Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

    سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

    اسلام آباد: سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پہنچنے پر سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کا پرتپاک استقبال کیا گیا،اپنے دور ے کے دوران سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی شیڈول ہے، ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیرِ بحث آئیں گے۔

    سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    قبل ازیں سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑہانے کے لئے پالیسیوں پر بات کی گئی، معزز مہمان نے دونوں اقوام کے تعلقات کی تزویراتی نوعیت پر زور دیا،ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ کے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے جاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بہت سے شعبوں میں تعاون کو سراہا ، جبکہ آرمی چیف نے بھی پاکستان اورسعودی عرب کے مثالی تعلقات کوسراہا،آرمی چیف کی سعودی وفدکوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ آ رمی چیف کی دونوں ملکوں کےعوام میں بھائی چارے کی تعریف بھی کی ۔

  • متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلف نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بارش کے دوران گھروں سے دور، پریشان حال افراد کو بہت سے شہریوں نے اپنے گھروں میں پناہ دی، منگل کو یو اے ای میں ریکارڈ بارش ہوئی۔ 1949 سے اب تک کے دستاویزی ریکارڈ کی رُو سے یہ سب سے زیادہ بارش تھی، قومی مرکزِ موسمیات نے بتایا کہ العین کے علاقے خاتم الشاکلہ میں چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں 254 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی 9 مارچ 2016 کو اسی مرکز کے شعیب اسٹیشن نے 287.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی تھی۔

    موسم کی کیفیت میں اچانک رونما ہونے والی تبدیلی سے نمٹنے میں حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید خطرناک اور ریکارڈ توڑ بارش ہوسکتی ہے۔

    یو اےا ی میں بارشوں نے تباہی مچا دی،نظام زندگی بری طرح سے مفلوج،پروازیں …

    یو اے ای میں بھاری بارشیں غیر معمولی معاملہ ہیں موسلا دھار بارشوں سے لوگوں کو کو پیش آنے والی مشکلات سے قطعِ نطر ایک خوش کن حقیقت یہ ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں زیرِ زمین پانی کے ذخائر بھی مضبوط ہوگئے ہیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھاری بارشیں بہت سے شہریوں کے لیے انتہائی پریشان کن تھیں کیونکہ وہ ایسی کسی بھی صورتِ حال کے لیے تیار نہ تھے جو لوگ اپنے گھروں سے دور بارش میں پھنس گئے تھے اُن کے لیے بہت سے شہریوں نے اپنے گھروں کے دروازے کھول دئیے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص رین سپورٹ واٹس ایپ گروپس نے اہم کردار ادا کیا۔

    غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں،یونیسف

    شارجہ میں کام کرنے والے بھارتی شہری اسلم نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بہت سے شہریوں نے بارش میں پھنسے ہوئے لوگوں کو اپنے ہاں پناہ دی، ان کے کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا، مصیبت میں گھرے ہوئے کسی اجنبی کی مدد کرنے کا یہ بھرپور جذبہ یو اے ای کی نمایاں خصوصیات میں سے ہے۔

    گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

  • قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

    قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پیشرفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،بریفنگ کے دوران پاک بھارت تعلقات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کریں۔

    پاکستان اور سعودی وزرائے خزانہ کی امریکا میں ملاقات

    واضح رہے کہ اس سے قبل (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے اور پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان نے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کر رکھا ہے، پاکستان 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے ممکنہ فالو اپ پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے،پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔

    معذور لڑکی سے زیادتی ، باپ اور 2 بیٹے گرفتار

    پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ …

  • بشری بی بی کی بہن کی پارٹی رہنماؤں اور وکلا پر شدید تنقید

    بشری بی بی کی بہن کی پارٹی رہنماؤں اور وکلا پر شدید تنقید

    اسلام آباد:سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : مریم ریاض وٹو نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد کیسز کے باوجود انصاف میں تاخیر پر آواز نہیں اٹھائی جا رہی، ججز کے خط پر بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، یہ سب بطور فیملی ممبر ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے، حامدخان ، لطیف کھوسہ اور علی ظفر بھی بات نہیں کر رہے ، ووٹرز کو ان کا احتساب کرنا چاہیے، مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ عرصے تک اپنے پاس عہدے نہیں رکھ سکتے، آخر کار خان صاحب باہر آہی جائیں گے اور ورکر سب کچھ دیکھ رہا ہے۔

    مریم ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بشریٰ بی بی کو یقینی طور پر کئی بار کھانے میں کچھ ملا کر دیا گیا ہے، ان کی درخواست کے باوجود انہیں 10-15 دن تک کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا گیا،2ماہ ہو گئے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ملی، جب بہن سے ملاقات ہوئی 10سے12پولیس اہلکار ہمراہ تھے۔

    پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ …

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے خود کو اپو زیشن سمجھ رہے ہیں حالانکہ یہ جیتی ہوئی پارٹی ہے پارٹی کو مینڈیٹ واپس لینے کیلئے بہت کام کرنا ہوگا، میرا پی ٹی آئی کا کوئی عہدہ نہیں،صرف ممبر ہوں بات کرنا میرا حق ہے ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے اور بشریٰ بی بی کیلئے قابل احترام ہیں۔

    امیتابھ بچن "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی …

    سرگودھا:شہری سے 45 لاکھ تاوان وصولی، اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج ، نوکری سے …

  • امریکی شہری کے گھر پر  گرنے والے خلائی کچرے کے بارے میں "ناسا”نے وضاحت دیدی

    امریکی شہری کے گھر پر گرنے والے خلائی کچرے کے بارے میں "ناسا”نے وضاحت دیدی

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شہری کے گھر پر گزشتہ ماہ گرنے والی چیز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا ایک حصہ نکلی۔

    باغی ٹی وی : نیپلز میں 8 مارچ کو گھر کی چھت پر گرنے والی سلنڈر نما چیز تجزیے کے لیے کینیڈی اسپیس سینٹر، کیپ کینیورل لے جائی گئی خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ’ناسا‘ نے تصدیق کی ہے کہ فلوریڈا میں مکام پر گرنے والا آئٹم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا حصہ تھا-

    کینیڈی اسپیس سینٹر نے بتایا کہ دھات کا بنا ہوا یہ آئٹم پرانی بیٹریز کو ٹھکانے لگانے کے لیے کارگو پیلیٹ سے جوڑنے والے سپورٹ سسٹم کا حصہ تھا اس پیلیٹ کو 2021 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ کردیا گیا تھا، خیال تھا کہ یہ کرہ ارض کی فضا میں داخل ہونے ہی جل جائے گا تاہم اس میں سے یہ حصہ بچ گیادھات کے بنے ہوئے 10 سینٹی میٹر لمبے اور 4 سینٹی میٹر چوڑے اس پُرزے کا زن 700 گرام تھا، جب یہ پُرزہ گرا تب مکان کا مالک ایلیجیندرو آٹیرو تعطیلات کے لیے گیا ہوا تھا۔

    پاکستان اور سعودی وزرائے خزانہ کی امریکا میں ملاقات

    معذور لڑکی سے زیادتی ، باپ اور 2 بیٹے گرفتار

    پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ …

  • گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

    گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

    کوئٹہ: گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے، پی ڈی ایم اے کے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    باغی ٹی وی : مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ،جس کے تحت تفتان، نوکنڈی اور دالبندین سمیت پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،گوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ تیز ہواؤں کے وجہ سے چھوٹی اور بڑی کشتیوں کو نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، زیارت، چمن اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی برسات ہوئی۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 32 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 15 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں،حادثات میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔

  • امیتابھ بچن   "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے

    امیتابھ بچن "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے

    ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اداکار عالمی شہرت یافتہ پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔

    باغی ٹی وی : اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے اس بڑی خوشخبری کا اعلان بھارتی ٹی وی چینل سونی انٹرٹینمنٹ نے کیا،15 وین سیزن کے اختتام پر امیتابھ بچن نے جذباتی انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب پروگرام کی میزبانی نہیں کریں جس سے مداحوں میں مایوسی پھیلی تھی،تاہم اب سونی انٹرٹینمنٹ کے سرپرائز اعلان نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا-

    انسٹاگرام پر نئے پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا گیا ہے اور 26 اپریل سے پروگرام کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی،سونی انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پرومو اور اعلان کے بعد اداکار کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ جلد امیتابھ کو نئے سیزن میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں-

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    نو مسلم جنوبی کورین پاپ سنگر، داؤد کم کا کوریا مسجد بنانے کا اعلان

    روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

  • پاکستان اور سعودی  وزرائے خزانہ  کی  امریکا میں ملاقات

    پاکستان اور سعودی وزرائے خزانہ کی امریکا میں ملاقات

    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے امریکہ میں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا گیا اور ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے۔

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت،کون ہوگا نیا گورنر سندھ؟

    روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

  • معذور لڑکی سے زیادتی ، باپ اور 2 بیٹے گرفتار

    معذور لڑکی سے زیادتی ، باپ اور 2 بیٹے گرفتار

    ممبئی:بھارتی پولیس نےگونگی اور بہری لڑکی سے زیادتی کے الزام میں باپ اور 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ایک گاؤں میں 19 سالہ گونگی بہری لڑکی سے اس کی والدہ کے سامنے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا،متاثرہ لڑکی کی ماں نے پولیس کو شکایت درج کرائی جس پر پولیس کی جانب سے کارروائی شروع کی گئی –

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے گاؤں کے 2 لڑکوں نے اس کے سامنے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، خاتون کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر ملزمان لڑکوں کے باپ نے گزشتہ ہفتے خاتون پر قتل کرنے کی نیت سے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے خاتون بچ گئی۔

    جبکہ پولیس کا کہناہے کہ واقعہ زمینی تنازع کا ہے، لڑکی کی ماں کھیت میں کام کر رہی تھی جب اس پر ملزم لڑکوں کےباپ نے حملہ کردیا تاہم خاتون آبزرویشن ہوم میں ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں گھوٹکی میں والد نے بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں، پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے گاؤں گلزارکورائی میں پیش آیا، ملزم نے تین بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگئی اور ملزم فرار ہوگیا، ملزم پہلے بھی ایک بیٹی کو قتل کرچکا ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آیا تھا ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ  روبن وولوچن

    پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ روبن وولوچن

    اسلام آباد: پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے کوچ ارجنٹائن کے روبن وولوچن نےاپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

    باغی ٹی وی : روبن وولوچن کا پہلا ٹاسک 8 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ہے اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ ایران، افغانستان، سری لنکا،کرغزستان، قازقستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، بھارت نے اس ایونٹ میں شرکت کے لیے تاحال دوبارہ تصدیق نہیں کی ہے۔

    قومی ٹیم کے نئے کوچ روبن وولوچن نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، میں نے ان کو کوریا میں ایشین چیمپئن شپ اور اسلامک گیمز میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جہاں کچھ مقابلوں میں ان کو ٹپس بھی دیں فیڈریشن نے ایک سال کے لیے معاہدہ کیا ہے جس میں توسیع ہوسکتی ہے، پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل والی بال لیگز کی بھی ضرورت ہے جس سے انہیں سال بھر بڑی ٹیموں اور کلبوں کے ساتھ کھیلنے اور خود کو فٹ رکھنے کا موقع ملتا ہے،وہ کچھ کھلاڑیوں کے ارجنٹائن کے کلب کے ساتھ معاہدے کی کوشش کریں گے ایک سال میں کوشش ہوگی پاکستان کی عالمی اور ایشیائی درجہ بندی میں بہتری لاسکیں ان کا معاہدہ یکم اپریل سے شروع ہوا ہے، وہ کراچی اور لاہور میں بھی کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے، ان کے معاہدے میں قومی سینیئر اور جونیئر ٹیموں کی کوچنگ شامل ہے۔

    واضح رہے کہ روبن وولوچن ارجنٹائن کی ٹیم کے ہیڈ کو چ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ایران، مراکش، بحرین، ترکی، جرمنی اور اسپین سمیت کئی ملکوں کی ٹیموں کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کرچکے ہیں۔