Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بلوچستان:  مسافروں کے تحفظ کیلئے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

    بلوچستان: مسافروں کے تحفظ کیلئے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹرز کو اُن کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ انسداد اسمگلنگ کارروائی جاری اور مشترکہ چیک پوسٹیں قائم اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق تاہم شاہراہوں کی بندش غیر قانونی اقدام ہے اور اگر شاہراہیں بند کر کے عوام کو تکلیف دی گئی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا،لیویز اور پولیس اہلکار انسداد اسمگلنگ میں تلاشی کے مجاز نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 15 تا 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے،صوبائی حکومت نے مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو …

  • کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے کرنے والے تین دہشتگرد  ہلاک

    کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے کرنے والے تین دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے کرنے والے تین دہشت گرد جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی پر ایک دہشت گرد فوری مارا گیا جبکہ باقیوں نے ایک گھر میں پناہ لی جن سے پولیس کا بیس منٹ تک مقابلہ چلتا رہا، بعد ازاں گھر میں پناہ لینے والے دہشت گرد بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    قبل ازیں سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک کر دئیے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلئیرنس آپریشن کیا جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو …

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

  • سعودی معروف شاعر، ادیب اور مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن انتقال کر گئے

    سعودی معروف شاعر، ادیب اور مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن انتقال کر گئے

    ریاض:سعودی عرب کے معروف شاعر، ادیب اور مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن علالت کے باعث 75 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ بدر کا شمار شاہی خاندان کے اہم افراد میں ہوتا تھا، شہزادہ بدر معروف شاعر، ادیب، مصنف اور نقاد بھی تھےشہزادہ بدر بن عبد المحسن کا شمار جزیرہ عرب کے جدید شعرا میں کیا جاتا ہےسعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے والا قومی نغمہ ’فوق ھام السحاب‘ (بادلوں سے کہیں بلند)، کے بول بھی انہوں نےہی لکھے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2019 میں شہزادہ بدربن عبد المحسن کو شاہ عبدالعزیز کے تمغے سے بھی نوازا تھا،شہزادہ بدربن عبد المحسن 2 اپریل 1949 کو ریاض میں پیدا ہوئے تھے، وہ شہزادہ عبدالمحسن بن عبدالعزیز آل سعود کے دوسرے بیٹے تھے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

    چیئرمین پی سی بی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی دیں ہدایات

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

  • سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے نے 8 سالہ بچے کو کچل ڈالا

    سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے نے 8 سالہ بچے کو کچل ڈالا

    لاہور : انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پوری میں سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے کی ٹکر سے گھر کے باہر کھیلتا ہوا 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے بچے کو کچلا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا، والدین اکلوتے بیٹے ریحان کی اچانک ناگہانی موت پر شدت غم سے نڈھال ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو گاڑی کے نیچے روند کر ڈرائیور نے کچھ دیر کے لیے موبائل روکی اور پھر وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،مری کے علاقے باڑی ساملی میں باپ نے غیر ت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد پڑوسیوں کے لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کے بعد دونو ں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری منتقل کردیا گیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی دیں ہدایات

    ملزم فائرنگ کے بعد پسٹل سمیت موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے مری میں ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق ملزم نزاکت نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر پہلے اپنی بیٹی رابعہ کو گولیاں مار کر قتل کیا اور بعد میں پڑوسیوں کے لڑکے زعفران کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

  • گندم اسکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی کی  انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں کی تردید

    گندم اسکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد: گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں کی تردید کردی-

    باغی ٹی وی : گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اور گندم بحران پر تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو جہاں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مختلف آپشنز زیر غور ہیں اور معاملہ تحقیقات کے بعد کارروائی کے لیے نیب، ایف آئی اے کے سپرد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے چار ارکان پر مشتمل کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ چار روز میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم،سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک طلبی کا کوئی باقاعدہ نوٹس نہیں ملا، نگران وزیراعظم اور وزرا کو تحقیقات کے حوالے سے سوال نامہ بھی بھیجا جا سکتا ہے، جس میں ان تحقیقات کے حوالے سے وہ اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں اور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو دوبارہ ہوگا۔

    اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    دوسری جانب وفاقی سیکریٹری کابینہ نے گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید کی اور وفاقی سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے اپنے بیان میں کہا کہ نہ تو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نہ ہی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو طلب کیا،دونوں حضرات کو طلب کیے جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہوں، میری انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو …

  • پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان  تیسری مرتبہ لندن کے میئر  منتخب

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران لندن کے تمام 14 حلقوں میں صادق خان کو کامیابی ملی، جن میں ٹوری کی دو حلقے بھی شامل ہیں لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان نے 43 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف ٹوری کے سوسان ہال کو 33 فیصد ووٹ ملے اور ووٹنگ کی شرح کے مطابق لیبر پارٹی کو کنزرویٹو پارٹی کے 2.5 فیصد ووٹ بھی منتقل ہوگئے ہیں۔

    لندن کے میئر کے لیے انتخاب میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 40.5 فیصد رہا جوکہ 2021 کے مقابلے میں 1.5 فیصد کم ہے، صادق خان نے لیمبیتھ اینڈ ساؤتھ وارک، برنیٹ اینڈ کیمڈین، سٹی آف لندن اینڈ ایسٹ، میرٹن اینڈ وینڈرز ورتھ، گرینیچ اینڈ لیویشام، اینفیلڈ اینڈ ہیرینگے اینڈ نارتھ ایسٹ میں باآسانی کامیابی سمیٹی جہاں سے 2021 میں بھی ان کی فتح ہوئی تھی، صادق خان اس سے قبل 2021 اور 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوگئے تھے۔

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

    برطانیہ میں جاری بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم سونک کی کنزرویٹو پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا ہے جہاں اب تک اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے-

    اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

  • فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

    پشاور: فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا۔

    باغی ٹی وی : حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نےگورنر فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا، اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر سرکاری حکام اور مہمانوں نے شرکت کی تاہم تقریب حلف برداری میں صوبائی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور موجود نہیں تھے۔

    نئے گورنر فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تھے جن کی بطور گورنر نامزدگی گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے اہم اجلاس میں ہوئی جس میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو، فریال تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔

    حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور صدر آصف زرداری کاشکریہ ادا کرتا ہوں، پارٹی کے اعتماد کی وجہ سے صوبے میں جیالا گورنر آیا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

    انہوں نے کہا کہ مرکزاورصوبے کے درمیان میں پل کا کردارادا کروں گا، ہم صوبے اور مرکز کے درمیان محاذ آرائی نہیں چاہتے اور مالی بحران ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں کے پاس جاؤں گا۔

    فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر صوبے کیلیے جدوجہد کریں مشترکہ جنگ لڑ کر اس کو حقوق دلوائیں۔

    علی امین گنڈا پور کی عدم شرکت کے سوال پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلی کی مصروفیات ہوسکتی ہیں کہ وہ نہیں آئے مگر اب انھیں دعوت ہے کہ آئیں اور مل کر چلیں۔

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز

  • اسٹیڈیمز   کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کی-

    باغی ٹی وی : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیاچئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے لہذااب اپ گریڈیشن کے کام کو بلاتاخیر آگے بڑھا جائے ۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس ضمن میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔کمیٹی انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی۔

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز

    کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گااسٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا،قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے،چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ چیف فنانشل آفیسر۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ نے اجلاس میں شرکت کی ۔

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

  • پی سی بی  کی پی ایس ایل کے چار  پلے آف نیوٹرل وینیو پر  منعقد کرنے کی تجویز

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز

    لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔

    باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔

    فرنچائز مالکان نے 17 فروری سے 18 مارچ 2024 تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر پی سی بی کو مبارکباد دی،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 کی کچھ اہم باتیں یہ ہیں چھ ٹیموں میں سے چار نے اپنے ہوم وینیوز پر کم از کم پانچ میچ کھیلے،
    پہلی اننگز میں ٹیم کا اوسط اسکور 167 تھا، ٹورنامنٹ میں دوسو سے زائد کے 10 اسکور تھے فائنل سمیت آٹھ میچوں کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، میڈیا حقوق میں پچھلے میڈیا حقوق سائیکل کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہوا،لائیو اسٹریمنگ کے حقوق میں پچھلے رائٹس سائیکل کے مقابلے میں 113 فیصد اضافہ ہوا، بین الاقوامی میڈیا حقوق میں پچھلے حقوق کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ہوا، 350 ملین سے زائد لائیو ناظرین تاریخ میں سب سے زیادہ تھے، ڈیجیٹل میڈیا میں1.5 بلین تک رسائی حاصل ہوئی جو غیرمعمولی بات ہے۔

    دریں اثناپاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2025 کے سلسلے میں گورننگ کونسل میں مزید بات چیت کے لیے مندرجہ ذیل تجویز پیش کی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پی ایس ایل کی روایتی ایونٹ ونڈو میں منعقد ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 ایونٹ کے لیے ایونٹ ونڈو 7 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک ہو گی، کراچی، لاہور، ملتان، اور راولپنڈی پاکستان میں میچوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم از کم پانچ میچ کھیلے گی، پی سی بی اضافی مقامات کی تلاش جاری رکھے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز دی گئی،ان تجاویز میں کراچی ملتان لاہور اور راولپنڈی میں میچز کاانعقاد شامل ہے، پی سی بی اضافی وینیوز تلاش کرے گاپی سی بی نے پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کردی، پی ایس ایل کو مزید کامیاب اور مقبول بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی، اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ میں اضافہ ہوا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک کامیاب برانڈ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے فرنچائزز کے کردار کی تعریف کی جن کی حمایت ۔ دلچسپی اور جذبے نے اس لیگ کی ساکھ کو اجاگر کرنے اور اسے ایک چیلنجنگ مسابقتی اور دلچسپ ایونٹ کے طور پر اپنی پہچان کرانے کے ضمن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    چار پلے آف ایک غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کو مزید ُپرجوش اور مسابقتی بنانے کے ساتھ ساتھ مداحوں کی تعداد کو شامل کرنے، اور انہیں بڑھانے کے مقصد سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے "ہمیشہ کی طرح ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کے لیے ونڈو پر فرنچائز مالکان کے ساتھ ہماری مفیدگفتگو ہوئی ہے۔ ُپرجوش فرنچائز مالکان نے پی سی بی کی تجویز کردہ ونڈو اور پلے آف کے مقامات کے بارے میں اپنی تجاویز اور آرا دیں، اس میٹنگ میں ہونے والے تبادلہ خیال کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کی موزوں ترین ونڈو کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ مزید ڈیٹا فرنچائز مالکان کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ وہ آپس میں بات چیت کر سکیں۔ زیادہ باخبر فیصلہ کر سکیں اور اپنے خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔

    ہم پاکستان کے سب سے بڑے برانڈز میں سے ایک کے مستقبل کے لیے بروقت فیصلے کرنے کے لیے فرنچائزز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے میں فرنچائز مالکان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے ان کے عزم کی تعریف کرنا چاہتا ہوں، ہمیں بات چیت جاری رکھنے اور اپنے آپشنز تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اجتماعی طور پر اپنے اہم مقاصد کو حاصل کر سکیں یہاں میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کمشنر نائیلہ بھٹی کو ان کے رول ، وژن اور قیادت کے لیے مبارکباد اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے لیگ کو درست سمت میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز  کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک کر دئیے-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلئیرنس آپریشن کیا جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔