائے۔

    رکن اسمبلی علی محمد خان کا اظہار خیال

    رکن اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ کبھی ہتھکڑی ڈال کر نواز شریف کی طرح ملک سے دربدر کر دیا گیا،کبھی محترمہ بینظیر کو ماں سمیت ملک سے دربدر کردیا گیا،راولپنڈی میں لیاقت علی خان شہید ہوئے،ہم بھی پاکستان بنانے والے ہیں،آپ بھی پاکستان بنانے والے ہیں، بانی پی ٹی آئی چار گولیاں کھا کر اڈیالہ جیل بیٹھے ہیں، کل آزاد کشمیر میں کیا ہوا ہے، ہم وہ نظارے نہیں دیکھنا چاہتے، یہاں سے پالیسی بنے گی ، یہ قائداعظم نے کہا ہے، ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے-

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

    علی محمد خان نے کہا کہ آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں ، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ایک انچ زمین کسی کو دینے سے انکار کیا،اس جرم کی پاداش میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہوئے ہیں ، میں اپنے کالے کوٹ پر فخر کرتا ہوں، ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھنا چاہتا ہوں مجھ سے کون معافی مانگے گا ، سیاسی جماعتیں مسائل کا حل نکالیں، پنڈی ضرور جائیں سری پائے کھانےجائیں ،گیٹ نمبر 4 سے پرہیز کریں-

    رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی کا اظہار خیال

    شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جس دن صدر اپنا اہم خطاب کررہے تھے ، اس وقت اپوزیشن کے لوگ سننے کو تیار نہیں تھے، اگر وہ سن لیتے تو ان کو وہ چیزیں ملتی جو ان کی آگے کی راہ کو ہموار کرتیں، آج گردشی قرضہ 5.7 ٹریلین پر پہنچ گیا ہے، آج کسان گندم سمیت سڑک پر بیٹھا ہوا ہے، آج بھی ملک میں 19 ملین چائلڈ برائیڈز ہیں، سیلاب زدگان آج بھی بحالی کے لئے منتظر ہیں، آج تک ہم پولیو نہیں ختم کر پائے، صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،2014 کا دھرنا سب کو یاد ہے،اس وقت ملک کو 547 ارب کا نقصان پہنچا، آج عوام ہماری جانب دیکھ رہی ہے، آئیں مل کر بیٹھیں انتخابی اصلاحات کریں، جوڈیشل ریفارمز کریں-

    توانائی اور دوسرے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر یں گے،عالمی بینک

    دوران اجلاس 20سکول بسوں کی بندش اور انہیں پنک بس پراجیکٹ میں تبدیل کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا- توجہ دلاؤ نوٹس نوشین افتخار نے پیش کیا وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی پتہ چلا تو تشویش ہوئی، 50،60 کے قریب بسیں خراب تھیں، بہارہ کہو سے آنے والی بچیوں کو مشکلات تھیں ان کے لئے یہ پنک بسیں چلائی جائیں گی، 20 بسوں کو بچیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، کہیں سے بسیں کم نہیں کی گئیں، بہت ساری بسوں کی مرمت نہیں کی گئی تھی،اس میں سے ہم نے بسوں کی مرمت کی ہے-

    وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا اظہار خیال

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کا حسن یہ ہے ک ایک دوسرے کو دلیل کے کنونس کرتے ہیں، ہم اپنے کام کے ساتھ دیانت دار رہیں گے تو مسائل حل ہوں گے، مہنگائی پر بات کریں لیکن ان کا حل بھی تجویز کریں، بجلی کی چوری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے گردشی قرضہ پورے نظام کو کھانے کے لئے تیار ہے، جو فیڈرز بل دیتے ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کم ہے، اینٹی اسمگلنگ کے حوالے سے چینلجز الارمنگ ہیں، بارڈر مینجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے نیا مکینزم دیا گیا-

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا …

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ کل خواجہ آصف نے ذاتی ریمارکس دیئے صدر ایوب خان تاریخ کا حصہ ہیں خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لیا اور غیر پارلیمانی الفاظ ادا کئے،مارشل لاء سکندر مرزا نے لگایا تھا، میں عوام کے ووٹوں کے ساتھ ایوان میں آیا ہوں، ریحانہ ڈار سے خواجہ آصف نے شکست کھائی ہے

    صدر مملکت کے خطاب پر بحث پر رکن اسمبلی حمید حسین نے کہا کہ ہمیں پہلے دو گھنٹے بجلی ملتی ہےاب 48 گھنٹوں میں کبھی ایک گھنٹہ آتی ہے کبھی نہیں آتی، کم از کم ہمیں 12 گھنٹے بجلی دی جائے-

    فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

  • آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر تشویش کا اظہار

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات اور تاجر دوست اسکیم کے تحت ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ تاجر دوست ایپ اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن تیز ہوگئی ہے ، اب تک ڈھائی ہزار تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

    آئی ایم ایف حکام کو پانچ لاکھ 77 ہزار سے زائد نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے پراسس کو اسٹریم لائن کیا جارہا ہے اس حوالے سے ایف بی آر ،پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جارہا ہے۔

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

    علاوہ ازیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ٹوبیکو،شوگر،سیمنٹ اور بیوریجز سمیت 5 شعبوں میں لاگو کیے گئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، تاہم ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس پر آئی ایم ایف کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں کے ذمے داروں کے خلاف کی جانے والی حالیہ کارروائی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان ٹیکس اسٹرکچر اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن پر بھی مذاکرات ہوئے آئی ایم ایف مشن نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی ہے علاوہ ازیں وزیراعظم آفس کو دی گئی رپورٹ بھی آئی ایم ایف مشن کو پیش کردی گئی ہے،آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ 5 بڑے شعبوں میں مکمل عائد کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے آئندہ مالی سال میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل نصب کرنے کی تجویز دی ہے۔

    عدت نکاح کیس:وکیل کی عدم پیشی،عمران خان و اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت …

    علاوہ ازیں آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر حکام کے درمیان مزید مذاکرات بھی جاری ہیں ریونیو شارٹ فال پُر کرنے کے لیے آئی ایم ایف مشن کو پلان فراہم کیا جائے گا۔

  • شیخوپورہ:ہسپتال کے 3 سیکیورٹی گارڈز  کی  تیماردار خاتون کو اغوا کر نے کے بعد زیادتی

    شیخوپورہ:ہسپتال کے 3 سیکیورٹی گارڈز کی تیماردار خاتون کو اغوا کر نے کے بعد زیادتی

    شیخوپورہ: پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، ضلعی ہسپتال شیخوپورہ میں تعینات 3سکیورٹی گارڈز نے تیماردار خاتون کو ہسپتال سے اغوا کر نے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ضلعی ہسپتال شیخوپورہ کے ذیلی ادارہ شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ میں تعینات 3سکیورٹی گارڈز نے تیماردار خاتون کو ہسپتال سے اغوا کر نے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، 4روز قبل مقامی آبادی طارق روڈ کی رہائشی اپنی بھابی کی تیمارداری کیلئے مذکورہ ہسپتال میں تھی کہ پرائیویٹ کمپنی کے تین سکیورٹی گارڈز جو وہاں تعینات تھے، انہوں نے اغوا کرکے زیادتی کی جس پر تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    کراچی: 7 سالہ بچی سےمبینہ زیادتی

    پولیس ترجمان کے مطابق چار روز بعد مغویہ کوبازیاب کرکے ایک مرکزی ملزم کاظم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان عدالت میں خود پیش ہو کر عبوری ضمانتوں پر ہیں مغویہ کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا تھا جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی اور بازیاب ہونے کے بعد اس کو گھر بھیج دیا گیا تھابتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون طلاق یافتہ تھی اور اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی ۔

    دوسری جانب متاثرہ کی والدہ کے مطابق بازیابی کے بعد دلبرداشتہ ہوکراس کی بیٹی نےگھر میں زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،وہ چار روز بعد بازیاب ہوئی تھی۔

    فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

  • شیریں مزاری کی 2022میں ہونیوالی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شیریں مزاری کی 2022میں ہونیوالی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی 2022میں ہونیوالی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا-

    باغی ٹی وی : شیریں مزاری کی 2022میں ہونیوالی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار ایمان مزاری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    دوران سماعت عدالت نے اینٹی کرپشن حکام سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی ٹیم گرفتاری کیلئے آئی تھی؟ اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ جی 21مئی 2022کو ہم گرفتاری کیلئے آئے تھے،ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہم نے شیریں مزاری کو نوٹس کیاتھا،گرفتاری سے پہلے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور تھانہ کوہسار کی پولیس ہمارے ساتھ تھی-

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اینٹی کرپشن حکام کو چاہئے تھا کہ گرفتاری کے بعد مجسٹریٹ کے پاس لے جاتے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ گرفتاری غلط ڈیکلیئر ہو جائے تو اس دوران جو ہوا اس کی حیثیت کیا ہوگی؟ہم یہ دیکھ رہے ہیں ہمارے دائرہ اختیار میں گرفتاری درست ہوئی یا نہیں،کسی دوسرے صوبے کو گرفتاری چاہئے ہو گی کیا باہر سے کوئی آکر اٹھا کر لے جائے گا؟یہ تو ایسے ہی ہوا یہاں کورٹ سے ایک آدمی اٹھا کر لے گئے،دروازے توڑ کر چیزیں توڑ کر جیسے لے گئے، کیا ایسے ہی گرفتاری ہوئی تھی، پھر وہ گرفتاری سپریم کورٹ نے غیرقانونی ڈیکلیئرکر دی تھی،جو آج ہو رہا ہے، دو سال بعد دوسرے والوں کے ساتھ ہو رہا ہو گا۔

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ہم یہیں بیٹھیں ہوں گے،ایسے منہ اٹھا کر کوئی دوسرے صوبے میں جا کر کیسے گرفتار کر سکتا ہے، شیریں مزاری کمیشن نے ایکشن کی سفارش کی ہوئی ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ وقت وقت کی بات ہے، یہ ایک سائیکل ہے،کل ادھر والے دوسرے طرف کھڑے ہوں گے،آج جو حکومت میں ہیں کل وقت بدلے گاتووہ اٹھائے گئے ہوں گے۔

    عدت نکاح کیس:وکیل کی عدم پیشی،عمران خان و اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت …

    عدالت نے اینٹی کرپشن حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری افسران کو ’نہ‘کرنا آنا چاہئے،کمیشن رپورٹ اور عدالت کے فیصلے کے تناظر میں ہم نے آگے چلنا ہے،یہ جو اس کورٹ کے اندر ہوا ہم تو اس کی انکوائری نہیں کر سکے،وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ یہاں ہائیکورٹ کا تو پرچہ بھی درج نہیں ہوا، عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • آزاد کشمیر:جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور  احتجاج ختم کرنے کا اعلان

    آزاد کشمیر:جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

    مظفر آباد: آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے اور مطالبات کی منظوری کے بعد حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد آج 5ویں روز آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی، مختلف اضلاع سے لانگ مارچ کے شرکاء کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کے دوران 3 افرادکی ہلاکت کے باعث آج یوم سوگ منایاجا رہا ہے، شہر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں،ترجمان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں3 بجے تک بند رہیں گی، آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کہیں معطل اور کہیں متاثر ہے،مظاہرے کے دوران شہید ہونے والے دو شہر یوں کی نماز جنازہ آج مظفرآباد میں اور ایک کی نمازجنازہ شونڑالتہ میں اداکی جائے گی۔

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    عدت نکاح کیس:وکیل کی عدم پیشی،عمران خان و اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت …

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

  • سرکاری شعبے میں صرف ضروری کاموں کو برقرار رکھا جائے،وفاقی وزیر خزانہ

    سرکاری شعبے میں صرف ضروری کاموں کو برقرار رکھا جائے،وفاقی وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ وہ ادارے جو سرکاری شعبےکے پاس ہیں انہیں زیادہ مسابقتی اور جوابدہ بنایا جائے، سرکاری اداروں کو شہریوں کی ضروریات کے لیےجوابدہ ہونا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایس او ایز میں مالی اور آپریشنل کارکردگی کا متواتر جائزہ لیا گیا اور متعلقہ وزارتوں سے 20 مئی تک متعلقہ اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائز کی درجہ بندی کے لیے تجاویزپیش کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ سرکاری شعبے میں صرف ضروری کاموں کو برقرار رکھا جائے، باقی کام نجی شعبے کے حوالے کیا جائے۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ ادارے جو سرکاری شعبےکے پاس ہیں انہیں زیادہ مسابقتی اور جوابدہ بنایا جائے، سرکاری اداروں کو شہریوں کی ضروریات کے لیےجوابدہ ہونا چاہیےفنانس ڈویژن کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کا وفاقی ایس او ایز کی سالانہ مالیاتی رپورٹ پر جاری کام کا جائزہ پیش کیا گیا جس میں ڈی جی سینٹرل مانٹرنگ یونٹ نےبتایاکہ تمام تجارتی اداروں کا ڈیٹا حاصل کرلیاگیا ہے، کمیٹی کو رپورٹنگ کی مدت کے دوران ایس او ایز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور کمپنیوں کی گورننس اور مالیاتی انتظام میں موجود متعددخامیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    کراچی: 7 سالہ بچی سےمبینہ زیادتی

    اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ بی او ڈیز کی خالی آسامیاں بلاتاخیر پُر کی جائیں، جن کمپنیوں کے اکاؤنٹس کا آزادانہ آڈٹ نہیں کرایا گیا وہ فوری آڈٹ مکمل کریں، بہترکارکردگی کے لیے ایس او ایز کی تنظیم نو، نجکاری کے ایجنڈے کو تیزکیاجائے،سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ایس او ایز پالیسی رپورٹ کو حتمی شکل دے اور اسے شائع کرے، سرکاری اداروں کے اندر شفافیت،کارکردگی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جائے، اس کے علاوہ وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم