Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیےشعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے،شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے، چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔

    چیئر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ٹیم میں گروپ بندی سے خبردار کر دیا

    اسپورٹس ذرائع کے مطابق بابراعظم کے دوبارہ کپتان مقرر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی گروپ بندی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ، جس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، 2 غیرملکی کوچز سے معاملات طے پاگئے ہیں، اگلے دوچار روز میں باقاعدہ اعلان کردیا جائےگا۔

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم سمیت سب کو واضح کردیا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اگر گروپ بندی حقیقت میں سامنے آئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، ذرائع کا دعوی ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی گروپ بندی سے روکنے کے لیے کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

  • وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،   نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔

    باغی ٹی وی : تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے صالح احمد فاروقی کو سیکرٹری تجارت تعینات کیا گیا ، خرم آغا کے وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کئے جانے کے بعد سیکرٹری تجارت کا عہدہ خالی ہوا، پاکستان آ ڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر فر ید احمد تارڑ کی خدمات ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر قیصر خان خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے سیکشن افسر بحری امور ڈویژن محمد علی سانگی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص، 14سکیورٹی اہلکار ،کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا …

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

    مس یونیورس آرگنائزیشن کی سعودی ماڈل سے متعلق رپورٹس کی تردید

  • مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری

    پشاور:عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔

    دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود ممبران سے حلف نہیں لیا گیا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے عدالت احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، ان دونوں خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،جس پر عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

    تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی …

    ’گمراہ کن‘ اشتہارات بند نہ کیے تو سخت کارروائی ہو گی،بھارتی سپریم کورٹ …

    بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص، 14سکیورٹی اہلکار ،کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا …

  • مس یونیورس آرگنائزیشن کی سعودی ماڈل  سے متعلق رپورٹس کی تردید

    مس یونیورس آرگنائزیشن کی سعودی ماڈل سے متعلق رپورٹس کی تردید

    میکسیکو: مس یونیورس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کی ایک ماڈل رومی القحطانی سے متعلق رپورٹس کی تردید کردی ہے-

    باغی ٹی وی : مس یونیورس آرگنائزیشن نے کہا کہ سعودی عرب میں ’مس یونیورس‘ کے لیے انتخاب کا عمل نہیں کیا گیا تھا لیکن وہ ”سخت جانچ پڑتال کے عمل“ سے گزررہے ہیں، اگرچہ سعودی عرب ابھی تک ان ممالک میں شامل نہیں ہے جن کی اس سال مس یونیورس مکمل طور پر شرکت کی تصدیق ہوئی ہے ، لیکن ہم فی الحال ایک ممکنہ امیدوار کو کوالیفائی کرنے اور نمائندگی کے لیے قومی ڈائریکٹر مقرر کرنے سے متعلق سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گزر رہے ہیں، سعودی عرب کو اس وقت تک ہمارے باوقار مقابلے میں شرکت کا موقع نہیں ملے گا جب تک کہ یہ حتمی نہیں ہو جاتا اور ہماری منظوری کمیٹی اس کی تصدیق نہیں کر دیتی۔

    آرگنائزر کی جانب سے یہ بیان سعودی ماڈل رومی القحطانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سالانہ مقابلے میں شرکت کے اعلان کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے،انسٹا گرام پر اپنے 10 لاکھ فالوورز کا حوالہ دیتے ہوئے القحطانی کا کہنا تھا کہ مس یونیورس 2024 میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے،مس یونیورس مقابلے میں سعودی عرب کی یہ پہلی شرکت ہے ۔

    مس یونیورس آرگنائزیشن کے بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر رومی القحطانی کے اعلان کو ہٹایا یا تبدیل نہیں کیا گیا ہےانسٹاگرام بائیو کے مطابق ریاض میں پیدا ہونے والی ماڈل کا مس عرب پیس، مس پلینٹ، مس مڈل ایسٹ سمیت متعدد دیگر ایونٹس میں مملکت کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال ’مس یونیورس‘ ایونٹ ستمبر میں میکسیکو میں منعقد کیا جائے گا جس میں عالمی سطح پر100 سے زیادہ شرکاء شامل ہوں گی۔

  • ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر اینتھریکس کیا ہے؟

    ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر اینتھریکس کیا ہے؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مبینہ طور پر خط کے ذریعے بھیجےگئے پاؤڈر اینتھریکس بیکٹیریا کو بائیولوجیکل یا حیاتیاتی ہتھیار بھی کہا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی :منگل 2 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو موصول ہونے والے مشکوک خطوط میں سے دو کے اندر مشکوک پاؤڈر تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے،عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کویہ خط ایک خاتون ریشم زوجہ وقار حسین نامی خاتون نے بھیجے تھے، دو ججوں کے اسٹاف نےخطوط کھولے تو ان میں پاؤڈر تھا،خط میں ڈرانے دھما کے کے لیے مشکوک نشان بھی موجود تھا۔

    عدالتی ذرائع نے بتایاکہ اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر سفوف تھا اور خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی، متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا، خط میں موجود متن پر لفظ anthrax لکھا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص، 14سکیورٹی اہلکار ،کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا …

    ماہرین کے مطابق اینتھریکس بیکٹریا قدرتی طور پر مٹی میں غیر فعال پڑا رہتا ہے لیکن انسان کے رابطے میں آنے سے یہ فعال ہوجاتا ہےاینتھریکس بیکٹیریا کو لیبارٹری میں بھی تیارکیا جاسکتا ہے، مہلک بیکٹیریا کو خط کے ذریعے، کھانے اور پانی میں ملا کر یا ہوا میں بھی اچھال کر پھیلایا جاسکتا ہے۔

    9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

    طبی ماہرین کےمطابق اینتھریکس سفوف جسم کے کسی حصےکو لگنے سے شدید فلو جیسی شدید بیماری لاحق ہو سکتی ہے، انفیکشن میں‌ چھالے بھی بن جاتے ہیں جن میں‌ کھجلی ہوتی ہے۔ مناسب علاج نہ ہونے پرموت بھی واقع ہو سکتی ہے۔پچھلی تین سے چار دہائیوں میں مخالفین کے خلاف اینتھریکس کےاستعمال کےکئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار

    سال2001 میں امریکا میں خطوط سے بھیجھےگئے اینتھریکس سے 22 افراد متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 5 جان کی بازی ہار گئے تھے،ان اینتھریکس حملوں نے امریکی ڈاک کے نظام کو معطل کر کے رکھ دیا تھا اور کچھ دیر کے لیے امریکی سینیٹ کی عمارت کو بھی بند کرنا پڑا تھا۔

  • سعودی عرب اور پاکستان دہشتگردی  سے نمٹنے کیلئے تعاون کریں گے

    سعودی عرب اور پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کریں گے

    جدہ : سعودی ولی عہد اور سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب اور پاکستان دہشت گردی سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لیے اشتراکِ عمل کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی :سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں ہوا ہے۔

    اجلاس میں سعودی کابینہ نے ریاستی سلامتی کے ادارے اور پاکستان میں ملٹری انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ دہشت گردی سے متعلق جرائم اور اس حوالے سے کی جانے والی فنڈنگ کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر تبادلہ خیال اور اس پر دستخط کا اختیار دیا اجلاس میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حالات زیر بحث آئے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے پڑوسی ممالک سے آنے والے بے سہارا غیر ملکیوں کے اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیااس فیصلے کا اطلاق اُن لوگوں پر ہوگا جنہیں مملکت میں رہنے کی اجازت دی گئی ہےسعودی حکومت بے سہارا غیر ملکیوں کو چار سال کے لیے ملازمت دینے کی صورت میں نجی اداروں کو رہائشی اور ورک پرمٹ، ملازمت اور آجر کی تبدیلی، سروس ٹرانسفر فیس، پروفیشن امینڈ منٹ فیس اور دیگر اخراجات ادا کرے گی، ان تمام افراد اور ان کے وابستگان کے رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت میں کیے جانے والے سابق جرمانے بھی سرکاری خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔

    امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح میں خطرناک اضافہ

    اجلاس میں رمضان کے دوران عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے سرکاری ایجنسیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا، سعودی ولی عہد نے سعودی عرب اور ایتھوپیا کے تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے ایتھوپین وزیر اعظم کے پیغام کے بارے میں بھی کابینہ کے ارکان کو بتایا۔

    سعودی کابینہ کے ارکان نے علاقائی سلامتی کے حوالے سے خلیجی مجلسِ تعاون کے وژن کو سراہا جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام، ملکوں اور ان کے عوام کی خوش حالی اور عالمی امن و سلامتی یقینی بنانا ہے سعودی کابینہ کے اجلاس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق حکومتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا اس وقت سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 7.7 فیصد ہے جو ملکی تاریخ میں کم ترین ہے۔

    تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مملکت میں اقدامات اور کامیابیوں پ رسال 2025 میں اقوام متحدہ میں خواتین کمیٹی کے 69 ویں اجلاس کی صدارت کےلیے مملکت کو منتخب کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی،سعودی نوجوانوں اور خواتین کو مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی اور انہیں مختلف سیکٹرز میں ملازمت کے مزید مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا-

    تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی …

  • بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص، 14سکیورٹی اہلکار ،کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا ہے،ایڈووکیٹ جنرل

    بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص، 14سکیورٹی اہلکار ،کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا ہے،ایڈووکیٹ جنرل

    لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی آئی ٹی عمران خان کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیےدرخواست پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک سیل میں رکھا گیا ہے، ان کے اردگرد 6 سیل بھی ان کے لیے مختص ہیں-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان درخواست پر سماعت کررہے ہیں، دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے گریس کا مظاہرہ کیا تھا وہ اپڈیٹ دیں گے،جس پ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ معلومات اکٹھی کی ہیں، عدالت میں معلومات لایا ہوں، بانی پی ٹی آئی کو ایک سیل میں رکھا گیا ہے، ان کے اردگرد 6 سیل بھی ان کے لیے مختص ہیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص کر رکھے ہیں، اڈیالہ میں 10افراد کیلئے ایک سیکیورٹی اہلکار ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کیلئے 14سکیورٹی اہلکار ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔

    9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

    واضح رہے کہ عمران خان کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیےدرخواست تحریک انصاف لائیرز فورم کے صدر افضال عظیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے، عمران خان کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

    سپریم کورٹ میں 6ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

  • سپریم کورٹ میں 6ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

    سپریم کورٹ میں 6ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔

    ابتدائی سماعت میں اٹارنی جنرل پیش ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ کل کی سماعت میں عدالتی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے طریقہ کار طے کرے گی ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل کے لیے بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، وفاقی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی تھی، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی میں معذرت کر لی تھی۔

    جاندران میں پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا گیا

    تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی …

  • 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

    9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

    اسلام آباد: 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانا کھنہ میں درج 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کی بریت کی درخواست دائر کی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے استفسار کیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ کا چالان جمع ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رہتے ہیں؟وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کی سزا معطل ہو چکی، عدت میں نکاح، سائفر کیس میں سزائیں ابھی باقی ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کرانی ہے،بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔

  • مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار

    مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار

    راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

    باغی ی وی : پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فاروق اور قریب اللہ خان کے نام سے ہوئی، ڈاکو اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے۔

    دوسری جانب اوکاڑہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، افسوس ناک واقعہ اوکاڑہ کی 55 ٹو ایل روڈ پر پیش آیا جہاں پر ڈاکو رکاوٹیں کھڑی کر کے آنے جانیوالی گاڑیوں کو لوٹ رہے تھے کہ ایک رکشے والے کو روکنے کا کہا مگر وہ مزاحمت کرتے ہوئے نہ رکا جس پر ڈاکوؤں نے اسے فائر مار دیئےرکشہ ڈرائیور گولیاں لگنے کے سبب جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    ایک ہی علاقے میں 3 دنوں میں 5 بار واردات ،سخت خوف و ہراس

    تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی …

    ’گمراہ کن‘ اشتہارات بند نہ کیے تو سخت کارروائی ہو گی،بھارتی سپریم کورٹ …