Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا اعلان

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دی، جس کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے 15 مئی کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

    قبل ازیں لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) فی کلو 11 روپے 88 پیسے سستی کی گئی اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی یعنی آج رات 12 بجے سے ہو گا ،نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے، یوں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا کردیا گیا، 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 2813 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

  • فلسطینیوں پر اسرائیلی  مظالم کیخلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا

    فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا

    غزہ: فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔

    باغی ٹی وی: امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ+ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا، امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی جاری رہا، کولمبیا یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج میں شریک طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا۔

    دوسری جانب امریکی ریاست ایریزونا میں اسرائیل مخالف مظاہرین میں شامل 4 مسلم خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور زبردستی ان کے سر سے اسکارف اُتار لیا پولیس نے جن طلبا کو حراست میں لیا ان میں سے 4 مسلم خواتین کو ہتھکڑی لگاکر لے جایا گیا اور زبردستی ان کے سر سے اسکارف اُتار دیا جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے اور پولیس اہلکار خاتون کے سر سے اسکارف اتار رہے ہیں جب کہ وہ چلا کر کہہ رہے ہی ہیں کہ ایسا مت کرو یہ میرا بنیادی حق ہے۔

    کئی جامعات میں پولیس اور طلبہ میں جھڑپیں ہوئیں، ورجینیا، نیو اورلِینز اور آسٹن یونیورسٹی میں 160 سے زیادہ طلبہ گرفتار ہوچکے ہیں،18 اپریل سے جاری احتجاج میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ مظاہرین گرفتار کیے جاچکے ہیں، طلبہ کے احتجاج پر فرانس کی علاقائی انتظامیہ نے پیرس کی سائنسز پو یونیورسٹی کی فنڈنگ روک دی، مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ کی بیر زیت یونیورسٹی میں جرمن سفیر کی آمد پر طلبہ نے احتجاج کیا جس کے باعث جرمن سفیر کو دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا پڑا۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :افغانستان نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :افغانستان نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا

    کابل: افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم کی قیادت لیگ اسپنر راشد خان کریں گے،افغانستان کے اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران ،نجیب اللہ زادران، محمد اسحاق، عظمت اللہ، محمد نبی، گلبدین نائب ، کریم جنت شامل ہیں، مجیب الرحمان،ننگیال کھروٹی، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،جبکہ صدیق اٹل، حضرت اللہ ززئی اور سلیم صافی ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

  • صوبے کے درجے سے لیکر اٹھارویں آئینی ترمیم تک بلوچستان کو حقوق پارلیمان نے دیئے،میر سرفراز بگٹی

    صوبے کے درجے سے لیکر اٹھارویں آئینی ترمیم تک بلوچستان کو حقوق پارلیمان نے دیئے،میر سرفراز بگٹی

    تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ہیں،صوبے کا درجہ ملنے سے لے کر اٹھارویں آئینی ترمیم تک بلوچستان کو حقوق پارلیمان نے دیئے-

    باغی ٹی وی : تربت میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ہیں،صوبے کا درجہ ملنے سے لے کر اٹھارویں آئینی ترمیم تک بلوچستان کو حقوق پارلیمان نے دیئے،بندوق سے آزادی نہیں مل سکتی آج بھی مسئلہ پارلیمان ہی حل کرے گی،کوئی بھی مسئلہ اگر مذاکرات سے حل ہوتا ہے تو مذاکرات سے کون انکار کرسکتا ہے، مذاکرات چاہتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ مذاکرات کس سے کریں ، کوئی مذاکرات ہی نہیں چاہتا تو کیا کیا جائے ، اگر کوئی مذاکرات کے بجائے طاقت کا راستہ اپناتا ہے تو آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کریں ، اگر کوئی امن وامان خراب کرتا ہے معصوم لوگوں کو نشانہ بناتا ہے تو ریاست اس کے خلاف کارروائی کرے گی،لاپتہ افراد سمیت تمام حل طلب مسائل پرپارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، ایک بھی شہری لاپتہ نہیں ہونا چاہیے، بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، جہاں ضرورت ہوگی دہشتگردوں کیخلاف سمارٹ ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے گی۔

  • آن لائن جنسی ہراسانی اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے آن لائن جنسی ہراسانی اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا گیا،ملزم قاسم علی متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا،جس کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیالکوٹ سے عمل میں آئی-

    ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویرواٹس ایپ پرشئیر کیں اورقابل اعتراض مواد متاثرہ کے رشتے داروں کو بھی بھیجا،علاوہ ازیں ملزم متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکانے میں بھی ملوث پایاگیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں رقم بھی وصول کرتارہا اورمتاثرہ خاتون سے 8000روپے بینک میں ٹرانسفرکروائے جبکہ بلیک میلنگ کےذریعے مزید رقم کا بھی تقاضا کررہاتھا۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی، مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوںگی۔ترجمان کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کےساتھ ژالہ باری بھی ہوگی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہوجائیگا اور موسم خشک رہے گا۔

  • پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

    پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے طرزعمل اور خیالات کو نہایت مایوس کن اور عدلیہ مخالف قرار دے دیا –

    باغی ٹی وی : منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بانی چیئرمین کی منظوری کے بعد اور ان کی ہدایات کی روشنی میں ملک گیر پرامن احتجاجی تحریک کی تیاریوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، تنظیمی معاملات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیل سے غور کیا گیا۔

    کور کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کےخلاف مقدمات کو التوا میں ڈال کر انہیں انصاف سے محروم رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے، بے بنیاد، بیہودہ اور من گھڑت عدّت کیس میں درخواست گزار کے اپنے وکلا کے ہمراہ جج کو دباؤ میں لانے اور بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ پر رکیک حملے کرنا قابل مذمت ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اپنے خط میں جن خفیہ قوتوں کی مداخلت کا ذکر کیا ان کے نشان ان مقدّمات میں بھی واضح ہیں اور ججز کو ڈرا دھمکا کر یا ٹاؤٹ درخواست گزاروں کو تھپکیاں دے کر عدالتی کارروائی میں شرمناک مداخلت اور عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کا طرزعمل اور خیالات نہایت مایوس کن اور عدلیہ مخالف ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی آئینی اور جمہوری تاریخ کے اس سنگین اور حسّاس ترین معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور فل کورٹ کی تشکیل سے چیف جسٹس کا گریز نہایت افسوسناک ہے، اجلاس میں خط کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر مارے جانے والے شب خون کو قوم کے سامنے لانے اور ان ججز کی آواز میں آواز ملانے والے ججز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کی بجائے معاملے پر تمام ہائیکورٹس سے موصول ہونے والے جوابات کو منظرِعام پر لائیں، کور کمیٹی کی جانب سے پنجاب میں کسانوں کے معاشی قتل، گندم کی فصل کے ضیاع اور پرامن احتجاج کے لیے نکلنے والے کسانوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

    اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے سیاسی اشتراک عمل کے آپشنز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماں کی واپسی سے متعلق کہا گیا کہ اجلاس میں 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کے معاملے کو بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جیل سے رہائی تک مکمل طور پر مؤخّر کرنے پر اتفاق ہوا، پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کی جماعت میں واپسی کی درخواستوں کو رہائی کے بعد فیصلے کے لیے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو پیش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود  رفح پر حملہ کریں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود رفح پر حملہ کریں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود اپنے اہداف کے حصول کے لیے رفح پر حملہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے تمام مقاصد حاصل کیے بغیر جنگ کو راستے میں روک دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم پر مسلط کی گئی جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑ یں گے، اگرایسا کیا تو دوبارہ اسرائیل پر حملے ہونے کا امکان زندہ رہے گا۔

    بیان میں جنگ بندی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود رفح میں فوجی آپریشن کریں گےیہ جنگی اہداف کے حصول کے لیے بے حد ضروری ہےاسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کےاہم دورے پر سعودی عرب کے بعد اردن پہنچے ہیں اور دورے کے اختتام پر اسرائیل بھی جائیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی

    واضح رہے کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک اسرائیلی وزیراعظم سے رفح میں لاکھوں پناہ گزینوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر کسی بھی فوجی آپریشن سے باز رہنے پر زور دیتے آئے ہیں، تاہم اسرائیل کا مؤقف ہے کہ رفح میں حماس کے کئی ایسے کمانڈرز پناہ گزینو ں کے بھیس میں موجود ہیں جنھوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں حصہ لیا یا اس کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں، برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے مطابق اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے،یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ممکنہ طورپر ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش بھی شامل ہے۔

    ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی

    ڈیوڈ کیمرون نے اُمید ظاہر کی کہ حماس ان تجاویز پر اتفاق کرے گی کیونکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہیں رکے گی اور یہ کہ دو ریاستی حل کے سیاسی ماحول کے لیے حماس قیادت اور7 اکتوبر کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنا ہوگا،حماس کا وفد آج قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے ملاقات میں اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنا جواب دے گا۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

  • مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی

    مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی

    کراچی: مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی-

    باغی ٹی وی : مرتضیٰ وہاب نے شہباز شریف کےنام ارسال کئے خط میں لکھا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی درلچسپی اور قائدانہ صلاحتیو ں نے لاہور کو تبدیل کیا، کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی آپ کی توجہ کے منتظر ہیں، نمائشی چورنگی سےمیونسپل پارک جامع کلاتھ مارکیٹ تک بہت بری صورتحال ہے، لاکھوں لوگوں کو ایم اے جناح روڈ سے روزانہ گزر ہوتا ہے، بری صورتحال اور ٹریفک کی روانی کا مسئلہ گرین لائن منصوبے کا نامکمل ٹریک ہے کو کہ سندھ انفراسٹرکچر کمپنی نے مکمل کرنا تھا۔

    میئرکراچی نے لکھا کہ لیاری ایکسپریس وےپر ہیوی ٹریفک پرپابندی کی وجہ سے بھی اندرون شہرمسائل ہیں لیاری ایکسپریس وے کے ماہرین نے بتایاکہ ہیوی ٹریفک چل سکتی ہےلیاری ایکسپری وے پرکراچی پورٹ سےآنےجانےکی اجازت دی جائےانہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صاحب! آپ کی درلچسپی اور قائدانہ صاحتیوں نے لاہور کو تبدیل کیا ہے کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

    جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ’کٹ‘ کی رونمائی کر دی

  • ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی

    ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی۔

    باغی ٹی وی : ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا،ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزارسے زائد افراد کی موبائل فون سمزبند کرنے کیلئے نشاندہی کرلی ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہیں لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کررہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں ہیں، انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں، ٹیکس نادہندگان کی سم بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    اعلامیہ کے مطابق تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ٹیکس نادہندگان کے موبائل فون سم بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کو عملدرآمد رپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہےذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے نام مشتہر کردئیے ہیں، ان افراد کے موبائل نمبر ایف بی آر اور اس کے علاقائی دفتر کے احکامات پر بحال ہوں گے موبائل فون سمز بندش کےلیے ایف بی آر کے آرڈر کی کاپی ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کو بھجوا دی گئی، ایف بی آر کے متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ ان افراد کے نام ویب سائٹ پر ڈال دیے جائیں۔