Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سفاک شوہر اور سسرالیوں نے مکان نام پر نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے کر مار ڈالا

    سفاک شوہر اور سسرالیوں نے مکان نام پر نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے کر مار ڈالا

    فیصل آباد میں گلشن مدینہ کےعلاقےمیں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم مے بھی خودکشی کر لی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی 2 بیویوں،3 بیٹیوں اور ایک بیٹےکو قتل کیا، ملزم نے اہلخانہ کو قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا،قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے مکان نام پر نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے کر مار ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے فرید محلے میں ایک شخص اور اُس کے گھر والوں نے مکان نام پر نہ کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسی دوران زہر دے دیا،اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ متوفیہ ساجدہ کو شوہر اور دیور نے تشدد کے دوران زبردستی زہر کھلایا جس پر اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

    لواحقین نے بیٹی کے قتل کا الزام شوہر اور سسرالیوں پر عائد کرتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جس میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے گھر اپنے نام نہ کرنے پر ساجدہ کو تشدد کر کے زہر کھلایا،پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم سب موقع سے فرار ہوگئے۔

  • نان بائیوں کا  8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن کا اعلان

    نان بائیوں کا 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن کا اعلان

    لاہور: نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا ۔

    باغی ٹی وی : صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں انصاف مانگا ہے،آٹا سستا ہوا ہے روٹی 16 روپے کی کردی، نان کیسے سستا کریں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت زمینی حقائق مد نظر رکھ کر ریٹ لسٹ جاری کرے،ایسوسی ایشن کے عہدیدار آفتاب گل کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلیے تیار ہیں مگر حکومت ہماری بات تو سنے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌ بڑی کمی ہوگئی 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1200 آگئی ہے اس سے قبل 10 کلو کا تھیلا 1ہزار 4 سو 70 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے سستا ہو کر 1ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے 15 کلو تھیلا 2 ہزار 250 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ جبکہ 20 کلو آٹا 2880 سے کم ہو کر 2ہزار 250 روپے کا ہو گیا ہے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 630 روپے سستا ہو ا ہے۔گزشتہ روز 20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوئی تھی ۔

  • ترکیہ کی اسرائیل سے تجارت بند،اسرائیل کا شدید احتجاج

    ترکیہ کی اسرائیل سے تجارت بند،اسرائیل کا شدید احتجاج

    انقرہ: ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دئیے۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے اسرائیل سے اپنی تمام تجارت روک دی ہے اور آج سے اسرائیل سے تمام درآمد ا ت اور برآمدات پر پابندی لگا دی گئی ہے اسرائیل کی جانب سے ترکیہ کے اقدام پر شدید احتجاج کیا گیا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے اسرائیلی درآمدات و برآمدات کے لیے بندرگاہیں بند کر کے ترک صدر اردوان تمام معاہدے توڑ رہے ہیں، ایک ڈکٹیٹر کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے، جو بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ترک عوام اور کاروباری برادری کے مفادات کو پامال کرتا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے تجارتی تعلقات بنائے گا اور مقامی پیداوار پر توجہ دے گا۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    دوسری جانب ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ، تاہم گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، ترک وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی نہیں کرتا اور غزہ میں خاطر خواہ انسانی امداد کی بلاروک ٹوک رسائی کی اجازت نہیں دیتا۔

    ایران کی امریکی اور برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد

  • ایران  کی امریکی اور برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد

    ایران کی امریکی اور برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد

    تہران: فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر ایران نے امریکی اور برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔

    باغی ٹی وی : فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ،ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں ایران کے مالیاتی اور بینکاری نظام سے منسلک کھاتوں ( اکاؤنٹس) اور رقوم کے لین دین پر پابندی، اسلامی جمہویہ ایران کی حدود میں آنے والے ( امریکی و برطانوی ) اثاثوں کو قبضے میں لینا اور ایران میں داخلے کے لیے ویزا کا عدم اجرا شامل ہیں۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں،جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی شامل ہےاس کے علاوہ ایران نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور شیورون اور برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    پرائیویٹائزیشن کمیشن پی آئی اے کی نجکاری کے لئے15دن کی توسیع

    وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    کراچی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا،درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وزیر خارجہ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست میں وفاقی کابینہ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ، پرنسپل سیکریٹری ایوان صدر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات کیا گیا،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم کے طور پر تقرری وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی ہے، رہے کہ اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

  • پرائیویٹائزیشن کمیشن پی آئی اے کی نجکاری کے لئے15دن کی توسیع

    پرائیویٹائزیشن کمیشن پی آئی اے کی نجکاری کے لئے15دن کی توسیع

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے نجکاری ،سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کےلئے اب تک 10بڑے اداروں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ابتدائی دستاویزات حاصل کر لی ہیں جبکہ پرائیویٹائزیشن کمیشن پی آئی اے کی نجکاری کے لئے15دن کی توسیع کر رہا ہے اور 18مئی تک اظہار دلچسپی کے کاغذات داخل کیے جا سکیں گے اور اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بعض اخبارات میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے درست اعداد و شمار نہیں دیے گئے جبکہ اصل صورتحال حوصلہ افزا ہے کیونکہ اس ادارے میں آج بھی اتنا "پوٹینشل "باقی ہے کہ پی آئی اے میں نئے جہازشامل کرنے کے بعد اسے منافع بخش ادارے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ 830ارب روپے خسارے والے ادارے پی آئی اے کی نجکاری ملک و قو م کے مفاد میں ہے اور انہیں یقین ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی جب اصل حقائق کا علم ہو گا تو وہ ضرور اس کی حمائیت و تائیدکریں گے ،اسٹیل مل ، ڈسکوز ، فرسٹ ویمن بینک ،ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور دیگر اداروں کی بھی نجکاری ہورہی ہے جس کے لئے حکومت کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد تیزی سے کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ایسے ادارے ملکی معیشت کا خون چوس رہے ہیں اورثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا یا کاروباری ادارے چلانا نہیں ہوتا ،ہمیں اس کے لئے نجی شعبے کو آگے لانا ہوگا تاکہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق ان اداروں کو تیزی سے چلائیں اور منافع بخش بنائیں ، پی آئی اے کے تمام واجبات ادا کر کے اسے بغیر کسی بوجھ کے پرائیویٹائز کر رہے ہیں جو سود مند ثابت ہوگا کیونکہ آج بھی تمام ائیر لائنز کا مل کر بھی پی آئی اے کے مقابلے میں کم حصہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت 6سے7ڈسکو ز کی نجکاری کرنا چاہتی ہے جبکہ دفاعی نوعیت کے تین ڈسکوز سرکاری نگرانی میں کام کرتے رہیں گے ،پی آئی اے کی سعودی عرب کے لئے حج اور عمرے کی فلائٹس انتہائی منافع بخش روٹ ہے ، اسی طرح یورپ امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے لئے پی آئی اے کی بلا واسطہ فلائٹس مسافروں کے لئے بہترین آپشن ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ 18مئی کو سب کے سامنے پی آئی اے کی نجکاری کے لئے آنے والی پیشکشوں کو کھولا جا ئے گا اور وہ بطور وفاقی وزیر نجکاری اس سارے عمل کی شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ جن 10معروف کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے وہ پی آئی اے کےلئے انٹر نیشنل کمپنیوں کے ساتھ کنسورشیم بنا کر آنا چاہتی ہیں اور انہوں نے ہی دو ہفتے کی توسیع کی درخواست کی ہے جس کے لئے انہوں نے وزیر اعظم سے اجازت حاصل کر لی ہے۔

    عبدالعلیم خان نے کہاکہ سالانہ 400سے500ارب روپے کے نقصان کرنا بہت بڑی زیادتی ہے اور اس طرح ہم اپنی معیشت کو کبھی بھی مضبوط نہیں بنا سکتے ، تمام اداروں کی نجکاری کو سو فیصد شفاف اور میڈیا کے سامنے میرٹ پر یقینی بنائیں گے تاکہ کوئی اس عمل پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

    دوسری جانب نجکاری کمیشن بورڈ کا 218 واں اجلاس آج وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن اسلام آباد میں منعقد ہوا، بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے دلچسپیاں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی بورڈ نے نجکاری پروگرام (2024-29) کے لیے وفاقی حکومت کی تمام وزارتوں کی سفارشات پر بھی غور کیا اور انہیں اپنے مشاہدات کے ساتھ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (CCoP) کو پیش کرنے کی منظوری دی۔ پی سی (مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے)، ضوابط، 2018 میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

    بورڈ نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی درخواست پر پیشکش جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔ پی آئی اے سی ایل کے حصص کے حصول کے لیے دس اداروں نے پہلے ہی اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پی آئی اے سی ایل میں اکثریتی حصص کے حصول میں دلچسپی کے اظہار کی دعوت کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر 2 اور 3 اپریل 2024 کو مشتہر کیا گیا۔

    بورڈ نے نجکاری پروگرام 2024-29 کے لیے تمام وفاقی وزارتوں کی سفارشات پر غور کیا اور نجکاری پروگرام سے منسلک مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزارتوں کی جانب سے مجموعی طور پر 21 (21) اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جن میں سے 15 ادارے پہلے ہی فعال فہرست میں شامل ہیں، نجکاری کی فہرست کے لیے چھ نئی تجویز کردہ اداروں میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی ایل آئی سی ایل)، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی)، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ (جینکو-I)، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (جینکو-IV) اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (HAZECO) شامل ہیں ، بورڈ نے اس بات کا نوٹس لیا کہ وزارتوں نے بہت سے اداروں، SOEs کو اسٹریٹجک اور ضروری قرار دیا ہے لیکن اس سلسلے میں فیصلہ صرف متعلقہ کابینہ کمیٹی، CCoSOE ہی لے سکتی ہے، بورڈ نے ہدایت کی کہ وزارتیں اپنی سفارشات CCoSOE کے سامنے رکھیں اور ان اداروں کو جو اسٹریٹجک یا ضروری نہ قرار پائیں، ان کو پھر نجکاری کی فہرست میں شامل کیا جائے ۔

    بورڈ نے پی سی (مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے)، ریگولیشنز، 2018 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی، تاکہ نجکاری کمیشن، مالیاتی مشیروں کو پہلے سے اپنے پینل پر تعینات کر سکے جس سے ٹرانزیکشن کے وقت مالیاتی مشیروں کی تقرری کے لیے درکار وقت کو مزید کم کیا جا سکے گا ۔

  • پارکوں میں جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنیوالے وکیل کا لائسنس معطل

    پارکوں میں جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنیوالے وکیل کا لائسنس معطل

    لاہور: پنجاب بار کونسل نے پارکوں میں جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق پنجاب بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ آفتاب رئیس پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اور جوڑوں کو زبردستی شادی کرنے پر مجبور کرتے ہیں، ان کا یہ عمل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہےوائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے وکیل کو ذاتی حثیت میں وضاحت کےلیے طلب کرلیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ آفتاب رئیس 6 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں، اگر وہ پنجاب بار کونسل کو مطمن نہیں کر سکے تو ان کا لائسنس مستقل طور پر معطل کردیا جائے گا۔

    وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ

    سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    وفاقی حکومت سے کہوں گا آپ نے مجھے ہلکا نہیں لینا،علی امین گنڈا پور

  • وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں غیرمعمولی کمی کا دعویٰ کیا ہے، اپریل میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 17.3فیصد رہی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا۔

    اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں، 16 ماہ میں جو محنت کی اور پھر اسے نگراں حکومت نے جاری رکھا جس کے ثمرات اب سامنے آرہے ہیں، مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں، صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اسی سمت میں چلتے رہنے سے عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری ہوگی، سرتوڑ کوشش کررہے ہیں تاکہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

    واضح رہے کہ محکمہ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں غیرمعمولی کمی کا دعویٰ کیا ہے، اپریل میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 17.3فیصد رہی،ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد تھی جبکہ اپریل میں مہنگائی میں 3.4 فیصد کمی ہوئی ہے، شہری علاقوں میں شرح میں 0.1 فیصد کی کمی اآئی جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.4فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مچھلی 2.49 فیصد مہنگی اورآلو 2.29 فیصد مہنگے ہوئے اور گوشت کی قیمت میں 1.94 فیصد اورخشک دودھ 1.34 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں ایک ماہ پیاز15.58 فیصد اورسبزیاں 11.98 فیصد سستی ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں گندم کی قیمت میں 10.44 فیصد کی کمی ہوئی اور آٹا 9.67 فیصد سستا اور ٹماٹر 6.23 فیصد سستے ہوئے۔ شہری علاقوں میں شرح میں 0.1 فیصد کی کمی اآئی جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.4فیصد ریکارڈ کی گئی، مچھلی 2.49 فیصد مہنگی اورآلو 2.29 فیصد مہنگے ہوئے اور گوشت کی قیمت میں 1.94 فیصد اورخشک دودھ 1.34 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں ایک ماہ پیاز15.58 فیصد اورسبزیاں 11.98 فیصد سستی ہوئیں، ایک ماہ میں گندم کی قیمت میں 10.44 فیصد کی کمی ہوئی اور آٹا 9.67 فیصد سستا اور ٹماٹر 6.23 فیصد سستے ہوئے،شادی ہال چارجز، جوتے، کپڑے، موٹر فیصل مہنگے ہوئے جبکہ ایک ماہ تعلیمی سروسز ، ٹرانسپورٹ سروسز، گھر کے کرایوں میں اضافہ ہوا۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں رواں برس مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے زائد رہے گی جب کہ 2025 میں یہ شرح کم ہوکر 15 فیصد پر آئے گی گزشتہ ماہ کے آغاز میں عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی تھی۔ عالمی بینک نے رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جبکہ مالی سال 2025 میں15 فیصد تک اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی تھی، بعدازاں اپریل کے وسط میں آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ظاہر کی تھی، رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کی بھی پیش گوئی کی تھی۔

  • یو اے ای میں موسلا دھاربارشیں، دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ،فلائٹ آپریشن متاثر

    یو اے ای میں موسلا دھاربارشیں، دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ،فلائٹ آپریشن متاثر

    یو اے ای: سعودی عرب کے بعد دبئی میں بھی موسلادھار بارشیں دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : دبئی پولیس کی جانب سے پبلک سیفٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے، پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،دبئی کی اہم شاہراہوں پر بارش کے پانی کے نکاس کیلئے متعدد ٹینکرز اور موٹرز نصب کی گئی ہیں جبکہ پانی کے ساتھ مٹی اور ریت کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پولی تھین بیگز سے خصوصی روکاٹیں بنائی گئی ہیں۔

    دبئی اور ابوظبی میں تیز طوفانی بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں کو 2 دن آن لائن کلاسز لینے اور نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جبکہ بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے عجمان پولیس نے شدید بارشوں سے نمٹنے اور عوام کو مدد فراہم کرنے کے لیے مختلف داخلی اور خارجی سڑکوں پر اپنی نفری بڑھا دی ہے۔

    دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ابوظہبی، شارجہ، عجمان اور دیگر امارات کے لیے انٹرسٹی بس سروس معطل کر دی ہے شدید بارشوں نے فلائٹ آپریشن کو بھی متاثر کیا ہے، ائیرپورٹ حکام کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث 5 فلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ 13 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، دبئی ایئرپورٹ کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

    ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو فلائٹس کی مکمل معلومات لینے کے بعد ایئرپورٹ آنے کی ہدایات کی ہے، جبکہ مسافروں کومیڑو کے زریعے ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پہنچنے کی ہدایت کی ہے جبکہ قومی ائیرلائن ”پی آئی اے“ متحدہ عرب امارات جانے اور وہاں سے واپس آنے والے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کیلئے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں دبئی اور شارجہ کیلئے پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کا فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا، قومی ائیرلائن کی کچھ پروازوں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے، صورتِ حال بہتر ہونے پر فضائی آپریشن فوری شروع ہوگا۔

  • سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی،ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج کے اغوا اور علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر 27 اپریل کو اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے تھے جب کہ اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا،بعد ازاں وہ 29 اپریل کو بازیاب ہوکر خود ہی گھر پہنچ گئے تھے جس کی تصدیق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی کی تھی۔