Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم کی قومی ویمنز ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست

    ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم کی قومی ویمنز ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 113 رنز سےشکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں کراچی میں مدمقابل تھیں،کویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا او ر مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے 270 رنز کا ہدف دیا۔

    ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، وہ 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں،جبکہ پاکستان کی طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    جواب میں پاکستان ٹیم 36 ویں اوور میں156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہیں، اور ویسٹ انڈیز نے 113 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے-

    واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے،پاکستان اور وسیٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

  • اسرائیل معاہدے کیخلاف احتجاج کرنے پر گوگل کے درجنوں ملازمین برطرف

    اسرائیل معاہدے کیخلاف احتجاج کرنے پر گوگل کے درجنوں ملازمین برطرف

    نیویارک: گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ معاہدے کے خلاف دھرنوں میں شرکت کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 28 ملازمین نے دیگر ملازمین کے کاموں میں رکاوٹ ڈالا اور سہولیات تک رسائی سے روکا جو ہماری پالیسیوں کی واضح خلاف ورزی ہےوہ منگل کو ہونے والے ان مظاہروں کی تحقیقات جاری رکھے گا ان ملازمین نے سنی ویل میں گوگل کلاؤڈ کے چیف ایگزیکٹو تھامس کورین کے دفتر پر قبضہ کرلیا تھا۔

    اسرائیل کے خلاف دھرنوں کو منظم کرنے والے گروپ سے وابستہ گوگل کے ملازمین نے No Tech For Apartheid نے بیان میں کہا کہ ملازمتوں سے برطرفی جوابی کارروائی کی ایک واضح مثال ہے گوگل کی پالیسی اور اصول و ضوابط ملازمین کو پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، چند ایسے ملازمین کو بھی برطرف کیا گیا جو احتجاج میں شریک نہیں تھے گوگل ورکرز کو ہماری مزدوری کی شرائط و ضوابط کے بارے میں پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے گوگل کے جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ان میں سے کچھ نے دھرنوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    واضح رہے کہ 2021 میں Nimbus معاہدہ کیا گیا جس کے تحت گوگل کو اسرائیل کی مختلف وزارتوں کے لیے کلاؤڈ سافٹ ویئر فراہم کرنا تھا تاہم گوگل کے ملازمین کی جانب سے نسل کشی میں ملوث اسرائیلی فوج کو اس ٹیکنالوجی کی فراہمی پر 16 اپریل کو معاہدے کے خلاف مظاہرے، احتجاج اور دھرنا نیویارک سٹی، سیئٹل اور سنی ویل، کیلیفورنیا، نیویارک میں گوگل کے دفاتر میں ہوئے جو 10 گھنٹے تک جاری رہا مظاہرین نے گوگل سے اسرائیل کے ساتھ ہوئے والے معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    3 حالتیں جب دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے

    یاد رہے کہ اس سے قبل غزہ میں صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کا سہارا لیے جانے کا انکشاف ہوا تھا،اسرائیل چہرے کی شناخت کا اعلیٰ ترین سافٹ ویئر استعمال کررہا ہے، جس کے ذریعے کسی بھی انسان کے جزبات اور احساسات کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    قبل ازیں 9 مارچ 2024 کو گوگل نے امریکا کے شہر نیویارک میں کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے اسرائیلی ٹیک ایونٹ کے دوران فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو برطرف کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 33 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور 76 ہزار 664 زخمی ہوچکے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ شہید اور زخمیوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

  • پی ٹی آئی کا  شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مکمل لاتعلقی کا اظہار

    پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مکمل لاتعلقی کا اظہار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور مرکزی ترجمان نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے-

    گزشتہ روز ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا یہ بیان اسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا ہوا تھا۔

    اہم پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور مرکزی ترجمان نے شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیکر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیابیان میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت صاحب کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کا شمار پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جس کی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی چیئرمین عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب جناب محمد بن سلمان کے مابین باہم احترام، اعتماد اور برادرانہ اخوت کا رشتہ قائم ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں ، دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ کثیرالجہتی مفادات کے امین اور لائقِ تحسین ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ماضی اور حال کی طرح مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مابین قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں اور سعودی قیادت و عوام کی فلاح و ترقی کے حوالے سے نیک تمنّاؤں کے اظہار کے ساتھ اس ضمن میں بطور جماعت اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

  • میر ظفر اللہ جمالی کے ” جانشین“

    میر ظفر اللہ جمالی کے ” جانشین“

    میر ظفر اللہ جمالی کے ” جانشین“

    قصے اورکہانیاں \ آغا نیاز مگسی

    میر ظفر اللہ خان جمالی کو پاکستان کے تیرہویں اور بلوچستان سے منتخب ہونے والے پہلے وزیر اعظم کا اعزاز حاصل رہا ہے وہ اس سے قبل بلوچستان کے وزیر اعلی، جنرل ضیاء الحق کے دور میں 1985 میں ہونے والے غیر جماعتی عام انتخابات میں بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے ایم این اے منتخب ہو کر وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی کابینہ میں پانی و بجلی کے وفاقی وزیر رہے اس کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے جنرل ایوب خان کے مقابلے میں وہ انتخابات کے دورن محترمہ فاطمہ جناح کے سیکورٹی گارڈ اور پولنگ ایجنٹ بھی رہے ۔ ۔ میر ظفر اللہ جمالی کا 2 دسمر 2020 میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالاجی راولپنڈی کے ہسپتال میں انتقال ہوا۔ میر ظفر اللہ جمالی کے چچا زاد بھائی میر جعفر خان جمالی کے فرزند میر تاج محمد جمالی بلوچستان کے وزیر اعلی رہے ان کے بھائی میر سکندر حیات جمالی وفاقی سیکریٹری اور بلوچستان کے چیف سیکریٹری رہے ان کے ایک اور قریبی رشتہ دار میر جان محمد جمالی ایک بار بلوچستان کے وزیر اعلی دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور دو بار سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین رہے لیکن اس کے باوجود یہ لوگ اپنے علاقہ کو پختہ سڑکیں تک نہیں دے سکے کوئی طبی ادارہ یا ہسپتال اور کوئی یونیورسٹی نہیں دے سکے میر ظفر اللہ جمالی نے اپنے علاقے میں صرف ایک کیڈٹ کالج قائم کیا لیکن اس کے باوجود میر ظفر اللہ جمالی جب تک زندہ رہے وہ خود بھی اور میر جان محمد جمالی بھی فرشتوں کے ووٹ سے کامیابی حاصل کرتے رہے یہ دونوں رہنما کسی ایک جماعت میں جم کر نہیں رہے بلکہ ہر اس جماعت میں شامل ہوتے رہے جہاں سے انہیں اقتدار میں آنے کی امید نظر آتی تھی لیکن جوں ہی میر ظفر اللہ جمالی کی وفات ہوئی تو ناکامیاں ان کے خاندان کا مقدر بن گئیں یا یوں کہا جائے کہ ان کی آزمائشیں شروع ہو گئی ہیں ۔ میر ظفر اللہ جمالی نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں ہوا کا رخ دیکھ کر اپنے چھوٹے فرزند اور جانشین عمر خان کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرا لیا تھا اور پھر ان کو صوبائی وزیربھی بنوا لیا تھا۔

    11 اپریل 2024 کو عید الفطر کے دوسرے روز ہمارا روجھان جمالی جانے کا اتفاق ہوا روجھان جمالی میں میر ظفر اللہ خان جمالی کے لیے جو نشست مختص تھی اس نشست پر ہمیں ظفر اللہ خان کے پوتے اور میر عمر خان جمالی کے فرزند میر عبدالوہاب جمالی براجمان نظر آئے ۔ میر ظفر اللہ جمالی نے اپنے چھوٹے فرزند میر عمر خان کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کر دیا تھا میر صاحب کی وفات کے بعد میر عمر خان اس نشست پر بیٹھا کرتے ہیں ظفر اللہ خان کے دوسرے بیٹے اس نشت پر نہیں بیٹھ سکتے ۔ میر عبدالوہاب کے اس مخصوص نشست پر بیٹھنے سے جمالی قبیلے کو یہ ایک پیغام دیا گیا ہے کہ میر عمر خان کا یہ برخوردار ان کا سیاسی و قبائلی جانشین ہے ۔ میر ظفر اللہ خان جمالی نے ایچی سن کالج اور اس کے بعد لارنس کالج میں تعلیم حاصل کی تھی پھر ان کے فرزند میر عمر خان جمالی نے بھی ایچی سن کالج سے تعلیم حاصل کی اور اب میر عبدالوہاب جمالی بھی ایچی سن کالج میں زیر تعلیم ہیں ۔ میر ظفر اللہ جمالی کی مخصوص نشست پر بیٹھنے کا مطلب یہ ہے کہ ان کی ابھی باضابطہ طور پر جانشینی کی تربیت شروع ہو چکی ہے اور سیاسی قیادت و رہنمائی کے لیے ان کی ذہن سازی کی جا رہی ہے ۔ میر ظفر اللہ جمالی کی وفات کے بعد پہلی بار 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں میر ظفر اللہ کے دو بیٹے میجر رٹائر جاوید خان جمالی قومی اسمبلی اور عمر خان جمالی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہار گئے اس کے علاوہ میر جان محمد جمالی بھی شکست سےدوچار ہوئے میر ظفر اللہ جمالی کے نااہل قرار پانے والے بھتیجے سابق صوبائی وزیر میرفائق جمالی کی اہلیہ محترمہ راحت جمالی بھی صوبائی اسمبلی کی نشست ہار گئیں تاہم پی پی پی کی جانب سے راحت جمالی کو خواتین کی مخصوص نشست کے لیے سینیٹر بنایا گیا۔ میر ظفر اللہ جمالی کے فرزند اور سیاسی جانشین خود میر ظفر اللہ جمالی اور ان کے بیٹے سابق صوبائی وزیر عمر خان جمالی کی خراب کارکردگی کا ان کی شکست کی وجہ ہے جبکہ عمر خان نے ابھی سے اپنے کمسن بیٹے میر عبدالوہاب جمالی کو اپنا جانشین مقرر کر دیا ہے ۔ میر ظفراللہ جمالی کی مخصوص نشست پر صرف عمر خان اور عبدالوہاب بیٹھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ ہم نے اس دوران دیکھا اور محسوس کیا کہ عمر خان کی غیر موجودگی میں صرف میر عبداوہاب بیٹھ سکتے ہیں جبکہ اس دوران میر ظفر اللہ کے بیٹے میر جاوید جمالی اس نشست کو صرف حسرت بھری نگاہ سے دیکھ رہے تھے مگر اس نشست پر بیٹھ نہیں سکے کیوں کہ مسئلہ ”جانشینی“ کا ہے ۔

  • 3 حالتیں جب دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے

    3 حالتیں جب دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے

    لندن: ایک ڈینٹسٹ نے وہ 3 حالتیں بتائی ہیں جن میں دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : سمارٹ ڈینٹل ایستھیٹکس کی کلینیکل ڈائریکٹر اور لندن اسکول آف فیشل ایستھیٹکس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شادی منوچہری 3 حالتوں میں دانتوں کو برش کرنا نقصان دہ قرار دیا،ڈاکٹر منوچہری نے بتایا کچھ حالات ایسے ہیں جس میں آپ کا برش کرنے کا بہت دل کرتا ہوگا لیکن حقیقت میں یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے ایک ہی وجہ ہے جو تینوں حالات میں یکساں اور وہ ہے منہ میں تیزابیت کی سطح یعنی pH۔

    ڈاکٹر شادی منوچہری کے مطابق قے/الٹی کے بعد دانتوں کو برش نہ کریں معدے سے آنے والا مواد تیزابیت والا ہوتا ہے لہذا اگر آپ اپنے دانتوں کو اُلٹی کرنے کے بعد فوراً برش کریں گے تو آپ بنیادی طور پر تیزابیت کو اپنے دانتوں پر رگڑ رہے ہیں جو انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے دانت معدنیات ہیں اور تیزاب معدنیات کو تباہ کرتا ہے یہ تیزابیت تھوک کے ذریعے قدرتی طریقے سے ہی ختم ہوجائے گی اور اس میں تقریباً 30 سے​​60 منٹ لگ سکتے ہیں۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

    انہوں نے مزید بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد بھی فوراً برش نہیں کرنا چاہیئے جب ہم کچھ بھی کھاتے ہیں، چاہے وہ ناشتہ ہو، دوپہر کا کھانا، یا چھوٹی موٹی چیزیں تو آپ کے دانتوں پر موجود بیکٹیریا اسے میٹابولائز کرتے ہیں اور اسے تیزاب میں بدل دیتے ہیں۔

    علاہ ازیں میٹھی چیزیں مٹھائی یا میٹھا مشروب وغیرہ، تو یہ میٹھا ہمارے دانتوں پر موجود قدرتی بیکٹیریا بھی اپنی غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاہم اس تغذیے کے عمل کے نتیجے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے اس میں بھی تھوک کو وقت دیں کہ وہ قدرتی طور پر اس تیزابیت کو نیوٹرلائز کردے۔

    یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

  • وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی سفیر  کی ملاقات

    وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی-

    باٍغی ٹی وی : وزارت دفاع کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری مغادم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی جس میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

    وزیر دفاع نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی جلد کامیابی اور مسئلہ فلسطین کے حل پر روشنی ڈالی مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات موجود ہیں، دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ مفادات، سلامتی کو بڑھانے، انسداد دہشت گردی اور علاقائی اقتصادی رابطوں کے شعبوں میں اسے مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

  • ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہواہے-

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ہزار 391 ڈالر تک پہنچ چکی ہےمقامی صرافہ بازاروں میں آج بدھ کے روز بھی قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جو کہ ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے،اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی آج 1887 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 اور فی 10 گرام 2 ہزار 57 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کا ہوگیا تھا۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

  • عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں،عطا تارڑ

    عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں،عطا تارڑ

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کی اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں، مثبت خبروں کے پیچھے بڑی محنت ہے، پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے، خارجہ پالیسی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی پر کل سعودی وفدپاکستان پہنچا،سعودی وفد کا سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بہت خوش آئند ہے، سعودی پرائیویٹ سیکٹر کی پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر سے تعاون فائدہ مند ہوگا، دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کی اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں، سعودی وفد نے معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پربات کی، پاک سعودی تعلقات مزید بڑھیں گے، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا،ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اس سال بمپر فصل متوقع ہے، کسانوں کی سہولت کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھایا جائے گا، گندم کی خریداری کے ہدف بڑھانے سے متعلق صوبوں کو خط لکھے جائیں گے۔

  • ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    اسلام آباد: ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

    ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی پابندیوں میں توسیع کی سفارش کی گئی جس پر پاکستان پر پولیو کے باعث عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی اور پاکستان اور افغانستان پولیو وائرس کے عالمی پھیلاوؤکے ذمہ دار قرار دیا-

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان، افغانستان کے مابین پولیو وائرس کی منتقلی جاری ہے، پاکستانی سیوریج میں پولیو کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کراچی، پشاور، کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کے گڑھ ہیں، افغانستان میں پولیو ویکسین سے محروم بچے پاکستان کیلئے خطرہ ہیں، رواں سال جون تک 175 ملین پاک افغان بچوں کی ویکسینیشن ہو گی-

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان سے مہاجرین انخلا سے پولیو افغانستان منتقل ہوا ہے، پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین سے پولیو پھیل رہا ہے، پاک افغان کراسنگ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جنوبی کے پی میں بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی اہم ہے، پاکستان کی پولیو بارے سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی، پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن لازم ہو گی، ڈبلیو ایچ او 3 ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جائزہ لے گا ، پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں-

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

  • ایکس کی بندش کا فیصلہ قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا،وزارت داخلہ

    ایکس کی بندش کا فیصلہ قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا،وزارت داخلہ

    پشاور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ ، ایکس بندش کیس میں وفاق اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ ، ایکس بندش کیس کی سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے کی،دوران سماعت ایکس بندش کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    درخواست گزار وکیل نعمان محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے سوشل میڈیا ایپ ایکس ( ٹویٹر) کو بند کیا ہے حالانکہ ایکس انفارمیشن کا اہم ذریعہ ہے اور اسکی بندش کی وجہ سے طلبہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کیخلاف وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایکس ی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست گزار کا کوئی حق سلب نہیں ہوا اس لیے درخواست خارج کی جائے۔

    وزارت داخلہ کی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایکس کی جانب سے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق حکومت پاکستان کے احکامات کی پاسداری نہیں کی گئی اس لیے ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھا ایکس کی بندش کیخلاف درخواست قانون اور حقائق کے منافی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایکس سے چیف جسٹس کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی کی درخواست کی تھی، ایکس حکام نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی درخواست کو نظر انداز کیا اور جواب تک نہ دیا ایکس حکام کا عدم تعاون پلیٹ فارم کے خلاف عارضی بندش سمیت ریگولیٹری اقدامات کا جواز ہے ایکس پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی پاکستانی قوانین کی پاسداری کے معاہدے کا شراکت دار ہے حکومت کے پاس ایکس کی عارضی بندش کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں۔

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کی درخواست پر وزارت داخلہ نے 17 فروری 2024 کو ایکس کی بندش کے احکامات جاری کیے ایکس کی بندش کا فیصلہ قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا، شدت پسندانہ نظریات اور جھوٹی معلومات کی ترسیل کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ چند شر پسند عناصر کی جانب سے امن و امان کو نقصان پہنچانے اورعدم استحکام کو فروغ دینے کیلئے ایکس کو بطور آلہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

    قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایکس کی بندش کا مقصد آزادی اظہار رائے یا معلومات تک رسائی پر قدغن لگانا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا قانون کے مطابق ذمہ دارانہ استعمال ہے وزارت داخلہ پاکستان کے شہریوں کی محافظ اور قومی استحکام کی ذمہ دار ہے اس سے قبل حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگائی گئی تھی ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی قانون کی پاسداری کے معاہدے پر دستخط کے بعد پابندی ختم کردی گئی تھی ایکس کی بندش آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف وزری نہیں ہے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دنیا بھر میں مختلف ممالک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …