Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

    8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آٹھ ججز کو مشکوک خط موصول ہونے کا الزام مسلم لیگ (ن) پر لگا دیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں ججز خط معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ججز کے خط سے متعلق فل کورٹ سماعت ہونی چاہئے، عدلیہ میں مداخلت دو سال سے ہو رہی ہے، عدالتوں سے من مانے فیصلے کروائے جارہے ہیں، اس معاملے پر فل کورٹ بن جائے تو بہتر ہے، لیکن موجودہ بینچ کا فیصلہ بحالت مجبوری قبول ہوگا آٹھ ججز کو دھمکی اور پاؤڈر والے خط عین متوقع تھے، ’مجھے ذاتی طور پر یہ فیل ہوتا ہے کہ اس میں ”ن“ کی شرارت ہوگی، کیونکہ یہ ایسی فتنہ گری کی عادی رہی ہے،آپ بغیر ثبوت کے اتنا بڑا الزام لگا رہے ہیں تو اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خان پر اتنے الزامات لگے اب آپ کو میرے لیے ثبوت کی ضرورت پڑ گئی، ثبوت میں دیتا ہوں، ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اس کی اینٹ سے اینٹ بجائی، پہلے بھی ججز سے متعلق گالم گلوچ کی جاچکی ہے، جسٹس بندیال پر بھی الزام تراشی کی گئی، یہ یا تو بریف کیسوں سے کام چلاتے ہیں دشمنی سے کام چلاتے ہیں-

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا …

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں …

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری عدالت پہنچی دو ججز کے عملے نے خطوط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھوئے،عدالتی ذرائع نے بتایا کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے 8 خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں، یہ خطوط چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھیجے گئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔

  • کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    اسلام آباد: کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے انرجی سیکٹر سیف انرجی لمیٹڈ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور مری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کے اشتراک سے کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے، 18نومبر 2023ءتک توغ 2نامی اس کنویں کی گہرائی 2ہزار 414میٹر تک پہنچ چکی تھی، جو کہ سیف انرجی لمیٹڈ اور اس کے پارٹنرز کا ہدف تھا، اس کے بعد تمام پارٹنرز کمپنیوں نے مزید ذخائر دریافت کرنے کے لیے کنویں کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا، اس کے بعد مزید کھدائی شروع کی گئی، جس کے نتیجے میں نئے ذخائر دریافت ہوئے۔

    سیف انرجی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر سیف اللہ خان نے اس دریافت کو پاکستان کے خوش آئندہ اور یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اور نجی کمپنیوں کو اس دریافت کے حوالے سے مل کر کام کرنا چاہیے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    02 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا …

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

  • 02 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    02 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    02 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    748ء شارلیمین، فرانکیا اور روم کے قدیم بادشاہ (وفات : 814ء)

    1614ء شاہزادی جہاں آرا بیگم صاحب، مغل سلطان شاہ جہاں اور ممتاز محل کی دختر، اورنگ زیب کی بڑی بہن۔ (وفات : 1681ء)

    1647ء ماریہ سبیالا مریان، جرمن نژاد ڈچ خاتون، اپنے دور کی عظیم نقاش و عقلیت پسند خاتون۔ جنہیں حشرات و نباتات پر ماہرانہ تحقیق کی وجہ سے دنیائے سائنس میں خاص مقام حاصل ہے (وفات : 1717ء)

    1743ء۔۔ٹامس جیفرسن۔۔امریکہ کا تیسرا صدر۔ اعلان آزادی کو قلمبند کرنے کا اعزاز اسی کو حاصل ہوا۔ 1784ء میں فرانس میں وزیر با اختیار مقرر ہوا۔ 1801ء سے 1807ء تک جمہوریہ متحدہ امریکا کا صدر رہا۔ اس کی صدارت کے دوران میں لوئی زیانا کی ریاست خریدی گئی اور امریکا میں بردہ فروشی خلاف قانون قرار دی گئی۔

    1805ء۔۔ہینز کرسچن اینڈرسن ڈنمارک کا ادیب جس نے بچوں کے لیے جن پریوں کی کہانیاں لکھیں چودہ سال کی عمر میں حصول روزگار کی خاطرکوپن ہیگن پہنچا۔ ابتدا میں اوپرا میں کام کیا مگر ناکام رہا۔ پھر شاعری اور افسانہ نویسی شروع کی۔ 1835ء سے بچوں کے لیے کہانیاں لکھنے لگا۔ جو بچوں سے زیادہ بڑوں میں مقبول ہوئیں۔ کہانیوں کا پہلا مجموعہ 1835ء میں چھپا۔

    1840ء۔۔ایملی زولا پیرس فرانس میں 2 اپریل 1840ء کو پیدا ہوا۔اس کا بچپن، لڑکپن اور جوانی کے کچھ سال ایکس۔این کے صوبے میں گزرے جو اس کے ناولوں میں Plassans کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 1858ء میں ایملی زولا پیرس آیا۔ اس کا باپ اٹلی کا اور ماں فرانس کی تھی۔ 1862ء تک اس نے فرانس کی شہریت نہ لی تھی۔ زولا کا ابتدائی زمانہ بہت غربت میں گزرا۔ بہت سے محکموں میں کلرکی کی۔ آخر کار Therese Raquin نامی اخبار سے منسلک ہو گیا جس سے اسے پیسہ بھی ملا اور شہریت بھی۔ اسی عرصے میں اسے A.G Melley مل گئی جس سے اس نے 1870ء میں شادی کر لی۔ یہ شادی اچھی ثابت نہ ہوئی۔ زولا نے نیچرلسٹ تحریک کی سربراہی کی اور اپنی کہانیاں موپساں اور دوسرے دو لکھنے والوں کے ساتھ مل کر چھپوائیں اور مسلسل اس تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرتا رہا۔ زولا 1902ء میں فوت ہوا۔ اس کی موت ایک مستری کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی۔ مستری اس کے بیڈروم کی چمنی ٹھیک کرنے آیا۔ چمنی درست کی لیکن اس کے بند پائپ کو صاف کرنا بھول گیا۔ کوئلوں کی ساری گیس کمرے میں بھر گئی اور زولا صبح تک دم گھٹنے سے مر گیا۔ زولا کی زندگی کا ایک سنسنی خیز واقعہ 1898ء میں ہوا جو اس کی تخلیقی زندگی پر بہت اثر انداز ہوا۔ یہ فرانس کے صدر کے نام ایک کھلا خط تھا جو L.Aurore نامی اخبار کے پہلے صفحے پر چھپا۔ یہ فرانس کی فوجی انتظامیہ کی کرپشن کی نشان دہی تھی۔ اس خط نے فرانسیسیوں کو دو گروہوں میں تقسیم کر دیا، دنیا میں بدنامی الگ ہوئی۔ حکومت نے زولا کے اس خط کا سختی سے نوٹس لیا اور اس پر مقدمہ قائم کر دیا۔ عدالت نے زولا کو ایک سال کی سزا سنا دی۔ زولا انگلستان بھاگ گیا اور وہاں جا کر سیاسی پناہ لے لی۔ یہ سارا ہنگامہ ایک یہودی کیپٹن Drey Fus کے بارے میں تھا جسے ایک سازشی جال میں پھنسایا گیا تھا اور زولا نے اس کی مدد کی تھی۔ سال کے بعد جب کیپٹن کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا گیا اور اسے پورے اعزازات سمیت بری کر دیا گیا تو زولا واپس پیرس آ گیا اور اپنی 20 ناولوں کی سیریز پوری کرنے لگا۔ 20 ناولوں کی سیریز The Rougon Maequqrt کا نام ہے۔ ان ناولوں میں ابھرنے والے کردار ایک ہی خاندان کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور ناولوں میں کبھی کم اور کبھی دیر تک سامنے رہتے ہیں یا کبھی کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ ایک ہی کردار کی زندگی کے واقعات ناول کا حصہ بنا لیے گئے ہیں۔ زولا نے ہمیشہ سچائی اور انصاف کے حق میں آواز اٹھائی اور مخالف قوتوں سے مقابلہ کیا۔ زولا کہا کرتا تھا کہ ’’ میں نے ہمیشہ سچ اور انصاف کا ساتھ دیا ہے۔ میری صرف ایک ہی آرزو اور خواہش ہے کہ جو لوگ اندھیرے میں جی رہے ہیں انہیں روشنی میں لایا جائے۔ جو دکھ میں سانس لے رہے ہیں انہیں خوشی دلائی جائے۔ یہ میری روح کی آواز ہے۔ اگر یہ جرم ہے تو دن کی روشنی میں میرے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔‘‘ فرانس کی حکومت کو یہ بات پسند نہ تھی۔ اس پر مقدمہ چلا لیکن جب سچائی سامنے آئی تو حکومت کو ہار ماننا پڑی۔ حکومت نے اندر ہی اندر زولا کو سزا دی۔ اس سزا کا انکشاف دس سال بعد ہوا۔ دس سال بعد زولا کے گھر کی چمنی ٹھیک کرنے والے مستری نے اس راز سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ سیاسی وجوہات پر میں نے ہی زولا کے گھر کی چمنی کو بند کیا تھا جس سے گیس زولا کے کمرے میں بھر گئی تھی اور زولا کی موت واقع ہوئی تھی۔زولا کی موت 29 ستمبر 1902 کو ہوئی تھی۔

    1902ء بڑے غلام علی خان، پٹیالا گھرانے سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی کلاسیکی گلوکار (وفات : 1968ء)

    1942ء۔۔ولفریڈ جیرالڈ ریبمبس (وفات- 9 مارچ 2010ء) ایک منگلورائی گلوکار اور گیت کار تھے جو وِلِفی رِبِمس کے نام سے زیادہ مشہور ہیں۔ ولفی ریبمس اپنی کوکنی اور تولو زبانوں کے نغمہ ساز کے لیے مشہور تھے۔ وہ مقبول طور پر کوکن کوگل کے نام سے مشہور ہیں جس کے معنی کوکن کی کوئل ہے

    1949ء پامیلا ریڈ، امریکی فلمی اداکارہ

    1969ء اجے دیوگن، بھارتی اداکار

    1969ء۔۔۔انجینئر شوکت اللہ خان پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے سابقہ گورنر ہیں جنہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے راجا پرویز اشرف کی ہدایت پر 11 فروری 2013ء کو تعینات کیا

    1981ء مائیکل کلارک، آسٹریلوی کرکٹر

    1981 ء ۔۔کپل شرما ایک بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ،اداکار، ٹی وی میزبان، پروڈیوسر اور موسیقار ہیں۔ کپل شرما کا ایک شو ہے جس کا نام دہ کپل شرما شو ہے یہ شو ہر ہفتہ اتوار کو سونی ٹی وی چینل پر آتا ہے جس میں بہت سے فلمی اداکار اور بہت سے سیلیبریٹ شرکت کرتے ہیں

    1986ء ابراهیم آفیلای، ڈچ پیشہ ور فوٹبالر جو بطور اٹیکینگ مڈفیلڈر ایف سی بارسلونا کے لیے کھیلتا ہے۔

    1990ء گریما چودھری، بھارتی جوڈوکا، اس نے بھارت کو ملک کی واحد جوڈوکا کے طور پر 2012ء گرمائی اولمپکس میں خواتین کے 63 کیلو زمرے میں نمائندگی کی۔

    1969ء آغا نیاز مگسی اردو، سندھی، بلوچی اور براہوی زبان کے ادیب، شاعر ، محقق اور کالم نگار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن  کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا

    اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے، عمران خان نے کور کمیٹی کی سفا رشات کو منظور کرتے ہوئے ملاقاتیوں کے لیے نئے ناموں کی فہرست دے دی ہے جس میں عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو شا مل کیا گیا ہے، شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے نکال دیا ہے-

    کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی، پارٹی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ مذکورہ دونوں رہنما عمران خان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم عمران خان کا پیغام واضح انداز میں پارٹی تک نہیں پہنچتا، شیر افضل مروت اور عمیر نیازی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے فوکل پرسنز مقرر ہوئے جبکہ اس حوالے سے کور کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    غیرملکی این جی او کی گاڑی پر حملے پر تحقیقات کر رہےہیں،اسرائیلی وزیراعظم

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے منگل کو اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر کو شیر افضل کو پیغام دینے کی ہدایات کی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنا سوشل میڈیا ٹیم بند کریں اور پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی انحصار کیا جائے،جبکہ عمران خان نے جمعرات کو صرف سیاسی شخصیات سے ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوکل پرسنز کو جمعرات کو صرف اور صرف سیاسی لوگوں کے نام بھیجنے کی ہدایات کی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن کمشنر بہاول پور نے اوچ شریف شہر …

    دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے اور عمیر نیازی کی جگہ شبلی فراز اور عمر ایوب کو جیل میٹنگز کے لیے فوکل پرسن بنائے جانے سے متعلق خبروں کے ایک حصے میں پیدا ہونے والا تاثر اذیت ناک ہے اور پارٹی کے اندر تقسیم اور گروہ بندی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یقیناً یہ افواہیں جھوٹی ہیں مسٹر شبلی اور عمر ایوب خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے نوٹیفائیڈ فوکل پرسنز کو نہیں ہٹایا گیا ہے۔ خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔ ہم میں سے جو لوگ یہ جھوٹی خبریں لگا رہے ہیں وہ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں-

    عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ …

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو  دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی:تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی آر آئی برانچ کے ڈیوٹی کلرک / بیلف قدیر احمد کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ تمام ججز کے اسٹاف کو آج خطوط میں نے تقسیم کئے، کچھ دیر بعد قمر خورشید کی کال آئی کہ اس میں پاؤڈر ہے،اس کے بعد تمام ریڈر صاحبان کو مطلع کیا گیا کہ وہ لفافے نا کھولیں، تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دے کر جسٹس سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، دھمکی کے لیے مخصوص شکل اور انگریزی لفظ Bacilus Anthracis استعمال کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ تمام ججز صاحبان کے نام لیٹر میں نے تقسیم کروائے، تمام لیٹرز ریشم خاتون زوجہ وقار حسین نامکمل ایڈریس کے نام سے موصول ہوئے، عدالتی اہلکار قمر خورشید نے فون پر بتایا خطوط نہ کھولے جائیں اس میں کیمیکل ہے ریشم اور نامعلوم افراد نے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جبکہ خطوط سے متعلق پولیس کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری عدالت پہنچی دو ججز کے عملے نے خطوط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھوئے،عدالتی ذرائع نے بتایا کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے 8 خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں، یہ خطوط چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھیجے گئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔

  • بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں بنا رہی ہیں،عظمی بخاری

    بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں بنا رہی ہیں،عظمی بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں، پھر بھی من گھڑت کہانیاں بنارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بیوی کہہ رہی ہارپک کے قطرے کھانے میں ملائے شوہر کہہ رہے زہر دیا گیا، پہلے دونوں میاں بیوی فیصلہ کر لیں اصل موقف کیا دینا ہے بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں، پھر بھی من گھڑت کہانیاں بنارہی ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تین مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہیں پھر بھی ان کو بکرے اور دیسی مرغیاں کھانے کو مل رہی ہیں، دونوں میاں بیوی جیل میں نہیں پھپواور خالہ کے گھر میں آئے ہیں، مریم نواز کو تو بی کلاس کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے کہا میں عام قیدیوں کی طرح رہنا چاہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز جن حالات میں جیلوں میں رہے آج تک شکایت نہیں کی، خان صاحب زہر دینے والی بات مت دھرائیں، کیونکہ آپ کو یاد ہوگا میاں نوازشریف کے ساتھ آدھی رات کو نیب آفس میں کیا ہوا تھا۔

  • کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا دیا

    کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا دیا

    بیجنگ: چین میں خاتون نے دفتر میں کام کے دباؤ سے بچنے کیلئے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق چینی خاتون نے ساتھ کام کرنےوالی ایک حاملہ کولیگ کے پانی میں زہر ملا کر اس کا حمل ختم کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ چھٹیوں پر نہ جا سکے اور وہ دفتری کام کا بوجھ اکیلے برداشت نہ کرے،دونوں خواتین صوبہ ہوبائی میں ایک سرکاری ادارے میں کام کرتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون نے محسوس کیا کہ ان کا پینے کا پانی عجیب غریب ذائقہ رکھتا ہے، انہوں نے دوسرے ساتھیوں سے اس بات تذکرہ کیا جس پر کولیگ نے مذاقاً کہا کہ شاید دفتر میں کوئی اسے زہر دینے کی کوشش کر رہا ہے جس کو خا تون نے سیریس لیا معاملے کی تہہ تک پہنچے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس کے لئے خا تون نے اپنے ٹیبلٹ کا استعمال کیا اور اپنی میز اور اس کے قریب آنے والے ہر شخص کی ویڈیو ریکارڈ کی، آخر کار انہوں نے اپنی ایک ساتھی کو اس حرکت میں پکڑ لیا جب وہ پانی کی بوتل میں پاؤڈر جیسا مادہ ڈال کررہی تھی، متاثرہ خاتون نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔

  • وزیراعظم کی  ملکی برآمدات دو گُنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ملکی برآمدات دو گُنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات دو گُنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیرِ اعظم نے وزارت تجارت کو کامیاب آنٹرپرونور اور اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیرِ اعظم نے ای کامرس شعبے میں برآمد کنددگان، جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بنا کر دنیا بھر میں برآمد کرتے ہیں، کو سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی-

    وزیرِ اعظم نے وزارت تجارت کو Made in Pakistan برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی، گھریو استعمال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور منفرد شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ایسی برآمدات جو عالمی ویلیو چینز کا حصہ ہوں، ان کی صنعت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں.

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت برآمدی شعبے کی ترقی پر اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء جام کمال خان، رانا تنویر حسین، ای-کامرس شعبے کے نامور برآمد کنندہ آنٹرپرونورز بشمول یوٹوپیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جبران نیاز، ذیشان شاہ، سلمان احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

    اجلاس کو پاکستان میں برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں. وزیرِ اعظم کو برآمدی شعبے کی سہولت کیلئے سفارشات اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی.

    وزیرِ اعظم نے وزارت تجارت کو تمام اسٹیک ہولڈرز اور آنٹرپرنیورز سے مشاورت کے بعد ملکی برآمدات کو آئندہ پانچ برس میں دوگُنا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کے ہدایت کر دی.

  • غیرملکی این جی او کی گاڑی پر حملے پر تحقیقات کر رہےہیں،اسرائیلی وزیراعظم

    غیرملکی این جی او کی گاڑی پر حملے پر تحقیقات کر رہےہیں،اسرائیلی وزیراعظم

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں غیر ملکی این جی او ’’ورلڈ سینٹرل کیچن‘‘ کی گاڑی پر فضائی حملہ افسوسناک اور غیر ارادی طور پر ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی امدادی تنظیم کے ارکان نے اپنی نقل وحرکت سے متعلق اسرائیلی فوج کو پیشگی اطلاع فراہم کی تھی، لیکن اس کے باوجود انہیں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا،امریکہ کی امدادی تنظیم ’ورلڈ سینٹرل کیچن‘ کے ارکان کو دیر البلح میں اپنے ویئر ہاؤس سے روانگی کے موقع پر اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

    اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والے سات امدادی کارکنوں نے انسانی امداد کی فراہمی کی غرض سے اپنی نقل وحرکت کی پیشگی اطلاع اسرائیلی فوج کو فراہم کی تھی اسرائیلی فوج نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی حکام نے رنج اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ‘‘کہ عالمی سطح پر اس واقعے کے ہم پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں کیونکہ اس کارروائی میں نشانہ بننے والے افراد دراصل غزہ میں انسانی امداد کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف تھے۔‘

    اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف ہرزی حلوی نے اس واقعے کے بعد سدرن کمان کے کمانڈر یارون وینکلمان اور غرب اردن وغزہ میں اسرائیلی حکومت کے کوارڈی نیٹر غسان علیان سے ٹیلی فون پر بات کی ہےان کا کہنا تھا اسرائیلی فوج جلد ہی واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے اس کے نتائج سے عوام کو آگاہ کرے گی۔

    امریکی تنظیم ’ورلڈ سینٹرل کیچن‘‘ نے منگل کو بتایا کہ امدادی تنظیم کا عملہ دو بکتر بند گاڑیوں پر سوار تھا اور وہ جنگ سے متاثرہ علاقے سے دور جا رہی تھی بکتر بند گاڑی پر شناخت کے لیے تنظیم کا لوگو واضح طور پر آویزاں کیا گیا تھا، ان بکتر بند گاڑیوں پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ورلڈ سینٹرل کیچن سے وابستہ عملے کے سات افراد ہلاک ہو گئے اس واقعے کے بعد تنظیم نے غزہ میں اپنا امدادی آپریشن روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں غیر ملکی این جی او کے 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں، نیتن یاہو نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔

    قبل ازیں اسرائیلی ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج براہ راست ذمہ داری قبول کیے بغیر واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

    واضح رہے کہ غزہ میں ایک غیر ملکی این جی او کی گاڑی اسرائیل کے فضائی حملے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 6 اہلکار ہلاک ہوگئے جن کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ تھا ہلاک ہونے والوں میں سے دو کے پاس امریکا اور برطانیہ کی بھی شہریت تھی، اس واقعے کے بعد سے اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

  • قرآن پاک کے بے حرمتی کرنیوالا ملعون  سلوان صباح  ہلاک ہو گیا

    قرآن پاک کے بے حرمتی کرنیوالا ملعون سلوان صباح ہلاک ہو گیا

    اوسلو:عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا مبینہ طور پر ناروے میں مردہ حالت میں پایا گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرکے شہرت حاصل کرنے والا 37 سالہ ملعون سلوان مومیکا حال ہی میں سویڈن سے ناروے منتقل ہوا تھاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 27 مارچ کو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملعون نے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ناروے حکام کی حفاظت میں سویڈن سے ناروے منتقل ہو رہا ہے۔

    ملعون سلوان مومیکا نے اپنی پوسٹ میں منتقلی کی وجہ بیان کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ میں نے ناروے میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دی ہے کیونکہ سویڈن فلسفیوں اور مفکرین کے لئے نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کے لئے پناہ قبول کرتا ہے،میں اسلام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، میں نے اس کی قیمت ادا کی ہے اور آگے بھی ادا کرتا رہوں گا اور میں اس کے لئے تیار ہوں، چاہے مجھے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے-

    بین اسٹوکس کا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار ،ای سی بی نے …

    واضح رہے کہ قرآن پاک کی متعدد بار بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا عراق کے صوبے موصل کے ضلع الحمدانیہ سے تعلق رکھتا تھا،سلوان صباح مومیکا عیسائی تھا جو بعدازاں ملحد ہو گیا تھا اور اپنا تعارف ’ایک لبرل ملحد نقاد اور مفکر‘ کے طور پر کرواتا تھا ،سلوان نے سویڈن میں پناہ حاصل کرنے سے قبل عراقی شہر نینوا میں ملیشیا کی سربراہی بھی کی، وہ دھوکا دہی سمیت متعدد کیسز میں عراق کو مطلوب تھا-

    02 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    سلوان کئی سال قبل سویڈن فرار ہو گیا تھا اوراس کی حوالگی کے لیے عراقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر سویڈش حکومت سے درخواست بھی کی گئی تھی تاہم سویڈن نے سلوان کو عراق کے حوالے نہیں کیا تھا مگر گزشتہ برس کے اختتام پر خبر سامنے آئی تھی کہ سویڈن نے سلوان کا مستقل رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد اب وہ حال ہی میں ناروے منتقل ہوگیا تھا۔

    وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار پارٹی، مسلمان شخصیات کا احتجاجاً بائیکاٹ