Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ  جاری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل اینتھم ‘Out of this World’ آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے گر یمی ایوارڈ ونر گلوکار شان پال اور کیس نے گایا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اینتھم میں کرس گیل، شیونارائن چندرپال، اسٹیفنی ٹیلر ، یوسین بولٹ سمیت متعدد ایتھلیٹس کو دکھایا گیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل اینتھم ‘Out of this World’ آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے گریمی ایوارڈ ونر گلوکار شان پال اور کیس نے گایا ہے۔

    مائیکل تنو مونٹانو کے تیار کردہ ترانے کو میوزک ویڈیو کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے جس میں آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ، کرکٹ اسٹار کرس گیل، علی خان، شیو نارائن چندر پال اور دیگر کیریبین شخصیات شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، ٹورنامنٹ شروع ہونے میں صرف 30 دن باقی رہ گئے ہیں،ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی، میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔

  • وفاقی حکومت سے کہوں گا آپ نے مجھے ہلکا نہیں لینا،علی امین گنڈا پور

    وفاقی حکومت سے کہوں گا آپ نے مجھے ہلکا نہیں لینا،علی امین گنڈا پور

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے کہوں گا آپ نے مجھے ہلکا نہیں لینا –

    باغی ٹی وی : پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھیک مانگ رہے اور نہ خیرات، ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، اسے کوئی خیرات نہ سمجھے، وفاق کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارا حق لینے کی بات کو ہلکا نہ لے، اگر حق نہیں دیں گے تو وفاق بھی اسلام آباد میں چین سے نہیں بیٹھے گا ، ہمارے صوبے نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، فورسز کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی قربانیاں ہیں۔

    علی امین گنڈا پور نے پشاور پریس کلب کے لیے 5 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان کرنے کے علاوہ 50 صحافیوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے ہر مہینہ 10 ہزار روپے وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ماورائے آئین اقدامات ہوئے، سابق وزیر اعظم جیل سے باہر آئیں گے تو ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوسکے گی۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں زیادہ ادارے خدمت کے بجائے سیاسی طور پر نشانہ بناتے ہیں، ہم نے اپنے اداروں کی اصلاح کرنا ہے، ایسی قانون سازی کریں گے جس سے کرپشن کو روک سکیں، ان کا ہم اپنی حکومت پر تنقید برائے اصلاح کو خوش آمدید کہتے ہیں، عوام کے ساتھ یہ عہد ہے کہ کبھی مظلوم کے مقابلے میں ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگیں گے، اسے کوئی خیرات نہ سمجھے، میں اپنے صوبے کا حق لے کر رہوں گا، گھوڑ سوار ہوں، گھوڑے جیسے جانور کو قابو کرتا ہوں، وفاق کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارا حق لینے کی بات کو ہلکا نہ لے، اگر حق نہیں دیں گے تو وفاق بھی اسلام آباد میں چین سے نہیں بیٹھے گا، اپنے صوبے کے حق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، اپنے صوبے کا حق لے کر رہوں گا، اپنا حق زبردستی لیا تو پھر وفاق کو کوئی شکریہ بھی نہیں ادا کروں گا،صحافی بھی صوبے کے حقوق کے لئے جنگ میں ہمارا ساتھ دیں، عوام کا ٹیکس انہیں عوام پر خرچ ہوگا، میں سخی انسان ہوں، ہمارے صوبے کا خزانہ خالی نہیں ہوگا۔

  • امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا، جین بیئر

    امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا، جین بیئر

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرین جین بیئر نے کہا ہے کہ جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے خلل کا باعث بن رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی سے کرین جین بیئر سے مظاہرین پر پولیس کے تشدد سے متعلق سوال پوچھے گئے سوال پر کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرتا ہے لیکن جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے خلل کا باعث بن رہے ہیں، امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج بہت محدود پیمانے پر تھا اور صرف چند فیصد طلبا نے شرکت کی۔

    پریس سیکرٹری کرین جین بیئر نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی شرح کے خلاف نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے غصے سے آگاہ ہیں لیکن یہ مظاہرے پُرامن ہونے چاہیے، امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہروں اور احتجاج کا کوئی جواز نہیں نیو یارک پولیس نے اچھا کیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں مجھے تو یہ سب دیکھ کر بہت مزا آیا۔

    اسکونسن ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جامعات میں اسرائیل مخالف احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کے ذمہ دار صدر بائیڈن ہیں اس حوالے سے پہلے سے تیاریاں کی جانی چاہیے تھیں تاکہ مظاہرین سے بروقت نمٹ لیا جاتا،نیو یارک کے پولیس افسران نے کمال کر دکھایا کہ کولمییا اور سٹی کالج نیو یارک میں 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے کیمپس خالی کروایا کسی بھی تعلیمی ادارے میں سیاسی بنیادوں پر مظاہروں اور احتجاج کی کوئی گنجائش نہیں بائیڈن انتظامیہ کو اس صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے جامع حکمتِ عملی کے تحت احتجاج روکنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک طلبا پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، تشدد کا نشانہ بنایا اور 500 سے زائد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • پرینیتی چوپڑا کے شوہر   کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریشن  کامیاب

    پرینیتی چوپڑا کے شوہر کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریشن کامیاب

    لندن: بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور عام آدمی پارٹی کے سیاسی رہنما راگھو چڈا کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریشن ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سیاسی رہنما راگھو چڈا کو ریٹینا میں سوراخ کا مسئلہ پیدا تھا اور لندن کے ایک اسپتال میں ان کی ایمرجینسی سرجری ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق ریٹینا میں سوراخ سے اداکارہ کے شوہر مستقل طور پر بینائی سے محروم ہوسکتے تھے لیکن ان کی سرجری کامیاب ہوئی ہے اور اب انہیں صحت یابی کیلئے کچھ عرصہ مکمل آرام تجویز کیا گیا ہے، پرینیتی چوپڑا اپنے مصروف فلمی شیڈول کے باوجود اپنے شوہر کے پاس لندن چکر لگاتی رہیں اور وہ ڈاکٹروں سے بھی رابطے میں تھیں۔

    واضح رہے کہ راگھو چڈا کی بیماری کا انکشاف ان کے ساتھی پارٹی رہنما سوربھ بھردواج نے کیا تھا اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ راگھو بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں، راگھو چڈا اپنی آنکھوں کی سرجری کیلئے برطانیہ میں ہیں اسی لئے وہ انتخابی مہم میں موجود نہیں ہیں،راگھو چڈا کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں تاکہ وہ واپس آکر پارٹی کی انتخابی مہم میں شامل ہوسکتے ہیں۔

  • کراچی میں   زلزلے کے 2.3 شدت کے شدید جھٹکے

    کراچی میں زلزلے کے 2.3 شدت کے شدید جھٹکے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے 2.3 شدت کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں کراچی کے ضلع ملیر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ،ضلع ملیر کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں لانڈھی، قائد آباد، سپرہائی وے، گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز شہر کا ضلع ملیر تھا۔

  • عام انتخابات, مبینہ دھاندلی پر  تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کردیا

    عام انتخابات, مبینہ دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کردیا

    اسلام آباد: الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وائٹ پیپر جاری کردیا-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ان حقائق کی روشنی میں تحقیقات کرے اور دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں فارم 45 کے مطابق نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا، فارم 47 کو بنایا گیا اور ہماری فتح کو شکست میں بدلا گیا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہم نے احتجاج کیا اور ہم نے جو اتحاد بنایا تھا وہ بھی احتجاج جاری رکھیں گے، ہم نے الیکشن کمیشن کو بارہا کہا کہ جو آپ کے پٹیشن ہیں ان پر جلد از جلد فیصلے کریں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 نشستیں جیت چکے تھے اور ہماری نشستیں فارم 47 کے ذریعے دوسری جماعتوں کو دی گئیں جس کے نتیجے میں ہماری مخصوص نشستیں بھی چلی گئیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج، ٹریبونل، سپریم کورٹ، عدالتیں اور الائنس کے جلسوں کے ساتھ آج ہم 300 صفحات پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے ہیں یہ وائٹ پیپر ان حقائق پر مبنی ہے جسے گارڈین، واشنگٹن پوسٹ، دی ٹائمز اور پاکستان کے پورے میڈیا نے تسلیم کیا ہے۔

    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وائٹ پیپر سے ثابت ہوتا ہے کہ جب الیکشن کمیشن کو پتہ چلا کہ تحریک انصاف سوئپ کر رہی ہے تو ایک بھونڈا طریقہ اختیار کیا اور فارم 47 پر انحصار کیا تحریک انصاف کے ہزار ووٹ کو تبدیل کردیا اور ہمارے سو ووٹ کو 1100 کردیا، یہ بھونڈا طریقہ کار اختیار کیا گیا ، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے کمیشن کے اراکین کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے عوام کی امانت میں کھلم کھلا خیانت کی ہے۔

    جبکہ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ہمیشہ الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے، ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کی کوشش کی، ہم نےآوورسیز پاکستانیوں کو حق دینے کی بات کی الیکشن کمیشن کا کام شفاف اور وقت پر الیکشن کروانا ہے، اسمبلی ختم ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونا تھے، 90 دن میں انتخابات نہ کروا کر آئین کو توڑا گیا تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا گیا، انتخابی نشان چھیننے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، انتخابی نشان نہ ملنے کے باوجود بڑی کامیابی حاصل کی۔

  • قومی ویمن کرکٹرز کی  فٹنس  بہتر بنانے کیلئے   کاکول بھیجنے کا فیصلہ

    قومی ویمن کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

    لاہور: قومی ویمن کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بای ٹی وی :پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی ویمن کرکٹرز کو فٹنس میں اضافے کے لیے کاکول کے انسٹرکٹرز کے پاس بھیجا جارہا ہے،ایک ماہ کے فٹنس اور اسکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15، 15خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔

    پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہےاس لیے ہم نے ہر ریجنل اکیڈمی میں اسکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا ہے کاکول میں فٹنس اور ایبٹ آباد میں اسکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گےپہلے 15 دن جو 15لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15 لڑکیاں ایبٹ آباد میں کوچز کی نگرانی میں اسکلز کیمپ میں شرکت کریں گے،دو ہفتے بعداسکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں اسکلز کیمپ جوائن کرلیں گی۔

    تانیہ ملک نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی،انگلینڈ کی سیریز کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا غیر ملکی کوچ کی تقرری چیئرمین محسن نقوی کی مشاورت سے کی جائے گی محسن نقوی خواتین کرکٹ کی کارکردگی میں بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

  • نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ خط کا جائزہ لے کر کریں گے،پی ٹی اے

    نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ خط کا جائزہ لے کر کریں گے،پی ٹی اے

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کے مراسلہ موصول ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے سے متعلق ایف بی آر کا مراسلہ موصول ہوگیا ہے ایف بی آر کا خط ای میل کے ذریعے پیر کی شام موصول ہوا، خط کا جائزہ لے کر اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا ایف بی آر کے مطابق ان افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باوجود فائل نہیں کررہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں لہٰذا انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔

  • چین میں موسلا دھار بارشیں،سڑک ٹوٹنے سے متعددگاڑیاں کھائی میں گر گئیں،48 افراد جاں بحق

    چین میں موسلا دھار بارشیں،سڑک ٹوٹنے سے متعددگاڑیاں کھائی میں گر گئیں،48 افراد جاں بحق

    بیجنگ: چین میں موسلا دھار بارشوں کے دوران ہائی وے کا ایک ٹکڑا بہنے سے متعددگاڑیاں کھائی میں گر گئیں جس سے 48 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو میں مرکزی ہائی وے سے متعدد گاڑیاں 59 فٹ گہری کھائی میں جا گریں، کرین کے ذریعے گاڑیاں کو نکالا گیا، متعدد گاڑیاں جل گئی تھیں جب کہ 80 کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طور پر 24 اور پھر بعد میں 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

    ترجمان ریسکیو آپریشن کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کئی مسافروں کے اعضا جسم سے علیحدہ ہوگئے، اس علاقے میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا اور وہاں گڑھا پڑ گیا تھا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں کھائی میں جا گریں۔

    حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج ایکسپریس وے کے گرنے کے فوراً بعد لی گئی ہے جس میں سڑک کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

  • مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ،وزیراعظم

    مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ،وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ بنایا ہوا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں ہے، ہم شہ خرچیوں کو کم کرنے اور مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے۔

    باغی ٹی وی :لاہور میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ بنایا ہوا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں ہے، روز کے اخراجات مزدور بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں اور زندگی غریب آدمی پر تنگ ہے، نبی کریم کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ امیر غریب کے فرق کو کم کیا جائے اور مزدور کی اجرت پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے والد مرحوم بھی ایک مزدور تھے، میرے والد پاکستان بننے سے پہلے لاہور آئے اور 6 بھائیوں کے ساتھ لاہور کی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے، میرے والد نے لاہور میں کالج میں داخلہ لیا اور شام میں مزدوری کرتے تھے،ہمیں مزدور کی عظمت کا پورا احساس ہے، مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، شہ خرچیوں میں کمی لانے کی کوشش کریں گے اور مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے۔

    قانون کے تحت وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑے ہیں،وزیر قانون

    وزیراعظم نے کہا کہ آج سفارش کا سکہ رائج الوقت ہے، کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، ڈوب رہے ہیں، انہیں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، یہ ملک امیر کا بھی ہے، غریب کا بھی ہے، یتیم کا بھی ہے اور بیوہ کا بھی ہےسرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، ہر فیکٹری میں ایک پہیہ سرمایہ کار ہے اور ایک محنت کش ہے، سرمایہ کاروں، تاجروں، کاروباری افراد کی دولت پر مزدوروں کا بھی حق ہے، کاروباری حضرات خاندان کے علاوہ محنت کش کے بچوں کی تعلیم، علاج کیلئے منصوبے بنائیں، ایسے منصوبے بنائیں کہ مزدور کا بچہ انجینئر اور ڈاکٹر بنے۔

    سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق …

    وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کے معاشی حالات چیلنجنگ ہیں، سعودی وزرا سے تسلی بخش ملاقاتیں ہوئی ہیں، چند دنوں میں سعودی کاروباری حضرات پاکستان آنے والے ہیں، حکومت ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔