Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈاکٹر سوما گھوش ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ

    ڈاکٹر سوما گھوش ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ

    ڈاکٹر سوما گھوش،بنارس گھرانے کے عظیم شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی گود لی ہوئی بیٹی۔ ڈاکٹر سوما گھوش آزادی کے جنگجو، شری منموہن چکرورتی کی بیٹی ہیں۔ وہ بنارس میں پیدا ہوئی اور پرورش پائی اور بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی گود لی ہوئی بیٹی، جن کے ساتھ انہیں پانچ بار جگل بندی جوڑی گانے کا موقع ملا، جن میں سے ایک۔ وہ راشٹرپتی بھون میں تھیں اور ایک بار ہندوستان کی پارلیمنٹ میں جہاں انہیں ہندوستان کے صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، سونیا گاندھی اور جسونت سنگھ کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور پھر 2010 میں ہندوستان کی صدر پرتیبھا پاٹل نے۔ وہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پرفارم کرنے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔ بنارس ہندو یونیورسٹی سے ادب سے فارغ التحصیل، سوما گھوش نے موسیقی میں مہارت حاصل کی اور چھوٹے خیال میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ شری متی باگیشوری دیوی کے زیر سایہ حاصل کی، وہ موسیقی کی تمام اصناف میں گاتی ہیں خصوصاجیسے ٹھمری، ٹپا، ہوری، چیتی، کجاری، دادرا اور غزل۔ وہ غیر سرکاری تنظیم، مدھو مرچھنا کی بانی ہیں، جو 1999 میں قائم ہوئی تھی۔

  • 20 اپریل  تاریخ کے آئینے میں

    20 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    20 اپریل تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1712ء جہاں دار شاہ دہلی کے تخت پر بیٹھا۔

    1775ء امریکی جنگ آزادی میں برطانوی فوجوں نے بوسٹن کا محاصرہ کر لیا۔

    1792ء فرانس نے آسٹریا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

    1888ء ہندوستان کے مراد آباد میں ژالہ باری ہونے سے ۲۴۶؍ افراد ہلاک ہوئے۔

    1920ء الباما اور مسي سيپي میں طوفان آنے سے ۲۱۹؍ افراد جاں بحق ہوئے۔

    1960ء ایئر انڈیا کے بیڑے میں پہلا جیٹ طیارے بوئنگ ۷۰۷ شامل ہوا۔

    1963ء ذوالفقار علی بھٹو نے اسلام آباد کے قریب نلور میں پاکستان کے پہلے ایٹمی ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔

    1968ء پیئیر ٹروڈو کی قیادت میں لبرل پارٹی آف کینیڈا نے کینیڈا کے انتخابات جیت لئے۔

    1971ء ہندستان نے اپنا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ جیتا۔

    1972ء پاکستان میں عبوری آئین نافذ کر کے مارشل لاء اٹھا لیا گیا۔

    1973ء کینیڈا کا اے ایم آئی کے اے ۔۲؍ پہلا تجارتی سیٹلائٹ بنا۔

    1978ء۔۔۔ اپریل 1978ء کے مہینے کو فشار خون کے مرض سے جنگ کا عالمی مہینہ قرار دیا گیا تھا ۔اس موقع پر20اپریل 1978ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن کی مالیت 20پیسے اور دو روپے تھی ۔ 20پیسے مالیت والے ڈاک ٹکٹ پر اردو میں’’ خون کے اضافی دباؤمیں کمی کیجیے‘‘ اور دو روپے والے ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں ‘Down with High Blood Pressure’کے الفاظ تحریر تھے ۔ان ڈاک ٹکٹوں کو عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

    1981ء۔۔۔ نئی اسلامی صدی کے آغاز پر 25 سے 28 جنوری 1981ء کے دوران مکہ مکرمہ میں عالم اسلام کے سربراہوں کی تاریخی سہ روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا۔اس تاریخی اسلامی سربراہ کانفرنس میں تمام اسلامی ممالک کے سربراہ اور اعلیٰ نمائندے شریک ہوئے ۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی دو سیریز جاری کیں ۔ ان میں سے پہلی سیریز 29 مارچ 1981ء کواور دوسری سیریز 20اپریل 1981ء کو جاری ہوئی ۔ اس دوسری سیریز میں چار یادگاری ڈاک ٹکٹ شامل تھے ۔ ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں میں سے دو کی مالیت 40پیسے اور دو کی مالیت 85 پیسے تھی ۔ان ڈاک ٹکٹوں پراسلامی ممالک کے پرچم اور او آئی سی کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں 3rd Islamic Summit Conferenceکے الفاظ تحریر تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا

    1994ء پاکستانی کرکٹ کھلاڑی عامر سہیل اور انضمام الحق نے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں 263 رنز کی شراکت کاعالمی ریکارڈ قائم کیا ۔

    20اپریل 1994ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن انوائرمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ (UNCTAD) کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں چار یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن میں سے ہر ایک کی مالیت چھ روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر Wet Land, Mahseer Fish, Brown Bear اور Pattan Jotکی تصاویر بنی تھیں اور PRESERVE BIO-DIVERSITY کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ الیاس جیلانی نے ڈیزائن کیے تھے۔

    20اپریل 1995ء کوعالمی یوم ارض کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت چھ روپے تھی اوراسے عبداللہ صدیق نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پردنیا کا نقشہ بنا تھا اور انگریزی میں EARTH DAY کے الفاظ تحریر تھے

    1997ء اندر کمار گجرال ہندوستان کے ۱۲ویں وزیر اعظم بنے۔

    20اپریل2003ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ پروفیسر اے بی اے حلیم کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپروفیسر اے بی اے حلیم کا ایک خوب صورت پورٹریٹ اور کراچی یونیورسٹی کا لوگو اور یونیورسٹی کی سلور جوبلی تختی کی تصاویر بنی تھیں۔ چار روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ مسعود الرحمٰن نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں MEN OF LETTERS اور A.B.A.HALEEM 1897-1975 1st Vice Chancellor (1951-1957) University of Karachi کے الفاظ تحریر تھے۔

    2012ء پاکستان کا بوجھا ایئر بوئنگ طیارہ 737 کراچی سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثے میں 121 مسافر اور عملے کے چھ ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

    تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، 3 ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہےبشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے کےلیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھا، یہ تھا وہ زہر جس کےلیے تین روز سے خیبر پختونخوا حکومت سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے، جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کےلیے پروپیگنڈے، مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ مکمل کرلیا گیا اور ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں، بشریٰ بی بی ٹیسٹ کیلئے 6 گھنٹے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں رہیں جہاں ان کی انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے، بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا اور خون کا نمونہ نہیں دیا، بشریٰ بی بی کی اینڈو اسکوپی،الٹراساؤنڈ، ایکو اور ای سی جی کی گئی جبکہ چیک اپ کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے، ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو معدے یعنی گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے، بشریٰ بی بی کا خون کا نمونا نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں تحریر کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹس ڈاکٹرعاصم، جیل سپرنٹنڈنٹ اور پمز اسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔

  • ضمنی انتخابات : سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی،سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دئیے ہیں اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی، قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہوں گے-

    آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

  • جو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران ریکوری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے اُن کیخلاف کار روائی کی جائے،وزیر اعلی سندھ

    جو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران ریکوری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے اُن کیخلاف کار روائی کی جائے،وزیر اعلی سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریکوری ٹارگٹ پوری نہ ہونے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی :ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریونیو وصولیوں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نےگزشتہ 3 سالوں میں 335،200 ملین روپے کے برعکس 287،604 ملین روپے کی ریکوری کی،اس طرح 47،596 ملین روپے کا شارٹ فال ہے، سال 24-2023 میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بجٹ ٹارگٹ 55،218 ملین روپے ہے جب کہ 9 ماہ میں 41،414 ملین روپے کے برعکس 13،901 ملین روپے کی ریکوری کی ہے جوکہ ریکوری کاصرف ساڑھے33 فیصد ہے-

    وزیراعلیٰ سندھ نےمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریکوری پوری نہ ہونے پر ناراضی کا اظہارکیا،انہوں نے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل میمن کو ذاتی طورپر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریکوریوں پرتوجہ دینے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو افسران ریکوری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے اُن کے خلاف کار روائی کی جائے،وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ایکسائز ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی کلکشن پر توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔

  • وزیراعظم کی  انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں شامل افسران کو عہدوں سے فوری ہٹا کر محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی-

    باغی ٹی وی : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہیں اسمگلنگ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال، منشیات، اشیائے خوردونوش بشمول چینی، گندم، کھاد، پیٹرولیم مصنوعا ت ، غیر قانونی اسلحے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کرنے والوں کی سہولت کاری سرکاری افسران کر رہے ہیں۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد قومی انسدادِ اسمگلنگ اسٹریٹیجی حتمی مراحل میں ہے جس کو منظوری کیلئے جلد پیش کیا جائے گا، دو روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی میں مستونگ میں اسمگلنگ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا ہے جس میں ضبط شدہ اسمگل اشیا کی مالیت تقریباً 10 ارب روپے سے زائد ہے، وزیرِ اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

    اجلاس کو افغان ٹرنزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کرنے والوں کی سہولت کاری سرکاری افسران کر رہے ہیں، اسمگلروں، ذخیرہ اندوزوں اور ان کے سہولت کار سرکاری افسران کی فہرست تیار کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبوں کو فراہم کر دی گئی ہے، وزیر اعظم نے رپورٹ میں شامل افسران کو عہدوں سے فوری ہٹا کر محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

  • بلاول  اورآصفہ بھٹو زرداری سےفلسطینی سفیر   کی بلاول ہاؤس  میں ملاقات

    بلاول اورآصفہ بھٹو زرداری سےفلسطینی سفیر کی بلاول ہاؤس میں ملاقات

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے فلسطین کے سفیر بلاول ہاؤس پہنچے-

    باغی ٹی وی : دوران ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو ز رداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم اور مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی سفیر سے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پورا پاکستان ایک ہے، ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے-

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    راولپنڈی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 91 رنز کا ہدف دیا-

    باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری کیوی ٹیم 18 اعشاریہ ایک اوور میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2 ،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد رضوان کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے عرفان خان نے 18، بابر اعظم نے 14، عثمان خان نے 7 اور صائم ایوب نے 4 رنز بنائے، کیویز کی جانب سے بریسویل، سودھی اور لسٹر نے ایک ایک وکٹ لی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا-

    رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف آج 19 واں رن لے کر 300 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

    آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

  • جعلی مینڈیٹ سے آنے والوں کا حکومت کرنا نہیں بنتا ،مولانا فضل الرحمان

    جعلی مینڈیٹ سے آنے والوں کا حکومت کرنا نہیں بنتا ،مولانا فضل الرحمان

    کوئٹہ: سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 2024 میں 2018 سے بھی بڑی دھاندلی کی گئی ۔

    باغی ٹی وی : پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2018 کی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی، 2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، پہلے کہا یہ اسمبلیاں بنائی گئی ہیں، نہ غلط کو مانا ہے اور نہ ہی آئندہ مانیں گے ، جعلی حکمرانوں کو حکومت کرنے نہیں دیں گے،بتایا جائے بلوچستان اسمبلی کتنے میں خریدی دھاندلی کے خلاف پہلے بھی آگے تھے اور اب بھی آگے رہیں گے۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نواز شریف ملاقات کرنے آئے تو انہیں کہا کہ غلط راستے پر چل رہے ہیں ،نواز شریف کو اپوزیشن کی دعوت دی اور کہا کہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں ، امن میں جےیوآئی کا کردار زیادہ ہے،بلوچستان سے اٹھی تحریک دیگر صوبوں میں بھی پھیلے گی،تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا اب یہ تحریک بڑھے گی اسمبلیاں میں بیٹھے لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہیں ، جعلی مینڈیٹ سے آنے والوں کا حکومت کرنا نہیں بنتا اگر آئین اور اسمبلیوں کو روندوں گے تو ہم پہاڑ کی طرح کھڑے رہیں گے۔

    بلوچستان میں بارشوں سے تباہی،امدادی کاروائیاں جاری

    ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آپس میں لڑنےکا نہیں ہے، سیاست دانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا،کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی ہے، آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں ،سیاست دان سیٹوں پر نہ بکیں، بلوچستان کے عوام 8 فروری کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں، پاکستان اسلام کے لیے بنا مگر اسلام نظر نہیں آتا ہے، ملک کو سیکولر اسٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ملک کو غیر محفوظ کیا جا رہا ہے، معیشت کہاں جارہی ہے، انتخابات کے نام پر حکومت عوام کی، لیکن عوام کو غلام بنایا جاتا ہے، پاکستان میں کچھ چیزوں کو ایجنڈے کے طور لایا جاتا ہے۔

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

  • آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

    آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

    اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا، علی ناصر رضوی ضمنی الیکشن کے بعد آئی جی اسلام آباد کا چارج لیں گے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ناصر رضوی کو ڈی آئی جی آپریشنز سے جلد ریلیو کر دیا جائے گا جبکہ نئے ڈی آئی جی آپریشنز کے لیے رانا ایاز سلیم اور فیصل کامران کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا، شہزاد بخاری اور سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا نام بھی شامل ہے، اس وقت اسلام آباد میں تعینات 3 ڈی آئی جیز علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ پنجاب سےکوئی افسر درکار ہو تو وزیراعلیٰ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی، اس حوالے سے حکومت پنجاب نے وزارت داخلہ کو انتباہ جاری کردیا ہے پنجاب حکومت کا مؤقف ہےکہ پنجاب میں پہلے ہی افسران کی کمی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنے افسران سے استفادہ کرے۔

    واضح رہے کہ علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔

    عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھا ہے، رؤف حسن

    بے بنیاد الزام،مشعال یوسفزئی کو تین کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …