Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شخص نے ناجائز تعلقا ت کے شبے میں  اپنی بیوی اور دو بچوں کو  قتل کر دیا

    شخص نے ناجائز تعلقا ت کے شبے میں اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا

    لکھنو:شخص نے ناجائز تعلقا ت کے شبے میں اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈٖیاکے مطابق سراوان نگر میں 32 سالہ رام لگان نے اپنی 30 سالہ بیوی جیوتی کو اپنے بچوں کے سامنے ناجائز تعلقات کے شبے میں گلہ گھونٹ کر مار دیا اس کے بعد اس نے اپنے دونوں بچوں چھ سالہ پائل اور تین سالہ آنند کو کرائے کے گھر میں مار دیا تاکہ وہ پولیس کے سامنے کچھ بول نہ سکیں۔

    ڈپٹی کمشنر پولیس ٹی ایس سنگھ کے مطابق رام لگان کی شادی کو سات سال ہوئے تھے، اور اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے ناجائز تعلقات ہیں اور جب وہ فون پر بات کرتی تھی تو وہ اس کی جاسوسی کرتا تھا اس وجہ سے اکثر ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا 28 مارچ کی رات بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے بیوی اور بچوں کو قتل کر دیاملزم نے تہرے قتل کے بعد رات اسی کمرے میں گزاری، وہ اگلی صبح روانہ ہوا اور رات کو واپس آیا، اس کا یہ معمول تین دن تک جاری رہا یہاں-

    کراچی: ڈکیتی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،حساس ادارے کے افسر سمیت 2 زخمی

    مالک مکان نے محسوس کیا کہ اس کے گھر سے بدبو آرہی ہے، دروازہ بند نہیں تھا اور جب وہ گھر میں داخل ہوا تو تینوں لاشیں بوری میں بند تھیں،مالک مکان نے پولیس کو کال کی پولیس نے سے گرفتار کر لیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،رام لگان پرہجوم علاقے کی وجہ سے لاشیں نہیں نکال سکا تھا اور اس نے اپنے پڑوسیوں کو بتایا تھا کہ ان کا خاندان ہولی منانے کے لیے کسی رشتے دار کے گھر گیا ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

  • 01 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    01 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    01 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    1578ء ولیم ہاروے، انگریز سائنسدان، جس نے خون کی گردش اور دل کا افعال بیان کئے ۔ (وفات : 1657ء)

    1621ء گرو تیغ بہادر، 9ویں نانک کے طور پر جانا جاتا ہے، 9ویں سکھ گرو (وفات : 1675ء)

    1815ء اوتو وان بسمارک، جرمن سیاستدان، سفیر، مفسرِ قانون (وفات : 1898ء)

    1865ء رچرڈ اڈولف زگمونڈی، نوبل انعام (1925ء) یافتہ آسٹرین-ہنگرین ماہرِ کیمسٹری، انھوں نے کولائڈاپر کام کیا۔ (1929ء)

    01 اپریل 1879ء اردو کے نامور ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی تاریخ پیدائش ہے۔ آغا حشر کاشمیری امرتسر کے ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام محمد شاہ تھا۔1897ء میں انہوں نے ایک پارسی تھیٹر کے ڈرامے دیکھے تو خود بھی ڈرامہ لکھنے کی طرف مائل ہوئے اور بمبئی کی الفریڈ تھیٹریکل کمپنی سے وابستہ ہوکر ڈرامہ لکھنے لگے۔ انہوں نے شیکسپیئر کے مختلف ڈراموں کے اردو ترجمے بھی کیے جو بہت مقبول ہوئے۔ 1910ء میں انہوں نے اپنی تھیٹریکل کمپنی قائم کی جس میں پیش کیے جانے والے ڈرامے وہ لکھتے بھی خود تھے اور ان کی ہدایات بھی خود دیتے تھے۔ آغا حشر کاشمیری اردو ڈرامے کی تاریخ میں بڑا اہم مقام رکھتے ہیں۔ انہیں ہندوستان کا شیکسپیئر بھی کہا جاتا ہے۔ آغا حشر کاشمیری کا انتقال 28 اپریل 1935ء کو لاہور میں ہوا اور وہ میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے

    1889ء ڈاکٹر کیشو رام بالی رام ہیڈ گیوار، انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے بانی۔

    1911ء فوجا سنگھ، بھارتی نژاد برطانوی 101 سال کی عمر میں وہ لندن میراتھن میں دوڑا اور اُسے 7 گھنٹوں میں مکمل کرلیا، جو عالمی ریکارڈ ہے۔

    1919ء جوزف میورے، نوبل انعام (1990ء) یافتہ امریکی پلاسٹک سرجن، معلم جامعہ (وفات : 2012ء)

    1920ء توشیرو میفونی، جاپانی اداکار (وفات : 1997ء)

    1930ء نیاز ہمایونی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے ادیب، شاعر، مترجم اور محقق (وفات : 2003ء)

    1933ء کلاؤڈ کوہن-ٹناڈجی، صتیون چھو نوبل انعام (1997ء) یافتہ فرانسیسی طبیعیات دان، یہ انعام انہوں نے امریکی سائنس دان ولیم ڈینیل فلپس اور صتیون چھو کے ہمراہ لیزر کی روشنی کے ذریعے ایٹم کو پھانسنے اور انہیں ٹھنڈے کرنے کے طریقے کو بہتر کرنے پر حاصل کیا تھا۔

    1936ء عبدالقدیر خان، محسن پاکستان جنہوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ ایٹم بم کے خالق، ماہرِ طبیعیات، جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کر کے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ ٭یکم اپریل 1936ء پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تاریخ پیدائش ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھوپال میں پیدا ہوئے۔ 1952ء میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کرکے کراچی آگئے جہاں انہوں نے ڈی جے کالج کراچی سے بی ایس سی کیا۔ 196ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے وہ یورپ چلے گئے جہاں انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ کی یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پی ایچ ڈی کیا۔ 1974ء میں انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے رابطہ قائم کیا اور انہیں بتایا کہ وہ یورینیم کی افزودگی جیسے پیچیدہ اور مشکل ترین کام میں مہارت رکھتے ہیں اور ملک کی خدمت کے لیے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ڈاکٹر قدیر خان کو فوراً وطن واپس آنے کی ہدایت کی ۔ بھٹو نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیںاپنا پروجیکٹ شروع کرنے کی تمام سہولیات فراہم کردیں اور31 جولائی 1976ء کو راولپنڈی میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز کا قیام عمل میں آگیا جو اب ڈاکٹر عبدالقدیر خان ریسرچ لیبارٹری کہلاتا ہے۔ دو سال کی ریاضت کے بعدڈاکٹر عبدالقدیر خان اس لیبارٹری میں یورینیم کو افزودہ کرنے کے تجربے میں کامیاب ہوگئے۔ تقریباً اسی زمانے میں کہوٹہ کے مقام پرایٹمی پلانٹ کی تنصیب مکمل ہوگئی جہاں پاکستان نے اپناسب سے بڑا ہتھیار ایٹم بم تیار کیا۔ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے پہلا ایٹمی دھماکا کیا اور یوںایٹمی طاقت رکھنے والے ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ 2003ء میں امریکا نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے رقفا پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان کے ایٹمی راز شمالی کوریا ، ایران اور لیبیا کو فروخت کررہے ہیں اور ان کے ایٹمی پروگرام کی تکمیل میں مدد دے رہے ہیں۔ امریکا نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا مگر حکومت پاکستان نے عوام اور پریس کے شدید دبائو کے باعث ایسا کرنے سے انکار کردیا اور وفاقی کابینہ کی سفارش پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی معافی کی اپیل منظور کرلی اور ان کے نقل و حرکت ان کی حفاظت کے پیش نظر ان کے گھر تک محدود کردی۔

    1937ء محمد حامد انصاری، بھارت کے بارہویں نائب صدر (11 اگست 2007 تا 10 اگست 2017)

    1940ء ونگری ماتھی، کینیا کی خاتون سیاست دان۔ پہلی افریقی خاتون جنہوں نے نوبل انعام حاصل کیا، ان کا سب سے بڑا کارنامہ گرین بیلٹ مومنٹ ہے۔ جس میں 30 ملین سے زیادہ درخت لگائے گئے۔ اور انھیں ٹری وومن کے نام سے یاد کیا جانے لگا۔ ماحول کے حوالے سے ان کی خدمات کے صلے میں 2004ء کا امن کا نوبل انعام دیا گیا۔ ونگری ماتھی 2003ء سے لے کر 2005ء تک کینیا کی حکومت میں وزیر کے عہدے پر فائز رہیں۔ (وفات : 2011ء)

    1941ء ایت ودےکار، بھارتی کرکٹر

    1942ء آصف احمد، پاکستانی سابقہ 1960 تا 1972ء فرسٹ کلاس کرکٹر

    1946ء اقبال مہدی، پاکستانی آئل پینٹنگ اور پین اینڈ انک اسکیچ میں تخصیص رکھنے والے مصور ٭ پاکستان کے نامور مصور اقبال مہدی یکم اپریل 1946ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے تھے۔قیام پاکستان کے بعد 1962ء میں وہ کراچی آگئے جہاں انہیں ترقی پسند ادیبوں اور شاعروں کی صحبت میسر آئی۔ ابتدا میں وہ اپنے عزیز اور مشہور مصور صادقین کے انداز مصوری سے بہت متاثر تھے مگر پھر انہوں نے اپنا ایک الگ اسلوب مصوری تشکیل دیا۔ 1969ء میں ان کی مصوری کی پہلی نمائش آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہوئی اسی زمانے میں انہوں نے مشہور ترقی پسند دانشور سید سبط حسن کے جریدے لیل و نہار سے وابستگی اختیار کی جس میں ان کے بنائے ہوئے سرورق اور اسکیچز بہت پسند کئے گئے۔ 1970ء میں جب اردو کا مشہور جریدہ ’’سب رنگ‘‘ جاری ہوا تو انہوں نے اس جریدے میں اسکیچز بنانا شروع کئے جس نے اردو جرائد کی دنیا میں مصوری کے ایک نئے اسلوب کی بنیاد رکھی۔ ساتھ ہی ساتھ اقبال مہدی کا پینٹنگز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ 1976ء میں جب قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش کا صد سالہ جشن منایا گیاتو اس موقع پر اقبال مہدی نے قائداعظم کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کی پینٹنگز تیار کیں جن کی نمائش پورے ملک میں ہوئی۔ 1977ء میں انہوں نے علامہ اقبال کے صد سالہ جشن پیدائش کے موقع پر ان کی شخصیت کے حوالے سے بھی ایسی ہی متعدد پینٹنگز تیار کیں۔ اقبال مہدی رئیلسٹک انداز مصوری کے بہت بڑے پینٹر تھے۔ ان کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی نمائش نہ صرف پورے پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں ہوئی تھی۔ وہ نہ صرف انسانی چہروں کو پینٹ کرنے میں مہارت رکھتے تھے بلکہ انہوں نے گھوڑوں کی جو پینٹنگز بنائی تھیں وہ بھی ان کی مصورانہ مہارت کا شاہکار تھیں۔ 19مئی 2008ء کو اقبال مہدی اسلام آباد میں وفات پاگئے ۔ ان کی میت کو کراچی لایا گیا جہاں وہ سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    1994ء ناصر اقبال، پاکستانی اسکواش کھلاڑی، 2007ء میں ناصر اقبال نے فیڈی تھروٹ کو ہرا کر بریٹش جونئر اوپن چیمپین شپ جیتی۔ 2015ء میں ٹوڈ ہیریٹی کو شکست دے کر انہوں نے پریزڈنٹ گولڈ کپ چیمپئن شپ جیتی۔

    1971 : پناہ بلوچ بلوچستان کے معروف ادیب، محقق اور مصنف
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل: آغا نیاز مگسی

  • مودی حکومت نےاروند کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ڈال دیا

    مودی حکومت نےاروند کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ڈال دیا

    نئی دہلی: مودی حکومت نے وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :شراب پالیسی بدعنوانی معاملے میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آج نچلی عدالت نے پندرہ دنوں کی عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیج دیا، کیجر یوال کو کرپشن کے الزام پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ سے گرفتار کر رکھا ہے، انہیں پیر کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، جس نے کیجر یوا ل کا 14 روزہ جیل ریمانڈ دے دیا، اس سے پہلے دہلی کے وزیراعلیٰ جسمانی ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کیے گئے تھے۔

    پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیجریوال کا مزید ریمانڈ نہیں مانگا تاہم عدالت کے سامنے دعویٰ کیا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ تفتیس میں بالکل تعاون نہیں کر رہے اور تفتیش کاروں کو گمراہ کرنے والے جوابات دے رہے ہیں، مودی کے حامیوں نے کیجریوال کو بطور وزیراعلیٰ اپنے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے جس پر دہلی ہائیکورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹو ر یٹ سے جواب مانگ لیا ہے۔

    کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا کہ دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کی سازش کی جارہی ہے پارٹی نے بی جے پی پر عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو 25 کروڑ روپے میں خریدنے کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگایا۔

    دوسری طرف بی جے پی کے دہلی کے صدر ویریندر سچدیوا نے کیجریوال کو عدالتی تحویل میں بھیجے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،” مجھے امید ہے کہ دہلی کے عوام کو معلوم ہوجائے گا کہ دہلی کو کس نے لوٹا ہے۔”

    بی جے پی کے سینیئر رہنما پیوش گوئل کا کہنا تھا کہ” عدالت اپنا کام کر رہی ہے اور قانون ان لوگوں کو گرفتار کر رہا ہے جنہوں نے غلط کام کیے ہیں، انہیں ایسے کام کرنے سے پہلے اس کے مضمرات کے بارے میں سو چ لینا چاہئے تھا۔”

    عام آدمی پارٹی کے دو سینیئر رہنما سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور رکن پارلیمان کو مبینہ شراب گھپلے میں پہلے سے ہی جیل میں ہیں۔ سسودیا تقریباً ایک سال سے قید میں ہیں،اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو اسی ماہ شروع ہونے والے عام انتخابات میں اپنی شکست دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے وہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں پر مبینہ جھوٹے الزامات لگاکر انہیں جیل میں ڈال رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر سب سے پہلے جرمنی اور پھر امریکہ کے بعد اقو ام متحدہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھابھارت نے ان کے بیانات کو داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔

  • 01 اپریل  تاریخ کے آئینے میں

    01 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    01 اپریل تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1826ء سیمیول مارلی نے انٹرنل کمبسشن انجن کو پیٹنٹ کرایا۔

    1867ء سنگاپور، پینانگ اور ملکا کے علاقہ برطانیہ کی کالونی بنے۔

    1878ء کلکتہ میوزیم کی نئی عمارت کو عوام کے لئے کھولا گیا۔

    1881ء یروشلم میں یہودیوں کے خلاف فساد بھڑکا۔

    1891ء لندن اور پیرس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ شروع ہوا۔

    1893ء جاپان میں انسین آتش فشاں کے پھٹنے سے 53؍ افراد ہلاک ہو گئے۔

    1912ء کلکتہ کی بجائے پرانی دہلی کو ہندوستان کا دارالحکومت بنایا گیا اور دہلی کو ایک صوبہ قرار دیا گیا۔

    1930ء ہندوستان میں شادی کے لئے لڑکیوں کی کم از کم عمر چودہ اور لڑکوں کی اٹھارہ سال کی گئی۔

    1931ء نکاراگوا کے ماناگوا کے علاقے میں زلزلہ سے دو ہزار افراد کی موت ہو گئی۔

    1933ء کراچی میں ہندوستانی فضائیہ قائم کی گئی۔

    1937ء اردن برطانیہ کی کراؤن کالونی بن گیا۔

    1949ء نیو فاؤنڈ لینڈ کینیڈا کا حصہ بن گیا۔

    1976ء اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک نے ایپل کمپیوٹر بنایا ۔

    1979ء ایران میں رائے شماری میں 98٪ ووٹ کے بعد شاہ کو برطرف کر دیا اور ایران اسلامی جمہوریہ بن گیا۔

    1997ء پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئین کی 13ویں ترمیم منظور کر لی جس کے تحت 8ویں ترمیم کو ختم کر کے مکمل پارلیمانی نظام بحال کر دیا گیا۔

    2008ء پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر پر پانچ سال کے لئے پابندی لگا دی۔

    یکم اپریل2012 ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایشین پیسیفک پوسٹل یونین کے قیام کی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں 50 YEARS OF ASIAN – PACIFIC POSTAL UNION (APPU) 1962 -2012 اور Taking POST into the future کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    تعطیلات و تہوار :
    ۔””””””””””””””””””

    دنیا بھر میں لوگوں کو بیوقوف بنانے کا دن اپریل فول ڈے منایا جاتا ہے جو کہ اسلامی نقطہ نگاہ سے حرام ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویے سے ہمارے پاس آپشنز محدود ہورہے ہیں،خواجہ آصف

    افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویے سے ہمارے پاس آپشنز محدود ہورہے ہیں،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویے سے ہمارے پاس ان کیلئے آپشنز محدود ہورہے ہیں-

    باغی ٹی وی: وزیر دفاع نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے اور جب تک افغانستان ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں اور سہولت کاری نہیں چھوڑے گا تب تک یہ سلسہ چلتا رہے گا، افغان حکومت کے دن بہ دن بدلتے رویے سے ہمارے پاس ان کیلئے آپشنز محدود ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود وفد لے کر افغانستان گیا تھا، افغان حکومت سے درخواست کی آپ پر ہمسایہ ہونے کے ناطے فرض ہے دہشتگردی روکیں جبکہ افغان کی طرف سے دیا جانے والاحل قابل عمل نہیں تھا،جس طرح ساری دنیا میں بارڈر ہیں پاک افغان بارڈر کو بھی ویسا ہونا چاہیئے، لوگ ویزا لے کر پاکستان آئیں اور کاروبار کریں، فری کھاتے میں جو لوگ بارڈر کراس کرتے ہیں اس میں دہشت گرد آتے ہیں، بارڈر کی جو بین الاقوامی حیثیت ہوتی ہے اس وقت اس کا احترام نہیں کیا جارہا۔

    مولانا کی بچے کے ساتھ بدفعلی، ماریہ کا بھائی کے ہاتھوں قتل، بات اسمبلی پہنچ …

    بشام حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا چینی ورکرز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں چینی تحقیقاتی ٹیم بھی شامل ہے جبکہ تحقیقات میں کچھ رہنمائی بھی ملی ہیں، پاک چین تحقیقاتی ٹیمیں مل کر اس دہشت گردی کا سراغ ڈھونڈیں گی، آنے والے دنوں میں ایسی دہشت گردی کا سدباب بھی کریں-

    وزیر دفاع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اہداف بھی پورے کر رہے ہیں، میں نے اس حوالے سے کہا عوام ریلیف دینے میں ایک ڈیڑھ سال لگے گا ، عوام کو ریلیف دینے کے ذرائع ہمارے پاس ہیں، 27سو ارب کے ٹیکسز کے کیسز زیرالتوا ہیں، ٹیکس بجلی گیس میں ہزاروں ارب کی چوری ہورہی ہے، یہ چیزیں درست کریں گے تو عوام کو ریلیف ملے گا، آئندہ 6 ماہ میں ہمارے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا-

    کراچی: ڈکیتی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،حساس ادارے کے افسر سمیت 2 زخمی

    وزیر دفاع نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران سے گیس نہ لینے کا متبادل بتائے، ہم عالمی مارکیٹ سے مہنگی ایل پی جی خریدتے ہیں اور اگر کوئی ہمسایہ اچھے نرخ پر گیس دیتا ہے تو اس سے گیس لینا ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات کا اپنا پس منظر ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی الیکشن کے بعد شاید تعلقات بہتر ہوسکیں۔

    دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

  • کراچی: ڈکیتی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،حساس ادارے کے افسر سمیت 2 زخمی

    کراچی: ڈکیتی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،حساس ادارے کے افسر سمیت 2 زخمی

    کراچی: ضلع کیماڑی میں فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود گلبائی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا سعد شیخ حب میں کمپنی کمانڈر تعینات ہیں جو گلبائی کے راستے افطاری کرنے سپرہائی وے جارہے تھے کہ راستے میں انکی موٹر سائیکل خراب ہوگئی۔

    ایس ایچ او کے مطابق افطار سے قبل تقریباً 6 بجے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے سعد شیخ سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر تین سے چار گولیاں مار کر زخمی کردیا،حساس ادارے کے افسر نے ڈکیتوں کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی تھی، اس دوران ملزمان نے ان کے پاس اسلحہ بھی دیکھ لیا جس پر انہوں نے سعد شیخ پر فائرنگ کردی۔

    واقعے کا مقدمہ 75/24 سائٹ بی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملزمان کی شناخت یا گرفتاری میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔

    مولانا کی بچے کے ساتھ بدفعلی، ماریہ کا بھائی کے ہاتھوں قتل، بات اسمبلی پہنچ …

    علاوہ ازیں پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری ڈاکووں کی زد میں آگئے اور گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا امجد اور امان اللہ نامی شہری سائٹ سپر ہائی وے پر بینک سے رقم لیکر نکلے تھے، گلشن معمار اجمیر گارڈن کے قریب ملزمان نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اندھا دھند کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے دو نوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 40 سالہ امجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، مقتول دو بچوں کا باپ اور سرجانی ٹاؤن میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا، عباسی اسپتال میں ایم ایل او کے نہ ہونے کی وجہ سے مقتول کے ورثا مشتعل بھی ہوئے۔

    جبکہ امجد پنجاب خانیوال کا رہنے والا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال لوٹی گئی رقم کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا، ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کی جگہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کررہے ہیں اور جس بینک سےرقم نکلوائی گئی وہاں سےبھی تفصیلات لےرہےہیں، کراچی میں ماہ رمضان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی اور رواں سال 50 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مارے جاچکے ہیں۔

    دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جب تک مقامی پولیس کا تصور اور نظام قائم نہیں کیا جائے گا اس وقت تک جرائم کو کنٹرول اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں ہوسکے گا، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کراچی میں جرائم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا اپنا بیان واپس لیں اور عوام سے معافی مانگیں، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کو سندھ حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

    حافظ نعیم نے مزید کہا کہ کراچی میں مسلح ڈکیتیوں میں صرف رمضان المبارک میں 10شہری اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ رواں سال49افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور ان کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جماعت اسلامی عوام کو ڈاکوؤں، ان کے سرپرستوں اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی، عید الفطر کے بعد فارم 47کی پیداوار زبردستی مسلط کی گئی حکومت اور جعلی مینڈیٹ کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی، جمعۃالوداع کو یوم القدس ہے،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے پاکستان میں ”یوم القدس“منائیں گے۔

    ججز خط پر وکلا کنونشن بلایا جائے،تحریک انصاف کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ نواز لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم جیسی پارٹیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے لیکن ان کو عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے اور یہ سب مل کر عالمی ایجنڈے کوپورا کر رہے ہیں ہمارے سارے معاملات اسی عالمی ایجنڈے سے منسلک ہیں، ہمیں آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑ کر امریکہ کا غلام اور گریٹر بھارت کے امریکہ منصوبے کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سندھ میں نگراں حکومت کے دور میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن اور کرپشن کے لیے قائم سسٹم کے خلاف عملی اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر عملاً کیا ہوا صورتحال سب کے سامنے ہے، ڈاکو راج بھی قائم ہے اور سسٹم بھی کام کر رہا ہے اور وہ سسٹم جو پہلے سندھ میں تباہی پھیلا رہا تھا اب اسلام آباد میں جا کر بیٹھ گیا ہے،اس وقت صورتحال یہ ہے کہ سکھر ملتان موٹر وے رات کو بند کر دی جاتی ہے، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا راج ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنا جد ید اسلحہ ان تک کیسے پہنچتا ہے۔ اگر بارڈر سے یہ اسلحہ ان تک پہنچتا ہے تو بارڈر سیکوریٹیز کیا کر رہی ہیں اور کون ان کی سرپرستی کر رہاہے، کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کیوں نہیں کیا جا تا-

    کھلے مین ہول میں بچہ گرنے کا کیس،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور منتخب نمائندوں کو …

  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی

    کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی

    اسلام آباد: عوام کو پیٹرول کے بعدبجلی کا بھی جھٹکا، حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی، صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    قبل ازیں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

    مولانا کی بچے کے ساتھ بدفعلی، ماریہ کا بھائی کے ہاتھوں قتل، بات اسمبلی پہنچ …

    وزرات خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا-

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • مولانا کی بچے کے ساتھ بدفعلی، ماریہ کا بھائی کے ہاتھوں قتل، بات اسمبلی پہنچ گئی

    مولانا کی بچے کے ساتھ بدفعلی، ماریہ کا بھائی کے ہاتھوں قتل، بات اسمبلی پہنچ گئی

    اسلام آباد(محمداویس )قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نو منتخب مزید 9 اراکین نے حلف اٹھا لیا –

    باغی ٹی وی : حلف اٹھانے کے دوران تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین احتجاج کرتے رہے اور سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور نعرے بازی کرتے رہےقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا ، اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی عمران خان زندہ باد کے نعرے اور اس کے بعد مینڈیٹ چور کے نعرے لگائے گئے ۔

    عبدالرحمن کانجوں سمیت مخصوص نشستوں کے خواتین سمیت 9 ارکان نے حلف اٹھایا تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا ووٹ چور مینڈیٹ چور کے نعرے لگائے ،رہا کرو رہاکر عمران خان کو رہاکرو تحفظ دو تحفظ دو ججوں کو تحفظ دو ۔

    کھلے مین ہول میں بچہ گرنے کا کیس،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور منتخب نمائندوں کو …

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت، پتنگ کی ڈور سے جان کی بازی ہارنے اور دیگر وفات پانے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پانچ چینی انجینئروں کی ہلاکت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،سپیکر ایاز صادق نے کہاکہ یہ ایوان 5 چینیوں کے ہلاکت کی مذمت کرتا ہوں ان کے لیے ایوان میں خاموشی اختیار کی جائے گی یہ پاک چین دوستی کو اس طرح کے حملے متاثر نہیں کرسکتے ہیں ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی شمالی وزیرستان میں فوجی شہید ہوئے ہیں اس کے ساتھ گوادر میں سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے،اس کے ساتھ دیگر علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اور دیگر فوت ہونے والوں کے لیے بھی ایوان میں دعا کی گئی ۔ریاض فتیانہ نے ایوان میں دعا کرائی-

    وزیراعظم پاکستان کی چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج آور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط پر ایوان میں بحث کے مطالبے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ممبر قومی اسمبلی عمر ایواب نے کہاکہ اپوزیشن نے تحریک التواء ایوان میں جمع کرائی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں نے خط لکھا ہے وہ ایجنڈے میں نہیں ہے خفیہ ایجنسیوں کے کردار اور ججوں کے داماد پر تشدد کرنا اس پر بات کرنا چاہتے ہیں –

    تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہاکہ ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے ایوان میں کاروائی معطل کرکے اس معاملے پر بات کی جائے ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی مصطفی کمال نے کہاکہ جس معیشت کی ہم بات کررہے ہیں اس میں سود کا عمل دخل ہے سود کے خلاف سپریم کورٹ نے حکم دیاہے سود اللہ اور اس کے رسولؐ سے کھلی جنگ ہے ۔

    حلقہ پی ایس 129 سے حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    حمید حسین نے فلسطین کے حوالے سے قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی کوشش کی جس پر سپیکر نے کہاکہ اس معاملے پر قرارداد پاس ہوگئی ہے اسد قیصر نے کہاکہ ججوں کا معاملہ اہم ہے اس پر ایوان میں بحث کی جائے یہ سنگین معاملہ ہے سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر دیکھنا پڑے گا ۔

    بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عدلیہ میں مداخلت ہورہی ہے اس معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے اور قرارداد ایوان میں پیش کی جائے کہ عدلیہ میں مداخلت روکی جائے۔شیرافضل مروت نے کہاکہ ایک منٹ خاموشی سے چینی کے دھک کا مداوا ہوگا ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے پاکستان نے لڑنی ہے جس طرح پولیو کے خلاف لڑرہے ہیں-

    20 سال سےچلنے والا ایرانی ڈیزل و پٹرول سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا …

    نورعالم خان نے کہاکہ ایوان کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ایک ایجنڈے پر بات ہورہی ہے ایوان کی کاروائی چلائی جائے، پیٹرول مہنگا ہوا ہے اس پر کوئی بات نہیں کررہاہے ،نورعالم کی تقریر کے دوران لوٹا لوٹا کے نعرے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار لگاتے رہے –

    عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ فیصل آباد میں ایک واقع ہوا ایک مولوی نے بچے کے ساتھ زیادتی کی اور دیگر مولویوں نے جرگہ کرکے مولوی کو معاف کروادیا ہے اگر اس کے والد نے معاف کیا ہے تو ریاست مدعی بن کر مقدمہ کرئے ۔شرمیلا فاروقی نے کہاکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حوالے سے قرارداد لانا چاہتی ہوں قوم کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے اس کی مذمت کرتی ہوں۔عدلیہ کو قیدی نمبر 804 سیمت سب کو انصاف دو۔ اجلاس غیر۔معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا-

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے،مشتبہ شخص گرفتار،سنٹرکاعملہ تبدیل کرنے کاحکم

  • دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

    دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

    دمشق: اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قونصل خانے کی عمارت تباہ ہوگئی،اسرائیلی حملے میں قونصل خانے سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، اسرائیلی میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی جاں بحق ہوئے، دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں قونصل خانے اور سفیر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی حملے کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔

  • ججز خط پر وکلا کنونشن بلایا جائے،تحریک انصاف کا مطالبہ

    ججز خط پر وکلا کنونشن بلایا جائے،تحریک انصاف کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ججوں کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں 7 رکنی بینچ کی تشکیل پر اعتراض کرے ہوئے وکلا کنونشن بلانے کا مطالبہ کیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ عدالتیں بظاہرکینگروکورٹس اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ کھلونا بنی ہوئی تھیں، ایجنسیاں، ایگزیکٹو، چیف جسٹس عامر فاروق اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ججز کے خط میں جوابدہ تھے، انکوائری کمیشن بنانے سے پہلے کابینہ نے فیصلہ سنا دیا، انکوائری کمیشن سے اپنی مرضی کا فیصلہ لیا جانا تھا، کابینہ میٹنگ میں اس خط کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا، تصدق جیلانی بہت اچھے شخص ہیں، ان کے اپنے بیٹے ثاقب جیلانی نے باقی وکلا کے ہمراہ خط کے مندرجات کےمطابق کارروائی کےلیےخط لکھا۔

    ان کا کہنا تھاکہ تصدق جیلانی کی کمیشن سے معذرت کے بعد ازخود نوٹس لیا گیا، ججوں کے خط کا معاملہ انتہائی اہم ہے جس پر سات رکنی بینچ قبول نہیں ہے، مقدمے پر فوری طور پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے اور ازخود نوٹس کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے،ججز خط پر وکلا کنونشن بلایا جائے۔

    حلقہ پی ایس 129 سے حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم پاکستان کی چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی

    20 سال سےچلنے والا ایرانی ڈیزل و پٹرول سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا …