Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے

    امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن 23 اپریل کو 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : امریکی وزیر خارجہ چین کے 4 روزہ دورے کے دوران چینی ہم منصب اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا باعث بننے والے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے،دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے تاہم اس دورے کا ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔

    چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے تصدیقی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ چین کا خیر مقدم کرتے ہیں اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

    واضح رہے کی چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں آئی تھی،بعد ازاں تائیوان کی حمایت کرنے پر بھی چین، امریکا سے سخت ناراض ہوگیا تھا اور ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں –

  • حکومت آئی ایم ایف کے طویل مدتی پروگرام پر دستخط کے لیے پُرامید ہے،گورنراسٹیٹ بینک

    حکومت آئی ایم ایف کے طویل مدتی پروگرام پر دستخط کے لیے پُرامید ہے،گورنراسٹیٹ بینک

    واشنگٹن : گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے واشنگٹن میں اہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں طویل مدتی پروگرام کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملاقات آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاس کے موقع پر جے پی مورگن، سٹی بینک ، جیفریز اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے منعقدہ تقریبات کے دوران ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکا کو دانشمندانہ مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری سے آگاہ کیا۔

    جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اہداف کی تکمیل میں کارکردگی مستحکم رہی ہےحکومت مستقبل میں آئی ایم ایف کے طویل مدتی پروگرام پر دستخط کے لیے پُرامید ہے۔

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

    دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے،اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں 6.8 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل تک 13.37 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 1.44 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.05 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.24 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.3 ارب ڈالر رہے۔

    نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ کو گرفتار

  • 18 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    18 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    18 اپریل تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1025ء بولسلو اول شروبری کی بطور پولینڈ کے پہلے بادشاہ تاج پوشی ہوئی۔

    1612ء مغل حکمراں شاہ جہاں نے ممتاز سے نکاح کیا۔

    1797ء فرانس اور آسٹریا کے درمیان فائر بندی کے معاہدے پر دستخط ہوئے ۔

    1859ء سال ۱۸۵۷ء بغاوت کے رہنما تاتيا توپے کو پھانسی دی گئی۔

    1906ء امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سات اعشاریہ نوشدت کا زلزلہ، زلزلے اور آتشزدگی سے چار ہزار افراد ہلاک اور شہرکا پچھہتر فیصد حصہ تباہ ہوا۔

    1906ء سان فرانسسکو میں زلزلے اور آگ سے تقریبا 4000؍افراد ہلاک ہو گئے۔

    1917ء مہاتما گاندھی نے ستیہ گرہ کے لیے بہار کے چمپارن کو منتخب کیا۔

    1930ء سوریہ سین عرف ماسٹر دا اور انڈین ریپبلکن آرمي کے ۶۲؍ لوگوں نے چٹ گاؤں کے اسلحہ خانے پر دھاوا بولا۔

    1942ء پیئیر لاوال فرانس کے وزیر اعظم بن گئے۔

    1945ء سوویت یونین اور بولیویا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

    1946ء لیگ آف نیشنز ( جمعیت الاقوام ) کا اختتام ہو گیا۔

    1948ء ہالینڈ کے ہیگ میں بین الاقوامی عدالت کی تشکیل ہوئی۔

    1949ء جمہوریہ آئرلینڈ کا قانون نافذ ہو گیا۔

    1950ء ونوبا بھاوے نے آندھرا پردیش (اب تلنگانہ) کے پچمپللي گاؤں سے بھودان تحریک کا آغاز کیا۔

    1954ء مصر میں جمال عبدالناصر کی حکومت کا آغاز ہوا۔

    1955ء البرٹ آئنس ٹائن، عظیم سائنس داں کا انتقال ہوا۔

    1956ء مصر اور اسرائیل جنگ بندی پر رضامند ہوئے ۔

    1971ء سمراٹ اشوک نامی بھارت کا پہلا جمبو جیٹ طیارہ ۷۴۷؍ممبئی میں اترا۔

    18اپریل 1973ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھارت میں قید نوے ہزار پاکستانی جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے 1.25 روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پاکستانی جنگی قیدیوں کی تصویر چھاپی گئی تھی اور90,000 Prisoners of War in India, Challenge to World Conscience کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر مختار احمدنے تیار کیا تھا۔

    1978ء شوبھا سنگھ، بھارتی مصنف خشونت سنگھ کے والد کا انتقال۔

    1980ء روڈیشیا ، برطانیہ سے آزادی حاصل کر کے جمہوریہ زمبابوے بن گیا۔

    یہ 18 اپریل 1986ء کا واقعہ ہے۔ شارجہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آسٹریلیشیا کپ کا فائنل کھیلا جارہا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان اور نائب کپتان جاوید میاں داد تھے۔ بھارت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا۔ میچ کا آخری اوور چیتن شرما کروا رہے تھے۔ آخری اوور کی پانچ گیندوں کے بعد پاکستان کا اسکور 242 رنز تھا اور اس کے نو کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر چار رنز درکار تھے۔ گیند کا سامنا جاوید میاں داد کو کرنا تھا جن کا ذاتی اسکور اس وقت 110 رنز تھا۔اس کے بعد وہی کچھ ہوا جو صرف افسانوں میں یا کہانیوں میں ہوتا ہے۔ جاوید میاں داد کو چوکا مارنے سے روکنے کے لئے بھارتی ٹیم کے کپتان کیپل دیو نے اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں پھیلا دیا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میچ کی آخری گیند پھینکنے کے لئے چیتن شرما نے دوڑنا شروع کیا فضا میں سخت تنائو کی کیفیت تھی لوگوں کی سانسیں رکی ہوئی تھیں، اسٹیڈیم میں مکمل خاموشی تھی۔ چیتن شرما نے گیند پھینکی اور جاوید میاں داد نے اسے فل ٹاس بناتے ہوئے مڈ وکٹ کی طرف فضا میں اچھال دیا۔ جاوید میاں داد اس آخری گیند پر چھکا مارنے میں کامیاب ہوچکے تھے اور پاکستان یہ میچ ایک وکٹ سے جیت چکا تھا۔ اس میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جاوید میاں داد نے حاصل کیا جبکہ مین آف دی سیریز کا اعزاز سنیل گواسکر کے حصے میں آیا

    1991ء کیرالہ ہندوستان کی پہلی مکمل خواندہ ریاست قرار دی گئی۔

    1993ء صدر پاکستان غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کو برطرف اور قومی اسمبلی تحلیل کردیا۔٭1993ء کے اوائل میں جب جنرل آصف نواز کا انتقال ہوا تھا اسی وقت سے صدر غلام اسحاق خان اور وزیراعظم محمد نواز شریف میں اختلافات کا آغاز ہوگیا تھا۔ یہ اختلافات جنرل آصف نواز مرحوم کے جانشین کی تقرری کے مسئلے سے شروع ہوئے تھے۔ کم و بیش اسی زمانے میں وزیراعظم نواز شریف نے آٹھویں ترمیم کے خاتمے کے لئے کوششوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے خیرسگالی کے طور پر محترمہ بے نظیر بھٹو کو قومی اسمبلی کی امور خارجہ کی خاتمہ کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا۔18 مارچ 1993ء کو پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے سربراہ محمد خان جونیجو امریکا میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے خود کو مسلم لیگ کا صدر منتخب کروالیا۔ ان کے اس اقدام نے مسلم لیگ کے بہت سے رہنمائوں اور بزرگوں کو ان سے دور کردیا۔ اپریل 1993ء کے آغاز سے حامد ناصر چٹھہ کی سرکردگی میں مرکزی وزرا نے کابینہ سے مستعفی ہونے کے سلسلہ کا آغاز کیا اور پورے ملک میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ صدر کسی بھی لمحے اسمبلیاں توڑنے والے ہیں۔ 17 اپریل 1993ء کو وزیراعظم نواز شریف نے ریڈیو اور ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نے بڑے جذباتی انداز سے قوم کو اپنی خدمات گنوائیں اور کہاکہ ایوان صدر سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور یہ کہ وہ کسی کمزوری، کوتاہی یا پسپائی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ وہ نہ استعفیٰ دیں گے، نہ اسمبلی توڑیں گے اور نہ ڈکٹیشن لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی یہ تقریر صدر غلام اسحاق کو، جو اسمبلی توڑنے کے بارے میں تذبذب کا شکار تھے، ایک مضبوط سہارا فراہم کر گئی اور اگلے ہی دن 18 اپریل 1993ء کو انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کو توڑنے اور وزیراعظم نواز شریف اور ان کی کابینہ کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔ اسی شام میر بلخ شیر مزاری کی قیادت میں ایک نگراں کابینہ نے حلف بھی اٹھالیا۔ یہ نگراں کابینہ جناب حامد ناصر چٹھہ اور جناب فاروق احمد لغاری پر مشتمل تھی۔ بعد میں اس کابینہ میں توسیع بھی کی گئی

    ٭18 اپریل 1993ء کو ایوان صدر میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں صدر غلام اسحاق خان نے میر بلخ شیر مزاری سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ بلخ شیر مزاری ایک پرانے پارلیمنٹیرین تھے اور 1955ء میں پہلی مرتبہ پاکستان کی مجلس دستور ساز کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ کئی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوتے رہے۔بلخ شیر مزاری 25مئی 1993ء تک نگراں وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

    2013ء عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں سے ۲۷؍ ہلاک، ۶۵؍زخمی ہو گئے۔

    2014ء ماؤنٹ ایورسٹ میں آئے طوفان سے نیپال کے ۱۲؍ کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔

    تعطیلات و تہوار :

    1980ء روڈیشیا جمہوریہ زمبابوے بن گیا۔

    ثقافتی ورثہ کا عالمی دن

  • اردو اور سندھی کی معروف ادیبہ، شاعرہ،پروفیسر سیما عباسی صاحبہ

    اردو اور سندھی کی معروف ادیبہ، شاعرہ،پروفیسر سیما عباسی صاحبہ

    سیما عباسي

    پیدائش : 18 اپریل 1973
    ۔۔۔۔۔۔۔

    تعارف و گفتگو : آغا نیاز مگسی

    اردو اور سندھی کی معروف ادیبہ، شاعرہ ، افسانہ نویس و سفر نامہ نگار پروفیسر سیما عباسی صاحبہ 18 اپریل 1973 لاڑکانہ سندھ میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام سیما پروین والد صاحب کا نام لعل محمد عباسی والدہ محترمہ کا نام انورخاتون اور شوہر کا نام فدا حسین عباسی ہے۔ سیما عباسی کی مادری زبان سندھی ہے انہوں نے پرائمری اور میٹرک و ایف اے کی تعلیم لاڑکانہ میں حاصل کی جبکہ ایم اے 1995 میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور سے کیا ۔ 2005 میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں لیکچرار مقرر ہوئیں ، انہوں نے سیدہ نور الہدی شاہ سے متاثر ہو کر 1985 میں طالبعلمی کے دوران شاعری اور نثر لکھنے کی ابتدا کی ۔ سیما صاحبہ اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہیں محترمہ بینظیر بھٹو گورنمٹ گرلز کالج اعظم بستی کراچی میں پروفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ماشاء اللہ وہ 3 بچوں 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کی ماں ہیں ، سیما صاحبہ کی شاعری اور تحریریں روزنامہ کاوش ، ہزار داستان ڈائجسٹ، اردو ڈائجسٹ سچی کہانیاں ، آداب عرض و دیگر اردو اور سندھی اخبارات اور رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں وہ سندھی ادبی سنگت ، کراچی آرٹس کونسل و دیگر علمی و ادبی اداروں کی عہدیدار رہ چکی ہیں اور متعدد ادبی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں ۔

    سيما عباسي جا ڇپيل ڪتاب

    لفظن ڀوڳيو آ بنواس
    لاش لڙڪن جا
    ڏات جي ديوي
    ڪلھي ڪانڌي ڪير ؟
    تو سيما نان ء ٻڌو آ
    سفر نامون
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سنڌي غزل

    ڪچا ڪيڏا سھارا ها ؟
    سفر سڀ بي ڪنارا ها

    جرح تنھنجي جبر واري
    عذر منھنجا ويچارا ھا

    اڃا احساس آسن جا
    رهيا پنھنجا ڪنوارا ها

    ڪئي تڪميل حڪمن جي
    ن ٻيا مون وٽ ڪي چارا ها

    لهو لفظن جو ڪاغذ تي
    قلم جا ويس ڪارا ها

    هنن هٿ جي لڪيرن ۾
    مقدر جا مونجھارا ها

    ندامت تن جي آئي پر
    ڪٿي آيا پر ڪفارا ھا؟

    ملي رشتن کي پيڙا پئي
    پرک جا پنڌ سارا ها

    مڃان ڪيئن عرض سي، تن جا؟
    اگر ٻين کي اشارا ها

    اسان جي ڀاڳ جا موسم
    خزائن جا خسارا ها

    نہ ڪن مون سان محبت پر
    رهن ڪنھن جا تہ پيارا ها؟

    ڀتا نڪتا جيڪي تعلق
    گمانن ۾ سگھارا ها

    مقدر جو مڪر چنئون يا ؟
    ظرف ڪنھن جا ڪسارا ها

    روحاني رمز جا ڪرڻا
    ايمانن جا سيپارا ها

    اسان جا عزم ارڏا هي
    ٿي چمڪيا چنڊ تارا ها

    وري ماتم ڪيو مقتل
    مفادي دار سارا ها

    ڇو ڏين الزام هن کي تون؟
    جڏھن هو راز وارا ها

    پڙاڏا منھنجي لفظن جا
    وڳا ائين ڄڻ نغارا ها

    صبر مون کان پڇيو سيما
    سدا ڇو هو ويسارا ها
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سب نے میرے کردار پر انگلی اٹھائی ہے
    اب اپنے خد و خال کو کچھ تو بکھیرنا ہے
    کچھ تو زوال کو تم بھی زہے نصیب ہو
    تھکتے ہوئے کمال کو کچھ تو بکھیرنا ہے

    دیار غیر میں ہم بھی صداؤں سے مچل جاتے
    مگر تھے کون اپنے جن کے دعووں سے پگھل جاتے

    ہمارے دل میں جو طوفاں دبائے ہم ہی بیٹھے ہیں
    اگر ان کا پتا دیتے ہزاروں دل بہل جاتے

    سیما عباسی

  • سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

    سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ ہم نے قانون کے مطابق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، چاہے عمران خان ہو یا نواز شریف ہو، کل کو آپ کہہ دیں گے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے یہاں منتقل کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ جواب میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی بڑھائی جائے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو خطرات کے پیش نظر انتظامات کا کہا ہے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کے پنجرے میں ہے اس کی حفاظت آپ کی بڑی ذمہ داری ہےکیونکہ وہ تو کہیں بھاگ بھی نہیں سکتا ہے،سرحد پار سے دھمکیوں کا معاملہ ہے اسی لیے اس کو سنجیدہ لیا جائے، اتنی اچھی آپ کی ایجنسیاں ہیں ماشاءاللہ ان کو پتہ ہوتا ہے، کون ہےکہاں سے آرہا ہے اور کب حملہ کر رہا ہے، بہت اچھی بات ہے۔

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو فل پروف سکیورٹی انتظامات کا کہا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت ایسے جان نہیں چھڑا سکتی باہر سے حملے کا خطرہ ہے تو وفاق ہی یہ معاملہ دیکھے ہم نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

    عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی لیگل ٹیم کو چاہیے کہ صحیح جگہ جا کر درخواست دائر کریں، درخواست یہاں بنتی نہیں تھی، آپ لوگ یہاں کہہ کر چلے جاتے ہیں پھر باتیں ہوتی ہیں کہ چیف جسٹس بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہے ہیں، ہم نے قانون کے مطابق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، چاہے عمران خان ہو یا نواز شریف ہو، کل کو آپ کہہ دیں گے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے یہاں منتقل کیا جائے۔

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

    عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کی سکیورٹی یقینی بنانےکا حکم دے دیا کہا کہ اگر ضروری ہو تو متعلقہ حکام جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی بڑھائیں،بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

  • مریم نواز کا کرتارپور راہداری کا دورہ، بیساکھی کی تقریبات کا بھی آغاز کیا

    مریم نواز کا کرتارپور راہداری کا دورہ، بیساکھی کی تقریبات کا بھی آغاز کیا

    ننکانہ صاحب: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرتارپور راہداری زیرو لائن اور گردوارہ دربار صاحب میں بیساکھی کی تقریبات کا بھی آغاز کیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کرتارپور راہداری زیرو لائن اور گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سنہری درانتی سے گندم کاٹ کر بیساکھی کی تقریب کا باضابطہ آغاز کیا ہے اس موقع پر درشن ڈیوڑھی پہنچنے پر سکھ زائرین نے وزیر اعلی پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا، مریم نواز نے تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین کے علاوہ امرتسر سے آئی بزرگ خاتون سے ملاقات کی۔

    وزیر اعلیٰ نے دربار صاحب میں مقدس تالاب، سمادھی، مقدس کنویں اور سکھ آرٹ گیلری کے دورے کے علاوہ لنگر ہال میں یاتریوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایابھارت سے آئے یاتریوں کے جتھہ لیڈر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور اس یاترہ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات اور انتظامات کو سراہا۔

    نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

  • پشاورہائیکورٹ کےمزید 3 ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    پشاورہائیکورٹ کےمزید 3 ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    پشاور: وزارت قانون و انصاف نے پشاورہائیکورٹ کےمزید 3 ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ کے لیے نوٹی فکیشین میں جسٹس فضل سبحان اور جسٹس شاہدخان ایڈیشنل ججز تعینات کیا گیا ہے، جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال ایڈیشنل ججز کو بھی تعینات کیا گیا ہے، تینوں ججزکی تعیناتی صدرمملکت کی منظوری کےبعد کردی گئی، پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کانوٹیفکیشن جاری، وزارت قانون انصاف کی جانب سے صدر کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے،بلوچستان کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کومستقل چیف جسٹس بنایا دیا گیا ہے۔

  • حج 2024 کے انتظامات مکمل،آپریشن 9 مئی سے ملک  بھر میں شروع ہوگا

    حج 2024 کے انتظامات مکمل،آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا

    اسلام آباد: ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا-

    باغی ٹی وی : ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں اور حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہےگا، ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان ائیرپورٹس پر حج آپریشن بیک وقت شروع ہوگا،کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یارخان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ہوگا، پشاور کے عازمین حج اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، فیصل آباد کے عازمین حج لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

    نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی، اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس رواں سال بھی ہوگی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والےعازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی، پی آئی اےسمیت 3 نجی ائیر لائن حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی،عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل 30 اپریل سےحاجی کیمپوں میں شروع ہوگا، سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

  • نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم  نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد: نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز میں حلف اٹھا لیا ہے۔

    باغی ٹی وی :حافظ نعیم الرحمان نےنئےامیرکا حلف لے لیا, حافط نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر بن گئے جبکہ وہ اپریل 2029 تک امیررہیں گے۔

    جماعت اسلامی کا نئے امیر کا چناؤ ہر پانچ سال بعد ہوتا ہے۔ اس سے قبل سراج الحق مسلسل دو دفعہ دس سال امیر جماعت اسلامی رہے،تقریب جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں منعقد ہوئی،جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 19تا21 اپریل منصورہ میں منعقد ہوگا۔

    حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جمہوری طریقے اور جمہور کی طاقت سے انقلاب لانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی پوری قوم کی قیادت کرے گی جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتی ہے، جماعت اسلامی کا ہر کارکن پاکستان کی حفاظت کرے گا پاکستان کے پاس خوبصورت آئین ہے جو سب کو حقوق فراہم کرتا ہے، جو لوگ 76 سال سے نظام چلارہے ہیں ان کو اعلان کرنا چاہیے وہ ناکام ہوگئے ہیں، فارم 47 والے پاکستان کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی ادارے،کسی شخص اور کسی پارٹی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ہم سب سے بات کریں گے، ہمیں انتخابات کی سیٹیں لینےکی جلدی نہیں،کارکن تیاری کریں ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے ہم پاکستان کے25 کروڑ لوگوں کے ساتھ اتحاد کریں گے، جماعت اسلامی کے سوا اس ملک کے پاس کوئی چوائس نہیں، نظام جمہوری ہے تو جمہوریت کی پامالی نہیں ہونی چاہیے، ہم ہر اس شخص کےساتھ کھڑے ہوں گے جسےفارم47 کے ذریعے ہرایا گیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ سب کو اپنی اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا پڑے گا، سب بند گلی میں پھنس گئے ہیں، ہم پاکستان کے تحفظ کے لیے سب کچھ کریں گے، پاکستان ہمارا ہے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کہاں ہے؟ کون نہیں بننے دے رہا؟ آئی ایم ایف جاگیرداروں پر ٹیکس لگانےکا نہیں کہتا؟ہم بھارت کو خطے کا پولیس مین نہیں بننےدیں گے۔

  • کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5اور گہرائی 58کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 4 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ، زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانا ت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔