Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے،چئیرمین پی سی بی

    بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے،چئیرمین پی سی بی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی، ہماری تیاریاں جاری ہیں-

    باغی ٹی وی : کراچی میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور متصل اوول کرکٹ گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، نہ ہی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہونےکی کوئی وجہ ہے، ہائبرڈ ماڈل کی کوئی بات نہیں ہے، ہم نے شیڈول بھیج دیا ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے تو آپ لوگ بھی کریں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں، کل صبح انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم جیتا جتایا میچ ہار گئی ، شکست کا دکھ ہے، ویمن ٹیم پر ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے، ویمن ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی کوچ تلاش کیا جارہا ہے، خواتین کرکٹرز کے لیے بھی ویسے ہی اقدامات ہوں گے جیسے مینز کے لیے ہوئے،کرکٹ کا پیسہ کرکٹ پر لگےگا، یہ بینکوں میں نہیں رکھا جائےگا، ایف آئی والا معاملہ اتنا بڑا نہیں، وہ ادارہ بھی میرے ماتحت ہے، جو ہوگا اندرونی طور پر حل کریں گے۔

  • بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے

    بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے

    لاہور: حکومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردئیے جن میں 7 لاہور کے کمشنر سمیت 7 ڈپٹی کمشنر اور دو انتظامی سیکریٹریز بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت کی جانب سے چئیر مین پنجاب سروس کمیشن، کمشنر لاہور، دو انتظامی سیکریٹریز، 7 ڈپٹی کمشنر سمیت مجموعی طور پر 49 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے،جن میں اسسٹنٹ کمشنز ، ڈپٹی سیکریٹریز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، ڈائریکٹر اور سب رجسٹرار بھی شامل ہیں جبکہ ان میں سے 11افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریگولر بنیادوں پر گریڈ 18 میں ترقی بھی دی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹینیٹ جنرل ( ریٹائرڈ) محمد عبدا لعزیز کو تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد تنویر جبار کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر، فیڈمک کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو تبدیل کر کے اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدا یت اور انہیں پنجاب سے ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن زید بن مقصود کو تبدیل کر کے کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری محکمہ ٹورازم پنجاب راجہ جہانگیرانور کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ ماحولیا ت تعینات کیا گیا جبکہ اُن کے پاس سیکریٹری سیاحت کا اضافی چارج بھی ہوگا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) شعیب علی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا یا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری
    وزیرر اعلی سیکرٹریٹ کیپٹن (ر) اورنگز یب حیدر خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سرگودھا لگا دیا گیا ہے۔

    اسی طرح ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ علی اکبر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بھکر، چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ مس صائمہ علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراعتزاز اسلم مارتھ سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکریٹریٹ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر جہلم بنادیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ وزیر اعلی آفس میں تقرری کی منتظر امیرہ بیدار کو ڈپٹی کمشنر لیہ، ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرری کے منتظر خالد پرویز گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد ذیشان حنیف کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن ) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعلی آفس محمد عمر شیر کوایڈیشنل سیکریٹری (کوآرڈینیشن ) چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

    لائبہ اسلم ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو گریڈ 18میں ترقی دے کر تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ، وقاص صفدر سکندری اسسٹنٹ کمشنر گوجرانو الہ سٹی کو گریڈ18میں ترقی دے کر اسٹاف آفیسربرائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، قندیل فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر تبدیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) رحیم یار خان، شبیراحمد اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری خوراک، محمد عثمان اکرم سب رجسٹرار گلبرگ ٹاؤن لاہور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری جنگلات، رمیزظفر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو گریڈ 18 میں تر قی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) لیہ تعینات کیا گیا ہے۔

    محمد رضوان الحق اسسٹنٹ کمشنر قصور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکریٹری ہایئر ایجوکیشن ،نیاز احمد اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر (ایڈمن) پی ایچ اے ساہیوال، احمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کو گر یڈ‌18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) فیصل آباد، اورغلام سرور اسسٹنٹ کمشنر سیا لکوٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسو رس پنجاب تعینات كر دیا ہے۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی جی سیکورٹی ڈوویژن کامران عادل کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد جبکہ ایس ایس پی آپریشن حسن جاوید بھٹہ سے سٹی پولیس آفیسر کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

  • سولہ آنے سچ ، ٹکے ٹکے کے لوگ

    سولہ آنے سچ ، ٹکے ٹکے کے لوگ

    یادش بخیر: "سولہ آنے سچ”، "ٹکے ٹکے کے لوگ”، "آنے پائی کا حساب”، "پائی پائی چکا دوں گا”، "دمڑی کی بڑھیا ٹکہ سر منڈائی” جیسے محاورے اب اجنبی بنتے جا رہے ہیں، نئی نسل کے لئے انہیں سمجھنا مشکل ہے کہ اب "آنے” رہ گئے اور نہ "ٹکے” بلکہ "پیسے” بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔

    ایک زمانہ تھا کہ روپے کے 64 پیسے اور 16 آنے ہوتے تھے، یہی نہیں آنے کے چار پیسے اور پیسے کی 12 پائیاں ہوتی تھیں، دو پیسوں کا ٹکہ، چار آنوں کی چونی اور آٹھ آنوں کی اٹھنی ہوتی تھی۔

    روپے کی تقسیم 192 پائیوں تک تھی، یعنی پاکستانی کرنسی کی قدر (value) اتنی تھی کہ اس کا کم از کم یونٹ روپے کا 192 واں حصہ ہوتا تھا۔

    صدر محمد ایوب خان کے دور حکومت میں یکم جنوری 1961ء کو پاکستان میں سکوں کا اعشاری نظام آیا تو روپے کے 64 کی جگہ 100 پیسے ہو گئے، نیا پیسہ سائز میں پرانے سے کافی چھوٹا تھا، انہی دنوں لباس کا ٹیڈی فیشن چل رہا تھا، جس کی خصوصیت چست، تنگ اور مختصر ہونا تھی، ہر چھوٹی چیز ٹیڈی کہلا نے لگی، لہذا یہ نیا چھوٹا پیسہ بھی ٹیڈی پیسہ کہلانے لگا، چھوٹی بکریوں کو "ٹیڈی بکری” کا نام بھی اسی رعایت سے ملا تھا۔

    چھوٹے یا ٹیڈی پیسے کے ساتھہ ایک بڑا آنہ بھی تھا، اعشاری نظام آیا تو پرانے چار پیسے والا دندانے دار آنہ چل رہا تھا، اب نئے سکوں میں دس پیسے کا سکہ بھی اسی طرح دندانے دار لیکن ذرا بڑا تھا، اس طرح لوگوں نے اسے بڑے آنے کا نام دے دیا۔

    خیر اب تو سب سے چھوٹا یونٹ روپیہ ہے، روپے سے نیچے کوئی سکہ نہیں، اب بھی اخبارات میں اتنے "روپے” اور اتنے "پیسے” جیسی رقوم لکھی ہوتی ہیں لیکن یہ اخبار نویس کی لاعلمی کا اظہار ہوتا ہے؛ پیسہ اب کوئی سکہ نہیں ہے ،آنے، ٹکے، چونیاں، اٹھنیاں، پائیاں، ملاحظہ فرمائیں۔۔۔ چند متروک سکے جو اس وقت نایاب ہو چکے ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تلاش و ترسیل: آغا نیاز مگسی

  • پنجاب پولیس میں 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

    پنجاب پولیس میں 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

    اسلا م آباد: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

    باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیے،سید علی کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کورس پر روانہ ہو گئے-

    اسی طرح ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا، بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا، کامران ممتاز کو ڈی پی او لودھراں تعینات کردیا گیا ،ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کورس پر روانہ ہوئے، مستنصر عطا باجوہ کو ڈی پی او گجرات تعینات کردیا گیا،ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر بھی کورس پر روانہ ہوئے-

    جبکہ محمد عبداللہ لک کو ڈی پی او بھکر تعینات کردیا گیا، ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس تعینات کردیا گیا، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا ہے-

  • پاکستان اورامریکا کےمشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں،امریکا

    پاکستان اورامریکا کےمشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کےمشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں-

    باغی ٹی وی : پریس بریفنگ میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے، قومی سلامتی کے امور پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔

    غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ رفاہ آپریشن کے لیے اسرائیل کا منصوبہ نہیں دیکھا، رفاہ آپریشن پر امریکا کے خدشات اپنی جگہ پر موجود ہیں۔

    دوسری جانب 18 برس تک امریکی سفارت کار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی ہالا رہاریت نے اچانک سے بائیڈن انتظامیہ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے معاملے پر امریکا سے کسی کے مزید نفرت کرنے کی وجہ نہیں بننا چاہتی۔

    امریکی اخبار کوانٹرویو میں ہالا رہاریت نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ 18 برس کے کیرئیر میں ہمیشہ پالیسی پر بات ہوتے دیکھی تھی کہ امریکا کیا غلط کر رہا ہے اور کیا درست مگر حیران کن اور منجمد کرنے والی یہ صورتحال پہلی مرتبہ غزہ تنازعے پر پیدا ہوئی تھی اس لیے اکتوبر سے غزہ صورتحال پر انٹرویو دینا بند کردئیے تھے، محکمہ خارجہ میں لوگ ڈر کے مارے غزہ کا ذکر کرنے سے بھی گریز کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ محکمہ خارجہ غزہ پر جن نکات پر بات کا کہتا تھا وہ اشتعال انگیز تھے، وہ نکات فلسطینیوں کو یکسر نظرانداز کرتے تھے، ان میں فلسطینیوں کی حالت زار کا ذکر نہیں ہوتا تھا اگر وہ محکمہ خارجہ کے نکات پر بات کرتیں تو لوگ ٹی وی پر جوتا مارنے کا سوچتے، امریکی پرچم جلانے کا سوچتے اور امریکی فوج پر راکٹ مارنے کا سوچتے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں ڈر ہے یتیم فلسطینی بچے کل کو ہتھیار اٹھا کر بدلا لینے نہ کھڑے ہو جائیں کیونکہ امریکی پالیسی پوری نسل کو انتقام پر اکسا رہی ہے بطور انسان، بطور ایک ماں یہ کیسے ممکن ہے، مردہ فلسطینی بچوں کی ویڈیو آپ پر اثر نہ ڈالیں؟ یہ المناک تھا کہ فلسطینی بچوں کو مارنے والے بم ہمارے تھے اور زیادہ المناک یہ تھا کہ اموات کے باوجود ہم مزید اسلحہ اسرائیل بھیج رہے تھے، ہالا نے اس معاملے پر امریکی پالیسی کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلحہ کی نہیں سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

  • سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، زیرحراست 2 دہشتگرد ہلاک

    سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، زیرحراست 2 دہشتگرد ہلاک

    بہاولپورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کےتبادلے میں زیرحراست 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور میں فائرنگ کے واقعے میں زیر حراست دو دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کے نام سے کی گئی ہے۔

    حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم بھی بال بال بچ گئی،دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا انہیں بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا، راستے میں دہشت گردوں کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اس حملے کیلئے ہلاک دہشت گرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دیا تھا، سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

  • یوم مزدور،صدر مملکت ،وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ کے پیغامات

    یوم مزدور،صدر مملکت ،وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ کے پیغامات

    اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، غربت، بیروزگاری، مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے، تاہم محنت کشوں کے لیے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہےصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم مزدور کی مناسبت سے پیغامات جاری کئے ہیں-

    مزدوروں کے لیے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنا ہوں گے،صدر مملکت
    باغی ٹی و ی: صدر مملکت اور وزیر اعظم نے اپنے اپنے پیغامات میں پاکستانی مزدوروں محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ،صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کریں جہاں ان کی قدر اور عزت کی جائے، آجر منصفانہ اجرت، مزدوروں کی سلامتی اور صحت کے لیے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے انتھک کوششیں کرنے والے محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے، ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ اور ان کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یکم مئی کا دن مزدوروں کے حقوق، ان کے سماجی تحفظ، منصفانہ اجرت اور کام کیلئے محفوظ ماحول کیلئے کوششیں کرنے کی یاد دلاتا ہے، اس سال مزدوروں کے عالمی دن کا موضوع موسمیاتی تبدیلیوں کے دوران کام کی جگہ پر سلامتی اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مزدور اور محنت کش طبقے کو مہنگائی، ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں ، بے روزگاری، اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے مناسب اجرت، کام کیلئے محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور مزدوروں کے کے بچوں کی تعلیمی سہولیات کیلئے اقدامات شروع کیے جائیں۔آصف زرداری نے کہا کہ مزدوروں کے استحصال کے خاتمے،سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنے، حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسیوں کے نفاذ اور عمل درآمد میں ریاست کا اہم کردار ہے، آج ہم دل کی گہرائیوں سے ملک کی ترقی میں قابل ستائش کردار ادا کرنے والے اپنے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں خطرناک ماحول میں کام کرنے والے مزدوروں کو ضروری تربیت اور حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی،امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی، استحصالی طریقوں کے خاتمے اور مزدوروں کے لیے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنا ہوں گے۔

    یقینی بنائیں گے کہ مزدوروں کو رزق حلال کے حصول کیلئے موزوں ماحول میسر ہو،وزیراعظم
    دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری شہباز شریف نے اپنے پیغام میں رزق حلال کمانے کی خاطر مشقت اور محنت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی لوگ ملک کی معیشت اور تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، جو نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پال رہے ہیں بلکہ ملک کی ترقی کیلئے بھی خون پسینہ بہا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے عین مطابق ہم پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کے فروغ، مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اور گھریلو ملازمتوں پر مامور افراد کیلئے قانون سازی کو بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے عزم پر قائم ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت (Occupational Safety Health – OSH) کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم جلد ہی اس مقصد کے لیے ایک قومی لیبر کانفرنس منعقد کریں گے۔ کان کنی کے حوالے سے OSH پر بین الاقوامی تنظیم برائے لیبر (International Labor Organisation) کے 176 ویں کنونشن کی توثیق کے لیے بھی حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کا مقصد کان کنوں کے کام کے دوران تحفظ اور انکی صحت کو یقینی بنانا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے اور مجھے اس بات کا بھی بخوبی ادراک ہے کہ موجودہ مہنگائی نے ہمارے مزدور طبقے کو سب سے ذیادہ متاثر کیا ہے تاہم حکومت خصوصی سبسڈیز، سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت کے پروگراموں کے ذریعے اپنے معاشی طور پر کمزور ہم وطنوں کی مشکلات کے ازالے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم بہتر اور کم لاگت رہائش، مفت تعلیم و صحت اور سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے اپنے مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دے کر ان کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مزدوروں کو رزق حلال کے حصول کیلئے موزوں ماحول میسر ہو۔ اس طرح ہمارے مزدور پاکستان کی طاقت بنیں گے اس موقع پر میں بالخصوص ایسی باہمت خواتین جو اپنے خاندان کیلئے روزی کمانے کیلئے معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں انکے حوصلے وعزم کی داد دونگا اور ان کی عظمت کو سلام پیش کروں گا.وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے معیشت کو بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں مستقل مزاجی سے بھرپور محنت کرنا ہوگی، ہمیں امید ہے کہ مالی و اقتصادی استحکام کے موجودہ مثبت رجحان کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، جس سے بھرپور استفادے کیلئے ہنر مند اور باصلاحیت افرادی قوت کی ضرورت ہو گی اور حکومت پاکستان افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے ملک کے نوجوانوں کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے متعدد منصوبے شروع کرچکی ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ مزدوروں کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی، خالد مسعود سندھو
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی کے دن روایتی بیان اور مزدور کی عظمت کو سلام پیش کرنے کی بجائے اعلیٰ حکام کو عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ ملک میں بننے والی ہر حکومت نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے۔ آج پاکستان کے 51 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آج میرے ملک کے مزدور کو تعلیم،صحت اور سوشل سکیورٹی جیسے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں مزدورں کے حقوق کے حوالے سے جاری اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ترجمان تابش قیوم، جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مزدور طبقے کو بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔ اور سرکاری اور پرائیوٹ اداروں میں موجود مزدوروں کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار مقرر کی جائے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ غریب اور مزدور طبقے کی جماعت ہے۔ہم مزدوروں کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی.

    مزدور زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں،بلاول
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمزدوروں کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، بلاول نےروٹی، کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کا عزم کیا اور کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اس کے محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور وقار سے منسلک ہے،قائد عوام شہید بھٹو نے 1972ء میں ملک کی پہلی لیبر پالیسی کے ذریعے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، قائد عوام نے لیبر پالیسی کے ذریعے مزدوروں کو مساوی نمائندگی و بااختیار بنانے کی بنیاد رکھی،بطور وزیر اعظم، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے وہ تمام حقوق بحال کیے جو ایک آمر نے مزدوروں سے چھینے تھے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مختصر ادوارِ حکومت کے باوجود پسماندہ طبقات کو روزگار کی فراہمی کے لئے انتھک کوششیں کیں،صدر آصف علی زرداری کے سابقہ دور حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم جیسے قابلِ تحسین ہیں،یہ اقدام معاشی خوشحالی اور سب کے لیے روزگار کے یکساں مواقع کے متعلق پارٹی کے غیر متزلزل عزم کے آئینہ دار ہیں،لیبر پالیسی، بینظیر مزدور کارڈ اور مزدوروں کے لیے فلیٹس کی تعمیر، سندھ حکومت کے قابلِ تحسین اقدامات ہیں،سندھ اور بلوچستان کی عوامی حکومتیں بینظیر مزدور کارڈ اور بینظیر کسان کارڈ کے ذریعے محنت کشوں کو معاشی ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،ملک میں اس وقت بھی مزدور طبقے کو بیشمار چیلنجز کا سامنا ہے،پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں مزدوروں کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں،ملک بھر کے مزدور زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو محنت کشوں کے مقاصد کی بھرپور حمایت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،پیپلز پارٹی مزید ایسی قانون سازی و اصلاحات متعارف کرائے گی جو مزدوروں کے لیے اس کی حمایت اور محافظ کی حیثیت کے عین مطابق ہوں گی،پیپلز پارٹی اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی محنت کش ہیں،عہد کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی استحصال کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل اور محنت کشوں کے لئے امید و اتحاد کا کردار ادا کرتی رہے گی.

    یوم مزدور ،سو شل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں پیڈز وارڈ اور ایمرجنسی کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح
    یکم مئی/ عالمی یوم مزدور ڈے پرکمشنر سوشل سکیورٹی نے مزدوروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مزدوروں کے ساتھ لیبر ڈے منانے کیلئے کمشنر سوشل سکیورٹی سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور پہنچ گئیں۔کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے اس موقع پر ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں پیڈز سرجری وارڈاور نئے ایمرجنسی بلاک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرکے عالمی یوم مزدور ڈے پر مزدوروں اور اُن کے اہل خانہ کو تحفہ پیش کیا۔وائس کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سہیل عزیز، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر اظہر منہاس، ہیڈ آفس پرنسپل افسران، ڈاکٹرز، نرسسز و دیگر سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ 8 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے نئی ایمرجنسی بلاک میں مزدوروں کو ایک چھت تلے علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔پیڈ زوارڈز میں سوشل سکیورٹی کے تحت مزدوروں کے بچوں کو سرجری کی سہولیات حاصل ہوں گی۔8 بیڈز پر مشتمل پیڈ ز وارڈز میں 4 ڈاکٹرز، 8 نرسسز اور پیرا میڈیکل سٹاف تین شفٹوں میں اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔اس سے قبل مزدوروں کے بچوں سرجری کیلئے چلڈرن ہسپتال ریفر کیا جاتا تھا۔اس موقع پر نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیراتی کام کے حوالے سے کمشنر سوشل سکیورٹی کو بریفنگ بھی دی گئی۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے متعلقہ حکام کو تین سے چار ماہ میں تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 32 پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز سرجری میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جولائی میں مزید32 نئے ٹرینی سرجری ڈاکٹرز کے آنے سے ہسپتال کے سرجری کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں پیڈ زوارڈز کے قیام سے مزدوروں کے بچوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔پیڈز وارڈز کے قیام سے مزدورں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ مزید براں کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ مریضوں کی عیادت کی اور لیبر ڈے کی مناسبت سے مریضوں اور اُن کے اہل خانہ میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کا کہنا تھا کہ صحت و مند خوشحال مزدور ہی ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پیسی مزدوروں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہم میں کوشاں ہے۔مزدوروں کو بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ عالمی مزدور ڈے کے موقع پر پنجاب سوشل سکیورٹی کے دیگر ہسپتالوں اور دفاتر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔سوشل سکیورٹی ہسپتال کوٹ لکھپت لاہور میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کیلئے سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے ذریعے خواتین کو چھاتی کے سرطان بارے آگاہی فراہم کی گئی۔کیمپ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ماہر سرجن سے علاج و معالجہ و آگاہی کی سہولیات حاصل کیں.

    یوم مزدور، فیلڈ ورکرزمحکمہ کے درخشاں ستارے اور سفیر ہیں۔ثمن رائے
    ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ثمن رائے نے مزدوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اورپی پی آئی ایف کے تمام افسران و اہلکاران اور فیلڈ ورکرزمحکمہ کے درخشاں ستارے اور سفیر ہیں۔ان سب کی وجہ سے صوبہ بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں فراہم کی جانے والی خدمات سے ہر شادی شدہ جو ڑا مستفید ہو رہا ہے۔صوبہ بھر میں ان بے لوث خدمات کی بدولت محکمہ بہبود آبادی کا تشخص بلند ہوا ہے۔ عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں۔ان کی بے لوث عوامی خدمت ایک انقلاب آفرین اقدام ہے۔جو محکمے کے ماتھے کا جھومر بن کر سامنے آیا ہے۔ محکمہ نے مختصر عرصہ میں عوامی خدمت کے سلسلہ میں چھوٹے خاندان کی اہمیت و افادیت کے سلسلہ میں جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ کبھی بھلائے نہ جا سکیں گے۔ پا پولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے تمام فیلڈافسران نے ہر محاذپر کارکردگی اور کامیابی کو اجاگر کرنے اور عوام الناس تک کارکردگی کو پہنچانے میں جدیدطریقہ کار سے پیش پیش رہے ہیں۔ان تمام کی ان خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا۔

    مزدوروں کے معاوضے میں اضافہ کر کے مسائل کومزید کم کیا جا سکتا ہے،چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان ان تمام سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہے جن میں مزدوروں کے حقوق کی فراہمی و تحفظ ریاست کا آئین فراہم کرتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے اور پاکستان میں بھی محنت کشوں کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدورں کی کم سے کم معاوضے میں اضافہ کر کے محنت کشوں کے مسائل کومزید کم کیا جا سکتا ہے۔حکومت وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے نہ صرف اندرون ملک کام کرنے والے محنت کشوں بلکہ تارکین وطن کے مسائل کے حل اور بہبود کیلئے متعدد اقدام اٹھا رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یکم مئی مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں ان مواقعوں کو تسلیم کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے جو محنت کشوں نے اپنے اپنے ممالک کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے کئے ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ دن مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان کی متحرک افرادی قوت ہماری ترقی کی اصل رفتار ہے۔ حکومت کا تیز، جامع اور پائیدار ترقی کا ہدف صرف ہماری محنتی، سرشار اور پرعزم افرادی قوت کی بدولت ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی ایک اہم دن ہے اورمزدوروں کو اپنی طویل اور مشکل جدوجہد کے اعزاز کے لئے ہر سال یکم مئی کو”یوم مزدور“ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے

    بھٹہ مزدوروں کے جسمانی اعضاء، جگرو گردہ کی فروخت کے گھناؤنے کا روبار کی روک تھام کیلیے خصوصی سیل تشکیل
    مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے الحمراء ہال مال روڈ میں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام بارے فلاحی ادارے بی ایل ایل ایف کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ محنت و افرادی قوت سیدہ کلثوم، وائس چیئرمین سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء وٹو، بی ایل ایل ایف کی جنرل سیکرٹری غلام فاطمہ، مختلف سماجی رہنماؤں، نمائندگان سول سوسائٹی اور بھٹہ مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عزم ہے کہ غریب کا حق اسکی دہلیز تک پہنچا کر رہیں گے اور اس کے لیے تمام کابینہ کی ٹیم ان کی زیر قیادت دن رات عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف لانا ہوگا تاکہ آگے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ایس پی سنگا صاحب نے ووٹ کاسٹ کر کے پنجاب کو پاکستان کے اندر شامل کروایا تو اسکے ساتھ مسیحی تعلیمی ادارے لازوال کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی پنجاب اسمبلی کے اندر پہلی تقریر میں بھٹہ مزدوروں کی بات کی اور کہا کہ مسیحی برادری ان کے سر کا تاج ہے۔ انہوں نے بھٹہ مزدوروں کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بی ایل ایل ایف کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہمیں مزدوروں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور ہم ان مزدوروں کو حکومت پنجاب کی سولر پلیٹس، الیکٹرک موٹر سائکل اور گھروں کی تقسیم جیسے منصوبوں میں خصوصی طور پر شامل کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو سفارشات پیش کریں گے۔ سیمینار میں بی ایل ایل ایف نے دس نکاتی ایجنڈے پر مشتمل مطالبات پیش کئیے جن میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے حکومت اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق ہر سال بجٹ میں GDP کا 9 فیصد بچوں کی صحت و تعلیم کے لیے اور بجٹ کا 3 فیصد سوشل سکیورٹی کے لیے مختص کیا جانا،حکومتی سطح پر مزدورں کے لیے متبادل معاشی سرگرمیوں و چھوٹے قرضہ جات کا فوری اجراء،ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2022 کے تحت فوری طور پر رولز بنانا، معیاری اجرتوں کا تعین اور قوانین محنت کا اطلاق، مہنگائی کے تناسب سے بھٹہ مزدوروں کی اُجرت میں اضافہ،کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرامد،حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق بھٹہ جات پر بیت الخلاء بنوانے کے احکامات، جبری مشقت کے خاتمہ کے لیے قانون سازی میں ترامیم کر کے سزاوں میں اضافہ اور پندرہ دن میں کیس کا فیصلہ کیاجانا،سوشل سکیورٹی کارڈ، بڑھاپا الا ؤنس فوتیدگی فنڈ، شادی فنڈ سولر سکیم اور الیکٹرک بائیک سکیم اور گھروں کی فراہمی تک بھٹہ مزدوروں کی رسائی یقینی بنائی جانا، اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر شعبہ جات جن میں فوری طور پر سر وے کروایا جانا اور بھٹہ مزدوروں کی یونین سازی پر عائد پابندیاں ختم کئے جانا وغیرہ شامل تھا۔ صوبائی وزیر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بھٹہ مزدوروں اور فیکٹری مزدوروں کی مقرر کردہ اجرتوں پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بی ایل ایل ایف کی جنرل سیکرٹری سیدہ غلام فاطمہ کی نشاندہی پر بھٹہ مزدوروں کے جسمانی اعضاء، جگرو گردہ کی فروخت کے گھناؤنے کا روبار کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے میں خصوصی سیل کی تشکیل اور انسدادی قانون میں ترمیم لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ تقریب سے دیگر شرکاء نے اپنے خطاب میں بھٹہ مزدوروں کی اُجرتوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے لئے قانون کے مطابق رولز، قواعد و ضوابط بنانے اور عملدرآمد بارے اپنی ذمہ داری نبھانے کا عزم کیا

    1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا تھا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے.یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں، مہنگائی کے دور میں بچوں کو پڑھانا اور دو وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

  • ہٹلر کی خودکشی

    ہٹلر کی خودکشی

    ہٹلر کی خودکشی

    30 اپریل 1945 کو دنیا نے ایک عجیب و غریب واقعہ سنا جب ایڈ وولف ہٹلر نے ایوا این پاؤلا براؤن (Eva Anna Paula Hitler) کے ساتھ شادی کی اور اسی رات دونوں نے خود کشی کر لی ۔

    دوسری جنگ میں شکست کے خوف سے 22 اپریل 1945 کو ہٹلر نے اپنے تمام قریبی ساتھیوں سے کہا کہ تم لوگ چاہو تو برلن چھوڑ کر جا سکتے ہو ، اُن کی گرل فرینڈ ایوا براؤن نے سب سے پہلے کہا کہ ’تم جانتے ہوں میں تمھیں چھوڑ کر نہیں جانے والی ، میں یہیں رہوں گی۔

    ہٹلر کے بارے میں کتاب "دی لائف اینڈ ڈیتھ آف ایڈولف ہٹلر” کے مصنف رابرٹ پائن نے لکھا ہے کہ ان کی شادی کے سرٹیفکیٹ پر 29 اپریل کی تاریخ درج تھی لیکن یہ تاریخ غلط تھی کیونکہ رات کے 12 بج کر 25 منٹ کا وقت تھا ، لہذا اسے 30 اپریل ہونا چاہیے تھا۔

    ایوا براؤن کی ہٹلر سے پہلی ملاقات اُس وقت ہوئی جب وہ صرف 17 سال کی تھی، اُس کے دو سال کے بعد ان کی اکثر ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ہٹلر سے تعلقات کے ابتدائی دنوں میں ایوا براؤن نے دو بار خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم 1936 تک ایوا براؤن ہٹلر کی رہائشگاہ برگ اوف کا ایک حصہ بن گئی تھی۔

    منقول

  • امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا

    امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا

    نیویارک:امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری مقدمے کی سماعت کرنیوالے جج جسٹس جووان میرکان نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ اگر خلاف ورزی جاری رکھی تو جیل بھیجنے کے لیے غور کیا جائے گا جج نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد جرمانہ کافی نہیں ہے لیکن اس سے زیادہ جرمانہ عائد کرنے کے لیے اس عدالت کے پاس اختیار نہیں ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ عدالت اپنے قانونی احکامات کی جان بوجھ خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گی اور اگر حالات کے مطابق ضروری سمجھا گیا تو جیل بھیجنے کی سزا بھی سنائے گی، عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آن لائن دیے گئے 9 مختلف بیانات پر جرمانہ عائد کیا اور فی بیان ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے اور کہا کہ گواہوں اور کیس میں دیگر افراد پر الزامات عائد کرنے سے روکا گیا تھا لیکن وہ باز نہیں آئے۔

    جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود رفح پر حملہ کریں گے، اسرائیلی …

    فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے ممکنہ خلاف ورزی کے 10 پوسٹیں عدالت کے سامنے رکھے تھے، مذکورہ پوسٹیں 10 اپریل سے 17 اپریل کے دوران کی گئی تھیں اور ان میں ایک مضمون بھی شامل تھا، جس میں ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ‘عادی جھوٹا’ قرار دیا گیا تھا عدالت نے ٹرمپ کو مذکورہ الزامات ان کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل کے اکاؤنٹ اور مہم کی ویب سائٹ سے ہٹانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد کردی تھی کہ وہ گواہوں اور کیس سے منسلک دیگر افراد پر الزامات عائد نہ کریں لیکن سابق صدر دیگر افراد پر مسلسل الزام تراشی کرتے رہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے امریکی صدارتی انتخاب کے امیدوار ہیں اور ان کے خلاف پورن اسٹار اسٹورمی ڈینئیلز کو 2006 میں پیش آنے والے واقعے پر خاموش رہنے کے لیے ادا کیے گئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے اور عدالت میں سماعت ہو رہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

  • پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

    پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد: پاکستان کا تاریخی لیونر مشن آئی کیوب-کیو 3 مئی جمعے کے روز چین سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں قائم اِنسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے مطابق پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،سیٹلائیٹ آئی کیوب-کیو کو آئی ایس ٹی نے چین کی شینگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے اشتراک سے بنایا ہے،آئی کیوب-کیو آربِٹر میں چاند کی سطح عکس بند کرنے کے لیے دو آپٹیکل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

    سیٹلائیٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب-کیو کو چینگ‘ای 6 مشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے جس کو تین مئی بروز جمعے کو خلا میں لانچ کیا جائے گا چینگ‘ای 6 چین کے چاند کی تحقیق پر جانے والے مشنز کی سیرز میں چھٹا مشن ہے، لانچ کےعمل کو آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ اور آئی ایس ٹی سوشل میڈیا پر پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

    نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھاکہ 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پرپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پربھیجا جائے گا یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا،آ ئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیا، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرےنصب ہیں۔

    جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود رفح پر حملہ کریں گے، اسرائیلی …