Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    دبئی، جو اپنی خشک آب و ہوا اور تیز درجہ حرارت کے لیے جانا جاتا ہے، منگل کے روز موسلا دھار بارش سے متاثر ہوا، جس سے صحرائی ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب آ گیا،6 گھنٹوں سے زائد بارش کے دوران نہ صرف انٹرنیشیل ائیرپورٹ سمیت سڑکیں، مالز دیگر پبلک مقامات برساتی پانی سے متاثر ہوئےبلکہ اس علاقے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے بارے میں خدشات کو جنم دیا حکام نے کم از کم ایک ہلاکت اور گھر اور کاروبار کو نمایاں نقصان کی بھی اطلاع دی-

    باغی ٹی وی : منگل کے روز متحدہ عرب امارات میں آنے والے شدید گرج چمک کے بعد، دبئی کو نمایاں سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، صحرائی شہر ریاست میں صرف چند گھنٹوں میں ڈیڑھ سال سے زیادہ کی بارش ہوئی منگل کی صبح 9 بجے کے قریب شدت اختیار کرنے والے طوفان نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی شاہراہوں اور آپریشنز میں خلل ڈالا، جو بین الاقوامی سفر کے لیے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، ہوائی اڈے کے آس پاس کی سڑکیں ڈوب گئی تھیں، اور لگژری کاروں میں سوار امیر ڈرائیور سیلاب زدہ گلیوں میں ‘تیرتے’ دکھائی دے رہے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش مصنوعی بارش برسانے کی کوششوں کا نتیجہ تھی متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب بارشوں کے حوالے سے سائنس کا استعمال کیا گیا ہے، اس مصنوعی بارش کے پرا جیکٹ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات محکمہ موسمیات کے ادارے نیشنل سینٹر آف میٹیورولاجی کی جانب سے ناسا اور نیشنل سینٹر آف ایٹموسفیرک ریسرچ کے تعاون سے اس پراجیکٹ پر کام کیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    اس حوالے سے نیشنل سینٹر آف میٹیورولاجی کے ماہرین کی جانب سے عرب میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کلاؤڈ سیڈنگ آپریشن کا استعمال کیا گیا ہے، ماہرین نے بتایا کہ جب بھی آسمان پر بادل ہوتے ہیں، ہم یہ کلاؤڈ سیڈنگ کا آپریشن انجام دیتے ہیں، گزشتہ 2 دن ہم نے اس حوالے سے 6 ٹرپس مکمل کیے ہیں،جبکہ ماہرین کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ کے دوران متحدہ عر ب امارات کے درجہ حرارت میں کمی کا بھی بغور جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق اس آپریشن کے بعد 10 ڈگری تک درجہ حرارت گر گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے خشک ماحول سے لڑنے کے لیے، ذراعت کو بڑھانے کے لیے اور پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے اس آپریشن میں ہوائی جہاز کے ذریعے بادلوں میں نمک کے فلیئرز اور دیگر ضروری مادے چھوڑے جاتے ہیں تاہم اس سب میں اہم بات یہ ہے کہ اس آپریشن میں کامیاب ہونے کے لیے آسمان میں بارش والے بادلوں کا ہونا ضروری ہے، جس کے تحت نمک کے فلیئرز اپنا کام کر پاتے ہیں۔

    نو مسلم جنوبی کورین پاپ سنگر، داؤد کم کا کوریا مسجد بنانے کا اعلان

    ذرائع کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے پانی کی طرف متوجہ ہونے والے سالٹ فلئیرز کو سالٹ کے نینو پارٹیکلز کے ساتھ چھوڑا جاتا ہے، جس کے بعد بادلوں میں بارش کی مقدار میں اضافہ ممکن ہو جاتا ہےکلاؤڈ سیڈنگ سے رین فال ریٹ میں سالانہ 10 سے 30 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہےدوسری جانب برطانوی یونی ورسٹی کے میٹیورولاجسٹ ایڈورڈ گراہم کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ میں استعمال ہونے والا نمک ماحول کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب، ایران نے بھی اس مںصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ پروگرام 90 کی دہائی میں شروع کیا گیا تھا، جبکہ اس حوالے سے ناسا اور نیشنل سینٹر آف ایٹموسفیرک ریسرچ کی خدمات حاصل کی گئیں، متحدہ عرب امارات نے کچھ ماہ قبل پاکستان کوبھی مصنوعی بارش برسانے میں مدد دی تھی۔

    "این سی ایم نے موسم کی نگرانی کے لیے 86 خودکار موسمی اسٹیشنوں (AWOS) کا ایک قومی نیٹ ورک قائم کیا ہے، چھ موسمی ریڈار جو پورے متحدہ عرب امارات کا احاطہ کرتے ہیں، اور ایک اپر ایئر اسٹیشن مرکز نے موسمیاتی ڈیٹا بیس بھی بنائے ہیں اور اعلیٰ درستگی کے اعداد و شمار کی ترقی میں مدد کی ہے۔ UAE میں موسم کی پیشین گوئیاں اور نقلی سافٹ ویئر،” UAEREP کے عمل کی تفصیل پڑھتی ہے، اس وقت، این سی ایم العین ہوائی اڈے سے چار بیچ کرافٹ کنگ ایئر C90 طیارے چلاتا ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور آلات سے لیس ہیں جو کلاؤڈ سیڈنگ اور ماحولیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔”

    سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

  • سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنی عوام سے کئے گئے عہد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے-

    باغی ٹی وی: محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد ان کی خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود نے اس کا برملا اظہار کیا، سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دوں گا، اپنی عوام سے کئے گئے عہد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کر لیں گے، بہت جلد ایرانی صدر بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار

    واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان میں سرکاری ملازمت کے درخواستگزاروں کی عمر سے متعلق وزیر اعظم کا نئی سمری کی منظوری دینے کا امکان ہے، سرکاری ملازمت کے لیے درخواست گزار کی عمر 65 سال تک ہونا ہونی چاہیے۔

    تاہم اب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سرکاری ملازمت کی عمر کی حد سے متعلق سمری منظور ی کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں وفاقی وزارتوں، اداروں اور ڈویژنز میں ملازمت کے خواہاں افراد فائدہ مند ہو سکتے ہیں اس سمری کے مطابق 65 سالہ سے زائد عمر کے افراد بھی اپوائنٹ ہو سکتے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کی صدارت وزیر فنانس محمد اورنگزیب کر رہے تھے جبکہ ضروری ایڈجسٹمنٹس کے تحت وفاقی اداروں میں بہتری لانے کا ارازہ ہے۔

    سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

    یاد رہے کہ عمر کی حد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دور حکومت میں عائد کی گئی تھی، تاہم اس سمری کی منظوری بہت جلد ملنے والی ہے،نئی پالیسی کے تحت ٹیلنٹڈ پروفینشلز، ٹیکینیل ماہرین کو ہائیر کیا جائے گا، جبکہ اس منظوری کے بعد درخواستگزاروں پر عمر کی بندش ختم ہو جائے گی۔

  • یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

    یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

    لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف دو سالہ جنگ میں اب تک روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    باغی ٹی وی :بی بی سی کے مطابق بی بی سی روسی، آزاد میڈیا گروپ میڈیا زونا اور رضاکار فروری 2022 سے اموات کی گنتی کر رہے ہیں، اور قبرستانوں میں نئی قبروں پر لگی تختیوں نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی گنتی میں کافی معاونت فراہم کی،ہماری ٹیموں نے آفیشل رپورٹس، اخبارات اور سوشل میڈیا سے اوپن سورس معلومات کے ذریعے بھی کام کیا۔

    رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوسرے برس روسی فوجیوں کی ہلاکت میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور صرف جنگ کے دوسرے سال ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد 27 ہزار 300 ریکارڈ کی گئی تاہم روس کی جانب سے ان اعداد و شمار کی سختی سے تردید کی گئی ہے، ہمارے نتائج کے مطابق یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ کس طرح ایک بڑی انسانی قیمت پر علاقائی فوائد حاصل ہوئے ہیں جبکہ روس نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید

    بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ میں ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد روسی حکام کی جانب سے تسلیم کی گئی ہلاکتوں کی تعداد سے 8 گنا زیادہ ہے بتائی گئی ہلاکتوں کی تعداد میں دونیستک اور لوہانسک میں ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد شامل نہیں ہے، اگر اس تعداد کو بھی شامل کیا جائے تو یہ تعداد 50 ہزار سے بھی کہیں زیادہ بنتی ہے۔

    دوسری جانب یوکرین کی جانب سے جنگ میں ہلاکتوں پر بہت کم ہی تفصیلات بتائی گئی ہیں، یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے فروری میں بتایا تھا کہ روس کے خلاف جنگ میں اب تک 31 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں تاہم امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یوکرین کا جنگی نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  • نوشکی میں مسافروں کے قتل میں ملوث  چار مشتبہ افراد گرفتار

    نوشکی میں مسافروں کے قتل میں ملوث چار مشتبہ افراد گرفتار

    نوشکی میں مسافروں کو بس سے نکال کر اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والے 4 مشتبہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نوشکی میں 12افرادکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان گرفتار تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، چار مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لیے حرا ست میں لیا گیا ہے،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کے مسافروں کو دہشتگردوں نے نوشکی میں قومی شاہراہ پر اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور لاشیں پہاڑی علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے،ایس پی نوشکی کا کہنا تھا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک بس سے اتارنے کے بعد انھیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا اس علاقے کے پہاڑی علاقے میں مسلح شرپسندوں نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی ایک بس کو روکا،اس بس سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو اتارا گیا، جنھیں کچھ فاصلے پر لے جانے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی 9 مئی کے مقدمات …

    ایس ایس پی نوشکی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاِؤالدین اور دیگر دو علاقوں سے تھایہ افراد کوئٹہ سے تفتان جانے کے لیے مسافر بس میں بیٹھے تھے انہی شرپسندوں کی طرف سے سلطان چڑھائی کے علاقے میں ایک اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی گاڑی کے نہ رکنے پر شرپسندوں نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث گاڑی ایک کھائی میں گر گئی، فائرنگ اور گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے، ان کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ضلع نوشکی کے علاقے کیشنگی سے ہے۔

    اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید

    وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

  • سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

    سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

    کراچی: سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سندھ حکومت کے مطابق متوقع وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نئے وزرا سے حلف لیں گے ، تقریب میں سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق متوقع وزرا میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور شامل ہیں۔

    قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 9 وزراء سے حلف لیا تھا،جن وزراء نے حلف لیا تھا ان میں شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی، سردار شاہ ، عذرا فضل، محمد بخش مہر، ضیا لنجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل تھےشرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی کی وزارت دی گئی، ناصر شاہ کو محکمہ توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان دیا گیا سردار شاہ کومحکمہ تعلیم اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز کا قلمدان تفویض کیا گیا سعید غنی کو محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کاقلمدان سونپا گیا۔

    جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک کا وزیر بنایاگیا ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء، پالیمنٹری افیئرز کا قلمدان تفویض کیا ہے۔محمد بخش مہر کو زراعت، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا قلمدان دیا گیا ،علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کا قلمدان سونپ دیا گیا ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ کلچر، سیاحت اور آرکائیوز کا قلمدان دیا گیا تھا اللہ بخش ڈنو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کا مشیر مقررکیا گیا ، احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن کا مشیر مقررکیا گیا ۔

    دوسری جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کو جلد ہٹا دیا جائے گا جبکہ جسٹس (ر)مقبول باقر کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے ،اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس (ر)ب مقبول باقر کا کہنا تھا کہ فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ فون کرکے بتارہے ہیں کہ میں گورنربن گیاہوں، سب مبارکباد دے رہےہیں، سرکاری سطح پرمجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، اگر میرے گورنر بننے کا باضابطہ اعلان ہوتومٹھائی لےآئیے گا۔

  • ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی

    ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی

    اسلام آباد: عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی ۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے احتشام عباسی کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس عامر فاروق کے حکم پر سیکرٹری داخلہ خرم آغا عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہوئی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہم دوسری درخواست پر بھی جواب جمع کرا دیتے ہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ دوسری درخواست پر جواب جمع کرا دیں، تاریخ دے دیتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی کردی۔

    نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ایکس کی بندش سے متعلق لکھے گئے خط کی وجوہات طلب کر لیں۔

    ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کی،دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تسلیم کیا ایکس کی بندش کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھا تھا لیکن ایکس کی بندش کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کس وجہ سے ایکس بند کیا گیا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کل تو ایکس چل رہا تھا،چیف جسٹس نے پوچھا آج بھی ایکس چل رہا ہے یا نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا میں ہدایات لے لیتا ہوں ایکس چل رہا ہے یا نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی 9 مئی کے مقدمات …

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ غلط خبر پر سوشل میڈیا ایپ پر 500 ملین تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے، سوشل میڈیا بند کرنے سے پہلے سروس پروائیڈر کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، چار سے پانچ کروڑ لوگ پاکستان میں ایکس استعمال کرتے ہیں وی پی این کے ذریعے انٹرنیٹ کی اسپیڈ انتہائی کم ہو جاتی ہے، یک جنبش قلم سے ایکس بند کر دیا ہے کہ ہمیں اوپر سے انفارمیشن آئی ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہمیں ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیوں صرف ایکس کو بند کیا گیا ہے؟ ملک آپ کو چلانا ہوتا ہے زمینی حقائق آپ کو پتہ ہیں، ملکی مفاد کا بھی آپکو پتہ ہے، کچھ چیزیں ہاتھ سے نکلتی جارہی ہیں اس کا کسی کو فائدہ بھی نہیں ہے،ادارے، کورٹس کس کے لیے ہیں؟ لوگوں کے لیے ہیں، لوگ ہیں تو ہم ہیں، ایسے عہدوں پر بیٹھتے ہوئے ہمیں شرم آتی ہے، آئین کی پاسداری اور ملکی مفاد اہم ہے، ایکس کی بندش سے متعلق لکھے گئے خط کی وجوہات پیش کی جائیں، انٹرنیٹ کی بندش سے دنیا ہم پر ہنستی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    واضح رہے کہ 3 اپریل کو ایکس کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران محکمہ داخلہ کے بیان پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت (17 اپریل) پر سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تھاجوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی رپورٹ پر ایکس بند کیا گیا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ کوئی لکھت پڑھت بھی تو بتائیں، پڑھ کر بتائیں کچھ، یہی کہا تھا کہ تفصیلات لے کر آئیں، یہ کون سا طریقہ ہے؟ یہ کیا رویہ ہے؟ عدالت کی معاونت کریں، کیا کیا ہے؟ نہ فائل لائے نہ کچھ، آپ بتادیں میں کیا وجہ لکھواؤں؟جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ پر ملکی سلامتی کو خطرہ تھا، بعد ازاں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔

    عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج …

    یاد رہے کہ دو ماہ گزر جانے کے باوجود پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی سروس بحال نہیں ہوسکی پاکستان بھر میں 17 فروری سے ٹوئٹر کی سروس معطل ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد بار اس کی سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا لیکن مکمل طور پر اسے آپریشنل نہ کیا جا سکا۔

  • راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج  کی  9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

    راولپنڈی: عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کر لی، کیس کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زرتاج گل، راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئےڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معزز جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے۔

    عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی، جج ملک اعجاز آصف نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا بتا کر مزید سماعت سے معذرت کی۔

    نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    دوسری جانب نسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

    کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئےایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج …

  • اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے جبالیہ، نصیرت کیمپوں اور رفح پر بھی بمباری کی جس میں مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کے 7 اہلکاروں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے جانے کے بعد خان یونس کے اسکولوں سے پھٹ نہ سکنے والے کئی بم اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ورکس اینڈ ریلیف ایجنسی(اونروا) نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس سے فوجیوں کے انخلاء کے بعد اسے سکولوں کے اندر سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی ایسے بم ملے ہیں جو پھٹ نہیں سکے۔

    اونروا نے کہا کہ جب اسرائیلی افواج نے گذشتہ ہفتے جنگ زدہ شہر سے انخلاء کیا تو اقوامِ متحدہ کے اداروں کے نمائندوں نے خان یونس میں حقائق جاننے کے لیے علاقے کا دورہ کیا اسے "پھٹ نہ سکنے والے بموں (یو ایکس اوز) کی موجودگی کی وجہ سے محفوظ طریقے سے کام کرنے میں اہم چیلنجز” پیش آئے جن میں سکولوں کے اندر اور سڑکوں پر ملنے والے 1,000 پاؤنڈ وزنی بم شامل تھے، ملک کے اندر ہی نقل مکانی کرنے والے ہزاروں (آئی ڈی پیز) کو صحت، پانی و صفائی اور خوراک سمیت زندگی بچانے والی امداد کی کئی سہولیات کی ضرورت ہے۔

    اس مہینے کے شروع میں اقوامِ متحدہ نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی کو نہ پھٹ سکنے والے گولہ بارود سے پاک کرنے میں لاکھوں ڈالر اور کئی سال” لگیں گے اقوام متحدہ کی مائن ایکشن سروس کے سربراہ چارلس برچ نے اس ماہ کے شروع میں ایک بیان میں کہا کہ ہم اس مجوزہ اصول سے ہٹ کر کام کرتے ہیں کہ 10 فیصد گولہ بارود ڈیزائن کے مطابق کام نہیں کرتا، ہمارا اندازہ ہے کہ غزہ کو اس سے پاک کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے ہمیں تقریباً 45 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔”

    دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے عین بعال پر ڈرون حملے میں حزب اللہ کے مقامی کمانڈر کو شہید کردیا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی مزید بڑھے گی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی بلوں میں اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرنےکا حکم دیا،انہوں نے ایف آئی اے افسران کو ہدایت کی کہ اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

    بشری بی بی کی بہن کی پارٹی رہنماؤں اور وکلا پر شدید تنقید

    محسن نقوی کاکہنا تھا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائےبجلی چوری پرقابو پانے کیلئے بلوچستان،خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا وزارت خزانہ کی جانب سے پیر کی شب جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، 15 دنوں کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 290 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔

    قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے عالمی مارکیٹ میں ہونے والے قیمتوں کے رد و بدل کی بنیاد پر مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔

  • نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    اسلام آباد: نیب نے نوازشریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی-

    باغی ٹی وی : نیب کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو تحفے میں دی، اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کروا دی تھی ،2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی –

    رپورٹ میں کہا گیا کہ نوازشریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی ، نواز شریف نے گاڑی کی قیمت جعلی بینک اکاونٹ سے ادا نہیں کی ، نوازشریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروایا ،خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، عدالت نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے ۔