Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کو ایک بار پھر دھمکی دیدی

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کو ایک بار پھر دھمکی دیدی

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نومبر کے صدارتی انتخاب میں اُنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو بڑی خرابیاں پیدا ہوں گی اور شاید ملک ہی باقی نہ رہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 5 نومبر 2024 امریکا کی تاریخ کا اہم ترین دن ہوگا اس وقت ملک کی حالت بہت خراب ہیں، عوام کے پاس 5 نومبر 2024 کو بہتر تبدیلیوں کی راہ ہموار کرنے کا موقع ہوگا، اگر درستی یقینی بنانے والی تبدیلیاں نہ آئیں تو پھر ملک ہی نہیں رہے گا۔

    جب اس انٹرویو کے حوالے سے امریکا بھر میں شدید ردعمل دکھائی دیا تو ڈونلڈ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے معروف جریدے نیوز ویک کے نام ایک ای میل میں کہا کہ قانون کی علمداری اور امریکیوں کی سلامتی کے بغیر یہ ملک بھی باقی نہ رہے گا ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق صدر صرف یہ کہہ رہے تھے کہ ملک کو حقیقی استحکام کی ضرورت ہے جو صرف اُن کی فتح کی صورت میں واقع ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دن پہلے بھی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب نہ ہوئے تو ملک میں خون کی ندیاں بہہ نکلیں گی۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ امریکا میں پھر کبھی جمہوریت کا سورج طلوع ہی نہ ہو، ان ریمارکس پر بھی انہیں شدید نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد میں ٹرمپ کو خود وضاحت کرنا پڑی تھی کہ اُن کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے جو صرف اُن کی فتح کی صورت میں آسکتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران میکسیکو کے صدر آندے مینیوئل لوپیز اوبراڈور کی طرف سے تارکینِ وطن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز پر بھی بات کی،فاکس نیوز کے پروگرام ون نیشن کے تحت لوپیز اوبراڈور نے غیر قانونی تارکینِ وطن کا قضیہ ختم کرنے کے لیے چار تجاویز پیش کی تھیں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو جنوبی امریکا اور کیریبیئن کے غریب ممالک کے لیے سالانہ 20 ارب ڈالر کی امداد کا بندوبست کرنا چاہیے، وینزویلا پر سے پابندیاں اٹھالی جانی چاہئیں، کیوبا پر سے بھی پابندیاں ختم کردینی چاہئیں اور امریکا میں آباد میکسیکو کے ایسے باشندوں کو سکونت کا حق دیا جائے جو اگرچہ غیر رجسٹرڈ ہیں تاہم قانون پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

  • ایف بی آر نے پہلے نو ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرلئے

    ایف بی آر نے پہلے نو ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرلئے

    اسلام آباد: ایف بی آر نے مارچ 2024 کے ساتھ سا تھ موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرلئے۔

    باغی ٹی وی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 6707 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 6710 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ پہلے نوماہ کے دوران 369 ارب روپے کے ریفنڈزبھی جاری کئے گئے ہیں۔

    گذشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 254 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے، گذشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جمع کئے جانے والے محصولات کے مقابلہ میں ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 30 فیصد زیادہ محصولات جمع کئے ہیں۔

    ‏نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ ، سینئر افسران جونیئر افسر کے …

    ایف بی آر نے مارچ 2024 کے لئے 879 ارب روپے کا محصولات کا مقرر کردہ ہدف پورا کرلیا ہے،جبکہ گذشتہ سال مارچ میں جاری کئے جانے والے 22 ارب روپے کے ریفنڈزکے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران مارچ کے مہینے میں 67 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جوابی خط لکھ دیا

  • ‏نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ ، سینئر افسران جونیئر افسر کے ماتحت کام کرنے سے گریزاں

    ‏نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ ، سینئر افسران جونیئر افسر کے ماتحت کام کرنے سے گریزاں

    اسلام آباد:‏نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ تنازعات کا شکار، جونیئر افسر کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی حکومت کے گلے پڑ گئی –

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سابق آئی جی اکبر ناصر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا لیکن نئے تعینات ہونے والے آئی جی تاحال جوائننگ نہ دے سکے،نئے تعینات ہونے والے علی ناصر رضوی نے بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عہدے بھی کا چارج نہ چھوڑا، جونیئر آفیسر کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی سے اسلام آباد پولیس کے سئنئیر افسران تذبذب کا شکار ہیں-

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سیف سٹی خرم جانباز اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز حسن رضا خان نئے آئی جی سے ایک سال سنئیر ہیں،ڈی آئی جی سیکورٹی محمد اویس نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد سے دو سال سنئیر ہیں، نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد کا تعلق پولیس سروس کے 31 ویں کامن سے ہے، ڈی آئی جی سیف سٹی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا تعلق 30 ویں کامن سے ہے-

    بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سیکورٹی ملک اویس کا تعلق پولیس سروس کے 29ویں کامن سے ہے، تینوں سینئر افسران جونیئر افسر کے ماتحت کام کرنے سے گریزاں ہیں تینوں افسران کی جانب سے رخصت کی درخواست دیئے جانے کا امکان ہے حکومت کی جانب سے تعیناتی کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل سنئیر افسر کے نام پر بھی غور شروع ک دیا یا ہے-

    وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے سے …

  • پی ٹی آئی کا سندھ میں  سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے سندھ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس وقت اجتماعی قبر میں دفن ہونے جارہی ہے، ہم نے عام انتخابات میں 180 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی مگر ہماری زیادہ تر نشستیں چھین لی گئی، ہم نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور امیدوار اتارے، ہمارے سندھ سے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے مگر اب ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے،سینیٹ الیکشن بھی چوری سے جیتاجا ہا ہے-

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔

    وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے سے …

    اقوام متحدہ کی رپورٹ: ہر شخص سالانہ 79 کلوگرام خوراک ضائع کرتا ہے

  • انگریزی اور ملیالم زبان کی مشہور و معروف شاعرہ اور ادیبہ کملا داس ثریا

    انگریزی اور ملیالم زبان کی مشہور و معروف شاعرہ اور ادیبہ کملا داس ثریا

    کملا داس ثریا

    تاریخ پیدائش:31 مارچ 1934ء

    کملا داس ہندوستان میں انگریزی اور ملیالم زبان کی مشہور و معروف شاعرہ اور ادیبہ تھیں ملیالم ادب میں ان کو مادھوی کٹی کہا جاتا تھا۔ ان کو انگریزی اور ملیالم ادب میں کمال حاصل تھا۔

    خاندانی پس منظر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کملا داس 31مارچ 1934 کو بھارت کے شہر کیرالا کے ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد وی ایم نائر اور والدہ اس دور کی مشہور ملیالم شاعرہ بالامانیمیمّا تھیں۔ بھارتی وزیر داخلہ اے کے انتھونی بھی ان کے رشتہ دار بتا‎‎ئے جاتے ہیں۔

    ادبی زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کملا داس ثریا کی ادبی زندگی کا آغاز 8 سال کی عمر میں ہی ہو گیا تھا جب انہوں نے وکٹر ہیوگو کی تحریروں کا اپنی مادری زبان میں ترجمہ کیا۔ ان کی پہلی کتاب ”سمران کلکتہ“ تھی جس نے ان کو انقلابی ادیبوں کی صف میں لاکھڑا کیا۔ ان کی تحریروں میں مردوں کے تسلط والے سماج میں خواتین کی بے بسی کا ذکر ہے اور ان کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی گئی ہے۔ انھوں نے اپنے پڑھنے والوں کو عدم مساوات کو ختم کرنے پر سوچنے پر راغب کیا۔

    قبول اسلام
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کئی برس اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد کملا داس نے اسلام قبول کر لیا جس کے باعث بھارت اور کیرالہ کے ادبی و سماجی حلقوں میں ایک طوفان آ گیا تاہم ان کے اہل خانہ نے ان کے اس فیصلے کو قبول کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد ان کا نام ثریا رکھا گیا۔ اپنے قبول اسلام کی بڑی وجہ جو وہ بیان کیا کرتی تھیں وہ ان کے الفاظ میں ”اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے ہیں وہ جان کر میں حیران ہوں میرے قبول اسلام کے پس پردہ اسلام کی جانب سے خواتین کو دیے جانے والے حقوق کا بڑا کردار ہے۔“
    31مئی 2009 کو پونا کے جہانگیر ہسپتال میں ان کی وفات ہوئی ۔ اس وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔

    مشہور تصانیف
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔ (1)این اٹروڈکشن
    ۔ (2)دی ڈیزیڈنٹ
    ۔ (3)الفابیٹ آف لسٹ
    ۔ (4)اونلی سول نوز ہاؤ ٹو سنگ
    ۔ (5)مائی سٹوری (خود نوشت)

    منقول

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جوابی خط لکھ دیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جوابی خط لکھ دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا –

    باغی ٹی وی : شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اورگرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملک توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں مل کرکام کررہے ہیں، امریکا کے ساتھ عالمی امن وسلامتی کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور خطے کی ترقی وخوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے بھی مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے کے بعد پہلا خط لکھا گیا تھا یہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدرکا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط تھا اور یہ تہنیتی خط پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے،جوکہ سائفر معاملے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی-

    امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر کا شہباز شریف کو خط

    خط میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اہم چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، دونوں ممالک کے عوام میں شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،امریکی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو معاشی،صحت،تعلیم کے شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اورپاک امریکہ اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا.

    بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

    برصغیر کی خوب صورت اداکارہ اور شاعرہ مینا کماری

  • بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے  کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

    بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

    نیویارک: دہائیوں کی کوششوں کے بعد امریکی کمپنی بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے، کمپنی نے کمرشل پروازوں کے لیے رواں دہائی کے اختتام تک کا ہدف طے کر رکھا ہے،اگرچہ یہ طیارہ ابھی مکمل طور پر تیار نہیں مگر کمپنی کو 130 آرڈر مل چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ایکس بی 1 نامی طیارے نے کیلیفورنیا میں آزمائشی اڑان بھری، اس طیارے پر 2014 سے کام جاری ہے اور کمپنی کے مطابق آئندہ چند ماہ بہت اہم ثابت ہوں گےاس طیارے نے پہلی پرواز میں تمام تر اہداف حاصل کیے،اسے 7100 فٹ کی بلندی پر 273 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑایا گیا تھا، جو بظاہر کمرشل طیاروں سے بہت کم ہے۔

    مگر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Blake Scholl کے مطابق آئندہ 5 سے 7 ماہ کے دوران 10 سے 15 مزید آزمائشی پروازیں ہوں گی جس کے دوران ہم ساؤنڈ بیرئیر توڑ دیں گے،آسان الفاظ میں اس طیارے کو آواز کی رفتار (760 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے اڑایا جائے گا، مستقبل میں یہ طیارہ 1300 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا، یہ ٹیکنالوجی ماضی کے سپر سونک طیاروں سے بہت زیادہ بہتر ہے یہ طیارہ 100 فیصد ماحول دوست ایندھن پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مگر ابھی یہ ایندھن زیادہ مقدار میں تیار نہیں ہوتا۔

    ایکس بی 1 کو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے جبکہ پرواز کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جائے گی اس طیارے کے آگے لمبی ناک نکلی ہوئی ہے جس میں 2 کیمرے نصب ہیں جو پرواز کے راستے اور دیگر کاموں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

  • برصغیر کی خوب صورت اداکارہ اور شاعرہ مینا کماری

    برصغیر کی خوب صورت اداکارہ اور شاعرہ مینا کماری

    راہ دیکھا کرے گا صدیوں تک
    چھوڑ جائیں گے یہ جہاں تنہا

    مینا کماری
    31 مارچ 1972: تاریخ وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    برصغیر کی خوب صورت اداکارہ اور شاعرہ مینا کماری یکم اگست 1933 میں بمبئی کے ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی ان کے والد کا نام علی بخش اور ماں کا نام اقبال بانو تھا۔ ماں نے اس کا نام ماہ جبین بانو رکھا جبکہ گھر میں اسے منجو کے نام سے پکارا جاتا تھا اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد وہ فلمی نام مینا کماری کے نام سے مشھور ہوئی۔ مینا کماری جتنی خوب صورت تھی زندگی میں اسے اتنے ہی دکھ اور غم ملے۔ اس کے پیدا ہوتے ہی اس کے باپ علی بخش نے ایک یتیم خانہ میں چھوڑدیا اس کی وجہ یہ تھی کہ علی بخش کو پہلے دو بیٹیاں تھیں جن کے بعد اسے بیٹے کی شدید خواہش ہوئی لیکن تیسری بیٹی پیدا ہوئی تو اس نے غصے کے طور پر اپنی بیٹی کو یتیم خانہ میں داخل کرا دیا مگر اپنی بیوی کے رونے اور ممتا کی تڑپنے کی وجہ سے کچھ روز بعد بیٹی کو اپنے گھر واپس لے آیا۔ ماہ جبیں نے چار سال کی عمر میں چائلڈ اسٹار کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا جس میں اسے بے بی مینا کا نام دیا گیا وہ جب سن بلوغت کو پہنچی تو اسے فلمساز وجے بھٹ نے اپنی فلم ”بچوں کا کھیل“میں مینا کماری کا نام دیا۔ مینا کماری فلمی دنیا ایک عظیم اداکارہ کا مقام حاصل کر لیا وہ ہندستان کی پہلی اداکارہ تھی جس کو فلم بیجوباورا میں بہترین اداکاری کی وجہ سے فلم فیئرایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ مجموعی طور پر اس نے چار فلم فیئر ایوارڈز حاصل کیے۔ مینا کماری کی مشہور فلموں میں بیجو باورا، صاحب بیوی غلام، یہودی، دل ایک مندر، پرینتیا، کاجل ، کوہ نور ، دل اپنا اور پریت پرائی ، آرتی، میں چپ رہوں گی اور آزاد شامل ہیں ۔

    مینا کماری نے 1952 میں فلمساز کمال امروہوی سے اس کی دوسری بیوی کی حیثیت سے شادی کی ۔ 1964 میں کمال امروہوی کے درمیان شدید اختلافات کے باعث علیحدگی ہو گئی ۔ مینا کماری کو بچپن سے ہی شاعری سے دلچسپی تھی لیکن زمانے کے دکھ درد کے باعث خود بھی شاعرہ بن گئی اور ناز تخلص اختیار کیا مرزا غالب اس کا پسندیدہ شاعر تھا جبکہ شاعری میں وہ گلزار سے مشاورت کرتی تھی۔ اس کی شاعری اس کی زندگی کے دکھ اور غموں کی تفسیر بن گئی تھی جبکہ غمگین اداکاری ک وجہ سے اسے ملکہ جذبات کے خطاب سے نوازا گیا۔ 31 مارچ 1972 میں تنہائی کے عالم میں اس کی وفات ہوئی کیوں کہ اس کو اولاد نہیں تھی ۔

    مینا کماریناز کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عیادت ہوتی جاتی ہے عبادت ہوتی جاتی ہے
    مرے مرنے کی دیکھو سب کو عادت ہوتی جاتی ہے

    نمی سی آنکھ میں اور ہونٹ بھی بھیگے ہوئے سے ہیں
    یہ بھیگا پن ہی دیکھو مسکراہٹ ہوتی جاتی ہے

    تیرے قدموں کی آہٹ کو یہ دل ہے ڈھونڈتا ہر دم
    ہر اک آواز پر اک تھرتھراہٹ ہوتی جاتی ہے

    یہ کیسی یاس ہے رونے کی بھی اور مسکرانے کی
    یہ کیسا درد ہے کہ جھنجھناہٹ ہوتی جاتی ہے

    کبھی تو خوبصورت اپنی ہی آنکھوں میں ایسے تھے
    کسی غم خانہ سے گویا محبت ہوتی جاتی ہے

    خود ہی کو تیز ناخونوں سے ہائے نوچتے ہیں اب
    ہمیں اللہ خود سے کیسی الفت ہوتی جاتی ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہوگا
    ورنہ آندھی میں دیا کس نے جلایا ہوگا

    ذرے ذرے پہ جڑے ہوں گے کنوارے سجدے
    ایک اک بت کو خدا اس نے بنایا ہوگا

    پیاس جلتے ہوئے کانٹوں کی بجھائی ہوگی
    رستے پانی کو ہتھیلی پہ سجایا ہوگا

    مل گیا ہوگا اگر کوئی سنہری پتھر
    اپنا ٹوٹا ہوا دل یاد تو آیا ہوگا

    خون کے چھینٹے کہیں پوچھ نہ لیں راہوں سے
    کس نے ویرانے کو گل زار بنایا ہوگا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔

    چاند تنہا ہے آسماں تنہا
    دل ملا ہے کہاں کہاں تنہا

    راہ دیکھا کرے گا صدیوں تک
    چھوڑ جائیں گے یہ جہاں تنہا

  • وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر تعلیم پنجاب نے گزشتہ 3 روز کے دوران میٹرک امتحانی سینٹرز پر چھاپے مارے، جہاں پر انہوں نے نقل کرتے ہوئے بچوں کو موقع پر پکڑا، جس پر رانا سکندر نے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل کردیا اور کنٹرولر امتحانات کو بھی عہدے سے ہٹادیامیٹرک امتحانات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر دونوں افسران کو معطل کیا گیا۔

    وزیرتعلیم کی ہدایت پر کمشنر کو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا، وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات ریڈلائن ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے تاہم اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری آئے گی۔

    قبل ازیں وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل ، اپنی موجودگی میں 4 پرائیویٹ انویجیلیٹرز اور 2 سنٹر انچارج سمیت 8 افراد کو گرفتار کروا دیا، چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کی تھی،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنی خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول مزنگ پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے نقل کرتے طلبہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پورے سنٹر میں سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کی نگرانی میں نقل کی جا رہی تھی، وزیر تعلیم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ پولیس حکام موقع پر طلب کر لیا تھا-

    رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں سنٹر سیل کروایا امتحان دینے والے طلبہ وزیر تعلیم کے سامنے پھٹ پڑے، نگران عملہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے اور تمام بھید کھول دیئے امیدواروں نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ انویجیلیٹرز کا نعرہ "پیسے دو پاس ہو جاؤ” ہے، سنٹر کے 500 سے زائد طلبہ نے سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کے خلاف گواہی دی اور بتایا کہ پیپر کے 30 ہزار اور ایم سی کیوز کا 20 ہزار مانگے جا رہے تھے۔

  • اسلام آباد ائیرپورٹ پر  پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے سے انجن کو نقصان

    اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے سے انجن کو نقصان

    اسلام آباد:اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے انجن کو نقصان پہنچا جس پر طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نیو اسلام آباد انڑنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا پرواز نمبر پی کے 325 نے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ فضا میں پرندہ طیارے کے انجن سے ٹکرا گیا، جس سے انجن نمبر 2 کو نقصان پہنچا پرندے کی ٹکر سے انجن کے بلیڈر کو نقصان پہنچنے پر طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا-

    پائلٹ نے انجن سے خود کار نظام کے تحت سگنل ملتے ہی کنٹرول ٹاور کو آگاہ کرکے واپس لینڈنگ کے لیے آگاہ کیا پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا، طیارے کو ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کرکے انجینیئرز کو طلب کیا گیا،انجنیئرز کی ٹیم انجن کی مرمت کا کام کر رہی ہے، طیارے کے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے کوئٹہ روانہ کیا گیا۔

    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا

    گیٹز فارما نے اپنی پراڈکٹ رائزک کے حوالےپھیلائی جانے والی خبر کو بے بنیاد …

    وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کے لیے ہیکرز سرگرم